Chapter 7: چار سال پہلے

ماضی ( چار سال پہلے ) اس کا نیا نیا تین ماہ پہلے ہی فرسٹ آئیر میں اڈمیشن ہوا تھا - کالج جانے کے کیے شہر جانا پڑتا تھا جس کے لیے وہ لوکل بس پر سفر کرتی تھی - بس گاؤں کے باہر سے اٹھاتی تھی اس لیے صبح ٹائم تو بالاج اسے بس پر خود بیٹھا آتا تھا مگر واپسی پر وہ چل کر آ جاتی تھی گاؤں کے اندر آبادی تک آنے والا رستہ بلکل سنسان ہوتا تھا اور تقریباً آدھے کلو میٹر سے زیادہ کا رستہ تھا وہ - اسے ڈر تو بہت لگتا مگر پھر بھی خود کو مضبوط رکھتی اپنا سفر تہہ کر لیتی تھی وہ دن بھی معمول کے مطابق ہی تھا اور وہ بس سے اترتی گاؤں کی کچی سڑک پر پیدل چلتی اپنا سفر تہہ کر رہی تھی کہ اچانک دو اوارہ لڑکوں نے اپنی بائیک اس کے قریب روکتے اس کا راستہ روکا تھا - ارے او حسینہ کہاں جا رہی ہو ؟؟ آو ہم چھوڑ دیتے ہیں تمہیں اکیلی کہاں جاو گی زبرش ان لڑکوں کے اچانک آنے پر پریشان ہو گئی تھی اور ڈر کے مارے اس کا پورا وجود کانپنے لگ گیا تھا ایسا پہلی بار ہوا تھا ان تین ماہ میں کہ کسی نے اس کا رستہ روکا ہو - سر پر اچھے سے لی ہوئی چادر کو پھر سے سے سہی کرتے وہ انہیں اگنور کرتی وہاں سے جانے لگی تھی مگر تبھی ان دونوں میں سے ایک لڑکا بائیک سے اترتا اس کا ہاتھ پکڑنے لگا تھا مگر کسی کے مضبوط ہاتھوں نے پیچ میں ہی اس کا ہاتھ روک لیا تھا کون ہو تم لوگ ؟؟ ہمارے گاؤں کے تو نہیں لگتے - تمہاری ہمت کیسے ہوئی ہمارے گاؤں کی لڑکی خاص کر اس لڑکی کو تنگ کرنے کی - زبرش جو اچانک اس لڑکے کے قریب ہو کر اپنا بازو پکڑنے کا سوچتے ڈر کر آنکھیں زور سے میچ گئی تھی پر تھوڑی دیر تک جب اپنی کلائی پر کوئی گرفت محسوس نہ ہوئی اور کسی مرد کی آواز سنائی دی تو اس نے اپنی آنکھیں کھولیں تھیں - تبھی اس کی نظر سامنے کھڑے اپنے گاؤں کے سردار زوریز خان افریدی پر گئی تھی وہ لڑکے زوریز کو دیکھتے ڈر گئے تھے اور فوراً معافیاں مانگتے وہاں سے بھاگ گئے تھے - شکریہ سردار آپ کا کہ آپ نے میری مدد کی - زبرش نے اپنی نازک اور ڈوب صورت اواز میں کہا جس پر زوریز کے چہرے ہر مسکراہٹ آئی تھی - کیسے نہ کرتا مدد ؟؟

وہ آپ کو تنگ کر رہے تھے - اور جو آپ پر بری نظر رکھے گا اسے سردار زوریز کے غصے کو سہنا پڑے گا - زوریز کے الفاظ پر زبرش کو حیرت ہوئی تھی - مجھے ہی کیوں ؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا - کیونکہ آپ تو زوریز کے دل میں بستی ہیں - میں روز آپ کو دیکھتا ہوں آتے جاتے مگر کبھی سامنے نہیں آیا مگر آج ان لڑکوں کی وجہ سے آ گیا - اور میرے خیال سے اب ہی موقع ہے آپ کو بتانے کا کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں اور آپ سے شادی کا خوایش مند ہوں - زوریز کے الفاظوں پر زبرش کے ہاتھوں میں تھاما اپنا کالج بیگ زمین پر گرا تھا آپ یہ کیا بول رہے ہیں سردار ؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا - کچھ غلط تو نہیں بولا اپنی پسند ہی بتائی ہے اور میں جانتا ہوں اچانک سے یوں آپ کو میرا اپنے دل کا حال بتانا آپ کو شاک کر گیا ہے - اسی لیے آپ سوچ سمجھ کر جواب دینا مجھے میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا اور ڈریے گا مت میں روز اسی رستے پر آپ کا انتظار کرتا ہوں تو کوئی بھی دوبارہ آپ کو تنگ نہیں کرے گا - زوریز اسے کہتا وہاں سے چلا گیا تھا جبکہ زبرش تو کافی دیر وہاں کھڑی اس کی باتوں کو سوچتی رہی تھی پھر اچانک ہوش میں اتے اس نے اپنے قدم واپس آگے بڑھائے تھے - مگر سوچوں میں ابھی بھی سردار کی باتیں گونج رہی تھیں - اس کے معصوم اور کچے دماغ پر زوریز کے الفاظ اپنا جادو دیکھا گئے تھے یہ عمر ہوتی ہی ایسی ہے جلد ہی لڑکیاں لڑکوں کی باتوں میں آ جاتی ہیں - اس کے ساتھ بھی یہی ہو رہا تھا اس کے لیے تو یہ ہی بڑی بات تھی کہ زوریز نے اسے ان اوارہ لڑکوں سے بچایا مگر وہ اتنا نہیں جانتی تھی کہ ان لڑکوں کو زوریز نے ہی بھیجا تھا - ان سب باتوں سے انجان وہ معصوم تو زوریز کے الفاظوں میں ہی گم تھی یہ کچی عمر کے پیار بھی بڑے پکے نشان دیتے ہیں!

آج پر کم دیہان دیتے ہیں بہکے بہکے بیان دیتے ہیں!

***

وہ زوریز کی باتوں میں آتی اپنے دل میں اس کے نام کی پیار کی کونپل کو کھلا چکی تھی - روز واپسی پر وہ زوریز سے جھیل کنارے ملتی تھی مگر کبھی بھی وہ حد سے آگے نہ بڑھی تھی - یہ ملاقات صرف ملنے تک اور چند باتیں کرنے تک ہوتی تھی زوریز کے کہنے پر ہی وہ اسے خان کہتی تھی اور زوریز اسے دلِ جانم کہتا تھا - دو سال بعد جا کر اس نے بالاج کو بتایا تھا کہ وہ کسی کو پسند کرتی ہے - بالاج نے لڑکے سے ملنے کا کہا تو زبرش نے دو دن بعد دوپہر کے وقت جب اس کے آنے کا وقت ہو تب بالاج کو جھیل کنارے ہی بلایا تھا جہاں وہ زوریز سے ملتی تھی کیونکہ دو دن بعد ہی اس نے جانا تھا کالج اپنی رول نمبر سلپ لینے بارہویں جماعت کی - اس لیے اس نے دو دن بعد کا کہا مگر اس دن جب وہ وہاں جھیل کنارے گئی تو زوریز اس کا خان نہیں تھا وہ تو سردار زوریز تھا -جسے لوگ سنگ دل کہتے تھے - ہاں وہ اس دن اپنے پتھر دل ہونے کا ثبوت دے گیا تھا آ...آپ م..مز..ا..ق کر ر..رہے ہ..ہیں نہ ؟؟ اس حسن کی دیوی نے آنکھوں میں امید لیے پوچھا جبکہ نیلی آنکھوں سے نکلتے آنسوں اس کی سفید روئی سی گالوں پر بہتے چھوٹی سی ٹھوڑی کے ذریعے نیچے قطرہ قطرہ گر رہے تھے رونے کے سبب اس کی چھوٹی سی نوز پن پہنی ناک لال ہو چکی تھی - دودھ کی سفیدی کی سی رنگت رکھتے چہرے پر اس وقت خوف سجا تھا وہ خوبصورتی کی مورت روتے ہوئے سامنے کھڑے سنگ دل کو ایک آس سے دیکھ رہی تھی کہ شاید ابھی وہ کہہ دے کہ ہاں دلِ جانم میں تو مذاق کر رہا ہوں مگر ستم یہی تو تھا کہ وہ ایسا کچھ بول نہیں رہا تھا بلکہ وہ تو عجیب سی مسکراہٹ اپنے خوبصورت نقوش والے چہرے پر سجائے اس دیکھ رہا تھا - تمہیں ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں مذاق کر رہا ہوں ؟؟ تمہارے بھائی کی وجہ سے میری زندگی نے موت کو گلے لگایا اور تمہارے بھائی کی زندگی تم ہو تو بس تمہارے بھائی کو تکلیف دینے کے لیے تمہیں مہرہ بنایا - ورنہ کہاں میں سردار زوریز خان آفریدی اور کہاں تم غریب سی لڑکی اپنا نام لیتے اس کے انداز میں غرور ہی غرور تھا - جبکہ اس کے کہے گئے الفاظ سامنے کھڑی نازک لڑکی کی سانسیں ختم کر رہے تھے مم.میرے بھائی ا..یسے نہیں ہیں - آپ کو غلط فہمی ہوئی ہو گی - پلیزز ایسے نہ کریں - ہم ج..جا...نتے ہیں کہ آپ کو بھی ہم سے محبت ہ...ہے وہ روتے ہوئے اسے سمجھاتے ہوئے بولی جبکہ سامنے کھڑے سنگ دل سردار کے دل کو اس کے آنسوں بھی نہیں پگلا رہے تھے میں نے پگھلا دیا پتھروں کو! !

اک تیرا دل پگھلتا نہیں ہے! !

گڑیا ! اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتا بالاج وہاں اسے آواز دیتا پہنچا تھا جبکہ بھائی کی آواز سن وہ روتے ہوئے اس کی جانب بھاگتے اس کے گلے لگی تھی لالہ جان د..دیکھیں نہ خان کہہ رہے ہیں کہ انہیں م...مجھ س..سے محبت نہ..یں ہے - وہ بالاج کے سینے میں منہ چھپاتی اسے اپنا غم بتانے لگی جبکہ وہ تو حیرت میں سامنے کھڑے اپنے گاؤں کے سردار کو دیکھ رہا تھا جو آنکھوں میں نفرت اور ہونٹوں پر طنزیہ مسکراہٹ سجائے اسے دیکھ رہا تھا آو بالاج خان آو - امید نہیں تھی کہ تمہیں علم ہو گا اپنی بہن کے میرے ساتھ چلتے افیر کا - خیر میں کیسے بھول گیا کہ گھٹیا بھائی کی گھٹیا بہن ہی ہوگی - بڑی ہی کوئی بے شرم بہن ہے تمہاری زوریز کے الفاظ پر بالاج زبرش کو سائیڈ پر کرتا غصے سے اس کی جانب بڑھا تھا اور اس کی قمیض کے گریبان کو اپنی مٹھیوں میں جکڑ چکا تھا - بکواس بند کرو تم - خبردار جو میری بہن کے بارے میں کوئی گھٹیا لفظ نکالا تو میں بھول جاؤں گا کہ تم ہمارے گاؤں کے سردار ہو - بالاج نے غصے سے لال ہوتے اپنی نیلی آنکھوں سے اسے گھورتے کہا جبکہ اس کے گریبان تک ہچتے پر زوریز کو بھی غصہ آیا تھا - دونوں کا غصہ دیکھ زبرش کی جان ہلکان ہوئی تھی وہ دونوں ہی ایک دوسرے کی ٹکر کے تھے - خوبصورتی میں بھی اور جسامت میں بھی - غصے سے لال چہرا لیے زوریز نے ایک جھٹکے سے اس کے ہاتھوں کو گریبان سے دور کیا تھا چلے جاو اپنی بہن کو لے کر یہاں سے اس سے پہلے کہ میں اپنا ضبط کھو دوں اور تمہاری جان لے لوں اپنے ہاتھوں سے - اور اب تم دیکھنا تڑپنا اپنی بہن کا - اسے کہو بند کر دے میری دلہن بننے کا خواب دیکھنا زوریز نے نفرت سے پہلے اسے کہا جبکہ آخر زبرش کو دیکھتا بولا - ارے تم کیا بولتے ہو میں خود ہی اپنی بہن کی شادی تم جیسے شخص سے نہ کروں - اگر مجھے پہلے پتا ہوتا کہ جیسے گڑیا پسند کرتی ہے وہ تم ہو تو میں اپنی بہن کو بہت پہلے روک دیتا اور تمہاری خام خیالی ہے کہ میری بہن تمہارے غم میں اپنی زندگی برباد کر دے گی - نہیں سردار زوریز خان - میں اپنی بہن کو تم جیسے شخص کی وجہ سے دکھ میں نہیں رہنے دوں گا چلو گڑیا - وہ زوریز کو اچھے سے جواب دیتا اپنی بہن کا ہاتھ پکرتا اسے وہاں سے لے گیا تھا جبکہ زوریز اس کی بات پر مٹھیاں میچ کر رہ گیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.