Chapter 17: باب 17

رضا اور روحان مسلسل پچھلے دو گھنٹوں سے کام کرکر کے اب تھکے ہوئے صوفےپر بیٹھے۔ ۔ افف شادی اور مزے کسی اور کے اور کام ہم کریں ۔۔ روحان نے منہ بناتے کہا ۔۔ بکواس بند کر سلطان بھائی نے سن لیانا تو تجھے اچھے بتائیں گے مزے کسے کہتے ہیں ۔۔ رضا نے ابھی کہا ہی کہ ھاد اور سلطان مولوی صاحب اور کچھ گواہوں کے ساتھ آتے دیکھائی دیے تو دونوں فورا کھڑے ہوئے۔۔ جاؤ رضا دیکھوں عینا تیار ہےتو اسے لے آو ۔۔ سلطان نے رضا کو دیکھتے کہا تو

رضا فورا اوپر گیا اورکچھ دیر بعد عینا رضا اور آیت کے ساتھ آتی دیکھائی دی ۔۔ عینا نے پا وں تک وائٹ فراق پہنی ہوئی تھی جس پر گولڈن کام تھا اور بہت خوبصورت لگ رہی تھی البتہ چہرا ڈو پٹے سے کور تھا ۔۔ آیت نے عینا کو شایان کے ساتھ بیٹھایا اور خود سلطان کے ساتھ آکے بیٹھ گی۔ ۔ ۔ اور پھر کچھ ہی دیر میں نکاح کا مراحلہ تہہ ہوا ۔۔ شایان تو پھولے نہیں سما رہا تھا مطلب جس کو انسان چاہے اس کو اتنی جلدی پالینا خوش قسمتی ہے ۔۔ اب سے عینا ،، عالیہ شہروز سے عالیہ شایان۔ بن گی ۔۔ نکاح کے بعد سب اٹھ کے گلے ملے اور عینا تو خوب آیت کے گلے لگ کے روئی ۔۔ لیکن یہ خوشیکج ے آنسو تھے کہ آ سے اس کابھی کوئی اپنا ہے جو اس کا محافظ تھا ۔۔ آیو عینا کو شایان کے کمرے میں لے جاؤ کب سے بیٹھی ہے تھک گی ہوگی ۔۔ سلطان نے آیت سے کہا تو وہ سر ہلاتی عینا کو شایان کےکمرے میں لے گی۔ ۔

***

شایان اپنے کمرے میں آیا تو عینا سامنے کہیں نظر نا آئی۔۔۔ شایان کے ماتھےپر کئی بل آئے مطلب ،رات کے اس وقت وہ کمرے میں نہیں تو کہا گی ۔۔ غییا،شایان نے آخرکار پکارا

نےتو عینا نے بیڈ کے پیچھے سے منہ نکال کے اسے دیکھا ۔۔ ،،،میں یہاں ہوں عینا روہانسی آواز میں کہا تو شایان نے فورا اس جانب دیکھا جہاں عینا فرش پر بیٹھی تھی ۔۔ شایان جلدی سے عینا کے قریب آیا۔ ۔ کیا ہوا پرنسس ۔۔ شایان نے نہایت پیار سے مخاطب کرتے پوچھا۔ ۔ میرے پاوں پر یہ لگ گی عینا نے اب روتے ہوئے سائیڈ ٹیبل کی طرف اشارہ کرتے کہا جس کی ایک سائیڈ سے لکڑی تھوڑی سی نکلی ہوئی تھی ۔۔ اوہویہتو زیادہ لگ گی شایان نے عینا کو اٹھاتے بیڈ پر بیٹھاتے کہا ۔۔ عینا تو یکدم شایان کی حرکت پر بکھلا گی اور پل میں سرخ ہو ئی البتہ شایان کا سارا دھیان اس کے پاؤں کی طرف تھا آرام سے بیٹھو میں بینڈ یج کرتا ہوں ۔۔ شایان نے دراز سے فاسٹ ایڈ باکس نکالا۔۔ اور پاوں کو پکڑنے لگا تو نے عینا نے فورا پاوں پیچھے کیا ۔۔ یہ کیا کررہیں ہیں دیں میں خود کرلیتی ہوں ۔۔ عینا شایان کو دیکھتے کنفیوز ہوتے کہا ۔۔ کیا کررہا ہوں شایان نے ناسمجھی سے اسے دیکھتے پوچھا ۔۔ میرے پاؤں کو ہاتھ ،،عینا نے اتنا بول کے بات ادھوری چھوڑ دی ۔۔ شایان مسکرا دیا ،،اوو کم آن پرنسس میں کوئی زمانہ جاہلیت کا مرد نہیں ہوں جو بیوی کے پاوں کو پکڑنا اپنی توہین سمجھے گا ۔۔ جب میری بیوی کو کوئی

تکلیف ہوگی تو میں ہرممکن طریقے سے اسے دور کرنے کی کوشش کرو گا چاہے اس کے س لیے مجھےا کے پاوں کو ہاتھ لگانا پڑے یا پھر چوبیس گھنٹے پاؤں میں ہی بیٹھنا پڑے مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ۔۔ شایان نے عینا کو محبت بھرے لہجے میں کہتے ہوئے بینڈج کی ۔۔ شایان کی بات سنتے عینا کی آنکھوں میں آنسو آگے،،کیا واقعی کوئی اتنا بھی اچھا ہوسکتا ۔۔ عینا کیا ہوا پرنسس کیا زیادہ درد ہورہی ہے ڈاکٹر کو بلاؤں ۔۔ شایان نے عینا کو روتے دیکھ کے فکرمندی سے کہا ۔۔ شایان آپ بہت اچھے ہیں عینا شایان کو دیکھتے ہوئے بولی ۔۔ واٹ تو آپ اس لیے رو رہی نے ہیں میں اچھا ہوں ۔۔ شایان شرارت سے کہا پر عینا محسوس نہ کرپائی اور پل میں بکھلا گی ۔۔ نن،نہیں ایسی بات نہیں ہے عینا نے نظر یں جھکائے کہا تو شایان قہقہہ لگا کے ہس پڑا ۔۔ عینا نے شایان کو ہستےدیکھ بے ساختہ ماشااللہ بولا اور پھر ہلکا سا تھپڑ سر پر مارا ۔۔ آپ بالکل اچھے نہیں عینا نے منہ پھلا تے کہا ۔۔ اوہوئےظالم لڑکی پہلے ہی دن شوہر پر ظلم کررہی ہو ۔۔ شایان نے منہ بناتے کہا۔۔ ہاں جی کیونکہ آپ بہت برے ہیں عینا نے بھی منہ پھولاتے کہا ۔۔ اچھاااا ابھی تو کوئی مجھے بہت اچھا کہہ رہا تھا ۔۔ آپ نے غلط سن لیا ہوگا عینا نے شایان کی بات پر مسکراہٹ دباتے کہا ۔۔ اوکے مائی پرنسس ہم جیسے بھی ہیں

اب تو صرف آپ کے ہیں ۔۔ شایان نے دل پر ہاتھ رکھتے محبت بھرے لہجے میں کہا ۔۔ تو عینا شرماتے سر جھکا گی ۔۔ آئے ہائے تمہاری یہ ادائیں کسی دن مجھے لے ڈوبے گی

شایان نے عینا کو شرماتے دیکھ کے کہا تو عینا مزید سر جھکا گی ۔۔ اب لگ رہی ہو نہ پہلے دن کی دلہن پہلے توخلاکو خان سے کم نہیں لگ رہی تھی ۔۔ شایان کے کہنے پر عینا نے جھٹکے سے سر اٹھایا ۔۔ شایان میں آپ کا سر پھاڑ دو گی آپ مجھے خل

لڑاکا کہہ رہے ہیں ۔۔ عینا شایان کو غصے سے دیکھتی کہنے لگی اب اتنی معصوم تو وہ بھی نہیں تھی جو سب سن لیتی ۔۔ نہیں ڈارلنگ میں نے خلا کو خان بولا ۔۔ شایان نے مسکراہٹ دباتے کہا۔۔ شایان آپا بڑے وہ وہ ،، عینا کو سمجھ نہ آئی کے آگے کیا بولے ۔۔ ہاں ہاں پتا ہے مجھے میں بہت اچھا ہوں ۔۔ شایان کو عینا کو تنگ کرنےمیں مزا آنے لگا ۔۔ شایان میں نے ناراض ہوجانا ۔۔ عینا روہانسی ہوتی بولی ۔۔ اچھا اچھا اب کچھ نہیں کہتا سوری ۔۔ شایان فورا سیدھا ہوا کہ کہی واقعی نہ رونے لگ جائے ۔۔ اوو روکو میں نچ تو گفٹ دینا بھول ہی گیا ۔۔ شایان کہتے ہوئے الماری کی طرف بڑھا اور اس سے ایک پانچ اکی بلیک کلر کی ڈبی نکالی اور عینا کی طرف بڑھا ۔۔ یہ شایان خانزادہ کی پرنسس کے لیے ۔۔ شایان عینا کے قریب بیٹھتا اس کا ہاتھ میں ڈبی پکڑاتے ہوئے بولا ۔۔ تو عینا نے شرماتے ہوئے اسے کھولا اس میں ایک بہت ہی خوبصورت رنگ تھی جس کے اوپر ایک بلیک کلر کا ہیرا لگا تھا اور سائیڈ پر چھوٹے چھوٹے سفید موتی وہ بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھی۔۔۔ واؤ شایان یہ تو بہت خوبصورت ہے ۔۔ عینا خوش ہو تے بولی اسے واقعی بہت پیاری اور قیمتی لگی ۔۔ ہاں یہ خوبصورت تو ہے پر میری پرنسس سے کم ۔۔ شایان نے

رنگ نکال کے عینا کو بائیں ہاتھ کی دوسری انگلی پر پہناتےہوئے کہا ۔۔ تھینک یوں سشایان ،،عینا نےا کا ہاتھ پکڑتے کہا ۔۔ ویلکم مائی پرنسس شایان نے بھی عینا کے ہاتھوں پر گرفت سخت کرتے کہا اور ہاتھ بڑھا کے لائٹ آف کی ۔۔۔ آج شایان کو اپنی محبت مل گی تھی اور عینا کو اپنا محافظ ۔

۔۔۔۔۔۔ آج صبح کی نماز پڑ کے آیت سلطان سے اجازت لیتی جلدی نیچے آگی ۔۔ ویسے تو وہ روز سلطان کے ساتھ ہی نیچے آتی پر آج آیت کے کہنے ہر کے عینا اور شایان کا شادی کے بعد پہلا دن ہے تو اسے اچھا سا ناشتہ تیار کروانا ہے اس لیے جانے دیں تو سلطان نے بھی دل پر پتھر رکھتےا جازت دے ہی دی اور اب وہ کچن میں نیلو (ملازم) کو ہدایت کررہی تھی اور ساتھ ساتھ خود بھی کچھ بنانے میں مصروف تھی۔ جب روحان ،رضا اور ھاد کچن میں داخل ہوئے ۔۔ اسلام علیکم ۔۔۔ تینوں سے آہستہ سے سلام کیااور شلف پر رکھا جوس پنے لگے۔۔ آیت نے حیرت سے پیچھے مڑ کے دیکھا ۔۔ وعلیکم اسلام آپ سب کیا یہاں ۔۔ کیوں ہم یہاں نہیں آسکتے ،،ھاد نے آئی برو آچکائی۔ ۔ نن ،، نہیں آپ جب چاہیں آئیں میرا مطلب اتنی جلدی اور اس حالت میں یہاں ۔۔ آیت ھاد کے سوال پر شرمندہ ہوگی ۔۔ اوہو بھابھی میں تو مزاق کررہا تھا آپ تو بلاوجہ ہی پریشان ہوگی۔ ھاد نے دانت نکالتے کہا۔ ۔ آپی ہم جم گے تھے تو وہاں سے آئیں ہیں آپ اتنی جلدی کیسے نیچے آگی ۔۔ اب کی بار روحان نے جواب دیا ۔۔ ہمم وہ آج شایان بھائی اور عینا کا پہلا دن ہےنہ شادی کے بعد اس لیے سپیشل ناشتہ تیار کروا رہی تھی ،،آیت اسے کہتی دوبارہ سے کام کرنے لگی۔۔ واؤ شادی شدہ لوگوں کے بھی اپنے ہی مزے ہے روحا نے ن منہ بناتے کہا ۔۔ ابے ڈکن وہ تونے سنا نہیں ہے شادی میٹھا لڈو ہے پیارا جو کھائے وہ پھتائے اور جو نہ کھائے وہ للچائے،،رضا نےروحان کے سر ہر تھپڑ مارتے کہا ۔۔ واہ واہ کیا بات بولی ہے خود کی ہو نہیں رہی دوسروں کو بھی دور رہنے کا بول رہا ہے ،،ھاد نے برا سا منہ بناتے کہا آیت ان کی باتیں سن کے ہس پڑی۔ ۔ بھائی ویسے آپ کی بھی شادی کی عمر ہوگی ہے ،،آیت نے ھاد کو دیکھتے کہا ۔۔ ہاں نا گڑیا پر یہاں کوئی سمجھے تو تب نہ ،،ھاد نے معصومیت سے کہا ۔۔ واہ کیا معصومیت ہے کوئی دیکھ کے مر ہی نہ جائے ،،رضا نے ھاد کو دیکھتےکہا اور کمرے کی جانب دوڑ لگا لی ۔۔ بغیرت انسان اللہ کرے تجھے کالی بیوی ملی ۔۔ ھاد بھی پیچھے سے ہانک لگاتا کمرے میں چلا گیا ۔۔ اللہ کرے آپ دونوں سے پہلے میری شادی ہو جائے امین ۔۔ روحان دونوں ہاتھ اٹھا کے دعا کرنے لگا۔۔ آیت کی ہنسی رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی روحان کے انداز سے۔ آپی ہنسے مت امین بولیں ۔۔ امین،،،روحان نے ناراضگی نے سے کہا تو آیت بھی فورا امین بولا ۔۔ اوکے میں فریش ہوکے آتا ہو۔۔ روحان آیت سے کہتا کمرے میں چلا گیا اور آیت بھی مسکراتے ہوئے کام کرنے لگی جو مکمل ہوہی چکا تھا بس

۔۔۔۔۔۔۔ سلطان نیچے آیا تو آیت کہی نہ کھائی دی تو سلطان بے چین ہوا اسے تھا کہ وہ اب تک فری ہوکے ھال میں بیٹھی ہوئی تھی ۔۔ سلطان سیدھا کچن کی طرف بڑھا اور اس کے اندازے کے مطا بق آیت کاموں میں لگی ہوئی تھی ۔۔ آیو کیا کر رہی ہو یار ،،سلطان نے فکرمندی سے کہا۔ آیت نے فورا پیچھے مڑ کے دیکھا جہاں سلطان تیار ہوا کچھ فاصلے پر کھڑا تھا ۔۔ نیلو تم جاؤ ڈائننگ سیٹ کرو ۔۔ آیت نے نیلو سے کہا تو وہ سر ہلاتی باہر کی جانب بڑھ گی ۔۔ آپ اتنی جلدی اٹھ کے آیت اب کی بار سلطان کو دیکھتے ہوئے بولی ۔۔ ہمم تم روم میں نہیں تھی تو دل بے چین ہورہا تھا ۔۔ سلطان نے نزدیک آتے ہوئے محبت بھرے لہجےمیں بولا ۔۔ اچھا آیت آہستہ سے کہتی

نظریں جھکا گی ۔۔ سلطان کو اپنی انوسینٹ وائف پر ٹوٹ کے پیارا آیا ۔۔ آپ یہاں کیا کررہی ہو میں نے کھانا تیار کروانے کی اجازت دی تھی خود کام کرنے کی تو نہیں ۔۔ سلطان نے ناراضی سے کہا ۔۔ وہ کام زیادہ تھا نا اور وقت کم تھا اس لیے ۔۔ آیت نے سمجھانے والے انداز میں کہا ۔۔ ہمم لیکن اب نہیں کرنا کچھ کام آپ ابھی ٹھیک نہیں ہوئی اور اگر ہوبھی گی تو صرف میرا کام کرلحیے گا اور کسی کے نہیں ۔۔ سلطان نے اسے بازو سے پکڑتے اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے کہا ۔۔ آپ جیلس ہو رہے ہیں کہ میں کسی اور کے لیے کام کررہی ہوں ۔۔ آیت نے سلطان کی طرف دیکھتے شرارت سے کہا ۔۔ بس میں جیلس ہوں کیونکہ میری بیوی میرے علاوہ کسی کا کام نہیں کرئے گی سلطان نے آیت کی چیئر پیچھے کرکے اسے بیٹھاتے ہوئے کہا ۔۔ اوکے ،،آیت معصومیت سے کہتے ہوئے بیٹھ گی۔ ۔ گڈ گرل سلطان آیت کے گال کھینچتے بیٹھ گیا ۔۔ جب روحان اور رضا سلام کرتے اپنی جگہ پر بیٹھے ج ۔۔ بھائی آپ تو آ جلدی اٹھ کے ۔۔ رضا سلطان کی طرف دیکھتےہوئے بولا ۔۔ اوہو رضا جب آپی نیچے ہیں تو بھا ئی کیسے جلدی نہ اٹھتے ۔۔ روحان نے دانت نکالتے کہا ۔۔ رضا ہس دیا جبکہ سلطان نے گھو را ۔۔ روحان بھائی آپ بہت بدتمیز ہیں آیت نے منہ پھولاتے کہا تو تینوں ہس دیے ۔۔ اسلام علیکم ھاد سب کو بلند آواز میں سلام کرتا بیٹھا ۔۔ وعلیکم اسلام سب نے جواب دیا تب تک شایان اور عینا بھی آ تے دیکھائی دیے اور سب کو سلام کرتے اپنی اپنی جگہ پر بیٹھنے لگے۔۔ آہاں آپی آپ کی جگہ اب یہ نہیں بلکہ شایان بھائی کے ساتھ ہے۔۔ روحان نے عینا کو آیت کے ساتھ بیٹھتے دیکھ کے کہا تو وہ بھی شرماتے ہوئے شایان کے ساتھ بیٹھ گی اور پھر سب کھانا کھانے لگے۔۔ ویسے یہ چاند آج جلدی کیسے نکل آیا ۔۔ ھاد نے سلطان کی طرف اشارہ کرتے کہا ۔۔ کیونکہ آج ان کا ستارہ نیچے تھا اس لیے ان کا دل نہیں لگا ۔۔۔ ھاد کا جواب روحان نے دیا ۔۔ سب سلطان اور آیت کو دیکھنےلگے جب کے سلطان نے بری طرح روحان کو گھورا۔ ۔ بکواس بند کرکے کھانا کھاو ۔۔ سلطان نےایک ایک لفظ چباتے ہو نے کہا نے۔۔ مجھے لگتا ہے روحان کا سویٹ ڑیش کھانے کا دل کررہا ہے ۔۔ روحان لو گے کیا ،،عینا ہنستے ہوئے کہا تو سب قہقہہ لگاتے ہنسنے لگے جبکہ روحان تو اتنا سامنہ لے کے رہ گیا ۔۔ آپی آپ ہمیشہ ایسے کرتی ہیں روحان نے ناراض انداز میں کہا ۔۔ سوری بٹ میں کیا کرو میں بھول ہی نہیں پاتی عینا قہقہہ لگاتی پھر ہنسنے لگی ۔۔ مجھے بھی کوئی بتائے گا یہ سب کیا ہے ۔۔ ھاد نے سب کو دیکھتے کہا ۔۔ ہاں ہاں کیوں نہیں میں بتاتی ہوں عینا نے جلدی سے کہا اور پھر ساری تفصیل بتاتی گی ۔۔ اور ھاد کے نا رکنے والے قہقہے پورے ھال میں گھونجے ۔۔ اس کا تو وہ حساب ہو گیا ۔۔ ایڈ ایڈ گی اور لٹی پٹی آئی ۔۔ ھاد کی بات پر سب دل کھول کے ہسے۔۔ روحان بچارا تو رونے والا ہوگیا ۔۔ آپ سب کو میرا دکھ کا کیا پتا پیپر بھی نہیں ملے اور مار بھی کھا لی۔ روحان نے منہ بناتے کہا ۔۔۔۔ مجھےسن کے دکھ ہوا پر اب کیا کیاجاسکتا ہے ۔۔ ھاد نے مصنوعی دکھ سے کہا تو روحان بھی بنا جواب دیے کھانا کھانے لگا ۔۔ ویسے ھاد تم کب یونی جوائن

کررہے ہو ۔۔ سلطان نے اب ھاد سے سریش انداز میں پوچھا ۔۔ بس گاؤں سے آکے پھر ۔۔ ھاد بھی نارمل سے انداز میں کہتا کھانے لگا۔۔ کیا بھائی ابھی پڑتے ہیں ،،آیت نے سلطان کود یکھتے پوچھا ۔۔ نہیں وہ پڑھاتا ہے وہ امریکہ تھااس لیے مجھے جانا پڑا یونی ۔۔ لیکن اب سے ھاد ہی دوبارہ جوائن کرے گا ۔۔ سلطان نے بتایا توآیت کے ہاتھ سے چمچ گرگیا ۔۔ لیکن ایسے کیسے آپ چھوڑ دیں گے ۔۔ آیت نے صدمے سے کہا ۔۔ کیونکہ میری اب ضرورت نہیں ۔۔ لیکن مجھے ہے ،،،مطلب مجھے آپ سے ہی پڑھنا ہے ۔۔ آیت نے سلطان کو دیکھتے ضدی انداز میں کہا ۔۔ آیو ھاد بھی آچھا پڑ ھاتا ہے سلطان نے اسے منانا چاہا ۔۔ ہاں پڑھاتے ہوں گے پر ان سے میں ٹیسٹ کینسل تو نہیں کروا سکتی ۔۔ آیت نے اپنا اصلی دکھ بتایا تو سب نے مسکراہٹ دبائی ۔۔ اوکے اس بارے میں بعد میں بات کریں گے ابھی مجھے آفس جانا ہے ضروری میٹنگ ہے آپ سب لوگ بھی اپنی پیگنک کرکے رکھنا ۔۔۔ سلطان نے اٹھتے ہوئے کہا تو سب نے سر ہلا دیا ۔۔ اور سلطان جلدج یسے باہر کی طرف بڑھا آ اسے میرحسن کا قصہ ختم کرنا تھا اور پرسرار مسکراہٹ لیے گاڑی میں بیٹھا اور گاڑی ہوا سے باتیں کرتی آفس کی جانب روانہ ہوئی

یہ منظر ایک بڑے سے کمرےکا تھا جہاں پندرہ سے بیس لوگ ایک بڑے سے ٹیبل کےسا منے بیٹھے اپنے لیپ ٹاپ پر کچھ نہ کچھ کررہے تھے اور مسلسل میٹنگ کے خاص فر دسلطان خانزادہ کا ویٹ کررہے تھے جس نے آکے ان میں سے کسی ایک کو دنیا کے امیر انسانوں میں شمار کرنا تھا ۔۔ سب پہلو پر پہلو بدل رہے تھے اور نظریں دروازے پر اٹکی ہوئی تھی جہاں پر کھڑا اسد بھی اسی کا انتظار کررہا تھا ۔۔ امیر حسن کے پسینے چھوٹ رہے تھے دو دن سے نہ شمائلہ کا کچھ پتا تھا نہ ہی شمس کا جس کو میرحسن نے سلطان خانزادہ کی بیوی کو اغواہ کرنے کا بولا تھا۔۔ جب سلطان کی آمد پر اسد نے دروازہ کھولا تو سلطان بلیک پینٹ ،سفید شرٹ جس کے باوز فولڈ کیے ہوئے تھے بلیک کوٹ بازو پر گرائے تیزی سے چلتا اپنی جگہ پر بیٹھا اور سب کو بیٹھنے کا اشارہ کیا جو اس کے آنے پر اپنی جگہ سے کھڑے ہوگے تھے ۔۔ سلطان کے اشارے پر سب بیٹھ گے جب سلطان نے سرد نظروں سے میرحسن کو دیکھا۔ ۔ سلطان کے دیکھنے پر میرحسن نےاپنے ماتھے پر آیا پسینہ صاف کیا تو سلطان نے مسکراہٹ دبا ئی اور اسد کی طرف

دیکھا تو اسد نے جلدی سے سلطان کا پروجیکٹ سامنے لگی بڑی سی سکرین پر آن کیا ۔۔ تو جیسا کہ آپ سب جاتے ہیں کے یہ پروجیکٹ میں آپ میں سے کیسی ایک کے ساتھ مل کے کرنا چا ہتا ہوں جو میرے ساتھ ساتھ آپ کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہو گا لیکن یہ میں ایسے ہی تو نہیں کیسی کے ساتھ بھی ڈیل کرسکتا اس لیے میں آپ سب کی جاننا چاہوں گا کے اس پروجیکٹ کو مزید نے اچھا بنا کے لیے آپ کیا کرئیں گےجس کا آئیڈیا بیسٹ ہوا وہی میرے ساتھ آگے اس پروجیکٹ میں کام کرے گا ۔۔ سلطان نے کافی کامگ اٹھاتے سب کی طرف دیکھتے نہایت سنجید نے گی سے کہا ۔۔ تو سب ہاں میں سر ہلایا اور پھر باری باری سکرین پر اپنے آئیڈیے شیئر کرنے لگے تقریباً ایک گھنٹے بعد میر حسن کی باری آئی تو وہ اپنی جگہ سے اٹھتا یو۔ ایس۔ بی لگانے لگا ۔۔ پر یہ کیا اس کی یو۔ ایس ۔ بی تو کافی بری حالت میں تھی ایسے لگ رہا تھا جیسے کیسی نے پاوں تلے بےدردی سے مسلا ہو ۔۔ میرحسن نے فورا سلطان کی طرف دیکھا جس نے سرد مسکراہٹ پاس کی تو میرحسن کو اپنی آگے کی زندگی روڈ پر گزرتی نظر آئی ۔۔ تو زبردستی یو ۔ ایس۔ بی ڈیوائس میں لگانے لگا جس میں بار بارایرر شو ہو رہا تھا ۔۔ جب کوئی تیزی سے دروازہ کھولتا اندر داخل ہوا۔۔ سوری میں لیٹ ہوگیا بٹ ابھی میٹنگ ختم نہیں ہوئی تو کیا میں بھی اپنا آئیڈیا شیئر کرسکتا ہوں ۔۔ یہ اٹھائیس سالہ خوبصورت نوجوان مرد تھا جس کو دیکھ کے میر حسن کی سانس میں سانس آئی اور واپس اپنی جگہ پر بیٹھ گیا ۔۔ جبکہ سلطان نے اسے سرد نظروں سے دیکھتے ہاں میں سر ہلا کے اجازت دی ۔۔ تو وہ جلدی سے اپنا لیپ ٹاپ آن کرتا سکرین کے ساتھ کو نیکی کرکے اپنا آئیڈیا شیئر کرنے لگا ۔۔ جوکہ نہایت ہی اچھا تھا کہ باقی سب بھی دیکھ کے امپریس ہوئے اور میرحسن کے تو چہرے پر مسکراہٹ جاہی نہیں رہی تھی ۔۔ جب کچھ منٹ بعد وہ ساری ڈ پٹیل شیئر کے کے اپنی جگہ پر بیٹھا ۔۔ ہمم ویری نائس ،،سلطان نے اس کی طرف دیکھتے آہستہ آواز میں س کہا توا نےسر ہلا کر داد قبول کی ۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سب نے ہی ایک سے بڑھ کے ایک آ ئیڈیا شیئر کیا لیکن مجھے کیسی ایک کو سلیکٹ کرنا ہے تو میں شمس وجاہت حسن کو اپنے ساتھ کام کرنے کے لیے مخاطب کرتا ہوں۔۔ سلطان نے سب کی طرف دیکھتے نہایت ادب لیکن سنجیدگی سے کہا۔ ۔ اور پروجیکٹ کے تیس پرسنٹ شیئر کے پیپر شمس کی طرف بڑھاجس پر شمس نے فورا ساس ئن کیے اورا کے بعد سلطان نے بھی سائن کرتے پیپر اسد کو تھاما دیے ۔۔ سب نے اٹھ کے شمس کو مبارک دی اور باہر کی جانب بڑھ گے ۔۔ جبکہ میرحسن تو شمس کا نام سن کے ہی پیلا پڑھ گیا اور ماتھے پر آیا پسینہ صاف کیا ۔۔ جبکہ اب شمس سلطان کے گلے ملا تو سلطان بھی مسکرا دیا ۔۔ شمس تمہارا دماغ خراب ہوگیا جو میرے دشمن کے گلے مل رہے ہو ،،میر حسن اٹھتا شمس کو دیکھتے بو لا۔۔ تو شمس اور سلطان دونوں قہقہہ لگا کے ہس پڑے ۔۔ اوو دیکھو تو سلطان میرے منہ بولے ڈیڈ کو غصہ آگیا ،،شمس سلطان کو کہتا میرحسن کو دیکھتے بولا ۔۔۔ کک ،، کیا ،،،مطلب ،،میرحسن نےہکلاتے ہوئے کہا۔ ۔ یہی کہ میں شروع دن سے جانتا ہوں تم میرے ڈیڈ نہیں ہو بلکہ میرے ڈیڈ کےغدار ہو جن کو تم جیسے کتے نے مار کے سب کچھ ہڑپ کر لیا۔۔ شمس میرحسن کو گلے سے پکڑتے غرایا ۔۔ تو میرحسن کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ آئی۔۔ او تو تم جان کے کے تم میرا خون نہیں ہو چلو اچھی بات ہے ویسے بھی تمہیں دیکھ کے میرا خون کھولتا تھا دیکھ تےتو اپنے باپ جیسے ہو۔ ۔ وہ بھی ذلیل انسان مجھے بات بات پر ٹوکتا تھا اس لیے میں نے اسے ٹپکا دیا ۔۔ میرحسن ہنستے ہوئے کہنے لگا ۔۔ جبکہ شمس سرخ آنکھوں سے اسے دیکھ رہا تھا اس کی آخری بات پر شمس نے زوردار مکا اس کے منہ پر مارا کہ اس کے ہونٹوں سے خون نکلنے لگا۔ ۔ کتے تم اب پوری زندگی جیل میں سڑو گے۔۔ شمس کی بات پر میر حسن ہس پڑا ۔۔ ہاہاہاہا جیل تو تب بیجھو گے نہ جب کوئی ثبوت ہوگا ۔۔ میرحسن کی بات پر شمس مسکرایا ۔۔ تمہاری ساری با تیں بذات خود پولیس سن چکی ہے اور تمہارا ابھی کیا گیا اعتراف بھی ریکارڈ ہو چکا ہے ۔۔ تب ہی پولیس اندر داخل ہوئی اور میرحسن کو اپنی گرفت میں لیا ۔۔ نہیں نہیں تم ایسا نہیں کرسکتے دیکھو میں نے تمہیں پالا ہے تمہیں چھت دی ۔۔ میرحسن نے گھبراتے ہوئے شمس سے کہا ۔۔ اوہو ایک تو تم غلط فہمیوں میں بہت رہتے ہو ۔۔ تم نے مجھےنہیں پالا بلکہ تم نے میرے بابا کی جائیداد پر ساری زندگی عیاشی کی۔ ۔ شمس کی بات پر میرحسن ہس پڑا پر کیا فائدہ تمہارے باپ کی جائیداد تو اب بھی میرے نام پر ہے۔ ۔ ہاہاہاہا شمس قہقہہ لگا کے ہس پڑا ۔۔ تم بہت بےوقوف ہو ایک ہفتہ پہلے تم نے آفس کے کچھ ضروری پیپر پر سائن کیے تھے وہ دراصل جائیداد کے پیپر ہی تھے جو اب میرے نام مطلب اصل حقدار کےنام ہوچکی ہے ۔۔ شمس کی بات سنتے ہی میرحسن پاگلوں کی طرح چیخنے لگا ۔۔ اس سے یہ بات برداشت نہیں ہورہی تھی کہ اب اس کے نام ایک پھوٹی کوڑی نہیں رہی۔۔ حوصلہ

رکھو میرحسن تم وہاں اکیلے بالکل نہیں ہو تمہاری اکلوتی بیٹی بھی ادھر ہی ہے دونوں مل کے یہ گھٹیا کھیل کھیلنا۔۔ شمس نے میر حسن کو کہتے پولیس اہلکاروں کو اسے لے جانے کااشارہ کیا۔ ۔ تو پولیس اہلکار اسے گھسیٹتے ہوئے لے کے جانے لگے ۔۔ روکو ،،سلطان نے کچھ دور جاتے پولیس اہلکا روں کو روکا تو وہ وہاں ہی رک گے ۔۔ سلطان چلتا ہوا میرحسن کے سامنے آیا اور اسکا سر پکڑ کے زور سے دیوار پر مارا ۔۔ کہ میرحسن کا سر چکرا گیا اورتیزی سے خون بہنے لگا ۔۔ آج کے بعد اگر میری بیوی کےنے برا کر کے بارے میں سوچا بھی تو جیل کی بجائے سیدھا جہنم میں بیج ھوں گا ۔۔ سلطان اتنی زور سے دھاڑا کے وہاں کھڑے سب کانپ گے پر کیسی کی ہمت نہیں تھی کہ سلطان خانز ادہ کو روک سکتے ۔۔۔۔ لے جاو اس ** کو

۔۔ سلطان نے میر حسن کی طرف اشارہ کرتے آفیسر کو کہا تو پولیس اہلکار میرحسن کوزبر دستی لے کے جو بےہوش ہونےکے قریب تھا ۔۔ تم ٹھیک ہو ،،شمس نے سلطان کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا تو سلطان نے بالوں میں ہاتھ پھیرتے خود کو ریلیکس کیا۔ ۔ اور شمس کی طرف دیکھتے کہا ہمم میں ٹھیک ہوں

چلو آفس میں چلتے ہیں سلطان نےاس کے گلے میں ہاتھ ڈالتے میٹنگ روم سے آفس کی جانب بڑھتے کہا ۔۔ تو دونوں مسکراتے آفس روم میں چلے گے۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.