عینا نیچے آئی تو کچن کی جانب آئی جب اسے یاد آیا
کمرے میں پانی بھی نہیں تھا تو واپس جگ لینے موڑی کہ کسی سے زوردار ٹکر ہوئی وہ اتنی سخت طرح سے ٹکرائی کے آنکھوں کے سامنے تارے نظر آنے لگے
۔۔ شایان جو سلطان کو آفس کے کچھ ضروری پیپر دینے آیا تھا کچن کی لائٹ آن دیکھ نب کے اس جا بڑھا کہ کسی لڑکی کو دیکھ کے رک گیا جو خود سے ہی کچھ
بات کررہی تھی ابھی وہ کچھ کہتا کہ عینا پیچھے موڑی اور سیدھا اس سے ٹکرائی ۔۔۔ عینا اپنا بیلنس برقرار نہ رکھ پائی اور کرنے لگی کہ شایان نے اس کے گرد اپنے بازو کا حصار بنا نے اسے گرنے سے بچایا ۔۔ عینا کسی نامحرم کے اس قدر قریب ہونے پر کاپنے لگی اورخوفزادہ سی اپنی سیاح آنکھیں سے شایان کی ہلکی بھاری آنکھوں میں دیکھنے لگی ۔۔ عینا کی آنکھیں آنسو سے بھر
چکی تھی پر ادھر ہوش کسے تھا وہ تو اس پری پیکر کو دیکھ کے ہی جیسے اپنا آپ بھول گیا۔۔ غییا نے اپنا آپ اس سے چھوڑیا اور اس سے کچھ فاصلے پر کھڑی ہوئی ۔۔ شایان ابھی تک عینا کی گہری سیاح موٹی موٹی آنکھوں کے سحر میں تھا ابھی کوئی اس سے پوچھتا کہ کیا پہلی نظر میں محبت ہو تی ہے تو وہ چیخ چیخ کے ساری دنیا سے کہتا ہاں ہاں پہلی نظر میں عشق ہوتا ہے اس قدر جان لیوا ہوتا ہے کہ دل کرتا اس انسان کو دنیا سے چھپا لے ۔۔۔ آاا،،پ کک ،، کون ۔۔ عینا نےہکلاتے ہوئے پوچھا ۔۔ عینا کی آواز پر شایان ہوش کی دنیا میں آیا اور سب سےپہلے یہی جانا کہ یہ پری پیکر جتنی خوبصورت ہے اس کی آواز بھی اتنی ہی حسین ہے وہ اپنی سوچ پر مسکرا دیا اور دوسری طرف منہ کرکے بالوں میں ہاتھ پھیرتے اپنی اتنی تیز دھڑکنوں کو نارمل کیا اور دوباہ
نے عینا کی طرف موڑا جو اس کے بولنے کا انتظار کررہی تھی ۔۔ آپ کون ہو لٹل فری۔۔ شایان اسے پیار سے مخاطب کیا تو عینا کو لگا اس کی جان نکل جائے گی اگر وہ اس انسان کی تپش دیتی نظروں سے دور نہ ہوئی تو ۔۔۔ ،،،میں سلطان بب،،بھائی کی بہن ۔۔ عینا نے ہلکی سی آواز میں کہا اگر شایان اس کی طرف پوری طرح متواجہ نہ ہوتا کبھی سمجھ نہ آئی ۔۔ پر عینا کی بات پر
حیران ۔۔ بھائی کی بھی کوئی بہن بھی ہے تو پھر میری بھی ۔۔ ابھی وہ اگے سوچتا کہ فورا اپنی ہی سوچ پر لعنت بیجھی ۔۔ استعقراللہ یہ میں کیا سوچ رہا تھا ۔۔ اوکے میں سلطان بھائی کا چھوٹا بھائی ہوں ۔۔ شایان نے اسے اپنا تعارف کروایا ۔۔ ،،،مجھے جانا ہے عینا کو اب اپنا یہاں کھڑا ہونا مشکل لگا ۔۔ جی جائیں نےشایان
ایک سائیڈ پر ہوتے جانے کا راستہ دیا تو عینا بھاگتے ہوئے کمرے کی جانب بڑھی ۔۔ شایان اس کی اتنی سپیڈ دیکھ کر مسکرا دیا ۔۔ اف کیا لڑکی ہے دو منٹ میں میرے دل کی دنیا ہلا دی ۔۔ شایان دل پر ہاتھ رکھتے مسکراتے ہوئے بعد میں اس لٹل فیری کے بارے میں سلطان سے پوچھنے کا ارادہ کرتے اپنے کمرے کی جانب بڑھا ۔۔ عینا بھاگتی ہوئی کمرے میں آئی تو آیت سو چکی تھی تو عینا شکر
ادا کرتی خود کو نارمل کرتے اپنی جگہ پر آکے لیٹ گی اور جلدی ہی نیند نے اسے اپنی آغوش میں لے لیں ۔۔۔ ۔
سلطان رضا اور روحان کو لے کے سیدھا اپنے پرسنل فلیٹ میں آیا اور انھیں باہر نکلنے کا اشارہ کیا ۔۔ تو دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے باہر نکلے۔۔ بب،،بھائی ہم یہاں کیوں آئے ۔۔ روحان نے اپنے ذہن میں آتا سوال آخر پوچھ ہی لیا ۔۔ سلطان اس کے طرف دیکھ کے مسکرایا تم دونوں کب سے ادھر ہو تھک گے ہوگے اور بھوک بھی لگی ہوگی تو سوچا کھانا کھا لو پھر چلتے ہیں گھر ۔۔۔ پپ،،پر بھائی ہم گھر جاکے کھالیتے رضا کو سلطان سے اچھی وائبر نہیں آرہی تھی اس لیے بولا ۔۔ آیو جاگ رہی ہوئی تو تم دونوں کو ایسے دیکھ کے پریشان ہوجائے گی اس لیے میں نے کھانا آڈر کر دیا ہے تو آجاؤ دونوں ۔۔ سلطان نارمل انداز میں نب کہتا آگے بڑھ گیا ۔۔ روحان رضا کی جا
کھسکا۔۔ رضا مجھے بھائی کے ارادے ٹھیک نہیں لگ رہے۔ ۔
روحان نے روتی شکل بنا کے کہا ۔۔ مجھے بھی پر کیا
کرسکتے ہیں اس لیے چلو رضا روحان کا ہاتھ پکڑتے اندر کی جانب بڑھا ۔۔ وہ فلیٹ میں داخل ہوئے تو سلطان کھانا پلیٹ میں نکال نے رہا تھا بیٹھو میں کھانا لگاتا ہوں ۔۔ سلطان ان دونوں کو بیٹھنے کا اشارہ کرتا کھانا ٹرے میں رکھنے لگا ۔۔۔ رضا مجھے کچھ ہورہا ہے روحان نے ایسے منہ بنا کے کہا جیسے ابھی رو دے گا ۔۔ رضا نے اس کی طرف دیکھا ۔۔ یہ بات وہ سب کچھ کرنے سے پہلے سوچنی چاہیے تھی ۔۔۔ سلطان نے ٹیبل پر کھانا لگایا ۔۔ آجاو کھانا کھاو۔۔ سلطان نے کہا تو مرتے کیا نہ کرتے دونوں ٹیبل تک گے اورکھانا پلیٹ میں نکالنے لگے ۔۔ اور سلطان صوفے پر بیٹھے موبائل یوز کرنے لگا ۔۔ روحان ابھی پہلا نوالا کھا تاکہ رضا کی بات پر رک گیا ۔۔ روحان کہیں اس میں زہر تو نہیں۔ ۔ رضا کی بات پر روحان کبھی رضا کا منہ دیکھتا تو کبھی نوالے کو ۔۔ رضا ہس دیا چل کھا لے اب بھائی اتنے بھی ظالم نہیں رضا نے کہتے ہوئے کھانا شروع کیا تو روحان بھی کھانے لگا ان دونوں کو واقعی
بہت بھوک لگی تھی ۔۔ کھانا کھانے کے بعد دونوں صوفے پر بیٹھ گےاور سلطان کود یکھنے لگے ۔۔ اوو تم لوگوں نے کھانا کھا لیا روکو میں سویٹ ڈش لاتا ہوں ۔۔۔ جی بھائی لے آئیں میرا واقعی بہت دل کررہا تھا ۔۔ روحان اب سلطان کے انداز پر نارمل ہوگیا تھا اس لیے عام سے لہجے میں بولا رضا بھی کچھ حد تک ریلیکس ہوا ۔۔ ہاں ہاں تم رکو میں ابھی لے کے آیا ۔۔ سلطان کہتا کچن کی جانب بڑھا ۔۔ سلطان واپس آیا تو رضااور روحان کو اپنے پیروں سے جان نکلتی محسوس ہوئی۔۔ سلطان ہاتھ میں چار فٹ کا ڈنڈاجس پر بلیک کلر کی ٹیپ لگی تھی پکڑے کھڑا تھا ۔۔ رضا اور روحان اٹھے کہ سلطان نے کھینچ کے شیشے کی ٹیبل پر ڈنڈا مارا ۔۔۔ شیشے کی ٹیبل چکنا چور
ہوگی اگر زندگی چاہتے ہوتو بیٹھ جاؤ سلطان چہرے پر
خطرناک تاثرتھے ۔۔ رضا اور روحان فورا بیٹھ گے ان کا رنگ سفید ہوا انھیں اپنے سامنے موت دیکھائی دے رہی تھی ۔۔ سلطان بھی ان کے سامنے صوفے پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھا ڈنڈا ابھی بھی ہاتھ میں تھا ۔۔ اب بتاو کیا کرنے کے تھے سلطان نے اپنی سرخ آنکھیں ان دونوں پر گا ڑتے کہا پر دونوں چپ بیٹھے تھے ۔۔ بتاؤ کیا کرنے کے تھے اب کی بار سلطان نے گرجدار میں کہاتو دونوں کے پسینے چھوٹ گے اور پھر طوطے کی طرح روحان نے بتا دیا کہ وہ کیسے پیپر لینے گےاور پھر پو لیس آگی ۔۔ سلطان کو بتا کہ دونوں نے سر جھکا لیے۔ ۔ تم دونوں شام ٹائم خان ولا سے گے تھے جب کے یہ سب آج ہوا تو رات کہا رکے ۔۔ سلطان کے اگلے سوال پر دونوں کے گلے خشک ہوئے ۔۔ بھائی ہو سٹل ابھی رضا اتنا بولا کہ سلطان نے ایک بار پھر ڈنڈا زور سے زمین پر مارا کے ایک دفعہ تو دونوں اپنی جگہ سے اوچھلے۔۔ مجھے صرف سچ سننا ہے سلطان
پھر بولا ۔۔ بھائی روحان کے دوست کے گھر ۔۔ رضا نے ہلکی سی آواز میں کہا ۔۔ دوست لڑکی یا لڑکا سلطان کے اگلے سوال پر دونوں چونکے ہم راستے میں مر کیوں نہیں گے روحان نے دل میں سوچا ۔۔ اللہ کرئے آفیسر جبار تیری بیوی تجھے چھو نےڑ کے چلی جائے ۔۔ رضا بھی دل میں آفیسر کو کوسا ۔ ۔ ۔۔ میں نے کچھ پوچھا ہے سلطان نے دوبارہ سنجیدہ لہجےمیں کہا ۔۔۔ لل،،للل،،لڑکی روحان نے آخرکار بول ہی دیا اور اس کے بعد سلطان کے فلیٹ سے بیس منٹ روحان اور رضا کے چیخنے چلانے کی آوازیں آتی رہیں ۔۔ سلطان نے دونوں کو اتنا مارا کہ دونوں کے
جسم کا ایک ایک حصہ درد کرنے لگا ۔۔ بھائی پلیز معاف کردیں اب سے کبھی نہیں کریں گے ۔۔ جی بھائی آخری دفعہ معاف کردیں۔ ۔ روحان بولا تو رضا بھی فورا بولا۔
۔ ہمم آج کے بعد کچھ بھی کیا تو زندہ نہیں چھوڑوں گا ۔۔ ج،،،جی بھائی دونوں نے ایک ساتھ کہا تو سلطان پیچھے ہٹا ۔۔ جاؤ فریش ہوکے آؤ پھر گھر چلتے ہیں سلطان کے کہنےپر دونوں تیر کی تیزی سے کمرے میں گئے۔ ۔ اور جاتے ہی بیڈ پر لیٹے ۔۔ ۔ رضا میرے جسم سے جان نکل رہی ہے ر نے وحان درد سے کراہتے کہا ۔۔۔ مجھے کون سا مزا آرہا ہے رضا نے بھی برا سے منہ بناتے کہا روحان کے ہونٹوں اور رضا کی ناک سے خون نکل رہا تھا دونوں کے ہاتھ پاوں
نےپر سرخ لکریں تھی جو ایک دو دن میں نیل کی شکل اختیار کرجاتی ۔۔ ہائے آج بھائی ہمیں قبر میں پہچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔ ۔ چلو اٹھو یہ شکل صاف کرو اس سے پہلے بھائی اور بگا نےڑ دیں رضا کہا تو روحان واشروم کی جانب بڑھا۔۔ اور پھر کچھ ہی دیر بعد دونوں
خان ولا تھے وہ دونوں آتے ساتھ ہی اپنے کمرے کی جانب بڑھ گے ابھی وہ اپنی سوجی ہوئی شکل کسی کو بھی دیکھانے کے لائق نہیں تھے
سلطان اپنے کمرے میں آیا تو خالی کمرہ دیکھ کے اس کا موڈ مزید خراب ہوا ۔۔ پھر عینا کے کمرےکی طرف بڑھا اسے پتا تھااس کی انوسینٹ بیوی ادھر ہی سو رہی ہوگی ۔۔ اس نے عینا کے کمرے کے باہر رک کر دروازہ
ناک کیا ۔۔ عینا دروازہ کی آواز سن کے فورا اٹھی اس کی نیند بہت کچی ہے اس لیے جلری سے اٹھی سر پر سکاف لیتی دروازہ کھولا ۔۔ سلطان کو باہر دیکھ کے حیرت ہوئی ۔۔ بھائی آپ اس وقت ۔۔ سوری گڑیا نےاس وقت ڈسٹرب کیا ۔۔ اٹس اوکے بھائی آپ کو کچھ کام تھا ۔۔ ہمم کیا آیو یہاں ہے سلطان بے چینی سے پوچھا ۔۔ جی بھائی وہ باتیں کرتی کرتی یہاں ہی سو گی ۔۔ عینا نے راستے سے ہٹتے آیت کو دیکھتے کہا تو سلطان نے آگے بڑھ کے آیت کواٹھا اور باہرکی جانب بڑ ھا ۔۔ اوکے گڑیا گڈ نائٹ اب آرام سے سو جاؤ۔۔ سلطان عینا سےکہتا اپنے کمرےکی طرف چل دیا ۔۔ عینا کا تو منہ کھل گیا سلطان کی حرکت پر پھر مسکراتے ہوئے دروازہ بند کرتی دوبارہ سو گی ۔۔ سلطان نے کمرے کے سامنے رک کے پاؤں سے دروازہ کھولا اور آیت کو بیڈ پر لٹایا اور اور اس پر سے چادر درست کرتے اپنے کپڑے لیتے فریش ہونے چلا گیا۔
۔ کچھ دیر بعد واپس آیا تو آیت اسے طرح سوئی ہوئی تھی آیت کو دیکھ کے اس کے پورے دن کی تھکن اتر گی ۔۔ مائی انوسینٹ وائف ۔۔۔ سلطان مسکراتے ہوئے کہتے لائٹ بند کرتا اپنی جگہ پر لیٹ گیا اور جلد ہی نیند کی وادیوں میں چلا گیا
***
..13
آیت کی صبح آنکھ کھولی تو خود کو اپنے کمرے میں دیکھ کے ناسمجھی سے خود کود یکھا پھر سلطان پر نظر پڑی تو سارا معاملہ سمجھ چلی اور شرماتے ہوئے مسکرا دی وہ بےخودی میں اسے بس دیکھے جارہی س تھیا میں کوئی شک نہیں تھا کہ وہ ایک خوبصورت مرد تھا اور آیت کے بقول وہ خوبصورت شکل کے ساتھ ایک خوبصورت سیرت کا بھی مالک تھا ۔۔۔ سلطان کو دیکھ کے آیت کو بے اختیار خود پرس رشک آیا انے ہاتھ بڑھا کے سلطان کے ماتھے سے بال ہٹائے۔ ۔ آپ بہت اچھے ہیں اور صرف میرے ہیں آیت نے سلطان کی بند آنکھوں کی پلک یوں کو چھوتے ہوئےکہا آیت کو سلطان کی یہ گھنی پلکیں بہت پسند تھی پر اسے وہ سلطان کے ہوش میں ہوتے ہوئے نہیں چھو سکتی تھی اس لیے اس کے سوتے ہوئے ہی اپنی خواہش پوری کی ۔۔ سلطان آیت کے لمس پر ہی جاگ گیا تھا پر۔ آنکھیں بند ہی رکھی اور آیت کے الفاظ نے سلطاس نےن کو مسکرانے پر مجبور کر دیا ۔۔ وہ اس کے لیے ٹچی ہورہی تھیا آنکھیں کھولی تو نظریں آیت سے ملی جو اس پر جھکی اس کو دیکھ رہا تھی سلطان کے جاگنے پر آیت کی چیخ نکلی اور منہ پر ہاتھ رکھ کے پیچھے ہوئی ۔۔ سلطان نے اپنی ہنسی بڑی مشکل سے ضبط کی ۔۔۔ آاا،،آپ جاگ رہے تھے لو۔۔ آیت نے اسے گھورتے ہوئے کہا ۔۔ ہاں میں اپنی بیوی کی باتیں سن رہا تھا سلطان با ں میں ہاتھ پھیر تے بیٹھ گیا ۔۔ آپ بہت برے ہیں ایسے کون کرتا ہے میں ڈر گی ۔۔ آیت نے منہ پھو لاتے کہا ۔۔ سلطان نے آیت کا ہاتھ پکڑا پر میں نےتو سنا تھا کہ میں اپنی بیگم کوبہت اچھا لگتا ہو نے ں سلطان مسکراہٹ دبا کے کہا ۔۔ سلطان کے کہنے پر آیت گڑبڑا گی ۔۔ اور سلطان کے کندھے پر تھپڑ رسید کیا ۔۔ آپ نے میری باتیں سنی ۔۔ آیت اب رونے والی ہوگی تو سلطان بھی فورا سیدھا ہوا ۔۔ مائی گرل اس میں رونے والی کیا بات ہے سلطان نے اسے قریب کرتے ہاتھ کی انگلیوں سے کھیلتے کہا ۔۔۔ آپ کو میری پرسنل باتیں نہیں سنی چاہیے آیت نے منہ بناتے کہا ۔۔ سلطان کا اس کا پرسنل کہنے پر ہنسی آئی پر ضبط کرگیا اب مزید آیت کو ناراض نہیں کرسکتا تھا ۔۔ اوکے اب نہیں سیز کا تمہاری پرسنل باتیں ۔۔ سلطان نے پرسنل پر زور دیتے کہا تو آیت نے گھورا ۔۔۔ سوری بولیں آیت نے گھورتے کہا ۔۔ سلطان نے اس کی طرف دیکھتے آئبروآچکی کے دیکھا ۔۔۔ کیا؟ کریں سوری آپ کی غلطی تھی بلکہ آیت نے اسے ڈبل گھورتے کہا وہ اب سلطان سے باکل بھی نہیں گبھراتی نہیں تھی اب وہ ہر بات پر ضد اور لاڈ اٹھونےکی عادی ہوگی تھی جو سلطان دل جان سے اٹھاتا تھا ۔۔ اور سوری سلطان نے گہری نظروں سے دیکھتے کہا تو آیت گھبرا گی چلیں چھوڑیں میرا ہاتھ میں نے یونی کے لیے تیار ہونا ہے آیت اس کی نظروں سے کنفیوز ہوتی بولی ۔۔ یہ تو میں نے ساری زندگی کے لیے پکڑا ہے سلطان نے محبت بھرے لہجے میں بولا ۔۔ ابھی کے لیے چھوڑیں دے نہ میں لیٹ ہوجاؤ گی ۔۔۔ اوکے بٹ ایک شرط پے۔۔ سلطان کے کہنے پر آیت نے ناسمجھی سے سلطان کو دیکھا ۔۔ کیا ؟؟ آیت نے گھو رتے ہوئے پوچھا۔۔ تمہیں اپنا یونی میں خیال رکھنا ہوگا اور کچھ بھی ہو مجھ سےہر بات شیئر کرنی ہے اور رونا تو بالکل بھی نہیں ہے نہ کسی سے ڈرنا نہیں ہے ۔۔ پرا مس کرو سلطان نے ہاتھ دباتے کہا ۔۔ اوکے پرا مس میں ایسے ہی کروں گی ۔۔۔ گڈ گرل چلو جاؤ تیار ہوجاؤ پھر ناشتہ کرتے ہیں نیچے سب انتظار کر رہے ہوں گے ۔۔ سلطان نے ہاتھ چھوڑتے کہا تو آیت سر ہلاتے فریش ہونے چلی گی ۔۔ آیت تھوڑی دیر تک باہر آئی تو سلطان بھی فریش ہونے چلا گیا آج وہ کچھ پہلے کی نسبت پرسکون تھا وجہ آیت کا سارا دن اس کے سامنے رہنا تھا ۔۔ اور پھر دونوں تیار ہوکے نیچے آئے سلطان نے آیت کا ہاتھ تھام رکھا تھاس سلطان ا وقت بلیک پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھا اور آیت بھی بلیک قمیض شلوار پہنے ہوئے تھی سر پر اچھے سے سکاف لے رکھا تھا۔ ۔ اسلام علیکم۔۔ وعلیکم اسلام کیا حال ہے بھائی ۔۔ ۔ سلطان اورآ یت نے بلند آواز میں کہا تو شایان نے جواب دیتے خیریت پوچھی ۔۔ اللہ کا شکر ہے، تم کب آئے ۔۔۔ سلطا نے ن آیت کی چیئر پیچھے کرکے اسے بیٹھنےکااشارہ کرتے پوچھا ۔۔ بھائی میں تو رات کو آیا تھا آپ تھے نہیں تو روم میں چلا گیا ۔۔۔ ہمم روحان اور رضا کا معمولی سا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا اس لیے وہاں گیا تھا ۔۔ سلطان کی بات سن کے آیت اور شایان نے اسے فورا دیکھا ۔۔ آپ نے بتایا کیوں نہیں کہا ہیں بھا ئی ۔۔ آیت نے فورا فکرمندی سے پوچھا ۔۔ آیو وہ بالکل ٹھیک ہیں بس معمولی سی لگی نے تھی وہ دیکھو آگے سلطان پیچھے اشارہ کرتےکہا جہاں روحان اور رضا آرہے تھے ۔۔ اسلام علیکم۔۔ وعلیکم اسلام بھائی آپ ٹھیک ہے۔۔ آیت اپنی جگہ سے اٹھتی انھیں دیکھتی پوچھنے لگی جن کامنہ سوجھا ہوا تھا با زو وغیرہ پر پٹی باندھی ہوئی تھی ۔۔ جی آپی ہم ٹھیک ہیں آپ ٹینشن نہ لیں رضا نے آیت کو اتنا فکر مند دیکھ کے ریلکس کیا ۔۔ کیسے نہ لوں ٹینشن دیکھو کتنی زیادہ لگی ہے ۔۔ آیت روحان کو دیکھ کے رونے لگی اور رضا ،روحان کے تو ہاتھ پاوں پھولے ۔۔ انھیں اندازہ تھا کہ سلطان اگر کچھ چیز اس دنیا میں برداشت نہیں کرسکتا تو وہ آیت کے آنسو تھے ۔۔ آیت روتے دیکھ کے سلطان تڑپ اٹھا آیو مائی گرل وہ ٹھیک ہیں کچھ دن تک بالکل ٹھیک ہوجائیں گے ۔۔۔ سلطان نے رضا اور روحان کو گھورتے ہوئےکہا اور آیت کو چیئر پر بٹھایا ۔۔ پپ،،پر بھائی ۔۔۔ آپی ہم ٹھیک ہیں ڈاکٹر سے بھی چیک کروایا تھا اب آپ اس طرح روئیں گی تو پھر ہماری بھی نے طبیعت خراب ہوجائے گے اس لیےچپ کریں پلیز ۔۔ روحان نے سمجھا والے انداز میں کہا تو آیت فورا چپ ہوگی جیسے واقعی اس کے رونے سے وہ بیمار ہوسکتے ہیں۔ ۔ تھنک یوں اب ناشتہ کریں ۔۔ رضا نے پلیٹ میں کھانا ڈال کےبآیت کے سامنے رکھتے کہا ۔۔ ۔ عینا نہیں آئی آیت کو اب عینا کی یاد آئی تو شایان بھی پوری طرح آیت کی جانب متواجو ہوا اسے اتنا تو علم ہو گیا تھا کہ آیت کل والی پری پیکر کے بارےمیں ہی پوچھ رہی ہے ۔۔ وہ کون ہے روحان نے سلطان اور آیت کی طرف دیکھتے کہا ۔۔۔ وہ ۔۔ آیت ابھی کچھ کہتی کہ سلطان بول پڑا آیو تم جا کے عینا کو لے آو میں بتا تا ہوں ۔۔ جی آیت سلطان سے کہتی عینا کے کمرےکی طرف چل دی۔ ۔ اور شایان،رضااور روحان تینوں سلطان کی طرف دیکھنےلگے اور پھر سلطان نے سب کچھ بتایا کہ وہ آیت کی یونی دوست ہے اور پھر کیسے ملی اور کیا ہوا ۔۔ اس کے بارے میں جان کے سب کو افسوس ہوا اور شایان تو سوچ کے رہ گیا کہ کتنا کچھ اس پری نے سہا ہے ۔۔ اب سے عینا یہاں ہی رہے گی تو آیت کی طرح اس کا خیال رکھنا بھی تم لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔۔ جی بھائی روحان اور رضا فورا بولے ویسے بھی ابھی تک ان کا کل والا درد نہیں گیا تھا اب دوبارہ کوئی الٹی بات کرکے خود کو قبر میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے ۔۔ بھائی آپ اچھی ڈرائنگ کرلیتے ہیں شایان روحان اور رضا کو دیکھتے مسکراتے ہوئے بولا اسے دیکھتے ہی سمجھ آگی تھی ان دونوں کی سلطان کے ہاتھوں ٹیونگ ہوئی ہے ۔۔ روحان اور رضا نے منہ بنایا شایان کی بات پراور سلطان ہس دیا ۔۔ تب ہی آیت اور عینا آتی ہوئی دیکھائی دی۔ اسلام علیکم عینا سب کو سلام کرتی آیت کے ساتھ والی چیئر پر بیٹھی ۔۔ وعلیکم اسلام آپ کو دیکھ کے تو ایک ہی بات منہ سے نکلتی ہے جسٹئک لوکنگ لا آواؤ۔۔۔ روحان نے عینا کو دیکھتے کہا تو سب مسکرا دیے اور عینا نے سر جھکا لیا۔ میرا نام روحان ہے اور میں سلطان بھائی کا چھوٹا بھائی ہوں۔ ۔ ویسے تو آپ ہم سے چھوٹی ہیں بٹ آپ آپی کی فرینڈ ہیں تو ہم آپ کو آپی بول سکتے ہیں۔۔ روحان نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہاتو عینا نے سر اٹھا کے اسے دیکھا ۔۔ جی آپ مجھے کچھ بھی بول سکتے ہیں عینا نے مسکراتے ہوئے کہا ۔۔ اوو اب آپ آگی ہیں نہ تو اب ہم چاروں مل کے بہت سارے مزے کریں گئے ۔۔ روحان عینا کو دیکھتے گرمجوشی سے بو لا ۔ ہم چاروں ؟ ؟ عینا نے سوالیہ نظروں سے پوچھا ۔۔ اوہو مطلب میں آپ آیت آپی اور رضا میرے جگر کا ٹکرا روحان نے رضا کے منہ پر پیار کرتے کہا تو رضا نے پیچھے دھکا دیا ۔۔ پیچھے ہو گد ھے۔ رضا منہ صاف کرتا بولا اور ان دونوں کی حرکت پر سب کھل کے ہنسے ۔۔ او مائی گاڈ رضا بھائی آپ کا فیس دیکھنے والا تھا ۔۔ آیت پیٹ پر ہاتھ رکھتی ہنستے ہوئے بولی ۔۔۔ رضا نے منہ بنایا ۔۔ اوکے اوکے اب بہت ہوئی باتیں چلو سب ناشتہ کرو ۔۔ سلطان نے سب کو کہا تو سب ناشتہ کر نے لگے ۔۔۔۔۔ شایان تم فائل لے کے آئے ہو سلطان نے ناشتہ کرکے شایان سے پوچھا ۔۔ جی بھائی لے آیا تھا۔ اوکے تو کیا تم واپس جارہے ہو گاؤں ۔۔۔ نہیں بھائی ارادہ تو تھا چلا جاؤں گا پر اب نہیں جا رہا کچھ دن روکو گا ۔۔ شایا نے ن عینا کو دیکھتے سلطان کو جواب دیا ۔۔ شایان کا اس طرح اپنی طرف دیکھ کے جواب دینا عینا کی ڈھرکنیں بڑھا گیا ۔۔ اوکے ۔۔ پھر ناشتہ کرکے سلطان آیت اور عینا کولے کے یونیورسٹی چلا گیا ۔۔ شایان اور رضا آفس چلے گے اور روحان کے کیونکہ ابھی پیپر میں ٹائم تھااس لیے دوبارہ روم میں جا کےسو گیا پڑھائی تو پیپر سےایک رات پہلے کرتا تھا ۔۔ عینا اور آیت یونی آئی تو سیدھی کلاس میں چلی گی اور سلطان کا پہلا لیکچر فری تھا اس لیے اپنے آفس چلا گیا ۔۔ عینا میں نے آگے نہیں بیٹھنا ۔۔ عینا پہلے نمبر پر بیٹھنے لگی تو آیت نے فورا کہا ۔۔ آیت شائد تم بھول رہی ہو پروفیسر نے تمہیں آ کے بیٹھنے کا بولا تھا ۔۔ عینا نے آیت کو سلطان کی بات یاد کروائی جب اس نے آیت کو شمائلہ کی جگہ بیٹھنے کا کہا۔ ۔ نہیں مجھے نہیں پتا تم پیچھے آو ۔۔ آیت نے ضدی انداز میں کہا ۔۔ اوکے عینا نے ہار مانتے کہا اور دونوں پیچھے بیٹھ گی توکچھ دیر بعد شمائلہ آکے پہلے نمبر پر بیٹھ گی۔ ۔ اسلام علیکم ایوری ون ۔۔۔ سلطان نے کلاس میں داخل ہوتے سلام کیا ۔۔ چہرا ہر قسم کے تاثرات سے عاری تھا پر آنکھیں اپنی آیو کو ڈھونڈ رہی تھی جو آخری سیٹ پر عینا کی طرف بیٹھی تھی اور سلطان کے دیکھنے پر باہر دیکھنے لگی۔ سلطان کو برا لگا اس طرح آیت کا انگور کرنا پر پھر کلاس کی جانب متواجو ہوا ۔۔ تو کلاس آج میں آپ کو کچھ ضروری کوسچن نوٹ کرواں گا اور آپ دیکھ لیں کچھ سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیں کل ٹیسٹ ہوگاجس کا ٹھیک نہ ہوااس کو بیس دفعہ لکھنا ہوگا ورنہ میری کلاس میں نہیں بیٹھے گا ۔۔ سلطان نے سخت لہجے میں کہا انے ور پھر سمجھا لگا ۔۔ آیت تو آنکھیں کھولے اسے دیکھنے لگی ۔۔۔ عینا اتنا بڑا ظلم کیسے کرسکتے ہیں یہ ۔۔ آیت کے کہنے پر عینا کی ہنسی چھوٹی ۔۔ اس وقت سلطان بھائی تمہارے وہ نہیں ہیں بلکہ پروفیسر ہیں ۔۔ عینا کے کہنے پر آیت نے منہ پھولایا ۔۔ مجھےکچھنہیں آتا عینا ۔۔ آیت نے بچارا سے منہ بنا یا ۔۔ تو اس میں کیا بڑی بات ہے گھر جاکے سمجھ جانا ۔۔ عینا کی بات پر آیت کوئی جواب دیتی کہ سلطان کی آواز گونجی۔۔ یو اسٹینڈ اپ ۔۔ سلطان نے دونوں کی طرف اشارہ کرتے کہا تو دونوں کھڑی ہوگی۔۔ آپ کو کچھ پو چھنا ہے سلطان نے دونوں کو دیکھتے کہا ۔۔ نن،نہیں آیت نے حوصلہ کرتے جو اب دیا اس وقت وہ بالکل پہلے والا کھڑوس سا پروفیسر لگ رہا تھا ۔۔ تو پھر آپ دونوں ایک دوسرے سے ایسی کون سی باتیں کررہیں تھی کہ لیکچر ختم ہونےکا انتظار نہ کرسکی ۔۔ سلطان نے سخت لہجے میں کہا۔ ۔ سوری پروفیسر ۔۔ تو آیت نے نم آنکھوں سے اسے دیکھا اور عینا نے بات سمبھلتے سوری کہا ۔۔ بیٹھ جائیں اب مجھے لیکچر کے دوران آواز نہ آئے ۔۔ سلطان نے آیت کو دیکھتے کہا اسے پتا تھا اب آگر ایکس نے بھیا بات کی تو آیت رونے لگے گی اس لیے بیٹھنے کا بول کے پھر سے سمجھانے لگا۔ ۔ لیکچر آف ہونے پر سلطان ایک نظر آیت کو دیکھتا جو منہ بنائے بیٹھی تھی اور پھر آفس چلا گیا14..
سلطان کے جانے کے بعد آیت کافی دیر منہ بنا کے بیٹھی
رہی ۔۔ اب تمہیں کیاہوا ہے آیت کو اس طرح منہ بنائے
دیکھ کے عینا بولے بغیر نہ رہ سکی ۔۔ پروفیسر نے سب کےسامنے ڈانٹا اور تم اب بھی پوچھ رہی ہو کیا ہوا ۔۔ آیت نے منہ پھولاتے کہا ۔۔ تواس میں کیا بڑی بات ہے وہ تو پہلے بھی ہو چکی ہے ۔۔ عینا نے نارمل انداز میں کہا جیسے کوئی بڑی بات نہیں ۔۔ عینا کی بات پر آیت نے گھورا ۔۔ تب تو ہم انھیں جانتی نہیں تھی پر اب تو میرے ۔۔ ابھی آگے بولتی کے خود ہی بولتے بولتے چپ ہوگی اور عینا کو دیکھا جو کے پہلے اپنی ہسی دبا رہی تھی پر اب آیت کے رکنے پر زرو دار قہقہہ لگاتی ہنسے لگی۔ کیا آیت کیا لگتے ہیں تمہارے ۔۔۔ عینا نے ہنستے ہوئے پوچھا ۔۔ دفعہ ہو جاؤ یہاں سے عینا تم کتنی بےشرم ہو آیت نے عینا کے کندھے پر تھپڑ رسید کرتے ہوئےکہا ۔ میں بےشرم ہوں کہ تم ضرورت سے زیادہ ہی شرماتی ہو۔۔ تم ابھی تک بھائی کو پروفیسر کہتی ہو۔ یار وہ تمہارے
شوہر ہیں تم نام سے بولایا کرو نہیں تو اوجی ،وہ جی بول لیا کرو ۔۔ عینا نے پھر سے شرارت سے کہا ۔۔ تم بہت ہی بےشرم ہو عینا ۔۔ آیت روہانسی ہوتی کہنے لگی ۔۔ اچھا اچھا اب رونے مت لگ جانا تم جا کے خود پوچھ لو بھائی سے کہ کیوں ڈانٹا ہے اپنی بیوی کو ۔۔ عینا نے شروع سے
سریش پر آخر میں پھر سے شرارت سے کہا ۔۔ دفع ہوجاؤ عینا نہایت ہی بدتمیز ہو آیت اسے اٹھتے کہا اور بکس اٹھاتی باہر کی طرف چل دی۔۔ ارے یہ تو بتاتی جاؤ اپنے سائیاں جی کے پاس جارہی ہو کیا ۔۔ عینا نے پیچھے سے پھر آواز لگائی ۔۔ نہیں جہنم میں آیت ہاتھ سے لعنت سے اشارہ کرتے باہر چلی گی تو عینا بھی ہنستے ہوئے اپنی بکس اکٹھی کرنے لگی۔ ۔