Chapter 26: باب 26

سلطان باہر بیک سائیڈ پر آیا تو گرونڈ میں پورا گاؤں بیٹھا نظر آیا ۔۔ ۔ اسلام علیکم سر دار سائیں ،،سب نے باری باری سلام کیا جس کا جواب سلطان سر ہلا کے دیتے آیت کا ہاتھ پکڑے سب کے درمیان سے گزر کے اپنی جگہ تک آیا اور آیت کو ایک چیئر پر بیٹھایا ۔۔ ۔ اسلام علیکم سلطان نے ہاتھ اٹھا کے سب کو بلند آواز میں اسلام کیا۔ ۔ وعلیکم اسلام سردار سائیں ۔۔ بڑا شکریہ ۔۔ ۔ ہمیں بڑی خوشی ہوئی نے آپ ہم غریبوں کو بھلایا ۔۔ ایک درمیانی عمر کے آدمی نے اٹھ کے سلطان کو دیکھ کے جوش سے کہا ۔۔ ۔ حویلی کے باقی افراد بھی سب دیکھ اور سن رہے تھے۔ ۔ چاچا اس بات میں شکریہ والی کیا بات آپ جب چاہیں آسکتے ہیں یہ گاوں بھی آپ سب کا ہے اور میں بھی ۔۔۔ سلطان نے مسکراتے کہا۔ ۔ ۔ سلطان کا یہی غریبوں کے ساتھ پیار سے بات کرنا گاؤں والوں کو بہت پسند ہے۔ ۔ میں نے آپ سب کو ایک خاص مقصد کے لیے یہاں بلایا ہے میں امید کروں گا آپ سب میری بات کو سمجھے گے لیکن اس سے پہلے آپ سب بیٹھ جائیں۔ ۔ سلطان نے بلند آواز میں کہا تو سب بیٹھ گے۔ ۔ جی سردار سائیں آپ بس حکم کریں۔ ۔ لوگوں نے بلند آواز میں کہا اس وقت وہاں مرد ،خواتین ،بچے ،بزرگ سب ماجود تھے ۔۔ ۔ سلطان نے ایک دفعہ سب حویلی والوں کو دیکھو جو پریشان نظر آرہے تھے پھر اپنی بات شروع کی۔ ۔ جیسے کے آپ سب کو پتا ہے کچھ دن پہلے آپ سب کی ہی موجودگی میں مجھے یہاں سر دار بنایا گیا تھا ،،سلطان کھڑے ہوئے بولا ۔۔ ۔ جی سائیں اور ہم آپ کو اپنا سردار مانتے بھی ہیں اور بہت عزت کرتے ہیں۔ ۔ لوگوں نے سلطان کو جوش میں جواب دیا۔ ۔ بہت شکریہ مجھے اتنی عزت اور پیار دینے کا پر میں جو بولنے جا رہوں ہو سکتا کچھ لوگوں کو میری بات بری لگے اور کچھ کو لگے کے میں سالوں پرانی رویات ختم کررہا ہوں۔ ۔ پر اس وقت میں نے اگر یہ نہیں کیا تو آنے والے سولوں میں آپ کے بچے آزاد ہوتے ہوئے بھی غلامی کی زندگی گزاریں گے۔ ۔ سلطان نے اب کو دیکھتے سنجیدگی سے کہا۔ ۔ سردار سائیں معزرت پر ہم آپ کی بات سمجھے نہیں۔ ۔ ایک بزرگ نے اٹھ کے کہا۔ ۔ آپ بیٹھیں بابا جی میں آپ کا سب کچھ سمجھاتا ہوں ۔۔۔ سلطان نے مسکراتے کہا تو وہ بیٹھ گے ۔۔ ۔ میں آپ سب کو ایک حدیث سناتا ہوں۔ ۔ آپؐ نے فرمایا : اے لوگو ! تمہارا رب کریم ایک ہے اور تمہارا والد ایک ہے سن لو کسی عربی کو عجمی (عجمی مطلب غیر عربی) اور کسی عجمی کو عربی پر ،کسی گو رے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں البتہ جو پرہیز گار ہیں وہ دوسروں سے افضل ہیں ۔۔ ۔ اور اللہ تعالی فرماتا ہے بےشک تم سب میں سے اللہ کے نزدیک سب سے افضل وہ ہے سب سے بہتر وہ ہے جو پرہیز گار ہے جس کے عمال اچھے ہیں ۔۔ ۔ اور آدمی کے کم عقل ہونے کی دلیل اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ کسی دوسری قوم کو گھٹیا اور کمتر سمجھے جب کے اللہ تو ارشاد فرما رہا ہے یہ قومے تو صرف ایک دوسرے کو پہچاننے کے لیے بنائی گی ہے۔ ۔ آج کچھ لوگ غرور اور تکبر کی بنا پر دو سرے لوگوں کو گھٹیا اور کم تر سمجھتے ہیں ان کے لیے بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کی زمین پر غرور اور تکبر کے ساتھ نہ پھیرو ۔۔ نہ نےتو تم زمین کو چیر سکتے ہو نہ ہی اور نہ ہی تم پہاروں کے ساتھ ٹکرا سکتے ہو۔ ۔ میں حدیث سے اپنی بات شروع اس لیے کی کے آپ سب کو آسانی سے سمجھا سکو ۔ ۔ دیکھیں اللہ تعالی نے صاف واضع کیا ہے کہ سب اس کی نظر میں برابر ہے اور اگر کوئی اس کے نزدیک افضل ہے تو وہ صرف اعمال کی بنیاد پر نہ کہ ذات ،پیسے ،حویلیاں اور کاروبار کی بنیاد پر۔ ۔ یہ سب دنیا میں ضرورت کی چیزیں ہیں اس لیے اگر ہمارے پاس پیسے ہیں بڑے گھر ہے تو ہمیں اپنے سے چھوٹے لوگوں کو کمتر اور گھٹیا نہیں سمجھنا چاہیے نہ ہی ان پر حکمران بن کے بیٹھ جائیں۔ ۔۔ ۔ آج ہم اپنے گھروں کے علاوہ خاندان میں کسی غریب بہن بھائی کی ایک دفعہ مدد کر دیں نہ تو ہم خود کو ان کا حکمران سمجھنے لگتے ہیں ہاں جی ہم تو تمہیں پیسے دیتے ہیں اس لیے تمہارے حکمران ہم ہی ہیں تو جان لیں آج تو ہم بڑی آسانی سے غریبوں کے حکمران بن جاتے ہیں پر آخرت میں ہم سے اس کے بارے میں بھی سوال ہوگا کہ ہاں بھئی فلاہ وقت تم اس کے بڑے شوق سے حکمران تھے تو جب یہ بھو کھا سویا یا کپڑے کے لیے ترسا تن کہاں تھے تم تو اس کے حکمران تھے تمہارا فرض تھا اس کی ضرورت پوری کرنا اور تب ہمارے پاس سزا کے علاوہ کو ئی آپشن نہیں ہوگا ان سب سے بچنے کا پر آج ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم خود سے چھوٹے لوگوں کا خیال تو رکھیں پر ان پر حکمرانی کرنا روب جھڑنا چھوڑ دیں۔ ۔ امید ہے آپ سب بات کی گہری سمجھ گے ہوں گے ۔۔ ۔ سلطان بول کے چپ ہوا ۔۔ جی سردار سائیں اس میں کوئی شک نہیں آپ نے جو کہا بالکل ٹھیک ہے۔ ۔ گاؤں کے لوگ بلند آواز میں بولے ۔ ۔ شکریہ میری بات کو سمجھنے کا اور جب کہ آپ سب لوگ سمجھ ہی گے ہے تو میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں آج سے ابھی سے یہ سرداری جیسی رسم میں ختم کرتا ہوں ۔۔ سلطان نے بلند آواز میں کہا جبکہ اس کی بات سن کے سب خومو ش ہوگے۔ ۔۔ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں سردار سائیں ۔ ۔ کچھ لوگ سلطان کو دیکھتے بولے ۔ ۔ میں ٹھیک کہہ رہا ہو آج کے بعد نہ میں آپ کا سردار ہوں اور نہ ہی میرے بعد کوئی آئے گا جو سردار کہلائے گا۔ ۔ ۔ یہ رسم جو ہر دور میں چلتی آرہی ہے میں ختم کرتا ہوں۔ ۔ ہم سب بھی آپ پربلا وجہ کے حکمران مسلب کیے گے ہیں جو ہر دور میں آپ کو آپ کے بچوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ۔ ہم جو سب مدد آپ کے حکمران بن کے کرتے ہیں وہ بیٹا ،بھائی اور باپ بن کے بھی تو کرسکتے ہیں نہ ۔ ۔ ۔ آپ کے بچوں نے شہر جانا ہوتو سردار کی اجازت آپ کے بچوں کی شادی ہوتو سردار کی اجازت ۔ کیوں جب ہم سب آزاد پیداس ہوئے ہیں تو پھر یہ غلامی کیوں جو آدھے سے زیادہ بچوں کو سقسیاتی بنا دیتی ہے۔ ۔ ا لیے آج سے آپ سب آزاد ہیں آپ کا کوئی حکمران نہیں ۔۔ ۔ آپ اب لوگ اپنے اپنے گھر کے بڑے ہیں جیسے چاہیں رہیں ،بیٹھیں ،،کھائیں ،، جائیں کسی کو جو نےابدہ نہیں۔ ۔ سلطان کہتے سب کو دیکھا جو خوموشی سے اسے سن رہے گے ۔۔ ۔ سردار سائیں ہماری کوئی نیکی کام آگی جو آپ جیسے نیک ان ساس ملیئے ہمیں ۔ ۔ ایک بزرگ نے کھڑے ہوکے کہا ۔۔ ۔ بابا جی میں اب سے سردار نہیں بلکہ آپ سب کا بیٹا ہوں آپ کے بچوں کا بھائی ہو ۔۔ جو آپ سب کا پہلے کی طرح ہی خیال رکھے گا پرا نسا نیت کے ناطے نہ کے حکمران بن کے روب جھاڑنے کے لیے۔ ۔ سلطان نے ان کے پاس آکے ان کو بیٹھاتے کہا۔ ۔ بیٹا جیتے رہو اللہ تمہیں دنیا کی ہر خوشی دے ۔۔ بڑھے بزرگ نے سر پر ہاتھ رکھتے دعا دی۔ ۔ شکریہ بابا جی ۔ ۔ سلطان کہتا واپس اپنی جگہ پر گیا ۔۔ ۔ مجھے نہیں پتا آپ سب میں سے کی کو میری بات اچھی لگی اور کی کو اعتراض ہے۔ ۔ جمعہ کو حویلی کے سب سے چھوٹے بیٹے روحان کا نکاح ہے اور ہفتہ کو میرا ،شایان کا ،،ھاد کا اور رضا کا ولیمہ ہے جس کے لیے میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کے آپ سب لوگ بھی ہماری خوشیوں میں شانل ہوں اگر آپ لوگ آئے تو میں سمجھ جاوں گا آپ سب لوگ میرے فیصلے پر راضی ہیں ۔۔ ۔ سلطان نے مسکراتے سب کو دعوت دی جبکہ سلطان کی بات سن کے روحان کی خوشی دیکھنے لائق تھی اسے نہیں پتا تھا سلطان اتنی جلدی نکاح رکھ لے گا۔ ۔ جی بیٹا ہم سب ضرور آئیں گے ۔۔ ۔ ایک عورت نے بلند آواز میں کہا ۔۔ ۔ شکریہ ماں جی اور باقی سب کا بھی جو میری بات کو سمجھے کھانے کا وقت ہوچکا ہے آپ سب کھانا کھا کے جائیے گا میں چلتا ہوں اللہ خافظ ۔۔ سلطان سب کو کہتا آیت کا ہاتھ پکڑے سب کے بیچ میں سے گزرتے حویلی کی جانب بڑھ گیا جبکہ باقی سب بھی سلطان کو دعائیں دیتے نہیں تھک رہے تھے۔ ۔ باقی بھی حویلی کے افراد سلطان کے پیچھے ان دیے رکی جانب چل د ۔۔۔۔ ۔ سلطان ھال میں آکے صوفے ہر بیٹھا اور سر پشت پر ٹکا یا ۔ ۔ آیت نے اس کو تھکے ہوئے انداز میں دیکھتے اس کے ساتھ سے اٹھی جبکہ سلطان نے فورا ہاتھ پکڑا ۔ ۔ کدھر ،،سلطان نے جلدی سے سیدھے ہوکے کہا۔ ۔ وہ آپ تھک گے ہے نہ تو آپ کے لیے پانی لینے ۔۔ آیت نے سلطان کی طرف دیکھ کے کہا۔ ۔ سلطان مسکرا پڑا مجھے پانی کی نہیں بلکہ اپنی انوسینٹ وائف کی ہسی بس ضرورت ہےا لیے بس پاس بیٹھی رہو ۔۔ ۔ سلطان نے دوبارہ آیت کو پاس بیٹھاتے کہا جب سب ھال میں داخل ہوئے۔ ۔ سلطان مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی میری غلطی بڑی تھی پر تم نے اس کی قیمت کئی گناہ زیادہ لگائی ہے یہ سب کچھ کرکے ۔۔ ۔ داد جی غصے سے بھرے بولے ۔ ۔ داد جی میں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے اور جہاں تک رہی سزا کی بات تو آپ مجھ سے بڑے ہیں میں نے کیا سزا دینے ہے آپ کو ہاں لیکن آپ نے میرے آیت کے ساتھ جو کیا وہ بھولنا میرے لیے تھوڑا مشکل ہے۔ ۔ سلطا نے ن سنجیدگی سے کہا ۔۔ بیٹا مجھے تمہارا فیصلہ بہت اچھا لگا مجھے فخر ہے تم میرے بیٹے ہو۔ ۔ وہاج نے جوش سے کہا تو سلطان مسکرا پڑا۔ ۔ تھینکس بابا مجھے سمجھنے کے لیے۔ ۔ سلطان نے کھڑا ہوکے گلے لگاتے کہا ۔۔ ۔ داد جی خاموشی سے کمرے میں چلے گے ۔۔ امی میرا دوست شمس آرہا شہر سے تو اس کے لیے روم تیار کروا دیجیے گا۔ ۔ سلطان نے پاکیزہ بیگم کو دیکھتے کہا۔ ۔ اوکے بیٹا تم فکر مت کرو میں سب کر دوں گی ،،پاکیزہ بیگم خوشی سے بولی انھیں بھی آج اپنے بیٹے کی سوچ پر فخر ہورہا تھا۔ ۔ ۔ بیٹا سب خیریت اچانک سے شمس آرہا ۔ ۔ فرہاد صاحب نے کہا۔ ۔ جی چاچو سب ٹھیک ہے بس میرے ولیمے کے لیے آ رہا ۔۔ ۔ سلطان نے پانی کا کلاس اٹھا کے منہ سے لگاتے کہا جو ابھی زویا لے کے آ ئی تھی۔ ۔ یاہو میرا پرسوں نکاح ہے ،،روحان نے اٹھ کے بھگڑا ڈالتے کہا زویا بچاری تو شرم سے سر بھکا گی۔ ۔ گد ھے بیٹھ جاو نیچے کہی تمہیں دیکھ کے میری بہن ڈرتی ہے ،،ھاد نے شرارت سے کہا۔ ۔ اب تو عزت کرلیں میری شادی ہورہی ہے یار ،،روحان نے بچاری سی شکل بنائی۔ ۔ اب تمہاری شکل دیکھ لے عز نے ت کہتی ہے میں نہیں آنا ۔۔ رضا نے بھی لقمہ لگایا۔ ۔ بھاڑ میں جاو تم ،،،روحان کہتا سائیڈ پر بیٹھ گیا۔ ۔ امی چاچی آپ لوگ اپنی تیاری کرلیں بس صبح کا ہی دن ہے کچھ بھی ضرورت ہوتو مجھے بتا دیجیے گا زویا گڑیا اور آیت کو شاپنگ میں کروا دوں گا۔ ۔ باقی سب اپنی اپنی بیگمات کو خود شاپنگ کروائیں گے۔ ۔ سلطان نے ھاد ،رضا اور شایان کو دیکھتے کہا۔ ۔ میں خود اپنی ہونے والی بیوی کی شاپنگ کروں گا۔ ۔ روحان نے سلطان کو دیکھتے کہا ۔۔ ۔ مجال ہے یہ لڑکا شرم کرجائے ۔۔ ۔ عائشہ بیگم نے روحان مو تھپڑ مارتے کہا۔ ۔ ہاں تو میں زویا کو اپنے پسندہ کے ڈریس میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ ۔ روحان نے ضدی انداز میں کہا ۔۔ ۔ اوکے تم لے آیا اپنی پسندہ کا ڈریس ۔ ۔ سلطان نے خامی بھری ۔۔ ۔ یاہو دیں تالی ،،روحان نے خوش ہوتے آیت کےسامنے ہاتھ کرتے کہاجس نے جلدی سے روحان کے ہاتھ پر ہاتھ مارتےتا لی بجائی اور کھل کھلا کے ہس پڑی ۔۔ ۔ سلطان بھی آیت کے مسکرانے پر خوش ہوگیا سلطان کے لیے ہروہ لمحہ قیمتی تھا جس میں آیت مسکراتی ہو۔ ۔ اوکے میں روم میں جارہا ہوں شمس آیا تو مجھے ان فام کردیجیے گا ۔۔ ۔ سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑ کے اٹھتے کہا۔ ۔ ہاں بیٹا تم جاو میں بتا دوں گی۔ ۔ پاکیزہ بیگم نے جلدی سے سلطان کی تھکاوٹ کا خیال کرتے کہا تو سلطان آیت کے ساتھ کمرے کی جانب چلا گیا ۔۔ ۔ باقی سب بھی اپنے اپنے کمرے میں چلے گے ۔۔۔۔ ۔

شایان ہم آج ہی چلیں شاپنگ پر ،،عینا نے شایان کے ساتھ کاوچ پر بیٹھتے کہا جو لیپ ٹاپ پر کام کررہا تھا۔ ۔ پرنسس مجھے کچھ کام ہے ہم کل چلیں گے ۔۔ شایان مصروف انداز میں کہتا پھر سے نے کام کر لگا۔ ۔ نہیں نہ شایان آج ہی چلتے ہیں۔ ۔ عینا نے شایان کا ہاتھ پکڑ کے ضدی انداز میں کہا۔ ۔ عینا تنگ مت کرو میں کام کررہا ہوں ،،شایان عینا کے ہاتھ سے ہاتھ نکلتے سخت لہجےمیں بولا ۔۔ ۔ عینا نے شایان کو دیکھا جو پہلی دفعہ اس نے سخت لہجے میں بولا تھا۔ ۔ عینا بغیر کچھ بھی کہے کچھ فاصلے پر بیٹھ گی۔ ۔ شایان کو جب کچھ دیر عینا کی آواز نہ آئی اس نے عینا کی طرف دیکھا جو آرام سے بیٹھے سامنے دیوار پر دیکھ رہی تھی۔ ۔ شایان کو اپنے سخت لہجے کا احساس ہوا تو جلدی سے لیپ ٹاپ بند کرکے عینا کے قریب ہوا ۔۔ ۔ عینی ایم سوری مجھے اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ ۔ شایان نے شرمندہ ہوتے کہا۔ ۔ اٹس اوکے ۔۔ عینا زبردستی مسکرا کے بولی ۔ ۔ چلو تیار ہوجاو ہم چلتے ہیں شاپنگ کرنے ۔ ۔ نے شایان مسکراتے کہا۔ ۔ نہیں شایان آپ کام کرلیں مجھے خیال کرنا چاہیے تھا کہ آپ مصر نے وف ہیں ،،عینا آہستگی سے کہا۔ ۔ میں کرچکا ہوں کام اس لیے تیار ہوجاو مائی پرنسس۔۔ ۔ شایان نے پیار سے کہا تو عینا مسکراتی تیار ہونے چلی گی۔ ۔ اسے اتنی سی چھوٹی سی بات کو ایشو بنانا اچھا نہیں لگا کیو نکہ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں کل کو بڑے جھگڑوں کی وجہ بنتی ہیں جو میاں بیوی کے راستے کو خراب کرتے ہے اس لیے سمجھ دار عورت وہی ہوتی ہے جو چھوٹی چھوٹی باتیں انگور کردیں۔ ۔ عینا تھوڑی دیر بعد کپڑے چینج کرکے باہر آئی۔ ۔ اور بال بنانے لگی۔ ۔ شایان اس کی تیاری دیکھ رہا تھا جو جلدی جلدی تیار ہورہی تھی اس نے بلیو کلر کا سادہ سا سوٹ پہنا تھا جو اسے بہت اچھا لگ رہا تھا۔ ۔ چلیں میں تیار ہوں ،،عینا موبائل اٹھا کے شایان کے سامنے ہاتھ لہراتے بولی جو سوچوں میں گم تھا۔ ۔ ہمم چلو شایان اٹھتا بولا۔ ۔ شایان اگر آپ نے کام کرنا ہے تو کرلیں میں بالکل برا نہیں مانوں گی الٹا مجھے سوری کرنا چاہیے کہ میں نے آپ نےکو بلاوجہ تنگ کیا۔ ۔ عینا نے مسکراتے شایان کو دیکھتے کہا ۔۔ ۔ نو پرنسس آپ مجھے بالکل تنگ نہیں کیا اور نہ ہی میں آپ سے کبھی تنگ آسکتا ہوں آپ تو وہ انعام ہے میرے لیے جو میرے اللہ نے بن مانگے مجھے عطا کیا ۔۔ اور آپ اللہ کی وہ عطا ہے جس کا کوئی مول نہیں آپ تو باعث سکون بن کے میری زندگی میں آئی ہیں۔ ۔ شایان نے عینا کا ہاتھ پکڑتے شدت سے کہا ۔۔ ۔ اور شایان کے اتنے نے خوبصورت الفاظ پر عینا تو خوش سے کھل اٹھی۔ ۔ تھینکس شایان اب چلیں ۔ ۔ عینا شرما کے شکریہ کرتے جانا کا کہا تو شایان بھی عینا کا ہاتھ پکڑے باہر کی جانب بڑھ گیا ۔۔۔۔۔ ۔

ماہی میری بلیک شرٹ کدھر ہے ۔۔ ھاد ماہین کے سر پر کھڑا پوچھ رہا تھا جو موبائل پر کوئی ڈرامہ دیکھ رہی تھی ۔۔ ۔ ھاد مجھے ابھی دو دن ہوئے ہیں آپ کے روم میں آئے ہوئے ابھی تو میری چیزیں سیٹ نہیں ہوئی اور آپ اپنی چیزوں کا پوچھ رہے ہیں ۔۔۔ ماہین نے روہانسے ہوتے کہا۔ ۔ تو میری ننھی جان اس میں رونے والی کیا بات ہے میں دیکھ لیتا ہو خود ہی۔ ۔ ھاد نے ماہین کا چہرا اپنے دونوں ہا تھوں میں بھرتے پیار سے کہا۔ ۔ ھاد امی کہتی ہیں جو بیوی اپنے شوہر کی ضروریات کا خیال نہیں رکھتی اسے اللہ پسند نہیں کرتا وہ بری بیوی ہوتی ہے اور میں آپ کا خیال نہیں رکھ پارہی ۔ ۔ ماہین نے معصو میت سے رونے کی وجہ بتائی۔ ۔ ھاد کو ٹوٹ کے اپنی ماہی پر پیار آیا۔ ۔ تو کیا ہوا میری جان میں ہوں نہ میں خود اپنا خیال رکھوں گا اور آپ کا بھی پھر اللہ تعالیٰ آپ سے ناراض نہیں ہوں گے اس لیے رونا بند کریں۔ ۔ نےھاد نے پیار سے سمجھاتے کہا۔ ۔ سچ میں ھاد ۔۔ ماہین خوشی سے بولی ۔ ۔ یس میری جان ھاد مسکراتے کہا ۔۔ ۔ تھینکس ھاد ماہین نے چمکتی آنکھوں سے دیکھتے کہا۔ ۔ دکھوں کی گہری کھائی سے نکل کے مل جانے والی راحت ہوتم تم میرے دل کا سکون ہو ماہی اس لیے تمہارے لیے تو ھاد سکند د جان بھی دے سکتا ہے ۔۔ ھاد نے مسکراتے کہا اور دوبارہ شرٹ دیکھنے لگا جبکہ ماہین تو ھاد کے لفظوں کے سحر میں کھو گی ۔۔۔۔۔۔ ۔

رضا آپ کہا جارہے ہیں۔ ۔ پریشے رضا کو تیار ہوتے دیکھ کے پوچھے بنا نہ رہ سکی۔ ۔ رضا نے مڑ کے پریشے کی جانب دیکھا جو بیڈ پر بیٹھے اسے دیکھ رہی تھی۔ ۔ میری جان بھائی نے کچھ پیپر دیکھنے تھے وہ لینے جارہا ہوں آفس۔ ۔ رضا جواب دیتا بال بنانے لگا۔ ۔ میں بھی چلوں آپ نے کے ساتھ ۔ ۔ پریشے لچھ سوچتے کہا۔ ۔ آپ کیوں جانا چاہتی ہیں ۔۔ رضا نے حیران ہوئے پوچھا۔ ۔ ایسے ہی میں بور ہورہی تھی سوچا ساتھ چلی جاتی ہوں بٹ اٹس اوکے اگر آپ نہیں لے کے جانا چاہتے تو ۔ ۔ پریشے نارمل انداز میں بولی ۔ ۔ نہیں میری جان میرا مطلب تھا کچھ چاہیےیا ایسے ہی گھومنے ۔ ۔ رضا نے اپنی بات کی وضاحت دی۔ ۔ ایسے ہی آپ کے ساتھ ٹائم سٹینڈ کرنے ،،پریشے نے آہستگی سے کہا۔ ۔ او تو میری بیگم نے مجرے ساتھ ٹائم سٹینڈ کرنا ہے اچھی سوچ ہے چلیں تیار ہوجائیں پھر ۔ ۔ رضا نے مسکراتے کہا تو پریشے جلدی سے اٹھی اور جلدی جلدی تیار ہوگی ۔۔ ۔ چلیں رضا نے پریشے کو ایک جگہ پر کھڑے دیکھ کے کہا۔ ۔ رضا آپ کو کوئی پرابلم تونہیں ہوگی مجھے آفس لے کے جانے سے۔ ۔ پریشے نے ایک بار پوچھا بہتر سمجھا ۔ ۔ نہیں میری جان تم میرے لیے وہی "یسرَ"ہو جس کے بارے میں رب فر ماتے ہیں

ان"مع العَسریسَ٘ راً" بیشک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ ہاں تم "سیر " ہی تو ہو۔ ۔ "آ " سانی ،"سکون " میری روح کا سکون ۔۔ اس لیے مجھے پوری زندگی اپنا سکون اپنے ساتھ چاہیے یعنی تم ۔۔ ۔ رضا نے بھرپور پیار سے کہتے پریشے کا ہر ڈر ختم کردیا۔ ۔ چلو اب چلیں دیر ہورہی ہے۔ نے ۔ رضا پریشے کو ہاتھ پکڑ تے کہا تو وہ بھی سر ہلاتی اس کے ساتھ باہر نکلی ۔۔ ۔

سلطان آپ کدھر ہیں آیت فریش ہوکے روم میں آئی تو روم میں سلطان کو نہ دیکھ کے بولی لو ۔۔ ۔ مائی میں ادھر ہو آجاو ۔۔ سلطان نے بالکونی سے آواز لگائی ۔۔ تو آیت جلدی سے وہاں کی۔ ۔ شکر ہے آپ کہی نہیں گے مجھے لگا آپ پھر کہی چلیں گے ہیں۔ ۔ آیت نے ڈرتے ہوئے انداز میں کہا۔ ۔ نو مائی لو میں اب کہیں نہیں جاو گا آپ کو چھوڑ کے آپ یہ ڈر نکال دیں اپنے دل سے ۔۔ سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑ نےکے اپنے ساتھ بیٹھاتے کہا۔ ۔ آپ سچ میں مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ،،آیت دل سے سلطان کی محبت کو تسلیم کرتے کہا ۔۔ ۔ نہیں آیو مجھے تم سے محبت نہیں ہے ،،محبت تو ہر کسی سے ہوسکتی ہے ،،کسی کے لفظوں سے ،،کسی کہانی کے کردار سے۔ ۔ کسی موسم سے۔ ،،مجھے عشق ہے تم سے ،،عشق ہرکوئی ہر کسی سے نہیں کرسکتا ،،عشق بس ایک سے ہوتا اسی سے شروع اسی پر ختم ،،سلطان سورج کی ڈوبتے ہوئے دیکھتے شدت سے بولا اور آیت کی روح تک سرشار کرگیا۔ ۔ آیت بنا کچھ بولے سلطان کے کندھے پر سر ٹکا ئے سورج کی آخری کرنیں دیکھنے لگی ۔۔ ۔

اسد گھر آیا تو حمنہ کہی نہ دکھائی دی وہ صبح جب گیا تھا تب حمنہ سو رہی تھی اس لیے حمنہ کی نیند کا خیال کرتے آرام سے تیار ہوکے آفس چلا گیا جب سے سلطان حویلی گیا تھا اسد ہی آفس کا کام دیکھتا تھا باقی سلطان آنلائن ہی کرتا تھا۔۔ ۔ حمنہ کدھر ہو ،،اسد نے دوسرا روم بھی چیک کرتے آواز دی۔ ۔ میں یہاں ہوں ،،حمنہ کچن میں سے بولی ۔ ۔ اسد نے مسکراتے قدم کچن کی جانب بڑھائے ۔ ۔ حمنہ یہ کیا کررہی ہو ۔۔ اسد نے کچن کو انتہا سے زیادہ گندہ دیکھ کے کہا۔ ۔ میں کھانا بنا رہی ہو پر نہیں بن رہا۔ ۔ بولتے ہوئے حمنہ کی آنکھوں میں آنسوں آگے ۔ ۔ اسد تو بےساختہ حمنہ پر ترس آیا ایک تو کل سے بوکھی دوسرا بازو پر چوٹ ۔ ۔ پیچھے ہوں میں دیتا ہوں بنا کے۔ ۔ اسد نے حمنہ کو آرام سے پکڑ کے وہاں پر ہی پڑی چیئر پر بیٹھاتے خود جلدی سے سوپ بنانے لگا۔ ۔ حمنہ اسد کی پشت دیکھتی سوچوں میں گم ہوگی۔ ۔ یہ لیں ،،اسد نے تیس منٹ بعد سوپ بنا کے حمنہ کے آگے رکھا جو وہ آرام سے پینے لگی۔۔ ۔ اسد کو پہلے تو حمنہ کی شرافت ہضم نہ ہوئی پھر یہ سوچ کے مان گیا کہ شاید یہ کل رات کے تھپڑوں کا ہی اثر ہے ۔۔ ۔ مجھے حویلی سے اپنی کچھ چیزیں لانی ہیں ۔۔ حمنہ سوپ ختم کرکے اسد کود یکھتی بولی ۔ ۔ میں نئی لا دوں گا پرانی چیزیں لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ۔ اسد نے صاف انکار کیا حویلی جا نے سے ۔۔ ۔ میرے مرحوم بابا کی کچھ یادیں ہیں وہاں جو نئی نہیں آسکتی اس لیے میں آخری با رحویلی جانا چاہتی ہوں۔ ۔ حمنہ نے روتے ہوئے کہا۔ ۔ او ایم سوری مجھے نہیں پتا تھا آپ روئیں نہیں ہم صبح چلیں گے ابھی آپ آرام کریں تاکہ آپ کا زخم جلدی ٹھیک ہو۔ ۔ اسد نے آرام سے کہا تو حمنہ بھی بغیر کوئی بات کیے سر ہلاتی کمرے میں جاکے سو گی ۔۔ ۔ اور اسد لیپ ٹاپ لیے ھال میں ہی بیٹھنے کے کام کر لگا ۔۔۔۔ ۔

مناہل گاڈن میں بیٹھی پھولوں کو دیکھ رہی تھی جب ایک کالی کار مین گیڈ سے اندر داخل ہوئی۔ ۔ مناہل اس طرف ہی دیکھ رہی تھی جب شمس گاڑی سے اترا ۔ ۔ تب تک اندر سے ھاد بھی آتا دکھائی دیا ۔۔ اسلام علیکم ،،شمس نے ھاد کو اپنی طرف آتے دیکھ کے سلام کیا۔ ۔ وعلیکم اسلام بھئی آج تو کچھ باٹنا چاہیے بڑے لوگ آئیں ہیں۔ ۔ ھاد نے مسکراتے گلے لگا کے کہا۔ ۔ بغیرتی نہ شروع کر و تمہیں مہنگی پڑے گی ۔۔ شمس نے ھاد کے پیٹ پے مکا مارتے کہا ۔۔ آہ ظالم تیرا ہا تھ ہے یا ہتھوڑا ۔۔ ھاد نے شمس سے کچھ فاصلے پر ہوتے کہا۔ ۔ پاس آو پھر بتاوں ۔۔ شمس نے انگلی سے پاس آنے کا اشارہ کرتے کہا۔ ۔ ّٰ اَستَغقِرُ الل میں کیوں آوں پاس میں شادی شدہ ہوں ۔۔ ھاد نے کہتے ساتھ اور دو قدم شمس سے دور نے ہوا۔ ۔ لعنت ہے تم پر بے غیرت کسی نے سن لیا تو پتا نہیں کیا سوچے گا۔ ۔ شمس ھاد کو کہتے اندر کی جانب قدم بڑھائے ۔ ۔ مناہل دور تک دیکھتی رہی ۔۔۔ اسلام علیکم شمس بھائی ،،روحان نے شمس کو ھال میں اینٹر ہوتے دیکھ جلدی سے اٹھتے کہا۔ ۔ وعلیکم اسلام شیطان کی ماموں ، شمس روحان سے کہتا باقی سب سے ملا وہ ایک دو بار سب سے مل چکا تھا اس لیے کوئی جھجک محسوس نہیں کی۔ ۔ آو بیٹا بیٹھو ۔ ۔ عائشہ نے صوفے کی طرف اشارہ کرتے کہا تو شمس بیٹھ گیا۔ ۔ جاو زویا بیٹا سلطان کو بتاو شمس آگیا ہے۔ ۔ پاکیزہ بیگم نے کہا تو زویا سر ہلاتی جلدی سے اوپر چلی گی۔ ۔ بیٹا اور سناو کیسا جارج ہا ہے کاروبار ۔ ۔ وہا صاحب شمس کے ساتھ بیٹھتے پوچھنے لگے۔ ۔ جی انکل بہت اچھا بس آپ سب دعا کر دیا کریں۔ ۔ شمس نے مسکراتے کہا۔ ۔ جی بیٹا ہماری دعائیں تو سب بچوں کے لیے ہی ہیں اللہ تم سب کو کامیاب کرئے۔ ۔ فیزہ بیگم نے پیار سے کہا۔ ۔ اور پھر وہاج صاحب شمس سے بزنس کے متعلق باتیں کر نے لگے ۔۔ اسلام علیکم ،،سلطان نے ھال میں داخل ہوتے بلند آواز میں کہا ۔۔ ۔ وعلیکم اسلام کیسے ہو ،،شمس نے بھی اٹھ کے سلطان کے گلے لگتے کہا۔ ۔ اللہ کا شکر ہے تم سناو کیسا گزار سفر کوئی مشکل تو نہیں ہوئی آنے میں۔ ۔ سلطان نے شمس کے ساتھ ہی صوفے پر بیٹھتے کہا۔ ۔ نہیں میں آرام سے ہی آگیا ہوں بس زرا تھکاوٹ ہوگی ہے۔ ۔ شمس نے آنکھ دباتے کہا تو سلطان مسکرا پڑا۔ ۔ چلو کھانا کھا لو بیٹا پھر آرام کرنا۔ ۔ پاکیزہ بیگم نے ڈائننگ کی طرف اشارہ کرتے کہا۔ ۔ ہاں اٹھو اب جلدی سے خبردار جو ہمیشہ کی طرح بولی بات کہی تو کے بھوکھ نہیں ۔۔ سلطان شمس کے بولنے سے پہلے ہی بول اٹھا جس پر شمس کو اٹھنا ہی پڑا۔ ۔ بیٹا آیت نہیں آئی۔ ۔ سب کھانا کھانے کے لیے بیٹھے جب اماں جان سلطان کو دیکھتی بولی ۔ ۔ نہیں اماں جان آیو کے سر میں درد تھا تو میڈیسن لے کے سو گی ۔۔ سلطان سنجیدگی سے کہتا کھانا شروع کیا ۔۔ تو اماں جان بھی سر ہلاتی کھانے لگی اور پھر سب نے پرسکون ماحول میں کھانا کھایا اور باتیں کر نے چائے پی۔۔ ۔ بچو میرے خیال میں اب کافی وقت ہوگیا سب کو آرام کرنا چاہیے۔ ۔ فرہاد صاحب نے گھڑی کی طرف دیکھتے کہا جہاں ایک بج چکا تھا ۔۔۔ ۔ جی چاچو بس جا ہی رہے تھے سلطان نے اٹھتے کہا۔ ۔ آو شمس تمہیں تمہارا کمرا دکھا دوں ۔ ۔ سلطان کے کہنے پر شمس بھی سب کو گڈ نائیٹ کہتا سلطان کے مقدمہ ہوا۔ ۔ پھو کوئی مسئلہ تو نہیں کیا میر حسن نے ،،سلطان نے شمس کو دیکھتے سنجیدگی سے کہا ۔۔ نہیں اسے پھانسی کی سزا ہوگی ہے اب کوئی مسئلہ نہیں۔ ۔ شمس نے ریلیکس انداز میں کہا۔ ۔ اوکے یہ رہا تمہارا روم کچھ بھی چاہیے ہوا تو کال کرلینا ۔ ۔ سلطان نے شمس کے کمرے کے سامنے رو نے کہا۔ ۔ نہیں کچھ نہیں چاہیے سوائے ایک بیڈ کے نیند بڑی سخت آئی ہوئی ہے۔ ۔ شمس مسکرا کے کہتا کمرے میں چلا گیا تو سلطان بھی اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا ۔۔۔۔۔ ۔

سلطان ہم شاپنگ کرنے کی جائیں گے۔ ۔ آیت نے صبح آنکھیں کھلتے ساتھ کہنا شر وع کیا تھا اور ابھی تک وہی ایک سوال جاری تھا۔ ۔ سلطان کی جان ہم ناشتہ کرکے چلیں گے ابھی چلو نیچے کھانا کھاو کل رات سے کچھ نہیں کھایا ۔ ۔ سلطان نے تیار ہوکے آیت کا ہاتھ پکڑ کے کمرے سے باہر نکلتے کہا ۔۔ ۔ اسلام علیکم سلطان سب کو سلام کرتے چیئر پر بیٹھا ۔ ۔ آیت یہ شمس ہے میرا بھائیوں جیسا دوست اور شمس یہ آیت کے مائی وائف ۔ ۔ سلطان نے شمس اور آیت کا تعارف کروایا۔ ۔ اسلام علیکم بھا ئی ،،آیت آرام سے سلام کرتے سلطان نے ساتھ بیٹھی ۔ ۔ وعلیکم اسلام بھائی کیسی ہیں نے آپ ،، شمس بھی جواب دیتے خیریت پوچھی ۔ ۔ شکر الحمدلل نےسب ٹھیک ۔ ۔ آیت کہتی ناشتہ کر لگی۔ ۔ باقی سب بھی ناشتہ کرنے لگے۔ ۔ آج ھاد ،ماہین شاپنگ پر چلے گے تھے تو اس لیے وہ ماجود نہیں تھے۔ ۔ پریشے کی طبیعت خراب تھی تو رضا نے کھانا کمرے میں ہی مگوا لیا ۔۔ جبکہ روحان صبح سے نکلا ہوا اپنے نکاح کی دوستوں کو دعوت دینے ۔۔۔ جس کی وجہ سے ڈائننگ پر کافی خاموشی تھی۔ ۔ اسلام علیکم ،،مناہل سب کو سلام کرتی اپنی جگہ پر بیٹھی ۔ ۔ وعلیکم اسلام کیسی طبیعت ہے گڑیا چاچی بتا رہی تھی کہ تمہیں بخار تھا ۔۔ ۔ سلطان نے پیار سے جواب دیتے حال پوچھا ۔۔ ۔ جی بھائی اب ٹھیک ہوں ،مناہل نے نظریں جھکائے جواب دیا ۔۔ گڈ چلو ناشتہ کر و ۔ ۔ سلطان نے کہنے پر مناہل سر ہلاتی نا نے شتہ کرنے کی۔ ۔ شمس اس لڑکی کو بہت غور سے دیکھا جس کا چہرا زرد پڑ رہا تھا جیسے کوئی دکھ اس کی روح کو زخمی کررہا ہو۔ ۔ آیت بیٹا میرے پاس ایک خاندانی ہار ہے جو ہمیشہ خاندان کی بڑی بہو کو ملتا ہے آپ میرے ساتھ چلو میں آپ کو دیتی ہوں وہی ولیمہ پر پہننا ۔ ۔ پاکیزہ نےآیت کو ناشتہ ختم کرتے دیکھ کے کہا ۔۔ ۔ آیت نے سلطان کی طرف دیکھا کہ کیا کرے۔ ۔ آپ جا سکتی ہو امی کے ساتھ ،،سلطان نے مسکراتے اجازت دی ۔۔ جبکہ باقی سب آیت کی اتنی معصومیت پر مسکرا پڑے۔ ۔ جی آیت کہتی اٹھی اورپاکیز ہ بیگم کی طرف بڑھی جبکہ ایک دم سے چکر آیا تو آیت کا ہاتھ بے اختیار سر پر گیا۔ ۔ آ یت بےہوش ہوکے گرتی کے سلطان نے فورا اٹھ کے اسے پکڑا اور وہاں ہی آیت سلطان کے بازوں پر بے ہوش ہو گی۔ ۔ باقی سب بھی جلدی سے اٹھے ۔۔ ۔ آیت ،،ہیے آیو آنکھیں کھولو کیا ہوا یار ۔ ۔ سلطان نے آیت کا چہرا تھتھپاتے کہا۔ ۔ وہاج بیٹا ڈاکٹر کو کال کرو اماں جان نے فکرمندی سے کہا ۔۔ ۔ سلطان کو تو سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیا کرے۔ ۔ سلطان آیت کو میرے کمرے میں لیٹا و ڈاکٹر آتے ہی ہوں گے۔ ۔ پاکیزہ بیگم نے نیچے ہی اپنے کمرے کی جانب اشارہ کرتے کہا تو سلطان سر ہلاتا آیت کو کمرے میں لے گیا ۔۔ ۔ کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹر آگی اور اس کو کمرے سے باہر نکال کے آیت کا چیک اپ کرنے لگی۔ ۔ سلطان مسلسل دعائیں پڑ کے آیت کی سلامتی کی دعا کررہا تھا۔ ۔ بیٹا فکر مت کرو آیت ٹھیکس ہوگی کل سے انے کچھ کھایا نہیں نہ شاید اس لیے کمزوری ہوگی ۔۔ ۔ پاکیزہ بیگم نے سلطان کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا جو پریشانی سے دروازے کے باہر ہی چکر لگا رہا تھا۔ ۔ امی یہ سب میری ہی غلطی ہے مجھے خیال رکھنا نے چاہیے تھا۔ ۔ سلطان کہتا دروازے کو دیکھنے لگا جہاں ڈاکٹر نے کسی کو بھی اندر جا کی اجازت نہیں دی تھی ۔۔ ۔ یہ کیا ہو رہا ہے سب ٹھیک ہے۔ ۔ روحان ھاد شایان ماہین اور عینا نے سب کو پاکیزہ بیگم کو باہر دیکھتے پوچھا۔ ۔ ہمم بھابھی بےہوش ہوگی تھی تو ڈاکٹر اندر انھیں چیک کررہی ہیں ۔۔ منا ہل آرام سے کہتی سب کو دیکھتی باہر گاڈن کی جانب چلی گی ۔۔ ۔ شمس نے نوٹ کیا تھاوہ کسی سے بھی نظر ملا کے بات نہیں کرتی۔ ۔ باقی سب بھی وہی کھڑے انتظار کرنے لگے ۔۔ ۔ کچھ دیر بعد ڈاکٹر باہر آ ئے۔ ۔ ڈاکٹر کیا ہوا آیو کو اب کسی ہے وہ۔ ۔ سلطان نے آگے بڑھتے جلدی سے بولا۔ ۔ جی سب ٹھیک ہے فکر والی کوئی بات نہیں ۔۔ ۔ آپ کا دماغ ٹھیک ہے میری وائف میرے سامنے بےہوش ہوگی اور آپ کہہ رہی ہیں فکر والی بات نہیں۔ ۔ سلطان نے غصے سے ڈاکٹرکو دیکھتے کہا جو اسے سیدھی بات نہیں بتا رہی تھی۔ ۔ دیکھیں مسٹر سلطان آپ کی وائف امید سے ہیں اس لیے شاید کمزوری کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگی تھی آپ ان کی ڈائیٹ کا خیال رکھیں باقی فکر والی کوئی بات نہیں۔ ۔ ڈاکٹر کی بات سن کے سب یک دم چپ ہوگے انھیں سمجھ نہیں آرہا تھا کیسا ریسپانس دیں۔ ۔ ڈاکٹر میں بھی امید سے ہوں مجھے بھی بری امید ہے صبح میرا نکاح ہوجائے گا پر آپ یہ بتائیں آپی کو ہوا کیا ہے ۔۔ ۔ روحان جس کے سر کے اوپر سے گزرہی تھی ڈاکٹر کی بات فکرمندی سے بولا۔ ۔ ہاہاہاہا ،،ھاد پیٹ پر ہاتھ رکھتے ہنسنے لگا جبکہ باقی سب بھی ہس ہس کے لوٹ پھوٹ ہوگے ۔ ۔ ڈاکٹر بھی سائیڈ پر کھڑے وہاج صاحب کو اللہ خافظ بولتی اپنی ہنسی روکتی باہر چلی گی ۔۔ ۔ کیا آپ سب ہس رہے ہو میں سچ بول رہا ہوں مجھے بھی بڑی امید ہے ۔۔ روحان نے سب کو ہنستے دیکھ کے منہ بسورتے کہا ۔۔ سلطان نہ میں سر ہلاتے آرام سے کمرے میں میں چلا گیا ۔۔ ۔ گدھے تمہیں پتا بھی ہے ڈاکٹر نے کیا بولا ہے جو اول فول بولے جارہے ہو ۔۔ ۔ عائشہ بیگم نے سر پر تھپڑ مارتے کہا۔ ۔ ہاں ہاں مجھے پتا ہے ڈاکٹر نے کہا آپی امید سے ہیں پر انھیں کس چیز کی نے امید ہے یہ نہیں بتایا نہ جیسے کے مجھے امید ہے صبح میرا نکاح ہوجائے گا۔ ۔ روحان سب کو دیکھتے اپنی بات کی وضاحت دی ۔۔ ۔ ہائے ساڈا روحان نے نکاح دی خوشی وچ کملا ہی ہو گیا عائشہ پتر ۔۔ ۔ اماں جان منہ پر ہاتھ رکھتی بولی ھاد کی ہنسی روکنے کا نام نہیں لے رہی تھی ۔۔ ۔ گدھے ڈاکٹر کے کہنے کا مطلب تھا آپی بابا اور سلطان بھائی ماما بننے والے ہیں۔ ۔ اب کی بار رضا نے شوشا چھوڑا ۔۔ ۔ ہاہاہاہا بس بس یار میرے پیٹ میں درد ہونے لگ گیا ہے۔ ھاد مزید قہقہہ لگاتا بولا۔ ۔ اللہ ہی خافظ ہے تم دونوں کا ۔۔ اماں جان کہتی ھال کی جانب چلی گی کیونکہ انھوں نے سلطان کا کمرے میں جانا نوٹ کرلیا تھا۔ ۔ او سوری آیت آپی ماما اور سلطان بھائی بابا بننے والے ہیں ۔۔ رضا نے اپنا فکرا ٹھیک کیا۔ ۔ کیا اااا،،روحان ّٰ بات سمجھ آنے پر چیخا اور بے اختیار خود کو دیکھا ،، اَستَغقِرُ الل ۔ ۔ روحان نے کانوں کو ہاتھ لگا کے کہا۔ ۔ ہاں اب سمجھ آگی تو دفع ہو ویسے بھی تمہارے چکر میں سلطان بھائی آپی کے پاس چلے گے اب ہم بعد میں ہی جائیں گے۔ ابھی چلو میٹھائی لینے چلتے ہیں۔ رضا کہتا باہر کی جانب بڑھ گیا ۔۔ ۔ باقی سب بھی ہستےکھیلتے ھال میں بیٹھ کے باتیں کرنے لگے ۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.