Chapter 10: اقرا پچھلے 15 منٹ سے زوریز کے

اقرا پچھلے 15 منٹ سے زوریز کے کمرے میں کھڑی شیشے کے سامنے پڑی پرفیوم کی بوتلوں کو اٹھا اٹھا کر دیکھ رہی تھی لیکن اب اسے اس کام سے بھی الجھن ہونے لگ گئی تھی اس نے ہاتھ میں پکڑی پرفیوم کی بوتل کو ٹیبل پر رکھتے پیچھے مڑ کر زوریز کو گھورا تھا جو فون کال پر مصروف تھا - اس کے گھورنے پر زوریز نے ہاتھ کے اشارے سے اسے پانچ منٹ اور انتظار کرنے کو کہا جس پر اقرا پاؤں پٹختی صوفے پر جا کر بیٹھ گئی تھی پہلے ہی پچھلے 15 منٹ سے وہ اس کے پانچ منٹ ہی ختم ہونے کا ویٹ کر رہی تھی مگر زوریز صاحب کے وہ پانچ منٹ ختم ہو ہی نہیں رہے تھے - بولو بچے کیا بات کرنی تھی ؟؟ زوریز نے فون بند کرتے اس سے پوچھا نہیں نہیں ابھی بھی نا کرتے فون بند ابھی کون سا کوئی دیر ہوئی ہے رہنے دیں ابھی اور کر لیں بات پتہ نہیں کتنی امپورٹنٹ بات ہوگی ؟؟ کر لیں کر لیں میں آپ کو منع نہیں کر رہی آپ کی بہت امپورٹنٹ بات ہے نا مجھ سے بھی امپورٹنٹ ہے اقرا کے ناراضگی بھرے لہجے میں کہنے پر زوریز نے اپنی مسکراہٹ چھپائی تھی جبکہ اس کا مسکراہٹ چھپانا اقرا نے بڑے اچھے سے نوٹ کیا تھا - دیکھا دیکھا اب آپ مسکرا رہے ہیں - میری تو کوئی ویلیو ہی نہیں ہے آپ کی نظر میں اقرا نے ہوا میں بازو ہلاتے ڈرامائی انداز میں کہا جس پر اب زوریز کھل کے ہنسا تھا اچھا اچھا سوری میری جان ! ! سوری میری گڑیا ! ! بتاؤ کیا بات کرنی تھی ؟؟ زوریز نے معافی مانگتے پوچھا یہ دیکھیں ! اس نے ایک کارڈ زوریز کے سامنے کیا تھا - جس کو پکڑ کر زوریز اسے چیک کرنے لگا - یہ کیا گڑیا ؟؟

ہم کہاں سے ملا تمہیں یہ ؟؟ زوریز نے ہاتھ میں پکڑے سفر میرج بیورو کے کارڈ کو دیکھتے حیرانگی سے پوچھا - یہ میں جب بازار گئی تھی نہ پرسوں تب مجھے ایک دکان میں ایک عورت نے دیا تھا - میں نے سوچا کیوں نہ آپ کے لیے لڑکی تلاش کروائیں - میری پسند کی کیونکہ وہ فرح مجھے زہر لگتی ہے اقرا نے اسے رازداری بھرے لہجے میں کہا جبکہ بات کرتے ہوئے وہ ایک نظر دروازے کو بھی دیکھ رہی تھی - ویسے تو چچی اور فرح ہر وقت اپنے کمرے میں ہی ہوتی تھیں اور فیاض تو صبح کا نکلا رات کو نا جانے کب اتا تھا واپس مگر پھر بھی احتیاط ضروری تھی - پاگل ہو گئی ہو تم ؟؟

چچی لوگوں کو پتا چل گیا نہ تو بلا وجہ تماشہ بنائیں گببن - زوریز نے اسے سمجھایا - اوہو لالا یہ دیکھو کیا لکھا ہے کہ ہمارے ہاں ہر قسم کی ذات برادری کے رشتے میسر ہیں - اور ہمارا کام نہایت رازداری سے کیا جاتا ہے تو بس کرو پھر رابطہ جب رازداری کی گرنٹی ہے - اقرا کی ابھی بھی وہی رٹ تھی - ہاں بلکل پہلے رازداری سے کیا جاتا ہے اور شادی کے بعد سب راز کھلتےہیں - زوریز نے منہ بگاڑتے کہا جس پر اقرا ہسہس ی تھی - اس کی ی پر زوریز بھی مسکرایا تھا کیونکہ وہ اچھے سے اس کی شیطانی سمجھ گیا تھا سدھر جاؤ تم اس طرح کے الٹے سیدھے کام کرو گی تو کسی دن مجھ سے مار پڑے گی تمہیں - زوریز نے اسے گدگدی کرتے کہا جس پر وہ اسے روکتی ہس رہی تھی - اچھا چلو بتاؤ اصل بات کیا بات کرنی تھی ؟؟

زوریز پیچھے ہوتا اس سے بولا - کچھ خاص نہیں بس یہی کہنا تھا آپ سے کہ آپ کہہ رہے تھے نہ کہ آپ میرا ایڈیشن کروا رہے ہیں - تو کہاں تک پہنچا میرا ایڈمیشن ؟ اقرا کے پوچھنے پر اور زوریز نے ماتھے پر ہاتھ مارا تھا اوہو میں تو بھول ہی گیا تمہارا ایڈمیشن ہو چکا ہے اور آج سے دس دن بعد تمہاری کلاسز سٹارٹ ہوں گی زوریز کے بتانے پر اقرا نے آنکھیں پھاڑے اسے دیکھا تھا - کیا دس دن بعد میری کلاسز سٹارٹ ہیں اور میں نے ذرا تیاری نہیں کی اقرا نے پریشانی سے کہا - ارے ارے فکر نہ کرو تیاری کرنے میں کون سا دیر لگتی ہے تم کل چلنا میرے ساتھ میں تمہیں لے دوں گا چیزیں - زوریز نے اسے بے فکر کرتے کہا اچھا ٹھیک ہے ویسے آپ کو پتہ ہے بھائی میں اتنی ایکسائٹڈ ہوں کہ میں اپنی یونی سٹارٹ کرنے والی ہوں اف اللہ کتنا مزہ آیا کرے گا نا - اقرا نے خوشی سے گول گول گھومتے کہا جبکہ زوریز اس کی خوشی پر ہستا اسے گلے لگا چکا تھا

***

انہیں گاؤں آئے آج دوسرا دن تھا کل کا سارا دن ان کا گھر کی صفائی کرنے میں گزر گیا تھا اور آج بالاج نے زمینوں پر جانا تھا جبکہ زبرش بھی اس کے ساتھ جانے والی تھی شہر جاتے ہوئے بالاج اپنی زمین ٹھیکے پر دی کر گیا تھا جبکہ ٹھیکہ دو سال کا ہونے کی وجہ سے اب اسے دوبارہ سے زمین کو ٹھیکے پر چڑھانا تھا - اور اس سلسلے میں ہی وہ گاؤں آیا تھا - ارادہ تو اس کا اور زرش کا ساتھ زمینوں پر جانے کا تھا مگر اچانک بالاج کو اس شخص کی کال آ گئی جسے اس نے زمین ٹھیکے پر دینی تھی اس لیے وہ جلدی ہی زمینوں پر چلا گیا تھا بالاج کے جانے کے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد زبرش سارے کام کر کے ختم کرتی دروازے کو تالا لگاتی زمینوں کے رستے پر چل پڑی تھی - ابھی وہ تھوڑی دور ہی گئی تھی کہ اس کے پاس سے بلیک کلر کی پجارو گزری تھی مگر تھوڑا آگے جاتے ہی وہ گاڑی رک چکی تھی گاڑی دیکھتے ہی وہ پہچان گئی تھی وہ کس کی گاڑی تھی اس لیے اس کا پورا جسم کانپنے لگ گیا تھا ماضی کی یادیں پھر سے اس کی آنکھوں کے سامنے جلوہ گر ہوئی تھیں - اس کا دل کیا تھا وہ یہاں سے غائب ہو جائے بھاگ جائے کہیں دور چلی جائے مگر پاؤں ہلنے سے انکاری تھے

***

زوریز اپنی پجاروں پر ڈیرے کی طرف جا رہا تھا آج وہ گارڈز کو ساتھ نہیں لایا تھا - وہ ڈیرے کی طرف جا ہی رہا تھا کہ راستے میں اسے ایک لڑکی اکیلی جاتی نظر آئی اس لڑکی کو دیکھتے ہی اسے زبرش کا گمان ہوا تھا مگر وہ تو یہاں گاؤں میں نہیں تھی یہ سوچ اتے ہی اس نے گاڑی آگے بڑھائی لیکن پھر کسی خیال کے تحت اس نے دروازے کے ساتھ لگے شیشے کے ذریعے پیچھے دیکھا تو وہ زبرش ہی تھی - اسے حیرت ہوئی تھی دو سال بعد اس سے واپس گاؤں میں دیکھ کر وہ اپنی گاڑی روکتا باہر نکلا اور اپنے قدم زبرش کی طرف بڑھائے تھے - دل میں ایک کمینی سی خوشی تھی کہ وہ اسے سامنے دیکھ کر تڑپے گی مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ اس کی خوشی بہت جلد ہی ختم ہونے والی تھی کیسی ہو دل جانم او سوری زبرش خان ؟؟ زوریز نے جان بوجھ کر اس کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے اسے دل جانم کہا تھا لیکن اس کے الفاظ پر زبرش نے نفرت بھری نگاہوں سے اسے دیکھا تھا زوریز حیران رہ گیا تھا اس کی آنکھوں میں دیکھ کر - کہاں ان نیلی خوبصورت آنکھوں میں اس کے لیے محبت کے الگ رنگ نظر اتے تھے لیکن آج ان آنکھوں میں نفرت کی چنگاریاں نظر آ رہی تھیں خبردار جو مجھے اس بےہودہ لفظ سے پکارا تو - میں نور زبرش خان سواتی بالاج خان سواتی کی بہن - سنا آپ نے ؟؟ اور شرم نہیں اتی آپ کو یوں بیچ راستے میں کسی لڑکی کا راستہ روکتے ہوئے؟

زبرش نے تو اپنا سارا غصہ ایک بار ہی اتارنے کا سوچا تھا لیکن پھر اس کے سردار ہونے کا لحاظ کر گئی تھی جبکہ زوریز تو حیران رہ گیا تھا -:وہ تو سوچ رہا تھا کہ اس کے دھوکے پر وہ روتی گڑگڑاتی غموں سے چور لڑکی بن کے معاملے گی اس سے لیکن یہاں تو سارا معاملہ ہی الٹ تھا وہ کہیں سے بھی اسے دکھی نہیں لگ رہی تھی - بلکہ وہ تو پہلے سے زیادہ مضبوط لگ رہی تھی اسے - اس سے پہلے وہ اسے کچھ کہتا بالاج وہاں پہنچ چکا تھا وہ گھر واپس جا کر زبرش کو ہی لینے جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی اسے زبرش نظر آئی جب کہ اس کے سامنے کھڑے زوریز کو دیکھ کر اس کا خون کھول اٹھا تھا - وہ بے غیرت اور سنگ دل سردار آخر اب کیا لینے آیا تھا اس کی بہن کے پاس - تمہاری ہمت کیسے ہوئی پھر سے میری بہن سے بات کرنے کی ؟؟

چلے جاؤ یہاں سے اس سے پہلے کہ میں تمہارے سردار ہونے کا بھی لحاظ نہ کروں - اگر تم یہ دیکھنے آئے تھے کہ وہ تمہارے دیے گئے دھوکے کو دل سے لگائے غم کی مورت بنی بیٹھی ہے تو دیکھ لو میں نے تم سے کہا تھا نہ وہ بالاج خان کی بہن ہے کمزور نہیں ہے وہ -اب دفع ہو جاؤ یہاں سے بالاج نے غصے سے لال ہوئے چہرے اور زوریز کو کہا جبکہ زوریز ان دونوں بہن بھائیوں کو دیکھ کر رہ گیا تھا اور غصے سے اس نے اپنی مٹھیاں میچ رکھی تھیں - کیوں ایسا ہوا تھا ؟؟

اس کا بدلہ مکمل نہیں ہوا تھا اس نے تو سوچا تھا کہ وہ زبرش کو دھوکہ دے گا تو بالکل ویسے جیسے اس کی بہن تڑپی جیسے اس کی بہن نے انسو بہائے اپنی سسکیوں کو تکیوں میں گم کیا اور پھر ان تمام غموں کے ساتھ خود کو موت کی گہری کھائی میں پھینک دیا بالکل ویسے ہی زبرش بھی اس کے دھوکہ دینے پر کرے گی اور جیسے اپنی بہن کی موت پر اسے تکلیف ہوئی تھی بالکل ویسے ہی بالاج کو تکلیف ہوگی اور تب جا کر اس کا بدلہ پورا ہوتا مگر یہاں تو معاملہ ہی الٹ تھا زبرش کے چہرے پر کہیں بھی اسے دکھ نظر نہیں آیا تھا - تم نے تو یہاں سے جانا نہیں ہم خود ہی چلے جاتے ہیں بالاج اسے غصے سے کہتا زبرش کا ہاتھ پکڑ کر اسے وہاں سے لے گیا تھا جبکہ زوریز نے ابھی بھی ہاتھوں کی مٹھیاں میچ رکھی تھیں اس کی نظروں نے دور تک ان کا پیچھا کیا تھا غصے سے اس کا برا حال ہو رہا تھا - غصے سے پاگل ہوتے وہ اپنی گاڑی تک پہنچا اور اپنے مضبوط ہاتھوں کے مکوں کو گاڑی کے بونٹ پر مارتے اپنا غصہ کم کرنے لگا جو کسی صورت کم نہیں ہو رہا تھا - چھوڑوں گا نہیں میں تم دونوں بہن بھائیوں کو میری بہن تکلیف میں رہی صرف تمہاری وجہ سے بالاج خان تمہاری وجہ سے میری بہن کی ہستی بستی زندگی غموں کا ساحل بن گئی اور خود تم دونوں بہن بھائی سکون سے جی رہے ہو- نہیں میں نہیں چھوڑوں گا تم دونوں کو - وہ غصے سے کہتا خود سے عہد کر چکا تھا جبکہ کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے تم ٹھیک ہو گڑیا ؟؟ زوریز کے پاس سے اسے لے جاتے تھوڑی دور جا کر بالاج نے زبرش سے پوچھا جس پر اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا تھا جی بھائی میں بالکل ٹھیک ہوں - آخر میں نورِ زبرش ہوں آپ کی نورِ زبرش - آپ کا فخر اور آپ کی مضبوط بہن - زبرش کے مسکرا کر کہے گئے الفاظوں نے بالاج خان کر خوش کر دیا تھا ہاں میری جان بالکل سہی کہا تم نے تم واقع میرا فخر ہو اور تم میری مضبوط بہن ہو - بالاج نے اسے گلے لگاتے ہوئے کہا جس پر زبرش نے بھی کس کر اس کے گرد بازو ہائیل کیے تھے وہ خوش تھی کہ اس نے زوریز کو منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن دل کہیں نہ کہیں دغا دے رہا تھا ، تڑپ رہا تھا ، رو رہا تھا ، گڑگڑا رہا تھا - اس کے دل میں ہوک اٹھ رہی تھی کہ آخر کیوں کیا اس ظالم نے اس کے ساتھ ایسا اس کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جائے اور اس سے پوچھے - کہ کیا قصور تھا اس کا ؟؟ بدلہ اس نے اس کے بھائی سے لینا تھا تو مہرہ اسے کیوں بنایا ؟؟ لیکن اسے یہ یقین تھا کہ اس کے بھائی کا اس سب میں کوئی قصور نہیں ضرور زوریز کی کوئی غلط فہمی ہوگی کیونکہ بالاج کا فخر اگر وہ تھی تو بالاج اس کا فخر تھا - اس کا بھائی کبھی بھی کسی معصوم کی زندگی برباد نہیں کر سکتا تھا - تو جب اسے یقین تھا کہ وہ اور اس کا بھائی غلط نہیں ہیں تو پھر کیوں وہ اس شخص کے پاس جاتی اور اس سے سوال پوچھتی ؟؟

نہیں وہ اتنی گری پڑی تو نہیں تھی - ہاں وہ مضبوط تھی اپنے بھائی کا فخر تھی وہ ان لڑکیوں میں سے نہیں تھی جو محبت کا روگ لگا کر بیٹھتیں اپنے سگے رشتوں کی محبت کو نظر انداز کر دیتی ہیں وہ اس دو دن کی محبت کے پیچھے اپنے اس بھائی کی سالوں کی محبت نہیں بھول سکتی تھی - پہلے چاہے اس نے ایک بار بنا سوچے سمجھے خودکشی کی غلطی کی تھی مگر اب وہ سمجھدار ہو گئی تھی اور ویسے بھی بے وفائی زوریز نے کی تھی اس کے ساتھ اور بے وفاؤں کے پیچھے جانے والوں میں سے وہ نہیں تھی - جو چلا گیا سو چلا گیا - دل کا کیا ہے وہ تو ہے ہی پاگل بلاوجہ اس چیز کی ضد کرتا ہے جو چیز ملنے سے قاصر ہوتی ہے تو اس کی طرف سے بھاڑ میں جائے زوریز ، بھاڑ میں جائے اس کا دیا دھوکہ اور بھاڑ میں جائے اس کا دل جو زوریز کے لیے آج بھی اپنے کسی کونے میں وہی احساس رکھتا تھا - آج بھی کیسے زوریز کے سامنے آتے مچل اٹھا تھا لیکن زبرش نے اپنے دل کو لگام ڈالی تھی جس نے زوریز کو دیکھتے زوروں سے دھڑکنا شروع کر دیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.