عینا اس وقت ھال میں بیٹھی کوئی ڈرامہ دیکھ رہی تھی جب دروازے سے کوئی نوجوان داخل ہوا ۔۔ بلیک پینٹ پر بلیک ٹی شرٹ پہنے وہ بہت ہی کوئی ہینڈسم سا بندہ تھا ۔۔ عینا ریموڈ رکھتی فورا سیدھی ہوئی ۔۔ جب کے ھاد آنکھیں کھولے عینا کو دیکھے جارہا تھا۔ ۔۔ کیونکہ یہ پہلی دفعہ تھا خان ولا میں کسی لڑکی کو دیکھنا ۔۔ آپ کون ہیں عینا نے ھاد کو گھورتے ہوئے کہا جو بےشرموں کی طرح بس دیکھے ہی جارہا تھا ۔۔ آپ کون ہیں اب کی بار ھاد ہوش میں آتا عینا سے پوچھ بیٹھا ۔۔ مطلب حد ہی ہوگی ایک تو نے منہ اٹھائے سیدھے اندر آگے اوپر سے مجھ سے ہی پوچھ رہیں ہیں میں کون ہوں۔ ۔ عینا ماتھے پر بل ڈالتے کہاتو ھاد گڑبڑا گیا ۔۔ ھاد کو سمجھ نہیں آئی کہ کیا بول کے اپنا تعارف کروائے ۔۔ پھر سوچتے ہوئے بولا میں سلطان کا بھائی ہوں اب آپ بتائیں آپ کون ہیں ۔۔ ھاد نے بتاتے ہوئے سو ال کیا تو عینا حیران ہوئی کیونکہ اس کے علم کےمطابق اور کوئی سلطان کا بھائی نہیں تھا ۔۔ آپ نے مجھے پاگل سمجھا ہوا ہے جو آپ بولیں گے میں مان لوں گی ۔۔ عینا نے کمر پر ہاتھ رکھتے کہا تب ہی گھرمیں شایان روحان اور رضا داخل ہوئے۔۔ اور اس طرح عینا کے سامنے کسی لڑکے کو دیکھ کے فورا آگے بڑ ھے چونکہ ھاد کی ان کی طرف پیٹھ تھی اس لیے دیکھ نہیں سکے ۔۔ اوئے کون ہو تم جو ہماری بہن کو تنگ کررہے ہو روحان نے بلند آوازمیں کہا تو ھاد روحان کی آواز سن کے فورا مڑا جبکہ ھاد کو دیکھ کے روحان تو اچھل پڑا ۔۔ ھاد بھائی آپ ۔۔ روحان بھاگتا ہوا ھاد کے گلے لگا ۔۔۔ رضا اور شایان بھی ھاد کو دیکھ کے خوش ہوئے اور آگے بڑھ کے ملے ۔۔ کیسے ہو تم آنے سے پہلے بتا تو دیتے س ۔۔ میں نے توا لیے نہیں بتایا کہ سپرائز دوں گا پر مجھے کیا پتا تھا اتنی بڑی بہن سپرائز میں مل جائے گی ۔۔ کمینوں بتاؤ تم سب نے کدھر میری بہن کو چھپا کے رکھا تھا جو اتنی بڑی ہوگی اور مجھے پتا ہی نہیں۔ ۔ ھاد نے عینا کو دیکھتے دو ہائی
دی ۔۔ عینا جو منہ کھولے ان سب کو دیکھ رہی تھی ھاد کی بات پر
بکھ لا گی ۔۔ جب کے ھاد کے ڈرامائی انداز پر شایان نے ہنستے ہوئے سر پر تھپڑ مارا ۔۔ بس آتے ہی شروع ہوگے ڈرامے انسان سکون کا سانس لے لیتا ہے ۔۔ جبکہ اب عینا کے دائیں بائیں سائیڈ ہر روحان اور رضا آکے کھڑے ہو گے ۔۔ یہ کون ہیں عینا نے دھیمی آواز میں کہا لیکن پھر بھی ھاد تک پہنچ گی۔ ۔ گڑیا میں تمہارا بھائی ہوں انھوں نے نے مجھ سے تمہیں بچپن میں چھین لیا تھا اور اب تمہیں اپنا بھائی بتا رہے ہیں ھاد اس انداز میں دکھی ہوتے کہا کہ ایک پل کے لیے توجیسےسب کو سچ ہی لگا۔ عینا کا تو منہ ہی کھل گیا جو زبردستی کا بھائی گلے پڑرہا ہے وہ تو روہانسی ہوگی ۔۔ روحان اور رضا نے مسکراہٹ دبائی۔۔ بکواس بند کرو ھاد کیوں پریشان کررہے ہو ۔۔ عینا یہ ھاد ہے ہمارا دوست اور خالہ کا بیٹا ۔۔ شایان نے عینا کی اتری شکل دیکھ کے کہا تو عینا کا بھی کچھ سانس بہال ہوا ۔۔ اب مجھے بھی بتا دو میری بہن کو اتنے سال کہا چھپایا تھا ھاد کی اب بھی دہائیاں عروج پر تھی ۔۔۔ بھائی یہ بھابھی کی دوست ہیں اور ہم سب کی بہن یعنی آپی ۔۔ اب کی بار رضا بولا ۔۔ کیااااا ،،رضا کی بات سنتے ہی ھاد جو صوفے پر بیٹھا تھا اپنی جگہ سے اچھلتے کھڑا ہوا ۔۔ ھاد کےاس طرح کرنے سے یکدم باقی سب بھی یکھلا گے اور دل پر ہاتھ رکھتے پیچھے ہٹے ۔۔ جبکہ عینا بھاگ کے شایان کے پیچھے ہوئی ۔۔۔ آپ کے دوست کے ساتھ کوئی دماغی مسئلہ ہے کیا ۔۔ عینا شایان کا بازو پکڑے اس کے پیچھے چھپتی سرگوشی کرتے ہوئے بولی ۔۔ نہیں اس کو عادت ہے بندر وں کی طرح اچھلنے کی۔۔ شایان کو یہ لمحہ بےحد اچھا لگا جب عینا ڈر کے اسکے قریب آئی اس کا سہارا لیا ۔۔ یعنی اسے یقین تھا شایان اسے کچھ نہیں ہونے دے گا ۔۔ تم نے شادی کرلی اور مجھے بتایا ہی نہیں میں تمہیں کبھی معاف کروں گا ۔۔ ھاد عینا اور پیچھے کرتے شایان کا کالر پکڑتے پوچھنےلگا ۔۔ شایان کا دل کیا ھاد کے سر پرکچھ مار دے جو ہر دو منٹ بعد کسی نا کسی بکھلانے پر مجبور کررہا ہے ۔۔ ھاد دفع ہو پیچھے تم پی کے آئے ہو یا ملی کوئی نہیں ۔؟؟۔ شایان نے اسے پیچھے کرتے کہا پر مجال ہے ھاد پر کوئی اثر ہوا ہو ۔۔ یہ ٹھیک ہے بھائی خود تم لوگ بغیر پیے ہی بہکے ہوئے ہو اورمجھ معصوم پر شک کر رہے ہو ۔۔ ھاد منہ بناتا صوفے پر بیٹھ کے پانی پینے لگا ۔۔ ۔ اب وہ چاروں اسے ہی دیکھ رہے تھے جس نے آتے ساتھ ہی سب کو گھما کے رکھ دیا ۔۔ گڑیا بیٹھ جاؤ ایسےہی کہی بھابھی کو برا لگاتا ہےاس کے ساتھ تمہیں کھڑ دیکھے کے۔۔ ھاد نے شایان کی طرف اشارہ کرتے عینا سے کہا تو دونوں یک دم پانچ فٹ کے فاصلے پر ہوئے عینا کا تو چہرا شرم سے سرخ ہوگیا۔ ۔ رضا اور روحان کے قہقہے پورے ھال میں گونجے ۔۔۔ ھاد لعنت ہو تم پر بے غیرت انسان ۔۔ شایان غصے سےکہتا عینا کی طرف ہوا ۔۔ عینا تم جاو روم میں اس کی زبان کو سلطان بھائی ہی آکے لگام ڈالیں گے ۔۔ شایان نے عینا سے کہا تو وہ تو جیسے یہی سننے کی انتظار میں تھی فورا اپنے روم میں چلی گی ۔۔ یار اب یہ کیا ہے میں نے تو بھابھی کا سوچ کے ہی کہا ہے ۔۔ ھاد اپنی دونوں ٹانگیں ٹیبل پر رکھتے کہنے لگا ۔۔ کمینے انسان بغیر نکاح کے تیری بھابھی میں نے ڈ اؤنلوڈ کی ہے جو بھابھی بھابھیس لگا رکھی ہے۔۔ شایان عینا کے جاتے ہی فل تپے ہوئے انداز میں کہنے لگا۔۔ ارے یار انے ہی تو بولا بھابھی کی دوست ہے ۔۔ ھاد نے رضا کی طرف اشارہ کرتے کہا ۔۔۔۔ شایان نے اب کی بار رضا کو گھورا تو رضا فورا بولا ۔۔ تو بھائی میں نے بھابھی بولا تھا یہ تھوڑا کہا تھا کے شایان بھائی کی وائف ۔۔ رضا کے کہنے پر ھاد نے پہلے ایک منٹ سوچا پھر اپنے ساتھ بیٹھے روحان کو زوردار ٹانگ مار کے صوفے سے نیچے گرایا۔۔ کتے تم نے شادی کرلی وہ بھی میرے بغیر وہ کرتا تو اتنا دکھ نہیں تھا لیکن توں تو میرے جگر کا ٹکرا تھا تم نے مجھے بتایا تک نہیں ۔۔ ھاد نے شایان کی طرف اشارہ کرتے روحان کو لتاڑا ۔۔۔ وہ بچارا تو رونے والا ہو گیا ۔۔ پہلے سلطان سے مار پھر صبح کمر پر شایان کا جوتا اور اب ھاد ۔۔۔۔ بھا ئی حد ہے نہیں واقعی حد ہوتی ہے جس کو دیکھو مجھے گیند سمجھ کے مارے ہی جارہا ہے ۔۔ روحان اٹھتا غصے سے کہتا بغیرکسی کی سنے اپنے روم کی طرف چلا گیا ۔۔۔۔ مجھ سے لکھوا لو یہ پاگل آدمی پاگل خانے سے بھاگ کے آیا ہے جھوٹ بول رہا ہے کہ امریکہ گیا تھا ۔۔ شایان بھی رضا سے کہتا ھاد کی طرف اشا رہ کرتا اپنے روم میں چلا گیا ۔۔ اب صرف ھاد اور رضا رہ گے تھے اور رضا کو اپنی شامت نظر آرہی تھی اس لیے فورا بولا ۔۔ بھائی ریسٹ کرلیں ڈنر پر ملتے ہیں۔۔ رضا بھی بولتا جلدی سے کمرے میں چلا گیا ۔۔ اوئے مجھے یہ تو بتا دو بھابھی کس کی بیوی ہےبغیرتوں ھاد نے پیچھے سے دہائی دی پھر آخرکار اٹھتا اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا ۔۔ اس کے تو خواب میں بھی نہیں تھا کہ سلطان بھی شادی کرسکتا ہے ابھی یہ جھٹکا اس کے لیے باقی تھا
***
سلطان جب سے آیا تھا اس کا دل گھبرائے جارہا تھا اوپر سے داد جی کی کال تو کچھ دیر اگنو ر کرنے کے بعد اٹھا ہی لی ۔۔ اسلام علیکم داد جی ۔۔ وعلیکم اسلام بیٹا کیا حال ہے۔ ۔ اللہ کا شکر ہے داد جی آپ سنا ئیں آپ کی طبیعت کیسی ہے ۔۔ سلطان کا بات کرنے کا انداز بالکل نارمل تھا پر لہجہ پہلے کی طرح نرم نہیں تھا ۔۔ میں اپنے پوتے کے بغیر ٹھیک کیسے ہوسکتا ہوں بھلا تم تو ناراض ہی ہوگے کال اٹھانے کو راضی نہیں ۔۔ داد جی نے ایک ہی بار ساری شکایت کردی ۔۔ نہیں داد جی ایسی کو ئی بات نہیں میں تھوڑا مصروف تھا اس لیے کال نہیں اٹھا سکا ۔۔ اور جہاں تک بات ناراضگی کی ہے تو ہاں جی میں آپ سے خفا ہوں ۔۔ برخودار اب اتنی بھی کیا ناراضی چلو پھر بھی میں معذرت کرتا ہوں ۔۔ داد جی کے اس طرح کہنے پر سلطان شرمندہ ہوگیا ۔۔ نہیں داد جی میرا مقصد آپ سے معزرت کرو انا نہیں تھا آپ بتائیں سب خیریت تھی۔ ۔ ہاں بیٹا ایک ہفتے بعد تم تیس سال کے ہوجاؤ گے تو اب تمہیں رسم ادا کرکے سرداری سمبھلنی ہے۔۔ داد جی نے ٹھہر ہوئے لہجے میں کہا لیکن داد جی میں اس سب کے لیے تیار نہیں ۔۔ سلطان نے ایک سرد لہجے میں کہا۔۔۔ یہ تم کیا کہہ رہے ہو سلطان یہ کوئی مزاق نہیں ہے ۔۔ داد جی لہجے میں سلطان واضح غصہ محسوس کرسکتا تھا ۔۔ داد جی میں بھی بالکل مزاق نہیں کررہا آپ مجھے حویلی سے نکال چکے ہیں پھر میں کس حثیت سے دوبارہ وہاں آؤں ۔۔ برخودار چھوڑو پر انی باتیں وہ سب وقتی تھا حالات ہی ایسے ہوگے تھے تم حویلی کے سب سے بڑے پوتے ہو اور گاؤں کے سردار بھی داد جی اب کچھ نرم پڑے۔۔ سلطان کو بھی اندازہ تھا کہ داد جی اسے اسی وجہ سے کال کررہے ہوں گے وہ پہلے ہی سوچ چکا تھاوہ داد جی سے اپنی بات منوا کےہی وہاں جائے گا۔ ۔ کون سا سردار داد جی وہی جس کی بات کی اہمیت حویلی میں ہی نہیں سلطان کا لہجا اب طنزیہ تھا جو واقع داد جی کو شرمندہ کرگیا۔ ۔ میں کہہ رہا ہوں نہ کہ پرانی باتیں بھول جاؤ تم واپس آؤ اپنی سرداری سمبھالو میں وعدہ کرتا ہوں جو تم بولو گے ویسا ہی ہوگا ۔۔ داد جی نے آخر ہار مانتے کہایہ سوچ کے کہ ایک دفعہ سلطان بس آکے رسم ادا کرلے اس کے بعد اسے فورس کرکے حمنہ کے لیے منا لیں گے۔ پر انھیں کیا پتا تھا سلطان جو کرئے گا ان کے خود کے ہوش اڑ جائیں گے ۔۔ سلطان داد جی بات سن کے مسکرا دیا آخر وہ ہو ہی گیا جو وہ چاہتا تھا ۔۔ ۔ جی داد جی میں تین دن تک آجاؤ گا اور مجھے یقین ہیں آپ اپنے و عدے سے پھیر یں گے نہیں۔۔ سلطان نے ہاں کرتے ہوئے چھپے ہوئے لفظوں میں وارن بھی کیا جو داد جی اچھے سے سمجھ گے تھے ۔۔۔ ہاں برخودار بالکل ویسا ہی ہو گا جیسا تم چاہو گے بس پھر تہہ ہوا اگلے جمعہ رسم ہے تم اس سے پہلے آجانا اور ساتھ ان گدھوں کو بھی لے آناجن کا ایک دوسرے بغیر گزارہ نہیں ۔۔ داد جی سلطان کی آجانے کا سنتے خوش ہوتے کہنے لگے ۔۔ جی داد جی میں انشااللہ آجاؤں گا سلطان نے مسکراتے ہوئے کہا ۔۔ جیتے رہو میرے بچے داد جی تو خوشی سے نہال ہی ہوگے سلطان کے مان جانے پر ۔۔ کیونکہ سلطان کو منانا بہت مشکل کام تھا وہ حیران بھی تھے سلطان پہلی دفعہ اپنی ضد سے پیچھے ہٹا تھا ورنہ جس طرح داد جی نے اسے حویلی سے جانے کا کہا تھا وہ تو کبھی حویلی واپس جانے کے لیے نہ مانتا ۔۔ پر انھیں کیا پتا تھا یہ سب سلطان اپنی انوسینٹ گرل کے لیے کررہا تھا ۔۔ سلطان داد جی کو خدا حافظ بولتے آ یت کو کال کرنے لگا پر اس کا کال نہ اٹھانا سلطان کو مزید بے چین
کرگیا اس لیے خود اپنا موبائل اٹھاتے آیت کو دیکھنے کی نیت سے باہر کی جانب بڑھا
***
سلطان باہر آیا پر اسے آیت کہی نہ ملی اب اسے ٹیشن ہونےلگی جب اسے بیک سائیڈ کاس یاد آیا توا جانب بڑھا سلطان کو اندازہ ہو گیا تھا اس کی آیو کی پسندیدہ جگہ ہے بیک سائیڈ ۔ ۔ سلطان بیک سائیڈ آیا تو وہاں بھی کوئی ماجود نہ تھا بلکہ کچھ سٹو ڈینٹ واپس جارہے تھے ۔۔ سلطان کو اب بے انتہا پریشانی ہونےلگی کیونکہ ایسے پہلے کبھی
نہیں ہوا تھا کہ آیت اسے بتائے بغیر کہی جاتی۔ ۔ سلطان پھر سے کال کرنے لگا اور بیل کی آواز اسے کچھ دور درخت کے پاس سے آئی ۔۔ سلطان جلدی سے موبائل تک گیااور اسے اٹھایا ۔۔ سلطان کو کچھ گڑبڑ لگی جب موبائل پر خون لگا دیکھا۔۔ سلطان کی آنکھیں پل میں سرخ ہوئی ۔۔ آیت ۔ ۔ ہیے آیت کہاں ہو یار ۔۔ سلطان اب کی بار اونچی آواز میں سلطان آوازیں دینے لگا ۔۔ آواز میں بے چینی صاف تھی ۔۔ سلطان آواز دیتے کچھ آگے بڑھا جب پاوں کے نیچے آیت کا آئیررنگ آیا ۔۔ سلطان نے جھک کے اٹھایا ۔۔ سلطان نے بھاگتے ہوئے ادھر ادھر دیکھا جب آخر میں ایک کمرا نظر آیا۔ ۔ یہ تو پاور روم ہے یہاں کیسے ہوسکتی ہے سلطان کے کمرےکی جانب بڑھتے قدم رکے ۔۔ ابھی وہ پلٹنے ہی لگا تھا جب دروازے کے ساتھ آیت کے دوپٹے کا پھٹا کپڑا نظر آیا ۔۔ سلطان بھاگ کے اس تک گیا اور کمرےکا دروازہ کھولا اور سامنے۔ کامنظر دیکھ کے سلطان کو اپنا سانس لینا مشکل لگا ۔۔ سلطان بھاگ کے آیت لوتک پہنچا ۔۔ ہیے آیو مائی کیا ہوا ۔۔ آنکھیں کھولو آیو ورنہ میری جان نکل جائے گی ۔۔ سلطان آیت کے پاس بیٹھتے اس کا سر اپنی گود میں رکھتے کہنے لگا ۔۔ آیو میری جان اٹھو یار ۔ نے ۔۔ سلطان آیت چہرے سے بال ہٹا نے اس کا چہرا تھپتھپاتے کہنے لگا پر آیت ویسی ہی رہی شاید کو کچھ بھی سننے سے قاصر تھی ۔۔ سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑ کے نبض چک کی جو بہت آہستہ چل رہی تھی ۔۔ سلطان جلدی سےآیت کو اٹھائے باہر کی جانب بھاگا ۔۔ اسے اس وقت کسی کی پرواہ نہیں تھی اگر کچھ پرواہ تھی تو صرف اتنی کہ اس کی آیت کو کچھ نہ ہو۔۔ سلطان کو اس طرح کسی لڑکی کو اٹھائے بھاگتے دیکھ سب اسے دیکھنے لگے اور آپس میں سرگوشیاں ہونے لگی ۔۔ سلطان نے کسی کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے آیت کو آرام سے
پچھلی سیٹ پر لٹایا ہو خود بھاگ کے گاڑی سٹاٹ کی اور ہوسپٹل کی جانب بھاگی ۔۔ گا ڑی کی سپیڈ کافی حد تک تیز تھی سلطان کا بس نہیں چل رہا تھا وہ اڑ کے پہنچ جائے یا آیت کی ساری تکلیف اپنےحصےمیں لکھوا لے۔۔ سلطان نے گردن موڑ کے آیت کی طرف دیکھا جو بالکل ایسے ہی لیٹی تھی جیسے سلطان نے لٹایا تھا ۔۔ دس منٹ تک سلطان ہوسپٹل پہنچا اور آیت کو اٹھائے اندر کی جانب بھاگا ۔۔ ڈاکٹر پلیز میری وائف کو دیکھیں انھیں کچھ نہیں ہونا چاہیے ۔۔ سلطان کے آواز دینے پر ڈاکٹر فورا آئے اور نےآیت کی طرف دیکھا ۔۔ ریلکیس مسٹر سلطان آپ انھیں سنیچر پر ڈالیں پلیز ۔۔ ڈاکٹر سلطان کو دیکھتے کہا تو سلطان نے جلدی سے آیت کو سنیچر پر ڈال ۔۔ اور پھر کچھ ہی منٹ میں ای ۔ سی۔ یو کا دروازہ بند ہوگیا جہاں آیت اندر زندگی اور موت کی حالت میں پڑی تھی اور باہر سلطان کھڑا اپنی سانسیں گن رہا تھا۔ ۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے اگر آیت کو کچھ ہوگیا تو وہ بھی سانس نہیں لے پائے گا ۔۔ سلطان مسلسل دروازے کے سامنے چکر لگاتے آیت کی خیریت کی دعا کررہاتھا۔۔ جب کچھ یاد آتے اسد کو کال کی جو سلطان کا خاص آدمی تھا اور وفادار جو سلطان کا ہر خو فیا کام کرتا تھا۔ اسلام علیکم سر ۔۔ کال اٹھاتے ہی اسد نے اسلام کیا ۔۔ وعلیکم اسلام اسد یونی کی بیک سائیڈ کے کیمرے چیک کرو اور پتا کرو آیت کے ساتھ کس نے یہ سب کیا ۔۔ آیت کے ہوش میں آنے سے پہلے اس کا مجرم مجھے فام ہاوس میں چاہیے ۔۔ سلطان کی آواز اس قدر سرد تھی کے اسد فورا اپنی جگہ سے اٹھا ۔۔۔ اور بس سر کہتے کال کاٹی وہ سلطان کے نکاح کے وقت بھی موجود تھا اور وہ آیت کے لیے سلطان کا پاگل پن بھی جانتا تھا اس لیے جلدی سے یونی کی جانب بڑھا یہ تو تہہ تھا جس نے بھی یہ کیا اس کا انجانے م بہت برا ہو والا تھا ۔۔ سلطان کال بند کرتے پھر سے چکر لگاتے آیت کی خیریت کی دعا کرنے لگا ۔۔ جب کچھ دیر بعد ڈاکٹر باہر آئے ۔۔ کیسی ہے میری آیت وہ ٹھیک تو ہے نہ ۔۔ سلطان جلدی سے ڈاکٹر کی جانب بڑھا اور بے چینی سے پوچھنے لگا ۔۔ ڈاکٹر اس کے انداز سے مسکرا دیے ۔۔ یس مسٹر سلطان آپ کی وائف ٹھیک ہےبس سٹریس کی وجہ سے بےہوش ہوگی تھی ۔۔ کسی چیز کے لگنے سے ان کی کمر پر کافی چوٹ آئی ہے۔۔ آپ ان کا دھیان رکھیں کچھ دن تک وہ بالکل ٹھیک ہوجائیں گی ۔۔ جی ڈاکٹر میں اس کا بہت دھیان رکھوں گا میں اب آیو کو دیکھنا چاہتا ہوں ۔۔ جی مسٹر سلطان آپ مل لیں بٹ ابھی وہ انجیکشن کی وجہ سے بےہوشی میں ہیں ۔۔ ان کی خوراک اور میڈیسن کاخیال رکھیے گا شام تک انھیں ج ڈسچار کردیا جائے گا ۔۔ جی شکریہ سلطان کہتا بغیر ڈاکٹر کی سنے آیت کے کمرے میں داخل ہوا ۔۔ سلطان روم میں داخل ہوا تو سامنے ہی اس کی جان سے عزیز بیوی لیٹی قت تھی کچھ ہی و میں چہرا سرخیوں کی جگہ ہے زرد ہوگیا تھا ۔۔ سلطان نے آگے بڑھ
کے اس کے ماتھے پر سے بکھرے بال ہٹائے ۔۔ اور آیت کا ہاتھ پکڑے ہی وہاں سائیڈ پر بیٹھ گیا ۔۔ آئی پرا مس مائی لو جس نے تمہیں تکلیف پہچائی ہے اس سے زیادہ اسے تکلیف دوں گا ۔۔ سلطان آیت کا گال سہلاتے کہنے لگا۔ جب آیت کی۔ آنکھوں میں ہلکی سی جشن ہوئی ۔۔ سلطان فورا سیدھا ہوا اور اس کے ہاتھ میں پکڑ سخت کی ۔۔ پپ،،پروفیسر آیت نے بند آنکھوں سے ہی ہلکی سی سرگوشی کی آواز میں تکلیف اور ڈر واضع محسوس کیا جاسکتا تھا ۔۔ یس مائی لائف آنکھیں کھولو دیکھو میں یہی ہوں ۔۔ سلطان نے آیت کے گال پر ہاتھ رکھتے کہا تو آیت نے آہستہ سے آنکھیں کھولی ۔ ۔ سلطان کو دیکھتے ہی رونے لگی ۔۔۔ اور سلطان کو بے چین کرگی۔۔ ہیے مائی گرل پلیز ڈونٹ کرائے ۔۔ سلطان نے آنسوں صاف کرتے کہا ۔۔ وو،،وہ اس نے مجھے مارا وہ ،،،مار دے گی ،،،مجھے ۔۔ آیت نے روتے ہوئے مشکل سے الفاظ ادا کیے ۔۔ سلطان تو تڑپ اٹھا اس کی بات پر ۔۔ ہیے آیو ایسے نہیں کہتے کوئی کچھ نہیں کرسکتا میری آیو کے ساتھ میں اس کےہاتھ توڑ دو گا جس نے اب میری آیو کو تکلیف پہچائی ۔۔ وو،،وہ۔ شس،،شمائلہ ۔۔۔ ابھی آیت بات پوری کرتی سلطان نے روک دیا ۔۔ شش مائی لو کچھ مت سوچو میں ہوں نہ کسی کو اپنی آیو کو تکلیف نہیں دینے دوں گا ۔۔ سلطان نے آیت کے آنسو صاف کرتے اسے ٹھیک کرکے بٹھایا ۔۔ اب بالکل ٹینشن نہیں لینی میں ہوں آپنی آیت کے ساتھ سب ٹھیک کردوں
گا اوکے ۔۔۔ سلطان نے پیار سے کہا تو آیت نے سر ہلایا۔۔ البتہ سلطان کاہا تھ زور سے پکڑ رکھا تھا ۔۔ آیو میں یہی ہوں تم کچھ دیر ریسٹ کرو میں ڈسچارج پیپر تیار کروا لوں ۔۔ سلطان نے پیار سے کہتے اپنا ہاتھ آیت کے ہاتھ سے پیچھے کرنا چاہا لیکن آیت نے اور زور سے پکڑ لیا ۔۔ نن ،، نہیں پلیز مت جائیں آیت نے نم آواز میں کہا ۔۔ اوکے اوکے مائی گرل میں یہی ہوں کہی نہیں جارہا اپنی آیو کو چھوڑ کے آپ سو جاو۔ سلطان نے نرمی سے کہا اور آیت کے ساتھ ہی بیڈ پر بیٹھ گیا اور آیت کے بالوں میں انگ لیں چلانے لگا جس سے آیت پرسکون ہوگی اور جلد ہی نیند کی وادیوں میں چلی گی ۔۔ سلطان کو افسوس ہوا کے اتنے دن بعد اب آیت کاخوف ختم ہوا تھا لیکن اب پھر وہ خوفزا دہ ہوگی اور یہ سب شمائلہ کی وجہ سے ہوا جیسے سلطان بالکل چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا اسے اسد نے پہلے ہی میسج کرکے نے بتا دیا تھا یہ سب شمائلہ نے کیا ہے اور اب وہ سلطان کے فام ہاوس میں قید ہے ۔۔ سلطان جان بوجھ کے آیت کی بات کاٹ دی تھی تاکہ وہ اس بارے میں زیادہ سوچے نہ اور نا ہی اسے کوئی سٹریس ہو نے۔۔ سلطان کو جب یقین ہو گیا آیت سو چکی ہے تو آرام سے اٹھتا ڈسچارج پیپر تیار کروا گیا وہ جلد ہی گھر جانا چاہتا تھاکیونکہ اسے پتا تھا گھر کے ماحول میں آیت جلدی ٹھیک ہو گی اور
یہ سب بھول بھی جائےگی ویسے بھی تین دن بعد وہ آیت کے ساتھ حویلی جانےکا فیصلہ کرچکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ عینا ،روحان اور رضا بیٹھے ڈنر کے لیے شایان کا ویٹ کررہے تھےجب وہ وائٹ قمیض شلوار پہنے آتا دکھائی دیا ۔۔ عینا نے آج پہلی دفعہ شایان کو قمیض شلوار پہنے دیکھا جس میں وہ بہت ہی پیارا لگ رہا تھا۔ ۔ عینا نے دل میں ماشااللہ کہا ۔۔ آج دل خود عینا سے بغاوت پر اتر آیا تھا ۔۔ وہ شایان کی خود پر نظروں کا مطلب اچھے سے سمجھتی تھی ۔۔ ابھی وہ دیکھ ہی رہی تھی کہ شایان اپنی جگہ پر بیٹھا اور اسےدیکھ کے مسکرا دیا ۔۔ شایان کے مسکرانے۔ پر عینا نے جلدی سے نظر پھری جیسے چوری پکڑی گی ہو۔۔ غییا کی اس حرکت پر شایان کی مسکراہٹ اور گہری ہوئی۔۔ جب ھاد کی آواز آئی ۔۔ اہمم اہمم بڑا مسکرایا جارہا ہے ۔۔ ھاد کے کہنےپر سب نےاس کی طرف دیکھا جواب اپنی جگہ پر بیٹھ چکا تھا ۔۔ شایان نے اس کی بات پر دانت پیسے ۔ مطلب کچھ بھی ہوجائے یہ انسان نہیں بن سکتا ۔۔ بندہ کبھی انسانوں کی طرح بھی بات کرلیتا ہے خیر میں بھی کس سے امید کررہا ہوں ۔۔ شایان کہتے کھانا کھانے لگا ۔۔ جبکہ ھاد نے دانت دکھائے شرم تو آنی نہیں تھی ۔۔ اوئے تمہاری بیوی صاحبہ کدھر ہیں میں بھی دیدار کرنا چاہتا ہوں ۔۔ ھاد نے روحان کی
طرف دیکھتے کہا تو روحان کھانے کھاتے بری طرح کھا سنے لگا جبکہ عینا اور رضا کے قہقہے پورے ھال میں گونجے ۔۔ شایان نے آگے ہوکے روحان کو پانی دیا ۔۔ ۔ ھاد اگر تم آہی گے ہوتو ایک احسان کردو کچھ دیر چپ کرکے بیٹھ جاو ۔۔ شایان نے ھاد کو گھورتے کہا تو ھاد نے منہ بسورا۔۔ یہ کیا بات ہوئی بس ایک بات ہی تو پوچھ رہا ہوں جو کوئی بتانے کو راضی نہیں۔ ۔ بھائی اللہ کا واسطہ ہے ہم سے بات پوچھیں خود تکے تو نہ ماریں ہر دو منٹ بعد آپ کسی نہ کسی کی شادی کروا رہے ہیں ۔۔ روحان نے منہ بناتے کہا تو ھاد نے سر ہلایا ۔۔ اوکے پھر بتاو رضا کی آپی کدھر ہیں ۔۔ ھاد کی سوئی ابھی بھی وہی اٹکی تھی ۔۔۔ اب کی بار چاروں ھاد کو گھورنے لگے ۔۔۔ ۔ کیا اب ایسے کیا دیکھ رہے ہو گڑیا تم ہی بتا دو یہ تو گدھے ہیں ۔۔ ھاد نے عینا کی طرف دیکھتے کہا ۔۔ عینا نے سرد سانس بھری مطلب سلطان بھائی کا یہ بھائی پلیس دوست ما ہا ڈیٹھ ہے ۔۔ بھائی وہ سلطان بھائی کے ساتھ ہے عینا کہتے ہوئے نارمل اند نے از میں کھانا کھا لگی ۔۔ ہمم پر سلطان اپنی بھابھی کے ساتھ کیا کررہا ہے ۔۔ ھاد کے اگلے شوشے پر سب کے منہ کھل گے۔۔ لو گی بھینس پانی میں ۔۔ روحان
سر پکڑ کے بیٹھ گیا ۔۔ باقی سب کا حال بھی اس سے کم نہ تھا ۔۔ ابھی کوئی کچھ بولتا کے دروازے سے سلطان اور آیت آتے دیکھائی دیے ۔۔ ھاد خوشی سے اٹھتا بھاگتے ہوئے سلطان کے گلے لگا ۔۔ آیت تو ایک دم ڈر کے سلطان کے پیچھے ہوئی بازو ابھی بھی سلطان کا پکڑ رکھا تھا ۔۔ سلطان خود اچانک آنے والی نے آفت پر بکھلا گیا ۔۔ کیسا ہے جگر دیکھ میں اچانک آکے کے تمہیں سپرائیز کردیا ۔۔ سلطان بھی مسکرا دیا اسے عادت تھی ھاد کی ایسی حرکتوں کی ۔۔ اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک تم سناو کیا حال ہے اور انکل کیسے ہیں ۔۔ سطان ھاد سے ملتا آیت کو سہارا دیتے صوفے پر بیٹھاتے بولا۔ ۔ ۔ باقی سب بھی اب ھال میں آچکے تھے ۔۔۔ ہاں سب ٹھیک ہے اور بابا تو بالکل ٹھیک ہیں پر ان کا دل ادھر لگ گیااس لیے میں اکیلا آیا ہوں ۔۔ خیر تو وہ چھوڑ یہ بتا کدھر اپنی بہن لو لے کے گھوم رہا ہے ۔۔ ھاد کی بات پر سب نے منہ پر ہاتھ رکھا اور سلطان نے ناسمجھی سے اسے دیکھا ۔۔ یہ لٹل گڑیا اور کون سی بہن نے ۔۔ ھاد آیت کی طرف اشارہ کرتے کہا تو آیت بھی یکدم اپنی جگہ سے اٹھی ۔۔ یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ یہ میرے شوہر ہیں آیت نے غصے میں گھورتے ھاد کو کہا ۔۔ سلطان بولتا اس سے پہلے ہی آیت بول پڑی اور شاید ہی آیت کو کسی نے اتنے دنوں میں اتنے غصے میں دیکھا ہو۔۔ ہاہاہاہا لٹل گڑیا مزاق اچھا ہے ۔۔ ھاد کے کہنے پو آیت نے رونی شکل بنا کے سلطان کو دیکھا تو سلطان نے قریب اکے اس کے گرد اپنا بازو پھلا یا ۔۔ ہاں جی یہ میری بیوی ہے اور تیری بہن ۔۔۔ کیااااااا !!! ایسے کیسے ہوسکتا ہے تو اور شادی نو۔ وے ھاد نے بے یقینی سے چیختے کہا ۔۔ ایسا ہی ہے آیو تم بیٹھو یہاں کیوں کھڑی ہوگی
۔۔ سلطان ھاد سے کہتا آیت کو واپس صوفے پر بیٹھانے لگا ۔۔ جب باقی سب بھی آیت کیبن جا متواجو ہوئے اور بھاگ کے اس کے قریب آئے ۔۔ آیت یہ سب کیا ہوا تمہیں چوٹ کیسے آئی ۔۔ عینا نے اس کے پاس بیٹھتے فکرمندی سے پوچھا۔ ۔ ہاں آپی کیا ہوا ہے آپ کو۔ ۔ رضا نے بھی بے چینی سے کہا ۔۔ کچھ نہیں یونی سڑھیوں سے گریگ تھی تو اسی وجہ سے چوٹ آئی ہے ڈونٹ وری ۔۔ سلطان نے کہا تو اب سےسر ہلایا ۔۔ آپی چیک کروایا ۔۔ روحان نےآیت کا ہاتھ پکڑتے کہا ۔۔ ہاں جی بھائی میں ہوسپٹل کی تھی پر انھیں کیا ہوا ۔۔ آیت نے کہتے ہوئے ھاد کی طرف اشارہ کیا جو ایک جگہ پر بیٹھے مسلسل صدمے میں تھا۔ ۔ کچھ نہیں یہ کچھ گھنٹے اب ایسے ہی صدمے میں رہے گا اسکے بعد گھر سر پر اٹھائے گا ۔۔ عینا گڑیا تم آیت کو کمرے میں لے جاؤ میں بس ابھی آیا ۔۔ سلطان آیت سے عینا کو لے جانے کا کہا تو وہ سر ہلاتی آیت اور سلطان کے روم کی طرف چل دی ۔۔ بھا ئی مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہیں
۔۔ آیت کے جاتے ہی شایان نے سلطان سے کہا ۔۔ کل کریں گے ابھی میں بہت تھک گیا ہوں ۔۔ سلطان شایان سے کہتے خود بھی کمرے میں جانے لگا۔۔ نہیں بھائی ضروری ہے آج ہی کر نی ہے۔ اوکے دس منٹ تک سٹڈی روم میں آجانا سلطان کہتا آگے کی جانب بڑھ گیا اسے اندازہ ہوگیا کہ واقعی کوئی سریش بات ہے ورنہ شایان فورس نہ کرتا ۔۔ سلطان کے جاتے ہی شایان خوش ہوتا اپنے الفاظوں کو ترتیب دینے لگا