Chapter 9: ان لوگوں نے رات کو نکلنا تھا

ان لوگوں نے رات کو نکلنا تھا گاؤں کے لیے اس لیے ناشتے کرنے کے بعد بالاج ملک کے پیلس چلا گیا تھا کیونکہ رات دیر واپسی کی وجہ سے گاڑی وہ لے آیا تھا اس لیے اب اسے جا کر گاڑی اور چابی واپس کر کے آنی تھی وہ پیلس کے ہال میں پہنچا تو سامنے ہی صوفے پر انور ملک بیٹھے آنکھوں پر چمسہ لگائے اخبار پڑھنے میں مصروف تھے - اسلام علیکم سر ! بالاج کے بلند آواز سلام پر انہوں نے مسکرا کر اسے دیکھا تھا - واعلیکم اسلام ! کیسے آنا ہوا بالاج خان ؟؟

آج سے تو تمہاری چھٹیاں نہیں تھیں ؟؟ انور ملک نے اخبار سائیڈ پر رکھتے کہا جس پر بالاج مسکرایا تھا جی سر بس وہ رات کو گاڑی لے گیا تھا وہی واپس کرنے آیا تھا - بالاج نے مسکرا کر جواب دیا تھا کیا ضرورت تھی بیٹا اس کی - تم اپنے ساتھ ہی لے جاتے گاڑی ویسے بھی گھر میں اتنی گاڑیاں ہیں تو انور ملک کے کہنے پر وہ دل سے مسکرایا تھا - نہیں سر اس کی ضرورت نہیں ہے - اس نے انکار کیا جبکہ اس کے انکار کو انور ملک نے کوئی بھاو نہ دیا تھا - نہیں خان اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے تم نے اپنی بہن کے ساتھ جانا ہے تو بس میں کہاں خوار ہو گے - جاو لے جاو گاڑی اور ہاں میں انکار نہیں سنوں گا - انور ملک نے تو جیسے بات ختم کی تھی ابھی بالاج پھر سے انکار کرتا کہ ہیل کی ٹک ٹک پر ان دونوں نے سیڑھیوں کی جانب دیکھا جہاں سے دیا اتر رہی تھی - وہ ان کے قریب آتی انور ملک کے ساتھ بیٹھی تھی صوفے پر خان تم نے آج اپنا گارڈ والا یونی فورم نہیں پہنا ؟؟ خیر چھوڑو تم اسے بس جلدی سے گاڑی نکالو مجھے میری دوست کی طرف جانا ہے دیا کے کہنے پر انور ملک اور بالاج دونوں نے اسے دیکھا تھا - بالاج کو اسے دیکھ خوشی ہوئی تھی کہ سدھر گئی وہ ایک رات میں مگر کون جانتا ہے کہ اندر کیا چل رہا تھا اس کے دل کی خاموشی پہ نہ جا! !

راکھ کے نیچے آگ لگی ہے! !

دیا جان خان تو چھٹیوں پر ہے ایک ہفتے کی - انور ملک کی بات پر اس نے پہلے خان کو حیرت سے دیکھا پھر انور ملک کو - کیوں چھٹیوں پر کیوں ؟؟ اس نے نا سمجھی سے پوچھا - اچھا سر میں چلتا ہوں انور ملک کے جواب دینے سے پہلے ہی خان وہاں سے اجازت لیتا چلا گیا تھا - کیونکہ بیٹا وہ اپنے گاؤں جا رہا ہے - انور ملک کے جواب پر دیا ایک دم کھڑی ہوئی تھی - کس کی اجازت سے جا رہا ہے وہ ؟؟ کس نے دی اسے جانے کی اجازت ؟؟

سپ دیا نے غصے سے پوچھا - کل رات ایسی چوئبسن میں بالاج نے بتایا تھا اسے کہ وہ اس کی بات پر غور نہ کر سکی - کیا مطلب کس نے دی ؟؟ میں نے دی ہے - انور ملک نے نا سمجھی سے کہا جبکہ دیا کو سمجھ نہیں آ رہا تھا وہ کیا کرے کیوں دی اجازت اسے ؟؟ وہ اب واپس نہیں آئے گا دیکھ لینا آپ - وہ پاگل یونے کے در پر تھی - کیوں نہیں آئے گا بیٹا ؟؟ آئے گا وہ ضرور آئے گا - انور ملک کو تو دیا کی کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی - وہ نہیں آئے گا ڈیڈ دیکھ لینا وہ مجھ سے دور جانے کے لیے جا رہا ہے - پلیز اسے روکیں - پلیزز ! وہ جان بوجھ کر جا رہا ہے تاکہ مجھ سے پیچھا چھوٹے اس کا - وہ دیا کو چھوڑ کر اس سے جان چھوڑا کر جا رہا ہے وہ غصے سے کہتے اپنے بیگ کو زمین پر پٹختی اپنے بال نوچنے کے در پر تھی جبکہ اس کی باتوں کی تو انور ملک کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی مگر اس کی بگرتی حالت دیکھ وہ پریشان ضرور ہو گئے تھے اس سے پہلے وہ اسے آگے بڑھ کر تھام تے وہ پینک ہونے کے سبب بے ہوش ہوتی ان کی باہوں میں جھول گئی تھی یہ تو اپنی اپنی قسیٹ کا کمال ہے! !

کسی کو عروج تو کسی کو زوال ہے! !

تم جو لگاتے پھرتے ہو قیمت اس کی! !

کس نے تم سے کہہ دیا کہ عشق بکاو مال ہے ؟؟

پہلے پہل تو سب کچھ اچھا لگتا ہے! !

کوئی نہیں سمجھ پاتا یہ اس کی پرانی چال ہے! !

پھر جب پھس جاتا انسان مکمل اس کے جال میں! !

بن جاتا یہ اپنی ہی جان کا پھر وبال ہے! !

اور جو ڈھل جاتا ہے مکمل اس کے رنگ میں! !

ہوتا اس کی زبان پر یہی اقرار ہے! !

عشق بے مثال ہے عشق بے مثال ہے! !

ازقلم مانیہ خان ( از خود )

***

اقرا آج ملازمہ کے ساتھ شاپنگ پر گئی ہوئی تھی جبکہ زوریز نے چار گارڈ بھی ساتھ بھیجے تھے - اسے اپنے کمرے کی سیٹنگ چینج کرنی تھی جس کی وجہ سے اپنی پسند کی چیزیں لینے وہ خود شہر کے بازار گئی تھی وہ ایک دکان پر پردے دیکھنے کے لیے گئی تو دکاندار ان کے آنے پر کھڑا ہوتا ان کا ویلکم کرنے لگا - جی باجی آپ کو کیا دیکھنا ہے ؟؟

دکاندار کے سوال پر اس نے پر سوچ انداز میں دکان کو دیکھا جہاں پردوں کے ساتھ کپڑوں کے تھان سيی بیڈ س وغیرہ پڑی تھیں - بھائی وہ والا پردہ دیکھ او جس کو غلطیوں پر ڈالا جاتا ہے اس کی بے تکی بات پر دکاندار اسے دیکھ جرم رہ گیا تھا جبکہ ملازمہ نے بڑی مشکل سے ی ضبط کی تھی سوری باجی میں سمجھا نہیں - دکاندار نے معذرت کرتے کہا - اوہو بھائی کوئی مشکل سوال تو نہیں پوچھا تھا - خیر مجھے اچھے سے پیارے سے پردے دیکھ او - اقرا ایک دم سیرس ہوتی بولی جس پر دکاندار اسے پیارے پیارے مختلف رنگوں میں پردے دیکھانے لگ گیا پردے پسند کرتے ان کی قیمت ادا کرتے وہ دکان سے باہر نکلی تو اس کی ٹکر اچانک کسی سے ہوتے ہوتے بچی تھی - ارے او بھائی صاحب دیکھ کر چلو نہ ابھی مجھ نازک اور پیاری سی لڑکی کو گرا دیتے مگر کہاں پرواہ آپ لوگوں کو - جاو اپنا کام کرو - ہاں ہاں بس بس اب معافی مانگنے مت کھڑے ہو جانا وہ نان سٹاپ بولتی وہاں سے جا چکی تھی جبکہ پیچھے وہ ابھی بھی وہیں کھڑا حیرت کا مجسمہ تھا کیسی لڑکی تھی وہ ایک دم سے آئی اور نان سٹاپ بولتی وہ گئی تھی اور اسے بولنے کا موقع بھی نہیں دیا تھا اسے ہوش آیا تو انور صاحب اس کو اپنے بیڈ کے پاس صوفے پر بیٹھے دکھائی دیے - وہ ایک دم سے اٹھ کر بیٹھی تھی - ڈیڈ ! خان ؟؟ اس نے اٹھتے ہی ان سے سب سے پہلے خان کا پوچھا جب کہ خان کی جانے کا سن اس کا اس طرح سے ری ایکٹ کرنا انور ملک کو ٹھٹکا رہا تھا وہ تو چلا گیا گھر اور اب تو شاید وہ گاؤں کے لیے بھی نکل گیا ہو - مگر تم کیوں ایسے ری ایکٹ کر رہی ہو انہوں نے آخر دل اور دماغ میں چلتا سوال اس سے پوچھ ہی لیا تھا - کیونکہ جسے میں پسند کرتی ہوں وہ؟؟

خان ہی ہے ! دیا کے الفاظوں پر انور ملک نے پوری آنکھیں گھولے اسے دیکھا تھا آپ نے کہا تھا نا کہ اگر مجھے کوئی غریب لڑکا بھی پسند ہوا تو آپ اس سے میری شادی کروا دو گے - تو اب میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ مجھے خان پسند ہے اور مجھے وہ چاہیے - اب آپ اسے واپس بلائیں کیونکہ مجھے نہیں منظور اس کا دور جانا مگر وہ چلا گیا مجھے چھوڑ کر کبھی نہ واپس آنے کے لیے صرف آپ کی وجہ سے - آپ نے کیوں اجازت دی اسے جانے کی ؟؟ دیا کے الفاظ انور ملک پر حیرتوں کے پہاڑ توڑ رہے تھے - یہ کیا کہہ رہی ہو دیا ؟؟

تم کب سے خان کو پسند کرنے لگ گئی ؟؟ اور کیا خان بھی تمہیں پسند کرتا ہے ؟؟ انور ملک نے ایک ساتھ کئی سوال اس سے پوچھے تھے - پسند نہیں ہے وہ میری - عشق ہے وہ میرا ! عشق ! میرے عشق کو پسند کہہ کر اس کی توہین مت کریں پہلے ہی وہ ظالم میرے عشق کو وقتی اٹریکشن کہہ کر اس کی توہین کر چکا ہے اب آپ مت کریں - اور آپ پوچھ رہے ہیں نا کہ کیا وہ بھی مجھے پسند کرتا ہے ؟؟ تو سن لیں کہ نہیں کرتا وہ مجھے پسند اور اسی بات کا دکھ ہے مجھے سنا آپ نے ڈیڈ وہ مجھے پسند نہیں کرتا - وہ نادیہ ملک کو پسند نہیں کرتا میں نادیہ جسے سب پسند کرتے ہیں ہر کوئی میرا دیوانہ ہے مگر وہ نہیں جسے میں پسند کرتی ہوں جس کی میں دیوانی ہوں وہ تو پہلے ہی مجھے پسند نہیں کرتا تھا ڈیڈ اور آپ نے دوسرا اسے گاؤں جانے کی اجازت دے دی اب وہ واپس نہیں آئے گا نہیں آئے گا واپس وہ نہیں آئے گا - وہ اپنا منہ ہاتھوں میں چھپا کر روتی انور ملک کو پریشان کر گئی تھی رو مت دیا میری گڑیا تمہیں ایسا کیوں لگ رہا ہے وہ واپس نہیں آئے گا ؟؟ میں نے تمہیں کہا نا وہ صرف ایک ہفتے کے لیے گیا ہے جلد واپس ا جائے گا - انور ملک نے اپنی ضدی شہزادی کو سمجھانا چاہا - نہیں ڈیڈ وہ نہیں آئے گا دیا کی وہی ایک رٹ تھی - دیکھو دیا میں نے اس دن صرف تم سے کہا ہی نہیں بلکہ میں اس بات کو پورا بھی کروں گا - میرے لیے تمہاری پسند واقعی بہت اہمیت رکھتی ہے - اگر واقعی خان تمہاری خواہش ہے تو وہ تمہیں ملے گا یہ تمہارے بابا کا وعدہ ہے اور فکر نہیں کرو وہ ا جائے گا واپس انور ملک نے اس کے پاس بیڈ پر بیٹھتے اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتے کہا جس پر اس نے انسوؤں سے بھری آنکھوں سے انہیں دیکھا تھا - پکا نا وہ آ جائے گا نا ؟؟

اسے ابھی بھی ڈر تھا اس لیے آنسوں سے بھری آنکھوں میں امید لیے وہ پوچھ رہی تھی جبکہ اپنی بیٹی کی حالت دیکھ انور ملک کا دل خود اداس ہو گیا تھا - انہیں کیوں پتہ نہ چلا ان کی بیٹی خان کو پسند کرتی ہے وہ تو اس کی ہر خواہش اس کے منہ سے نکلنے سے پہلے ہی پوری کر دیتے تھے پھر اتنی بڑی خواہش کا انہیں علم کیوں نہ ہوا انہیں دیا کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہ تھا - وہ خان کو اچھے سے جانتے تھے وہ بہت سلجھا نیک شریف انسان تھا - وہ دیا کے لیے بہتر لگا تھا انہیں ہر لحاظ سے - پھر کیا ہوا جو اس کے پاس دولت نہیں تھی خوشیاں دولت سے تو خریدی نہیں جاتیں بس میرا بچہ اب نہیں رونا میں کہہ رہا ہوں نا وہ واپس ا جائے گا اپنے بابا کی بات پر یقین کرو - انور ملک نے اسے اپنے سینے سے لگاتے کہا جب کہ دیا کو ابھی بھی یہی ڈر ستائے جا رہا تھا کہ خان واپس نہیں آئے گا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.