Chapter 13: باب 13

آیت غصے سے منہ سرخ ہوتے سلطان کے آفس آئی اور

بغیر اجازت کے دروازہ کھولتی اند داخل ہوئی ۔۔ سلطان

جو لیپ ٹاپ کر کچھ کام کررہا تھا آیت کو اس طرح غصے سے سرخ ہوتے دیکھ کے ہنسی دبائی اور چہرے پر سنجیدہ تاثرات سجائے۔۔ مس آیت آپ یہاں کیا کررہی

ہیں اور یہ کیا طریقہ ہے بغیر اجازت اس طرح آنا ۔۔ سلطان نے سنجیدہ لہجے میں کہا ۔۔ سلطان کی بات پر تو آیت کا تو مانو دماغ گھوم گیا۔۔ ایکسکیوزمی پہلی بات تو میں

مس آیت نہیں بلکہ مسز سلطان خانزادہ ہوں اور دوسری بات مجھےآپ کے آفس میں آنے کے لیے کسی کی بھی اجازت کی ضرورت نہیں آپ کی بھی نہیں سمجھے

۔۔ آیت تیزی سے سلطان کی چیئر کے پاس آکے جھکتے ہوئے ایک ایک لفظ چبا کے بو لی ۔۔ غصے سے منہ اور پھولا لیا۔ ۔ سلطان تو آیت کے انداز کے سحر میں ہی جکڑ گیا وہ کتنے حق سے یہ سب باتیں کررہی تھی سلطان تو خود کو ہواں میں محسوس کررہا تھا ۔۔ ۔ آپ سن

رہیں ہیں میں کیا بول رہی ہوں۔۔ آیت نے سلطان کا بازوں پکڑ کے ہلایا تو وہ ہوش میں آیا۔ ۔ ہمم میں سن رہا ہوں سلطان اسے کہتا کھڑا ہوا ۔۔۔ تو بیگم صاحبہ کیسے آنا ہوا اپنے شوہر کے آفس میں ۔۔۔ سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑتے

اسے اپنے ساتھ صوفے تک لاتے ہوئے کہا ۔۔ سلطان کے انداز اور اپنے الفاظ یاد کرکے آیت کو اب اندازہ ہوا وہ غصے میں کیا کچھ بول گی ہے ۔۔ اس لیے فورا چہرا جھکا لیا ۔۔ سلطان مسکرا دیا تو بیگم صاحبہ آپ نے بتایا نہیں کیا ہوا آپ کے اس نامراد شوہر سے جو آتے ساتھ ہی غصہ کرنے لگی ہیں ۔۔ سلطان نے آیت کی چن کےنیچے انگلی رکھتے اس کا چہرا اوپر کرتے آنکھوں میں دیکھتے نے کہا۔۔ آ،،اااپ سب کے سامنے ڈانٹا۔۔ آیت نےنم آواز میں کہا ۔۔ سلطان نے اسے گھورا میرا ڈاٹنا یاد ہے پر خود جو مجھے دیکھ کے منہ موڑ لیا اس کا کیا ۔۔ سلطان کی بات پر آیت کو اپنی حرکت یاد آئی تو چہرا جھکائے انگلیاں مروڑنےلگی ۔۔ بولا نا اپنی بےروخی کے بارے میں کیا خیال ہے ۔۔ سلطان نے اسے بات کرنے پر اکسایا ۔ ۔ ممم،،میں کنفیوز ہوگی تھی پر آپ نےسب کے سامنے ڈانٹا ۔۔ آیت سلطان کی بات کو ہوا میں اڑتے پھر اپنی دکھ سنایا ۔۔ سلطان مسکرا دیا کہ اس کی آیو سے اس کا تھو ڑا سا سخت لہجے میں بات

کرنا بھی برداشت نہیں ہورہا ۔۔ تو بیگم صاحبہ یہ تو بتا دیں میرے ڈاٹنے کا دکھ ہے یا سب کےسامنے ڈانٹے کا دکھ ہے سلطان آیت کو دیکھتے ہوئے بولا ۔۔ دونوں کااب بتا ئیں کیوں ڈانٹا ۔۔ آیت نے منہ پھولاتے جواب دیا

۔۔۔ کیونکہ میری بیگم صاحبہ کواپنا رشتہ چھو پانے کا شوق چڑا ہوا ہے اسے یونی میں میرے ساتھ باقی سب سٹو ڈینٹ کی طرف ہی رہنا تھا اور جب میں نےاس کی بات مانی تو اب یہ کیوٹ سا منہ پھلا ئے بیٹھی ہے۔

۔ سلطان نے اس کے گال کھیحلتےاس کی کل کی بات یاد کروائی ۔۔ آیت نے سلطان کی بات سن کے اسے مشکوک نظروں سے دیکھا ۔۔ آپ یہ سب اس لیے کررہے ہیں نا کہ میں نے آپ کو کسی کو بھی بتانے سے منع کیا تھا ۔۔۔ ہمم آیت کے پوچھنے پر سلطان نے سر اثبات میں ہلا یا ۔۔۔ آپ بہت برے ہیں آیت نے کندھے پر تھپڑ رسید کرتے کہا

۔۔ ہاں لیکن میری آیو بہت کیوٹ ہے۔۔ سلطان نے ہاتھ پکڑتے کہا ۔۔۔ جائیں میں نہیں بات کررہی نے۔۔ اوکے میں باتیں کرلیتا ہوں تم سن لو ۔۔ سلطان نے مسکراہٹ دبا کے بولا ۔۔ ،،،میں ناراض ہوجانا آیت نے روہانسے ہوتے کہا ۔۔ اٹس اوکے میں راضی کرلوں گا ۔۔ سلطانننن ،،آیت نے چڑ کے کہا

سلطان قہقہہ پورے کمرے میں گھونجا ۔۔۔ چھوڑیں مجھے آپ مجھے تنگ کررہے ہیں ۔۔ آیت نے ہاتھ پیچھے کرتے کہا ۔۔ چھوڑنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مائی گرل اور میں تنگ نہیں کر رہا تھا صرف مزاق کررہا تھامیں بھلا اپنی انوسینٹ گرل کو ناراض کرسکتا ہوں۔۔ سلطان نے گال کھینچتے کہا ۔۔ ابھی سلطان کا ہاتھ آیت کے چہرے پر ہی تھا کہ شمائلہ دروازہ کھولتے اندر داخل ہوئی ۔۔ پر سلطان کو آیت کے نزدیک اس طرح بیٹھے دیکھ کے

آنکھوں میں مرچیں سی لگنے لگی ۔۔ آیت شمائلہ کو دیکھ

کہ فورا سلطان کا ہاتھ ہٹا نے اپنی جگہ سے اٹھی ۔۔ سسلطان کو آیت کاا طرح ناگوار گزرا پر خاموش کررہا ۔

۔ مس شمائلہ یہ کیا طریقہ ہے کسی کے آفس میں آنے کا ۔۔ سلطاننے انتہائی سرد لہجے میں کہا تو شمائلہ جو نےآیت کو گھور رہی تھی سلطان کی جانب متواجو ہوئی ۔۔ سوری سر یہ آپ کو پروفیسر ایمن دیے ہیں کچھ نوٹس سلطان کی طرف بڑھاتے شمائلہ نے کہا تو سلطان نے وہ تھام لیا۔۔ ہمم اب آپ جاسکتی ہیں اور آج کے بعد اجازت کے بغیر اس طرح آنے سے پرہیز کیجیے گا۔

۔ جی پروفیسر شمائلہ سلطان کو کہتی آیت کو قتل کردینے والی نظروں سے دیکھتی باہر چلی گی ۔۔ شمائلہ کے جاتے ہی سلطان نوٹ کو ٹیبل پر رکھتا آیت کی جانب آیا جو ایک طرف کسی مجرم کی طرح کھڑی تھی ۔۔ آیت آج کے بعد کسی بھی وجہ سے میرا ہاتھ چھوڑ

کے مجھ سے دور ہوئی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔

۔ سلطان نے آیت کے دونوں بازو سے پکڑتے سرد لہجے میں کہا۔۔ جج،،جی آیت نے فورا ہاں کی اسے پہلے ہی اندازہ ہوگیاتھاسلطان کو اس طرح اس کا دور ہونا ناگوار گزار تھا ۔۔ گڈ گرل سلطان فورا نرم پڑا اب تمہارا کوئی لیکچر نہیں ہے ایک گھنٹےتک اس لیے یہاں بیٹھو میں کچھ

منگواتا ہوں کھانے کے لیے وہ جلدی سے کھا کے میڈسن

کھاو ۔۔ سلطان نے صوفے پر بیٹھاتے کہا تو میڈسن کی بات پر آیت نے برا سا منہ بنایا ۔۔ پر عینا میرا ویٹ کررہی ہوگی ۔۔ آیت نے بہانا بنایا ۔۔ نہیں میں نے میسج کیا ہے وہ بھی آتی ہوگی۔ ۔ نے سلطان آیت کے بہانے پر پانی پھیرا۔۔ اوکے وہ کہتی صوفے پر ریلکس ہوکے بیٹھی اور موبا ئل یوز کرنے لگی جو سلطان نے اسے شادی کے کچھ دن بعد ہی لے کے دیا تھا ۔۔ سلطان پھرنے سے لیپ ٹاپ پر کام کر لگا پر بیچ بیچ میں آیت پر بھی نظر مار لیتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

شمائلہ باہر آئی تو اس کا غصے سے برا حال ہورہا تھا

اس کا دل کررہا تھا ابھی آیت کو جان سے مار دے ۔۔ اہہہ آیت میں تمہیں نہیں چھوڑوں گی اگر تم میرے راستے میں دیوار بنی تو۔۔۔ سلطان خانزادہ صرف میرا ہے صرف

شمائلہ میرحسن حمدانی کا ۔۔ شمائلہ غصے سے کہتی سارا کے لاکھ روکنے پر بھی اس کی ایک نہ سنتی اپنا بیگ اٹھاتی باہر کی جانب چل دی ۔۔ اب اس کا ارادہ میر حسن کے آفس جاکے ان سےدوٹوک بات کرنے کا تھا

***

اسلام علیکم حمنہ آپی کیسی ہیں آپ ۔۔ مناہل حمنہ کے کمرے میں داخل ہوتی اس سے خریت پوچھنے لگی ۔۔ وعلیکم اسلام ٹھیک ہوں میں مجھے کیا ہوتا ہے حمنہ نے بیزار سے لہجے میں کہا ۔۔۔ مجھے آئے ہوئے کافی دن ہوگے آپ تو ملنے بھی نہیں آئی ۔۔ مناہل اس کے لہجے کا برا منائےبغیر اس کے پاس بیٹھتے ہوئے بولی۔۔ تم کون سا حج کرکے آئی ہو جو تم سے ملنے آتی ۔۔ حمنہ نے موبائل یوز کر نے جواب دیا ۔۔ مناہل بھی حمنہ کی بات پر بےشرموں کی طرح ہنس دی آپ بھی نہ بہت فنی ہے اچھا میں چلتی ہوں منائل نے اٹھے ہوئے کہا ۔۔ ہمم دروازہ اچھے

سے بند کرنا ۔۔ حمنہ نے بجائے روکنے کے اسے صاف جانے کا

اشارہ دیا کہ وہ بھی بات نہیں کرناچاہتی اس لیے جائے۔

۔ منائل بھی جی کہتی دروازہ بند کرتی باہر آگی ۔۔۔ ہمہہ بڑی آئی آٹیٹیوڈ تو ایسے دکھا رہی ہے جیسے ملک کی وزیراعظم ہو ۔۔ گاؤں کی ہونے والی سردارنی نہ ہوتی

تو میں بھی منہ نا لگاتی ۔۔ منائل باہر آتے ساتھ دل میں

ہی حمنہ کو کوستی اپنے کمرے کی جانب چل دی ۔۔ وہ

دونوں شروع سے ہی ایک جیسی تھی حمنہ کو شروع سے ہی گاؤں کی سردارنی بننے کا لالچ تھا اسے کوئی سلطان سے محبت نہیں تھی پر اتنے عرصے بعد سلطان کو

دیکھ کے اس کے دل کے جزبات بدلے تھے پر سلطان کا اسے رجیکٹ کرنا جلتی پر تیل کا کام کرگیا اب اس گاؤں کی سردارنی بننے کے ساتھ ساتھ سلطان کو پانے کا

بھی جنون اس کے سر پر سوار تھا ۔۔ اور مناہل کو ہر اس انسان سے پیار ہوسکتا تھا جس کا ہائی بینک بیلنس ہو پر کچھ عرصہ پہلے رضا کے جانے کے بعد جب کچھ دن ھاد حویلی رہ کے گیا تووہ اسے سچ میں چاہنے لگی تھی اور اس کو پانے کے لیے اسے حمنہ کی ضرورت پڑ سکتی تھی اس لیےوہ حمنہ کے سا تھ بالکل نہیں بگاڑنا

چاہتی تھی ۔۔ اگر سادہ الفاظ میں کہا جائے تو دونوں ہی

بے انتہا مطلب پرست تھی جو اپنے مطلب کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی تھی چاہے اس کے بعد کوئی مرے یا حئیے۔۔ اور دونوں کی ایک دوسرے کے سوا کسی کے ساتھ نہیں لگتی تھی ایک دوسرے کے ساتھ بھی صرف

تب جب کوئی مطلب ہو۔

***

سلطان یونی سے فارغ ہوکے آیت اور عینا کو گھر چھوڑتے خود آفس چلا گیا ۔۔ اور آیت کو میڈ سن کی وجہ سے کافی نیند آئی ہوئی تھی اس لیے وہ اپنے روم میں سونے چلی گی۔ اور عینا روحان کے ساتھ بیٹھ کے باتیں کرنے لگی ۔۔ روحان تمہارے منہ سے لگتا نہیں ہےکہ یہ چوٹ تمہاری گاڑی کےنے ٹکرا سے لگی ہے ۔۔ عینا روحان

کو غور سے دیکھتے کہنے لگی ۔۔ روحان پہلے تو فورا گڑبڑا گیا پھر خود کو نارمل کرکے بولا۔۔ اور کیسے لگنی تھی آپی ایکسیڈینٹ ہی ہوا تھا ۔۔ عینا۔ نے اس کے گڑبڑانےپر مشکوک نظروں سے دیکھ ۔۔ چلو اب زیادہ بنو نہیں سچ بتاؤ کیا ہوا ہے ۔۔ عینا شایان کو چھوڑ کے باقی سب کے ساتھ کافی حد تک سفری ہوگی تھیا لیے وہ اب بغیر

کسی کنفیوز ہوئے بات کرلیتی تھی ۔۔ وہ شروع سے ہی ایک بہادر لڑکی تھی بس حالات کی وجہ سے وہ کچھ حد تک خاموش ہوگی تھی۔ ۔ آپی یار اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے روحان نے پھر ٹا لا۔۔ بچو میں اڑتی چڑیا کے پر گن لیتی ہوں تم کیا چیز ہو چلو بتاؤ شاباش ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے تمہارا منہ اتنا سوجا ہوا ہے ۔۔ عینا نے دانت نکالتے کہا ۔۔ آپ مجھ پر ہس ری ہیں روحان نے منہ پھولاتے کہا ۔۔ اب ایسی شکل لے کے گھومو

گے تو ہنسی ہی نکلے گی نہ ۔۔ عینا نے قہقہہ لگاتے کہا ۔۔ تب ہی رضا اور شایان ھال میں داخل ہوئےوہ ابھی آفس سے آئے تھے اور عینا کی آخری بات پر وہ بھی قہقہہ لگاتے ہوئے صوفے پر آکے بیٹھے تو عینا شایان کو دیکھ کے

فورا سیدھی ہوئی ۔۔۔ اسلام علیکم آپی رضا سلام کرتا عینا کے سامنے شایان کے ساتھ بیٹھا ۔ ۔ وعلیکم اسلام

پانی لاؤں عینا نے اٹھتے ہوئے کہا ۔۔ نہیں نہیں آپی آپ بیٹھیں ہم پی کے آئے ہیں ۔۔ ہمم عینا رضاکے بولنے پر واپس بیٹھ گی ۔۔ آپی آپ کیا پوچھ رہی تھی روحان سے ۔۔ رضا نے پھر سے جان بوجھ کے عینا کو یاد دلایا کیونکہ زیادہ مار روحان کو ہی پڑی تھی جس کی وجہ سے روحان کا چہرا رضا سے زیادہ نے بگڑا ہوا تھا ۔۔ ہاں میں روحان سے اس کے سوچے منہ کی اصل وجہ جاننا چاہ رپی تھی عینا ایک دفعہ پھر روحان کی طرف دیکھتے کہا ۔۔ آپی یار ایسا ۔۔ اوکے مت بتاؤ جارہی ہوں میں ۔۔ عینا روحان کی بات کاٹتی منہ بناتے اٹھی ۔۔ اف آپی آپ لڑکیاں کتنی جلدی ناراض ہوتی ہیں بیٹھیں یہاں میں بتاتا ہوں ۔۔ روحان عینا کا بازو پکڑتے واپس بٹھاتے بولا ۔۔ ہاں تو تم لڑکے سیدھے طریقے سے مانتے ہی نہیں تو اس لیے مجبورا ہمیں یہ طریقہ اپنا پڑتا ہے ۔۔ شایان مسلسل عینا کو ہی دیکھے جارہا تھا جو کیوٹ کیوٹ چہرے کے ایکسپریشن بناتی اس کے دل میں اتر رہی تھی ۔۔ ہمم اب بولو ۔۔۔ عینا کے کہنے پر روحان نے شروع سے لے کے آخر تک ساری داستان سنا دی اور عینا سن بیٹھی رہی سڑ ھیوں سے نیچے آتی آیت کا بھی یہی حال تھااور ساتھ روئے بھی جارہی تھی ۔۔۔ رضا نے آیت کو وہاں کھڑے دیکھا تو جلدی سے اٹھا اور اس تک آیا ۔۔ آپی آپ ٹھیک ہیں ایسے کیوں کھڑی ہیں اور رو کیوں رہی ہیں۔ ۔ روحان اور شایان بھی اس تک آئے بھابھی کیا ہوا ہے آپ کی طبیعت ٹھیک ہے شایان کے کہتے ہی آیت تو روحان اور رضا کے زخم دیکھتی بلند آواز رونے لگی

ان تینوں کو تو ہاتھ پاؤں پھول گے آیت کو ہچکیوں سے روتے دیکھ کے البتہ عینا ایک انچ بھی اپنی جگہ سے ایک انچ نہ ہلی ۔۔ سلطان حال میں داخل ہوا تو آیت کو اس طرح روتے دیکھ کے گھبرا گیا ۔۔ اور بھاگتے ہوئےآیت تک پہنچا ۔۔ سلطان کو دیکھ کے تو رضا اور روحان کو اپنی

قسمت پر رونا آیا ۔۔ کیونکہ سلطان نے سختی سے منا کیا تھا آیت کو بتانے سے۔۔ یو مائی گرل کیا ہوا سلطان آیت تک آتا آنسو صاف کرتے پوچھنے لگا ۔۔ آیت نے ناراض نظروں سے اسے دیکھا آنکھیں ہلکی ہلکی سرخ ہورہی تھی ۔۔ آااا،،آپ نے بھائیوں کو مارا وہ بھی اتنا سخت ۔۔ آیت بول کے پھر سے رونے لگی اور سلطان نے سرخ آنکھوں سے رضا اور روحان کو دیکھا جو بچارے اپنی

نے قسمت کو رو رہے تھے ۔۔ آیو ادھر دیکھو انھوں نے بہت غلط حرکت کی تھی اس لیے میں سزا دی تماس طرح رونا بند کرو ورنہ میں ان کی ہڈیاں توڑنے میں ابھی بھی وقت نہیں لگاوں نے گا ۔۔ سلطان سخت لہجے میں کہا تو آیت فورا چپ ہوئی کہی واقعی سلطان پھر سے مارنا نہ شروع کردے۔ ۔ گڈ گرل ادھرآؤ یہاں بیٹھو اور پانی پیو ۔۔ سلطان نے پکڑ کے صوفے پر بیٹھاتے پانی دیتے کہا ۔۔ آیت نے پانی پیا تو اب کی بار سب کا دھیان عینا کی طرف گیا جو ابھی تک ویسے ہی بیٹھی تھی جیسے کسی گہرے صدمے میں ہو اب کی بار تو شایان کے ماتھے پر بل آئے ۔۔ عینا بچے کیا ہوا ہے سلطان ایک نظر روحان اور رضا کو دیکھتا اس کی طرف بڑھا ۔۔ اور اس کے بعد جو ہوا سب کے تو منہ ہی کھل گے ۔۔ عی

پاگلوں کیا طرح قہقہہ لگاتی ہنسنے لگی ہاہاہاہا ۔۔ او مائی گاڈ تم دونوں ہاہاہاہا ۔۔ عینا ہنستے ہوئے کچھ بولنے لگی پھر ہنسنے لگی اور ہنستے ہنستے نیچے بیٹھ گی ۔۔ خان ولا میں اس وقت صرف عینا کے ہنسنے کی آواز آرہی تھی ۔۔ سب تو منہ کھولے عینا کو دیکھنے لگے آیت کی تو منہ کے ساتھ آنکھیں بھی کھل گی عینا کو اس طرح دیکھ کے ۔۔ عینا تت،،تم ٹھیک ہو۔۔ آیت نے کچھ دیر بعد پوچھا وہ ابھی بھی ہنسے جارہی تھی ۔۔ ہاں آ یو میں ٹھیک ہوں پر انھوں نے سویٹ ڈش کھائی ہاہاہاہا ۔۔ عینا بولتے ہوئے پھر ہنسنے لگنی پراس دفعہ شایان ،سلطان اور عینا بھی ساتھ مسکر پڑے ۔۔ رضا اور روحان کی تو شکلیں رونے والی ہوگی ۔۔ اتنا زیادہ مزاق ان کا آج تک نہیں بنا تھا ۔۔۔ آپی آپ بھی رضا نے آیت کی طرف دیکھتے کہا ۔۔۔ ہاں اب اتنے سویٹ سویٹ گلاب جامن دیکھ کے کسی کو بھی

ہنسی آسکتی ہے ۔۔ آیت کی بجائے عینا ان کے چہرے پر موجود نشان کی طرف اشارہ کرتی بولی۔۔ روحان اور رضا کا دل کررہا تھا کہی ڈوب مریں ۔۔ دونوں ہی پاوں پٹکتے اپنے اپنے کمرے میں چلی گے ۔۔ اور پھر کچھ دیر بعد عینا کی ہنسی کو بریک لگی اتناہسنےسے اس کا چہرا سرخ پڑ گیا تھا ۔۔ یہ منظر شایان کے لیے انتہائی دلکش تھا ۔۔ کھانا کھایا آیو ۔۔ سلطان اب کی بار آیت کی جانب متواجو ہوا۔ جی کھا لیا تھا آپکے لیے لاؤں آیت نے بتاتے ہوئے پوچھا ۔۔ نہیں مجھے ابھی بوکھ نہیں کچھ آفس کا کام رہتا ہے میں وہ کروں گا ۔۔ سلطان کہتے اٹھا پر عینا کی آواز پر قدم روکے ۔۔ بھائی میں نے کچھ بکس لینے مارکیٹ جانا تھا تو کیا میں جاؤں ۔۔۔ عینا کا اس طرح اجازت لینا سلطان کے ساتھ ساتھ شایان کو بھی بےحد اچھا لگا کہ وہ ایک خودسر لڑکی نہیں تھی ۔۔ ہمم آپ چلی جاؤ پرابھی رات ہوگی ہے توا کیلے جانا ٹھیک نہیں اس لیے

شایان کو ساتھ لے جاؤ ۔۔ سلطان کی بات پر تو شایان کی دل کی مراد پوری ہوگی ۔۔ جی بھائی مجھے بھی کچھ کام تھا تو میں چلا جاتا ہوں ۔۔ شایان عینا کے بولنے سے پہلے بول پڑا کہ کہی وہ منع نہ کردے ۔۔ ہمم یہ بہتر ہیں سلطان کہتا آیت کا ہاتھ پکڑتے اپنے کمرے کی طرح چلا گیا ۔۔ چلیں شایان نے سلطان کےجانے کے بعد عینا کو کہا۔۔ جی میں چادر لے کے آئی ۔۔ عینا آہستہ سی آواز میں بولتی اپنے کمرے کی طرف گی ۔۔۔ شایان کے سامنے عینا کی بولتی بند ہوجاتی تھی ایسے عینا کو لگتا تھا کہ شایان کے سامنے اس کی آواز اس کا ساتھ چھوڑ دیتی تھی ۔۔ عینا کے جانے کے بعد شایان مسکراتے ہوئے گاڑی کی جانب بڑھا ۔

***

میرحسن اپنے آفس بیٹھا کچھ کام کررہا تھا جب شمائلہ طوفان بنی اندر داخل ہو ئی ۔۔ جبکہ میر حسن کے ماتھے پر بل آئے ۔۔ شمائلہ بیٹا یہ کیا طریقہ ہے آنے کا ۔۔ میر حسن نے سخت لہجے میں کہا ۔۔ او پلیز ڈیڈی مجھے منیر سیکھانے کی ضرورت نہیں میں نے آپ کو پروفیسر کا بولا تھا مجھے جوس اب چاہیے ا بارے میں۔۔ شمائلہ کی بات سن کے میرحسن نے خود کو نارمل کیاوہ شروع سے ہی ایسی تھی ۔۔ کسی کی نا سننے والی دل کیاتو آرام سے بول لیتی ورنہ نہیں ۔۔۔ بیٹا میں نے امجد کو بولا تھا پتاس کروانے کو ابا طرح کے معاملات اتنی جلدی حل تو نہیں نہ ہوتے ۔۔۔ ڈیڈ مجھے نہیں پتا میں اتنا ویٹ نہیں کرسکتیس آپ ابھی امجد سے پوچھیں ۔۔ شمائلہ نے بلند آواز سے کہا وہ کس قدر بے چین ہورہی تھی کیا حالت دیکھ کے اندازہ لگایا جاسکتا تھا۔۔۔ اوکے بیٹا میں ابھی پوچھتا ہوں آپ ریلیکس رہو ۔۔ میرحسن شمائلہ سے کہتا فون اٹھاتے امجد کو آفس روم میں آنے کا کہا ۔۔ کچھ دیر بعد امجد ان دونوں کے نےسامنےتھا ۔۔ جی سر آپ نے بھول ایا ۔۔ ہاں امجد تم سے میں نے وہ پروفیسر کا پتا لگوا کا کہا تھا ۔۔ میرحسن کی بات سن کے امجد فورا سیدھا ہوا ۔۔ جی سر میں نے پتا کروا لیا ہے پر۔۔ امجد اتنا کہہ کے سر جھکا گیا اسے پتا تھا اگلا جھٹکا میرحسن کے لیے بڑا ہے ۔۔ پر کیا امجد ہمیں صاف صاف بتاو ۔۔ اس بار شمائلہ بولی ۔۔ سر ان کا نام پروفیسر سلطان ہے ۔۔ امجد نے جس انداز میں بتایا میرحسن کو لمحا لگا تھا بات سمجھنے میں ۔۔ پر شمائلہ کے ماتھے پر بل آئے یہ کیا تماشا ہے امجد تم نے اتنے دن میں بس اس کا نام پتا کروایا ہےجو مجھے پہلے پتا ہے ۔۔ شمائلہ نے چیختے ہوئے کہا ۔۔ شمائلہ تم ادھر بیٹھو میں تمہیں بتاتا ہوں امجد تم جاو ۔۔ میرحسن شمائلہ کو بیٹھنے کا کہتا خود بھی اپنی چیئر سے اٹھتا صوفے تک آیا ۔۔ میں یہاں بیٹھنے نہیں آئی اور اس کو جانےکا کیوں بولا۔۔ تم بیٹھو تو سہی بیٹا میں تمہیں سب بتاتا ہوں۔۔ اوکے فائن بتائیں کیا کہنا چاہتے ہیں آپ ۔۔ جس لڑکے کا تم کہہ رہی ہو وہ کچھ دن پہلے شادی کرچکا ہے ۔۔۔ واٹ ڈیڈ آپ پاگل تو نہیں ہوگے یہ کیسے ہوسکتا وہ صرف میرا ہے سنا آپ نے صرف میرا ۔۔ شما ئلہ میرحسن کی بات سنتے ہی اپنی جگہ سے اٹھتی پاگلوں کی طرح چلانے لگی ٹیبل پر ہاتھ مار کے ساری چیزیں بھی نیچے گرا چکی تھی ۔۔ شمائلہ بیٹا یہ کیا پاگل پن ہے سمبھالو خود کو میر حسن نے پکڑ کے اسے بیٹھاتے کہا ۔۔ ہاں ہو گی ہوں پاگل میں پر اسے کسی اور کا نہیں ہونےدوں گی سنا آپ نے ۔۔ وہ وہی آیت اس کی بیوی ہے دیکھ کے آئی ہوں میں اسے جان سے مار دوں گی اسے اسکی ہمت بھی کیسے ہوئی مجھ سے سلطان کوچھیننے کی ۔۔ میں نے کہا تھا اس سے بات کریں اگر آپ دیر نہ کرتے تو وہ آج میرا ہوتا ۔۔ بیٹا وہا یک بہت بڑا بزنس میں ہے ۔۔ وہ کوئی بھی ہو وہ صرف میرا ہے صرف شمائلہ میر حسن کا سنا آپ نے ۔۔ میں اس کی بیوں کو مار دوں گی پھر تو میرا ہوجائے گا نہ ۔۔ ہاں یہ ٹھیک ہے میں اس کی بیوی کو مار کے اسے اپنا بنا لوں گی۔۔ وہ خود سے ہی کہتی اٹھی کہ میر حسن نے زبردستی واپس بیٹھایا ۔۔ شمائلہ بیٹا ریلیکس کیا ہوگیا ہے ہم کچھ سوچتے ہیں تم پانی پیو ۔۔ میر حسن نے اسے پانی پیلا نے کہا تو وہ بیٹھ گی ۔۔ پر دماغ میں مسلسل ایک جنگ جاری تھی ۔۔ تمہیں یاد ہے ہماری ایک فیکٹری میں آگ لگی تھی ۔۔ میرحسن کچھ سوچتے ہوئے بولا ۔۔۔ شمائلہ نے میرحسن کو دیکھا ہمم یاد ہے پراس بات کا ابھی سے کیا تعلق۔ نے ۔ شمائلہ بیزار لہجے میں کہا ۔۔ وہاں آگ سلطان خانزادہ نے ہی لگائی تھی وہ مجھے برباد کردینا چاہتا ہے۔۔ واٹ آپ پاگل تو نہیں ہوگے یہ کیا بولے جارہیں ہیں ۔۔ شمائلہ نے جھٹکے سے اٹھتے کہا نے ۔۔ پھر میرحسن اسے سب سے کچھ شروع سے لے کے آخر تک بتا دیا اب وہ مجھے ہر حال میں برباد کردینا چاہتا ہے ۔۔ شمائلہ کے لیے یہ بات بہت حیران کن تھی کافی دیر وہ ایسے ہی بغیر بیٹھی رہی ۔۔ پھر کچھ سوچتے مسکرائی شیطانی مسکراہٹ ۔۔ میرے پاس ایک حل ہے شمائلہ نے میرحسن کو دیکھتے ہوئے کہا ۔۔ میر حسن نے فورا اسے دیکھا کیا حل ہے تمہارے پاس ۔۔ اگر اس کی بیوی کو میں راستے سے ہٹا دوں تو میں اسے حاصل کرلوں گی اور اگر میںے اسے حاصل کرلیا تو اس کا سب کچھ بھی میرا پھر آپ کو ڈیل بھی مل جائےگی اور طرح آپ کا برنس بھی سیف رہے گا اور میں اسے حاصل کرلوں گی ۔۔۔۔ شمائلہ اپنا پلین بتاتے ہوئےشیطانوں کی طرح ہنسنے لگی ۔۔ میرحسن بھی کافی متاثرہوا ۔۔ پلین تو تمہا سرا اچھا ہے پرا کی بیوی کو مارنا اتنی آسان بات نہیں ہوگی ۔۔ میر حسن نے آخری ڈر بیان کیا ۔۔ آوہو آہ فکر ہی نہ کریں اس کی بیوی بہت معصوم ہے بالکل اللہ میاں کی گائے۔ بات بات پر رونے لگتی ہے اسے راستے سے ہٹا نا میرے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔۔ اوکے میں تمہارے ساتھ ہوں مجھے فخر ہے اپنی بیٹی پر۔۔ میر حسن کو یہ آئیڈیا زبرداست لگا تھا ۔۔ تھینکس اوکے میں چلتی ہوں جلد ہی خوش خبری سناؤں گی آپ کو ۔۔ شمائلہ بائے بولتی بیگ اٹھاتی باہر چلی گی ۔۔ ہاہاہاہا سلطان خانزادہ اب آئے گا مزا ۔۔ میر حسن شیطانی قہقہہ لگاتا پھر سے کام کرنے لگا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.