جس دن سے خان گاؤں گیا تھا اس دن سے دیا بیمار پڑی ہوئی تھی - آج چوتھا دن تھا مگر اس کا بخار کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا - اس کی حالت دیکھ انور ملک نے خان کو کال کرنے کی کوشش کی مگر اس کا موبائل بند جا رہا تھا اب تو انہیں خود بھی فکر ہونے لگ گئی تھی کہ کہیں واقعی خان ہمیشہ کے لیے اپنے گاؤں تو نہیں چلا گیا انہوں نے جو خان کو گاڑی لے جانے کو کہا تھا خان وہ گاڑی بھی نہیں لے کر گیا تھا ورنہ اس گاڑی میں لگے ٹریسر سے وہ اس کے گاؤں کا پتہ معلوم کر لیتے اور فورا سے پہلے وہاں جا کر اسے واپس لے اتے کیونکہ ان کی بیٹی تکلیف میں تھی اس کی دوری کے سبب لیکن ابھی وہ بے بس تھے کسی کو بھی خان کے گاؤں کا پتہ نہیں تھا انہوں نے بہت پتہ کروانے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی اس کے گاؤں کا نام پتا نہیں جانتا تھا - حتی کہ انہوں نے زبرش کی یونیورسٹی جا کر اس کا اڈریس بھی معلوم کروانا چاہا تو وہاں بھی شہر والے گھر کا ہی ایڈریس درج تھا ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ڈاکٹر دیا کا چیک آپ کرتی گئی تھی اور وہ دیا کے کمرے میں اسے دیکھنے کے لیے گئے تھے - کمرے میں جا کر انہیں وہ بیڈ پر سوتی ہوئی نظر آئی بخار کے سبب اس کا چہرہ بھی سرخ ہوا پڑا تھا - اسے ایک نظر دیکھتے وہ واپس جانے لگے مگر تب ہی انہیں دیا کی بخار کے سبب ہوئی کمزور سی اواز سنائی دی تھی خان نہیں آیا کیا ابھی تک ؟؟ اسے بخار میں بھی خان کی ہی سوچ ستا رہی تھی جبکہ اس کے خان کے بارے میں پوچھنے پر انور ملک نے پیچھے مڑ کر اسے دیکھا جو چہرے کی طرح ہی سرخ ہوئی آنکھوں سے انہیں دیکھ رہی تھی میری اس سے بات ہوئی ہے دیا بس دو تین دن تک وہ واپس ا جائے گا - انور ملک نے اس سے جھوٹ بولا تھا حالانکہ ان کی تو خان سے کسی قسم کی بات نہیں ہوئی تھی رابطہ ہی نہیں ہو پایا تھا - میری بھی بات کروا دیں اس سے اس نے پھر سے کانپتی ہوئی ہلکی اواز میں کہا جس پر انور ملک بمشکل مسکراتے اس کے پاس گئے اور اس کے سر پر ہاتھ رکھا تھا - بیٹا اسے وہاں بہت سے کام ہیں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی میری اس سے بات ہوئی تھی اس کے فون کی بیٹری نہیں تھی تو ابھی اس کا فون چارجنگ پہ ہوگا میں تمہاری بعد میں بات کروا دوں گا اور ویسے بھی تین دن تک وہ واپس ا ہی جائے گا - پھر کیوں تم اتنی فکر کر رہی ہو ؟؟ انور ملک اسے اپنے دلاسوں میں لانے کی کوشش کرنے لگے جب کہ بس وہ خاموش نگاہوں سے انہیں دیکھ رہی تھی ٹھیک ہے ! اس نے بس ایک لفظ جواب دیتے اپنا رخ موڑ لیا تھا جبکہ انور ملک بے چینی اور پریشانی سے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر کر رہ گئے تھے
***
یار اب کوئی نیا شکار ملا کیا ؟؟ دیکھ ایک ہفتہ ہو گیا ہے اور میں ہر عیاشی سے دور ہوں - ڈھونڈ کوئی نیا شکار تیرے بھائی کو آج کل بہت طلب ہو رہی ہے کسی حسین دوشیزہ کی - ایک ہاتھ سے گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے فیاض فون کان کے ساتھ لگائے اپنے دوست سے محو گفتگو تھا نہ یار کوئی بھی عیاشی کا سامان نہیں ہے - ویسے وہ جو ایک ہفتے پہلے ہم نے ایک لڑکی اٹھائی تھی وہ تیرے فارم ہاؤس میں ہی ہے کیا ؟؟ اس کے دوست نے پہلے انکار کرتے پھر اس سے پوچھا تھا نہیں یار دو دن رکھنے کے بعد میں اسے پھینک آیا تھا فارم ہاوس سے باہر - فیاض نے لاپرواہی سے کہا اچھا ویسے میں سوچ رہا تھا کہ اگر وہ لڑکی ہوتی تو آج کی رات رنگین بنا سکتے تھے - اس کے دوست نے کمینگی سے کہا جس پر فیاض ہنسا تھا - نہیں یار بس دل بھر گیا تھا اس سے اب کوئی اور نیا شکار ڈھونڈتے ہیں فیاض کے کہنے پر اس کا دوست سوچ میں پڑ گیا - نہیں ابھی تو کچھ بھی نہیں ہے - اگر تجھے زیادہ ہی طلب ہو رہی ہے تو اجا پھر آج شہر - مل کر ہیرا منڈی چلتے ہیں - اس کے دوست نے مشورہ دیا جس پر فیاض بھی سوچ میں پڑ گیا اچھا چل پھر میں تجھے سوچ کر بتاتا ہوں - فیاض نے اسے کہتے فون کٹ کیا تھا کیونکہ وہ گاؤں کی حدود میں داخل ہو چکا تھا اور اب اس کا شریف پن شروع ہو چکا تھا - ابھی اس کی گاڑی گاؤں میں داخل ہوتے تھوڑا سا ہی آگے گئی تھی کہ اسے گاؤں کی کچی سرک کے پار زمینوں پر ایک خوبصورت لڑکی نظر آئی خوبصورت لڑکیوں کو دیکھتے اس کی تو نیت ویسے ہی خراب ہو جاتی تھی یہاں تو وہ لڑکی مکمل حسن کا پیکر تھی - اس نے گاڑی روکتے اپنے قدم گاڑی سے باہر نکالے تھے باہر نکل کر اس نے ادھر ادھر دیکھا اس لڑکی کے علاوہ اسے وہاں کوئی بھی نظر نہیں آیا تھا اور اس نے وہ لڑکی پہلے کبھی گاؤں میں دیکھی بھی نہیں تھی اس لیے وہ بے فکر تھا اس بات سے کہ وہ اسے پہچان لے گی کہ وہ سردار زوریز کا کزن ہے -اچھا موقع جانتے وہ فورا کھیتوں میں گھسا اس لڑکی کے پاس پہنچا تھا ارے او حسینہ یہاں اکیلی کیا کر رہی ہو ؟؟ اس نے اس لڑکی کے پاس پہنچ کر اس کا بازو پکڑ اپنی طرف اس کا رخ کرتے بیہودگی سے کہا جبکہ زبرش جو آج پھر بالاج کے ساتھ کھیتوں پر آئی تھی مگر بالاج کسی کام کی وجہ سے کہیں گیا تھا اور وہ اکیلی وہاں کھڑی تھی کسی اجنبی کے یوں اپنا بازو پکڑ کر اپنی طرف کرتے بیہودگی بھرے الفاظ کہنے پر وہ ڈر گئی تھی ک..کون ہو تم ؟ اس نے خود کو بہادر ظاہر کرنے کی کوشش کرتے کہا مگر لہجہ پھر بھی تھوڑا سا لڑکھڑا گیا تھا - ہم تو دیوانے ہیں حسن کے اور تمہارا حسن دیکھ کر ہم سے رہا نہ گیا اور تمہاری طرف کھینچے چلے آئے - تو بتاؤ میرے ساتھ چلو گی آج رات کے لیے ؟؟
میرے ساتھ چلو تمہیں منہ مانگی قیمت دوں گا مگر بدلے میں تمہیں آج کی رات اپنا یہ حسین وجود مجھے سونپنا ہوگا - فیاض نے بے شرمی اور بے ہودگی کی ہر حد پار کرتے اسے کہا اور اپنے ہاتھوں سے اس کے چہرے کو چھونا چاہا مگر تب ہی اس کا ہاتھ کسی نے روک لیا تھا زبرش کا پورا جسم جوف سے تھر تھر کانپ رہا تھا - آنے والا کوئی اور نہیں بالاج تھا - وہ اپنا کام ختم کر کے واپس آیا تو زبرش کے پاس کسی لڑکے کو کھڑا دیکھ اسے حیرت ہوئی - زبرش کے چہرے پر نظر پڑتے وہ بھاگنے کے انداز میں ان کے قریب پہنچا - مگر جب سامنے والے کو دیکھتے اور اس کے الفاظوں کو سن اس کا دماغ ہی گھوم گیا تھا–اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس کا ہاتھ پکڑ کر ایک جھٹکے سے اپنی طرف اس کا منہ کیا تھا - تمہاری ہمت کیسے میری بہن سے ایسی بکواس کرنے کی ؟؟ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا بالاج نے اس کے منہ پر پے در پے مکوں کی برسات کرتے کہا جب کہ فیاض خود کو بچانے کی کوشش کرتا رہا - اور بالاج تو جیسے آج اسے مار دینے کے در پر ہی تھا - سڑک سے گزرتے ایک ادمی کی نظر جب ان پر پڑی تو وہ انہیں چھڑانے کے لیے ان کے قریب پہنچا لیکن بالاج تو کسی طرح بھی اسے چھوڑنے پر راضی نہیں تھا تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری بہن پر اپنی گندی نظر رکھنے کی میں تمہیں جان سے مار دوں گا - زندگی عذاب بنا دی ہے تم افریدیوں نے ہماری - جان سے مار دوں گا میں تمہیں آج تمہارہ جنازہ ہی تمہارے گھر جائے گا - بکواس کیسے کی تم نے میری بہن کے ساتھ - گھٹیا انسان آج کی تمہاری رات میں رنگین بناتا ہوں قبر میں گزارو گے تم آج کی رات قبر میں - بالاج غصے کی حد پار کرتا اس کو بری طرح سے مار رہا تھا بالاج کو کسی طرح نہ رکتا دیکھ وہ ادمی بھاگ کر گاؤں سے کسی کو بلانے کے لیے چلا گیا تھا جبکہ زبرش جو کانپتی ہوئی وہاں کھڑی تھی اسے اچانک ہوش آیا تو اس نے بالاج کو جا کر پکڑا تھا چھوڑ دیں بھائی اسے وہ مر جائے گا - اس نے بالاج کو روکتے ہوئے کہا - مر جانے دو اسے یہ مر جانے کے ہی قابل ہے یہ گھٹیا انسان - بالاج کسی طور رکنے پر تیار نہ تھا - بھائی آپ کو میری قسم چلیں یہاں سے مر جائے گا وہ -زبرش نے اسے اپنی قسم دیتے کہا جب کہ اس کے قسم دیتے ہی بالاج کے ہاتھ رک گئے تھے اس نے نفرت بھری نگاہ زمین پر چوٹوں کے درد سے آدھے ہوتے فیاض پر ڈالی اور زبرش کا ہاتھ پکڑتا وہاں سے چلا گیا تھا - تقریبا دس منٹ بعد وہ ادمی گاؤں کے کچھ ادمیوں کو لے کر وہاں پہنچا تو اسے وہاں کہیں بھی بالاج اور زبرش نظر نہیں آئے لیکن فیاض وہی زمین پر ہی پڑا ملا لیکن اس کی سانسیں رک چکی تھیں اور پھر پورے گاؤں میں یہ خبر جنگل میں اگ کی طرح پھیل گئی کہ سردار زوریز خان کے کزن اور ہونے والے بہنوئی کو بالاج خان سواتی نے قتل کر دیا ہے