Chapter 14: باب 14

سلطان روم میں آیا تو کپڑے لے کے فریش ہونے چلا گیا اور آیت اپنی کتابیں بیڈ پر پھلا تی دیکھنےلگی ۔۔ سلطان باہر نکلا تو آیت کواس طرح بیٹھے دیکھ کے مسکرایا ۔۔۔ پھر سائیڈ سے لیپ ٹاپ اٹھاتا بیڈ کی ایک سائیڈ پر بیٹھ کے کام کرنے لگا ۔۔ کچھ دیر بعد آیت نے چور نظروں سے سلطان کو دیکھا جو مسلسل نے کام کررہا تھا ۔۔ پروفیسر آخرکار آیت نے اسے مخاطب کرہی لیا ۔۔ یس مائی گرل سلطان ایک نظر اسے دیکھتے جواب دیا پھر سے کام کرنے لگا ۔۔ آپ کو پتا ہے جو آچھے پروفیسر ہوتے ہیں وہ جمعہ کو ٹیسٹ نہیں لیتے ۔۔ آیت کی بات پر سلطان نے اسے ناسمجھی پر اسے دیکھا کہ اس وقت یہ بات کہاں سے آگی پر سمجھ آنے پر گھورا ۔۔ ہمم بٹ میں بالکل اچھا نہیں ہوں ۔۔ سلطان کہتا پھر سے کام کرنے لگا ۔۔ پر آپ کو کوشش کرنی چاہیے آیت نے معصومیت سے کہا سلطان نے اپنی مسکراہٹ دبا ئی ۔۔ میں نے کی تھی کوشش پر نہیں بن پایا اچھا پروفیسر اس لیے تو اب روز ٹیسٹ لیا کرو گا ۔۔۔ کیاااااا،،سلطان کی بات سن کے آیت کو جھٹکا لگا ۔۔ ایک دفعہ تو سلطان بھی گھبرا گیا جو اب بیڈ پر کھڑی اسے دیکھ رہی تھی۔۔۔ آیو یہ کیا ہے یار ۔۔۔۔ آااپ روز ٹیسٹ نہیں لیں گے آیت سلطان کی بات کو انگور کر تی اپنی بات بولی ۔۔ سلطان نے لیپ ٹاپ بند کرکے کے سائیڈ پر رکھا اور آیت کا ہاتھ پکڑ کے ساتھ بٹھایا ۔۔ اور میں کیوں نہیں لوں گا ٹیسٹ ۔۔ سلطان نےآئی برؤاچکائے ۔۔ بس میں نے بول دیا اس لیے آیت نے منہ پھولاتے کہا ۔۔ پر میں آپ کی بات کیوں مانو ۔۔ سلطان نے یت کو دیکھتے پوچھا ۔۔ کیوں کہ مجھے میتھ نہیں آتی آیت نے روہانسے ہوتے کہا

۔۔۔ تو کوئی بات نہیں میں خود اپنی آیو کو سب کچھ

سمجھاؤں گا ۔۔۔ نہیں مجھے نہیں آتی سمجھ میں نے نہیں دینا ٹیسٹ ۔۔ آیت نے لاڈ سے کہا ۔۔ آیو غلط بات ہے یار میں سمجھاوں گا تو سمجھ آئے گی پرا مس ۔۔ نہیں آتی یونی بھی تو آپ ہی سمجھا تے ہیں ۔۔۔ سلطان نے آنکھیں چھوٹی کر کے اسے دیکھا جو بس اپنی بات منوانے کی ضد لگا ئے بیٹھی تھی ۔۔ میں سمپل طریقے سے سمجھاوں گا تو آجائے گی سمجھ ۔۔ سلطان نے آیت کے گال شہلا تے نرم لہجے میں بولا ۔۔ نہیں مجھے نیند آرہی ہے میں نہیں سمجھ رہی آپ صبح ٹیسٹ نہیں لیں گے بس نے ۔۔ آیت انتہائی ضدی لہجے میں کہا ۔۔ اور میں ایسا کیوں کروں گا سلطان نے اسے دیکھتے کہا تو آیت سیدھی ہوئی ۔۔ کیونکہ میں پروفیسر کی بیوی ہوں اور جیسے میں بولوں گی ویسا ہی ہوگا بس بات ختم ۔۔ آیت نے کہتے خود ہی بات ختم کی اورایسے کرتے وہ سلطان کی دل کی دنیا پل میں ہلا گی ۔۔ سلطان مسکرا دیا اوکے مائی گرل پر صرف کل کے لیے سلطان نے اس کی بات مانتے ہوئے آخر میں آئندہ کے لیے بھی خبردار کیا ۔۔ اوکے پرا مس آیت نے بھی ہاں میں ہاں ملائی ۔۔ اب میں کام کرلوں کچھ دیر تم سوجاؤ ۔۔ سلطان نے اس کے بالوں میں انگلیاں چلاتے کہا تو وہ جلد ہی سو گی اور سلطان پھر سے اپنا کام کرنے لگا۔

***

اس وقت سب خان حویلی میں سب مرد داد جی کے کمرے میں بیٹھے کچھ گاؤ ںکے معاملات ڈسکس کررہے تھے جب حمنہ اندر داخل ہوئی ۔۔ اسلام علیکم حمنہ سب کو سلام کرتی کسی کی بھی پرواہ کیے بغیر داد جی ساتھ بیٹھ گی۔۔ وعلیکم اسلام کیا حال ہے میری بچی کا ۔۔ داد جی نے اسے ساتھ لگاتے سر پر پیار نےکرتےلاڈ سے کہا ۔۔۔ جی داد جی میں ٹھیک ہوں مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے۔۔ حمنہ سب کی نے طرف دیکھتے کہا ۔۔ ہمم ٹھیک ہے تم سب جاؤ باقی کا حساب کل دیکھیں گے ۔۔ داد جی اپنے تینوں بیٹوں وہاج صاحب ،مراد صاحب اور فرہاد صاحب کودیکھتے کہا تو وہ سر ہلاتے نے اٹھ کے مردان خا چلے گے ۔۔ ہاں جی تو بولیں آپ کیا بات کرنی ہے میری بچی نے ۔۔ اب کی بار داد جی حمنہنب کی جا متواجو ہوئے ۔۔ داد جی آپ نے بولا تھا آپ کچھ دن تک سلطان کو واپس لے آئیں گے پر اب تو اتنے دن گزر گے آپ نے کچھ نہیں کیا اب میں اورزیادہ انتظار نہیں کرسکتی۔ ۔ حمنہ نے ضدی لہجے میں کہا۔ ۔ بیٹا ایسے معاملات میں دیر تو ہو ہی جاتی ہے میں کوشش کررہا ہوں وہ میری کال ہی نہیں اٹھا رہا میں کچھ دن تک وقت نکال کے جاؤ گا شہر۔۔ داد جی نے سمجھاتے ہوئے کہا ۔۔ اوو پلیز داد جی آپ کے کچھ دن کے چکر میں اگر سلطان کسی سڑک چھاپ لڑکی کو اٹھا کے لے آیا تو میں بالکل برداشت نہیں کروں نےگی اس لیے یا تو آپ کل ہی جائیں اور اسے لے کے آئیں یا مجھے شہر بھیج دیں ۔۔ حمنہ بیزار لہجے میں بدتمیزی سے کہا ۔۔ پر داد جی کو کون سا فرق پڑتا تھا ان کو تو عادت تھی اپنی نواسی کی بدتمیز یاں برداشت کرنے کی ۔۔۔ اچھا اچھا میرا بچہ آپ غصہ نہ کرو میں کل ہی جاؤ گا داد جی نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے کہا ۔۔ اور حمنہ کا چہرا دیکھنے لائک تھا ۔۔ تھینکس داد جی آپ وعدہ کریں اسے ضرور واپس لیں کے آئیں گے اور میری شادی کروائیں گے ۔۔ آپ نے بولا تھا اس گاؤں کی سر درانی میں ہی ہوں اور کوئی نہیں۔۔۔ حمنہ نے داد جی کے آگے ہاتھ پھیلاتے کہا بات کرتے ہوئے وہ ایک جنو نی لڑکی لگ رہی تھی ۔۔ داد جی اس کی بات پر مسکرا دیے ۔۔ ہاں میرے بچے میں اسے لے کے ہی آؤں گا ور تما ہی اس گاؤں کی سردارنی ہو ۔۔۔۔ اوو تھینک یوں دادجی آپ بہت اچھے ہیں حمنہ نے داد جی کا ہاتھ پکڑتےکہا تو داد جی اپنی نواسی کو اتنا خوش دیکھ کے ہی نہال ہوگے ۔۔ جیتے رہو میری بچی داد جی نے سر پر ہاتھ رکھتے کہا ۔۔ داد جی اب میں چلتی ہوں ۔۔ حمنہ کہتی بغیر داد جی کی سنے باہر چلی گی ۔۔ پیچھے داد جی کو بہت گہری سوچ میں چھوڑ گی ۔۔ ایک طرف حمنہ کی ضد دوسری طرف سلطان کا تیس سال ہوتے ہی سردار بننا ۔۔۔ چونکہ اب اسے ایک ہفتے تک تیس سال کا ہوجانا تھا تو اسے باقاعدہ رسم ادا کرکے گاؤں کے سردار کےعہدے پر فائز کیا جانا تھا جس کے لیے اس کا یہاں آنا بہت ضروری تھا اور سب جانتے تھے وہ اپنی باتوں کا کتنا پکا ہے اس لیے داد جی کے لیے اسے واپس لانا ایک مشکل کام تھا حمنہ کے ساتھ شادی کے لیے منانا اور واپس حویلی لانا۔ ۔ گاؤں کے لوگ بھی بہت بے صبری سے سلطان خانزادہ کا انتظار کررہےتھے وہ بہت کم ہی گاؤں آتا تھا پر جب بھی آتا وہ گاؤں کے لوگوں کی بہت مدد کرتا تھا وہ ہمیشہ ہی چھوٹے طقیے کے لوگوں کے ساتھ نہایت نرم لہجے میں پیش آتا تھا ۔۔ اور اگر کسیس کے پا نوکری نہیں ہوتی تو وہ اسے اپنے آفس میں جاب تک بھی دیتا تھا جس کی وجہ سے گاؤں و الوں کا گزارا بہت اچھے سے ہورہا تھا ۔۔ اگر سادے الفاظ میں کہا جائے تو وہ گاؤں والوں کا لا ڈلہ تھا ہر ایک کے منہ سے اس کے لیے دعا نکلتی تھی۔۔ داد جی نے اب سوچ لیا تھا کہ وہ سلطان کو ہر حال میں حو یلی واپس لے کے آئیں گے پھر بعد میں حمنہ کے لیے بھی اسے راضی کر لیں گے ۔۔ کچھ دیر سوچنے کے بعداس فیصلے پر پہحلتے وہ کچھ پرسکون ہوئے اور پھر آرام کرنے کی غرض سے لیٹ گے۔ ۔

***

نے سلطان چونکہ رات کو کام کی وجہ سے لیٹ سویا تھا اس لیے اب آیت اسے مسلسل اٹھا کی کوشش کررہی تھی کیونکہ اس کے بغیر نیچے جاتی تو اسے برا لگتا ۔۔ پروفیسر پلیز اٹھ جا ئیں میں بور ہورہی ہوں آیت اسے بازو سے پکڑتے ہلاتے ہوئے بولی پر سلطان کروٹ لیتا دوسری طرف منہ کرکے پھر سے سو گیا ۔۔ آیت کا تو منہ ہی بن گیا سلطان کی اس حرکت پر جو کب سے جگانے کی کوشش کر رہی تھی پر اٹھنے کی بجائے اسے دیکھ کے انگور کرکے سو گیا ۔۔ آیت روہانسی ہوتی صوفےپر جا کے بیٹھ گی ۔۔۔ پانچ منٹ بعد سلطان کی آنکھ کسی کے رونے کی آواز سے کھلی جب نظر آیت پر پڑی تو اسے ہچکی لیتے روتے دیکھ کے جھٹکے سے اٹھا ۔۔ آیو کیا ہوا مائی گرل۔۔ سلطان آیت تک پہچیا اس کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کےہاتھ پکڑتے بولا جو اسے دیکھ کے اور رونے لگی ۔۔ ۔

... why are you crying Ayu baby

سلطان آیت کے آنسوں انگلیوں کے پوروں سے صاف کرتے بولا ۔۔ آاااپ نے مجھے انگور کیا ۔۔ آیت سوں سوں کرتی بولی ۔ ۔ نو مائی گرل میں لیٹ سویا تھا اس لیے نہیں اٹھا اب اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ میں اپنی آیو کو انگور کروں گا ۔۔ سلطان کو اندازہ ہوگیا تھا اس کے نہ اٹھنے س وجہ سے اکی انوسینٹ وائف ہرٹ ہوگی ہے ۔۔ بب،،بٹ میں نے اتنی دفعہ اٹھایا آپ نے میری بات نہیں سنی ۔۔ آیت نے پھر سے روتے ہوئے کہا ۔۔ اچھا نا پرا مس اب بالکل انگور نہیں کروں گا جوکہ میں نے پہلے بھی نہیں کیا اور بات بھی ساری مانوں گا اب جلدی سے رونا بند کرو یہ آنسو بالکل اچھے نہیں لگتے سلطان کو واقع ہی آیت کا صبح صبح رونا اچھا نہیں لگ رہا تھا ۔۔ سلطان نے پھر سے آنسو صاف کرتے پیار سے کہا تو آیت مسکرا دی ۔۔ اوکے اب آپ فریش ہوجائیں پھر نیچے چلتے ہیں سب ویٹ کر رہے ہوں گے ۔۔ آیت نے چپ کرتے ہوئے کہا تو سلطان کے دل کو کچھ سکون ملا ۔۔ اوکے مائی گرل میں ابھی آیا ریڈی ہوکے ۔۔ سلطان آیت کے گال کھنچتا فریش ہونے چلا گیا ۔۔ پانچ منٹ بعد سلطان بال تولیے سے رگڑتا باہر نکلا۔۔ اس نے آج بھی آیت کے ساتھ کا سیم وائٹ کلر پہنا تھا لیکن چو نکہ آج جمعہ تھا اس لیے آج وہ وائٹ شلوار قمیض میں تھا اور باقی دن سے کئی زیادہ ہینڈ سم لگ رہا تھا ۔۔ ماشااللہ آیت نے سلطان کو دیکھتے بےخودی میں کہاوہ ہوش میں کی تھی وہ مسلسل سلطان کو ہی دیکھے جارہی تھی ۔۔ آیت کے بولنے پر سلطان کے بال بناتے ہاتھ رکے اس کے حیرت سے پیچھے مڑ کے دیکھا تو آیت کواس طرح خود کو دیکھتے پاکے لب مسکرا اٹھے ۔۔ اہمم اہمم جب آیت کچھ دیر بعد بھی نہ ہلی تو سلطان نے گلا کھنگارا ۔۔ آیت فورا ہوش میں آتی اپنی حالت پر شرم سے ادھر ادھر دیکھنے لگی۔ ۔ بیگم آپ کا ہی نے ہوں اب اس طرح دیکھ کے نظر تو نالگائیں ۔۔ سلطان نے پاس آتے شرارت سے کہا ۔۔۔ میں ماشااللہ بولا تھا آیت نے منہ پھولاتے ۔ ۔

Thank you my innocent wife

you are also looking

very cute Masha Allah..

سلطان کے انداز پر آیت شرما دی۔۔ نن،،نیچے چلیں ۔۔ آیت نے چہرا جھکائے کہا تو سلطان بھی مسکرا دیا ۔۔ اوکے چلو سلطان آیت کا ہاتھ پکڑتا نیچے کی طرف چل دیا

***

روحان اور رضا کب سے ٹیبل پر بیٹھے سب کا انتظار کررہے تھےجن کا کوئی نام نشان نظر نہیں آرہا تھا تو ٹیبل پر ہی سر رکھتے بیٹھ گے ۔۔ اسلام علیکم سلطان

اور آیت نے آتے ہی سلام کیا تو دونوں فورا سیدھے ہوئے ۔۔ تم ٹھیک ہو سلطان نے اپنی جگہ پر بیٹھتے پوچھا۔ ۔ ۔۔ وعلیکم اسلام جی ہم ٹھیک ہیں بس انتظار کرتے کرتے ایسے ہی بیٹھ گے ۔۔ رضا نے جواب دیتے کہا ۔۔ ہمم گڈ ۔۔ اسلام علیکم اب کی بار شایان اور عینا نے اکٹھا سلام کیا سب ان کی طرف دیکھنےلگے جو خود ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے وہ دونوں اپنے دھیان آئے تھے ۔۔ وعیلکم اسلام آؤ بیٹھو ۔۔ سلطان نے جواب دیتے بیٹھنے کا کہا تو دونوں اپنی اپنی جگہ پر آئے ۔۔ شایان کی تو صبح آچھی ہوگی اس لیے مسکراتے ہوئے بیٹھ گیا ۔۔۔ پھر سب ناشتہ کرنے لگے ۔۔۔ عینا تم ابھی تک ریڈیس نہیں ہوئی یونی کے لیے ۔۔ آیت نے عینا کو دیکھتے کہا ۔۔ ہاں وہ آج میں نہیں جارہی نہا لیے ۔۔۔ عینا نے کھانے سے نظریں اٹھائے بغیر کہا ۔۔ کیوں تم کیوں نہیں جارہی آ یت نے اسے گھورتے ہوئے کہا ۔۔۔۔ ایسے ہی کچھ طبیعت نہیں ٹھیک تو دل نہیں ۔۔ عینا نے پھر سے نارمل اند از میں نےکہا۔۔ غییا گڑیا کیا ہوا ہے ڈاکٹر کےپاس چلیں اگر زیادہ طبیعت خراب ہے تو ۔۔ سلطان فکرمندی سے کہا باقی سب بھی اسے ہی دیکھ رہے تھے جن میں سے سب سے زیادہ شایان ہی بے چین ہورہا تھا ۔۔ نہیں بھائی اس کی ضرورت نہیں ہے بس کچھ دیر ریسٹ کروں گی تو ٹھیک ہو جاؤں گی۔ ۔ نے عینا سب کو ریلکس کرتے ہوئے کہا تو سب پھر سے ناشتہ کرنے لگے ۔۔ ہمہہ طبیعت خراب ہو گی تو ڈاکٹر کی ضرورت پڑے گی نہ ۔۔ آیت نے منہ بناتے مشکوک نظروں سے دیکھتے کہا تو سب اب کی بار آیت کو دیکھنے لگے جس کی بات کسی کے پلے نہیں پڑی تھی ۔۔ ۔ کیا مطلب تمہاری بات کا میری سچ میں طبعیت کچھ ٹھیک نہیں۔۔ غییا تو پہلے گڑبڑا گی پھر ہمت کرکے فل کانفیڈنس سے بولی ۔ ۔ جھوٹی پتا ہے مجھے تم صرف ٹیسٹ کے لیے چھٹی کررہی ہو ۔۔ آیت نے منہ بناتے کہا اور ناشتہ کرنے لگی۔ ۔ اب سب عینا کو دیکھ رہے تھے آیت کی بچی ایسی کوئی بات نہیں ۔۔ عینا نے آنکھیں نکاتے کہا پر سلطان کے ہوتے آیت کوکیا پرواہ تھی اس لیے بغیر اس کی گھوری کا اثر لیے بغیر پھر بولی ۔۔ ہمم پتا ہے مجھے تم اس دن خود کہہ نے رہی تھی ٹیسٹ ہو اور نہ آتا ہو تو چھٹی کرلینی چاہیے۔۔ آیت کے اس طرح کہنے پر سب اپنے قہقہے دبائے وہ ان دونوں کی باتیں کافی انجوائے کررہے تھے ۔۔ تم بھاڑ میں جاؤ بول تو رہی ہوں واقعی طبیعت خراب ہے کل تک ٹھیک ہوجاؤ گی ویسے بھی مجھے ٹیسٹ آتاہے ۔۔۔ اب کی بار بھی عینا نے پھر بھرپور اعتماد کے بولا ۔۔ اوو اچھا چلو تم ریسٹ کرو کل تک ٹھیک ہوجاؤ ویسے بھی ٹیسٹ پروفیسر نے صبح لینا ہے ۔۔ آیت نے نارمل انداز میں کہا تو عینا اس دفعہ رونے والی ہوگی کہ جس وجہ سے چھٹی کررہی ہے وہ ہی صبح پر آگی اور یہ ضرور آیت کے کہنے پر ہوا ہوگا ۔۔ اس بار سب قہقہہ لگا ئے بغیر نہ رہ سکی ۔۔ عینا بچاری تو شرمندہ ہی ہوگی ۔۔ اف آپی آپ کی چھٹی تو ضائع ہوگی ۔۔ رضا نے ہنستے ہو نے کہا۔ تو روحان کی زبان پر بھی خارش ہوئی ۔۔ ویسے آپی یہ تو طریقہ ٹیسٹ سے بچنے لے لیے تھا اگر پیپر سے بچنا ہوتو کیا کر یں ۔۔ روحان نےدانت نکالتے پوچھا ۔۔ تو عینا نے اپنے ساتھ بیٹھی میسنی کو دیکھا جیسے کبھی کوئی بات ہی نہ کی ہو ۔۔ ۔ اوہو روحان تم طریقے کو چھوڑو یہ بتاؤ تم نے سویٹ ڈش کھانی ہے کیا بھائی کے ہاتھوں کی ۔۔ عینا نےآئی برو اچکا کے پوچھا تو رضااور روحان فورا سیدھے ہوئے ۔۔ تو نہ کریں آپی میں تو مزاق کررہا تھا روحان کے پھیکی سی ہنسی ہنستے کہا ۔۔ میں بھی مزاق کررہی تھی بھا ئی جب تک آپ کررہیں ہیں ۔۔ عینا نے اس انداز میں کہا کے اس کے اندر چھپی دھمکی واضع تھی ۔۔ میں چلتا ہوں میرا ہوگیا روحان جلدی سے اٹھا میں بھی چلتا ہوں اللہ خافظ ۔۔ رضانے بھی اٹھتے کہااور جلدی سے باہر چلے گئے ۔۔ میں بھی چلتی ہوں کچھ دیر آرام کروں گی عینا بھی آرام سے کہتی وہاں سے کھسکی ۔۔ اور پیچھے سے ڈائننگ ھال میں قہقہے گھونجے ۔۔ مائی انوسینٹ وائف بہت تیز ہوگی ہے۔ ۔ سلطان کے کہنے پر آیت نے چہرا جھکا لیا اور پھر ناشتہ کرکے دونوں یونی چلے گئے۔

***

شایان جب سے آفس آیا تھا مسلسل عینا کو ہی سوچے جارہا تھا توبہ کتنی شرارتی ہے شایان سوچتا ہوا خود ہی مسکرا اٹھا۔۔ لٹل فیری اب میرے لیے انتظار مشکل ہورہا ہے اب تو تمہیں اپنا بنانا ہی پڑے گا شایان خیالوں میں ہی عینا سے باتیں کرتا مسکرائی جارہا تھا جب آفس میں رضا اور روحان داخل ہوئے ۔۔ چونکہ روحان کچھ دن فری تھا تو وہ رضا کے ساتھ ہی آگیا ۔۔ پر اس طرح شایان کو اکیلے بیٹھے خود سے ہی باتیں کرتے اور مسکراتے دیکھ کے دونوں نے ہنسی دبائی ۔۔ اہمم اہمم روحان کھنگا رتا صوفے پر بیٹھا ۔۔ شایان جو چیئر کی پشت پر سر ٹکا ئے بیٹھا تھا فورا سیدھا ہوا۔ اور اند ونوں شیطانوں کو ہنسی دباتے دیکھ کے گھورا ۔۔ تم دونوں

یہاں کیا کررہے ہو ۔۔ شایان نے گھورتے ہوئے سوال کیا پر یہاں کونسا کسی کو فرق پڑھا تھا ۔۔ اوو بھائی ہم نے سوچا آپ کے خیالوں میں مجنوں بنے بیٹھیں ہوں گے روحان نے دانت نکاتے کہا ۔۔ دفع ہوجاو صبح صبح دماغ نہیں خراب کرنا چاہتا ۔۔ شایان نے بیزار ہوتے کہا تو دونوں کا منہ بن گیا چلو یار چلتے ہیں ادھر تو عزت ہی نہیں۔۔ رضا نے روحان کے گلے میں بازو ڈالتے کہا ۔۔ ۔ چھوڑ یار گھر سے قت دو و کا کھانا مل جاتا ہے ہم نے عزت کا اچار ڈالنا ہے ۔۔ روحان نے دانت نکولتے کہا اور باہر کی جانب بڑھا پر دروازے پر رک گیا اور شایان کی طرف دیکھنےلگاجو پہلے ہی اسے دیکھ رہا تھا ۔۔ بھائی بھا بھی کا نام ہی بتا دیں ۔۔ روحان نے زچ کرنے والے انداز میں کہا تو شایان نے جوتا اتار کے اس کی طرف اچھالا رک بغیرت تجھے بتاتا ہوں نام ۔۔ جوتا روحان کی کمر پرلگااور دونوں بھاگتے ہوئے با ہر نکلے۔ ۔.ہائے ظالم نے کمر توڑ دی روحان نے ڈرامائی انداز میں کہا ۔۔ تو شرم کرکے زبان کو کنٹرول کرلینا تھا نے نا ۔۔ رضا بھی اسے سنائی ۔۔ اوو تیری بات سے ایک شعر یاد آیا ۔۔ ہم بھی بے شرم تم بھی بےشر م۔۔ واہ۔۔ واہ ہم بھی بےشرم تم بھی بےشرم۔ ۔ فٹے منہ ہمارا۔ ۔ درفٹے منہ تمہا را ۔۔۔ روحان نے بولتے ساتھ باہر کی جانب دوڑ لگا لی رضا بھی پیچھے سے اسے گالیاں نکالتے اپنے آفس روم کی جانب بڑھ گیا

سلطان اورآیت یونی آئے تو سلطان اپنے آفس چلا گیا جبکہ آیت سیدھی کلاس روم میں چو نکہ آج عینا نہیں آئی تھی تو شمائلہ کی آنکھیں جو سلطان اور آیت کو دیکھ کے جل رہی تھی آیت کو اکیلے دیکھ کے فورا چمکی ۔۔ ہائے آیت آج تمہاری دوست نہیں آئی ۔۔ شمائلہ میٹھے لہجے میں کہتی آ یت کےساتھ بیٹھ گی ۔۔ آیت اسے گھور کے دیکھ رہی تھی جو آج پہلے کی نسبت بدلی بدلی لگ رہی تھی ۔۔ اوہو آیت اب ایسے تو نہ دیکھو میں شرمندہ ہوں پہلے دن والے جھگڑے کی وجہ سے میں سوری بھی کہنا چاہتی تھی پر عینا تم سے بات ہی نہیں کرنے دیتی ایم سوری کیا تم مجھے معاف کر و گی میرے برے رویے کی وجہ سے ۔۔ شمائلہ نے بچارا سا منہ بناتے کہا تو آیت اسطرح اسے گھور کے دیکھنے والی حرکت پر شرمندہ ہوگی۔۔ اٹس اوکے میں آپ سے ناراض نہیں ہو آیت صرف اتنا ہی بولتی اپنی بکس کی طرف دیکھنے لگی ۔۔۔۔ تھینکس آیت تم بہت اچھی ہو چلو آو میں تمہیں اپنی باقی دوست سے بھی ملواتی ہوں ۔۔ شمائلہ نے اس کا ہاتھ پکڑتےکہا ۔۔ نن،نہیں شمائلہ ابھی لیکچر کا ٹائم ہورہا آیت کو اچھا نہیں لگ رہا تھا اس لیے سہولت سےانکار کرتے بولی ۔۔ اوہو آیت ابھی بہت ٹائم ہے لیکچر میں ابھی تم چلو میرے ساتھ ورنہ مجھے لگے گا تم نے مجھے معاف نہیں کیا ۔۔ اب کی بار شمائلہ نے اموشنل بلیک میل کیا توآیت کو اٹھنا ہی پڑا۔۔ اوکے چلیں آیت نے زبردستی

مسکراتے ہوئے کہا ورنہ اس کا بالکل دل نہیں کررہا تھا ۔۔۔ شمائلہ اس کا ہاتھ تھامے یونی کی بیک سائیڈ لے گی ۔۔ شمائلہ یہ یہاں کہا جارہی ہو وہاں تو کوئی نہیں ہو نےتا ۔۔ یار جب ہم کچھ چھوٹی موٹی پارٹی نے کرنی ہوتو ادھر ہی بیک سائیڈ کرتے ہیں تواس لیے سب ادھر ہی ہیں میرے فرینڈ ۔۔ شمائلہ جلدی سے بات بناتے کہا اور آیت کا ہاتھ پکڑے بیک سائیڈ لے آئی ۔۔ یہاں توکوئی نہیں ہے شمائلہ چلو واپس چلتے ہیں ۔۔ آیت نے چاروں سائیڈ نظر یں گھماتے کہا اسے یہ سب اچھاس نہیں لگ رہا تھاا لیے۔ شمائلہ کے ہاتھ سے ہاتھ نکالتی واپس جانے کے لیے پلٹی ۔۔ ابھی آیت ایک دو قدم ہی چلی تھی کے شمائلہ نے اس کے سر پرکچھ بھاری چیز ماری ۔۔ آیت کی تکلیف سے چیخ نکلی پر یہاں کوئی سننے والا نہیں تھا ۔۔۔ آیت نے سر پر ہاتھ رکھتے پیچھے مڑ کے دیکھا جہاں شمائلہ مسکراتے ہوئے دیکھ رہی ۔۔ آہہہ زیادہ لگی آیت بےبی کو ۔۔ تکلیف ہورہی ہے مجھے بھی ہوئی تھی جب تمہیں سلطان کے ساتھ دیکھا تھا ۔۔ شمائلہ نیچے بیٹھتے آیت کے بال پکڑتے قہقہہ لگاتی کہنی لگی۔ ۔ آیت کو اس کی کوئی بات سمجھ نہیں آرہی تھی کچھ درد تکلیف اور کچھ شمائلہ کے خوف کی وجہ سے آنسو روانی سے بہنے لگے ۔۔ پلیز مجھے جانے دو میں نے کچھ نہیں کیا ۔۔ آیت ہمت کرتی اس کے ہاتھ سے اپنے بال نکالنے کی کوشش کرتی کہنے لگی ۔۔ شمائلہ آیت کے بولنے پر اور غصے

میں آتی اس کے منہ پر تھپڑوں کی برسات کرنے لگی ۔۔ تم بے غیرت لڑکی تم کہہ رہی ہو تم نے کچھ نہیں کیا تم نے مجھ سے میرے سلطان کو چھیننے کی کوشش کی پر نہیں میں شمائلہ حمد انی ہوں جو اپنی چیز کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتی۔ ۔ شمائلہ آیت کو مار مار کے اس کی حالت بری کرچکی تھی ۔۔ میں تمہیں جان سے مار دوں گی پھر ہمارے بیچ کوئی نہیں آئے گا ہاں یہ ٹھیک ہے شمائلہ نے کہتے ہوئے آیت کا گلا دبایا ۔۔ ننن،،نن،نہیں ،،،مجھے جج،،،جانے دو ۔۔ آیت گلے پر دباو کی وجہ ٹھیک سے بول نہیں پارٹی تھی ۔۔ ہاں ہاں میں تمہیں آزاد ہی کررہی ہوں اس دنیا سے یہ دنیا بہت بری ہے تمہا ری کوئی جگہ نہیں ۔۔ شمائلہ جنونی انداز میں کہتی

ابھی اس کے گلے پرہاتھ رکھےہوئے تھی کہ پیچھے سے کچھ آوازیں آنے لگی ۔۔ شائد اس طرف کوئی آرہا تھا شمائلہ جلدی سے گبھراتےہوئے پیچھے ہٹی ۔۔ جبکہ شمائلہ کا ہاتھ اپنے گلے سے ہٹنے کی وجہ سے آیت زور زور سے کھاسنےلگی۔۔ تو شمائلہ نے تیزی سےآیت کے منہ پر ہاتھ رکھا ۔۔ اور تیزی سے نظریں گھماتے آگے پیچھے دیکھنے لگی جب آخر پر ایک روم نظر آیا تو شیطانی مسکر اہٹ آئی اور آیت کے منہ پر ہاتھ رکھتی بےدردی سے اسے گھسیٹتے ہوئے تیزی سے کمرے تک لائی آ یت کی کمر میں سے خون نکلنے لگا اسےلگ رہا تھا شاید آخری سانس ہی لےرہی ہے ۔۔۔ شمائلہ نے کمرے میں لاکے ایک سائیڈ پٹکا ۔۔ اب یہاں ہی رہو تمہیں آسان موت نہیں ملنی چاہے تم شمائلہ حمدانی کے راستے میں آئی ہو جس کی سزا صرف موت ہے شمائلہ پاگلوں کی طرح کہنے لگی اور آیت کی آنکھیں اب بند ہورہی تھی۔۔ یہ جگہ تمہارے لیے پر فیکٹ ہےوہ کمرے کو دیکھتے بولی جو بجلی کی تاروں سے بھرا پڑا تھا۔۔ رہوں یہاں اب خود ہی تڑپ تڑپ کے مرجاو گی اور میرا نام بھی نہیں آئے گا میں ایسے ہی اپنے ہاتھ گندے کررہی تھی تمہیں مار کے ۔۔ شمائلہ آیت سےکہتی تیزی سے باہر نکل کر دروازہ بند کرتی کلاس کی جانب چلی گی ۔۔۔ آیت نے اسے روکنا چاہا پر اس میں بولنے کی ہمت ہی نہ بچی اس لیے اپنے ہی خون سے بھرے فرش پر لیٹے کچھ دیر تکلیف برداشت کرتی آنکھیں بند کرگی ۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.