Chapter 45: زوریز پنچائت سے ہو کر گھر جانے

زوریز پنچائت سے ہو کر گھر جانے کے لیے اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہا تھا کہ پیچھے سے جانی پہچانی اواز سن اس نے پلٹ کر دیکھا تو بالاج خان کو دیکھ کافی حیران ہوا تھا - بالاج کے ساتھ عدنان بھی موجود تھا تم ؟؟ تم یہاں کیا کر رہے ہو ؟؟ زوریز نے بالاج سے غصے سے پوچھا - اپنی بہن کو واپس لینے آیا ہوں اور ثبوت کے ساتھ آیا ہوں - بالاج نے کہا تو زوریز کا دل خوف سے دھڑکا تھا - اسے رات زبرش کی باتیں یاد آئیں تھی جب وہ اسے کہہ رہی تھی کہ اس کا بھائی جلد آئے گا اور وہ اس کے ساتھ چلی جائے گی کون سا ثبوت ؟؟ زوریز نے خود کو نارمل ظاہر کرتے پوچھا - جس پر بالاج نے عدنان کی طرف اشارہ کر دیا تھا - یہ رہا ثبوت ! بالاج نے کہا تو زوریز نے نہ سمجھی سے عدنان کو دیکھا تھا - یہ کون ہے ؟؟

زوریز نے پوچھا تو عدنان خود آگے بڑھا تھا اس کی بات کا جواب دینے کے لیے - میرا نام عدنان ہے اور وہ میں ہی ہوں جس نے تمہارے کزن فیاض کا قتل کیا ہے - زوریز عدنان کے جواب پر کافی حیران ہوا تھا - تم نے قتل کیا ؟؟ مگر کیوں ؟؟ زوریز نے پوچھا - ابھی تم ایک فیصلہ سنا کر آئے ہو کیس تو تمہیں یاد ہو گا نا کہ آخر کس بات کا فیصلہ سنا کر آئے ہو ؟؟ عدنان نے پوچھا - ہاں یاد ہے مجھے ریپ کا کیس تھا - زوریز نے کہا تو عدنان نے ہاں میں سر ہلایا - بالکل یہی کیس میرا بھی تھا - تمہارے کزن فیاض نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر میری معصوم بہن کی عزت لوٹی ، تین دن میری بہن تمہارے کزن فیاض کے پاس رہی. تین دن اس نے ظلم برداشت کیا اور پھر مجھے وہ ادھ مری حالت میں ملی تھی تمہارا کزن ایک درندہ تھا اور درندوں کا مرنا ہی بہتر ہے - تم بتاؤ میری جگہ اگر تم ہوتے تو کیا تم فیاض کا قتل نہ کرتے ؟؟ عدنان نے کہا تو زوریز کچھ بولنے کے قابل نہیں رہا تھا وہ تو اس کی بات پر ہی حیران ہو گیا تھا کہ کیا فیاض اس قدر گرا ہوا تھا ؟؟ جبکہ اس کی آخری بات پر زوریز کو یاد آیا کہ جب اسے پتہ چلا تھا اس کی کائنات فیاض کی وجہ سے مری ہے تو اس کے دل میں بھی تو یہی خیال آیا تھا کہ اگر آج فیاض زندہ ہوتا تو وہ اسے اپنے ہاتھوں سے مار دیتا اگر آپ کو ابھی بھی سزا دینی ہے تو آپ مجھے دے سکتے ہیں لیکن بالاج خان بے قصور ہے - عدنان نے زوریز سے کہا تو زوریز نے بالاج کو دیکھا جو اپنی سنجیدہ نظریں اسی پر ہی جمائے ہوئے تھا - کیسے کر لوں تم لوگوں کی بات کا یقین کوئی ثبوت ہے ؟؟ زوریز نے شکی انداز میں پوچھا - ہاں ہے میری بہن بھی تمہیں ساری سچائی بتا سکتی ہے - عدنان نے کہا تو زوریز کو چپ لگی تھی کیا ہوا زوریز خان ؟؟ کیا اب سردار زوریز خان اپنے کیے وعدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے ؟؟ بالاج نے کہا تو زوریز نے اسے گھور کر دیکھا تھا - سردار اور پٹھان کبھی اپنی زبان سے پیچھے نہیں ہٹا اور میں سردار بھی ہوں اور پٹھان بھی - زوریز نے کہتے اپنے قدم گاڑی کی طرف بڑھائے تھے آج رات تم اپنی بہن کو لے جا سکتے ہو ؛ زوریز بالاج سے کہتا گاڑی میں بیٹھ گیا جب کہ یہ وہی جانتا تھا کہ اس نے کس قدر مشکل سے یہ الفاظ ادا کیے تھے - بالاج کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا کہ اس کی زبریش واپس ا رہی ہے - اس نے اپنی بہن سے کیا وعدہ پورا کر لیا وہ خوشی سے عدنان کے گلے لگتا اس کا شکر گزار تھا کیونکہ آج عدنان خود اسے یہاں لے کر آیا تھا کیونکہ عدنان کا کہنا تھا کہ اور وہ بالاج کو اور انتظار کی سولی پر نہیں لٹکا سکتا - اس نے اس کی اتنی مدد کی تھی اب تو اس کی بہن بھی بالکل ٹھیک ہو چکی تھی ایسے میں وہ بالاج کی مدد کیوں نہ کرتا عابد کو بعد میں دیکھ لیتے وہ لوگ مگر اب اسے کوئی فکر نہیں تھی اب تو زوریز اگر اسے کوئی سزا بھی دے دیتا تو اسے کوئی مسئلہ نہیں تھا - مگر شاید زوریز ان کی بات سمجھ گیا تھا اس لیے اس نے عدنان کو بھی کچھ نہیں کہا تھا اور بالاج بھی اب زبرش کو اپنے ساتھ واپس لے جانے والا تھا ################################## پلیز ابرش مت جاؤ ایک موقع دے دو مجھے - بالاج زبرش کو لینے پہنچ چکا تھا اور ابھی نیچے لانچ میں بیٹھا اس کا انتظار کر رہا تھا جبکہ بالاج کے آنے کا سن اور یہ سن کہ اب اسے ازادی مل گئی ہے اس قید سے تو زبرش نے بنا کوئی سامان پیک کیے اپنے بیٹے کو اٹھائے باہر کی جانب قدم بڑھائے ہی تھے کہ زوریز نے اس کا راستہ روکتے التجا کی تھی نہیں سردار بہت موقع دیے میں نے آپ کو لیکن آپ نے ہر بار میرا دل توڑا اب اور نہیں - اب زبرش خود بھی زندگی جینا چاہتی ہے - آپ نے جتنے ظلم مجھ پر کرنے تھے کر لیے مگر میں اب اور اس قید میں نہیں رہ سکتی زبرش کہتے جانے لگی مگر زوریز نے اس کا ہاتھ تھام سے روکا تھا اور اس سے اپنے بیٹے کو پکڑا تھا - میرا بیٹا تو مجھ سے دور مت کرو - زوریز نے چھوٹے سردار کو بے حد پیار کرتے التجائیا کہا تو زبرش ہنس پڑی کون سا بیٹا وہی بیٹا جس کے پیدا ہونے کا سنتے آپ نے اسے ختم کرنے کا کہا تھا ؟؟

وہی بیٹا جس کے پیدا ہونے پر آپ نے اس کی شکل بھی نہیں دیکھی تھی ؟؟ زبرش نے کہا تو زوریز نے نہ میں سر ہلایا - نہیں زبرش ایسا نہیں ہے بلکہ ... بس زوریز میں اب آپ کی کسی بھی بات میں نہیں آؤں گی نہ میں آپ کی کوئی بات سنوں گی میں یہاں سے جا رہی ہوں - اقرا کو میرا سلام کہیے گا خدا حافظ!

وہ اس سے اپنا بچہ پکڑتی اسے کہتی کمرے سے نکل گئی جب کہ زوریز اسے جاتے دیکھتا رہ گیا تھا - وہ تو اسے بتانے والا تھا کہ وہ شروع دن سے بہت خوش تھا لیکن اپنی آنا اور بدلے کے چکر میں اس نے یہ سب کچھ کیا - لیکن اب کچھ بھی نہیں ہو سکتا تھا اب پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں تھا کیونکہ وہ جا چکی تھی اور پیچھے وہ اکیلا رہ گیا تھا بالکل اکیلا زبرش واپس گھر ا کر بہت خوش تھی - جب سے وہ گھر آئی تھی بالاج نے تو اپنے بھانجے کو گود سے اتارا ہی نہیں تھا - دیا زبرش سے ایسے ملی تھی جیسے کوئی بچھڑی سہیلی سے صدیوں بعد ملتا ہے جبکہ زبرش اسے یہاں دیکھ کر کافی حیران تھی جیسے ہی اسے پتہ چلا کہ دیا اور بالاج کی شادی ہو گئی ہے اور اب تو بہت جلد وہ پھوپھو بھی بننے والی ہے تو زبرش صدمے سے بے ہوش ہونے والی ہو گئی تھی - اپنے بھائی کی اتنی بڑی بے وفائی پر زبرش اسے گھوریوں سے ہی کھا گئی تھی جبکہ اس کے گھوریاں نکالنے پر بالاج پتلی گلی سے نکل گیا تھا فروا سے مل کر زبرش کو بہت اچھا لگا تھا جبکہ اس کے ساتھ ہوا ظلم سن اسے فروا پر بہت زیادہ تر سایا تھا لیکن وہ خوش تھی یہ جان کر کے بہت جلد فروا اور عدیل کی شادی ہونے والی ہے - وہ مطمئن تھی اپنے گھر واپس آ کر اسے یوں لگ رہا تھا جیسے وہ بہت دن ایک بند سیاہ کمرے میں رہنے کے بعد کھلے اسمان تلے واپس آئی ہے - دیا نے تو اس کے لیے ڈھیروں قسم کے کھانے بنا دیے تھے اور زبرش بس اسے منع کرتی رہ گئی تھی لیکن دیا کو تو بہت ہی زیادہ خوشی چڑھی ہوئی تھی زبرش کے واپس ا جانے کی - وہ خوش ہوتی بھی کیوں نہ آخر اس کے شوہر کی سب سے بڑی پریشانی جو ختم ہو گئی تھی بالاج بہت خوش تھا دیا کا زبرش کے ساتھ اچھا رویہ دیکھ کر اسے اپنی فیملی ایک دم مکمل لگ رہی تھی کندھوں سے جیسے بہت بڑا بوجھ اتر گیا تھا - وہیں دوسری طرف زوریز اپنے کمرے میں بند زبرش کو یاد کیے دکھی تھا - اسے بہت زیادہ خود پر غصہ اور افسوس ہو رہا تھا کہ آخر کیوں اس نے خود سب کچھ اپنے ہاتھوں سے تباہ کیا - اپنی ہی محبت کو اس نے اپنے ہاتھوں سے خود سے دور کر دیا خود سے بدظن کر دیا اسے اب جا کر احساس ہو رہا تھا کہ زبرش پر تب کیا بیتی ہوگی جب اس نے اسے محبت میں دھوکہ دیا تھا حالانکہ یہ بات وہ خود بھی بڑے اچھے طریقے سے جانتا تھا کہ اسے تب خود بھی زبرش سے بے حد محبت تھی لیکن اپنے بدلے کے چکر میں اس نے سب کچھ تباہ کر دیا تھا اور خود خالی ہاتھ رہ گیا تھا - تھوڑی دیر پہلے زوہیب خان بھی اس کے پاس سے ہو کر گئے تھے انہیں زوریز کے لیے برا تو لگ رہا تھا لیکن انہیں یہ بھی پتہ تھا کہ زوریز کا یہ اپنا عمل ہے جو اس کے پاس پلٹ کر آیا ہے - اب جو اس نے بویا تھا وہ اسے کاٹنا بھی تو پڑے گا لیکن پھر بھی وہ اسے دلاسا دیتے رہے تھے کہ انشاءاللہ زبرش واپس ا جائے گی لیکن زوریز کے دل کو سکون نہیں ا رہا تھا - اس کا دل کر رہا تھا وہ کسی سنسان خالی جگہ پر جائے اور وہاں پر زور زور سے چیخ کر اپنے اندر کی گھٹن کو باہر نکالے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.