سلطان نے اٹھ کے رضاکو گلے لگاتے مبارک باد دی باقی سب بھی باری باری رضا سے ملے اور پریشے کو بہت ساری دعائیں دی ۔۔ میری گڑیا کو خوش رکھنا میں اس کی آنکھ میں آنسو نہ دیکھوں ۔۔۔ جی بھائی میں پوری کوشش کرو گا ،،سلطان کے کہنے پر رضا نے ایک نظر پریشے کو دیکھتے کہا اور پھر سے بیٹھ گیا جبکہ پریشے کے دماغ میں اب اپنی آنے والی زندگی کو لے کے سو سوال پیدا ہورہے تھے پر وہ بھی سب کچھ اللہ پر چھوڑتی سر جھکا گی۔ ۔ چلو آو کھانا لگ گیا ہےسب کھا نا کھاو ۔۔ اب کی بار اماں جان نے سب لوکو کہا تو سب ہی اٹھتے ڈائننگ کی طرف بڑھے ۔۔۔ پریشے گڑیا آپ بھی آو کھانا کھا نے ۔۔ سلطان خاموش بیٹھی پریشے سے کہا جبکہ رضا جو جلدی سے جانے لگا تھا سلطان کی آواز اور اس کےنے گھور سے فورا پریشے کے قریب ہوا ۔۔۔ روحان اور ھاد نے رضا کو دیکھ کے ہنسی دبائی ۔۔ بھائی اب اسے ایسے تو نہ دیکھیں بچارا ابھی شرما رہا ہے ۔۔ روحان نےدانت نکالتے کہا رضا نے اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھا۔۔ تم بکواس بند کرو ۔۔ سلطان نے روحان کو گھورتے کہا تو جلدی سے منہ بناتے آیت کے پاس کھڑا ہوگیا جہاں مار پڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔ ۔ گڑیا کیا ہوا، سلطان نے پھر سے پریشے کو مخاطب کیا جو سلطان کےبولنے پر اسے دیکھنےلگی۔ ۔ بھائی مجھے نے بوکھ نہیں ہے،، پریشے منہ پھولاتے کہا تو سلطان مسکرا دیا اوکے آپ روم میں جاو کچھ دیر تک ماں جی کھانا بیحھوا دیں گی تو اچھے
بچوں کی طرح کھا لینا اوکے ۔۔ سلطان نے نرم لہجے میں کہا تو پریشے سر ہلا گی۔ ۔ ما ہین اور زویا پریشے کی طرف بڑھی تو سلطان نے روک دیا۔ ۔ ماہین زویا گڑیا آپ کھانا کھاو پریشے کو رضا لے جائے گا روم میں نے۔۔ سلطان کی بات پر رضا کا منہ دیکھنے لائق تھا مشکل سے ھاد اور روحان منہ بند رکھا ورنہ ان کی زبان میں بہت کھجلی ہورہی تھی ۔۔ بھائی میں ،،رضا نے سلطان کو دیکھتے کہا جو آج قدم قدم پراسے جھٹکے دے رہا ہی ۔۔ جی آپ ،،کیوں کوئی مسئلہ ہے ۔۔۔ نن ،، نہیں میں جاتا ہوں ۔۔ رضا جلدی سے س بولا اور پریشے کو آنے کا اشارہ کرتے آگے بڑھا ۔۔ پریشے بھیا کے آرام سے پیچھے ہولی ۔ ۔ باقی سب ڈائننگ کی طرف بڑھے جبکہ سلطان نے ہمیشہ کی طرح آیت کی چیئر پیچھے کرتا اسے بیٹھ اس نے خود بھیا کی برابر والی چیئر پر بیٹھ گیا۔ ۔ باقی سب سلطان کو حیران نظروں سے دیکھ رہے تھے سوائے حمنہ اور مناہل کے.. مناہل اپنی دوست کی شادی پر نے کی تھی اس لیے اسے آج کے ہو والے واقعات کا علم نہیں تھا جبکہ حمنہ روم میں جاچکی تھی اسی لیے شاید ماحول میں سکون تھا۔ ۔ اب گاؤں کا سردار اپنی بیوی کے لیے خود چیئر پیچھے کرئے گا ،،داد جی نے سرد نظروں سے آیت کو
دیکھتے بلند آواز میں کہا۔ ۔ جبکہ اس بات پر سلطان کے ماتھے پر بل آئے۔ ۔ داد جیمیں کسی کے بھی سردار سےپہلے آیت کا شوہر ہوں اور اپنی بیوی کے لیے کچھ بھی کرنا مجھے برا نہیں لگتا نہ ہی عزت کم ہوتی اس لیے آپ میں سےکسی کو بھی اس بات سے مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ،،سلطان نے سنجیدگی سے کہا تو داد جی نے اپنی بھلائی کے لیے خاموش رہنا ہی بہتر سمجھا ۔ ۔ ہاں پتر جیسے تم کہوں گے ویسا ہی ہوگا اب کھانا کھاو کب سے آئے ہو بوکھ لگی ہوگی ،،اماں جی نے بات کو ختم کرتے کہا تو سلطان بھی سر ہلاتا کھانا کھانے لگا۔ ۔ اور پھر سب نے ہی پرسکون ماحول میں کھانا کھایا ۔ ۔ میں کافی تھک گیا ہوں اب آرام کرو گا۔ ۔ سلطان نے کھانا ختم کرتےکہا ۔ ۔ ہاں بیٹا تمہارا روم میں نے صاف کروا دیا تھا تم جا و آرام کرو۔ ۔ پاکیزہ بیگم کے کہنے پر سلطان سر ہلاتا آیت کا ہاتھ پکڑتے کھڑا ہوا۔ ۔ اس لڑکی کے لیے گیسٹ روم تیار کروائیں بہو ۔۔ داد جی نے سلطان کے ساتھ آیت کو اٹھتے دیکھ کے پاکیزہ بیگم سے نے کہا۔ ۔ سلطان سرد سانس خارج کی مطلب داد جی اتنی آسانی سے آیت کو قبول نہیں کریں گے جبکہ آیت نے مضبوطی سے سلطان کا ہاتھ پکڑ لیا۔۔ آا،،اپ نے پرا مس کیا تھا ،،مجھے اکیلا نہیں چھو ڑیں گے۔ ۔ آیت نے ہلکی آواز میں سلطان کوکہا جو باقی سب بھی سن چکے تھے۔ ۔ ہاں آیو تم میرے ساتھ ہی رہو نےگی گیسٹ روم تو داد جی اماں جان کے لیے تیار کروا رہیں ہیں ۔۔ سلطان کی بات پر سب سلطان کی طرف دیکھا۔ ۔ جبکہ داد جی کے ماتھے پر بل آئے۔ ۔ یہ اپنے کمرے میں میرے ساتھ رہیں گی ،،داد جی نے ناسمجھی سے سلطان کو دیکھتے کہا ۔۔ کیوں اماں جان آپ کے ساتھ کمرے میں کیوں رہیں گی ۔۔ اماں جان تو کیا ماں جی،،عائشہ. چاچی،فیزہ چاچی سب گیسٹ روم میں میں رہیں گی ۔۔ سلطان نے سب کی طرف دیکھتے نارمل انداز میں کہا ۔۔ جبکہ باقی سب سلطان کو اس طرح دیکھ رہےتھےس جیسے انے چائنز زبان میں بات کردی ہو اور ان کو سمجھ نہ آئی ہو ۔۔ تمہارا دماغ ٹھیک ہے یہ سب اپنے شوہروں کےساتھ رہیں گی نہ کے گیسٹ روم میں ،،داد جی نے اپنی طرف سے سلطان کی عقل پر ماتم کرتے کہا۔ ۔ جی تو بالکل اسی طرح آیت بھی اپنے شوہر کے ساتھ یعنی میرےساتھ ہی اپنے کمرے میں رہے
گی اگر پھر بھی آپ کو گیسٹ روم،گیسٹ روم کھیلنا ہے تو بتا دیں میں تیار ہوں ۔۔ سلطان کے کہنے پر داد جی شرمندہ سے ہوگے جبکہ باقی سب سلطان کی بات سمجھتے اپنی ہنسی چھپانے لگے۔ ۔ آئی تھینک اب کیسی کو کوئی ایشو نہیں ہوگا اس لیے میں چلتا ہوں،،سلطان کہتے ہوئے آیت کو اپنےحصار میں لیے کمرے کی جانب بڑھ گیا باقی سب بھی آہستہ آہستہ اپنے اپنے کمرے میں چلے گے کیونکہ اب رات کے آٹھ ہو رہے تھے اورسب ہی کافی تھک گے تھے۔ ۔ جبکہ داد جی نظریں سلطان اور آیت کی پشت پر تھی انھوں نے سوچ لیا تھا اب آگے جو بھی کرنا انھیں بہت سوچ سمجھ کے کرنا ہوگا جس سے سلطان ان کی بات سے انکار کرہی نہ سکے پر اس سے پہلے انھیں اپنی لاڈلی نواسی کو منانا ہوس گا جو کچھ آج ہواا سے انھیں بھی اندازہ تھا کہ حمنہ ان سے بھی بہت ناراض ہوگی وہ بھی بہت ساری سوچیں سو چتے اپنے کمرے کی جانب بڑھ گے جو سب کمرے سے علادہ ایک
سائیڈ پر بنا تھا اور اس کا ایک دروازہ مردان خانے کی طرف کھلتا تھا۔
***
۔ حمنہ اپنے کمرے میں آئی بیڈ پر سیدھی لیٹ گی۔ ۔ وہ اس وقت بالکل خاموش تھی نہ تو پہلے کی طرح چیزوں پر غصہ نکال رہی تھی نہ ہی رو رہی تھی وہ ایسے تھی جیسے کیسی بہت گہری سوچ میں ہو اور پر کچھ دیر بعد قہقہہ لگاتے اپنے بالوں کو دونوں ہاتھوں میں نوچنے کے انداز میں قید کیے بیٹھس گی ۔۔ وہا وقت کوئی پاگل معلوم ہورہی تھی وہ اپنی جگہ سے اٹھتی شیشے کے سا منے کھڑی ہوگی۔ ۔ اور خود کو پاگلوں کی طرح غورسے دیکھنے لگی ۔۔ حمنہ ایوب با لکل پر فیکٹ ہے کوئی اسے ٹھکرا نہیں سکتا تم بھی نہیں سلطان خانزادہ ،،حمنہ پرفیوم اٹھاتی سامنے ماجود شیشے کو زور سے مارتی چیختے ہو ئے بولی ۔ ۔ میں تمہیں کسی اور کا ہونے نہیں دوں گی تم صرف میرے ہو تم نے سب کے سامنے مجھے تھپڑ مارا اسکا حساب تمہیں دینا ہوگا ۔۔ نہ نہ تمہیں نہیں بلکہ تمہاری بیوی کو ہاہاہاہا ،،حمنہ پاگلوں کی طرح ہستی کمرے میں گھومتی کہنے لگی ۔۔ ہاں اسے مرنا ہو گا وہ میرے اور تمہارے بیچ آئی ہےنا اسے اس ک سز ملے گیا ۔۔ حمنہ خودکلامی کرتی دوبارہ بیڈ پر لیٹ گی۔ ۔ بہت جلدی میں تمہیں اس بری دنیا سے آزاد کردوں گی آیت بی بی ۔۔ پھر سلطان بھی صرف میرا ہو گا اور اس کی سردارنی بھی میں ہی بنو گی۔۔ حمنہ ہلکی ہلکی بڑبڑاتی نیند کی گولی کی وجہ نیند میں جانے لگی اور کچھ ہی دیر میں وہ مکمل نیند کی آغوش میں تھی ۔۔۔۔ ۔ رضا کمرے میں اینٹر ہوا تواس کے پیچھے پی پریشے بھی آرام سید اخل ہوئی ایسا نہیں تھا وہ یہاں پہلی دفعہ آئی تھی پر اب یہاں آنے کی وجوہات بدل گی تھی اس لیے وہ کچھ جھجک رہی تھی۔ ۔ آ جاؤ پریشے تم تو اسے کررہی ہو جیسے پہلی دفعہ آئی ہو ۔۔ رضا نے پریشے کو دروازے کے پاس کھڑے دیکھ کے نارمل انداز میں کہا ۔۔ تو پریشے آہستہ سے چلتی صوفے تک آئی اور بیٹھ گی پر بولی کچھ بھی نہیں۔ ۔ رضا کچھ دیر دیکھتا رہا پھر صوفے پر ہی پریشے کے کچھ فاصلےپر بیٹھ گیا۔ ۔ میں جا نتا ہوں تم اس سب کے لیے تیار نہیں تھی اور یہ سب اتنا اچانک ہوا کے میں بھی بھائی کو انکار نہیں کرسکا پر تم میری وجہ سے پریشان مت ہونا تم بالکل ویسے ہی رہ سکتی ہو جیسے پہلے رہتی تھی میں تمہیں کسی چیز سے منع نہیں کرو گا ۔۔ رضا بغیر پریشے کے جزبات جانے اپنی ہی بولے جارہا تھا ۔۔ رضا نے اپنی بات مکمل کرکے پریشے کی جانب دیکھا تو وہ نم آنکھوں سے اسےدیکھ رہی تھی اس کے دیکھنے سے نظریں دوسری کرلی ۔۔ پریشے ایم سوری یار میں نے کچھ غلط بول دیا کیا ۔۔ رضا نے جلدی سے کہا تو پریشے زبردستی مسکرا دی اور نہ میں سر ہلایا ۔ ۔ پریشے ہم اس نئے رشتے سے پہلے اچھے دوست بھی تو تھے کیا تم مجھ سے بات نہیں کرو گی میں نے نوٹ کیا ہے میں جب سے حویلی آیا ہوں تم نے بالکل مجھ سے بات نہیں کی ۔۔ رضا بات کرتے پریشے اور اپنے درمیان کچھ فاصلے کم کرتے نزدیک ہوا ۔۔ جبکہ اس کی بات پر پریشے تلخی سے مسکرا دی۔ ۔ ہم کبھی دوست نہیں تھے آپ کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے ۔۔۔ پریشے سنجید گی سے کہتی اپنی جگہ سے اٹھی میں چینج کرکے آرام کرنا چاہتی ہوں ۔۔ پریشے کہتی ہوئی ڈریسنگ روم میں چلی گی ۔۔ جبکہ رضا اس کی پشت کو دیکھ رہا تھا یہ ایسی تو کبھی بھی نہیں تھی تو پھر اسے کیا ہوا رضا آہستہ سے بڑبڑایا ۔۔ جب پریشے پینک کلر کا سادہ ساسوٹ پہنے باہر نکلی اور بغیر رضا کو دیکھے بیڈ کی ایک سائیڈ پر لیٹ گی ۔۔ رضا کو برا لگا پریشے کا اس طرح کا رویہ پر یہ سوچ کے جس طرح جلدی میں نکاح ہوا شاید وہ ذہنی طرر پر تیار نہیں تھی اس لیے اس طرح بول رہی ہوگی یہ سوچتے وہ کچھ حد تک پرسکون ہوا اور پھر اپنے کپڑے لیتے خود بھی چینج کرنے چلا گیا ۔۔ جبکہ واشروم کا دروازہ بند ہوتے نے ہی پرشے آنکھوں کھولتے دروازےکی جانب دیکھا اور پھر آنسو بہاتےکب آنکھ لگی اسے وہ بھی پتا نہ چلا ۔۔ رضا کچھ دیر بعد چینج کرکے آیا تو پریشے ویسے ہی لیٹی سو رہی تھی ۔۔ رضا نے اسے پہلی دفعہ سوتے ہوئے دیکھا تھا وہ سوتے ہوئے اور بھی معصوم لگ رہی تھی اور اس کی معصومیت اسے مزید خوبصورت بنا رہی تھی رضا اسے دیکھے بس مسکرائے جارہا تھا جب کچھ دیر بعد اندازہ ہوا تو فورا چہرے پر سنجید گی سجاتے بیڈ کی دوسری سائیڈ آکے لیٹ گیا اور آنکھیں بند کرلی جیسے ہر قسم کے خیالات سے بچنا چاہ رہا ہو۔۔ اور پھر تھکاوٹ کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں سو گیا ۔۔۔ ۔ ھاد کی آنکھ پیاس کی ویج سے کھولی تو اٹھ کے بیٹھ گیا۔۔ افف کیا مصیبت ہے کوئی پانی ہی رکھ دیتا مانا کے میں سینگل ہوں اس کاکیا مطلب کوئی خیال ہی نہ رکھے۔۔ ھاد پانی کے جگ کو دیکھتا بڑبڑایا۔۔ پھر جگ اٹھاتے بیزاری سے نیچے کچن کی جانب چل دیا۔ ۔ جب کچھ کچن کے کچھ فاصلےپر ہی ھاد کو اندد کچھ آواز آئی تو وہ بھی بنا آواز پیدا کیے کچن کے دروازے کے قریب کھڑا ہوا اندد دیکھا تو اس کی معصوم ننھی جان شلف پر بیٹھے اپنی ٹا نگیں بھی شلف پر فولڈ کیے گود میں کیک کا بڑا سا ڈبہ رکھے اسے جلدی جلدی سے کھا رہی تھی اور کیک کے ساتھ باتیں بھی جاری تھی جبکہ کچن کی لائٹ آن کرنے کی بجائے اس نے موبائل کی ہی لا ئٹ آن کررکھی تھی۔ ۔ دیکھو آج جو بھی ہوا اس میں تمہارا کیا قصور میرے سویٹ کیک بےشک تمہیں سب اتنی ٹینشن میں بھول کھانا بھول جائیں پر میں تمہیں اکیلا نہیں چھوڑوں گی بلکہ میں سب کے حصے کا کھاو گی اور کسی کو پتا بھی نہیں چلے گا ماہین کیک کو کھاتے ہوئے ساتھ ساتھ اس سے باتیں بھی کررہی تھی ۔۔ جبکہ دروازے پر کھڑا ھاد پہلے تو رات کے اس وقت ماہین کو ادھر دیکھ کے حیران ہوا لیکن اس کی باتیں سن کے ھاد کا قہقہہ روکنا محال ہوگیا پر وہ اس وقت زیادہ آواز پیدا کرکے کسی کو جگانانہیں چاہتا تھا اس لیے آہستہ سے کچن میں داخل ہوا۔ ۔ ماہین نے ھاد کو دیکھتے سانس بھی روک لیا جبکہ ھاد دلچسپی سے اسے دیکھ رہا تھا ۔۔ ماہین نے منہ میں ڈالا کیک ھاد کو دیکھتے زبردستی نگلا اور جلدی سے شلف سے اتری ۔۔ آاا،،آپ یہاں،،ماہین سے بامشکل اتنا ہی بولا گیا ۔۔ ہمم میں پانی پینے آ یا تھا پر مجھے کیا پتا تھا یہاں کوئی سب کے حصے کا کیک کھا رہا ہے ،،،ھاد نے سنجیدگی سے کہا جبکہ آنکھوں میں صاف شرارت تھی ۔۔ نن،نہیں تو ،،ماہین صاف مکری ۔۔ اوو تو کوئی جھوٹ بھی بولتا ہے اب تو اللہ بھی سزا دے گا ۔۔ ھاد جانتا تھا ماہین اللہ کی سزا سے بچنے کے لیے کوئی بھی
غلط کام نہیں کرتی اس لیے جان بوجھ کے بولا۔ ۔ نہیں میں نے جھوٹ نہیں بولا سچی میں نے ابھی صرف اپنی حصے کا کھایا ۔۔ ماہین نم آواز میں بولی وہ سچ میں ڈر کی تھی اور ھاد پہلے تواپنی معصوم ننھی جان کو دیکھ رہا تھا پر اس کی آواز میں نمی محسوس کرتے ھاد کی شرارت پل میں ہوا ہوئی۔ ۔ ہیے ماہی میں نے مزاق کررہا تھا آپ نے کوئی جھوٹ نہیں بولااور نہ ہی اللہ کوئی آپ کو سزا دیں گے۔ ۔ ھاد آگے بڑھتے کہا جبکہ دونوں کے بیچ فاصلہ ابھی بھی برقرار تھا ۔۔ سچ میں،،ماہین نے پل میں خوش ہوتے آنکھیں اٹھا کے ھاد کو دیکھتے کہا۔ ۔ وہ واقعی بہت معصوم تھی پل میں رو دینے والی پل میں خوش ہوجانے والی ۔۔ ہمم سچ میں ۔۔ ھاد نے مسکراتے کہا تو ماہین بھی مسکرا دی ۔۔ ۔ آاا،،آپ یہاں ،،ما ہین اتنا کہتی چپ ہوگی ۔۔ ھاد اس کی بات کا مطلب سمجھ گیا ۔۔ ہاں جی میں پانی پینے لینے نے آیا تھا۔۔ ھاد مسکراتے جگ سامنے کیا۔۔ دیں میں بھر دوں ماہین نے اپنا مومی ہاتھ ھاد کے سامنے پھیلا یا ۔۔ ھاد کے دل نے بےساختہ ماہین کے ہاتھ کو پکڑنے کی خواہش کی پر وہ اپنی خواہش دل میں ہی دبا س گیا ابھی وہا طرح کا کوئی حق نہیں رکھتا تھا۔ ۔ نہیں میں لے لیتا ہوں آپ کیک کھاو ۔۔ ھاد نے کیک کو دیکھتے کہا وہ اب یہاں سے جانا چاہتا تھا اس سے پہلے وہ جزبات میں آکے کچھ غلط کربیٹھے ۔ ۔ پر میں نے تو اپنے حصے کا کھا لیا ،ماہین نے منہ بناتے کہا جیسے اسے یہ بات بالکل اچھی نہ لگ رہی ہو جبکہ ھاد ہٹ نے مسکرا دبائی۔ ۔ آپ میرے حصے کا بھی کھا. لو ،،ھادنےمسکراتے کہا تو ماہین خوش ہوگی ۔۔ کیا واقعی سچی ،،ماہین نے پھر سے تصدیق چاہی ۔۔ ہاں جی مچی پر اس سے پہلے میری ایک شرط ہے ھاد نے کچھ سوچتے کہا ۔۔ کک، کیا ،،ماہین نے کہلاتے کہا وجہ ھاد کا مسلسل اسے دیکھنا تھا ۔۔ آپ کو میری فر ینڈ بننا ہوگا۔ ۔ ھاد نے کہا تو ماہین پہلے تو کچھ دیر ھاد کو دیکھتی رہی پھر آہستہ سے کیک ھاد کی طرف بڑھا دیا مطلب صاف تھا کہ وہ ھاد سے دوستی نہیں کرئے گی۔ ۔ کیا میں بہت برا ہوں،،ھاد نے ماہین کے ہاتھ سے کیک لے کے شلف پر رکھتے ماہین کو دیکھتے پوچھا۔ ۔ نہیں ماہین نے جلدی سے جواب دیا ۔۔ پھر منع کیوں کیا ،،ھاد نے آخر وجہ جانتی چاہی۔ ۔ کیونکہ روحان بھائی نے کہا تھا اچھی لڑکیاں غیر محرم سے دوستی نہیں کرتی اور میں اچھی لڑکی ہوں ،،ماہین نے معصومیت سے جواب دیا جبکہ اس کی بات سن کے ھاد کو اپنی پسند پر فخر ہوا۔ ۔ یس ماہی تم اچھی لڑکی نہیں بلکہ بہت اچھی لڑکی ہو۔ ۔ ھاد نے ماہین کی تعریف کی۔ ۔ تھینکس ماہین نے بھی آہستگی سے جواب دیا۔ ۔ اگر میںآپ کا محرم بن جا نے و تو ،،ھاد نے کچھ سوچتے بات کی۔ ۔ جبکہ ماہین نے حیران سے ھاد کو دیکھا ۔۔ کک ،، کیسے ماہین گھبراتے کہا جبکہ ھاد ماہین کی گھبراہٹ دیکھ کے سمجھ گیا کہ وہ اس کی بات کی گہری سمجھ گی ہے ۔۔ کچھ نہیں کبھی پھر بتاؤں گا ابھی جائیں روم میں کافی رات ہوگی ہے ۔۔ ھاد نے پانی کا جگ اٹھاتے کہا۔ ۔ کیک نے ، ماہین بچاری سی شکل بناتے کیک کی طرف اشارہ کرتے کہا تو ھاد کی مسکراہٹ گہری ہوئی مطلب ہٹ گھبرا میں بھی وہ اپنے کیک کو نہیں بھولی ۔ ۔ ہمم لے لو پر روم میں جا کے کھاو اس وقت یہاں اکیلے بیٹھنا سیف نہیں ۔۔ ھاد نے سمجھداری سے کہا تو ماہین بھی جلدی سے سر ہلاتی کیک لیتی کمرنب ے کی جا بھاگ گی اسے ھادنے اپنا کیک دے دیا وہ اتنے میں
بھی خوش تھی ۔۔ جبکہ ھاد نے پیچھے سے سر نفی میں ہلایا اسکی ننھی جان کیک کی کچھ زیادہ ہی دیوانی تھی ۔۔ اب تم میرے حواسوں پر سوار ہورہی ہوتو تمہیں جلدی اپنا بنانا اور بھی ضروری ہوگیا ہے ،،ھا د خود کلامی کرتا کمرے کی جانب بڑھ گیا وہ اب جلد زا جلد پاکیزہ بیگم کو ماہین کے لیے اپنی پسندگی کا بتانا چاہتا تھا
۔۔۔۔ ۔ سلطان اورآیت کمرے میں آئے تو سلطان کی کوئی ضروری کال آگی اس لیے کال پک کرتے بالکونی میں چلا گیا جبکہ آیت کمرے کو دیکھ رہی تھی جو خان ولا کے کمرے جتنا ہی بڑا تھا بس اس میں ایک بات کا اضافہ تھا کہ اس کمرے کی کھڑکی سے نیچے بنے گاڈن اور لون کا بہت اچھا ویو آرہا تھا آیت خوشی سے اس جانب بڑھی یکدم اتنا اچھا ویو دیکھتے اس کی ساری تھکاوٹ دور ہوئی اور خوش ہوتی تازی ہوا کو اپنے اندر کو اتارنے لگی۔ ۔ جب سلطان نے پیچھے سے آکے اسے اپنے حصار میں لیا اور باہر دیکھنے لگا ۔۔ کیا دیکھا جارہا ہے بیگم ،،سلطان نے آیت کے گال کھینچتے کہا ۔۔ سلطان اس کمرے کا ویو کتنا پیارا ہے نہ ،،آیت نے خوش ہوتے کہا ۔۔ ہمم اسی لیے تو میں نے یہ روم لیا تھاکیونکہ اس کا ویو مجھے بھی بہت اچھا لگتا تھا۔ ۔ سلطان نے بات کرتے آیت کا ہاتھ پکڑئے اسے بیڈ تک لایا۔۔ کیا کررہے ہیں مجھے دیکھنے دیں نہ ،،آیت نے منہ پھلا تے کہا۔۔ اوہو مائی انوسینٹ وائف اب تمس نے یہاں ہی رہنا ہےا لیے بعد میں دیکھ لینا پر ابھی ریسٹ کرو کافی دیر ہوگی ہے۔ ۔ سلطان نے پیار سے سمجھا یا ۔ ۔ اوکے پر یہاں اب سے صرف میں نے نہیں بلکہ ہم نے رہنا ہے آیت نے سلطان کے صرف تم کہنے پر منہ بناتے کہا جبکہ سلطان کو کافی خوشی ہو ئی کہ آیت بھی اس کے لیےپو زیسو ہورہی ہے ۔۔۔ اوکے سوری اب سے ہم نے اور ہمارے بچوں نے یہاں رہنا ہے ۔۔ سلطان نے شرارت سے کہا تو آیت سچ میں شرماں دی۔ ۔ آپ نے ڈریس چینج نہیں کرنا ،،آیت نے بات بدلی ۔ ہمم میں فریش ہونے ہی جار ہا تھا تب تک تم اپنے لیے بھی کوئی آرام دہا سوٹ نکال لو ۔۔ سلطان آیت سے کہتا واشروم میں فریش ہونے چلا گیا تو آیت بھی اپنے لیے بیگ سے کپڑے نکالنے لگی۔ ۔ کچھ دیر بعد سلطان نکالا تو آیت فریش ہونے چلی گی ۔۔ سلطان کو کچھ ضروری میل چیک کرنی تھی اس لیے روم کے ساتھ ہی اٹیچ آفس روم میں چلا گیا جبکہ روم سے وہ دروازہ دیکھتے ایسے ہی معلوم ہوتا جیسے کوئی الماری ہو۔ ۔ آیت فریش ہوکے کے باہر نکلی تو کمرے کو خالی دیکھ کے ایکدم پریشان ہوگی
کیونکہ جب سے وہ وہاں آئی تھی ایک سیکنڈ کے لیے بھی سلطان نے اسے خود سے علیدہ نہیں کیا تھا۔ ۔ سلطان ،،آیت نے بالکونی کا دروازہ کھولتے کہا پر وہاں بھی سلطان ماجود نہیں ہی تھا آیت کو اب گھبرا ہورہی تھی یہ سوچ کے اگر حمنہ روم میں آگی تو ،،یہ سوچ آتے ہی آیت کی آنکھیں آنسو سے بھر گی ۔۔ سلطان کدھر ہیں آپ ،،آیت نے بلند آواز میں پکارا جبکہ سلطان جو لیپ ٹاپ ٹیبل پر رکھے مسلسل تیز تیز ہاتھ چلاتے کام کررہا تھا آیت کی گبھرائی سی آواز سن کے فورا اپنی جگہ سے اٹھا اور کمرے کی طرف کا دروازی کھولا
جہاں سامنے آیت آگے پیچھے دیکھتےبس رو دینے کو تیار تھی ۔۔ آیو کیا ہوا میری جان سلطان نے آیت کی طرف بڑھتے کہا تو آیت بھی سلطان کی آواز سنتے پیچھے دیکھا جہاں س
سلطان اکی طرف ہی بڑھ رہا تھا توآیت بھی بھاگ کے سلطان کے گلے لگی اور اس کے گرد مضبوطی سے اپنے بازوں کا حصار باندھا ۔ ۔ جبکہ سلطان نے محسوس کیا وہ کانپ رہی تھی ۔۔ آیو ما ئی لو کیا ہوا ۔۔ سلطان نے آیت کو بال سہلاتے اسے ریلیکس کرتے پوچھا ۔۔ آپ مجھے چھوڑ کے چلے گے تھے ،،آیت نے نم آواز میں کہا جبکہ سلطان تو تڑپ ہی گیا اس کی بات پر ۔۔ نہیں میری جان میں یہاں ہی تھا بلا کوئی اپنی زندگی کو کیسے چھوڑ سکتا ہے سلطان نے نرمی سے کہتے آیت کو اپنے ساتھ لگائے ہی بیڈ تک لایا ۔۔ آپ لیٹ جاؤ میں یہاں ہی ہوں ۔۔ سلطان کے کہنے پر آیت بیڈ پر لیٹ گی پر سلطان کو پکڑ نے ابھی بھی مضبوطی سے رکھا تھا ۔۔ آیو کیا ہوا آپ کو اتنا زیادہ گھبرا کیوں گی ۔۔ سلطان آیت کچھ نارمل ہوتے دیکھ کے پوچھا۔ ۔ وہ جب آپ نہیں تھے تو چاچی اور فائزہ ،فاریہ آپی مارتی تھی اب بھی اگر آپ نہ ہوئے تو حمنہ
آپی ماریں گی پلیز مجھے چھوڑ کےمت جائیے گا ۔۔ ،،آیت نے اپنے اتنےز یادہ گھبرانے کی وجہ بتائی ۔۔ ۔ نہیں میری جان اب میں ہوں نہ آپ کے ساتھ آپ کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا مار نہ تو بہت دور کی بات ۔۔ میں یہاں ہی تھا اس روم میں آفس کا کچھ کام کررہا تھا ،،سلطان نے سمجھاتے آفسر وم کی طرف اشارہ کیا۔ ۔ ایم سوری میں نے آپ کو بھی پریشان کر دیا ،،آیت نے شرمندہ ہوتے کہا ۔۔ اٹس اوکے میری جان اب چلو سو جاو میں یہاں ہی ہوں سلطان نے لائٹ آف کرتے خود بھی سیدھے ہوتے کہا تو جلد ہی دونوں نیند کی وادیوں میں گم ہوگے ۔۔ ۔
جہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روحان کی آنکھ مسلسل فون پر بجتی بیل کی و سے کھولی ۔۔ کچھ دیر روحان نے انگور کیا لیکن کال کرنے والا روحان سے بھی ڈھیٹ تھا اس لیے روحان نے آنکھیں بند
کیے ہی کال اٹھاتے موبائل کان سے لگایا۔ ۔ کیا ہے کون ہے جس کا کوئی صبح صبح مر نے گیا ہے ،،روحان بیزاری سے چیختے کہا۔ ۔ کتے اگر آج زندہ رہنا چاہتا ہےنہ تو جلدی مین گیٹ پر آجا ۔۔ کیونکہ تیرا رزلٹ کاڈ کوئی سالا لے کے مین گیڈ پر کھڑا ہے اور مجھے دینے کو راضی نہیں کہتا بہنوئی کو ہی دے گا۔ ۔ رضا نے کوڑئر والے کو گھورتے کہا جو رضا کے سو بار کہنے پر بھی روحان کا رزلٹ کاڈ دینے کا راضی نہیں ہوا۔ کیااااا ،،رو حان رضا کی بات سنتے ہی چیخا اور جلدی سے اٹھا ۔۔ ہاں اور کچھ ہی دیر میں سلطان بھائی جم سے آنے والے ہوں گے اگر انھوں نے دیکھ لیا تو پھر اللہ تمہیں قبر کے عزاب سے بچائے ۔۔ رضا نے پریشانی سے کہا ۔۔ اچھااچھا بس آیا تم صرف دو منٹ سنبھال لو ۔۔ روحان اتنا کہتے ہی کال بند کرتے باہر بھاگا ابھی وہ سڑھیوں سے اتراتا کے سامنے سے آتی زویا سے ٹکرایا ۔۔ ۔ افف اللہ یہ کیا تھا ،،زویا سر پر ہاتھ رکھتی بولی ۔ ۔ افف کی بچی پیچھے ہٹو ابھی میں نیچے نہ
گیا تو تھوڑی دیر تک پورے ھال میں سلطان بھائی مجھے افف بولنے پر مجبور کررہے ہوں گے۔۔ روحان نے اپنے سامنے سے زویا کو پیچھے کرتےکہا ۔۔ روحان بھائی مجھے اتنے زور کی لگی ہے اور آپ کو اپنی ہی پڑی ہے۔۔ زویا نے اپنے سر کو سہلاتےکہا ۔ ۔ جبکہ روحان زویا کے بولنے پر رکا اور مڑ کے اسے دیکھا ۔۔ ایم سوری کیا زیادہ لگی ہے ،روحان فورا سیریس ہورے زویا کے پاس آتے بو لا ۔۔ تو ،زویا مسکرا دی
،نہیں اتنی بھی نہیں لگی کےآپ کو سوری بولنا پڑے۔ ۔ روحان بھی مسکرا دیا ،،اوکے میں چلتا ہوں پھر بات ہوگی ۔۔ روحان نے کہتے ساتھ نیچے کی جانب قدم بڑھائے ۔ ۔ آپ اس ڈریس میں کہا جا رہے ہیں۔ ۔ زویا نے روحان کو نائٹ ڈریس میں دیکھتے کہا۔ ۔ وہ ایک کوڑئر والا آیا ہے وہ لینے جارہا ہوں ،،روحان نے پھر سے رکتے جواب دیا وہ جتنی ہی جلدی میں کیوں نہ ہو پر زویا کی ہر بات کا جواب دینا اس نے خود پر فرض کیا ہوا تھا۔ ۔ اوو اچھا لگتا ہے کوئی ضروری کور ئر ہے زویا نے روحان کو دیکھتےکہا ۔ ۔ زویا فرہاد سے ضروری تو روحان مراد خانزاہ خود بھی نہیں روحان نے محبت لٹا تی نظروں سے زویا کو دیکھتےکہا ۔ ۔ جبکہ زویا روحان کی بات پر گھبرا گی ،،میں آپ سے محبت نہیں کرتی اس لیے اپنے دل سے ہر طرح کے خیالات نکال دیں ۔۔ زویا نے کچھ غصیلے انداز میں کہا۔ ۔ میں نے کتنی دفعہ کہا ہے کہ تمہاری عمر نہیں یہ سب باتیں کرنے والی اور میں تمہارے منہ سے محبت لفظ نہ سنو کسی بھی محرم رشتے کے علاوہ نے۔ ۔ سمجھی ،،روحان
غصے میں اچھی حاضی بلند آواز میں کہا جبکہ زویا نے آج پہلی دفعہ روحان کو اس طرح غصے میں دیکھا تھا وہ ہمیشہ سب کےساتھ ہنسی مزاق ہی کرتا تھا اور زویا کے ساتھ تو وہ اور زیادہ نرم رو نے سے بات کرتا تھا اس لیے روحان کا غصہ دیکھ کے گھبرا گی وہ جتنی بھی بہادر بنتی ہےتو وہ بھی پریشے اور ماہین کی دوست ہی جن کا دل چڑیا جتنا تھا کہ فورا کسی بھی بات پر ڈر جوتی ۔ ۔ آپ بھی تو محرم نہیں ،،زویا پھر کچھ ہمت کرکے بولی ۔۔ تومیں نےکب کہا کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں یا تمہارے ساتھ کچھ غلط حرکت کی یا پھر کبھی تمہیں چھوا ہو ،،،ہمم بولو کی ایسی کوئی بھی بات یا. حرکت ،،روحان ویسے ہی غصے میں بولا تو زویا کو سچ میں اپنی غلطی کا احساس ہوا کے واقعی روحان نے کبھی کوایسی حرکت نہیں کی جوشریعت کے خلاف ہو ۔۔ سس ،، سو ری ،، زو یا نے سر جھکائے کہا۔ ۔ اٹس اوکے تم بالغ تو ہو گی ہو پر پھر بھی اتنی بڑی نہیں ہوئی کے ایسی باتیں کرو ۔۔ اور جہاں تک بات ہے محبت کی تو محرم اور غیر محرم کے بیچ کے فرق کو سمجھو تاکہ محبت جیسا جزبہ تم کیسی غیرمحرم پر ذائع کرکے تم اللہ کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچ جاؤ نے،،روحان نے سمجھانے والے انداز میں کہا۔ ۔ پر محبت کرنا اپنے بس میں نہیں ہوتا ،،زویا سر جھکائے کہا جیسے کائی چوری پکڑئی گی ہو۔ ۔ ہمم محبت کرنا اپنے بس میں نہیں ہوتا پر محبت میں صبح اور غلط طریقہ استعمال کرنا صرف ہمارے بس میں ہوتا ہے ۔۔ کک ،، کیسے ،،زویا نے روحان کو دیکھتے کہا۔ ۔ اگر ہمیں کیسی سے محبت ہوجائے تو اس کا صیح راستہ یہ
ہے کہ ہم اسے اللہ سے دعاؤں میں مانگے اپنے محرم کے طور پر اور اگر مل جائے تو اللہ کا شکر ادا کریں اور اگر دعاؤں سے بھی نہ ملے تو اللہ کا اورزیادہ شکر ادا کریں شاید
اللہ نے آپ کو اس ذلت سے بچا لیا ہوجو اس شخص کا آپ کی زندگی میں آنے سے ملتی اور بےشک اللہ بہتر لے کےبہتریں سے نوازنے والا ہےاس لیے پہلے تو خود کے کردار کو اتنا
مضبوط بنائیں کے شیطان آپ کے دل میں کسی نامحرم کے لیے محبت کا بیج اگاہ ہی نہ سکے اور اگر ایساہوبھی جائے تو اللہ سے اپنی بہتری کی دعا کریں اور اللہ کے ہر فیصلے پر صبر اور شکر کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں۔ ۔ اور محبت میں غلط را ستہ یہ ہے کہ پہلا گناہ کیسی نامحرم کی محبت کو دل میں بسانا دوسرا اس سے شریعت کے خلاف باتیں کرنا ۔۔ تیسرا گھر والوں سے چھپ کے تعلقات بنانا اور پھر سب سے ضروری جو جزبات اپنے شوہر کے لیے ہونےچاہیےتھےوہ کیسی نامحرم پر ذائع کر ناسیدھی بات شوہر کی امانت میں خیانت کرنا ۔۔ اور پھر ایسے لوگوں کواللہ بھی معاف نہیں کرتااو رنہ ہی سیدھی راہ دیکھاتا ہے بلکہ اس کی رسی ڈھیلی چھوڑ دیتاہے اور جب اللہ آپ کی رسی کو ڈھیلی چھوڑ. دےتوسمجھ جائیں کہ وہ آخرت میں سخت حساب لینے والا ہو۔ روحان نے سنجیدگی سے زویا کو سب سمجھا یا جو وہ سچ میں سمجھ بھی گی اور کچھ حد تک ڈر بھی۔۔ روحان بھائی اگر کیسی کو اپنی غلطی کا احساس ہوجائے توپھر کیا ،،کر یں زو یا نے نم آنکھوں سے پوچھا۔ ۔ تو اسے اللہ سے معافی مانگنی چاہیے اللہ ان لوگوں کو جلد معاف کردیتا ہے جو لاعلمی میں گناہ کرتے ہے اپنی غلطیوں کا احساس ہونے پر اللہ کےسامنے شرمندہ ہوتے ہیں اور دل سے توبہ کرتے ہیں۔ ۔ شرک کے علاوہ اللہ کے ہاں موتاے پہلے ہر گناہ کی معافی ہے اگر سچے دل سے اللہ سے معافی مانگی جائے تو۔ ۔ روحان نے زویا کو جواب دیا ہی تھا کہ رضا کی کال آنے لگی تو روحان فورا نیچے بھاگا۔۔ اوکے میں چلتا ہوں آئی ہوپ تم سمجھ گی ہوگی ۔۔ جی تھینکس زویا بھی اتنا کہتی اپنے کمرے کی جانب چلی گی اور روحان باہر مین گیڈ کی طرف بھاگا ۔۔ ۔ س
سلطان جم سے آیا تو دروازے پر رضا کو کسی کے پاس کھڑے بات کرتے دیکھا تو قدم ا نب کی جا بڑھائے ۔ ۔. پیچھے ھاد اور شایان بھی رضا کی جانب بڑھے۔۔ جبکہ رضا نے ان تینوں کو اپنی طرف آتے دیکھ کے روحان کو کوسا کیونکہ اسے کال کیے بھی دس منٹ گزر چکے تھے۔ ۔ یااللہ میری کیا غلطی ہے جو ہر دفعہ روحان کے ساتھ فری میں گھسیٹا جا تا ہوں ۔۔ اسلام علیکم ،،سلطان نے کوڑئر والے کے پاس جاتے کہا ۔۔ وعلیکم اسلام سر ،،اس نے ادب سے جواب دیا اور ہاتھ میں پکڑے کچھ لفافو ں سے روحان کا رزلٹ والا لیٹر سلطان کی طرف بڑھے ۔۔ ابے سالے میرے کا ہاتھ ٹوٹ گے تھے جو مجھے نہیں دیا ،،رضا نے دل میں کوڑئر والے کا کوسا ۔ ۔ یہ کیا ہے سلطان نے لیٹر ہاتھ میں دیکھتے کہا۔ ۔