Chapter 21: باب 21

سر یہ روحان سر کا رزلٹ کاڈ ہے یونی کی طرف سے آیا ہے۔ ۔ کیا پر ایسے کیسے ہو سکتا اس کے تو ابھی پیپر ہونے ہے کچھ ویک تک ،،سلطان نے حیران ہوتے کہا اسے ہی حال کچھ شایان اور ھاد کا بھی تھا۔ ۔ پتا نہیں کس منحوس گھڑی میں روحان تجھے میں نے اپنا دوست بنایا رضا کوبس آنکھوں کے سامنے پچھلی بار کی طرح کالا ڈنڈا دیکھائی دے رہا تھا۔ ۔ نہیں سر ان کے پیپر تو ایک مینتھ پہلے ہی ہوگےتھے ،،کور ئر والا سلطان کو جانتا تھا اس لیے ادب سے جواب دے رہا تھا ۔۔ واٹ ،سلطان کے ماتھے پر بل آئے جبکہ شایان اور ھادنےروحان کی ساری کارستانی سمجھتے اپنی مسکراہٹ دبائی اور رضا کی طرف دیکھتے دونوں کی خیریت کی دعا ہی کی ،،سلطان کو روکنا ان کے بس بات تو تھی نہیں نے ۔۔ جبکہ سلطان رضا کو دیکھا اس کے دیکھنے میں کچھ تھا کہ رضا نے دو نہیں بلکہ پانچ قدم پیچھے لیے اور پھر بھی تسلی نہ ہوئی تو اندر کی جانب دوڑ لگا دی نب ۔۔ شایان اور ھاد نے مشکل سے قہقہہ ضبط کیا۔ ۔ اوکے تھینکس ،،سلطان نے اندر کی جا دیکھتے کوڑئر والے کو کہا تو وہ خدا خافظ کرتا چلا گیا تو سلطان نے بھی قدم اندر کی جانب بڑھائے ،،ھاد اور شایان نے بھی سلطان کو مخاطب کرنے کی غلطی بالکل نہیں کی کیونکہ وہ جانتے تھے روحان کاغصہ ان پر نکل جانا ہے۔ ۔ رضا اندر کی جانب بھاگا کہ سامنے سے آتے روحان سے ٹکرا یا ۔۔ افف کیا مصیبت ہے روحان نے ماتھے پر ہاتھ رکھتے بغیر سامنے والے کو دیکھتے کہا۔ ۔ تو خود ہے سب سے بڑی مصیبت ،،اب اگر باہر جاکے سلطان بھائی سے ٹانگیں تڑوانا چاہتا ہے تو شوق سے جا کیونکہ تیرا رز لٹ کاڈ انھیں کے ہاتھ میں ہے ۔۔ رضا نے روحان کو کھا جانے نظروں سے دیکھتےکہا ۔ ۔ کیاااا ،،ہائے میں اب کیا کروں ،،روحان کو رضا کی بات سن کے ہاتھ پیر پڑئے ۔ ۔ آج دنیا سے غائب نہیں ہونا چاہتا تو بہتر ہے حویلی سے غائب ہوجائیں۔۔ رضا نے کہا تو دونوں پیچھے دروازےکی جانب بھاگے مگر ہائے رے قسمت سلطان اس طرف سے ہی آرہا تھا ۔۔ ہائے آج تو اسے لگ رہا ہے جیسے وہ راضیہ ہم ہی ہوں جس کے بارے میں مشہور ہے راضیہ گنڈ ھوں میں پھس گی۔ ۔ روحان نے سامنے سے آتے سلطان اور پیچھے سے آتے شایان اور ھاد کودیکھا کہا ۔۔ جبکہ رضا نے ھال میں داخل ہوتی اماں جان کی طرف دوڑ لگا ئی اور ان کے پیچھے چھپ گیا۔

۔ اماں جان آج بچا لیں پلیز آج کے بعد کبھی اس روحان کا ساتھ نہیں دوں گا ،،رضا نے اماں جان کے دوسرے کندھے کے سہارے روحان کو دیکھتے کہا جبکہ باقی سب جو ناشتے کے لیے آ ئے تھے رضا اور روحان کو سلطان سےبچتے دیکھ کے بات سمجھنے لگے۔ ۔ سامنے آو ایک منٹ میں دونو نے ں ،،سلطان انتہائی غصے میں کہا ۔۔ اماں جان پلیز ،،روحان نے اماں جان کے کندھے کو اور مضبوطی سے پکڑتے کہا۔ ۔ ارے بچے کیا ہوا کیوں صبح صبح بچوں پر غصہ کررہا ہے اماں جان نے صوفے پر بیٹھتے کہا جبکہ روحان اور رضا ابھی بھی اماں جان کے پیچھے ہی کھڑے تھے ۔۔ اماں جان یہ روحان کا رزلٹ کاڈ ہےجبکہ اس نے ہم سب کو کہا ہوا ابھی اس کے پیپر ہونے ہے جو ایک مہینے پہلے ہی ہوچکے ہیں اور آپ اب ان دونوں کو بالکل بھی سپوٹ نہیں کریں گی کیونکہ میں ان دونوں کو پہلے بھی ایک موقع دے چکا ہوں ۔۔ سلطان نے اماں جان کی طرف دیکھتے سنجیدگی سے کہا جیسے وہ اب کسی کی بات نہیں سننا چاہتا۔ ۔ جبکہ سلطان کی بات سن کے سب ان دونوں کو دیکھ رہے تھے جو اس طرح کھڑے تھے جیسے ان سے معصوم کوئی اور ہے ہی نہیں۔ ۔ تم دونوں نے سنا نہیں سامنے آو میرے ،،سلطان اس دفعہ پہلے سے بھی بلند آواز میں بولا کی اوپر سے آتی عینا اور آیت بھی ڈر گی ۔۔ اف اللہ

خیر کرے اب پتا نہیں روحان بھائی نے کیا کیا ہے ،،عینا نے روحان کو دیکھتے آیت سے کہا اور پھر دونوں ہی آکے پاکیزہ بیگم اور باقی خواتین کےساتھ کھڑی ہوگی جبکہ سلطان کی آواز سن داد جی ،وہاج صاحب ، مراد صاحب اور فرہاد صاحب بھی مردان خانے سے آگے تھے اور روحان کی کارستانی بھی سن چکے تھے۔ ۔ جب سلطان کے دوسری بار بھی کہنے پر روحان اور رضا اپنی جگہ سے نہ ہلے تو سلطان نے اندر آتے اسد کی طرف دیکھا جسے سلطان آنے سے پہلے ڈنڈے کا بول کے آیا تھا۔ ۔ اسد نے وہ کای ٹیپ والا ڈنڈا سلطان کو دیا اور جیسے آیا تھا ویسے ہی جلدی سے واپس چلا گیا۔ ۔ ہائے یہ کہاں سے آگیا ،،رضا نے روحان کو دیکھتے کہا ۔۔ نہیں ڈنڈھا نہ ہوگیا الہ دین کا چراغ ہوگیا جہاں ہم سے کوئی غلطی ہوئی یہ خاضر ،،روحان نے تپ کے کہا۔ ۔ اب آو گے یا میں خود اپنے طریقے سے تم دونوں کو سامنے لاؤں ۔۔ سلطان نے ڈنڈھے کو ہاتھ میں ہلاتے کہا تو دونوں ہی آہستہ سےسا منے کھڑے ہوگے مگر فاصلہ اب بھی برقرار تھا ۔۔ ۔ کب ہوئے پیپر اس کے ،،سلطان نے رضا سے پوچھا۔ ۔ کچھ دن ۔۔۔ بالکل سچ ،،سلطان نے رضا کی بات مکمل ہونے سے پہلےہی دھاڑتے کہا۔ ۔ جبکہ پریشے سلطان کو رضا پر اتنا غصہ کرتے دیکھ کے روہانسی ہوئی اسے پتا تھا سلطان کا غصہ کتنا خطرناک ہوتا ہے۔ ۔ ایک مہینے پہلے ،،رضا جلدی سے بولا۔ ۔ مجھے سے کیوں جھوٹ بولا ،،اب کی بار سلطان نےروحان کی طرف منہ کیا۔ ۔ بب،،بھائییی،،روحان سے اس سے زیادہ کچھ بولا ہی نہ گیا۔ ۔ ھاد اور لو شایان کا قہقہہ لگانے کا دل چاہ رہا تھا پر ضبط کر کے۔۔ یہ لیٹر کھوھا د اور دیکھو کیا رزلٹ ہے ۔۔ اب کی نے بار سلطان نےاصل بلی تھیلے سے باہر نکانے کا فیصلہ کیا ۔۔ جبکہ روحان اور رضا ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ ۔ رضا کو تو اپنی فکر لاحق ہوگی اگر اس میں پرنسل نے رضا والا لیٹر بھی یبحھا ہوا تو ،،تو دونوں کی ہڈیاں آج ضرور ٹوٹے گی ۔۔ روحان اور رضا کو جتنی بھی دعائیں آتی تھی پڑ کے خود پر پھو کی ۔۔۔ اوو مائی گاڈ ،،ھاد نے زرلٹپڑتے بےساختہ کہا۔ ۔ بتاو بھی دو یہ نالائق پاس ہوا کے نہیں ۔۔ عائشہ بیگم نے جلدی سے کہا باقی سب بھی ھاد کے ہی جواب کا انتظار کررہے تھے ۔۔ پر ھاد کبھی رضا کو دیکھتا تو کبھی روحان کو ۔۔ یہ تو کوما میں چلا گیا ہے تم دیکھو ماہین گڑیا ،،شایان نے ھاد کے کچھ فاصلے پر کھڑی ماہیں کو کہا فو اس نے جلدی سے آگے بڑھتے لیٹر لیا اور دیکھنے لگی ۔۔۔ ڈبل اوو مائی گاڈ ،،ماہین نے بھی پڑھتے ھاد کے انداز میں کہا اور اتنی سریش ماحول میں بھی سب ہسپڑ ئے ۔۔ ماہین نے بولے بغیر لیٹر نےشایان کی طرف بڑھا دیا تو شایان نے بھی پڑھتے رضا اور روحان کو دیکھا جو بس آج بچ جا. کی دعا کررہےتھے ۔۔ تم بتاو گے یا میں خود آؤں،،سلطان کے صبر کے پیمانہ ختم ہوا ۔۔ روحان دو بکس کے علاوہ سب میں فیل ہے ،،شایان کے کہنے پر سب روحان کو دیکھنے لگے ،،بیڑا غرک ہوا تیرا روحان یہ دن دیکھنے کے لیے ہی میں زندہ تھی ۔۔ عائشہ بیگم سر پکڑ کے بیٹھ گی ۔۔ ویسے تا ریخ گواہ ہے روحان پتر ہمارے خاندان میں تیرے جیسا نالائق بچہ آج تک پیدا نہیں ہوا ۔۔ اماں جان بھی دکھ سے بولی ،،سب ینگ جرنیشن اتنی سریش حالت میں بھی اپنی ہنسی ضبط کررہے تھے۔ ۔ ابھی ایک اور لیٹر بھی ہے ،اب کی بار ھاد بولا تو سب پھراسے دیکھنے لگے جبکہ روحان

اور رضا نے آنکھیں بند کی۔۔ تو بتا دو کیا بات ہے یا اس کے لیے دن رکھنے پڑے گے۔ ۔ اب کی بار پاکیزہ بیگم بولی ۔ ۔ بتاو شایان،،ھاد نے سب کا دھیان شایان کی طرف کیا۔ ۔ دوسرے لیٹر میں ہے کہ رضا روحان کی جگہ پیپر دینے گیا تھا روحان کا نام ہی شو کرکے پر پکڑا گیا اور اس کا آئی ڈی کاڈ یونی والوں نے ضبط کرلیا اور اگر یہ دونوں کسی کو گھرسے لے کے نہ گے تو وہ ان دونوں کے خلاف قانونی کاروئی کریں گے

نے ۔ ۔ شایان ساری بات تفصیل سے بتائی جبکہ سب نے منہ پر بے اختیار ہاتھ رکھا کسی کو بھی اس بات کی امید نہیں تھی۔ ۔ سلطان شدید غصے میں اپنی جگہ سے اٹھا اور ہاتھ میں پکڑا ڈنڈا زور سے پہلے رضا کی ٹانگوں پر مارا اور پھر روحان کی ،،ان دونوں کے ساتھ خواتین کی بھی بے اختیار چیخ نکلی آیت اور عینا تو کاپنے لگی تھی باقیوں کا بھی کچھ ایسا ہی حال تھا۔ ۔ دونوں کی ٹانگوں پر اتنی زور سے لگی کہ دونوں درد سے فرش پر بیٹھ گے کھڑے رہنے کی ہمت ہی نہ بچی ۔ ۔ جب میں نے تم دونوں کو کوئی بھی غلط حرکت نے کرنے سے روکا تھا تو یہ سب کیوں کیا ،،سلطان

پھر دونوں کو باری باری ٹانگوں پر مارتے کہا پر کسی کی ہمت نہیں تھی کوئی اسے روک سکے۔ ۔ رضااور روحان دوسرا پڑنے والے ڈنڈے سے کراہ اٹھے ۔ ۔ پریشے سے جب برداشت

نہ ہوا تو رضا کی قریب آئی اور اس انداز میں اس کے سامنے بیٹھ گی کہ سلطان رضا کو مار نہ سکے۔ ۔ پریشے اٹھو سامنے سے آج تو میں اس کی عقل ٹھکانے لگاوں گا۔ ۔ سلطان نے رضا کو گھورتے کہا۔ ۔ بھائی پلیز ان کو درد ہورہا ،،پریشے نے زور سے رضا کا ہاتھ پکڑتے کہا جبکہ رضا تو پریشے کا نیا انداز دیکھ رہا تھا جو کمرے میں اس سے کوئی بھی بات کرنے کو تیار نہیں اور یہاں اس کے درد پر رو رہی ہے۔ ۔ گڑیا اس گدھے کوکوئی درد نہیں ہوگا یہ ہر بار اس بغیرت کا ساتھ دیتا ہے ،،سلطان نے روحان کو پھر سے مارتے کہا تو

وہ بچارہ کراہ اٹھا۔ سس ،، سلطان ،،آہٹ نے ہمت کرکے کامتلیے لہجے میںکہا ۔۔ جبکہ سلطان کو جب آیت کی آواز آئی تو اس کی جانب دیکھا کھڑی رو رہی تھی اور سلطان کا غصہ دیکھ کے شاید اس سے ڈر بھی کی تھی۔ ۔ آیو مائی لو کیا ہوا جان میں نے آپ کو تھوڑا کچھ بولا جو رو رہی ہیں ۔۔ ۔ سلطان نے پل میں ڈنڈا زمین پر پھینکتے آیت کے قریب جاتے اس کے گرد اپنا حصار قائم کر نے نرمی سے کہا کچھ دیر پہلے والی سختی کہی سے نظر نہیں آرہی تھی۔ ۔ آا،،اپ بھائیوں کو معاف کردیں پلیز ۔۔ آ یت نے روحان اور رضا کی بچاری شکل دیکھتے کہا ۔۔ اوکے میری جان میں نے دونوں کو معاف کردیا کوئی کچھ نہیں بولے گا انھیں پر آپ چپ کرو۔ ۔ سلطان نے فورا خامی بھری ۔۔ جبکہ باقی سب حیران تھے کہ سلطان کسی کو بھیا ،،تنی جلدی معاف نہیں کرتا تھا نہ ہی اتنی نرمی سے کسی سے بات پر انھیں کیا پتا سلطان کے لیے آیت سے زیادہ ضروری تو وہ خود بھی نہیں معافی کیا چیز ہے۔ ۔ سلطان کی بات پر آیت چپ ہوتے مسکرا دی تو سلطان بھی پرسکون ہوا ۔۔ جاو تم دونوں اپنا حولیہ درست کرکے آو اور ناشتہ کرو ۔۔ سلطان نے رضا اور روحان کو گھورتے کہا تو دونوں اتنی چوٹ کے باوجود جن کی طرح غائب ہوئے۔ ۔ رضا کے ساتھ پریشے بھی کمرے کی طرف بڑھی ۔ ۔ جبکہ اوپر کھڑی حمنہ نے جب سلطان کو آیت نےکے اتنے قریب اور پیار بھری نظروں سے دیکھتے دیکھا تو اس کا غصےسے برا حال ہو لگا تو واپس اپنے کمرے میں چلی گی اور یہ سب کچھ داد جی دیکھ چکے تھےاس لیے ناشتے کے بعد حمنہ سے بات کا سوچتے ڈائننگ ٹیبل کی طرف چل دیے۔ ۔ جبکہ مناہل کو سمجھ نہ آیا کہ ہوا کیا کہ وہ کبھی رضا کو دیکھتی جو پہلے سے زیادہ خوبصورت اور ہیندسم ہوچکا تھا تو کبھی اس کا ہاتھ پریشے کیس ہاتھ میں جو پورےحق سے اکے ساتھ کی تھی ۔۔ امی یہ پریشے رضا کے ساتھ ۔۔ مناہل نے عائشہ بیگم کو دیکھتے صرف اتنا ہی کہا۔ ۔ ہاں تم کل یہاں نہیں تھی نہ اس لیے تمہیں نہیں پتا کیا ہوا ہے ۔۔ عائشہ بیگم نے مسکراتے کہا۔ ۔ تو آپ بتا دیں نہ کیا ہوا ۔۔ مناہل نے بیزار لہجے میں کہا ۔۔ تو عائشہ بیگم بھی بھی ناشتے کی تیاری کرتی نارمل انداز میں سب بتانے لگی ۔۔ جبکہ مناہل کو یہ دکھ ہی نہیں جارہا تھا کہ رضا جیساخوبصور ت لڑکا اس کے ہاتھ نکل گیا پر کیا ہوا ھاد تو ہے نہ ابھی یہ سوچ آتے ہی مناہل مسکرا دی اور چائے کا کپ لیتی ھاد کے کمرے کی جانب بڑھی جو ناشتے کے لیے فریش ہونے گیا تھا ۔۔۔ پریشے رضا کے ساتھ ہی کمرے میں داخل ہوئی اور اس کو بیڈ پر بیٹھاتے الماری سےایک کریم نکالتے رضا کی جانب بڑھی ۔ دیکھائیں مجھے،، پریشے نے بغیر رضا کو دیکھے اس کے پاؤں کی سائیڈ پر بیٹھتے کہا ۔۔ رضا تو پریشے کی اتنی فکرمندی پر خوش ہونے کے ساتھ حیران بھی ہوا جو کل سے اس سے زیادہ بات نہیں کررہی تھی اب اس کی اتنی سی چوٹ پر کتنی پریشان ہورہی تھی۔۔ پریشے پریشان مت ہو اور کون سا خون بہہ رہا ہے جو یہ لگاؤ گی۔ ۔ رضا نے کریم کی طرف اشارہ کرتے پیار سے کہا اس کے لیےیہ احساس بھی بہت خوبصورت تھا کہ اب اس کا بھی دنیا میں ایسا رشتہ ہے جو صرف نام کا نہیں بلکہ حق کا ہے جس پر وہ حق رکھتا ہے ۔۔ اس کے لیے سلطان کا ایک دم شادی کا بولنا نارمل نہیں تھا اس لیے نہیں کہ وہ اب بھی مناہل سے محبت کرتا ہے بلکہ اس لیے کہ اگر پریشے نے بھی رضا کو کمتر سمجھا تو وہ دوبارہ اپنی تزلیل شاید برداشت نہ کرپاتا اور نہ ہی کبھی پھر کسی پر یقین اس لیے کرپاتا۔ ۔ اس لیے اس نے نکاح کے بعد بھی پریشے سے بول دیا تھا وہ اس پر کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کرئے گا وہ پہلے کی طرح نارمل رہ سکتی ہے بس کمرہ ہی بدلہ ہےاور کچھ نہیں۔ ۔ یہ خون روکنے کے لیے نہیں بلکہ جلن کم کرنے کے لیے ہے اس لیے پلیز لگانے دیں ۔۔ پریشے نے نم آواز سے کہاتو رضا نے بغیر دوسری تیسری بات کیے اپنا ٹر وزر اوپر کیا تو نے پریشے نے جلدی سے وہ کریم اس جگہ پر لگائی جہاں سلطان نے مارا تھا ۔۔ اور کریم لگا سے رضا کو واقعی جلن کا احساس کم ہوا ۔۔ یہ یہاں رکھ دو میں روحان کو بھی دے دوں گا۔ ۔ پریشے کریم لگا کے کریم رکھنے کے لیے ابھی کے رضا کی آواز پر رک گی۔ ۔ جی یہ لیں ،،پریشے نے اس کی طرف کریم بڑھاتے کہا تو رضا نے تھام لی۔۔ آپ فریش ہوجائیں سب انتظار کررہے ہوں گے ناشتے پر، پریشے نے سر یس انداز میں رضا کے کپڑے نکالتے کہا تو رضا بھی سر ہلاتا کپڑے لیتا واشرام میں چلا گیا۔۔ جبکہ پریشے واشروم کے بند دروازے کو نم آنکھوں سے دیکھنےلگی ۔۔ کاش رضا میں اس دن وہ سب کچھ نہ دیکھتی تو آج آپ کو اپنے نصیب میں دیکھ کے بے انتہا خوش ہوتی۔ ۔ کاش آپ کی زندگی کی بجائے آپ کے دل میں میری جگہ ہوتی تو آج میری روح بھی پرسکون . ہوتی ۔۔ پریشے بند دروازے کو دیکھتی حسرت سے کہتی پھر خود بھی تلخی سے مسکرا دی۔ ۔ رضا کچھ دیربعد فریش ہو کے نکلا تو پریشے کو صوفے پر بیٹھے دیکھ کے اپنے بال بنانے لگا ۔۔ کیا بات ہےپر یشے اتنی گم صم کیوں ہو ،،رضا نے پہلے کی طرح نارمل انداز میں پوچھا وہ کافی بار نوٹ کرچکا تھا پریشے اب اس سے پہلے کی طرح بات نہیں کرتی بس ضروری بات ہوتو تھوڑا بہت بول لیتی ہے ۔۔ ہمم کچھ نہیں ،چلیں ،،،پریشے رضا کے بو لنے پر چونکی ،پر ھر سمبھلتی بولی ۔ ۔ ہمم چلو رضا کہتے باہر کی جانب بڑھا تو پریشے بھی اس کے پیچھے ہی نیچے آئی

۔۔۔۔۔ ۔ ھاد فریش ہو کے ہمشہ کی طرح صرف بنیان میں ہی واشرام سے باہر نکل اکہ سامنے مناہل اپنے بیڈ پربیٹھی نظر آئی تو اسے دیکھتے ہی ھاد کے ماتھے پر بل آئے ۔۔ ویسے تو ھاد بہت کول قسم کا انسان تھالیکن جب اسے غصہ آیا تو وہ ہرلخاظ بھول جاتا تھا ۔۔ تم یہاں کیا کررہی ہو اٹھو . فورا ،،ھاد اپنی شرٹ پہنتے غصے سے بولا تو مناہل پل میں اپنی جگہ سے اٹھی ۔۔ و،،وہ میں آپ کو چائے دینے آئی تھی۔ ۔ مناہل نے سائیڈ ٹیبل پر رکھے کپ کی طرف اشارہ کرتے کہا۔ ۔ میں نے کہا چاۂےلانے کو جو منہ اٹھائے اس طرح میں کمرے چلی آئی ۔۔ ھاد نے اب بھی اچھے خاصے غصے سے کہا ماتھے پر بل واضع تھے۔ ۔ نہیں مجھے لگا آپ جم سے آئے ہیں تو آپ کو ضرورت ہوگی ۔۔ مناہل اب اپنے سمیھل چکی تھی اس لیے بےشرمی سے. مسکراتے بولی ۔ ۔ جبکہ مناہل کی مسکراہٹ دیکھ کے ھاد کا دماغ اور خراب ہوا۔ ۔ نہیں مجھے کوئی ضرورت نہیں چائے کی اور اگر ہوئی بھی تو خالہ سے بول دوں گا تم اپنی شکل گم کرو اور دوبارہ میرے کمرےمیں مت آنا ۔ ۔ ھاد نے انتہائی سرد رویے سے کہا لیکن سامنے بھی مناہل تھی ماہا۔ ڈھیٹ ۔۔۔ کیوں کسی اور سے کیوں کہو گے میرے ہوتے ہوئے اور جہاں تک کمرے کی بات ہے تو میں نے یہاں ہی آیا ہے ہمشہ ہمیشہ کے لیے ۔۔۔ مناہل نے ایک ادا سے کہا۔ جبکہ ھاد کو مناہل جو پہلے ہی نہیں پسند تھی اسوقت تو زہر سے بھی بری لگی۔ ۔ اے لڑکی تمہارا دماغ ٹھیک ہے کیوں تم میرے کمرے میں رہو گی وہ بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ۔۔ ھاد نے ایک ایک لفظ چباتے کہا۔ ۔ ظاہر ہے جب ہماری شادی ہوگی تو میں یہاں ہی رہوں گی نہ ۔ ۔ واٹ تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہوگیا تم نے کیا سوچ کے یہ سب بولا ،،ھاد چائے کا کب زمین پر پھینکتے دھاڑا ۔ ۔ مناہل جو ھاد کے کچھ ہی فاصلے پر کھڑی تھی ڈر کے اس سے دور ہٹی ۔ ۔ تت،،تم ہی تو دیکھ رہے ہوتے ہو جب آئے تھے تب بھی تمہاری نظرین مجھ سے ہی نہیں رہی تھی اور آج بھی نیچے تم نے کافی بار دیکھا ،،مناہل کے کہنے پر ھاد کو کل اور آج کا واقع یاد آیا جب اس کی نظر بار بار ماہین پر جا رہی تھی پر اس نے یہ بالکل دھیان نہیں دیا تھا کہ اس کےساتھ کون کھڑا ہےاور مناہل کو لگ رہا وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔ تمہیں کو ئی غلط فہمی ہوئی ہے میں تمہیں نہیں دیکھ رہا تھا نہ ہی میں فیوچر میں بھی دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں اس لیے یہ بات اپنے دماغ سے نکال دو اور جاؤ یہاں سے۔ ۔ ھاد نے اب کی بار آرام سے کہا یہ سوچ کے کہ اسے غلط فہمی ہوئی ہے۔ ۔ جبکہ مناہل کو تو اتنے صاف انکار کی امید نہیں تھی اس لیے فورا آگے بڑھی ۔ ۔ پر میں تو تم سے محبت کرتی ہوں نہ یہی کافی ہے مناہل نےھاد کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا۔ ۔ ھاد کا تو دماغ ہی کھول گیا مناہل کی حرکت پر ۔۔ تم بےہودہ لڑکی دفعہ ہو یہاں سے اور اگر آج کے بعد میرے بارے میں اس طرح کا وہم پلا بھی تو صرف اپنے اس سازشی دماغ تک ہی رکھنا ورنہ یہاں اسی حویلی میں قبر کھودکے دفنا دوں گا۔ ۔ ھاد اتنے غصے میں دھاڑا کے مناہل فورا دروازے کی جانب بھاگی جبکہ نے ھاد اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تے خود کو نارمل کیا ۔۔ ۔ کیا ہوا تم ابھی نہیں ما نے تو اس طرح نہیں تو دوسری طرح ہی سہی پر شادی تو تمہاری مجھ سے ہی ہوگی۔ ۔ مناہل اپنےسازشی دماغ میں ھاد کے لیے سازش سوچتی بڑبڑاتی مسکرا دی اور اپنے کمرے کی جانب بڑھ گی

..... روحان فریش ہوکے نیچے آیا تو سب ناشتہ کررہے تھے وہ بھی سر جھکا ناشتہ کرنے لگائے۔ ۔ دوسرے بچوں کے نمبر کم آجائے تو وہ اپنے اتنے دن ٹیشن میں کچھ کھاتے ہی نہیں وہ ایک میری بیٹا ہےجو فیل ہوکے ایسے کھا رہا ہے جیسے پہلے پوزیشن لی ہو ،،عائشہ بیگم نے روحان کو گھورتے کہا جو ان کی بات پر منہ بسور کے پھر کھانے لگا باقی سب نے ہنسی دبائی ۔ ۔ اوہو خالہ پوزیش تو اس نے بھی پہلی لی ہے بس لی فیل والی لائن میں سے ہے ۔۔ ھاد نے سریش انداز

میں کہا تو روحان نے اسے گھورا جو موقعے کا فائدہ اٹھاتے اسے اور مار پڑوانے کے چکر میں تھا ۔۔ ان کی باتوں میں مت آنا کوئی بھی یہ مجھے بس اور مار پڑوانا چاہ رہے ہیں۔۔ روحان نے ھاد کی طرف انگلی کرتے بلند آواز میں کہا۔ ۔ توبہ توبہ روحان میں کیوں چاہوں گا تمہیں مار پڑئے میں تو بس سب کو حوصلہ دے رہا تھا ،وہ علیدہ بات ہےکہ انگلش میں تمہارے صرف دو نمبر تھے۔ ۔ ھاد نے مسکرہٹ ا دباتے سنجیدگی سے کہا ۔۔ ویسے قسم سے ھاد بھائی اس وقت آپ محلے میں ماجود ان آنٹیوں کی طرح لگ رہے ہیں جو پہلے تو گھنٹوں بیٹھ کے لوگوں کی برائی کرتی ہیں پھر کہتی ہیں "نئی اسی تے کج کندیاں ہی نی " ۔۔ روحان بھی کہا پیچھے رہنے والا تھا جبکہ کے اس کی بات پرسب ہس دیے سوائے عائشہ بیگم کے۔۔ روحان مجال ہے جو تم میں شرم بچی ہو ایک تم فیل ہوگےاوپرسے تمہاری زبان بند. نہیں ہورہی ،،عائشہ بیگم نے اس کے سر پر تھپڑ مارتے کہا تو اس نے ھاد کی طرف اس طرح دیکھ اس جیسے اسے پوچھ رہا ہو بس پڑ گیا تھپڑ اب خوش جبکہ ھاد آگے سے مسکرا دیا جیسے کہہ رہا ہو ہاں دلی مراد پوری ہوگی اب خوش ہوں۔ ۔ ویسے روحان پتر توں تو انگریزی بولتا ہے پھر دو نمبر کیسے آگے ضرور چیک کرنےوالے نے تیرے پیپر غلط چیک کیے ہوں گے۔ ۔ سلطان نے حیرت سے اماں جان کو دیکھا جو پوتے کو ٹھیک قرار دینے کے لیے یونی کے پروفیسروں کو غلط بول رہی ہیں باقی ینگ جرنیشن کا بھی یہی حال تھا۔ ۔ ہاں نہ اماں جان آپ بالکل ٹھیک بول رہی ہیں یونی والوں کو ہی مجھ سے مسئلہ ہے اس لیے فیل کردیتے ہیں ورنہ دیکھیں میں ابھی آپ کو انگلش بول کے دیکھاتا ہوں۔ ۔" انگلش کم ٹو می "۔۔ روحان نے جلدی سے اماں جان کی بات پر خوش ہوتے کہا۔ ۔ جبکہ اس کی بات سن کے آیت اپنی ہنسی کنٹرول نہ کرسکی اور قہقہہ لگاتی ہس پڑئی سلطان نے بےساختہ ماشااللہ کہاوہ جب سے حویلی آئی تھی ڈری ڈری سے رہ رہی تھی یہ پہلی بار تھاوہ کھل کے ہنسی جس پر سلطان خوش ہوا۔ ۔ جبکہ با قی سب بھی آیت کی طرح ہس ہس کے لوٹ پھوٹ ہورہے تھے۔ ۔ فٹے منہ تیرار وحان توں تو اس طرح کلموہی انگلش کو بھلا رہا ہے جیسے کوئی انگیزنی گوری ہو اور تجھےچمبڑ جائے ۔۔ اماں جان نے باقاعدہ روحان کو ہاتھ سے فٹے منہ کا اشارہ کرتے کہا۔ ۔ ہائے اماں جان اب میری قسمت کہاں اتنی اچھی جو کوئی گوری مل جائے ۔۔ روحان نے بھی بےشرموں کی ہر حدپار کرتے برا منائے بغیر کہا ۔۔ زرا بھی شرم ہے تم میں بالکل ہی بگڑ گے ہو تم ،،عائشہ بیگم نے گھورتے کہا۔ ۔ ہاں تو ایک عدد بیوی لا دیں نہ جو مجھے سدھار دےپر نہیں میں رضا تھوڑی ہوں جو راتورات سنگل سے ڈبل ہوگیا ۔۔ لوگ راتورات امیر ہوتے ہیں اور یہ راتورات ایک عدد بیوی کا شوہر بن گیا۔ ۔ روحان نے حسرت سے رضا کو دیکھتے کہا جب کےسب نے روحان کی وجہ سے رضا کو دیکھا تو رضا بچارا گڑبڑا گیااور دل میں روحان کو کوسا ۔۔ بیٹا شادی کرنے کے لیے بھی پڑنا پڑتا ہے جو تم سے نہیں ہوتا ،،عائشہ بیگم نے اس کا دھیان پھر سے پڑھائی کی طرف کر نےوایا ۔۔ لو جی یہ کیا بات ہوئی شادی کے لیے پڑنا پڑتا ہے میں کون سا اسے اے۔ بی۔ سی سنانی ہے یہ اس کے ساتھ مل کے سکول کھولنا ہے ۔۔ روحان نے منہ بسورتے کہا تو سب نے نہ میں گردن ہلائی مطلب یہ لڑکا کبھی بھی نہیں سدھر سکتا۔ ۔ تم لاعلاج ہو ،،عائشہ بیگم کہتی ناشتہ ہٹ کرنے لگی۔ ۔ روحان گاجر کا حلوہ دینا زرا تم تو میٹھا کھا ہی چکے ہو ،،عینا نے مسکرا دباتے کہا جبکہس روحان نے پہلے تو جلدی سے اسے حلوہ دیا پر جب عینا کی بات سمجھ آئی کہ عینا نےا کی مار کو لے کے مزاق اڑیا ہے تو بچارا اتنا سا منہ لے کے بیٹھ گیا اب سلطان کی مار کےبارے میں جواب دے کے مزید مار نہیں کھانا چاہتا تھا جبکہ شایان ھاد ،آیت اور سلطان بھی عینا کی بات کا مطلب سمجھ گے اور روحان کو دیکھا جو بس رو دینے کو تھا ۔۔ تو پھر کیا سوچا میری شادی کے بارے میں۔ ۔ روحان سب کو چپ بیٹھے دیکھ کے پھر بولا ۔۔ جب تمہاری حرکتیں انسانوں والی ہوئی تب کچھ سوچیں گے اس بارےمیں بھی ۔۔ اب کی بار سلطان بولا تو روحان نے چپ رہنا ہی بہتر سمجھا ایک سلطان ہی تھا جس کے سا منے روحان کی بولتی بند ہوجاتی تھی۔ ۔ ویسے میں بھی سوچ رہا ہوں شادی کرہی لوں،،اب کی بار ھاد سیر یس انداز میں بولا اس کی بات پرسب نے اسے دیکھا جبکہ پاکیزہ بیگم ،عائشہ بیگم اور فیزہ بیگم کو خوش ہوگی کہ شکر ہے ھاد نے شادی کے بارے میں بات تو کی ورنہ وہ جب بھی ھاد سے شادی کا زکر کرتی یہی کہتا کہ صیح وقت آنے پر سوچوں گا۔ ۔ ہاہاہاہا ،،، بلی کو چھچھڑوں کے خواب۔۔۔ سوچنے سے کیا ہوتا آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے آپ نے سوچا اور وہ ہو گیا اس طرح تو میں بھی سوچ رہا ہوں میں امریکہ کاوزیراعظم بن جاؤ ،،روحان ھاد کی بات پر قہقہہ لگاتے کہا اور پھر کمرے کی جانب دوڑ لگائی ۔۔ کیونکہ اسے پتا تھا اب اس کی پٹائی کسی نہ کسی کے ہاتھوں ہوجانی ہے۔ ۔ بیغرت کی منہ انسان،،ھاد ابھی اتنا ہی بولا کہ موبائل پر آتی کال کی وجہ سے چپ ہوگیا ۔۔ بابا کی کال ہے میں آتا ہوں ھاد نے اپنی جگہ سے اٹھتے کہا۔ ۔ پر بیٹا ناشتی تو کر لو ۔ ۔ خالہ جانی میں نے کرلیا ہے آپ کریں ٹھیک سے ،،ھاد فیزہ بیگم سے نب کہتا باہر کی جا بڑھ گیا۔ ۔ باقی سب بھی اس کے بعد خاموشی سے ناشتہ کرتے اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگے ۔ ۔ سلطان اور آیت اپنے کمرے میں چلے گے ،،شایان عینا کو لے حویلی کے پیچھے بنے باغ میں چلا گیا نے کیونکہ عینا کو نئی نئی چیزیں دیکھنا بہت اچھا لگتا تھا۔ ۔ داد جی حمنہ سے بات کر اس کے کمرے میں چلے نے کے باقی کے مرد مردان خانے میں بیٹھے زمینوں کے بارے میں معاملات ڈسکس کر لگ گے۔ ۔ رضا اپنے کمرے میں چلا گیا اسے اپنے دل میں ایک عجیب سے خوشی محسوس ہورہی تھی شا ید وہ پریشے کے لیے دل میں پیدا ہونے والے نئے جزبات کی خوشی تھی جیسے وہ ابھی خود ٹھیک سے سمجھ نہیں پارہا تھا یا سمجھنا نہیں چاہتا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.