Chapter 47: دو سال بعد یہ منظر تھا خان

دو سال بعد یہ منظر تھا خان ولا کا جس کے لاونچ میں زبرش کا ڈھائی سال کا بیٹا اور دیا کی دو سال کی بیٹی کھیل رہے تھے - وہیں ان کے پاس صوفے پر بیٹھی زبرش اور دیا باتوں میں مصروف تھیں باتوں کی نوعیت شکایتیں تھیں - دراصل دیا زبرش کو بس لاش کی شکایتیں لگا رہی تھی کہ وہ اس کی بات نہیں مانتا جو کہ سراسر الزام تھا بیچارے بالاج پر - لیکن بیویاں کہاں راضی ہوتی ہیں زبرش کو معلوم تھا کہ بالاج دیا کی ہر بات مانتا ہے پھر بھی دیا کو اس سے یہی شکایت ہوتی ہے کہ وہ اس کی بات نہیں مانتا - مگر پھر بھی دیا کی شکایتوں کو غور سے سنتے زبرش اسے دلاسہ دیتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ آنے دو بالاج کو آج افس سے وہ اس کی کلاس لے گی - انور ملک ڈیڑھ سال پہلے بہت زیادہ بیمار ہو گئے تھے اور ان کی اس بیماری میں بالاج نے ان کا بہت خیال رکھا تھا وہ بلکل ایک بیٹے کی طرح ان کی خدمت کرتا انہیں روز بلا ناغہ ہاسپٹل لے کر جاتا - انور ملک اس کے اس طرح کئیر پر اس سے اور زیادہ متاثر ہوئے تھے خاص کر تب توانہیں وہ اور زیادہ پیارا لگتا جب وہ انہیں کہتا کہ میں آپ کا بیٹا ہی ہوں انکل - انہیں دیا کا فیصلہ بلکل سہی لگا تھا بالاج کی شکل میں انہیں بیٹا مل گیا تھا - جیسے ہی وہ اپنی بیماری سے نکلے انہوں نے وکیل کو بلا کر اپنی ساری پڑا پڑتی دیا اوربالاج کے بںم کر دی تھی - بالاج کو جب یہ بات پتا چلی وہ بہت زیادہ ناراض ہوا ں ان سے اور اس نے منع کر دیا تھا کچھ بھی لینے سے مگر انور ملک نے اسے اسی کی بات لوٹائی تھی کہ تم اگر میرے پ ہ تے ہو تو میں پمہںزا باپ ہوا - اور باپ کی جائیداد پر بچوں کا ہی حق ہوتا ہے بالاج کو بہت سمجھانے کے بعد ںچز وہ ان کی بات مان گیا تھا - اس نے اپنا الگ سے گھر لیا تھا جس کا نام خان ولا رکھا تھا - اقرا زبرش سے ملنے اتی رہتی تھی - ایک دوبار اس سے فرح بھی ملنے آئے تھی دونوں اسے حویلی واپس آنے کا کہتیں مگر وہ نہیں مانی تھی - سب ہی اپنی خوشحال زندگی جی رہے تھے سوائے زوریز کے کیونکہ اس کی زندگی تو وہیں پر اٹکی ہوئی تھی زبرش نے اسے ابھی تک معاف نہیں کیا تھا جبکہ وہ بیچارا ہر بار اس سے معافی مانگنے اتا مگر زبرش اس سے ملتی ہی نہیں تھی - زبرش دیا کی کسی بات کا جواب دینے لگی تھی کہ تبھی حسام بابا بابا کہتا بھاگ کر داخلی دروازے کی جانب گیا تھا جبکہ بابا کا لفظ حسام کے منہ سے سن کر زبرش نے فورا پلٹ کر دروازے کی جانب دیکھا جہاں سے وہ اندر ا رہا تھا - اپنے بیٹے کو اپنی جانب آتا دیکھ وہ فورا گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھتا اپنی باہیں پھیلا گیا تھا زوریز کو دیکھ زبرش فورا اٹھ کر کمرے میں جانے لگی مگر تبھی دیا نے اس کا ہاتھ تھام اسے روکا تھا میرے خیال سے زبرش تمہیں ایک بار زوریز بھائی کی بات سننی چاہیے - وہ پچھلے ڈھائی سالوں سے تم سے معافی مانگنے کو بے تاب ہیں تم سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن تم انہیں موقع نہیں دے رہی ایک بار انہیں موقع تو دو - دیا نے اس سے کہا تو زبرش کچھ سوچ کر وہیں کھڑی ہو گئی جبکہ دیا اپنی بیٹی ہائی کہ کا کو اٹھا کر سیڑھیاں چڑھتی اپنے کمرے کی جانب چلی گئی تھی - حسام کو پیار کرتے وہ اسے گود میں اٹھا کر کھڑا ہوا تو سامنے زبرش کو دیکھ اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا تھا - اسے ڈھائی سالوں بعد دیکھ رہا تھا وہ کیونکہ وہ اتنی ظالم تھی کہ ملنا تو دور اس نے اپنی شکل بھی نہیں دکھائی تھی زوریز کو ان گزرے سالوں میں اسی پر نظریں جمائے وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے اس کے پاس پہنچا تھا - جبکہ حسام اپنے چھوٹے چھوٹے بازو زوریز کی گردن سے گزارتے اپنا چہرہ اس کے کندھے پر رکھ چکا تھا - کیسی ہو ؟؟ زوریز نے اس کے پاس جا کر محبت سے اسے تکتے پوچھا - بہت خوش ہوں - زبرش نے اپنے سینے پر ہاتھ باندھتے جواب دیا لیکن میں خوش نہیں ہوں دلِ جانم - زوریز نے دکھی انداز میں کہا جبکہ اس کے منہ اتنے سالوں بعد دلِ جانم سن وہ ساکت ہوئی تھی مگر پھر خود کو نارمل کیا تھا - کوئی بات نہیں سردار زرویز خان ! کوئی وقت تھا جب آپ خوش ہوتے تھے اور تب میں دکھی ہوتی تھی - کیا تب آپ کو میری فکر ہوتی تھی ؟؟

زبرش نے طنزیہ پوچھا - پلیز زبرش میری سزا ختم کر دو ! اور کتنا مجھے تڑپاؤ گی ؟؟

میں بہت شرمندہ ہوں اپنے کیے ہوئے گناہوں پر - میں تمہارے ساتھ رکھے اپنے سلوک پر بہت شرمندہ ہوں مگر پلیز مجھے معاف کر دو - زوریز نے ندامت بھرے لہجے میں کہا - میں کیوں مانوں آپ کی التجا ؟؟ کیا آپ نے میری التجائیں مانی تھیں ؟؟ کیا آپ نے مجھ پر رحم کیا تھا ؟؟ زبرش نے سخت انداز میں پوچھا تو زوریز شرمندہ ہوتا نیچے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے دائیں ہاتھ سے کان پکڑ کر اسے دیکھنے لگا مجھے معاف کر دو تم جو کہو گی میں وہ کروں گا تمہیں مجھے سزا دینی ہے تو دو لیکن میرے قریب رہ کر دو یہ دوری کی سزا نہ دو - پلیز زبرش میرے ساتھ واپس چلو - وہ گھر تمہارے بغیر ادھورا ہے وہ حسام کے بغیر ادھورا ہے زوریز خان افریدی تمہارے اور حسام کے بغیر ادھورا ہے - پلیز میرے ادھورے پن کو ختم کر دو میرے گھر کو مکمل کر دو میرے گھر کی رونق اور سکون کو واپس کر دو - زوریز نے ایک اس بھرے لہجے میں التجا کی تھی جو کہوں گی وہ کریں گے ؟؟ زبرش نے پوچھا تو زوریز نے فورا ہاں میں سر ہلایا - ٹھیک ہے تو پھر جب تک رات نہیں ہو جاتی باہر لان میں جا کر کھڑے ہو جائیں - سردی تو آپ دیکھ ہی رہے ہیں کتنی ہے آخر دسمبر کا مہینہ ہے اور پھر آپ کو سزا بھگتنی ہے تو اس لیے اپنا کوٹ اور چادر یہیں رکھ کر جائیں گے بولیں منظور ہے ؟؟ زبرش نے سزا بتاتے پوچھا تو زوریز نے حیران ہوتے اسے دیکھا کیا بس اتنی سی سزا دے رہی تھی وہ اسے ؟؟ اسے یقین نہ آیا تھا - مجھے منظور ہے - زوریز کھڑا ہوتا حسام کو اس سے پکڑا تے فورا جا کر لون میں کھڑا ہو گیا تھا جب کہ اس کے جاتے ہی زبرش مسکرائی تھی - وہ اسے معاف تو ایک سال پہلے کا کر چکی تھی اس کا حسام کے لیے پیار اور اپنی غلطی پر شرمندہ ہونا دیکھ کر لیکن پھر بھی وہ اسے اچھے سے سبق سکھانا چاہتی تھی اس کا ارادہ تھا تقریبا آدھے گھنٹے بعد جا کر وہ زوریز کو اندر لے آئے گی - ایک نظر داخلی دروازے پر ڈالتے جہاں سے زوریز گیا تھا پھر حسام کو پیار کرتے وہ اسے اٹھائے اپنے کمرے کی جانب چل پڑی تاکہ حسام کو سلا سکے لیکن حسام کو سلاتے سلاتے اس کی انکھ کب لگی اسے پتہ ہی نہ چلا

***

12بجے کے قریب اچانک سے بادلوں نے پرجوش انداز میں برسنا شروع کر دیا تھا جبکہ زوریز اتنی سردی میں بھی بارش میں لان میں کھڑا بھیگتا رہا - تقریبا کوئی تین بجے کے وقت بالاج گھر واپس آیا تو گاڑی سے نکلتے ہی اس کی نظر لان میں کھڑے زوریز پر پڑی - فورا سے چھتری کھول کر وہ گاڑی سے نکلتے زوریز کے پاس بھاگتے ہوئے آیا تھا - زوریز تم اتنی بارش میں کیوں بھیگ رہے ہو وہ بھی اتنی سردی چلو اندر چلو بالاج نے پریشانی سے اسے دیکھتے کہا جس کے ہونٹ بھی سردی سے نیلے ہو چکے تھے اور جسم بھی کانپ رہا تھا - ویسے تو وہ مضبوط جسامت کں مالک تھا مگر پہلے تو وہ اسلام آباد کی سردی میں دو گھنٹے ویسے کھڑا رہا اور پھر پچھلے چار گھنٹوں سے بارش میں بھیگ رہا تھا اس لیے اب اس کا جسم بھی کانپ رہا تھا مگر وہ ابھی بھی اندر جانے کو راضی نہیں تھا نہیں مجھے زبرش نے کہا ہے جب تک رات نہیں ہو جاتی مجھے یہیں کھڑے رہنا ہے اس لیے جب تک وہ خود آ کر مجھے اندر نہیں لے جائے گی میں یہاں سے نہیں ہلوں گا - سردی کے سبب اس کا لہجہ جسم کی طرح پوری طرح سے کامپ رہا تھا لیکن وہ پھر بھی اپنی جگہ سے نہیں ہل رہا تھا بالاج اسے کسی طرح نہ مانتے دیکھ اندر بھاگ کر گیا تھا اس کا رخ زبرش کے کمرے کی طرف تھا زبرش کے کمرے کا دروازہ اس نے کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ ملتے وہ دروازہ کھول اندر گیا - مگر سامنے اسے سوتا دیکھ اسے زبرش پر غصہ آیا تھا - لاکھ اس کی زوریز سے ناراضگی سہی لیکن بالاج کو یہ بات بالکل بھی اچھی نہیں لگی تھی کہ وہ اسے ایسی سزا دے زبرش اٹھو جلدی - بالاج نے زبرش کا کندھا ہلاتے اس سے اٹھایا تو وہ فورا اٹھ گئی - کیا ہوا بھائی ؟؟ آپ اتنی جلدی کیسے آگے آج ؟؟ زبرش نے اس سے پوچھا تو بالاج نے اس کا دھیان ٹائم کی طرف کیا تھا منہئ گھڑی دیکھو تین بج رہے ہیں اور تمہیں شرں آ رہی شوہر کو باہر اتنی سردی میں بارش بھیگنے کے لیے کھڑا کر کے خود سو رہی ہو یہاں آرام سے ؟؟ بالاج نے غصے سے کہا تو زبرش کو زوریز یاد آیا تھا اگلے ہی پل وہ بنا جوتی پہنے بھاگ کر کمرے سے باہر نکلی تھی - جبکہ بالاج بھی اس کے پیچھے ہی تھا -وہ جیسے ہی داخلی دروازے پر پہنچی تو اتنی تیز بارش ہوتی دیکھ اسے اور زوریز کی فکر ہوئی- اس نے لان میں دیکھا تو زوریز وہیں پر کھڑا تھا جبکہ سردی کے سبب اس کا پورا جسم کانپ رہا تھا - بنا بارش کی پرواہ کیے او خدایا زوریز آپ ابھی تک اتنی بارش میں کیوں کھڑے ہیں ؟؟ زبرش نے اس سے پوچھا جب کہ اس کا لہجہ رونے والا ہو گیا تھا - تم نے ہی تو کہا تھا رات تک باہر کھڑے رہنا ہے - زوریز نے اسے محبت سے دیکھتے کہا جب کہ لہجہ بہت کامپ رہا تھا - یا اللہ آپ بھی نہ زوریز - اب جلدی سے اندر چلیں - زرش اس کا ہاتھ پکڑتی بولی پہلے بتاؤ تم نے مجھے معاف کر دیا ؟؟ زوریز نے اپنی جگہ سے ہلے بغیر اس سے پوچھا - ہاں جی میں نے آپ کو معاف کر دیا آپ جو اب تو پلیز اندر چلیں - زبرش اس سے کہتی اسے اندر لے جانے لگی جبکہ زوریز بھی اب اس کے ساتھ اندر چل پڑا - اندر لے جاتے ہی وہ اسے اپنے بیڈ روم میں لے گئی تب تک بالآج اپنا سوٹ اس کے لیے لے ایا تھا گرم پانی کا شاور لے کر زوریز باہر نکلا تو تب تک زبرش کمرے کا ہیٹر ان کر چکی تھی اور ساتھ ہی دو تین کمبل اس نے بیڈ پر رکھ دیے تھے زوریز کے لیے تاکہ اسے ہیٹ مل سکے - حسام کمرے میں نہیں تھا یقینا بالاج اسے اپنے ساتھ لے جا چکا تھا - زوریز کے بیڈ پر لیٹے ہی زبرش نے اس کے اوپر کمبل اچھے سے دے دیے تھے - آپ آرام کریں میں باہر ہوں کچھ چاہیے ہو تو بلا لینا وہ اسے کہتی جانے لگی مگر زوریز نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا تھا - زوریز کے ہاتھ پکڑنے پر زبرش نے پلٹ کر اسے دیکھا جو آنکھوں میں طلب لیے اسے دیکھ رہا تھا - زوریز کی آنکھوں کو دیکھتے زبرش نے اپنی نظریں جھکا لی تھیں - مت جاؤ پلیز مجھے تمہاری ضرورت ہے - تمہارے جسم کی حرارت کی ضرورت ہے زوریز نے اس سے کہا تو زبرش اپنے ہونٹ چبانے لگی–

لیکن زوریز کی حالت تو وہ بھی بہت اچھے سے دیکھ رہی تھی اس لیے اپنے اندر ہمت لاتی وہ زوریز کے برابر بیڈ پر لیٹ چکی تھی - اس کے بیڈ پر لیٹتے ہی زوریز نے اسے کمبل کے اندر کر لیا تھا اور پھر اگلے ہی پل اس کے اوپر جھکتا اس کے ہونٹوں پر اپنے سردی کے سبب ہوئے نیلے ہونٹ رکھ چکا تھا جبکہ زبرش نے آج پہلی مرتبہ پوری دلی رضامندی سے خود کو اس کے سپرد کیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.