زبرش کے واپس آنے کے دو دن بعد اقرا حویلی پہنچی تو یہ جان کر اسے کافی صدمہ لگا تھا کہ زبرش واپس جا چکی ہے - اس نے تو زوریز کو باتوں ہی باتوں میں سنا دیا تھا کہ اگر وہ اپنا رویہ زبرش سے اچھا رکھتا تو آج چاہے اس کا بھائی ثبوت لے آیا تھا لیکن پھر بھی اگر زوریز زبرش کے ساتھ ایک نارمل کپل کی طرح رہتا اس سے محبت سے پیش اتا تو پھر بالاج کے لینے آنے پر بھی زبرش اس کے ساتھ جانے سے منع کر دیتی کیونکہ ایک عورت کو جب اپنی شادی شدہ زندگی میں سکون مل رہا ہو تو وہ اپنے شوہر کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیتی ہے زوریز کو کافی شرمندہ اور دکھی دیکھ اقرا نے زیادہ بات کو نہیں کھینچا تھا اور پھر مشکل سے ہی دو دن حویلی میں گزار کر وہ واپس شہر آ گئی تھی - اس کا بہت دل کر رہا تھا زبرش اور اپنے بھتیجے سے ملنے کا جس کا اظہار اس نے بہرام کے سامنے بھی کیا تھا اور اگلے ہی دن نہ جانے کہاں سے بالاج کے گھر کا پتہ معلوم کرتے بہرام اسے زبرش سے ملوانے کے لیے لے گیا تھا اور اس وقت وہ زبرش کے گھر کے باہر کھڑی تھی
***
بالاج نے دروازہ کھولا تو سامنے دو انجان چہرے دیکھ اس نے سوالیہ نظروں سے انہیں دیکھا تھا - اقرا کے چہرے پر تو نقاب تھا جبکہ بہرام سائیڈ پر کچھ شاپنگ بیگ پکڑے کھڑا تھا جس میں اقرا اپنے شہزادے کے لیے ڈھیر سارے تحفے اور کپڑے لائی تھی - جی آپ کون ؟؟ بالاج نے ان سے پوچھا بہرام نے اس سے پوچھا تو بالاج نے ہاں میں گردن ہلائی - دراصل میرا نام بہرام خان ہے اور یہ میری وائف ہیں اقرا گل جو زوریز خان کی بہن ہیں اور یہ زبرش سے ملنے آئی ہیں - بہرام کے تعارف پر بالاج نے خوش دلی سے انہیں اندر بلایا تھا جبکہ اقرا جو یہ سوچ رہی تھی کہ شاید بالاج انہیں اندر ہی نہ جانے دے اس کی خوش اخلاقی سے کافی متاثر ہوئی تھی - زبرش کہاں ہو ؟؟ دیکھو کون آیا ہے ؟؟
اقرا نے گھر کے اندر جاتے ہی بلند اواز زبرش کو بلایا تھا جبکہ زبرش جو اندر کمرے میں بیٹھی اپنے بیٹے سے کھیل رہی تھی اقرا کی اواز سن فورا باہر آئی تھی - زبرش کو دیکھتے ہی اقرا فورا بھاگتے ہوئے اس کے پاس پہنچی تھی زبرش کو لگا وہ اس کے گلے ملنے لگی ہے اس لیے اس نے اپنا ایک بازو آگے کو پھیلایا کیونکہ دوسرے بازو میں تو چھوٹا سردار پکڑ رکھا تھا اس نے لیکن اقرا جیسے ہی اس کے پاس پہنچی اس نے سب سے پہلے اپنے شہزادے کو اس سے پکڑا تھا پھپھو کی جان ، میں صدقے میں قربان ، میرا شونو ، میرا مونو ، میرا گڈا ، میری جان کا ٹوٹا - اقرا تو اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھاتی اس کو چٹا چٹ چومتی محبت سے بول رہی تھی جبکہ زبرش حیران ہوتی اسے دیکھ رہی تھی - اسے اقرا سے اتنی بے وفائی کی امید بالکل نہیں تھی - اقرا ! زبرش نے صدمے سے اس کا نام پکارا جب کہ اپنا نام اس کی زبان سے سن کر اقرا نے فورا اس کی طرف دیکھا او سوری سوری میری جانو ! اقرا نے زبرش کو جب خود کو صدمے سے دیکھتا پایا تو فورا آگے ہوتی اس کے گلے لگی تھی جبکہ اس کے یوں مسکا لگانے پر زبرش نے اسے خود سے دور کیا تھا - لگ گیا مجھے پتہ تمہاری محبت کا خبردار جو تم نے مجھے مسکا لگانے کی کوشش کی - زبرش نے ناراضگی سے کہا جس پر اقرا اوکے کہتی پھر سے اپنی جان کے ٹوٹے کو پیار کرنے لگی زبرش جو یہ سوچ رہی تھی کہ وہ ذرا نخرہ دکھائے گی اقرا کو مگر اقرا کے یوں فورا مان جانے پر اس نے اس کے کندھے پر رکھ کر ایک تھپڑ لگایا تھا - زبرش کے تھپڑ لگانے پر اقرا نے قہقہہ لگاتے اسے پھر سے زبردستی گلے لگایا تھا جبکہ اس بار زبرش بھی مسکرا پڑی تھی بالاج اور بہرام ہنستے ہوئے ان دونوں دوستوں کا ملنا دیکھ رہے تھے جبکہ فروا اور دیا جو اقرا کی اواز سن کر کچن سے نکلی تھیں وہ بھی حیرانگی سے ان دونوں کی دوستی کو دیکھ رہی تھی - اقرا کی نظر ان دونوں پر پڑی تو اس نے زبرش کو اشارہ کیا کہ وہ ان دونوں کا تعارف کروائے - اقرا یہ میری بھابھی ہے نادیہ بٹ ہم سب اسے دیا کہتے ہیں ، یہ ہے میری بہن فروا اور دیا فروا یہ ہے میری دوست پلس نند اقرا گل زبرش نے ان سب کا اپس میں تعارف کروایا جبکہ اقرا کو اس کی یہ بات بہت اچھی لگی تھی کہ اس نے اس کا تعارف صرف دوست کی نسبت سے نہیں بلکہ ایک نند کے طور پر بھی کروایا ہے - یعنی وہ اپنے رشتے کو مانتی تھی مطلب اگر زوریز لگاتار کوشش کرتا تو زبرش واپس ا سکتی تھی حویلی اقرا یہ سوچ کر مسکرائی مگر تبھی اسے فروا کو دیکھ زبرش کی بہن والی بات یاد آئی - مگر جہاں تک مجھے یاد ہے زبرش تم تو ایک ہی بہن نہیں تھی - اقرا نے نہ سمجھی سے پوچھا جس پر زبرش ہس پڑی - ہاں بالکل میں ایک ہی بہن ہوں فروا میری سگی بہن نہیں ہے لیکن یہ میری سگی بہنوں سے بڑھ کر ہے زبرش فروا کے پاس جا کر اسے سائیڈ سے ہگ کرتی بولی تو اقرا نے سمجھنے کے انداز میں سر ہلایا تھا بالاج ان سب کو اپس میں مگن دیکھ بہرام کو اپنے ساتھ بیٹھک میں لے گیا تھا جبکہ وہ چاروں زبرش کے کمرے میں چلی گئی تھیں جہاں اب فروا اور زبرش دونوں رہتی تھیں چلی
***
زبرج تم نے ابھی تک میرے شہزادے کا نام تو نہیں رکھا نہ ؟؟ اقرا نے آنکھیں چھوٹی کیے اس سے پوچھا تو زبرش نے مسکراتے ہوئے نہ میں سر ہلایا - نہیں میں نے بالکل نہیں رکھا کیونکہ مجھے یاد تھا تم نے کہا تھا نام تم رکھو گی اور میں جانتی تھی کہ چاہے میں اپنے گھر واپس آ گئی ہوں لیکن تم ضرور مجھ سے ملنے آؤ گی اس لیے میں نے نام بالکل نہیں رکھا اب جلدی سے بتاؤ کہ پیاری سی پھپھو اپنے پیارے سے بھتیجے کو کون سا نام دینے والی ہے - زبرش نے اس کی بات کا جواب دیا تو اقرا اس کے صدقے واری گئی تھی - ہائے میں صدقے زبرش مجھے پتہ تھا تم مجھ سے کبھی بھی بے وفائی نہیں کرو گی - اقرا نے اس کی با لائیں لیتے کہا تو دیا اور فروا اس کے انداز پر ہنسی تھیں - اچھا تو میں نے اس کا نام رکھنا ہے حسام - حسام خان آفریدی ! کیسا نام ہے ؟؟ اقرا نے نام رکھتے ان سے پوچھا تو سب نے مر آپ کا اشارہ دیا تھا - مطلب ان تینوں کو نام پسند آیا تھا - تو مطلب اب ہم اپنے چھوٹے شہزادے کو نام سے بلا سکتے ہیں کیوں بھئی چھوٹو مسٹر حسام خان افریدی - دیا نے حسام کو اقرا کی گود سے لیتے اس کو پیار کرتے کہا تو سب لوگ مسکرا پڑے - اقرا تم اسپيکٹ کر رہی ہو ؟؟ زبرش کا جب دھیان اقرا کے جسم کے بدلے خد و خال پر گیا تو اس نے حیرانگی سے پوچھا جس پر اقرا نے شرماتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا تھا اور پھر اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں میں چھپا گئی - اووووو مطلب کہ اقراء گل بہت جلد مما اقرا بننے والی ہیں اور میرے حسام کو کوئی چھوٹا بھائی یا بہن ملنے والا ہے زبرش نے اسے چھیڑتے ہوئے کہا تو اقرا اور شرم سے لال ہوئی تھی - کتنے ماہ پریگیتٹ ہو تم اقرا ؟ دیا نے اس سے پوچھا جس پر اقرا نے تین انگلیاں دکھاتے واپس سے اپنا چہرہ چھپا لیا تھا جبکہ اس کے جواب کو سن دیا اور زبرش کافی حیران ہوئی تھیں - ریلی تمہیں پتہ ہے میں بھی تین ماہ ہی پریگیتٹ ہوں - دیا نے اسے کہا تو اپنی شرم سائیڈ پر رکھتے اب کی بار اقرا نے بھی حیران ہوتے اسے دیکھا ہیں واقعی ؟؟ اقرا نے پرجوش انداز میں پوچھا تو دیا نے بھی اسی پر جوشی سے اپنی گردن ہاں میں ہلائی تھی - ہائے کتنا مزہ آئے نا اگر ہم دونوں کی ڈلیوری ایک ہی دن ہو جائے - دونوں نے ایک ساتھ ہی کہا تو زبرش اور فروا نے قہقہہ لگایا تھا - تم دونوں کے شوہر تو لگتا ہے برابر کی ٹکر کے رومانوی ہیں زبرش نے انہیں چھیڑتے ہوئے کہا تو دونوں نے ایک ساتھ زبرش کو گورا تھا - اپنے بارے میں کیا یگيیس خیال ہے آپ کا میں زبرش ؟؟ ہمیں تو ابھی تین ماہ ہوئے ہیں پرب کے تم تو بچہ پیدا کیے بیٹھی ہوئی ہو اس حساب سے تو تمہارا شوہر زیادہ بلکہ بہئيیتت زیادہ روميٹيک ہوا نا- اقرا نے کہا تو دیا نے بھی اس کی بات پر ہاں میں سر ہلایا تھا جبکہ زبرش خود ہی پچھتائی تھی ان کو چھیڑ کر میں جا رہی ہوں بھئی میرا کوئی کام نہیں تم تین شادی شدہ بچوں والی عورتوں کے ساتھ - بہت بھی شرم ہو یار تھوڑا تو خیال کرو تمہارے ساتھ ایک سنگل لڑکی بھی بیٹھی ہے - فروا بیڈ سے اترتے ہوئے کہنے لگی مگر تبھی دیا نے اس کو پکڑ کر روکا تھا - کہاں جا رہی ہو بیٹھو یہاں سنگل ہو مگر سنگل رہو گی تو نہیں نا ایک مہینے بعد شادی ہے تمہاری - ہمارے پاس بیٹھو کچھ ٹپس لو شوہر کو قابو کرنے کی سچ کہوں تو تیار رہا کدنا یروقت اس سے شوہر رومانوی موڈ میں بھی رہتا ہے اور قابو میں بھی - دیا نے کہا تو فروا نے کان کو ہاتھ لگائے تھے - نہ بہن مجھے اپنے شوہر کو قابو نہیں کرنا میرا ہونے والا شوہر پہلے سے ہی میرے قابو میں ہے - فروا نے گردن اکڑتے کہا تو سب نے ایک ساتھ اوووو کیا تھا جس پر فروا نے شرما کر اپنا چہرہ چھپا لیا تھا ################################## اقرا کی دیا اور فروا کے ساتھ بھی کافی اچھی دوستی ہو گئی تھی اور وہ چاروں ہی اچھی سہیلیاں بن گئی تھیں جبکہ دوسری طرف بہرام اور بالاج کی بھی کافی دوستی ہو گئی تھی تقریبا کوئی چار پانچ گھنٹے وہاں گزار کر اقراء اور بہرام واپس اپنے گھر چلے تھے - بہرام کو بالاج نے فروا یيپس اور عدیل کی شادی پر بھی ان وائٹ کیا تھا جس کا انوں بہرام نے خوش دلی سے قبول کیا تھا - عدنان اور عدیل کے بعد ایک اور اچھا دوست پا کر بالاج بہت خوش تھازوریز ایک تین چار مرتبہ بالاج کے گھر آیا تھا زبرش اور حسام سے ملنے لیکن ہر بار اسے محض حسام سے ملنے کا موقع ملتا جبکہ زبرش اس سے بالکل بھی نہیں ملتی تھی - زوریز نے سچے دل سے بالاج سے معافی مانگی تھی جبکہ اس کے معافی مانگنے پر بالاج کافی حیران ہوا تھا کیونکہ وہ زوریز کو کافی مغرور انسان سمجھتا تھا جو اپنی غلطی ہونے کے باوجود کبھی بھی اپنی غلطی تسلیم نہ کرے لیکن اس کے معافی مانگنے پر بالاج کا نظریہ بدل گیا تھا - اس نے زوریز کو معاف کر دیا تھا لیکن اس نے ساتھ یہ بھی بات کہی تھی کہ وہ اس کے اور زبرش کے معاملے میں نہیں بولے گا - زبرش کا جو فیصلہ ہوگا وہ بالاج کو منظور ہوگا پھر چاہے وہ زوریز کے ساتھ رہنے کا ہو یا نہ رہنے کا زبرش کو بالاج کی طرف آئے ہوئے تین ماہ سے اوپر ہو گئے تھے اور ان تین ماہ میں زوریز سے وہ بالکل بھی نہیں ملی تھی لیکن اس نے حسام کو زوریر سے ملنے سے نہیں روکا تھا - بالاج اور عدنان کو جیسے ہی عابد کے واپس پاکستان آنے کی خبر ملی تو وہ پولیس سٹیشن میں اس کی رپورٹ کروانے جانے گئے تھے مگر زوریز نے انہیں پولیس اسٹیشن جانے سے منع کر دیا تھا زوریز کا کہنا تھا کہ وہ ان کا گنہگار ہے تو اسے خود سزا دیں گے - بالاج اور عابد نے زوریز کے کہنے پر اس اپنا ارادہ بدل لیا تھا لیکن اب انہیں یہ تھا کہ آخر وہ کس طرح سے عابد کو اس کے کیے کی سزا دیں لیکن اگلے دن ان کی حیرانگی کی انتہا نہ رہی جب نیوز چینل پر انہیں سنسان علاقے میں بری حالت میں ملی عابد کی لاش نظر ائی ان کا پہلا شک ہی زوریز کی طرف گیا تھا اس لیے دونوں فورا زوریز کے پاس گاؤں پہنچے تھے وہاں پہنچ ان کا شک یقین میں بدل گیا کیونکہ زوریز نے بنا کسی ہچکچاہٹ کے یہ مان لیا تھا کہ ہاں اس نے ہی عابد کا قتل کیا ہے بالاج اور عدنان کو یہ فکر تھی کہ جب پولیس کو پتہ چلے گا تو وہ زوریز کو گرفتار کر لیں گی لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ زوریز نے کچھ اس طریقے سے عابد کا قتل کیا تھا کہ پولیس ساری زندگی ثبوت ڈھونڈتی رہ جاتی لیکن انہیں کبھی بھی ثبوت نہیں ملنا تھا