Chapter 18: باب 18

"وجاہت حسن شاہ ایک بڑا بزنس میں تھا اور میرحسن اس کے ہاں ملازمت کرتا تھا امجد اور میر حسن سونوں ہی وجاہت حسن کے وفا دار تھے پر وجاہت حسن کا گھر اور بزنس دیکھ کے میر حسن کے دل میں لالچ آگی اور پھر آہستہ آہستہ وجاہت شاہ کے کھانے میں ایک ایسا زہر ڈالنے لگا جس نے موت کچھ دنوں میں واقعہ ہوتی ہے اور پتا بھی نہیں چلتا ۔۔ وجاہت شاہ کی بیوی وفات پاچکی تھی اور ان کا ایک ہی بیٹا شمس وجاہت حسن شاہ تھا ۔۔ کچھ

عرصے بعد وجاہت صاحب کی موت ہوگی اور میرحسن نے وجاہت صاحب کا سب کچھ سنبھال لیا ۔۔ میرحسن کی بیوی بھی فوت ہوچکی تھی اس لیے وہ شمائلہ کو لے کے جوا ہت ہاوس ہی رہنے لگا اور شمس چونکہ چھوٹا تھا تو اسے بھی اپنا بیٹا ہی بولا ۔۔ کچھ عرصے بعد امجد کو میرحسن کی سچائی پتا چلی تو اسے نے بہت دکھ ہوا لیکن چپ کرگیا ٹھیک وقت آنے کے انتظار میں ۔۔ شمس کے دس سال ہو کے بعد میرحسن نے اسے پڑھائی کے لیے ہوسٹل بھیج دیا وہاں شمس کی دوستی سلطان اور ھاد سے ہوئی اور پھر یہ دوستی وقت کےساتھ اتنی گہری ہوئی کہ وہ بھائیوں کی طرح ہی رہتے ۔۔ جب کچھ سال بعد شمس واپس وجاہت ہاوس آگیا جس کا نام میر حسن کے بعد میں میر حسن رکھ لیا ۔۔ جب امجد نے شمس کو ساری حقیقت بتانےدی ۔۔ شمس کے لیے یقین کرنا مشکل تھا پر سلطان کو بتا کے بعد سلطان کی مدد سے اسے میر حسن کی سچائی معلوم ہوگی ۔۔ پھر شمس نے امجد کی مدد سے میرحسن سے سا ری جائیداد واپس لی اور اب سلطان کی مدد سے اسے جیل میں پہچایا ۔ ۔"۔۔ یار تم کتنی کنجوس ہو بندہ چا ئے کا ہی پوچھ لیتا۔۔ شمس نے منہ بناتے کہا تو سلطان مسکرا پڑا۔ ۔ اور فون اٹھاتے چائے کا کہا ۔۔ شکر ہے یہ میرحسن نامی بلا کی منحوسیت زندگی سے ختم ہوئی ۔۔ سلطان نے ریلیکس انداز میں کہتے ہوئے سر چیئر کی پشت پر ٹکا یا ۔۔ ہمم یہ تو ہے پر جس دن وہ پھانسی کے پھندےپر لٹکے گا اس دن میرے دل کو سکون آئے گا ۔۔ شمس نے سلطان

نےکی طرف دیکھتے کہا ۔۔ تم فکرمت کرو وہ دن بھی بہت جلد آئے گا انشاءاللہ۔۔ سلطان شمس سے کہتے دروازے کی طرف دیکھا جہاں آفس ورکر چائے لے کے آیاتھا سلام کرتے چائے ٹیبل پر رکھتے نے واپس چلا گیا ۔۔ ہمم تم بتاو کب جارہے ہو گاؤں۔۔ شمس چائے پیتے کہا۔۔ کل ہی یار داد جی کی باربار کال آرہی ہیں میں تو میٹنگ کے لیے روکا تھا ۔۔ سلطان نے سیدھے ہوتے کہا ۔۔ یہ تو اچھا ہے چلو تم جاؤ پھر کچھ دن تک میں بھی تمہارا گاوں دیکھنے آوں گا ۔۔ شمس نے کہا تو سلطان مسکرا دیا ۔۔ کمینے انسان تم جیتنا آتے ہو نا مجھے پتا ہے بیس دفعہ کی بولی بات پھر بول رہے ہو ۔۔ سلطان کی بات پر شمس کھل کے مسکرایا ۔۔ نہیں یار اس دفعہ پکا آوں گا ۔۔ اوکے دیکھتا ہوں کتنا آتے ہو

۔۔ تم بیٹھو فائل کی ڈینیل دیکھ لو میں چلتا ہوں آیت ویٹ کررہی ہوگی ۔۔ سلطان اپنی چیئر سے اٹھتا کہنے لگا ۔۔ جی جی جائیں جناب اب تمہارا دل کیسے لگے گا آفس میں ۔۔ سلطان مسکرا پڑا ،،اب جیلس تو نہ ہو اتنا ہی دل ہےتو شادی کرلو تم بھی میں کون سا منع کررہا ہوں ۔۔ سلطان نے شرارت سے کہا ۔۔ نہ جی نہ ہم سنگل ہی ٹھیک تم کرو شادی انجوائے ۔۔ شمس نے سلطان سے ملتے کہا تو سلطان بھی مسکراتا ہواا سسے ملتے باہر کی جانب بڑھ گیا ۔۔ اور شمس کام کرنے میں مصروف گیا ۔۔ جتنی اکے سامنے فائل پڑی تھی وہ رات سے پہلے تو ختم ہونے والی نہیں تھی۔ ۔

***

اس وقت سب ھال میں بیٹھے باتوں میں مصروف تھے شایان عینا کے ساتھ بیٹھا لیپ ٹاپ پر کچھ کام کررہا تھا جبکہ روحان اور رضا موبائل پرکچھ ایک دوسرے کو دیکھا رہے تھے۔۔ جب ھاد دھرم نےسےآکے صوفے پر بیٹھا ۔۔ اوفو بھائی آپ کیسے آتے ہیں ڈرا ہی دیتے ہیں ۔۔ آیت منہ پھولاتے کہا ۔۔ ھاد نے آیت کی بات پر آنکھیں چھوٹی کرکے اسےدیکھا ۔۔ اپنے شوہر سے ڈر نہیں لگتا جو ہر وقت آدم خور بنا کیسی کو بھی مارنے کو تیار رہتا۔ ۔ ھاد کی بات پر آیت نے آنکھیں نے پھلائی ۔۔ آپ میرے میاں جی کو آدم خور بولا ۔۔ آیت کے اتنے کیوٹ انداز اور میاں جی کہنے پر سب نےا سے دیکھا اور مسکرا پڑے۔ ۔ تو گڑیا میاں جی کو بولو نا کے سب پر کم غصہ کیا کریں۔۔ ھاد نے بھی اسی انداز میں کہا اسے آیت سے بات کرنے میں مزا آتا تھا اس لیے جان بوجھ سلطان کے بارےمیں بو لا ۔۔ وہ صرف میرے میاں جی ہیں آیت غصے سے ناک پھولاتی روہانسی ہوتی بولی ۔۔ اوکے اوکے گڑیا وہ صرف تمہارا ہی میاں جی ہے مجھے تو ویسے بھی بیوی جی کی ضرورت ہے پر اگر آپ رو پڑی تو مجھے جلد ہی ڈاکٹر جی کی ضرورت پڑسکتی ہےاس لیے رونا مت ۔ ۔ ھاد نے جلدی سے کہا اسے اندازہ ہوگیا تھا آیت کو لے کے سلطان کتنا ٹچی ہے اور آیت کا رونا برداشت نہیں کرسکتا ۔۔ سب ھاد کے بولنے پر آیت رونا بھول کرہس پڑی ۔۔ ویسے بھائی آپ کی بیوی جی کدھر ہے ،،روحان نے ہنستے ہوئے کہا تو ھاد نے منہ بسورا ۔۔ مجھے تو لگتا ہے میری بیوی پیدا ہونا ہی بھول گی ۔۔ ھاد کے دکھی اندس از پر سب اکے ڈرامے ہنستے ہوئے سننے لگے ۔۔ جب میری شادی ہوگی نہ تو میں اس سے بھی زیادہ اچھا گفٹ کروں گا اپنی بیوی جی کو ۔۔ ھاد نے اب کی بار شایان کی طرف اشارہ کرتے کہا تو شایان نے اسے آگے سے گھورا مطلب تم کبھی انسان نہیں بنو گے ۔۔ پہلے بیوی تو تلاش کرلو پھر گفٹ بھی نے دے دینا ۔۔ شایان اس کی بات ہوا میں اڑائی ۔۔ ویسے آپی آپ کو شایان بھائی نے کیا گفٹ دیا ۔۔ روحان نے عینا سے ہوچھا تو سب اس کی طرف دیکھنے لگے ۔۔ عینا نے شرماتے ہوئے رنگ نے والا ہاتھ آگے کیا۔۔ تو سب نےزبرداست کا اشارہ کیا ۔۔ واو یہ بہت پیاری ہے آیت نے خوش ہوتے کہا تھینک یوں ،،عینا بھی مسکراتے ہوئے کہا۔ سلطان بھائی کی انوسینٹ گرل آپ کو کیا ملا تھا شادی کا گفٹ۔ ۔ اب کی بار روحان نے آیت کی طرف دیکھتے کہا تو باقی سب بھی دیکھنے لگے ۔۔ جبکہ آیت کے مسکراتے چہرے سے مسکراہٹ پل میں غائب ہوئی اور چہرا جھکا گی۔۔ سب نے ہی یہ بوٹ کیا تھا اور روحان کو سخت نظروں سے دیکھا جیسے پوچھ رہے ہوں کہ کیا ضرورت تھی پوچھنے کی ۔۔ اٹس اوکے آپی ،،سلطا نے نبھائی ضرور آپ کے لیے سپیشل سوچا ہوگا اس لیے ابھی تک گفٹ نہیں دیا آپ اداس نہ ہوں۔۔ سب کو یہیس لگا کہ سلطان نے کچھ نہیں دیا اس لیے آیت ادا

نے ہوگی جبکہ رضا کی بات پر آیت نے سب کو دیکھا ۔۔ نن،نہیں ایسی بات نہیں ہے انھوں گفٹ دیا تھا۔ آیت نے آہستہ سے کہا ۔۔ ہائے سچی پھر بتائیں نہ کیا دیا انھوں نے ۔۔ روحان نے اچھل کے آیت کے صوفےپر بیٹھتے کہا ۔۔ ییی،،یی،یہ گگ،،گھر ۔۔ آیت نے سب کی طرف دیکھتےکہا ۔۔ جبکہ سب کو ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی ۔۔ کیا مطلب آپی کون سا گھر ،،روحان نے کنفیوز ہوتے پوچھا ۔۔۔ یہ والا گھر مطلب خان ولا ۔۔ کیااااا،،سب ہی تقریباً چیخ پڑے تو آیت نے منہ پر ہاتھ رکھا۔ ۔ آپ کا مطلب خان ولا سلطان بھائی نے آپ کے نام کردیا ،،روحان نے اپنی بات کی تصدیق چاہی۔۔ جی آیت نے نظریں جھکائے کہا ۔۔۔ ہائے اس گھر کا مالک بدل گیا اور مجھے پتا ہی نہیں ۔۔ اب تو آپ کے ساتھ ہمیں لگا کے رکھنی چاہیے تاکہ ہمارے سر پر چھت رہی رہے روحان نے پہلے صدمے سے کہا پھر آخر میں شرارت سے ۔۔ سب مسکرا دیے جبکہ آیت کنفیوز ہو گی

۔۔ نہیں میں آپ کو دے دوں گی۔۔ آیت نے روحان کو دیکھتے کہا۔۔ ہیں سچی پھر کب کررہی ہیں میرے نام ۔۔ روحان نے خوش ہوتے کہا ۔۔ بندر کہی کے بیٹھ جاؤ ایک جگہ اور بکواس بند کر و یہ نہ ہو سلطان آکے جہنم تمہارے نام پر کردیں ۔۔ ھاد کے کہنے پر روحان جگہ پر بیٹھا ۔ ۔ میں تو مزاق کررہا تھا روحان نے دانت نکالتے کہا ،،روحان کے انداز پر آیت سمیت سب ہس دیےتب ہی ایک ملازم سلطان کالیپ ٹاپ اور ضروری چیزیں لاکےٹیبل پر رکھی اور واپس چلا گیا۔ ۔ اب سب کی نظر یں اب نب دروازے کی جا تھی ۔۔ سلطان ایک ہاتھ سے کوٹ کندھے پر لٹکائے جبکہ دوسرے ہاتھ میں موبائل پکڑے کچھ ٹائپ کرتے ھال میں داخل ہوا ۔۔ بکھرے بال شرٹ کے پہلے دو بٹن کھولے ہوئے

نے وہ بہت ہی ہیندسم لگ رہا تھا ۔۔ آیت نے اسے دیکھتے بےساختہ ماشااللہ کہا ۔۔ سلطان نظر موبائل سے ہٹا کے سامنے دیکھا تو سب ہی اسے دیکھ رہے تھے۔ سلطان نے موبائل اور کوٹ صوفے پر رکھے ۔۔ کیا کچھ لکھا ہے میرے منہ پر ،،سلطان نے سب کو گھورتے کہا تو سب ہی ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔۔ کیوں بھائی آپ نے کچھ لکھوایا تھا۔۔ روحان نے آنکھیں چھوٹی کرکے اس طرح دیکھتے پوچھ اس کے سب نے اکے انداز پر اپنی ہنسی روکی ۔۔ نہیں پر سوچ رہا ہو تمہارا منہ کافی صاف لگ رہا ہے کچھ ڈرائنگ کر دو ،،پھر کیا خیال ہے سلطان نے روحان کو دیکھتےآئبرو اچکائی تو روحان منٹ میں سیدھا ہوا ۔۔ کیا بھائی میں تو مزاق کررہا تھا آپ تو دل پر ہی لے کے ۔۔ روحان نے پوری بتیسی دیکھا تے کہا جبکہ آیت نے سلطان کے آگے

پانی کا گلاس کیا جو اس کے ساتھ ہی صوفے پر آکے بیٹھا تھا ۔۔ شکریہ مائی گرل ،،سلطاس ن نے گلا پکڑتے مسکراتے ہوئے کہا تو آیت نظریں جھکا گی سلطان کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی۔ ۔ روحان تمہارے پیپر کی ہیں سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑتے اپنے ساتھ بیٹھا تے روحان کو دیکھتے پوچھا ۔۔ تو روحان بچارا رونے والا ہوگیا اسکی دکھتی رگ پر جو سلطان نے ہاتھ رکھا تھا ۔۔ بھائی ابھی کچھ دن ہیں ،،روحان نے بچاری سی شکل بتاتے کہا سب کےلیے اپنی ہنسی دبانا مشکل ہوگیا ۔۔ پیپر جب بھی ہوں رزلٹ مجھے70٪ چاہیے ،،سلطان نے سنجیدہ انداز میں کہا۔ بھائی ،،روحان نے روہانسے ہوتے اتنا ہی بولا جبکہ رضا ،شایان اور ھاد قہقہہ لگا کے ہس پڑئے ۔۔ افف سلطان اب تم اتنا بھی بچارے میرے بھائی پر ظلم مت کرو ،،ھاد اپنی جگہ سے اٹھتا روحان کے ساتھ بیٹھتے بولا ۔۔ ہاں تھینکس نے بھائی،روحان ھاد کے گلے لگتے کہا ۔۔ ہاں ہاں میرے بھائی تم فکر مت کرو میں ہوں تمہارے ساتھ مجھے پتا ہے یہ شکل ہی نہیں70٪ لینے والی ،،ھاد نے روحان کی طرح دکھی انداز میں کہا توسب کا جاندار قہقہے ھال میں گھونجے ۔ ۔ بھائییییی روحان نے غصے سے بھائی دانتوں تلے چباتے کہا جیسے ھاد ہو ۔۔ ۔ روحان میں کوئی فضول بات نہیں سن رہا اگر70٪ نہ آیا رزلٹ تو اپنی خیر منانا۔۔ سلطان سختی سے روحان کو دیکھتے کہتا اٹھ کھڑا ہوا۔ ۔ اور آپ سب بھی صبح اپنی تیاری مکمل رکھنا ہمیں جلدی نکلنا ہے۔ ۔ اب کی بار سلطان آیت کو اپنےحصار میں لیتے سب کو دیکھتے بولا ۔۔ جی بھائی شایان جواب دیتے پھر سےلیپٹاپ پر کام کرنے لگا

جبکہ باقی سب نے صرف سر ہلایا ۔۔ اوکے اللہ خافظ صبح ملتے ہیں سلطان سب سے کہتا آیت کو ساتھ نےلیتےکمرے میں چلا گیا ۔۔ زندگی برباد ہوگی ،،ہو ہو زندگی برباد ہوگی،،سلطان کے جا کے بعد روحان صوفے پر لیٹتے اونچی اونچی آواز میں کہنے لگا ۔۔ روحان یار حوصلہ رکھ کیوں پاگلوں جیسی حرکتیں کررہا ،،رضا نے مسکراہٹ دباتے کہا کیونکہ اسے پتا تھا سلطان کی بات سے روحان صدمے میں چلا گیا ہے ۔۔ میں پاگل نہ ہوں تو کیا کرو اگر سلطان بھائی یہ بولتے کے پاسنگ نمبر لے کے پاس ہوجانا تو میں پھر بھی کو شش کرتا پر70٪ تو میری پچھلی تین کلاسوں کو ملا کے بھی نہیں بنتے ۔ روحان نے عورتوں کی طرح ماتھے پر ہاتھ رکھتے کہا ۔۔ تو اب پھر کیا کرو گے ،،رضا کے آئبرو اچکائی۔۔۔ کچھ نہیں پہلے ہی سوچ سوچ کے کیوں خون جلاؤں جب پیپر ہوں گے تب دیکھا جائے گا،، روحان نے منٹ میں حل نکالا جبکہ رضا اور شایان نے نہ میں سر ہلایا ۔۔ تم جیسے کمینے انسان کا کچھ نہیں ہوسکتا ،شایان نے برا سا منہ بناتے کہا۔۔ تھینکس بھائی روحان نے پوری بتیسی دکھاتے کہا تو عینا ہس پڑی۔ ۔ ویسے روحان بھائی آپ کی تیاری کرنا شروع کرئے گے ،، عینا نے سریش انداز میں پوچھا ۔۔ ہیں عینا آپی آپنے میرے لیے لڑکی پسند بھی کرلی اور مجھے بتایا ہی نہیں چلیں کوئی بات نہیں میں آج ہی شا دی کی تیاری شروع کرتا ہوں۔۔ روحان نے عینا کی بات پر اچھل کے اس کے پاس آتے کہا ۔۔ عینا نے بےساختہ ہاتھ دل پر رکھا جبکہ شایان عینا کے ڈرنے پر روحان کو گھورنے لگا۔۔ تم بندر کہی کے فضول بکواس بند کرو ۔۔ شایان کے کہنے پر روحان نے برا سا منہ بنایا ۔۔ آپ کو کیسی نے بتایا نہیں جب دو چھو ٹے آپس میں بات کررہے ہوں تو بیچ میں بولتے نہیں اور فضول بکواس نہیں کررہا بلکہ کام کی بکوس اس کررہا ہوںا یےلیے چپ کریں ۔۔ روحان نے منہ کے زاوبناتے کہا۔ جبکہ باقی تینوں کا ہس ہس کے برا حال ہورہا تھا ۔۔ روحان کے بچے تم،،کہاں ابھی تو آپی نے شادی کی بات کی ہے بچے ابھی تھوڑی لیٹ ہیں ۔۔ شایان کے بولنے پر ہی روحان اس کی بات بیچ سے ہی کاٹتے بول پڑا۔ ۔ دفع رہو تم بغیرت انسان ،،چلو عینا کافی وقت ہوگیا چلیں روم میں صبح جلدی اٹھنا ہے ۔۔۔ شایان روحان کو کوستے عینا کا ہاتھ پکڑے اسے اٹھاتے بولا ۔۔ ہائے ہائے چھوڑیں آپی کو میری شادی کا تو بتانے دیں کب تیاری شروع کروں ۔۔ روحان شایان کو اس طرح عینا کو لے جاتے۔ ہوئےدوھائی دیتے بولا ۔۔ میں نے پیپر کی تیاری بولا تھا شادی کی نہیں ،،عینا نے کھڑے ہوئے بولا ۔۔۔ بس اس گھر میں کسی سے اچھی بات کی امید ہی نہیں خیر پیپر کی تیاری میں شادی کی رات او سوری پیپر کی رات کروں گا۔ ۔ تم واقعی نہایت بدتمیز ہو شایان نے اسے سر پر تھپڑ مارتے کہا ۔۔ جی شکریہ روحان بھی اثر لیے بغیر بولا۔ تو شایان نفی نے میں سرہلاتا عینا کے ساتھ روم میں چلا گیا ۔۔ ویسے روحان میرے پاس ایک آئیڈیا ہے ،،ھاد معصوم سی شکل بناتے روحان کو کہا۔۔ کس چیز کا آئیڈیا روحان نے آنکھیں چھوٹی کی کیو نکہ ھاد کی شکل ہی کچھ فضول ہی بکواس کرنے والی تھی ۔۔ تمہارے پیپر میں70٪/آجائیں گے اور پڑنا بھی نہیں پڑے گا ۔۔ ھاد نے رازدانہ انداز میں کہا ،،اور ھاد کی بات سنتے ہی روحان کی تو باچھے ہی کھل گی۔ ۔ گڈ نائٹ رضا نفی میں سر ہلاتا اٹھ گیا اسے پتا تھا اگر پھر کچھ روحان نے الٹا کیا تو کٹ ساتھ اس کی بھی لگ جانی ۔۔ ابے یار بیٹھ ادھر ساتھ ہی چلتے ہیں روحان رضا کو پھر سے کھینچ کے ساتھ بیٹھاتے بولا ۔۔ ارے بھائی آپ بتائیں نہ کیا آئیڈیا ہے روحان نے پھر سے ھاد کی طرف دیکھتے کہا تو اپنی ہنسی دبا رہا تھا ۔۔ اگر تم پیپر میں اچھے نمبروں سے پاس ہونا چاہتے ہو وہ بھی بغیر کسی محنت کے ،،ھاد بولتا بولتا کھڑا ہوا ،،ہاں ہاں تو پھر کیا کریں روحان نے بے چینی سے کہا ۔۔ تو پھر تم صبح صبح اٹھ کے گد ھےکی دم پر مکھن لگا کے کھایا کرو۔۔ دس دن مسلسل یہ عمل کرو گدھے والی سرکار کرم کرے گی بچے ۔۔ ھاد جلدی سے بات مکمل کرتا قہقہہ لگاتا کمرے میں بھاگا ۔۔ جبکہ رضا کا بھی ہس ہس کے برا حال ہورہا تھا ۔۔ تم گد ھے کمینے تمہیں ہنسی آرہی ہے روحان کا غصےمیں بس نہیں چل رہا تھا کچھ کر دے۔ اس لیے رضا پر ہی چڑہائی کردی ۔۔ میں نے کیا کیا یار تم خود ہی آئیڈیا مانگ رہے تھے ،،رضا بھی اس سے دور ہوس تا بولا ا پےوقت جیسا روحان کا حال تھا کچھ بھروسہ نہیں وہ کچھ اٹھا کے رضا کے سر دے مارے ۔۔ دفع ہوجاو تم بھی ،،روحان غصے سے بولا ۔۔ اوکے اوکے کول برو جارہا ہوں گڈ نائٹ ،،رضا کہتا ہوا کمرے کی طرف بڑھا پر پھر کچھ دور جاکے روکا ،،ویسے روحان اگر دس دن میں کام نہ بنا تو پندرہ دن کر کے دیکھ لینا کیا پتا گدھے والی سرکار کہی اور مصروف ہو۔۔ رضا کہتے ساتھ ہی کمرے میں، بھاگ گیا ۔۔ ایہہہ ماما ،روحان غصے اور بے بسی سے بال کھیچتا خود بھی کمرے میں چلا گیا۔ ۔

***

سلطان اور آیت کمرے میں آئے تو سلطان فریش ہونے واشروم میں چلا گیا جبکہ آیت صوفے پر ہی بیٹھ کر کوئی ڈرامہ دیکھنےلگی ۔۔ سلطان باہر نکلا تو آیت کو ڈرا مے میں غرق دیکھا تو مسکراتا ہوا بال بناتے بیڈ پر بیٹھ کے لیپ ٹاپ پر کام کرنے لگا۔ ۔ سلطان کے لیے تو آیت کا کمرے میں ہونا ہی سکون کا باعث تھا۔۔ کچھ دیر بعد آیت ایل۔ سی۔ ڈی بند کرتی اپنی سائیڈ پر آکے منہ بنا کے بیٹھ گی ۔۔ جب کچھ دیر سلطان نے اس کی طرف دھیان نہ دیا تو آیت نے سلطان کو گھورا ۔۔ کچھ لوگ مجھ سے بالکل پیار نہیں کرتے بس ایسے ہی کہتے ہیں بس ہر وقت کام کام ۔۔ آیت نے منہ پھلا تے کہا تو سلطان نے فورا حیرت سے اسے دیکھا پھر آیت کو منہ پھلا ئے بیٹھے دیکھ کے مسکرا پڑا۔۔ ہمم اور کچھ لوگ غصہ کرتے ہوئے بڑے کیوٹ لگتے ہیں ،،سلطان نے پیار بھری نظر سے دیکھتے کہا۔

۔ آیت شرما دی ،،پلیز آپ گھر پر کام مت کیا کریں میں بور ہوجاتی ہوں ۔۔ آیت نے معصوم اند از میں کہا تو

سلطان کو اس پر ٹوٹ کے پیار آیا ۔۔ اوکے مائی گرل ،،سلطان نے لیپ ٹاپ بند کرکے سا ئیڈ پر رکھا اور آیت کو کھینچ کو قریب کیا اوراس کے نیل دیکھنے لگا جو آیت منہ میں ڈالے مسلسل چبائے جارہی تھی ۔۔۔ آیت شرمندہ ہی ہوگی ۔۔ یہ مت کیا کریں پلیز دیکھیں ہاتھ ریڈ ہورہا ۔۔ سلطان نے ہاتھ سہلاتے کہا تو آیت کی آنکھیں نم ہوئی اسے لگا تھا اس کی یہ حرکت سلطان کو گندی لگی پر وہ تو اس کے ہاتھ نے کی تکلیف کی وجہ سے بول رہ جو ویسے بھی بالکل نہیں تھی ۔۔ اسے کب کسی اتنا پیار دیا تھا ۔۔ ہیے آیو کیا ہوا ،،سلطان آیت کی نم آنکھیں دیکھ کے فورا ہاتھ چھوڑتے آنکھوں کو چھو تے بولا ۔۔ آپ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں کیوں ، آیت نے سلطان کی آنکھوں میں دیکھتے کہا ۔۔ تو سلطان مسکرا دیا کیونکہ تم میری جان ہو تم میری روح میں بستی ہو

اور روح کا تعلق تو سانسوں سے ہوتا ہے نا تو اپنی سانسوں سے کسے پیار نہیں ہوتا میری جان،،اگر آیت نہ ہو تو سلطان کا بھی کوئی وجود نہیں،سلطان خانزادہ اپنی انوسینٹ وائف کے لیے جان دے بھی سکتا ہے نے اور لے بھی ۔۔ آیت ابراہیم سلطان خانزادہ کے دل کی ملکہ ہے وہ یہاں رہتی ہے ،،سلطان آیت کا

ہاتھ اپنے دل کے مقام پر رکھتے کہا ۔۔ آیت تو اتنے خوبصورت اظہار پر خوشی سے رو پڑی اسے کب اتنی

محبت نصیب ہوئی تھی۔ ۔ آیو پلیز ان آنکھوں کو تکلیف مت دیا کرو سلطان آیت کےآ نسوں صاف کرتے کہا۔۔ یی،،یہ تو خوشی کے آنسوں ہیں آیت نے مسکراتے ہوئے کہا ،،اچھاااا تو خوشی میں اظہار محبت ہی کردیتا،،سلطان کے شرارت سے کہنے پر آیت شرما کے چہرا جھکا گی۔ سس ،، سلطان ،،آیت نے کہلاتے ہوئے مشکل سے پہلی بار سلطان کا نام لیا ۔۔ اور سلطان تو آیت کے منہ سے اپنا نام سن کے بے انتہا حیرت کے ساتھ خوش بھی ہوا ۔۔ یس سلطان کی جان ،،سلطان نے آیت کا گال شہلا تے کہا ۔۔ کل ہم گاؤں جائیں گے تو آپ کے گھر والے ناراض ہوں گےنا مجھے دیکھ کے ۔۔ ہمم نار اض تو ہوں گے پر میں منا لوں گا تم فکرمت کرو میری جان ۔۔ سلطان نے پیار سے کہتے آیت کو اس سب کےبارے میں سوچنے سے باز رکھا ۔۔ سلطان ،،آیت کچھ دیر خاموشی کے بعد پھر بولی وہ ابھی تک سلطان کے حصار میں تھی ۔۔ ہمم جان سلطان ،،سلطان نے آیت کی طرف دیکھا جہاں بے چینی واضع تھی ۔۔ آپ مجھے کسی کے کہنے پر چھوڑ تو نہیں دیں گے ،،آیت نےبلاآخر اپنی بے چینی کی وجہ بیان کرہی دی ۔۔ آیو مائی گرل آپ کیا سوچ رہی ہیں ایسا کبھی نہیں ہوگا میں سب سے دور رہ لوں گا پر آپ سے کبھی دور نہیں کروں گا اس لیے آپ بالکل پریشان نہ ہوں ۔۔ سلطان نے آیت کے گر داپنا حصار مضبوط کرتے کہا تو آیت کی بھی بے چینی کم ہوئی ۔۔ چلیں اب زیادہ سوچیں نہیں اور سوجائیں صبح جلدی اٹھنا ہے ۔۔ سلطان نے ہاتھ بڑھا کے لائٹ آف کرتے کہا تو جلدی ہی دونوں نیند کی وادیوں میں چلے گے۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.