گھر پہنچنے تک زبرش روتی رہی تھی جبکہ بالاج نے اسے کچھ بھی نہ کہا تھا - بس کر دو گڑیا کیوں رو رو کر خود کو اور مجھے ازیت دے رہی ہو ؟؟ چپ کر جاو - کیا تمہارے رونے سے اس سردار کو کوئی فرق پڑے گا ؟؟
گھر پہنچ کر بھی جب وہ چپ نہ ہوئی تو بالاج نے اسے گلے لگاتے کہا - آئم ایم سوری بھائی ! مجھے نہیں پتا تھا وہ ایسے نکلیں گے - پلیز مجھے معاف کر دیں میں نے غلط شح کو چنا وہ ہچکیوں سے روتے ہوئے بول رہی تھی جبکہ بالاج اس کے رونے پر اپنی آنکھیں زور سے بند کرتا خود پر ضبط کر رہا تھا - اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ جا کر زوریز کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا مگر بے بس تھا وہ - اچھا بس چپ ہو جاو - یہ بتاو مجھے کہ کیا میں نے تمہیں کچھ کہا ؟؟
نہیں نہ تو پھر کیوں ایسے پریشان ہو رہی ہو - جاو جا کر آرام کرو - وہ اسے پیار سے سمجھاتا بولا جس پر وہ ہاں میں سر ہلاتی کمرے کی جانب بڑھ گئی تھی اور بالاج غصے اور پریشانی سے ملی جلی کیفیت سے بالوں میں ہاتھ پھیرتا اپنے کمرے میں چلا گیا پانچ منٹ بعد جب وہ کمرے سے نکلا تو کچن سے اسے درد بھری ہچکی سنائی دی - وہ فوراً کچن کی جانب گیا تو اندر زبرش پر نظر پڑتے اس کا رنگ اڈا تھا - کیونکہ زبرش بری طرح سے اپنی کلائی کی نبض کاٹ چکی تھی زبرش ! گڑیا یہ کیا کر دیا تم نے ؟؟ وہ چیختے ہوئے بولتا اس کے قریب جا کر اسے تھام چکا تھا م..مج..ھے مع..ا..ف کر د..یں لا..لالا - مگ...ر میں ی..یہ درد ب..ر دا..شت نہیں ک..کر پ..پا ر..رہی تھی پ..لیزز م..مجھے م..ع..ا..ف کر د..یں - وہ درد کے مارے بام شکل بولتی بے ہوش ہو چکی تھی جبکہ بالاج کو لگ رہا تھا اس کی ساری دنیا ختم ہو رہی ہے - نہیں گڑیا میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا تمہارا لالا بچا لے گا تمہیں مورے اور بابا کے جانے کے بعد تم ہی تو میری دنیا ہو - تمہارا لالا کچھ نہیں ہونے دے گا تمہیں - وہ اسے گود میں اٹھاتا پاگلوں کی طرح کہتے باہر بھاگا تھا تاکہ اسے ہاسپٹل لے جا سکے جو گاؤں میں ہی بنا تھا
***
تین گھنٹوں کی انتھک کوششوں کے بعد بڑی مشکلوں سے ڈاکٹر اسے بچانے میں کامیاب ہوئے تھے اسے ابھی ہوش آیا تھا اور بالاج اس کے پاس بیٹھا شکوہ کناں نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا - اس کی آنکھوں سے لگ رہا تھا کہ وہ رویا بھی ہے تم کتنی ظالم ہو گڑیا - تمہیں اپنے بھائی کا ذرا خیال نہ آیا ؟؟ اس چند دن کی محبت کے پیچھے تم اپنے بھائی کی سالوں کی محبت کو بھول گئی - بالاج کے شکوہ کرنے پر وہ روتے ہوئے نہ میں سر ہلانے لگی - نہیں لالا ایسی بات نہیں ہے میں اور کیا کرتی مجھ سے وہ درد برداشت نہیں ہو رہا تھا جو میرے دل میں اٹھ رہا تھا وہ روتے ہوئے بولی - خبردار زبرش جو تم نے آج کے بعد کچھ ایسا کرنا تو دور سوچا بھی تو - یہ کچھ گھنٹے مجھ پر قیامت کی طرح تھے - تمہارے علاوہ میرا کون ہے ؟؟ اگر تمہیں آج کچھ ہو جاتا تو تمہارا لالا بھی مر جاتا مگر یہ بھی تہہ تھا کہ اگر تمہیں کچھ ہوتا تو میں بالاج خان خان حویلی سے بھی ایک جنازہ ضرور نکلواتا م اور وہ جنازہ ہوتا زوریز خان کا - بخشوں گا تو ابھی بھی نہیں چن اسے کیونکہ اس کی وجہ سے میری بہن تکلیف میں ہے بالاج نے ایسے کہا جیسے اس کے دانتوں کے نیچے زوریز ہو جبکہ زبرش اس کے جنونی انداز کو دیکھ گھبرا گئی تھی - نہیں لالا آپ کوئی بدلہ نہیں لو گے - اور میں بھی وعدہ کرتی ہوں کہ کبھی بھی دوبارہ خود کو نقصان نہیں پہنچا وں گی بس آپ سے ایک التجا تھی - زبرش نے اس کا ہاتھ تھام تے کہا جس پر خان نے لمبا سانس کھینچا تھا - تم حکم کرو لالا کی جان - خان نے پیار سے کہا - ہم یہ گاؤں چھوڑ دیں گے - یہاں سے دور کسی شہر چلے جائیں گے پلیز لالا انکار مت کریے گا - اگر میں یہاں رہی تو میرا دم گھٹے گا - وہ روتے ہوئے التجائی انداز میں بولی جبکہ بالاج اپنی بہن کو دیکھ کر رہ گیا تھا جو ایسی تو نہیں تھی - وہ تو بہت شرارتی اور ہس مکھ تھی حکم چلانے والی اچھا میری جان جیسے تم کہو گی ویسا ہی ہو گا - خان نے اس کے ماتھے پر لب رکھتے کیا جس پر وہ سکون سے آنکھیں بند کر گئی تھی - پیرز اس نے بڑی مشکل سے دیے تھے بالاج کے کہنے پر اور پھر وہ گاؤں چھوڑ گئے تھے شہر جا کر وہ زوریز کو بھول تو نہیں پائی تھی مگر اب جب بھی اسے یاد کرتی تو محبت کی بجائے نفرت سے یاد کرتی تھی - وہ خوش تھی شہر میں مگر اچانک سے بالاج کا گاؤں جانے کا پلان سن اس کو واپس ماضی کی تکلیف دہ یادیں ستانے آ گئی تھیں یادِ ماضی عذاب ہے یا رب! !
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا! !
وہ جانا نہیں چاہتی تھی مگر اپنے بھائی کے لیے وہ اتنا تو کر سکتی تھی - ویسے بھی ایک ہفتے کہ ہی تو بات تھی پھر واپس آ ہی جانا تھا اس نے - مگر کون جانتا تھا کہ واپس آنا بھی تھا اس نے یاں نہیں ؟؟
صبح وہ کمرے سے نکل کر کچن میں گئی تو بالاج وہاں کھڑا ناشتہ بنا رہا تھا - آپ کیوں بنا رہے ہیں ناشتہ ؟؟
اس نے حیرت سے پوچھا - جبکہ اس کے چہرے اور ناک پر لگے اٹے کو دیکھ زبرش کو ی بھی آ رہی تھی اچھا ہوا تم اٹھ گئی آو بیٹھو میں تمہارے لیے سپیشل ناشتہ بنا رہا ہوں - بالاج نے اسے دیکھتے مسکراتے ہوئے کہا جبکہ ہاتھ اس کے توے پر ڈالے پڑ اٹھے کو پلٹنے میں مصروف تھے بالاج کے الفاظوں پر زبرش کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی - اسے پتا تھا کہ بالاج صبح صبح اس کے لیے ناشتہ کیوں بنا رہا تھا رات کا جو اس نے اس پر غصہ کیا تھا اور جو اسے ڈانٹا تھا یہ سب اس کے بدلے بالاج کا سوری تھا - اوہو کیا کرتے ہیں آپ بھائی میں بنا لیتی ناشتہ اس نے اس کے پاس جا کر سلف کے ساتھ ٹیک لگاتے کہا - تم تو روز بناتی ہو میری جان مگر مجھے کبھی کبھی موقع ملتا ہے تمہارے لیے یہ سب کرنے کا تو مجھے کرنے دو بالاج نے اس کی ناک پر اپنے ہاتھوں پر لگا آٹا لگاتے پیار سے کہا جس پر وہ ہستی اس کو زور سے ہگ کر گئی تھی - آپ کو پتا ہے ؟؟
کہ آپ دنیا کے سب سے بیسٹ بھائی ہو - وہ لاڈ سے بولی - ہاں مجھے پتا ہے میں بیسٹ ہوں پر تم کو جو ذرا میری قدر ہو بالاج کے روٹھے پن کے انداز سے کہنے پر زبرش نے اس کے سینے پر سر رکھے ہوئے ہی اپنے نازک ہاتھوں کے مکے اس کے سینے پر مارے تھے جس پر بالاج کا قہقہ کچن میں گونجا تھا اچھا چلو تم بیٹھو یہاں کرسی پر میرا بس ایک پڑ اٹھا رہ گیا بنانے والا - آملیٹ تیار ہے دہی میں میٹھا بھی مکس کر دیا ہے اور اچار بھی نکال لیا ہے بالاج اسے کچن میں رکھے چھوٹے سے ٹیبل کے گرد رکھی دو کرسیوں میں سے ایک پر بیٹھا تا ہوا بولا پھر تھوڑی ہی دیر تک دونوں بہن بھائیوں نے مذاق مستی کرتے ناشتہ کیا تھا جبکہ بالاج نے زبرش کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا تھا اچھا تو رات تم کہہ رہی تھی نہ کہ تمہیں گاؤں نہیں جانا تو کوئی بات نہیں تم نہ جانا - میں اکیلا چلا جاؤں گا گاؤں - ویسے بھی زمینوں کے کچھ کام ہی تو نپٹانے ہیں ایک ہفتے تک میری واپسی ہو جائے گی تب تک کے لیے میں ساتھ والی آنٹی سے کہہ دیتا ہوں تمہارے پاس آ کر رہ لیا کریں گی رہنے کو تو تم اکیلی رہ لو گی مگر مجھے تمہاری فکر رہے گی - کھانا ختم کرتے خان نے زبرش کو سنجیدگی سے دیکھتے کہا جس پر اس نے نہ میں سر ہلایا تھا - نہیں بھائی میں اب آپ کے ساتھ جاؤں گی میں نے رات کو بہت سوچا اور پھر یہ ہی فیصلہ کیا کہ میں جاؤں گی گاؤں - میں کیوں بھاگ رہی ہوں اپنے گاؤں جانے سے - وہ میرا گاؤں ہے پھر کیا ہوا جو وہ وہاں رہتا ہے - میں اب پرانی زبرش نہیں رہی آپ کے ساتھ میں جاؤں گی کیونکہ اب وہاں پرانی زبرش نہیں جائے گی بلکہ وہاں نور جائے گی زبرش نے پر اعتماد لہجے میں جبکہ اس کے الفاظوں پر اور اس کے اعتماد کو دیکھ بالاج کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی یہ ہوئی نہ میری بہادر بہن والی بات - بالاج نے اس کھڑے ہوتے اس کے پاس جا کر اسے گلے لگاتے کہا جس پر زبرش بھی مسکرائی تھی