فیاض کی موت کا سن خان حویلی میں بھونچال اگیا تھا - چچی اور فرح کی چیخیں حویلی کی در و دیوار کو ہلا رہی تھی - زوریز خود حیران تھا اچانک سے فیاض کی موت پر اقرا بس خاموشی سے فرح اور چچی کو چپ کروانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن جو بھی تھا وہ اس کا کزن تھا اور چچی اور فرح کو روتے ہوئے دیکھ اس کی آنکھیں بھی نم ہو رہی تھی - زوریز کو جب پتہ چلا کہ فیاض کا قتل بالاج خان نے کیا ہے تو اس کا غصے سے برا حال تھا اسے یہ لگ رہا تھا کہ بالاج نے اس سے بدلہ لینے کے لیے فیاض کو مار ڈالا - چھوڑوں گا نہیں میں تمہیں بالاج خان - تم نے میرے کزن کو قتل کیا ہے سردار زوریز کے کزن کو - تم دیکھنا تمہیں ایسی چوٹ دوں گا کہ ساری زندگی نہیں بھول پاؤ گے زوریز خیالوں میں بالاج سے مخاطب تھا جبکہ اس کی آنکھوں اور الفاظوں میں اس وقت بالاج کے لیے نفرت صاف نظر آ رہی تھی
***
فیاض کی موت کے دو دن بعد پنچایت لگائی گئی تھی زوریز پنچایت میں بیٹھا اپنے سامنے موجود بالاج کو نفرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا جبکہ بالاج کو تو دو دن سے کچھ سمجھ ہی نہیں ا رہا تھا کیونکہ جب وہ فیاض کو وہاں چھوڑ کر آیا تو وہ اچھا خاصا تھا ہاں اس کے جسم پر چوٹیں تھیں لیکن اتنی نہیں کہ اس سے اس کی جان چلی جاتی ہے - گھر میں زبرش بھی اس کے لیے بے حد پریشان تھی ہاں تو بولو بالاج خان تم مانتے ہو اس بات کو کہ تم نے فیاض خان کا قتل کیا ہے پنچایت میں آئے دوسرے گاؤں کے سردار نے بالاج سے پوچھا جس پر بالاج نے فورا نا سر ہلایا تھا - نہیں میں یہ قبول نہیں کرتا کیونکہ میں نے اس کا قتل نہیں کیا بالاج نے پُر اعتماد لہجے میں کہا جب کہ اس کے انکار پر زوریز نے اپنی مٹھیاں میچ لی تھیں- تم کیسے انکار کر سکتے ہو گاؤں کے آدمی نے خود تمہیں اسے مارتے ہوئے دیکھا ہے - زوریز ایک دم غصے سے کھڑا ہوتا بولا - اس نے مجھے اسے مارتے ہوئے دیکھا قتل کرتے ہوئے نہیں - اور جو اس کو میں نے مارا وہ سہی مارا یہ میں اعتراف جرتا ہوں کیونکہ وہ اسی قابل تھا - میری بس چلتا تو واقع میں اسے مار دیتا مگر کسی کی قسم نے روک لیا - بالاج نے بھی اسی غصے سے جواب دیا تھا - جھوٹ مت بولو تم نے ہی اس کا قتل کیا ہے اور کیا تم وجہ بتاو گے کہ کس وجہ سے تم نے فیاض کو پیٹا ؟؟
زوریز کے پوچھنے پر بالاج کچھ نہ بولا - وہ کیسے بھری پنچائیت میں اپنی بہن کے بارے میں بات کر سکتا تھا - تمہاری چپ ہی بتا رہی ہے تم جھوٹ بول رہے ہو اور تمہیں کیا لگتا ہے تم یہاں مکر جاؤ گے اور ہم تمہاری بات مان لیں گے تو تمہاری یہ غلط فہمی ہے زوریز نے غصے سے کہا - اس سے پہلے بالاج کچھ کہتا دوسرے گاؤں کے سردار نے اسے چپ کروایا تھا چپ رہو تم بالاج خان - تم مجرم ہو اور تمہارے خلاف گواہ بھی موجود ہے جبکہ تمہارے پاس اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت اور گواہ نہیں ہے اس لیے تمہیں وہ سزا قبول کرنی پڑے گی جو سردار زوریز خان تمہارے لیے منتخب کرے گا - ہاں تو زوریز خان کیا آپ کو خون کے بدلہ خون چاہیے ؟؟ اس سردار نے پہلے بالاج کو چپ کراتے بعد میں زوریز سے پوچھا تھا نہیں مجھے خون کے بدلے خون نہیں چاہیے - بلکہ میں سردار زوریز خان اس پنچایت میں کھڑا بالاج خان سے اپنے کزن فیاض خان افریدی کا قتل کرنے کے جرم میں اس کی بہن کو ونی میں مانگتا ہوں زوریز نے بالاج خان کی آنکھوں میں دیکھتے بلند اواز اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس کی اواز پر پنچایت میں ایک دم سے خاموشی نے اپنا بسیرہ کیا تھا نہیں مجھے خون کے بدلے خون نہیں چاہیے - بلکہ میں سردار زوریز خان اس پنچایت میں کھڑا بالاج خان سے اپنے کزن فیاض خان افریدی کا قتل کرنے کے جرم میں اس کی بہن کو ونی میں مانگتا ہوں زوریز نے بالاج خان کی آنکھوں میں دیکھتے بلند اواز اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس کی اواز پر پنچایت میں ایک دم سے خاموشی نے اپنا بسیرہ کیا تھا - تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری بہن کے بارے میں ایسا کہنے کی ؟؟ اگر تم سردار ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم کچھ بھی کہو گے خبردار جو میری بہن کے بارے میں ایسے الفاظ نکالے تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا - ٹھیک ہے مجھ پر نہیں یقین کہ میں نے فیاض کا قتل نہیں کیا تو میں آپ لوگوں کے سامنے ہوں ابھی اسی وقت مجھے مارو اور اپنا بدلہ پورا کرو لیکن میں اپنی بہن کو ونی میں کسی صورت نہیں دوں گا بالاج کا غصے سے برا حال ہوا تھا اس کا بس چلتا تو پاس کھڑے گارڈ کی گن چھین کر وہ ساری گولیاں زوریز کے سینے میں اتار دیتا - لیکن وہ ایسا کر نہیں سکتا تھا کیونکہ پہلے ہی اس پر بے بنیاد الزام لگا دیا گیا تھا میں نے کہا نا مجھے خون کے بدلے خون نہیں چاہیے بلکہ مجھے ونی چاہیے اور تمہیں اپنی بہن کو ونی میں دینا ہوگا کیونکہ پنچائت میں سردار کا فیصلہ چلتا ہے اور اس خاندان کا فیصلہ جس کے گھر کا فرد قتل ہوا ہوتا ہے یہاں قتل بھی میرے خاندان کے فرد کا ہوا ہے اور سردار بھی میں ہوں - تم میرے فیصلے سے انکار نہیں کر سکتے زوریز نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا جب کہ بالاج اچھے سے اس کے چہرے پر جھلک دکھاتی طنزیہ مسکراہٹ کو دیکھ سکتا تھا جو اس کی بے بسی پر زوریز کے چہرے پر اپنی جھلک دکھانے کو بے تاب تھی - میں نے کہا نا میں اپنی بہن کو ونی میں نہیں دوں گا تو مطلب نہیں دوں گا اگر آپ لوگوں کو بدلہ لینا ہے تو مجھے مار لیں کیونکہ آپ لوگوں کو ویسے تو یقین ہے نہیں میری بات پر مجھے یہاں مجرم تو ثابت کر دیا گیا ہے اور ظاہر سی بات ہے بدلا بھی لینا ہے تو لو بدلا لیکن مجھ سے میری بہن کا یہاں کوئی ذکر نہیں ہوگا بالاج کسی طور بھی ماننے پر تیار نہیں تھا جبکہ اس کی ہٹ دھرمی دیکھ زوریز کو اور غصہ ا رہا تھا - ٹھیک ہے نہیں دینی تمہیں ونی تو ٹھیک ہے پھر تیار ہو جاؤ مرنے کے لیے کیونکہ بدلہ تو میں لوں گا - زوریز ایک دم غصے سے کہتا پاس کھڑے گارڈ سے اس کی گن پکڑ چکا تھا اور گن کا رخ اس نے بالاج کی طرف کر دیا تھا اس سے پہلے وہ فائر کرتا زبرش بھاگتے ہوئے بالاج کے سامنے ا چکی تھی - نہیں میرے لالا کو کچھ مت کرنا میں تیار ہوں ونی میں جانے کے لیے - زبرش نے ہانپتے ہوئے کہا جب کہ آنکھوں میں ایک الگ ڈر تھا کھو دینے کا ڈر وہ تو گھر میں بالاج کے لیے پریشان ہو رہی تھی اس لیے جب اس سے رہا نہ گیا تو پنچایت کی طرف ا گئی تھی لیکن جب وہ پنچائت میں پہنچی تو اس کے کانوں میں زوریز کے الفاظ گونجے جو اسے ونی میں مانگ رہا تھا - اس کے تیز چلتے قدم ایک دم سے ساکت ہوئے تھے آس پاس کی او ازیں آنا بند ہو گئی تھیں جب کہ کانوں میں تو زوریز کے الفاظ ہی گونج رہے تھے - وہ ہر بار اس کی سوچ کو غلط ثابت کرتا تھا وہ جتنا برا اسے سمجھتی تھی وہ تو اس سے زیادہ گھٹیا نکلا تھا اس کی آنکھوں سے انسو خود بخود بہنے لگے تھے - وہ آنکھوں میں انسو لیے سامنے کھڑے زوریز کو دیکھ رہی تھی جو بالاج سے بحث میں مصروف تھا جبکہ زوریز کی اس پر نظر نہیں پڑی تھی وہ مرتے قدموں سے چلتی آگے بڑھ رہی تھی کہ تب ہی زوریز کے اچانک بالاج پر گن تان لینے پر اس کی سانس رکی تھی - پہلے جو قدم چلنے سے انکاری تھے اچانک انہوں نے سپیڈ پکڑی تھی اور وہ بھاگتے ہوئے بالاج کے سامنے جا کر کھڑی ہوئی تھی اور خود کو اپنے بھائی پر وارنے کے لیے تیار ہو گئی تھی آج تو اس نے پھر سے بالاج کو لالا کہا تھا - وہ بالاج کو لالا تبھی کہتی جب وہ بے حد درد اور غم میں ہوتی تھی - یہ کیا بے وقوفی ہے زبرش اور تم یہاں کیا کر رہی ہو گھر جاؤ یہاں تمہارا کوئی کام نہیں میں بات کر رہا ہوں نا - بالاج نے اس کی بے وقوفی پر اسے ڈانٹتے ہوئے کہا جب کہ وہ تو کچھ بھی سمجھنے اور سننے کے موڈ میں نہیں تھی نہیں ڈالا میں آپ کو مرتا ہوا نہیں دے سکتی آپ کے علاوہ میرا کوئی نہیں ہے اس دنیا میں اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو میں کبھی خود کو معاف نہیں کر پاؤں گی - زبرش نے روتے ہوئے اسے کہا - جب کہ بالاج کا بس نہیں چل رہا تھا وہ زبرش کو کہیں چھپا دیتا بس زوریز اور پنچائیت کی نظروں سے دور کر دیتا زبرش میری جان میری گڑیا تم چلی جاؤ گھر تمہارا بھائی تمہیں کچھ نہیں ہونے دے گا - خود مر جائے گا لیکن تم پر کبھی انچ نہیں آنے دے گا - میں موت کو گلے لگا لوں گا لیکن تمہیں تمہیں ونی میں نہیں بھیجوں گا - میں جانتا ہوں ونی کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے اور اور پھر زوریز کے ونی میں میں تمہیں نہیں دے سکتا - تم جاؤ گھر اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کس طرح سے زبرش کو سمجھائے - وہ نان سٹاپ بولتا اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ زبریش نا میں سر ہلا رہی تھی - نہیں لالا مجھے ہر تکلیف منظور ہے لیکن آپ کی دوری نہیں - اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو زبرش مر جائے گی میں آپ کے لیے ہر تکلیف اٹھا لوں گی پر اپنے بھائی کو کچھ نہیں ہونے دوں گی - زبرش نے ابھی پھر انکار کیا تھا - تمہیں سنا ہی نہیں دے رہا میں کیا کہہ رہا ہوں ؟؟ جاؤ یہاں سے ، جاؤ بالاج نے اسے غصے سے ڈانٹتے ہوئے کہا مگر وہ اس کی بات سننے سے انکاری تھی اور پلٹتی زوریز کی طرف متوجہ ہوئی - میں تیار ہوں ونی میں جانے کے لیے لیکن میرے بھائی کو چھوڑ دو - اس نے پر اعتماد لہجے میں کہا جبکہ اس کے ماننے پر زوریز کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی - نہیں زبرش تم ایسے کیسے کر سکتی ہو ؟؟
بالاج نے اسے پھر سے سمجھانا چاہا - مجھے یہ یقین ہے میرے بھائی پر کہ وہ بہت جلد اپنی بے گناہی کا ثبوت لے کر آئے گا اور مجھے لے جائے گا - آپ اپنی بے گنائی کا ثبوت ڈھونڈو بھائی تب تک آپ کی بہن آپ کا انتظار کرے گی میں ہر تکلیف برداشت کر لوں گی لیکن اگر میں نے ابھی یہ تکلیف کو نہ اپنایا تو آپ کو ہمیشہ کے لیے کھو دوں گی اور ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی کو دکھوں کے لیے چن لوں گی - پلیز بھائی میرے اس فیصلے میں میرا ساتھ دیں - زبرش نے روتے ہوئے اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنا ماتھا اس پر رکھتے کہا جبکہ بالاج اس کی بات نہیں مان رہا تھا نہیں میری جان میں کیسے تمہیں جانتے بوجھتے کھائی میں دھکا دے دوں ؟؟ کیسے تمہیں اگ میں دھکیل دوں خود کو بچانے کے لیے ؟؟ بالاج نے اپنے ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑاتے اس کے چہرے کو ہاتھوں کے پیالے میں بھرتے کہا جب کہ اس کا لہجہ لڑکھڑا رہا تھا کیونکہ اسے برش اپنے فیصلے پر پورا اعتماد لگ رہی تھی اور خود اپنا آپ بےبس اور گناہ گار پلیز لالا میں نے پہلے یہ فیصلہ بہت مشکل سے لیا ہے میرے لیے اور مشکل مت بنائیں - میں کہہ رہی ہوں نہ آپ جائیں اور اپنی بے گناہی کا ثبوت دھونڈیں - اور وہ مل جائے گا آپ کو میں جانتی ہوں کیونکہ یہ تو آپ اور میں ہی جانتے ہیں نا کہ فیاض کو آپ نے نہیں مارا - پلیز بھائی جائیں اور اصل قاتل کو ڈھونڈیں آپ کو میری قسم ہے کہ آپ مجھے نہیں روکیں گے آپ اصل مجرم کو ڈھونڈیں گے اپنی بے گناہی کا ثبوت لائیں گے اور مجھے ساتھ لے جائیں گے مجھے یقین ہے میرا بھائی زیادہ دیر مجھے اس جہنم میں رہنے نہیں دے گا زبرش نے اس کے گلے لگتے اسے منانا چاہا جب کہ بالاج اس کے گرد بازو بھی حائل نہ کر پایا تھا - تم کیوں مجھے اپنی قسم دے کر بے بس کر دیتی ہو ؟؟
خدایا مت کرو خود پر یہ ظلم- اب کی بار بالاج کی آنکھوں سے بھی انسو بہنے لگے تھے جب کہ زبرش کسی طرح نہ مانی اور بالاج کو ہی اس کے فیصلے کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے - تھوڑی دیر بعد پنچایت میں ہی زبرچ کا نکاح زوریز سے ہو گیا تھا اور وہ نور زبرش خان سواتی سے نور زبرش زوریز خان افریدی بن گئی تھی لیکن یہ رتبہ بیوی کا رتبہ نہیں تھا یہ تو ایک ونی کا رتبہ تھا اور ونی کو کہاں بیوی مانا جاتا ہے - وہ تو ونی ہوتی ہے جسے جانوروں کی طرح مارا پیٹا جاتا ہے - بلکہ جانوروں سے بھی بدتر سلوک اس کے ساتھ کیا جاتا ہے اور وہ جانتی تھی کہ آج سے اس کی زندگی بھی جانوروں سے بدتر ہونے والی ہے میرا انتظار کرنا زبرش میں آؤں گا تمہارا لالا جلد آئے گا اور تمہیں واپس لے جائے گا میں زیادہ دیر تمہیں یہاں نہیں رہنے دوں گا - زبرش تمہیں کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے مضبوط بن کر رہنا کیونکہ تم جتنا ڈرو گی یہ تم پر اتنا ظلم کریں گے تم دیکھ لینا میں جلد آوں گا - بالاج نکاح کے بعد آخری بار جب زبرش سے مل رہا تھا تو وہ اس سے زیادہ خود کو دلاسہ دے رہا تھا جبکہ زبرش اس کی باتوں پر روتے ہوئے ہاں میں سر ہلا رہی تھی - مجھے یقین ہے لالا آپ پر یقین ہے اسی لیے تو خود کو اس کھائی میں دھکیل رہی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں میرا بھائی مجھے کھائی سے نکال لے گا - اس نے بالاج پر اپنا اعتماد ظاہر کرتے کہا اور بالاج نے اسے کس کر گلے لگایا تھا اب نہ جانے وہ کب اپنی بہن سے ملتا لیکن جو بھی تھا اب اسے دن رات ایک کر کے اصل مجرم کو ڈھونڈنا تھا تاکہ اپنی بے گناہی ثابت کر کے وہ زبرش کو واپس لا سکے زوریز کی قید سے