Chapter 25: باب 25

اسلا! م علیکم

نے سلطان بھاگتا ہوا باہر آیا اور گاڑی میں بیٹھتے گاڑی کو کچے راستوں پر ڈالا۔ ۔ سلطان ایک ہاتھ سے گاڑی چلاتے دوسرے ہاتھ سے آفیسر کو کال ملائی جو فورا ہی پک ہوچکی تھی۔ ۔ اسلام علیکم سر ،،آفیسر نے جلدی سے سلام پیش کیا ۔۔ وعلیکم اسلام میں نے آپ کو ایک نمبر سینڈ کیا ہے اس کی لوکیشن لودیکھیں جلدی ان کے پاس ہے میری وائف ،،سلطان نے بے چینی سے کہا ۔۔ جی سر ہم ابھی کیشن ٹریس کرتے ہیں۔ ۔ ہمم اوکے سلطان نے کہتے کال کاٹی اور اپنے بکھرئے بالوں میں ہاتھ پھیرا ۔ ۔ بس ایک دفعہ مل جاو آیو کبھی خود سے دور نہیں کروں گا ،، سلطان دائیں بائیں دیکھتے گاڑی کو مین روڈ پر ڈالتا بڑبڑایا ۔ ۔ جب اسد کی کال آئی۔ ۔ ہمم اسد بولو کوئی خبر ۔ ۔ جی سر وہ آفیسر نے لوکیشن ٹر یس کرلی ہے وہ اس گاڑی کے پیچھے ہیں میں بھی وہی جارہا ہوں آپ بھی جلدی سے وہاں چہنحلے ۔ ۔ اوکے میں کچھ ہی منٹ میں پہچتا ہوں۔ ۔ سلطان اسد سے کہتا کال کاٹتے گاڑی کی سپیڈ اور بڑھا لی ۔۔ ۔ دس منٹ بعد ایک پرانی سی عمارت کے سامنے سلطان کی گاڑی روکی ۔ ۔ سلطان جلدی سے باہر نکالا وہاں آفیسر اور اسد کی گاڑیاں بھی موجود تھی۔ ۔ سلطان آہستہ سے اندر بڑھا ۔۔ جبکہ اندر سے آتی آواز سے سلطان نے اپنے قدم بےساختہ روکے ۔ ۔ دیکھو خود کو ہمارے حوالے کردو قانون کو اپنے ہاتھ میں مت لو ۔ ۔ آفیسر نے سامنے کھڑے نقاب پوش کو کہا جو دس فٹ کے فاصلے پر آیت کے سر پر گن رکھے کھڑا تھا۔ ۔ آفیسر دیکھ ہمیں جانے دے نہ تو ہم اس کو تمہارے حوالے کریں گے نہ خود کو ،،ہاں اگر تم نے آگے بڑھنے کی غلطی کی تو میں اسے جان سے مار دوں گا۔ ۔ نقاب پوش نے آیت کے سر پر گن کا دباؤ بڑھاتے کہا۔ ۔ اہہہ پلیز مجھے جانے دو مجھے سلطان کے پاس جانا ۔ ۔ آیت مشکل سے ہی روتے ہوئے بولی جس کی آواز سلطان باہر بھی با آسانی سن سکتا تھا۔ ۔ جان سلطان بس کچھ دیر اور پھر آپ کو کبھی خود سے جدا نہیں کروں گا۔ ۔ سلطان دل میں ہی آیت سے بولتا عمارت کی بیک سائیڈ کی طرف بڑھ وہ نقاب پوش کو دیکھ چکا تھا کے سامنے سے وہ کبھی بھی اس نقاب پوش تک نہیں پہنچ سکتے تھے نے اس لیے سلطان دماغ چلاتے پیچھے کی طرف سے جاکے آیت کو بچانا بہتر سمجھا اسے اس وقت جوش سے نہیں ہوش سے کام لینا تھا۔ ۔ تمہیں جتنا بھی پیسہ چاہیے ہم دینے کو تیار ہیں پر میم کا چھوڑ دو ۔۔ اب کی بار اسد نقاب پوش کو دیکھتے بولا۔ ۔ وہ ٹوٹل تین نقاب پوش تھے دو چھت پر دائیں بائیں کھڑے تھے اور ایک نیچے آیت کو پکڑ کے۔ ۔ نہیں اب اس لڑ کی کے سوا ہمیں کچھ نہیں چاہیے ہمیں تو صرف یہ ہی چاہتی۔ ۔ وہ آدمی حیات سے بولا۔ ۔ سلطان اپنے غصے کو ضبط کیا۔ ۔ سلطان بیک سائیڈ پر بنی کھڑکی سے آرام سے اندر داخل ہوا وہ نقاب پوش سے بس چند قدم کی دوری پر تھا۔ ۔ اسد اور آفیسر نے اسے دیکھ لیا پر سلطان کے اشارے پر نارمل رہے۔ ۔ سلطان نے اپنی شرٹ اوپر کرکے گن نکالی اور نقاب پوش کے ٹانگوں کو نشانے پر رکھا۔ ۔ اور آفیسر کو اشارہ کیا جب وہ اس پر گولی چلائے تو آفیسر قت اور اسد اسی و اوپر والوں کا نشانہ لیں تاکہ کسی کو بھی نقصان نہ پہنچے جس پر انھوں نے آنکھوں سے ہی دن کا جو اب دیا، ،ایک سلطان نے ہاتھ اٹھا کے ایک انگلی کھولتے اشارہ کیا ،،دو ،،،،تین ،،ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ لگاتار ہوا میں تین فائر ہوئے۔ ۔ سلطان نے آدمی کی ٹانگ پر گولی مارتے جلدیسے آیت کو کھینچتے اپنی پناہوں میں لیا۔ ۔ جو فائر کی آواز پر چیخ پڑی تھی۔ ۔ سلطان نے مصبوطیسے آیت کے گرد حصار قائم کیا جو خود بھیس سلطان کو دیکھتے ہچکیوں میں رونے لگی۔۔ ۔ جبکہ تینوں نقاب پوش اب پولیس فور کے حراست میں تھے۔ ۔ بس بس میری جان میں آگیا ہوں نہ اب کچھ نہیں ہوگا۔ ۔ سلطان نے آیت کو خود سے تھوڑا سا پیچھے کرتے بچوں کی طرح بہلاتے کہا۔ ۔ پپ،پلیز ،،اا،اب ،،مت جا ئیں گا مجھے چچ،چھوڑ کے۔ ۔ آیت روتے ہوئے مشکل سے بولی جبکہ سلطان کی شرٹ اس نے اپنے ہاتھوں میں سختی سے دبوچی ہوئی تھی۔ ۔ ریلیکس مائی لو میں کہی نہیں جارہا نہ ہی آپ کو اکیلا چھوڑوں گا ۔۔ سلطان نے پیار سے آیت کے ماتھے پر چپکے بال پیچھے کرتےکہا ۔ ۔ اسد یہ جیل میں نہیں جانے چاہیے تمہیں پتا ہے ان کی قید کون سی ہے ۔۔ سلطان نے اسد کو دیکھتے سنجیدگی سے کہا ۔۔ ۔ جی سر آپ فکر ہی مت کریں آپ میم کو حویلی لیں جائیں میں بس دو منٹ میں ان کو جہنم وصول کرکے آیا۔۔ ۔ اسد نے سلچان کو آرام سے کہا کہ آیت نہ سن پائے۔ ۔ جبکہ اسد کی بات سن کے سلطان نے مسکراتے سر ہلایا اور باہر کی جانب بڑھا ۔۔ جو سلطان خانزادہ کی بیوی کو ہاتھ لگائے گا وہ اپنے موت کا پروانہ اپنے ہاتھوں سے لکھے گا سلطان نقاب پوش کو دیکھتے کہتا باہر کی جانب بڑھ گیا ۔۔۔ ۔ سلطان نے گاڑی تک آکے دروازہ کھولا اور آیت کو اندر بٹھایا اور خود بھی گھوم کے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ۔ ۔ آیو مائی لو ریلکیس میں آگیا ہوں نہ اب کچھ نہیں ہونے دوں گا ،،سلطان پھر آیت کے آنسو صاف کرتے بولا جو رک ہی نہیں رہے تھے۔ ۔ آپا چھوڑ کک، کے چلے گے تھے ،،آیت روتے ہوئے بولی ۔ ۔ ایم سوری میری جان مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا ایسا کچھ ہوجائے گا پر اب میں کبھی آپ کو اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دوں گا۔ ۔ سلطا نے ن شدت سے کہتے آیت کو اپنے حصار میں لے کے اپنے ہونے کا یقین دلایا۔ ۔ آیو کیا یہ ان نے مارا ،،سلطان نے آیت کے گال پر ہاتھ لگاتے کہا۔ ۔ نن،نہیں حمنہ نے ،، آیت بتاتے پھر رونے لگی۔ ۔ بس بس چپ میری جان اس سے بری حالت کرکے آیا ہوں اس کی اور ابھی جا کے اور کرنے والا ہوں۔ ۔ نے سلطان نے آیت کے گال سہلاتے کہا۔ ۔ سس ،سلطان آپ کو پتا ہے وہ بہت بری ہے انھوں مجھے تین تھپڑ مارے اور بالوں کو کھینچا ۔ ۔ آیت نے روتے ہوئے حمنہ کے مارنے کا بتایا۔ ۔ بس میری جان کتنا رو گی دیکھو آنکھیں بھی سرخ ہو گی ہے میں ہوں نہ جس جس نے آپ کو چوٹ دی سب کو سزا دوں گا۔ ۔ سلطان نے آیت کو کہتے گاڑی سٹاٹ کی اور گاڑی کا رک حویلی کی جانب تھا۔ ۔ آیت سلطان کے کندھے پر سر رکھے جلد ہی سو گی سلطان نے بھی آیت کو ذہنی فکر سے دور رکھنے کے لیے سونے دیا۔ ۔ تیس منٹ کے سفر کے بعد وہ حویلی پہنچے۔ ۔ سلطان نے گرجا میں گاڑی روکی اور آیت کو دیکھا جو ابھی تک سو رہی تھی۔ ۔ آیو اٹھو میری جان ،،سلطان نے آیت کو بازو سے پکڑ کے سیدھا کرتے کہا۔ ۔ آیت نے آنکھیں کھول کے آس پاس دیکھا حویلی کو دیکھ کے آیت ایک بار پھر ڈر گی۔ ۔ ڈرو نہیں جان میں ہوں نہ اللہ کے علاوہ کسی میں اتنی طاقت نہیں وہ آپ کو مجھ سے دور کریں میں ہمیشہ اب سے آپکے ساتھ رہوں گا پرا مس ۔ ۔ سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑتے شدت سے کہا تو آیت بھی سلطان کی ہر بات پر امین کرتی ہاتھ اور مضبوطی سے پکڑتی باہر نکلی اور دونوں اندر کی جانب بڑھے ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ سب شام کی نماز ادا کرکے ھال میں آکے سلطان اور آیت کا انتظار کر رہے تھے داد جی ابھی تک ویسے ہی بیٹھے نے تھے وہ خود ہی اپنی غلطی کا سوچ سوچ کے شرمندہ ہورہے تھے ۔۔ جبکہ حمنہ کو رضاڈج اکٹر سے بینڈ کرواکے ھال میں ہی بیٹھا دیا اس کی درد کی پرواہ کیے بغیر ۔ ۔ اس وقت چھوٹے سے بڑے تک ہر فرد ھال میں ماجود تھا اور آیت کے لیے دعا کو تھے کہ وہ ٹھیک ہو اور سلطان کو مل جائے ۔۔۔ ۔ سب خاموشی سے بیٹھے تھے جب سلطان اندر داخل ہوتے دیکھ کے جلدی سے کھڑے ہو ئے سوائے حمنہ کے ۔۔ ۔ سلطان شکر ہے آگے بیٹا آپ کیسی ہیں ،،پاکیزہ بیگم نے آیت کے گال پر ہاتھ رکھتے کہا جو سرخ تھا اور انگلیوں کے نشان تھے۔ ۔ آنٹی میں ٹھیک ہوں جس کے پاس سلطان جیسے خیال رکھنےہٹ والے شوہر ہوں اس کو بھلا کیا ہوسکتا ،،آیت نے ہلکی سی مسکرا کے ساتھ کہا وہ سلطان کے حصار میں ہی کھڑی تھی۔ ۔ شکر ہے اللہ کا آیت تم ٹھیک ہو عینا روتے ہوئے آیت کے گلے لگتی کہنے لگی۔ ۔ ہاں میں ٹھیک ہوں تم رو تو نہیں پھر میں بھی رو دوں گی ،،آیت نے منہ بناتے کہا تو عینا چپ کرگی ، آپی آپ نے تو ڈرا ہی دیا تھا روحان نے بھی آگے بڑھتے سنجیدگی سے کہا ۔۔ اوور وحان بھائی آہ بھی ڈرتے ہیں ،،آیت نے حیرت سے دیکھتے کہا تو سب مسکرا دیے ۔۔ یہ سلطان کے ہی ساتھ کا حوصلہ تھا کی آیت اتنی جلدی اس ٹروما سے نکل آئی۔ ۔ آیو یہاں بیٹھو ۔ ۔ سلطان نے سینگل صوفے پر بیٹھاتے کہا۔ ۔ تو آیت بیٹھ گی پر سلطان کا ہاتھ نہیں چھوڑا ۔ ۔ سلطان بھی وہاں ہی کھڑا ہوگیا۔ ۔ اور موبائل نکال کے اسد کو کال کی۔ ۔ اسلام علیکم سر ،،اسد نے کال اٹھاتے سلام کیا۔ ۔ وعلیکم اسلام سد کدھر ہوا ،،سلطان نے سنجیدگی سے کہا۔ ۔ جی سر میں بس پانچ منٹ میں حویلی پہچنے والا ہوں ،،ہمم آتے ہوئے کسی مولوی کو بھی لے آیا ۔ ۔ جی سر ،،اسد نے کہتے کال کاٹی ۔ ۔ بیٹا مولوی صاحب کس لیے ،،اماں جان ہمت کرتی بولی انھیں ڈر تھا کی سلطان داد جی کی وجہ سے ان سے بھی نہ ناراض ہوجائے۔ ۔ ماں جان ہٹا سپرائز ہے کچھ دیر تک سب کو پتا چل جائے گا۔ ۔ سلطان نے پراسرار مسکرا کے ساتھ آرام سے کہا مطلب وہ اماں جان سے ناراض نہیں۔ ۔ پریشے گڑیا بھابھی کے لیے سوپ بنا دو۔ ۔ سلطا نے ن پریشے کو دیکھتے کہا جی بھائی میں ابھی لائی ۔ ۔ پریشے کہتی جلدی سے کچن کی جانب بڑھی تو پیچھے ماہین بھی چلی گی جو صبح سے ہی ڈر کی وجہ سے ھاد سے الگ نہیں ہورہی تھی ۔۔ ۔ سلطان میں سوپ نہیں پیوں گی ،،آیت نے منہ بناتے کہا۔ ۔ میری جان صحت کے لیے پینا پڑے گا نو کمپرومائز ۔۔۔۔ سلطان نے بغیر کسی کی پرواہ کیے نہایت پیار سے مخاطب کرتے کہا۔ ۔ بس تھوڑا سا ،،آیت نے ہاتھ اٹھا کے بچوں کی طرح اشارہ کرتے کہا۔ ۔ اوکے تھوڑا سا ہی بس ۔۔ سلطان نے مسکراتے حامی بھری قت ۔۔۔ ۔ اس و وہ پہلے والے غصے سے پاگل سلطان کہیں سے بھی نہیں لگ رہا تھا ۔۔۔ ۔ اسلام علیکم سر ، کچھ دیر بعد اسد نے ھال میں داخل ہوتے بلند آواز میں سلطان کیا ۔۔۔ وعلیکم اسلام آئیں بیٹھیں مولوی صا حب سلطان نے مولوی صاحب کو صوفے پر اشارہ کیا تو وہ بیٹھ گے۔ ۔ اسد تم میرے ساتھ باہر آو ،،سلطان نے کہہ کے جانے لگا کے آیت نے مضبوطی سے پکڑ لی ،،،سلطان نہیں مت جائیں ،،آیت آہستہ سے کہا ،، آیو میں یہاں ہی ہوں۔ مائی لو بس دروازے تک جارہا ہوں ،،رضا آیت کے پاس بیٹھو جب تک میں نہیں آتا ،،سلطان آیت سے کہتا رضا سے بولا تو بھی جلدی سے آکے آیت کے ساتھ بیٹھ گیا جس سے آیت ریلیکس ہوئی۔ ۔ ۔ ۔ سلطان باہر آیا تو اسد بھی اس کے پیچھے ہی تھا۔ ۔ جی سر بو لیں ۔۔ اسد نے ادب سے کہا۔ ۔ تم نے کل ایک گاڈ کا بولا جو بہت بگڑا ہوا ہے جو شادی کرنا چاہتا ہے۔ ۔ جی سر وہ یہی ہے پر آپ کیوں پوچھ رہے ہیں۔ ۔ اسد نے نا سمجھی سے پوچھا۔ ۔ میں اس کی شادی ابھی حمنہ سے کرواں گا میں اور اس لڑکی کی الٹی حرکتیں اور نہیں برداشت کرسکتا اس لیے اس کا نکاح کردینا ہی بہتر ہے۔ ۔ سلطان کی بات پر اسد نے حیرت سے سلطان کو دیکھا۔ ۔ پہلے تو دو منٹ وہ کچھ بولنے کے قابل ہی نہ رہا پر پھر ہمت کرکے بولا۔ ۔ سر وہ بہت بگڑا ہوا لڑکا ہے کیا وہ حمنہ میم کے لیے ٹھیک ہوگا۔ ۔ اسد حمنہ کو کوئی بگڑا ہوا ہی جھیل سکتا ہے شریف انسان سے تو منٹ میں طلاق لے لے۔ ۔ سس ،سر میں کچھ کہنا چاہتا ہوں ،،اسد ہمت کرکے بولا۔ ۔ ہمم میں جانتا ہوں تم یہی کہو گے کہ تم شادی کرنا چاہتے ہو اس سے ،،سلطان نے اسے دیکھ کے سنجیدگی سے کہا۔ ۔ اسد تو سلطان کے اتنے ٹھیک اندازے ہر حیران رہ گیا ۔۔ ۔ ،،جج،جی سر ،،اسد نے سر جھکاتے سنجیدگی سے کہا ۔۔ پر وہ تمہارے قابل نہیں وہ انتہائی خودسر لڑکی ہے، سر میں انھیں ہینڈل کرلوں گا پلیز اگر آپ ان کی شا دی کرنا چاہتے ہیں تو مجھ سے کروا دیں۔ ۔ اسد اس دفع پورے اعتماد سے بولا ۔۔۔ اوکے ،،سلطان کچھ دیر سوچتا رہا پھر خامی بھر دی ۔۔ ۔ تھینک یوں سر اسد نے خوش ہوتے کہا تو سلطان بھی مسکرا دیا۔ ۔ چلو آو اند سب ویٹ کررہے ہوں گے ۔۔ سلطان نے اندر کی جانب بڑھتے کہا

مولوی صاحب کدھر ہیں ،،سکطان ھال میں آیا تو مولوی صاحب کو نہ دیکھ کے ماتھے پر بل سجا تے کہا نے۔ ۔ بیٹا انھیں مردان خانے میں بیٹھایا ہے تم بتاو گے کہ کس مقصد کے لیے تم ج بلایا ہے۔ ۔ وہا صاحب آرام سے بولے ۔ ۔ جی بابا حمنہ کے نکاح کے لیے ،،سلطان کی بات پر سب اسے دیکھنے لگے۔ ۔ واٹ تم پاگل تو نہیں ہوگے میں بالکل کسی سے نکاح نہیں کرو گی تمہارے علاوہ ،،حمنہ پھر سے بتمیزی سے بولی ۔ ۔ نکاح تو تمہارا ہو گا وہ بھی اسی وقت میں بھی دیکھتا ہوں کیسے نہیں کرتی ،،سلطان کہتا اس کے ساتھ والے صوفے پر بیٹھا ۔۔ پر بیٹا نکاح کس سے نکاح ہوگا۔ ۔ اب کی بار اماں جان بولی ۔ ۔ اماں جان اسد سے ہو گا حمنہ کا نکاح آو اسد بیٹھو یہاں ،،سلطان نے اماں جان کو جواب دیتے اسد کو اشا رہ کرتے نےکہا ۔ ۔ میں نہیں کروں گی اس ملازم سے شادی میں تم سے شادی کرو گی۔ ۔ پھر کہو ،،سلطان حمنہ کا بازو پکڑ کے زراسا گولی والی جگہ پر انگلیاں دباتے کہا ۔۔ حمنہ کی آنکھوں میں آنسو آگے درد سے ،،ممم،،میں ننن،نہیں کک ،، کر و گی ،،حمنہ کہلاتے ہوئے بولی ۔۔ ۔ پھر کہو ،،سلطان نے شرٹ اوپر کرکے گن نکال کے دوسرے ہاتھ میں پکڑتے کہا۔ ۔ ،،،میں کروں گی۔ ۔ حمنہ نے داد جی کو دیکھتے کہا جو نے صرف دیکھ رہے تھے بولے کچھ نہیں۔ ۔ گڈ ،، رضا لے کے آو مولوی صاحب کو ،،سلطان رضا کو کہا تو رضا جلدی سے لے آیا مولوی صاحب کو ۔ ۔ آئیں بیٹھیں مولوی صاحب اور نکاح شر وع کریں اور ہاں اس میں واضع ہو کے لڑکی طلاق لینے کا حق نہیں رکھتی۔ ۔ سلطان نے مولوی صاحب کو دیکھتے کہا۔ ۔ جی ،،مولوی نے آہستگی سے کہا اور نکاح شروع کیا۔ ۔ اور پھر کچھ دیر بعد حمنہ کا نکاح اسد سے ہو گیا۔ ۔ مبارک ہو اسد بھائی ،،روحان نے خوش ہوتے گلے لگاتے کہا تو سب مسکرا دیے سب نے ہی اسد کو مبارک باد دی۔ ۔ آپ نے اس سب میں کچھ بھی نہ بول کے اچھا نہیں کیا داد جی ،،حمنہ اٹھتی غصے سے بولی ۔ ۔ مجھے افسوس ہے میں تمہاری پرورش اچھے سے نہیں کرسکا جس کی وجہ سے آج میں خود بھی سب کی نظروں میں شرمندہ ہوں ۔۔ داد جی نے اٹھ کے حمنہ کے سر پر ہاتھ رکھتے کہا اور پیچھے ہوگے ۔۔ ۔ حمنہ تیزی سے اٹھ کے ابھی دو قدم ہی اٹھی تھی کہ سلطان نے بازو سے پکڑ کے روک لیا۔ ۔ کدھر ،،سلطان نے آئبرواچکائی ۔ ۔ ظاہر ہے اب تو نکاح ہوگیا ہے تو کمرے میں جارہی ہوں یا پھر سے بلکہ نکاح کروانا ہے۔ ۔ حمنہ نے بیزاری سے کہا۔ ۔ سلطان مسکرا دیا ،نہیں نکاح نہیں کروانا رخصتی کرنی تمہاری اب تم اپنے کمرے میںسنہیں بلکہ اسد کے ساتھ جاو گی ،،سلطان نےا کے سر پر ایک اور بم نےگراتے کہا۔ ۔ نہیں میں نہیں جاو گی اس غریب کے گھر پتا نہیں کیسا گھر ہوگا۔ ۔ حمنہ اسد کی طرف دیکھتے حقارت سے کہا۔ ۔ یہ جو تمہاری زبان ہے اتنی لمبی اس کو کاٹ کے کتوں کے آ گے پھینک دوں گا اگر اب یہ باہر نکلی تو ،،سلطان حمنہ کی بات پر غصے سے بولا ،،حمنہ وہاں ہی چپ ہوگی وہ اب کوئی بھی امید رکھ سکتی تھی سلطان سے کہ وہ جو بولتا ہے وہ کرکے دیکھاتا ہے۔ ۔ اسد لے جاو اپنیج بیوی کو یہ آ سے تمہاری ذمہ داری ہے ،،سلطان نے اسد کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا۔ ۔ چلیں ، ،اسد نے حمنہ کے پاس جاکے باہر کی جانب اشارہ کرتے کہا ۔۔ ۔ پر حمنہ اپنی جگہ سے ہلی بھی نہیں۔ ۔ اسد بھائی آپ ہاتھ پکڑ کے زبردستی لے کے جاسکتے ہیں کسی کو برا نہیں لگے گا ۔۔ روحان نے بلند نے آواز میں کہا تو سب مسکراہٹ دبائی ۔۔ حمنہ نے ایک نظر سب کو دیکھا میں آپ کو کبھی معاف نہیں کرو گی داد جی ۔ ۔ حمنہ نے بلند آواز میں چیختے کہا .. فکر مت کرو یہ تمہارے کیے کی سزا تھی داد جی کو کل تک صبر کرنا ہوگا۔ ۔ سلطان حمنہ سے کہتا آیت کو اپنے حصار میں لے گیا۔ ۔ اسد اگر اس کو دو منٹ کے اندر لے کے نہیں گے تو میں کبھی بھی اس کو تمہارے ساتھ نہیں بیجھو گا ۔۔ سلطان نے اسد کو دیکھتے سنجیدگی سے کہا تو اسد فورا حمنہ کا بازو پکڑتے زبردستی باہر لے گیا۔ ۔ اتنی سریش ماحول میں بھی ینگ جرنیشن نے اسد کی تیزی پر ہنسی دبائی ۔۔ ۔ میں تھک گیا ہوں باقی باتیں صبح آپ لوگ بھی آرام کریں۔ ۔ سلطا نے نسب کو دیکھتے کہا ۔۔ ۔ ہم ٹھیک ہے بیٹا بہو کو بھی آرام کرنا چاہیے اگر کسی چیز کی ضر ورت ہوئی تو مجھے کہہ دینا ،، پاکیزہ بیگم سے آیت کا ماتھا چومتے کہا ۔۔ جی امی سلطان نے بھی مسکراتے جواب دیا۔ ۔ اور ہاں شایان منشی صاحب کو کہہ دینا کل دو بجے پورے گاؤں کو حویلی آنے کی میری طرف سے دعوت دے دیں ،،۔۔ سلطان نے شایان کو دیکھتے کہا ۔۔ جی بھائی میں کہہ دوں گا۔ ۔ پر بیٹا وہ کس لیے اب کی بار مراد صاحب بولے ۔ ۔ کل پتا چل جائے گا سب کو چاچو ابھی سب آرام کریں اللہ خافظ ۔ ۔ سلطان کہتا آیت کے ساتھ کمرے کی جانب بڑھ گیا ۔۔ ۔ چلو بھائی میں بھی چلتا ہوں لگتا ہے سب کی شادی ہوجانی میں نے کنوارہ ہی مرنا ہے ۔۔ روحان بھی بلند آواز میں ہانک لگاتا کمرے میں چلا گیا باقی بھی روحان کی بات پر نفی میں سر ہلاتے اپنے اپنے کمرے میں چلے گے ۔۔۔۔۔ ۔

ھاد حمنہ آپی نے کتنا برا کیا آیت بھابھی سے ساتھ وہ کتنی انو سینٹ ہیں۔ ۔ ماہین صوفےپر بیٹھی حمنہ کا سوچتے کہنے لگی۔ ۔ ھاد بیڈ پر بیٹھا اپنی بیوی کے کیوٹ کیوٹ ایکسپریشن دیکھس نے رہا تھا۔ ۔ ہاں ہنی ا برا کیا تو اسے سزا بھی مل گی نہ اب یہی امید ہے وہ آگے اپنی غلطیاں سدھار لے۔ ۔ ہمم پر اسد بھائی کتنے اچھے ہیں ان سب میں ان کا کیا قصور جو حمنہ آپی ملی، ماہین کو اب اسد کی ٹینشن ہوئی۔ ۔ اوہو ہنی اسد کے ساتھ زبردستی نہیں کی ہوگی سلطان نے حمنہ سے شادی کا فیصلہ اسد کا ہی ہوگا نہیں تو سلطان کے کہنے پر اتنی جلدی تھوڑی لے کے جاتا اسد حمنہ کو ،،ھاد نے ماہین کی فکر دور کی۔ ۔ ہاں یہ نے تو میں سوچا ہی نہیں ،،ماہین سر پر ہاتھ مارتی بولی تو ھاد مسکرا پڑا ۔۔ ۔ تو اب کیا وہاں ہی ساری رات بیٹھ کے باتیں کرنے کا ارادہ ہے ،،ھاد نے ماہین کو دیکھتے ائبرواچکائی ۔ ۔ جی نہیں وہ تو میرا نیل ٹوٹ گیا تھا وہ ٹھیک کررہی تھی۔ ۔ ماہین منہ بناتے بولی اور بیڈ کی دوسری سائیڈ آکے لیٹ گی ۔۔ ۔ ھاد نے بھی مسکراتے ماہین کو اپنے حصار میں لیا اور لائٹ آف کردی ۔۔۔۔۔ ۔

سلطان مجھے یہ نہیں پینا ۔ ۔ آیت نے برا سا منہ بناتے سوپ کو دیکھتے کہا۔ ۔ سلطان کی جان آپ نے کہا تھا تھوڑا ساپی لیں گی ،،سلطان نے چمچ آیت کے منہ کے قریب کر نے کہا۔ ۔ تو میں نے پتا ہے نہ اور نہیں بس ۔ ۔ آیت نے بامشکل ہی خلق سے سوپ نیچے کرتے کہا۔ ۔ اوکے چلو آپ فریش ہو جاو پھر سونا ۔ ۔ سلطان نے سوپ کو ٹیبل پر رکھتے آیت کے کپڑے نکال کے دیتے کہا۔ ۔ اوکے آیت بھی مسکراتے کپڑے لے کے فریش ہونے چلی گی۔ ۔ سلطان بھی تھکے ہو ئے انداز میں بیڈ پر لیٹ گیا۔ ۔ جب کچھ دیر بعد آیت باہر نکلی ۔ ۔ تو سلطان نے مسکراتے ہاتھ آیت کی طرف بڑھایا تو آیت نے بھی جلدی سے تھام لیا۔ ۔ اور خاموشی سے بیڈ پر لیٹ گی۔ ۔ ۔ سلطان ،،آیت نے کچھ دیر بعد پکا را ۔ ۔ یس سلطان کی جان ،، سلطان آپ صبح کیا کرنے و لوا لے ہیں ،،آیت نے گاؤں کے گوں کو اکٹھا کرنے کے یسٹ متعلق پوچھا ۔۔ مائی لو آپ کو صبح پتا چل جائے گا ابھی آپ جلدی سے سو جاو آپ کور کی ضرورت ہے ۔۔ ۔ سلطان نے بات کو ٹالا ۔ ۔ پر سلطان ۔ ۔ پر ور کچھ نہیں آیو جلدی سے آئیز کلوز کر و اور سو جاو باقی باتیں صبح کرئیں گے۔ ۔ سلطان نے ہاتھ بڑھا کے لائٹ بند کرتے کہا توآیت نے بھی مزید کوئی سوال نہ کرتے ہوئے آنکھیں بند کرلی اور جلدہی دونوں تھکاوٹ کی وجہ سے سو گے ۔۔۔۔ ۔

چھوڑو مجھے گھٹیا انسان ۔ ۔ حمنہ زور سے اسد پر چلاتے ہوئے کہہ رہی تھی جو اسے زبردستی پکڑ کے گھر تک لایا تھا ۔۔ ۔ لیں چھوڑ دیا پر اپنی آواز آہستہ رکھیں ۔۔ اسد نے حمنہ کو کمرے میں لا کے چھوڑتے کہا ۔۔ ۔ تمہاری اتنی ہمت تم نے مجھے چھوا بھی کیسے ۔ ۔ حمنہ اسد کو کالر سے پکڑ کے کہنے لگی ۔۔ ۔ میں آپ کا شوہر ہوں اور آپ پر سارے حق رکھتا ہوں ۔۔ اسد نے حمنہ کے ہاتھ سے اپنا کالر چھوڑا تے کہا۔ ۔ ہاہاہاہا شوہر مائی فٹ جلد ہی میں تم سے طلاق لے لوں گی سمجھے حمنہ ہستی ہوئی بولی ۔۔ ۔ اسد نے حمنہ کی بات پر ضبط کیا ۔۔ ۔ آپ کے پاس ایسا کوئی حق نہیں کے مجھ سے طلاق جا مطالبہ کرسکیں اس لیے یہ بات اپنے ننھے دماغ سے نکال دیں اور جتنی جلدی ہوسکے خود کو یہا نے ں اد جسٹ کریں ۔۔ اسد سنجیدگی سے کہتے اپنی گھڑی اتار کے سائیڈ پر رکھی ۔۔ ۔ اسد کا گھر کافی اچھا تھا چار کمرے کافی کھلے ھال کے ساتھ کچن ایک بالکونی حویلی جتنا تو نہیں پر نارمل گھروں سے یہ گھر بڑا ہی تھا اور بہت خوبصورت بھی ۔۔ ۔ تمہاری سوچ ہے میں تمہارے اس گھر میں رہو گی میں حویلی میں ہی رہوں گی اور شادی بھی سلطان ،،،چٹاخ ایک لفظ بھی اور نہیں کب سے تمہاری بکواس سن رہا ہوں اب ایک لفظ بھی اور بولا تو زبان کاٹ دوں گا میں بے غیرت نہیں ہوں جو تمہاری محبت کے قصے سنو ۔۔ ۔ اسد نے حمنہ کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی زوردار تھپڑ مارتے دھاڑتے کہا ۔۔ ۔ تم نے مجھے تھپڑ ما را تم کنمیے انسان ۔۔ چٹاخ ،،اسد نے پھر حمنہ کو تھپڑ مار کے اس کی زبان بند کی ۔۔ ۔ سوچنا بھی مت میں تمہا ری یہ بتمیزیاں برداشت کرو گا یا تمہارے ان حرکتوں کی وجہ سے طلاق دے دوں گا نہیں میں بالکل ایسا نہیں کروں گا میں دو دن میں تمہیں بالکل سیدھا کردوں گا کہ یہ جو تم زبان کے جوہر دکھاتی ہونہ میری مرضی کے بغیر کھولے گی بھی نہیں۔ ۔ اسد سے غصےسے حمنہ پر جھکے ہوئے کہا جو بیڈ پر پڑی منہ پر ہاتھ رکھے روتے ہوئے حیرت سے اسد کو دیکھ رہی تھی اسے تو یہ ہی لگا تھا کہ وہ اسد کو اتنا تنگ کرئے گی کہ وہ خود ہی چھوڑ دے گا پر یہاں تو کایا ہی پلٹ گی۔ ۔ پیچھے ہو بے غیرت انسان ،،،حمنہ پھر بھی باز نہیں آئی ۔۔ ۔ ہاہاہاہا مطلب تم ایسے نہیں انسان بننے والی چلو کوئی بات نہیں میں ہوں نہ تمہیں نے انسان بنا کے لیے جلد ہی تمہیں تیر کی طرح سیدھا کردوں گا پہلے تو میں نے سوچا تھا تمہیں ٹائم دوں گا پر اب نہیں۔ ۔ غصےسے حمنہ کا چہرا پکڑے کہتے اسد نے کچھ فاصلے پر رکھا سائیڈ لیمپ بھی آف کردیا ۔۔۔۔ ۔

اس وقت صبح کے آٹھ بج رہے تھے جب پاکیزہ بیگم ،عائشہ بیگم اور فیزہ بیگم جلدی جلدی ناشتے کی تیاری کررہی تھی۔ ۔ عائشہ تم چائے رکھ لو سب آنے ہی والے ہوں گے ناشتے کے لیے ۔۔ پاکیزہ بیگم پراٹھے بناتے بولی ،،،حویلی میں چاہے جتنے بھی ملازم ہوں پر کچن کا کام گھر کی بہو یں ہی کرتی تھی۔ ۔ ویسے میں تو کہتی ہوں بالکل ٹھیک ہوا جو کل سلطان نے حمنہ کا نکاح کردیا۔ ۔ عائشہ بیگم چائے بناتے بولی ۔ ۔ ہمم کہہ تو تم ٹھیک رہی ہو جب بچیاں خودسر ہوجائے تو ان کی شادی کردینا ہی بہتر ہوتا ہے۔ ۔ پاکیزہ بیگم سارا ناشتہ ٹرائے میں رکھتے کہا۔ ۔ ہاں میں سوچ رہی ہو مناہل کی بھی شادی کروا کے چلتا کرو نےیہ لڑکی بھی میرے ہاتھوں سے نکل گی ہے۔ ۔ عائشہ بیگم دکھ سے کہا۔ ۔ تم فکر نہ کرو عائشہ مناہل پر حمنہ کی سنگت کا اثر تھاوہ چلی گی ہے نہ دیکھنا اب مناہل بھی کچھ غلط نہیں کرے نے گی۔ ۔ پاکیزہ بیگم عائشہ بیگم کا کندھا تھپھاتے کہا۔ ۔ جی آپی میں نے مناہل کے چہرے پر شرمندگی دیکھی ہے اللہ سب بہتر کرے گا کوئی اچھا راستہ آیا تو اس کے بھی ہاتھ پیلے کر دیں گے۔ ۔ فیز ہ بیگم نے کہا تو عائشہ بیگم کا بھی کچھ دل ہلکا ہوگیا۔ ۔ اور پھر تینوں ناشتہ لگانے لگی۔ ۔ اسلام علیکم ایوی ون ۔ ۔ روحان نے سڑھیاں اترتے بلند آواز میں کہا۔ ۔ ایوی ون کے کچھ لگتے کسی وقت بندہ انسانوں جیسی بھی حرکتیں کرلیتا ۔ ۔ نے عائشہ بیگم نے گھورتے کہا۔ ۔ تو پھر کون سا آپ نے میری شادی کر دیتی ہے۔ ۔ روحان منہ بنا کے کہتے سیب اٹھایا۔ ۔ اب بندروں کی طرح بچانا بھی شروع کردو۔ ۔ دفعہ ہو جاکے داد جی اور اماں جان کو بتاو ناشتہ لگ گیا ہے ۔۔ ۔ عائشہ بیگم نے ہلکا ساتھپڑ رسید کرتے کہا۔ ۔ ہاں جارہا ہوں نہ ظلم ماں۔ ۔ روحان کہتا تیزی سے اماں جان کے کمرے میں بھاگ گیا کہ پیچھے سے جوتا ہی نہ پڑجائے ۔ ۔ یہ لڑکا نے نہیں انسان بن سکتا ،،عائشہ بیگم کہتی بیٹھ گی۔ ۔ اسلام علیکم پیاری لیڈز ،،ھاد سلام کرتے اپنی جگہ سنبھالی ۔ ۔ وعلیکم اسلام بیٹا ۔ ۔ تینوں ہی خواتین نے جواب دیا۔ ۔ باقی سب نے نہیں آئے ۔۔ ماہین فیزہ بیگم کو دیکھتے کہا۔ ۔ آرہے ہیں روحان گیا ہے بھلانے ۔۔ فیزہ بیگم نے مسکرا تے جواب دیا۔ ۔ اور پھر کچھ ہی دیر میں سب آگے ڈائننگ پر سوائے سلطان اور آیت کے۔ ۔ روحان جاو سلطان کو بلا کے لاو ۔ ۔ پاکیزہ بیگم نے روحان کر دیکھتےکہا ۔ ۔ جی اچھا آج تو آپ سب نے سچ میں مجھے کبوتر ہی بنا لیا ہے۔ ۔ روحان منہ بنا کے اٹھا۔ ۔ تب ہی سامنے سے آیت اور سلطان آتے دیکھائی دیے۔ ۔ اسلام علیکم ایوی ون ۔ ۔ سلطان نے سلام کرتے ہمیشہ کی طرح آیت کی چیئر پیچھے کرکے بیٹھاتے کہا۔ ۔ وعلیکم اسلام بیٹا آج دیر کردی آنے میں طبیعت ٹھیک ہے۔۔ ۔ اماں جان نے جواب دیتے پیار سے پوچھا۔ ۔ جی اماں جان بس لیٹ آنکھ کھلی اس لیے دیر ہوگی۔ ۔ سلطان نے مسکراتے کہا۔۔۔ اچھا چلو پھر کو ئی بات نہیں ناشتہ شروع کرو۔ ۔ اماں جان کے کہنے پر سب نے ناشتہ شروع کیا۔ ۔ شکر ہے آپ آگے ورنہ میری تو ٹانگیں درد کرنی لگ گی ہیں سب کو بلا بلا کے۔ ۔ روحان نے بچارا سا منہ بناتے کہا۔ ۔ ابھی تو نہیں پر رزلٹ ٹھیک نہ آیا تو کوئی گارنٹی نہیں یہ ٹانگیں تمہارے ساتھ رہتی بھی ہے یا نہیں ،،سلطان سنجیدگی سے بولا،،روحان نے فورا ٹانگوں کو دیکھا۔ ۔ اللہ نہ کرئے بھائی اس سب میں میری ٹانگوں کا کیا قصور ۔ ۔ روحان نے ڈرامائی انداز میں کہا۔ ۔ ہاں بھائی اس سب میں روحان کی ٹانگوں کا کیا قصور جو ان پر ظلم کریں گے ۔۔ پریشے نے پہلے سلطان پھر روحان کو دیکھتے کہا۔ ۔ ہاں ہاں بالکل یہ کی نہ بہنوں والی بات ۔۔ روحان نے جلدی سے خوش ہوتے کہا ۔۔ ہاں تو اور کیا ٹانگوں کا تھوڑا قصور ہے قصور تو زبان کا ہے آپ اسے کاٹ دیجیے گا ۔۔ پریشے نے جملہ مکمل کیا جس پر سب کھل کھلا کے ہس پڑئے ۔ ۔ تم چپ کرو معصوم باندری ۔۔۔ روحان نے پریشے کو گھورتے کہا۔ ۔ پریشے نے رضا کو معصومیت سے دیکھا ۔۔ ۔ تم چپ کرو چلاک کوئے اگر اب میری پیاری سی بیوی کو گھورا تو سب کچھ بھائی کو بتا دوں گا۔ ۔ رضا نے روحان کو گھورتے کہا ۔۔ ۔ رضا کی بات پر سلطان بھی ہس پڑا۔ ۔ جبکہ پریشے رضا کا سب کے بیچ پیاری سی بیوی کہنے پر شرما گی ۔۔۔ اہہ کتنے کمینے انسان ہو تم رضا بیوی آتے ہی پارٹی چینج کرلی ،،روحان نے صدمے سے کہا۔ ۔ ہاں تو بیوی کو ناراض کرکے کمرے سے باہر سونے سے بہتر ہے نہ وہ بیوی کا ہی ساتھ دے ،،ھاد نے بھی بیچ میں لقمہ لگایا۔ ۔ ہاں ہاں کر لو ظلم مجھ پر سب جس دن شادی کر کے رخصت ہوگیا نہ تب سب یاد کرو گے ۔۔ روحان نے ڈرامائی انداز میں کہا۔ ۔ گدھے لڑکیاں رخصت ہوتی ہیں لڑکے نہیں ،،شایان نے روحان کے علم میں اضافہ کیا ۔۔۔ ۔ یار تم بھی نہ وہ گھر سے رخصت نہیں دنیا سے رخصت کی بات کررہا ہے ،،ھاد نے مسکراہٹ دباتے کہا ۔۔ روحان کی روہانسے ہوتے سب کو دیکھا۔ ۔ ہاں پھر ہم نے کہنا کرنا ،،،"ٹرو گے یارمجبتا والے ،،نا ل ہی الہ گے ہاسے" رضا کی بات پر سب ہس پڑے جبکہ ینگ جنریشن تو ہس ہس کے لوٹ پھوٹ ہورہے تھے۔ ۔ کوئی بات نہیں لو اڑا مزاق ایک دن میری بھی شادی ہوگی پھر میںنے بھی کسی کو منہ نہیں لگانا ۔ ۔ روحان سریش ہوکے کہتا کھانا کھانے لگا باقی سب بھی خاموش ہوگے ۔۔ ۔ سلطان منشی نے حویلی کے گرونڈ میں انتظام کردیا ہے اور لوگ آنا بھی شروع ہوگے ہیں اب تم ہمیں تو بتا دو کیا کرنے والے ہو جس کے لیے سب کو اکٹھا کیا ہے۔ ۔ وہاج صاحب نے سب کو ناشتے سے فری ہوتے دیکھ کے سلطان کو کہا۔ ۔ یہ سب کے لیے سپرائز ہے جو میرے علاوہ کسی کو نہیں پتا اس کیے کچھ اور دیر انتظار کریں۔ ۔ سلطان داد جی کو دیکھتے پر سرا مسکراہٹ کے ساتھ بولا۔ ۔ سلطان ہم مانتے ہیں کل جو ہوا وہ بہت غلط تھا پر اس کا مطلب یہ نے نہیں ایک غلطی کی سزا مزید غلطیاں ہوں جس کا بعد میں کوئی پچھتاوا ہو۔ ۔ وہاج صاحب نے سمجھا بلکہ والے انداز میں کہا ۔۔ ۔ جی بابا میں جانتا ہوں اور میں نے یہ فیصلہ جزباتی ہوکے نہیں بہت سوچ سمجھ کے کیا ہے اس لیے فکر مت کریں۔ ۔ سلطان نے سب کو دیکھتے سنجیدگی سے کہا۔ ۔ ہمم مجھے تم سے یہی امید ہے تم کوئی غلط فیصلہ نہیں کرو گے۔ ۔ وہاج صاحب نے سلطان کے کند ھے تھپھاتے کہا ۔۔ جی بابا ۔۔ ۔ زویا گڑیا آپ میرے لیے ایک بغیر شوگر کے چائے بنا دو ۔۔ سلطان نے زویا کو دیکھتے پیار سے کہا۔ ۔ جی بھائی میں ابھی لائی ۔۔ زویا فورا اٹھتے ہوئے بولی ۔ ۔ مجھے آپ سب سے کچھ بات کرنی ہے ۔۔ سلطان نے زویا کے جانے کے بعد سب کو دیکھتے کہا ۔۔ ۔ ہاں بیٹا کہو کیا بات ہے۔ ۔ چاچو چاچی میرے دل میں خیال آیا تو سوچا آپ کو کہہ دوں اگر آپ کو کوئی اعتراض ہوا تو مجھے بالکل برا نہیں لگے گا آپ منع بھی کر سکتے ہیں ۔۔ ۔ سلطان نے عائشہ بیگم ،فیزہ بیگم ،،فرہاد صاحب اور مر اد صاحب کو دیکھتے کہا۔ ۔ ہاں بیٹا بولو کیا بات ہے۔ ۔ فریاد صاحب پیار دے بولے ۔ ۔ چاچو زویا گڑیا اب ماشااللہ بڑی ہوگی ہے اگلے سال کالج جانا بھی شروع کردے گی۔ ۔ کہنے کا مقصد وہ اب چھوٹی نہیں رہی تو اگر آپ سب ٹھیک سمجھیں تو زویا کا رشتہ روحان کے ساتھ ٹھیک رہے گا۔ ۔ سلطان کی بات سن کے ھاد کو زور سے کھانسی کا دورا پڑا ۔۔۔ اس بندر کا رشتہ میری بہن کے لیے نو وے ،،ھاد نے پانی پی کے خود کو نارمل کرتے کہا جبکہ روحان جو سلطان کی بات پر آسمان پر اڑنے لگا تھا ھاد کی بات پر زمین پر آیا۔ ۔ ھاد بھائی میں نے بھی تو دی ہے اپنی بہن آپ جیسے بندروں کے سردار کو اگر ایسی بات ہے تو واپس کریں میری بہن کو بھی ،،روحان نے ھاد کو گھورتے ماہین کا بازو پکڑا ۔ ۔ یار چھوڑ میری بیوی کو میں تو مزاق کررہا تھا توں تو برا ہی مان گیا۔ ۔ ھاد نے ماہین کو پکڑتے کہا۔ ۔ تم دونوں پہلے لڑ لو باقی ہماری بات کا کیا ہے ہم بعد میں کرلیں گے۔ ۔ سلطان نے غصے سے دونوں کو دیکھتے کہا ۔۔ دونوں نے فورا منہ پر انگلی رکھی۔ ۔ تو سلطان نے بڑوں کی طرف دیکھا۔ ۔ بیٹا وہ تو ٹھیک ہے پر ابھی شادی کے لیے زویا چھوٹی نہیں ۔۔۔ فرہاد صاحب کچھ دیر بعد بولے ۔ ۔ جی چاچو مجھے اس بات کا اندازہ ہے اس لیے اگر آپ سب کو زویا اور روحان ایک دوسرے کے لیے ٹھیک لگے تو ہم نکاح کردیں گے رخصتی کچھ سالوں تک ۔۔ ۔ سلطان نے فوہاد صاحب کی مشکل حل کی۔ ۔ بھائی مجھے کوئی اعتراض نہیں مجھے اور مردا صاحب کو زویا بہو کے طور پر دل و جان سے قبول ہے ،،اب کی بار عائشہ بیگم خوش ہوئے بولی ۔ ۔ مجھے بھی ،،روحان بھی جلدی سے بولا سب ہس پڑے ۔۔ میں رہنے دیتا ہوں تم خود کرلو بات ،،سلطان نے روحان کو دیکھتے کہا ۔۔۔ اچھا سوری اب نہیں کرتا ۔۔ روحان نے دوبارہ منہ ہر انگلی رکھتے کہا۔ ۔ ہمم چاچو چاچی پھر ایک سائیڈ پر تو ہاں ہوگی آپ کا کیا فیصلہ ہے۔ ۔ سلطان نے فیزہ بیگم اور فر ہاد صاحب سے پوچھا۔ ۔ بیٹا روحان گھر کا بچہ ہے کوئی بری عادت نہیں اس میں اور زویا بھی ہماری آنکھوں کے سامنے رہے گی بھلا اس سے اچھی اور کیا بات ہوگی ہمارے لیے ۔۔ فیزہ بیگم جلدی سے بولی۔ ۔ ہاں مجھے بھیا س رشتے سے کو اعتراض نہیں اگر داد جی کو ٹھیک لگے تو ۔ ۔ فرہاد صاحب نے داد جی کو نے دیکھتے کہا۔ ۔ داد جی بے اختیار سب کو دیکھا جو اتنا کچھ پتا چلنے کے بعد بھی آخری فیصلہ ان پر چھوڑ چکے تھے۔ ۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں جس میں بچے خوش میرا بھی وہی فیصلہ ہے۔ ۔ داد جی نے روحان کو دیکھتے کہا۔ ۔ انھیں سمجھ آگیا تھا بڑے ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ضد میں آکے بچوں پر اپنی مر ضی تھوپے ۔۔ ہاں اگر آپ کو پتا ہے یہ ہمارے بچے کے لیے نہیں ٹھیک اور بچہ بار بار وہی کررہا ہے تو پھر آپ بچوں کی بہتری کے لیے ان پر اپنی مرضی چلائیں۔ ۔ سب کی ہاں پر روحان کے دانت اندر نہیں ہورہے تھے پر اماں جی کی بات پر سیکنڈ میں دانت اند ہوئے ۔۔ مجھے اعتراض ہے ۔۔ اماں جی سلطان کی طرف دیکھتے بولی ۔ ۔ جی اماں جان بولیں کیا اعتراض ہے ۔۔ سلطان نے پیار سے ان کا ہاتھ پکڑتے کہا ۔۔ ۔ یہ ابھی پڑھ رہا ہے تو ۔ ۔ اوہو اماں جان میں پڑھ رہا ہوں تو وہ کون سا بچاری میری کاپیاں پھاڑ دے گی جو آپ کو اعتراض ہے ۔۔ روحان اماں جان کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی بول پڑا۔۔۔ روحان کی بات پر سب نے اپنی ہنسی پر کنٹرول کیا۔ ۔ فٹے منہ روحان پتر توں تو شادی کی بات پر ہی کملا ہو گیا ہے ۔۔۔ اماں جان نے روحان کو ہاتھ کے اشارہ کرتے بلند آواز میں کہا۔ ۔ روحان نے اپنی عزت فزائی پر منہ بسورا ۔ ۔ بتائیں اماں جان آپ کیا کہہ رہی تھی۔ ۔ سلطان نے پھر اماں جان کا دھیان بات کی طرف کیا۔ ۔ ہاں میں کہہ رہی تھی یہ ابھی پڑھ رہا ہے آگے اسے کچھ آتا جاتا نہیں اوپر سے شادی ہوگی تو یہ تو فیل ہوجائے گا ۔۔ اماں جان کی بات پر سب نے سر ہاں میں ہلایا کہ وہ ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ ۔ جی اماں جان نےاس بارے میں میں نے سوچ لیا ہے ابھی ہم صرف روحان کا نکاح کریں گے اور جس دن روحان ایم ۔ ایس ۔ سی کی ڈگری لے لی اس دن زویا کی رخصتی کردیں گے۔ ۔ ۔ سلطان نے حل پیش کیا جو سب کو پسند آیا۔ ۔ مطلب ہم پھر رخصتی کی امید چھوڑ دیں یہ تو ایم ۔ ایس۔ سی کرنے سے رہا۔ ۔ ھاد نے ہانک لگائی ۔ ۔ نہیں نہیں میں سب کرو گا پرا مس ۔ ۔ روحان نے سلطان کو دیکھتے جلدی سے کہا۔ ۔ تو ٹھیک ہے پھر ہم یہ رشتہ پکا سمجھیں ۔ ۔ عائشہ بیگم جلدی سے بولی تو فرہاد صاحب اور فیزہ بیگم نے ہاں میں سر ہلایا ۔ ۔ ہائے مبارک ہو روحان بھائی ۔۔ ۔ آیت خوش ہوتی روحان سے بولی ۔۔ یہ پہلی بار تھا جب آیت خود مخاطب ہوئی ورنہ وہ تو جب سے نیچے آئی تھی بالکل چپ تھی۔ ۔ خیر مبارک آپی اب مل کے مزے کریں گے بہت ساری چاکلیٹ کھا کے۔ ۔ روحان نے اٹھ کے آیت کے ہاتھ پر تالی مارتے کہا۔ ۔ یاہو ،،آیت نے خوش ہوتے نعرا لگایا تو سلطان نے جان نثار نظروں سے دیکھا اپنی جان کو ۔ ۔ اسلام علیکم سردار سائیں ۔ ۔ منشی نے ھال میں داخل ہوتے سلطان کو سلام کیا۔ ۔ وعلیکم اسلام ۔ ۔ بتائیں فیصل صاحب کیسے آنا ہوا ۔۔ ۔ وہ سائیں لوگ آپ کو انتظار کررہیں ہیں۔ ۔ منشی فیصل نے سلطان کا دھیان لوگوں کی طرف کیا۔ ۔ اوہاں آپ چلو میں آرہا ہوں۔ ۔ سلطان کہتا ہوا کھڑا ہوا۔ ۔ منشی سر ہلاتا چلا گیا ۔۔ ۔ سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑ کے کھڑا کیا۔ ۔ آپ سب بھی آجائیں میں کسی کا انتظار نہیں کروں گا ۔۔ ۔ سلطان سب کو دیکھتے کہتے آیت کے ساتھ گرونڈکی طرف بڑھ گیاج ۔۔ ۔ اللہ خیر کرئے ۔۔ وہا صاحب بھی کہتے سلطان نے پیچھے ہی گے اور ان کے بعد باقی سب بھی ان کے پیچھے ہو لیے ۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.