ھاد کمرے میں آیا اور فریش ہوکے جلدی جلدی صبح کی تیاری مکمل کرتا لیٹ گیا ۔۔ جب کیا آنکھوں کے پردوں میں ایک معصوم چہرا لہرایا تو بے ساختہ ھاد دل و جان سے مسکرا اٹھا ۔۔ ہائے میری معصوم ننھی جان تم نے بہت تنگ کیا میرے خیالوں میں بار بار آکے اب تو دل کا بھی گزارہ نہیں ہورہا تمہیں دیکھے بغیر۔۔ ھاد آنکھوں پر بازو رکھتا خیالوں میں ہی اپنی ننھی جان سے باتیں کرنے لگا ۔۔ ہائے اب نیند کہا آنی ہے اب تو بس صبح کا انتظار ہے ۔۔ ھاد کہتا اٹھ بیٹھا اور ہاتھ بڑھا کے موبائل پکڑا اور اپنی لوننھی جان کی تصویر نکالی جو اس نے آخری بار حویلی سے آتے لی تھی جس میں وہ پھو ں کے پاس بیٹھے مسکرا رہی تھی۔ ۔ بہت جلدی تمہیں صرف
اپنا بنا لوں گا کسی کو دیکھنے نہیں دوں گا ۔۔ ھاد موبائل میں ہی اس کے چہرے پر ہاتھ پھیرتے کہنے لگا ۔۔ اور پھر دیکھتے دیکھتے کب سو گیا اسے خود بھی پتا نہ چلا ۔ ۔
***
شایان کمرے میں آتے ساتھ ہی لیٹ گیا جبکہ عینا ڈریس چینج کرنے چلی گی ۔۔ پھر کچھ دیر بعد اپنی جگہ پر آکے لیٹی ۔۔ شایان ،،عینا نے شایان کی طرف منہ کرکے پکارا ۔۔ یس پر نسس ،،شایان نے عینا کا ہاتھ پکڑ کے اس کی رنگ کےساتھ کھیلتے کہا ۔۔ اگر آپ کے گھر والے نہ مانے تو ۔ ۔ تو اچھا ہےنہ ہم دونوں سب سے علادہ رہیں گے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا ۔۔ شایان نے نارمل انداز میں کہا ۔۔ شایان میں مزاق نہیں کررہی ۔۔ عینا نے گھورتے کہا اسے کتنے برے برے خیال آرہے تھے اور شایان کو کوئی فکر ہی نہیں ۔۔ تو مائی لو میں بھی بالکل مزاق نہیں کررہا میں نے پورے جائز طریقے سے آپ کواپنیزندگی میں شامل کیا ہے اور میری پہلی ذمہ دادی آپ ہیں ۔۔ اگر کیسی کو کوئی آپ سے مسئلہ ہوا یا اپنانے سے انکار کیا تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا سب سے دور ہونے میں لیکن میں اپنی بیوی کو کیسی قیمت پر نہیں چھوڑوں گااس لیے آپ فکر مت کریں اور سو جائیں ۔۔ شایان نے منٹ میں عینا کی ساری فکر دور کردی اور عینا کو خود پر رشک آیا جو اس کی قسمت میں اتنی خوبصورت چہرے کے ساتھ خو بصورت سیرت کا مالک بھی لکھ دیا گیا ہے ۔۔ ۔ تھینکس شایان مجھے اتنا پروٹیکٹ کرنے کے لیے ۔۔ عینا نے نم آواز میں کہا ۔۔ میری جان اس میں تھینکس والی کیا بات میں تمہارا شوہر ہوں اس لیے تمہیں پر وٹیکب کرنا میرا فرض ہے اس لیے اب رونا نہیں اور سو جاو صبح
جانا بھی ہے ۔۔ شایان نے کہتے ہوئے آہستہ آہستہ عینا کے بالوں میں انگلیاں چلا نے لگا تو وہ جلد ہی سوگی ۔۔ اور اس کے سکون سے سونے پر شایان بھی تھکاوٹ کیوجہ سے کچھ ہی منٹ میں سو گیا ۔۔ ۔
***
آج خان ولا میں معمول سےہٹ کے چہل پہل تھی سب جلدی جلدی اپنی تیاری مکمل کررہے تھےکیونکہ داد جی کی دو دفعہ کال آچکی تھی سب وہاں سلطان کا انتظار کررہے تھے چو نکہ آج جمعہ تھا اور سلطان نے باقاعدہ طور پر سرداری کے عہدے پر فائز ہونا تھا
اس لیے اسے جلدی اب گاوں پہنچا تھا جہاں سب اپنے نئے سردار سے ملنے کے لیے بے چین تھے۔۔ روحان جلدی کرو یار تمہاری لڑکیوں کی طرح تیاری ہی ختم نہیں ہورہی شایان نے بیزار ہوتے کہا جو جس کی ایک چیز پوری ہوتی توکوئی نئی رہ جاتی ۔۔ اوہو بھائی ابھی تو سلطان بھا ئی بھی نیچے ،نہیں آئے ۔۔ روحان نے اوپر دیکھتے کہا جہاں ھاد اور رضا نیچے آرہے تھے ۔۔ اسلام علیکم نے ،رضا بلند آواز میں سلام کیا ،،وعلیکم اسلام عینا نے مسکراتے جواب دیا تو رضا بھی ادھر ہی صوفے پر بیٹھ گیا نے۔۔ آپ تو بڑی جلدی نیچے آگی میں نے تو سنا تھا لڑکیاں بہت وقت لگاتی ہیں تیار ہو میں ،،رضا سے شرارت سے عینا کی طرف دیکھتے کہا ۔۔ ہاں ہاں بچو آپ نے تو چار شادیاں کررکھی ہیں نہ حو پتا ہے ،،عینا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جبکہ رضا پل میں سنجیدہ ہوا چہرے پر دکھ واضع تھا جو کسی سے بھی چھپا نہ رہ سکا ،،کیا ہوا بھائی میں نے کچھ غلط کہہ دیا ایم سوری ،،عینا نے جلدی سے
معافی مانگی ۔۔ نہیں آپی ایسی کوئی بات نہیں بس ایسے ہی آپ سوری مت کریں ،،رضا نے زبردستی مسکراتے ہوئے کہا ۔۔ تو پھر کب کرنی ہے شادی ،،عینا نے شرارت سے کہا ۔۔ میں کبھی شا دی نہیں کروں گا آپ بیٹھیں میں باہر دیکھ کے آتا ہوں گاڑیوں میں
سامان رکھا ہے کہ نہیں ۔۔ رضا جلدی سے کہتا اٹھ کے باہر چلا گیا ،،عینا حیران ہوئی ۔۔ ایسے کیا ہوا عینا نے سب کی طرف دیکھتے پوچھا ۔۔ کچھ نہیں بس کچھ لوگوں کا ماضی برا ہوتا ہے جو حال میں بھی تکلیف کا سبب بنتا ہے شایان نے سرد سانس بھرتے کہا ۔۔ جبکہ ھاد اور روحان بھی خاموش تھے ۔۔ انس کوا بارے میں بات کرنے سے سلطان نے سختی سے منع کیا تھا ۔۔ ابھی کوئی کچھ کہتا کہ سڑھیوں سے سلطان اور آیت اتراتے دکھائی دیے آیت بلیک کلر کی قمیض شلوار پہنے سر پر نفاست سے چارد لیے چہرا ہر قسم کے میک اپ سے پاک لیکن پھر بھی نظر لگ جانے کی حد تک خوبصورت لگ رہی تھی جبکہ سلطان نے بھی بلیک ہی قمیض شلوار پہنی ہوئی تھی اور بہت ہی ہیندسم لگ رہا تھاوہ دونوں ہی ایک ساتھ مکمل تھے جیسے ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ ماشااللہ آپ دونوں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں عینا نے تعریف کی تو آیت شرما دی ۔۔ سلطان کو اپنی انوسٹمنٹ گرل پر بےساختہ پیار آیا۔ ۔ رضا کدھر ہے سلطان نے نظر گھوماتے کہا ۔۔ وہ باہر گیا ہے کچھ اپ سیٹ تھا روحان نے کہا تو سلطان اس کے لیے فکرمند ہوا پتا نہیں کی اس کا بھائی ان سب یادوں سے باہر نکلے گا۔ اوکے چلو پھر آپ سب بھی کافی دیر ہوگی ہے ۔۔ سلطان کے کہتے ہی سب اپنی اپنی گاڑیوں میں سوار ہوئے ۔۔ ایک گا ڑی میں روحان رضا ھاد اور اسد تھے ۔۔ جبکہ دوسری میں شایان اور عینا اور تیسری میں سلطان اور آیت اور اس کے پیچھے تین گاڈ کی گاڑیاں تھی ۔۔ رضا خود گاڑی چلا رہا تھا میں کبھی شادی نہیں س کروں گا میں ا قابل ہی نہیں کے کسی اور کی زندگی کا حصہ بن سکو رضا خود سے ہی دل میں باتیں کرتا عہد کرنے لگا یہ جانے بنا کے کچھ ہی وقت میں اس کی زندگی میں کوئی اور بھی پوری طرح سے شا مل ہونے والا ہے ۔۔ جبکہ ھاد دل سے خوش تھا آخرکار اتنے مہینوں بعد وہ اپنی ننھی جان کو دیکھ سکے گا ۔۔ اور پیچھے بیٹھے اسد اور روحان باتوں میں مصروف تھے ۔۔۔ سلطان ،،آیت نے گھبراتے ہوئے کہا ۔۔ یس آیو کیا ہوا سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑتےکہا۔۔ میرا دل بہت گھبرا رہا ہے آیت روہانسی ہوئی ۔۔ آیو میری جان کچھ نہیں ہو گا میں ہوں نا آپ کے ساتھ۔۔ سلطان نے نہایت نرم لہجے میں کہا۔ آاا،،اپ پرا مس کریں مجھے بالکل بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،،آیت نے کچھ سوچتے ہوئے کہا ۔۔ ہاں میری جان پرا مس میں اپنی آیو کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑوں گا اور آپ اکیلی تھوڑی نہ ہو وہاں باقی سب بھی تو ہوں گے۔ شایان ،ھاد ،رضا روحان اور عینا بھی تو پھر آپ پریشان کیوں ہورہی ہیں ۔۔ ہمم سب ہوں گے لیکن آپ پھر بھی مجھے اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔۔ اوکے مائی لو میں آپ کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑوں گا ،،سلطان نے مسکراتے ہوئے کہا۔۔ اور ہاں آپ نے کہا تھا نہ سب آپ کا ویٹ کررہے ہیں تو میں نےسب کےسامنے نہیں جاوں گی ،،آیت نے منہ پھولاتے کہا۔۔ کن کے سامنے،،سلطان ناسمجھی سے دیکھا ۔۔ گاوں والوں کے سامنے ،،آیو آگر آپ سب کے سامنے نہیں جائیں گی تو سب کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ میری وائف ہیں ،،سلطان نے سمجھانے والے انداز میں کہا ۔۔ لیکن مجھے نہیں جانا سب کے سامنے ایک دم سے مجھے ڈر لگتا ہے ،،آیت نے خفگی سے کہا۔۔ میں ہوں نہ پھر کیسا ڈر ۔۔ کیا میرے
ہوتے بھی آپ کو ڈر لگتا سلطان نےآیت کے ہاتھ کو مزید سختی سے پکڑتے کہا نے ۔۔ نہیں ،۔ آیت نظریں
نے جھکائے کہا ۔۔ گڈ گرل اس لیے میں آج ہی سب کو بتاو گا کہ آپ میری بیوی ہیں ۔۔ سلطان اٹل انداز میں کہا تو آیت نے بھی آرام سے سر ہلادیا ۔ ۔
***
ارے پاکیزہ بہو جلدی پکوان تیار کرو بچے آنے والے ہوں گے۔۔ اماں جی نے ھال سے کچن کی طرف دیکھتے آواز لگائی جہاں پاکیزہ بیگم عائشہ بیگم اور فیزہ بیگم آج اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کےلیے کھانا بنا رہی تھی جبکہ حمنہ اور مناہل پالر گی تھی اور پریشے ،ماہیں اور زویا اماں جان کے پاس ہی بیٹھی تھی ۔۔ اماں جان میں آج بہت خوش ہوں سلطان بھائی
آج سردار بن جاۂیںگے اور پھر ہمیشہ ہمارے ساتھ ہی رہیں گے ۔۔ پریشے نے خوش ہوتے کہا تو سب مسکرا دیے ۔۔ ہاں میری لاڈو رانی اب تو تیرا سلطان بھائی زیادہ یہاں ہی رہے گا ۔۔ اماں جان نے پیار اے پریشے کو اپنے ساتھ لگاتے کہا ۔۔ اماں جی کو ہمیشہ سے اپنی یہ تین پوتیاں بہت عزیز تھی حمنہ اور مناہل کی خود سری اماں جان کو ایک آنکھیں نہیں بھائی تھی لیکن داد جی کی وجہ سےکہتی کچھ نہیں تھی ۔۔ زویا میری بچی جاکے دیکھ تیری پھوپھو اٹھی ہیں کہ نہیں ۔۔ اماں جان نے اپنی بیٹی رخسانہ بیگم کا کہا جو کل ہی امریکہ سے آئی تھی اپنے بیٹے حمزہ کے ساتھ
۔۔ حمزہ ایک سلجھا ہوا لڑکا تھا جیسے گھر کے معاملات میں کوئی دلچپسی نہیں تھی وہ کم گو تھابس اپنے کام سے کام رکھتا تھا۔ لیکن ھاد اور سلطان کے ساتھ اس کی کافی بنتی تھی۔ ۔ وجہ ان کا ہم عمر ہونا تھا ۔۔ جی اماں جان ،،زویا ابھی سر ہلاتی اٹھی ہی تھی کہ رخسانہ بیگم کمرے سے آتی دیکھائی دی ۔۔ اسلام علیکم پھوپھو جان ۔۔۔ پریشے ،ماہین اور زویا نے سلام کیا تو رخسانہ مسکرا دی ۔۔ وعلیکم اسلام جیتی رہو ،،رخسانہ بیگم دعا دیتی اماں جان کے ساتھ بیٹھ گی جبکہ پریشے لوگ اپنے کمرے میں چلی گی۔ ۔
***
مراد کال کرنا زرا سلطان کو کہارہ گیا لوگ یہاں انتظار نے کررہے ہیں ۔۔ داد جی بے چینی سے کہا انھیں ڈر تھا اگر سلطان کسی وجہ سے نہ آیا تو ان کی کافی بےعزتی ہوجائے گی ۔۔ داد جی مکر نہ کریں میں نے کی تھی کال بس پانچ منٹ میں یہاں ہوگا ۔۔ مراد صاحب نے داد کو حوصلہ دیتے کہا تو داد جی سر ہلاتے حویلی کے ساتھ بنے گرونڈ میں آئے جہاں
سارا گاوں اکٹھا تھا گرونڈ کے ایک سائیڈ پر اوپر ٹیرس بنا تھا جہاں حویلی کی خواتین کھڑے ہوکے یہ سب دیکھتی سنتی تھی ۔۔ کوئی بھی خوشی و غم کی بات ہو سارا گاوں یہاں ہی اکٹھا ہوتا تھا
۔۔ آج بھی سلطان کے سردار بننے کی خوشی میں سب ایک ساتھ اکٹھے تھے ۔۔ سردقت اری جی کافی و ہو گیا کب آئیں گے چھوٹے سائیں ۔ بس کرم دا پہچنے والا ہے تم بیٹھو ۔۔ داد جی نے کرم دا جو کے گاوں کے ہی بزرگ تھے انھیں چارپائی کی طرف بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔۔ اس گرونڈ میں بہت سا ری چارپائیاں لگی تھی جہاں فاوں کے لوگ بیٹھے تھے جبکہ درمیان میں
سے گزرنے کا راستہ تھا۔ ۔ ابھی کچھ ہی وقت گزرا تھا کے ایک لڑکا بھاگتا ہوا آیا ۔۔ وہ چھوٹے سائیں آگے ہیں
وہ کہتا ہوا باہر کی جانب بھاگ گیا ۔۔ جبکہ باقی سب بھی اس طرف دیکھنے لگے جہاں سلطان کی گاڑیاں آکے روکی تھی ۔۔ رضا روحان ،ھاد اور اسد پہلے باہر نکلے ۔۔ اسلام علیکمد اد جی تینوں نے آگے بڑھتے سلام کیا ۔۔ وعلیکم اسلام جیتے رہو بچو ۔۔ داد جی دعا دیتے مسکرائے جارہے تھے وہ بہت خوشس ہورہے تھے اپنے پوتوں کو ایک ساتھ اس طرح دیکھ کے ۔۔ جبکہ باقی سب کا حال بھیا سے مختلف نہ تھا ساری خواتین ٹیرس پر کھڑی اپنے بچوں کی بلائیں لی جارہی تھی ۔۔ مناہل تو ھاد کو دیکھ کے خوش ہوگی جبکہ حمنہ کی نظریں سلطان کو تلاش کررہی تھی جو ابھی تک گاڑی سے نہیں نکلا تھا ۔۔ اور جلدی ہی اس کی تلاش ختم ہوئی اور سلطان بلیک عینک لگائے سنجیدہ سا باہر نکلا۔ گاؤں کے لوگ اونچی اونچی آواز میں نعرےلگانے لگے جب سلطان نے ہاتھ اونچا کرکے سب کو سلام کا اشارہ کیا وہ اس وقت سب نےکے بیچ اتنا حسین لگ رہا تھا کہ گاڑی میں بیٹھی آیت
ماشااللہ کہا ۔۔ جبکہ سلطان داد جی اور باقی سب سے ملا ۔۔ جیتو رہو میرےبچے چلو اندر چلو رسم ادا کرئیں داد جی نے کہتے ہوئے قدم دروازے کی جانب بڑھائے ۔۔ روکیں داد جی میرے ساتھ کوئی اور بھی ہے سلطان داد جی سے کہتا گاڑی کی طرف بڑھا جبکہ باقی سب گاڑی کی طرف دیکھنے لگے اور داد جی کو کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا ۔۔ سلطان نے آیت کی سائیڈ کا دروازہ کھولا۔ اور ہاتھ بڑھا کے آیت کوسہارا دیتے باہر نکالا ۔۔ چلیں داد جی۔۔ سلطان آیت کا ہاتھ پکڑے داد جی سے کہنے لگا جن کی ساری خوشی ہوا ہو چکی تھی پر وہ بری طرح پھسے تھے اگر ابھی کچھ کہتے تو پورے گاؤں کے سامنے تماشا لگتا جو کہ وہ بالکل نہیں چاہتے تھے اس لیے زبردستی مسکراتے قدم آگے کی جانب بڑھائے ۔ جبکہ ٹیرس پر کھڑی خواتین کے دل میں بھی بہت سارے سوال پیدا ہوچکے تھےاور جو وہ سمجھ چکی تھی اس کے بعدسب نے بےساختہ باری باری حمنہ کو دیکھا جو پتا نہیں کتنے ضبط سے کھڑی تھی ۔۔۔ سلطان آیت کا ہاتھ پکڑے مین جگہ تک لایا جہاں اس کے لیے کرسیاں پڑی تھی ۔۔ اسلام علیکم سلطان نے ہاتھ کھڑا کرتے سب کو سلام کیا تو سب نے ہی خوش ہوتے جوش نے جواب دیا ۔۔ ۔ یری تو امید سے زیادہ گاوں والے آج جوش میں ہیں کیوں چاچاسب خیریت ۔۔ سب نے مسکراتے شرارت سے کہا تو سب ہس پڑے جبکہ چاچا کی آنکھیں نم ہوگی ۔۔ بیٹا ہمارے گھر تو دو وقت کا کھانا بھی آپ کی و جہ سے بنتا ہے ہم توآپ کے احسان مند ہیں آپ توہمارے بچوں سے بڑھ کے ہو ۔۔ چاچا نے خوش ہوتے کہا تو سب طرف جی چھوٹے سائیں کی آوازیں آنے لگی ۔۔ بس چاچا کر دیا نہ آپ سب نے پر ایہ ایک طرف بیٹا کہتے ہیں اور ایک طرف احسان کابھی بول دیا سلطان نے منہ بناتے کہا۔۔ وہ گاوں والوں کے ساتھ بہت حسن سلوک کے ساتھ پیش آتا تھا ۔۔ نہ نہ بچے آپ تو ہمارے اپنے ہو،،سب نے اب کی بار بلند آواز میں کہا۔۔ جی شکریہ یہ تو آپ لوگوں کی محبت ہے سلطان نے مسکراتے کہا ۔۔ چھوٹے سائیں اب رسم ادا کر لیں جمعہ کے وقت سے پہلے کرنے ہے اب کی بار کرم داد بولا تو سلطان نے مسکراتے سر ہاں میں ہلایا توسب
خوش ہوتے رسم کرنے لگے۔ ۔ جبکہ حویلی والے مسلسل اس لڑکی کو دیکھ رہے تھے۔ ۔ جس کا ہاتھ سلطان نےایک سیکنڈ کے لیے بھی نہیں چھوڑا تھا ۔۔ داد جی آئیں ،،کرم داد نے پگڑی ہاتھ میں پکڑے داد جی کو کہا تو مجبورا مسکراتے ہوئے آگے بڑھے اور سلطان کے سر پر پگڑی رکھی جو بر سوں سے ہر دور میں گاوں کے سردار کے پاس ہوتی تھی جبکہ آیت
آنکھیں بڑی بڑی کرکے سب کو دیکھ رہی تھی سب کتنی محبت کرتے تھے سلطان سے ۔۔۔ اسے خود کی قسمت پر رشک آیا جس کے حصے سلطان اور اس کی محبت آئی تھی ۔۔ سلطان اپنی جگہ سے کھڑا ہوا ۔۔ میں آپ اب سے بڑی بڑی باتیں نہیں کروں گا کیونکہ میں بولنے سے زیا دہ کرنے پر یقین رکھتا ہوں پر میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں میں سردار سے زیادہ آپ سب کو آپ کا بیٹا بن کے دیکھا وں گا اور یہ امید بھی کرتا ہوں مجھے مجھے سردار سے پہلے اپنا بیٹا سمجھتے گااور کچھ بھی مسئلہ ہو مجھے ضرور بتائیں اور جو کچھ دیر پہلے چاچا نے کہا کے میری وجہ سے ان کے گھر دو وقت کا کھانا پکتا ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے جو کچھ آپ لوگ کھاتے ہیں وہ آپ کا نصیب ہے اور وہ اللہ کی طرف سے آپ کو ملتا ہےبس ذریعہ میں بنتا ہوں ۔۔ شاید آپ لوگوں کو دینے کے لیے ہی اللہ مجھے اتنا دیتا ہے کہ میں آپ لوگوں کو بھی دے سکو ۔۔ اس لیے آج کے بعد احسان نہیں کہنا بس اللہ کا شکرادا کریں ۔۔ سلطان نے بلند س آواز میں کہا توا کی باتیں سن کے ان دل سے خوش ہوئے اور نم آنکھوں سے دھیڑوں دعائیں سینے لگی ۔۔۔ چھوٹے سائیں یہ آپی کون ہیں ۔۔ وہاں پر موجود ایک بچے نے بلند آواز میں کہا تو سلطان اس کے سوال پر مسکرا پڑا ۔۔ چھوٹو یہ تمہاری
بھابھی ہیں یعنی میری بیوی ۔۔ سلطان کے کہنے پر گاوں والے آیت کودیکھنے لگے جو سب کی نظروں سے کنفیوز ہورہی تھی جبکہ داد جی نے ضبط سے آنکھیں بند کی اور حمنہ کا تو مانو حال برا جیسے ابھی کیسی کا قتل کردے گی جبکہ باقی سب خواتین کہی نا کہی خوش ہوئی تھی کیونکہ اماں جان سمیت کسی کو بھی حمنہ پسند نہیں تھی وجہ اس کا خودسر ہونا تھا ۔۔ مبارک ہو چھوٹے سائیں آپنے اپنی شادی پر بلا یا ہی نہیں۔۔ گاوں والوں کو بھی اپنی سردار کی سردارنی پسند آئی پر ساتھ ساتھ شادی پر نہ بلانے کا اظہار بھی کردیا ۔۔ جبکہ سلطان مسکرا دیا ۔۔ بس چاچا جلدی میں سب کچھ کیالیکن آپ لوگ فکر ہی مت کریں آپ لوگوں کا بیٹا اب ایسے تھوڑی نہ اپنی خوشیاں اکیلے منائے گا اس لیے جلدی ولیمہ کروں گا اور آپ سب کو بلاوں گا ۔۔ سلطان نے کہنے پر سب پھر سے خوش ہوگے گاؤں والے تو پھو لے نہیں سما رہے تھے سلطان کےاتنے آپنائیت برے لہجے سے ۔۔ پھر کچھ دیر بعد گاؤں والے کھا نا کھا کے سلطان کو دھیڑوں ساری دعائیں دیتے خوشی خوشی گھر کو روانہ ہوئے۔۔ جبکہ سلطان نے پہلے اوپر ٹیرس کی طرف دیکھا جہاں سب خواتین اسے دیکھ رہی تھی پھر داد جی کی طرف جو سلطان کے دیکھنے پر حویلی کی جانب بڑھے سلطان نے سرد سانس خارج کی مطلب ابھی ایک اور مخاظ پار کرنا باقی ہے ۔۔ اور کھڑا ہوا جبکہ آیت کانپ رہی تھی ۔۔ آیو کیا ہوا مائی لو ۔۔ سلطان نے فکرمندی سے دیکھتے کہا۔ ۔ آاا،آپ کے داد جی بہت غصے میں ہیں ،،آیت روہانسی ہوئی۔۔ اٹس اوکے میری جان میں ہوں نا کوئی کتنا بھی غصہ کیوں نہ ہو وہ میری آیو کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔۔ سلطان نے پیار سے کہتے اس کے گرد حصار بندھا جبکہ حمنہ کی برداشت ختم ہوئی اور نیچے کی طرف بھاگی باقی سب بھی بھلائی کی دعا کرتے نیچے بڑھے ۔۔ سلطان نے رضا اور شایان اور عینا کو ادھر لانے کا کہنے کا اشارہ کیا ۔۔ تو وہ سر ہلاتا شایان کی گاڑی کی طرف بڑھا اور اسے اور عینا کو باہر آنے کا بولا ۔۔ ان دونوں کو سلطان نے خود گاڑی میں رہنے کا بوس لا تھاا لیے وہ ابھی تک وہاں ہی تھے ۔۔۔ عینا شایان کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑے سلطان اور آیت تک آئی۔۔ بھائی آپ کے گھر والے غصے میں لگ رہے ہیں ،،عینا بھی روہانسی ہوتی بولی توہٹ اب نے مسکرا دبائی ۔۔ گڑیا میں ہوں نہ کچھ نہیں ہوگا سلطان نے سر پر ہاتھ رکھتے کہا ۔۔ ہاں ہاں آپی اب تو یہ گاؤں کے سردار ہیں اب کسی کی کیا ہمت کوئی ان کے آگے بولے۔۔ روحان نے رضا کی گردن میں بازو ڈالتے کہا تو سلطان نے اسے گھورا ۔۔ چلو اندر چلتے ہیں پر جو کچھ دیر بعد شو لائیو شر نے وع ہوگا میں مزے سے دیکھنا بھی ہے ۔۔ اب کی بار ھاد نے شایان اور سلطان کو آنکھ مارتے بولا تو دونوں نے دانت پیسے ۔۔ چلو آیو سلطان آیت سےکہتا آگے بڑھا جب آیت نے مضبوطی سے سلطاس نکا بازو پکڑا اورا کے ساتھ چلنے لگی جبکہ سلطان نے مسکرا کے اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا جیسے اپنے تحفظ کا احساس دیال رہا ہو ۔۔ اور پھر سب حویلی جانب بڑھے ۔ ۔
***
سلطان نے اپنے قدم ھال میں رکھے جب سامنے ہی داد جی غصےسے گھور رہے تھے ۔۔ جبکہ حمنہ تن فن کر تی نیچے اتری اور اس کے پیچھے باقی سب بھی ۔۔ حمنہ تیزی سے آیت کی جا نب بڑھی جو پہلے ہی ڈری سہمی سلطان کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی تھی ۔۔ جبکہ حمنہ جتنی تیزی سے آیت کی طرف بڑھی سلطان نے بھی اتنی ہی تیزی سے اسے بازو سے پکڑتے خود سے دور دھکیلا ۔۔ تم بے حیا لڑکی ایک بھی قدم میری آیت کی طرف بڑھایا تھے میں تمہیں یہاں زندہ گاڑ دوں گا ۔۔ سلطان ایک دم اتنی اونچی آواز میں دھاڑا کے آیت بھی سہم گی اور اس کے بازو پر گرفت اورسخت کردی اتنی کہ آیت کے ناخن سلطان کے بازو میں چھب رہے تھے۔ جبکہ باقی سب بھی ایک دفعہ سہم گے۔ نے ۔ داد جی آگے بڑھ
کے حمنہ کو پکڑا جو پاگل ہورہی تھی ۔۔ حمنہ میری بچی تم ادھر آو ہم آرام سے بات کرتے ہیں ۔۔ کیا بات
کرنی ہے اب داد جی اس نے شادی کرلی اور آپ ابھی بھی بات کا بول رہے ہیں حمنہ نے چلاتے ہوئے اپنا آپ داد جی کی گرفت سے آزاد کیا جب رحسانہ بیگم نے اسے پکڑا ۔۔ یہ تم کس طرح بات کررہی ہو داد جی سے ،،رخسانہ بیگم نے ڈاٹنے والے انداز میں کہا ۔۔ او پلیز میں کوئی لیکچر نہیں سننا چاہتی چھوڑیں مجھے میں اس لڑکی کو جان سے مار دوں گی جو میرے اور سلطان کے بیچ آئی ۔۔ حمنہ نے جنو نی انداز میں کہا۔ ۔ جبکہ سلطان نے اس کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ کے آیت کوا پنے حصار میں لیتے صوفے تک لایا ۔۔ کہا لے کی جارہے ہو اس بے غیرت لڑکی ،،،چٹاخ ،،حمنہ کے منہ پر پڑنے والے سلطان کے تھپڑ نے حمنہ کی بات بیچ میں ہی رہ گی۔۔ سب نے بےساختہ منہ پر ہاتھ رکھا جبکہ آیت کا نپ رہی تھی ۔۔ سلطان تمہیں کس نے حق دیا میری بچی پر ہاتھ اٹھاو ۔۔ ۔ سب سے پہلے اس صورتحال سے ہوش میں آتے داد جی گرج دار آواز میں بولے ۔۔ اس کی زبان بند کرنے کے لیے یہ ضروری تھا اور پھر سے ضرورت پڑئی تو مجھے دوبارہ ہاتھ اٹھانے میں بالکل شرم نہیں آئے گی ۔۔ سلطان نے بھی سخت لہجے میں حمنہ کو دیکھتے جواب دیا جو زمین پے ہی بیٹھی تھی تھپڑ کی وجہ سےہونٹو ں سے خون نکل رہا تھا۔۔۔ تمہیں شرم نہیں آئی لڑکی پر ہاتھ اٹھاتے داد جی نے حمنہ کو اٹھاتے کہا ۔۔۔ ہممہہ نے جو لڑکی ہو کا پاس بھول جائے اسے اس طرح ہی یاد کرویا جاتا ہے اور جو میری آیو کے لیے کوئی برا الفاظ استعمال کرئے گا اسے بار بار بھی تھپڑ مار کے میں شرمندہ نہیں ہوں گا ۔۔ سلطان نے اب کی بار ایک ایک لفظ چباتے کہا۔ ۔ تم جان بوجھ کے لائے ہو آج کے دن اس لڑکی کو تاکہ میں کچھ نہ بول سکو ں۔۔ داد جی نے گھورتے ہوئے کہا تو سلطان نے مسکراہٹ دبائی۔ ۔ جی مجھے آج کا دن بہتر لگا اپنی بیوی کو سب سے نے ملوانے۔ کا ،،سلطان نے بھی اسی انداز میں جواب دیا جبکہ وہاج صاحب
اپنے سر پھرے بیٹے کو دیکھ کے سر نفی میں ہلایا ۔ ۔ کب کی تم نے شادی ،،داد جی کچھ دیر کی خاموشی کے بعد بولے ۔۔ یہاں سے جاتے ہی مطلب ایک ماہ پہلے ،،سلطان اس طرح بولا جیسے کوئی بڑی بات نہ ہو ۔۔ جبکہ باقی سب کبھی سلطان کو دیکھ رہے تھے تو کبھی داد جی کو جو ہاتھ پیچھے با ندھے سلطان کے سامنے ہی کچھ فاصلے پرکھڑے تھے۔ ۔ ہمم تمہیں اس لڑکی کو چھوڑنا ہو گا ۔۔ داد جی نے نارمل اند از میں کہا جبکہ حمنہ کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ آئی ۔۔ اور آیت کی گرفت سلطان کے باس زو پر ہلکی ہوئی انے بےساختہ سلطان کی طرف دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا آیت کے دیکھنے پر مسکرا دیا اور مضبوطی سے اپنے حصار میں لیا۔ ۔ یہ ناممکن ہے سلطان خانزادہ مر تو سکتا ہے پرآیت سلطان کو چھوڑ نہیں سکتا ۔۔ سلطان نے ایک ایک لفظ پر زور دیتے اٹل انداز میںکہا ۔ ۔ تم ہمیں نہ کر ، رہے ہو اپنے داد جی کو اب کی بار جب داد جی نے سمجھا کے سلطان روعب سے ماننے والا نہیں تو اموشنل کرنا چاہا ۔۔ جبکہ سلطان ان کی سوچ جان کے مسکرا پڑا۔ ۔ نہیں میں آپ کو نہ نہیں کررہا بلکہ اپنا فیصلہ سنا رہا ہوں جو کبھی نے نہیں بدلے گا ۔۔ سلطان سنجیدگی سے بولا ۔۔ تم نے ہم سے چھپ کے شادی کی ہےاور اب تم خود کو اتنا بڑا سمجھ رہے ہو کے ہمیں اپنا فیصلہ سناؤ گے ،،،داد جی سلطان کی بات پر بھڑکے ۔ ۔ پہلی بات کہ نے میں نے چھپ کے شادی نہیں کی بلکہ آپ کو رشتہ لے جانے کو بولا تھا آپ نہیں ما جو کے آپ کی غلطی تھی میری نہیں اور جہاں تک بات بڑا ہونے کی ہے تو معزرت کے ساتھ داد جی پر اگر میں بڑا نہ ہوتا کہ اپنے فیصلے نہ لے سکو تو آپ کبھی سردار نہ بناتے ۔۔ سلطان نے ہر بار کی طرح جواب دیتے داد جی کو لاجواب کیا ۔۔ داد جی نے سرد سانس بھری وہ بھی جان کے تھے کہ باتوں میں وہ سلطان سے جیت نہیں سکتے ۔۔ تو تم اب کیا چاہتے ہو ۔۔ داد جی نے ٹھہرے ہوئے لہجے میں بولے ۔ ۔ یہی کہ آپ سب لوگ آیت کو بہو کے طور پر تسلیم کرلیں اور جلد ولیمہ کردیں سلطان نے فورا کہا ،،جبکہ حمنہ نےفورا داد ،،جی کی طرف دیکھا جو نظریں چرا گے ،اگر میں ایسا نہ کروں تو نے داد جی آئبرو اچکائی سلطان مسکرا دیا آپ ایسا نہ بھی کریں تو بھی آیت تا قیامت میری بیوی ہی رہے گی ۔۔ سلطان کے لہجے میں کسی قسم کی کوئی لچک نہیں تھی۔۔ ٹھیک ہے ہم تمہاری بیوی کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں پر میری ایک شرط ہے ۔۔ داد جی کے کہنے پر سب کے چہرے پر خوشی صاف دیکھی جاسکتی تھی سوائے حمنہ کے جو اب پھر غصے سے پاگل ہونےکو تھی ۔۔ کیسی شرط ،،سلطان نے سنجیدگی سے پوچھا ۔۔ یہی کہ تمہیں حمنہ سے شادی کرنی ہو گی وہ اس خاندانی بہو بنے گی ۔۔ داد جی بات پر سلطان کی آنکھیں پل میں سرخ ہوئی جبکہ آیت کی آنکھوں سے ایک باغی آنسو گال پر پھسیلا جس کو دیکھ کے سلطان کا دل کیا اس حمنہ نامی بلا کا گلہ دبا کے قصہ تمام کردے ۔۔۔ ایسا ممکن نہیں داد جی ۔۔ سلطان نے غصے پر قابو پاتے کہا۔ ۔ کیوں نہیں ممکن یہ ،،داد جی نے گھورا ۔۔ کیونکہ میں پہلے سےہی شادی کرچکا ہوں ۔۔ اب مجھے یہ بھی بتانا پڑے گا کہ اسلام میں چار شادیوی کی اجازت ہے ۔۔ داد جی کی بات پرآیت نے سلطان کا با زو اور زورسے پکڑا ۔۔ جی میں جانتا ہوں چار شادیوں کی اجازت ہے پر محبت کسی ایک سے ہی ہوتی ہے جو مجھے آیت سے ہے ۔۔ سلطان کے کہنے پر داد جی نے سرد سانس بھرا۔۔ یہ لڑکی تمہاری بیوی تو بن سکتی ہے پر اس حویلی کی بہو نہیں۔۔ داد جی کے کہنے پر سلطان مسکرا پڑا ۔۔ تو ٹھیک ہے میں آیت کو لے کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چلا جاتا ہوں پھرآپ لے آئیے گا حویلی کی بہو ۔۔ سلطان نے چباتے ہوئے کہا ۔۔ داد جی کے ماتھے پر بل آئے جبکہ
باقی سب تو سلطان کے جانے کا سن کے تڑپ اٹھے ۔ ۔ تم بھول رہے اب تم سردار ہو ایسے ہی نہیں جاسکتے ۔ ۔ پر سرداری چھوڑ کے تو جاسکتا ہوں نہ ۔۔ سلطان نے آئبرو آچکائی ۔۔ ۔ تم اب ہمس سے ا کل کی آئی لڑکی کے لیے بغاوت کرو گے، داد جی گرجے ۔۔ جی بالکل میں اپنی بیوی آ یت سلطان کے لیے اس حویلی تو کیا پوری دنیا سے بغاوت کرسکتا نے ہوں اور اب اگر آپ میری بیوی کے لیے کچھ بھی غلط الفاظ ادا کیے تو میں ایک منٹ نہیں لگاؤں گا ان سب باتوں پر عمل کرتے ہوئےبھیس ۔۔ سلطان ابار چاہنے کےباوجود بھی اپنی آواز نیچی نہیں۔ رکھ سکا اور اس کے انداز میں ایسا تو کچھ تھا کہ داد جی بھی فورا نارمل ہوئے ۔۔ ۔ ٹھیک ہے ہم اس لڑکی کو تمہاری بیوی کے روپ میں تسلیم کرتے ہیں پر تم کہیں نہیں جارہے باقی ولیمے کی بات میں تم سے اکیلے میں کروں گا۔ داد جی کے کہنے پر سب کے چہرے پر سکون چھایا ۔۔ جبکہ حمنہ جھٹکے سے اٹھی ۔۔ آپ ایسے کیسے اس لڑکی کو اپنا سکتے ہیں اس گھر کی بڑی بہو اور گاؤں کی سردارنی صرف
میں ہی بنو گی ۔۔ حمنہ نے چیختے ہوئے کہا ۔۔ ہم آپ سے اس بارے میں بعد میں بات کریں کرئیں گے اس وقت خاموش رہنا بہتر ہے ورنہ آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سلطان کو کھو دیں گی پہلے ہی وہ آپ کے غصے کی وجہ سے خار کھاتا ہے۔۔ داد جی نے حمنہ کے پاس آتے سر پرہا تھ رکھتے آہستہ سے کہاتو اسے بھی ابھی کے لیے چپ ہونا بہتر لگا اس لیے خاموشی سے کھڑی ہوگی ۔۔ جبکہ اب اماں جان آگے بڑھی ۔۔ ادھر آو میرے بچے ، اماں جان کے کہنے پر سلطان مسکراتا ہوا آیت سمیت اماں جان کے گلے لگا ۔۔ جبکہ وہ اپنے پوتے کی اتنی محبت پر مسکرا دی ۔۔ یہ کون ہے اب کی بار زویا عینا کی طرف اشارہ کرکے بولی ۔۔ تو روحان نے بھی کب سے بند زبان کو فورا چلایا ۔۔ تم نے سنا نہیں ایک کے سا تھ ایک فری ۔۔ ۔ ،، مطلب ،،اب کی بار ماہین بولی جبکہ ھاد جو صوفے پر بیٹھا آرام سے یہ لائیو شو انجو ائے کررہا تھا اپنی ننھی جان کےبولنے پر مسکرا پڑا ۔۔ اور ماہین کی آواز سنتے ہی اس کے دل میں سکون کی لہر دوڑی ۔ ۔ میری پیاری بہن مطلب یہ کہ یہ شایان بھائی کی دلہن ہیں ۔۔ روحان نے ماہین کے گرد پیار سے حصار بناتے کہا ۔۔ جبکہ سب کو تو جھٹکا لگا اور سب کبھی شایان تو کبھی سلطان کو دیکھنے لگے ۔۔ ۔ یہ میری سٹو ڈینٹ ہیں اور بہن بھی عالیہ شہروز ۔۔ شایان عینا کو پسند کرتا تھا تو میں نے دونوں کی شادی کروا دی نیک کام میں دیری کیسے۔ ۔ سلطان نے نارمل انداز میں داد جی کو دیکھتے کہا ۔۔۔ شاباش بہت اچھے تم دونوں نے ہمیں سمجھ کیا رکھا ہے جو اپنی مرضی سے شادیاں کررہے ہوا ور بتانا ضروری نہیں سمجھا ۔۔ داد جی غصے سے بھڑکے ۔ ۔ داد جی میری بات اب ختم ہوچکی ہے اور جہاں تک شایان کی بات ہے تو سمجھیں میں نے یہ فیصلہ سردار ہونے کے حق سے لیا ہے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے اور آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میان واپس آجاو تو آپ ویسا ہی کریں گے جیسا میں چاہوں گا اور مجھے پوری امید ہے آپ وعدہ خلافی نہیں کریں گے ۔۔ سلطان نے داد جی کوان کی بات یاد دیلاتے بات کی کہ وہ مجبورا سر ہلا گے ۔۔ تو شایان بھی ماں جی کے گلے لگا اور دھیڑوں دعائیں دی ۔۔ سب ہی خواتین کو اپنی یہ دونوں بہوئیں
اسلام! علیکم
بہت پسند آئی تھی ۔۔ آو بیٹھو اماں جان نے صوفے کی طرف اشارہ کرتے کہا تو سب بیٹھ گے ۔۔ جب سلطان نے رخسانہ بیگم کی طرف دیکھا ۔۔ ایم سوری پھوپھو پر میں زبردستی شادی کرکے نہ تو اپنا دل مار سکتا تھا نہ ہی آپ کی بیٹی کی زندگی برباد کرسکتا تھا۔۔۔ سلطان نے ان کا ہاتھ پکڑتے کہا تو وہ مسکرا پڑئی ۔۔ مجھے احساس ہے بیٹا تم نے بہت اچھا کیا جو اپنے دل کی سنی اور میں بالکل بھی اپنے شہزادے سے ناراض نہیں ہوں ۔۔ رخسانہ بیگم نے مسکراتے لاڈ سے سلطان کے بال بیگاڑتےکہا تو وہ مسکرا دیا ۔۔۔ اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ ان کی پھوپھو بہت اچھی خاتون تھی۔ ۔ پر یشے ،ماہین اور زویا تو کب سے آیت اور عینا سے باتوں میں مصروف تھی تینوں کو ہی اپنی یہ پہاری اور معصوم سی بھا بھیاں پسند آئی تھی۔ ۔ آپ بہت کیوٹ ہو ،، پریشے نے آیت کو دیکھتے کہا جو غلطی سے حمنہ بھی سن چکی تھی ۔۔ تمہیں یہ کل کی آئی لڑکی بہت پیاری لگ رہی ہے مت بھو لو تم میرے بھائی کی ہونے والی بیوی ہو تمہیں تو میں پل میں سیدھا کرواں گی ۔۔ حمنہ پریشے کو دیکھتی
بولی جو وہاں بیٹھے سب نے سنا پریشے بچاری کا دل بھی چڑیا جتنا تھا فورا رونے لگی جب سلطان نے پریشے کو گلے لگایا۔۔ ۔ تم کس غلط فہمی ہو کہ میری بہن کو کچھ بولو گی اور میں ایسا ہونے دوں گا
۔ ۔ سلطان سرد لہجے میں حمنہ کو دیکھتے بولا ۔۔ میں تم سے بات نہیں کررہی اپنے بھا ئی کی ہونے والی بیوی کی بات کررہی ،،شٹ اپ جسٹ شٹ اپ تمہارا بھائی امریکہ میں شادی کرچکا ہے اس لیے میری بہن نے تمہاری کزن سے زیادہ کچھ نہیں لگتی ۔۔ سلطان غصے سے کہا تو سب نے ھال میں داخل ہوتے حمزہ کو دیکھا جو سلطان کی بات سن چکا تھا ۔۔ اسلام علیکم حمزہ خوشدلی سے سلطان کو سلام کرتے گلے لگا نے،،وعلیکم اسلام یار اب سنبھل لینا تمہاری بہن کی وجہ سے غلطی سے بول دیا ۔۔ سلطان حمزہ کے کان میں سرگوشی کی تو وہ مسکرا پڑا ۔۔ خیر ہے میں بھی اب بتانے والا تھا مجھے حو صلہ تھا سردار جی ہیں سنبھال لیں گے ۔۔ حمزہ نے آنکھ دباتے کہا اور ھاد ،شایان،رضا اور روحان سے ملنے لگا۔ ۔ نے حمزہ ایک سال پہلے امریکہ میں ہی ایک فرینڈ سے پسند کی شادی کی تھی اور اس کے نکاح پر سلطان اور ھاد سپیشل امریکہ گے تھے لیکن یہ بات داد جی اور ان تینوں کے علاوہ کسی کونہیں پتا تھا۔ ۔ حمزہ یہ سب کیا سنا ہے ہم نے ۔۔ رخسانہ بیگم بولی ۔۔ جی ماما آپ سب نے ٹھیک سنا ہے میں نے ایک سال ج پہلے لومیر کی تھی۔۔ حمزہ کے کہنے پر رخسانہ بیگم نے گھورا تو حمزہ مسکرا پڑا ۔۔ مجھ سے چھپانے کی وجہ میں تو ہمیشہ سے پسند کی شادی کے حق میں ہوں ۔۔ ماما ایم سوری پر داد جی ایشو بنا لیتے اس لیے میں نے نہیں بتایا کہ بعد میں بتا دوں گا آپ مان جائیں گی۔۔ خمزہ کے بولنے پر داد جی نے گھورا جو سب کچھ ان کے سر پر ڈال رہا تھا ۔۔ ۔ اٹس اوکے آپ خوش ہوتو میں بھی خوش نے ہوں ۔۔ رخسانہ بیگم مسکراتے حمزہ کوگلے لگایا تو سب مسکرا دیے ۔۔۔ اب پتا چلے گا اس کو بھی کہ جب بچپن کا منگ چھوڑ دیں تو کیسا لگتا انشااللہ کوئی نہیں اپنائے گا تمہیں بھی ۔۔ حمنہ پریشے کی طرف دیکھتے پھر سے زہر اگلنے سے باز نہ آئیس ۔۔ ۔ تم دفع ہوجاو یہاں سے اسے پہلے میں تمہیں یہاں زندہ گاڑ دوں۔۔ سلطان حمنہ کو پریشے سے پیچھے کرتے بولا۔ ۔ ہاہاہاہا اپنی بہن پر بات آئی تو غصہ آیا میری بددعا ہے انشااللہ یہ بھی ہمیشہ ایسی ہی رہے گی حمنہ قہقہہ لگاتی پاگلوں کی طرح کہنے لگی ۔۔ جبکہ پریشے مسلسل روئے جارہی تھی۔ ۔ میری بہن کی شادی آج ابھی اسی وقت ہوگی سلطان نے بلند آواز میں کہا تو سب نے بے اختیار اس کی طرف دیکھا ۔۔۔۔۔ سلطان کی بات پر پریشے نے بے اختیار رضا کی جانب دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ ۔ تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے شادی بچوں کا کھیل ہے جو تم اتنی جلدی فیصلے لے رہے ہو ،،داد جی غصے سے بو لے ۔۔ نہیں نے داد جی میرا دماغ بالکل درست ہے اور یہ فیصلہ میں بہت پہلے ہی کرچکا تھا اس عمل آج کرلو وا ہوں۔۔ سلطان نے سب کو دیکھتے تحمل سے کہا اور پریشے کی جانب بڑھا جو آیت کے سا تھ لگی خود بھی روئی جارہی تھی اور آیت کو بھی رولا رہی تھی۔۔ پریشے میری گڑیا کیا ہو، ا رو کیوں رہی ہو بھائی ہے نہ ،سلطان نے پریشے کے آنسو صاف کرتےکہا تو روتے ہوئے بچوں کی طرح سر ہلایا ،،سلطا ن مسکرا دیا۔ ۔ چلو پھر یہ بتاو آپ شادی کرو گی نہ بھائی کے کہنے پر ،،سلطان نے اسے پیار سے کہا تو وہ ایک نظر سب کو دیکھتی نظریں جھکا گی ۔۔ پریشے میری گڑیا جواب دو بھائی کو اگر آپ نہ بھی کریں گی تو میں بالکل برا نہیں مانو گا اس لیے جو آپ کو ٹھیک لگے وہ بولیں،،سلطان نے پریشے کو پیار سے اپنے ساتھ لگاتے کہا تو اس نے نم آنکھوں سے رضا کو دیکھا۔۔ ۔ جو سب کی طرح اسے ہی دیکھ رہا تھالیکن پریشے کی نظر میں کچھ توایسا تھا کے رضا نے بے اختیار نظر پھیر لی جس پر پریشے کے کئی باغی نے آنسو گال کو بھیگو لگے۔۔ دو منٹ بعد پریشے سلطان سے علادہ ہوکے سیدھی ہوئی اور سلطان کودیکھتے اپنے آنسو صاف کیے ۔۔ بھائی میں راضی ہوں پریشے نے آہستہ سے کہتے نظریں جھکا لی جبکہ باقی سب سلطان کو دیکھ رہے تھے۔ ۔ اوکے گڑیا اب آپ اپنے کمرے میں جاؤ کچھ دیرمیں آپ کا نکاح ہے ۔۔ سلطان نے کہا تو پریشے ماہین اور زویا کے ساتھ اپنے روم میں چلی گی ۔۔ اب تم ہمیں بتاو گے آخر کون ہے جس کے ساتھ تم میری بیٹی کا نکاح کرنے جارہے ہو اور مجھ سے پوچھنا گوارا نہیں کیا۔۔ اب کی بار وہاج صاحب غصے سے سلطان کو بولے۔۔ ایک منٹ بابا بتاتا ہوں ۔۔ سلطان کہتا آیت کے پاس آیا اور اپنے ہاتھوں سے آنسو صاف کیے اور اس کے گرد اپنا حصار قائم کیا ۔۔ جبکہ سلطان کی اس حرکت پر سب نے اسے گھورا جو بغیرکسی شرم کے سب کے سامنے اپنے بیوی کے آنسو صاف کررہا تھا۔ ۔ تم میں زرا شرم نہیں سب کے سامنے لگے ہوئے ہو ،،داد جی نے سلطان کو گھورتے کہا ۔۔ چلو جی اس میں شرم والی کیا بات کیا آپ کو اماں جی کے آنسو صاف کرتے شرم آتی ہے، سلطان نے سوالیہ نظروں سے دیکھتے کہا تو داد جی اس کی بات پر گڑبڑا گے جبکہ باقی سب نے اتنی سریش صورتحال میں اپنی ہنسی دبائی۔۔ تم مجھے کچھ بتاو گے ،،وہاج صاحب پھر مخاطب ہوئے۔۔۔ جی بابا جان پریشے کی شادی رضا سے ہوگی۔ ۔ سلطان نے موبائل پر اسد کو میسج سینڈ کرتے نارمل انداز میں کہاتو سب نے حیرت سے رضا کو دیکھا جبکہ رضا تو صدمے میں تھا اسے تو اس بات کی بالکل امید نہیں تھی ۔۔ ۔ رضا سے پریشے کی شادی ،،وہاج صاحب نے سلطان کو دیکھتے دوبارہ دھرایا ۔۔ جی رضا کی شادی پریشے سے آپ میں سے کیسی کو کچھ اعتراض ،،سلطان نے سب کودیکھتے ائبرو اچکائی ۔۔۔ نہیں ہمیں بھلا کیا اعتراض ہوگا رضا گھر کا بچہ ہے اور اتنے اچھےاخلاق کا مالک ہے پریشے کےلیے رضا سے اچھا کوئی ہوہی نہیں سکتا۔ ۔۔ سلطان کو جواب اماں جان نے دیا جبکہ سب نے ہی خوش ہوتے سر ہلایا ۔۔ ہاں اماں جان بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں پرس اسب میں رضا کی رضامندی بھی ضروری ہے اب کی بار وہاج صاحب بولے ۔ ۔ جی بابا جان رضا میرا بھائی ہے میری ذمہ داری ہے تو میں اس کے لیے اچھا ہو سوچوں گا ۔۔ کیوں رضا کیا تمہیں میرے فیصلے سے کوئی اعتراض ہے۔۔ سلطان نے رضا کی طرف دیکھتےکہا تو رضا ہوش میں آیا اور سلطان کے اتنے حق بھرے انداز
سے مسکرا کے نہ میں سر ہلایا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں جبکہ سلطان بھی خوش ہوتا رضا کے گلے لگا ۔۔۔ میں جانتا ہوں تم اس سب کے لیے دل سے رضی نہیں ہو پر وقت کے ساتھ تمہیں میرا فیصلہ خود نےکے لیے بہترین لگے گا ۔۔۔ سلطان نے رضا کے گلے لگے اہستہ سے کہا تو رضا صرف سر ہلایا ۔ ۔ ماں جی آپ جاکے پریشے کو تیار کریں وہ نکاح کے بعد رضا کے ساتھ ہی رہے گےدس منٹ تک مو لوی آرہے ہوں گے۔۔۔ سلطان کی بات پر داد جی اسے گھورنے لگے ۔۔ آخر تمہیں کس بات کی اتنی جلدی ہے جوپہلے جلدی میں نکاح اور اب رخصتی بھی داد جی کے کہنےپر سلطان نے مسکر اہٹ دبائی ۔ ۔ داد جی جب نکاح ہوجائے تو بہتر ہوتا جس کی امانت ہو وہ اس کے پاس ہی رہے جیسے اماں جان آپ کے پاس نہیں ۔۔ سلطان نے آنکھ دباتے کہا تو داد جی اسے کوستے بیٹھ گے جو آج کسی کی بات نہ ماننے کے ارادے سے ہی آیا تھا ۔۔ پاکیزہ بیگم پریشے کو تیار کرنے چلی گی جب کے باقی جلدی س
جلدی خاص خاص تیاری کرنے لگی۔ ۔ سلطان وہاں ہی ھال میں بیٹھ گیا باقی سب کے پا جب اسد مولوی صاحب کے ساتھ آتا دکھائی دیا ۔۔ اسلام علیکم آئیں مولوی صاحب یہاں بیٹھیں ۔ ۔ سلطان نے جلدی سے سلام کرتے بیٹھنے کا اشارہ کیا تو مولوی صاحب ھال میں پڑے صوفے پر بیٹھ گے ۔۔۔ عائشہ چاچی پریشے کو لے آئیں ۔۔ سلطان نے عائشہ بیگم کی طرف دیکھتے کہا تو وہ سرہلاتی پریشے کے کمرے کی طرف چلی گی ۔۔ عائشہ بیگم کمرے میں داخل ہوئی تو سامنے ہی پریشے گولڈن فر اق پہنے تھوڑا سا میک اپ کیے بہت خوبصورت لگ رہی تھی ۔۔ ماشااللہ ہماری بیٹی بہت پیا ری لگ رہی ہے ۔۔ عائشہ بیگم نے ہزار کا نوٹ اس سے وارتے کہا تو پاکیزہ بیگم مسکرا دی۔ ۔ بھابھی چلیں نیچے سب انتظار پر رہے ہیں پریشے کا ۔۔ عائشہ بیگم کے کہنے پر پاکیزہ بیگم سر ہلاتی
پریشے کو سہارا دے کے اٹھاتے نیچے کی طرف بڑھی ۔۔۔ پریشے کانپ رہی تھی اسے پا کیزہ بیگم بتا چکی تھی اس کی شادی رضا سے ہونے جارہی ہے جس پر پہلے ہو بےحد حیران ہوئی پھر اللہ سے اپنے صبر کے انعام کے طور پر اس حقیقت کو تسلیم کیا۔ ۔ اسے آج یقین ہوچکا تھا دعا سچے دل سے مانگے توقبول ضرور ہوتی ہے ۔۔ پاکیزہ بیگم نے اسے رضا کے ساتھ بیٹھا گھو گھٹ میں تھی جب کہ رضا بھی سنجیدہ نےساساتھ بیٹھا تھا ۔۔ ۔ مولوی صاحب شروع کریں ۔۔ سلطان نے کہا تو مولوی صاحب سر ہلاتے کلمات پڑہنے شروع کیے ۔۔ ۔ اور کچھ ہی دیر میں پریشے وہاج پریشے رضا الیاس بن گی ۔۔ ۔