Chapter 13: زوریز جب زبرش کو لے کر حویلی

زوریز جب زبرش کو لے کر حویلی پہنچا تو اسے حویلی کے ہال میں ہی غم سے نڈھال بیٹھی چچی اور فرح نظر آئی تھی جبکہ اقرا وہاں موجود نہیں تھی - اس کے پیچھے چلتی زبرش نے نظریں اٹھا کر حویلی کو دیکھا تھا جبکہ قدموں کی اہٹ پر فرح اور چچی نے دروازے کی جانب دیکھا تو زوریز کے ساتھ کسی لڑکی کو دیکھ انہیں کسی انہونی کا احساس ہوا تھا یہ لڑکی کون ہے زوریز اور کیا فیصلہ ہوا پنچائیت میں ؟؟ چچی نے کھڑے ہوتے پریشانی سے پوچھا جس پر زوریز نے زبرش کو کہنی سے پکڑ کر ان کے سامنے اسے دھکا دیا تھا جس کے سبب وہ زمین پر گری تھی - یہ لیں ونی میں آئی ہے یہ لڑکی بالاج خان کی بہن ہے جس نے ہمارے فیاض کا قتل کیا ہے - آج سے یہ لڑکی یہیں رہے گی ونی کے طور پر اور یہی پنچائیت کا فیصلہ ہے - زوریز کے الفاظوں پر چچی اور فرح دونوں کو حیرت کا جھٹکا لگا تھا - یہ کیا کہہ رہے ہو تم زوریز ؟؟

تم کیسے اس لڑکی کو لے کر ا سکتے ہو اپنی ونی میں جب کہ تم جانتے ہو کہ فرح سے تمہارا رشتہ طے ہے چچی نے حیرانگی سے اس سے پوچھا جس پر زوریز نے سر جھٹکا تھا - چچی یہ میری بیوی نہیں ونی ہے جبکہ میری بیوی فرح ہی ہو گی آپ جانتی ہیں بیوی اور ونی میں بہت فرق ہوتا ہے - زوریز نے جیسے بات ہی ختم کی تھی اور لمبے ڈگ بھرتا اپنے کمرے کی جانب چلا گیا تھا - پیچھے وہ معصوم خوف بھری نگاہوں سے چچی اور فرح کو دیکھ رہی تھی جن کی آنکھوں میں اسے اپنے لیے صاف نفرت دکھائی دے رہی تھی تو تو ہے اس کمینے کی بہن جس نے میرے بیٹے کا قتل کیا ؟؟ تیری زندگی تو میں عذاب بناؤں گی پل پل سکون کو ترسے گی تو - تیرا جینا نہ حرام کر دیا تو میرا نام بھی قدسیہ نہیں - تجھے اتنی تکلیف دوں گی کہ تیرا بھائی بھی ترپ اٹھے گا چچی نے اس کو بالوں سے پکڑ کر کھڑا کرتے کہا جب کہ بال کھینچنے کی وجہ سے زبرش کو بہت درد ہو رہی تھی اور آنکھوں سے گرم سیال بہنے لگا - اور ہاں کسی خوش فہمی مت رہنا کہ زوریز تمہیں ونی کے طور پر لے آیا ہے تو تم اس کی بیوی کی جگہ بھی لے لو گی - بھولنا مت کہ اس کی بیوی صرف میں بنوں گی فرح نے بھی اپنی نفرت دکھاتے کہا جب کہ زبرش کو اصل معنوں میں اپنی زندگی عذاب ہوتی نظر آئی تھی - مگر وہ خود کو مضبوط کر چکی تھی

***

زوریز اوپر کمرے میں پہنچا تو اقرا پہلے سے اس کے کمرے میں موجود تھی - اسے دیکھ کر زوریز کے چہرے پر مسکراہٹ آئی لیکن ہر بار کی طرح اس بار اقرا کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں تھی بلکہ وہ سنجیدہ چہرہ لیے اسے دیکھ رہی تھی - کیا ہوا گڑیا ؟؟ کسی نے کچھ کہا ہے ؟؟ زوریز نے اسے سنجیدہ دیکھتے پوچھا کسی نے تو کچھ نہیں کہا لالا لیکن آپ بتائیں وہ لڑکی کیا سچ میں آپ اپنی ونی میں لے کر آئے ہیں ؟؟ اقرا کے سوال پر زوریز چند پل کے لیے خاموش ہو گیا تھا - تمہارا ان سب باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اقرا تو تم ان باتوں میں نہ ہی انٹرسٹ لو تو اچھا ہے - ویسے بھی بہت جلد تمہاری یونی کلاس سٹارٹ ہونے والی ہے پانچ دن ہی رہ گئے ہیں تو اپنی پڑھائی کے بارے میں سوچو زوریز نے اسے ٹالنا چاہا - کیوں نہیں ہے میرا تعلق لالا میرا تعلق ہے کیونکہ بات میرے لالا کی ہے میرے لالا کیسے کر سکتے ہیں ایسا ؟؟ ایک معصوم کو کسی اور کے کیے گئے گناہ کی سزا کیسے دے سکتے ہیں جس لالا کو میں جانتی ہوں اسے تو ان روایتوں سے نفرت تھی پھر وہ کیسے خود ایک ونی مانگ سکتا ہے اقرا کے لہجے میں بے یقینی ہی بے یقینی تھی جبکہ زوریز اس سے نظریں چرا رہا تھا میں نے کہا نا اقرا تمہارا اس سب سے کوئی لینا دینا نہیں میں بہتر جانتا ہوں سب کچھ اور تم نہیں جانتی ہو کچھ بھی - اس لیے تم خاموش رہو اور ان سب ٹینشنوں سے دور رہو اور خوش رہو - زوریز کی بات پر اقرا نا میں سر ہلانے لگی - مجھے آپ سے یہ امید ہرگز نہیں تھی لالا ، مجھے آپ سے یہ امید ہرگز نہیں تھی میں نے کبھی نہیں سوچا تھا میرا لالا ایسا کرے گا - آپ نے ظلم کیا ہے ایک لڑکی کے ساتھ اور خود یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آپ کی بہن خوش رہے - ایک معصوم کیا آہیں کیسے خوش رہنے دیں گی آپ کو اور مجھے ؟؟ اقرا نے اس سے سوال کیا تھا جس کا جواب زوریز کے پاس نہیں تھا لیکن وہ کیسے ہار مان لیتا وہ معصوم نہیں ہے - سنا تم نے ؟؟ نہیں جانتی تم ان کی اصلیت اس لیے تمہیں اس پہ ترس ا رہا ہے تمہیں اس پر ترس کھانا ہے تو کھاؤ لیکن تم میرے معاملوں میں نہیں بولو -زوریز نے جیسے بات ہی ختم کی تھی جبکہ اقرا اسے ایک نظر دیکھتی اس کے کمرے سے چلی گئی تھی ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ زوریز اور اقرا کی بحث ہوئی ہو ، زوریز نے اسے ڈانٹا ہو ، اسے انکار کیا ہو اور اقرا اس کے پاس سے روتی ہوئی گئی ہو - کیونکہ زوریز کی جان تھی وہ اس لیے وہ اس کی بات کبھی نہیں ٹالتا تھا اسے رلانا تو بہت دور کی بات تھی - لیکن آج وہ روئی تھی اس کے مطابق وجہ زبرش تھی زوریز کو زبرش سے اور زیادہ نفرت محسوس ہوئی تھی - لیکن اسے کون سمجھاتا کہ غلطی اس کی اپنی تھی اس معصوم زبرش کی نہیں مگر آنا میں اور بدلے میں لپٹا شخص ان سب باتوں کو کب سوچتا ہے وہ نیچے آئی تو اسے وہ لڑکی وہیں ہال میں زمین پر گھٹنوں میں سر دیے بیٹھی نظر آئی - چچی اور اقرا ضرور اپنے کمرے میں چلی گئی تھیں اسی لیے نظر نہیں آ رہی تھیں وہاں - وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا ٹی اس کے پاس پہنچی تو قدموں کی آہٹ پر زبرش نے چہرہ گھٹنوں سے اٹھاٹے اسے دیکھا تھا اسے دیکھتے ہی وہ جان گئی تھی کہ وہ زوریز کی بہن ہے کیونکہ اس کی شکل کافی حد تک زوریز سے ملتی تھی اور پھر زوریز کی آنکھوں کی طرح اس کی آنکھیں بھی گرین کلر کی تھیں - نام کیا ہے تمہارا ؟؟ اقرا نے اس کے پاس نیچے بیٹھتے پوچھا - زبرش نام ہے میرا - زبرش نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے کہا جبکہ اقرا تو اس کی آواز میں جھلکتی مضبوطی دیکھ حیران تھی اسے لگا تھا وہ دوسری لڑکیوں کی طرح روتے ہوئے جوب دے گی مگر رونا تو دور اس کا لہجہ بھی نہ لڑکھڑایا تھا اپنا نام بتاتے - میرا نام اقرا ہے اور میں سردار زوریز کی بہن ہوں جس کے و....- ونی میں میں آئی ہوں - اقرا جو ابھی بول رہی تھی مگر زبرش نے اس کی بات بیچ میں ہی ٹوک کر خود پوری کی جبکہ اقرا نظریں چڑا گئی تھی - تم کیوں نظریں چڑا رہی ہو ؟؟ تم نے کون سا کوئی گناہ کیا ہے یاں پھر کسی پر ظلم کیا ہے - زبرش نے اس کے نظریں چڑانے پر کہا جس پر اقرا نے کوئی جواب نہ دیا تھا - خیر چھوڑو ان باتوں کو تم اٹھو یہاں زمین سے اور صوفے پر بیٹھو - اقرا نے خود کھڑے ہوتے اسے بھی صوفے پر بیٹھنے کو کہا جبکہ اس کی بات پر زبرش نے اسے ایسے دیکھا تھا جیسے وہ اسے کسی کو قتل کرنے کا کہہ رہی ہو کیا ہوا ایسی کیوں دیکھ رہی ہو ؟؟ زبرش کے خود کو دیکھنے پر اقرا نے پوچھا - کچھ نہیں بس یہ دیکھ رہی ہوں کہ ایک ہی گھر میں رہتے افراد میں سے ایک فرد کیسے مختلف ہو سکتا ہے ؟؟ کوئی مجھے دھتکار کر زمین پر پھینکتا ہے تو کوئی ا کر مجھے زمین سے اٹھانے کی بات کرتا ہے زبرش کی بات پر اقرا نے ایک لمبا سانس کھینچا تھا - تم اٹھو نہ بیٹھو صوفے پر - اقرا نے پھر سے اسے اٹھانا چاہا جبکہ زبرش نے نا میں سر ہلایا تھا - نہیں میں نہیں بیٹھوں گی میں یہاں کیسے بیٹھ سکتی ہوں زبرش نے انکار کرتے کہا ؟؟ کیوں تم کیوں نہیں بیٹھ سکتی ؟؟ اقرا نے حیرت سے پوچھا کیونکہ میں ونی میں آئی ہوئی لڑکی ہوں - اور مجھ جیسی لڑکی ملازموں کی طرح ہوتی ہے غلام ہوتی ہے وہ بیکار فالتو چیز ہوتی ہے اور فالتو چیزوں کو مہنگے صوفوں پر نہیں رکھا جاتا - زبرش کی بات پر اقرا نے نظریں چرائی تھیں - وہ کیا کہتی اسے اس کے تو اپنے بھائی کا سارا قصور تھا وہ تو کچھ کہنے کے قابل بھی نہ تھی - ہاں لیکن وہ اسے دلاسہ دے سکتی تھی دیکھو زبرش میں تمہارے لیے کچھ کر تو نہیں سکتی لیکن تم کبھی بھی یہاں خود کو اکیلا مت سمجھنا - تم یہ سمجھنا کہ تمہاری ایک بہن ہے یہاں پر - میں زیادہ تو نہیں تمہاری مدد کر پاؤں گی لیکن ہاں بہت حد تک تمہارے لیے اسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کروں گی - اقرا کی بات زبرش مسکرائی تھی شکریہ مجھے امید نہیں تھی کہ ایسے الفاظ سننے کو ملیں گے مجھے یہاں پر کسی کے منہ سے لیکن سن کر خوشی ہوئی - زبرش نے اس کا شکریہ ادا کرتے کہا جس پر اقرا بھی مسکرائی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.