Chapter 44: زہیب خان انہیں طلاق دیتے پولیس کو

زہیب خان انہیں طلاق دیتے پولیس کو انہیں لے جانے کا اشارہ کر چکے تھے جبکہ وہ تو بے یقینی کے سبب کچھ سمجھنے سے ہی قاصر تھیں - انہیں ابھی بھی یقین نہیں ا رہا تھا کہ ان کا سارا کھیل خراب ہو چکا ہے - سارا سچ سب کے سامنے ا چکا ہے اور وہ پوری طرح سے برباد ہو گئی ہیں عدیل کے کہے کہ مطابق فروا واقع ہی دو سے ڈھائی ہفتوں کے درمیان ہی مکمل طور پر کوما سے باہر آ گئی تھی - جب کہ اس کے کوما سے باہر آنے پر سب بے تحاشہ خوش تھے خاص کر عدیل عدیل تو فروا کے بھائی عدنان سے بھی زیادہ خوش تھا - فروہ کے ہوش میں آنے کے باوجود عدیل ابھی بھی یہیں تھا بالاج کے گھر - بالاج نے تو ایک دو بار اس سے باتوں ہی باتوں سنا دیا تھا کہ لگتا ہے تمہارا کچھ زیادہ ہی دل لگ گیا ہے ہمارے گھر میں - جس پر آگے سے عدیل بے شرموں کی طرح دانت دکھا دیتا وہ ابھی بھی فروا سے باتیں کرتا تھا جبکہ فروا بس خاموشی سے نظریں جھکائے اس کی باتیں سنتی رہتی تھی - وہ کسی سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی سوائے دیا کے اور عدنان کے - ابھی بھی وہ کبھی کبھی خود پر بیتی اذیت یاد کر کے روتی اور چیختی خود جو نوچنے لگتی لیکن عدیل فورا اسے کنٹرول کر لیتا تھا - وہ عدیل کے علاوہ کسی اور سے کنٹرول ہوتی بھی نہیں تھی بالاج کا تو کہنا تھا کہ عدیل نے ضرور فروا پر کوئی جادو کر دیا ہے اسی لیے وہ اتنا عدیل کے کنٹرول میں ہے - عدیل فروا کے پاس بیٹھا اس سے باتیں کر رہا تھا جبکہ فروا یوں ہی نظریں جھکائے اس کی باتیں سن رہی تھی عدیل کی باتیں سنتے اس کے ہونٹوں پر ہمیشہ ایک مسکراہٹ رہتی تھی لیکن اپنا چہرہ جھکا کر وہ ہمیشہ وہ مسکراہٹ عدیل سے چھپا لیتی تھی - فروا مجھے تم سے ایک بات کرنی تھی - عدیل نے اس کے جھکے سر کو دیکھتے کہا تو فروا نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا جب کہ اس کے نظریں اٹھا کر دیکھنے پر عدیل کھل کر مسکرایا تھا - کیا تم مجھ سے شادی کرو گی ؟؟

عدیل نے پوچھا تو فروا کے چہرے پر حیرانگی پھیلی تھی - ایسے کیا دیکھ رہی ہو ؟؟ میں تمہیں پسند کرتا ہوں اور یہ بات تم بھی جانتی ہو - تو بتاؤ کیا تم میری بیوی بننا پسند کرو گی ؟؟ عدیل نے پھر سے سوال کیا تو اس بار فروا نے اپنی آنکھوں میں آئے انسو چھپانے کی خاطر چہرہ پھر سے جھکاتے نہ میں سر ہلایا تھا - جبکہ اس کے انکار پر عدیل کو جھٹکا لگا تھا اسے تو لگا تھا فروا بھی اسے پسند کرتی ہے مگر وہ تو اسے انکار کر رہی تھی - مگر کیوں ؟؟ عدیل نے پوچھا مگر فروا کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا تھا - کچھ دیر اس کے جواب کا انتظار کرتے رہنے کے بعد آخر عدیل اٹھ کھڑا ہوا - مجھے لگا تھا کہ جیسے میں تمہیں پسند کرتا ہوں تم بھی مجھے ویسے ہی پسند کرتی ہو - مگر میں غلط تھا اور مجھے میرے غلط ہونے پر مجھے دکھ ہو رہا ہے لیکن میں کر بھی کیا سکتا ہوں میرے لیے تمہاری رضامندی زیادہ اہمیت رکھتی ہے - عدیل دکھ سے کہتا جانے لگا مگر تب ہی فروا نے اپنے کانپتے ہاتھ سے اس کی کلائی تھامی تھی - فروا کے اپنی کلائی تھامنے پر عدیل نے حیران ہوتے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ ہچکیوں سے روتے ہوئے اسے دیکھ رہی تھی کیا ہوا فروا رو کیوں رہی ہو ؟؟ عدیل نے اس کے رونے پر پریشان ہوتے پوچھا- مجھ سے بدگمان مت ہوئیے گا آپ- آپ بہت اچھے ہیں لیکن میں آپ کے قابل نہیں - آپ بہت اچھی لڑکی ڈیزرو کرتے ہیں - فروا نے روتے ہوئے کہا تو عدیل واپس اس کے پاس بیٹھا تھا - تم بھی تو اچھی ہو تو پھر کیا میں تمہیں ڈیزرو نہیں کرتا ؟؟

عدیل نے پوچھا تو فروا نے روتے ہوئے نہ میں سر ہلایا - آپ نہیں میں نہیں ہوں آپ کے قابل - بلکہ میں کسی بھی اچھے اور نیک مرد کے قابل نہیں ہوں - فروا نے کہا تو عدیل نے اس کا چہرہ اپنی جانب کیا تھا - کیوں نہیں ہو تم قابل ؟؟ عدیل نے پوچھا - کیسے ہو سکتی ہوں میں کسی کے قابل ؟؟ آپ تو سب جانتے ہیں نا میری عزت لوٹی گئی ہے میں ناپاک ہو چ......! بس اس سے آگے ایک لفظ اور مت کہنا کس نے تم سے کہا کہ تم ناپاک ہو ؟؟ تم آج بھی اتنی ہی پاک ہو جتنی پہلے تھی - اور کیوں سوچتی ہو ماضی کو ؟؟ ایک بار میرا ہاتھ تھام لو میں تمہیں بہت خوش رکھوں گا - فروا میں تمہیں اپنی عزت بنانا چاہتا ہوں - عدیل نے اس کی بات بیچ میں ہی ٹوکتے آخر میں اپنا ہاتھ اس کے سامنے کرتے کہا آپ پچھتائیں گے بعد میں دوسروں کی طرح آپ کی محبت بھی دو دن میں ختم ہو جائے گی پھر آپ بھی مجھے طعنہ دیں گے - فروا نے رونے کے سبب ہوئی بھاری اواز میں کہا جب کہ عدیل اس کی بات پر مسکرایا تھا–نہیں کبھی بھی نہیں پچھتاؤں گا - میری محبت دو دن کی نہیں ہے بلکہ دونوں جہانوں کی ہے - میں تمہیں دنیا میں بھی چاہوں گا اور مرنے کے بعد جنت میں بھی تمہارا ساتھ ہی چاہوں گا - عدیل نے اسے اپنی محبت کا یقین دلاتے کہا جب کہ اس کے اتنے خوبصورت الفاظوں پر فروا روتے روتے مسکرا پڑی حسی تو مطلب پھسی ! اس کے مسکرانے پر عدیل نے کہا تو فروا اس بار کھلکھلا کر ہنسی تھی جبکہ کمرے کے باہر کھڑے بالاج اور دیا جو کان لگائے ان کی باتیں سن رہے تھے فروا کے ہنسنے پر ان دونوں نے بھی خوش ہوتے پرجوش انداز میں ایک دوسرے کو ہائی فائی کیا تھا - عدنان سے تو وہ پہلے ہی بات کر چکا تھا عدیل کے بارے میں انہیں بس فروا کی ہاں کا انتظار تھا جو انہیں مل چکی تھی ################################## فرح رخصت ہو کر عثمان کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی جبکہ اب پیچھے حویلی میں زوہیب خان ، زوریز ، زبرش اور ان کا چھوٹا سردار ہی تھے - رات جب چھوٹے سردار کو سلا کر زبرش کپڑے چینج کرنے کے لیے واش روم جانے لگی تبھی زوریز نے اس کا ہاتھ پکڑ اسے روکا تھا - رکو بات کرنی ہے مجھے تم سے!

زوریز نے اسے کہا تو زبرش نہ چاہتے ہوئے بھی اس کی بات سننے کے لیے کھڑی ہو گئی - سب سے پہلے تو مجھے اپنے آج صبح کے رویے کی وضاحت دو - تم جانتی ہو اگر چچی کی اصلیت ہم پر واضح نہ ہوئی ہوتی اور میں عثمان کے ساتھ فرح کا نکاح نہ کرواتا تو اس وقت اس کمرے میں تمہاری جگہ فرح ہوتی مجھے بتاؤ کیا تمہیں ذرا فکر نہیں تھی اس بات کی ؟؟ زوریز نے اپنے اندر کی بے چینی ختم کرنے کے لیے اس سے پوچھ ہی لیا تھا جب کہ اس کی بات پر زبرش مسکرائی تھی - مجھے کیوں فکر ہونی تھی جب میں حقیقت جانتی تھی - آپ کو کیا لگتا ہے مجھے کچھ نہیں پتا تھا ؟؟ آپ کی ساری پلاننگ میں جانتی تھی مجھے فراح نے سب کچھ بتا دیا تھا کیونکہ وہ آپ کی طرح بے حس نہیں ہے دوسری بات فکر مجھے نہیں آپ کو کرنی چاہیے کیونکہ یہ بات تو کھل چکی ہے کہ میرے بھائی کا آپ کی بہن کی موت میں کوئی ہاتھ نہیں تھا اس لیے بہت جلد میں یہاں سے جانے والی ہوں زبرش کا جواب پر پہلے زوریز کو فرح پر غصہ آیا تھا جس نے خواہ مخواہ زبرش کو ساری پلاننگ بتا دی اور وہ جو یہ ارمان سجائے بیٹھا تھا کہ وہ زبرش کا جلنا دیکھے گا اس کے سارے ارمان ایفل ٹاور کی اونچائی سے نیچے گرتے خود کشی کر چکے تھے لیکن وہیں زبرش کی دوسری بات پر اس نے اپنا غصہ کنٹرول کرتے اس کے چہرے پر آئی بالوں کی لٹ کو اپنی شہادت کی انگلی سے کان کے پیچھے کیا تھا - ابھی صرفیہ بات واضح ہوئی ہے کہ کائنات کی موت میں بالاج کا کوئی ہاتھ نہیں تھا لیکن ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ فیاض کا قتل بالاج نے نہیں کیا تھا اور اگر تم بھول گئی ہو تو تمہیں یاد دلا دوں کہ تم یہاں فیاض کے قتل کے بعد ونی ہو کر آئی ہو نہ کہ جب تک تمہارا بھائی اپنی بے گناہی کا ثبوت نہیں لا کر دے گا تب تک تم یہیں رہو گی میرے پاس زوریز کی بات پر زبرش نے اپنا غصہ بڑی مشکل سے کنٹرول کیا تھا - ساری سچائی جاننے کے باوجود آپ ابھی بھی اپنے اس کزن کے قتل کا روگ لگائے بیٹھے ہیں ؟؟ خیر مجھے یقین ہے کہ میں پھر بھی یہاں سے جلد ہی چلی جاؤں گی زبرش زوریز سے کہتی پھر سے جانے لگی مگر زوریز نے اس کا بازو پکڑ اسے روکا تھا - کیا تم واقعی ہی جانا چاہتی ہو ؟؟ زوریز نے پوچھا تو اس کے سوال پر زبرش نے حیران ہوتے اس سے دیکھا - میرے یہاں رکنے کی کوئی وجہ ؟؟ زبرش نے آگے سے خود بھی سوال پوچھا - کیا وہ وجہ میں نہیں بن سکتا ؟؟

زوریز نے کہا تو زبرش کھل کر ہنسی تھی لیکن اس کی ہنسی میں گہرا درد چھپا تھا جو زوریز نے بہت اچھے سے نوٹ کیا تھا - آپ کے اتنے ظلموں کے بعد کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں پھر بھی آپ کی خاطر یہاں رہوں گی کوئی ایک وجہ مجھے بتا دیں کہ جس کی وجہ سے میں خود کو آپ کے لیے یہاں روکوں-؟؟

زبرش نے سینے پر ہاتھ باندھتے پوچھا - محبت ! محبت ہے وہ وجہ ! تمہیں مجھ سے محبت ہے اور کیا یہ وجہ کافی نہیں ؟؟ زوریز نے کہا تو زبرش نے شکایتی نظروں سے اسے دیکھا - کس محبت کی بات کر رہے ہیں آپ ؟؟ وہ محبت جسے آپ دو سال پہلے بری طرح سے خود ہی میرے دل سے نوچ کر نکال چکے ہیں؟؟

زبرش نے کہا تو زوریز نے اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں کے پیالوں میں بھرا تھا - اگر میں نے نوچ کر نکالی ہے تو میں پھر سے اس محبت کو دل میں ڈال بھی سکتا ہوں - کیا تم مجھے ایک موقع دو گی ؟؟ زوریز نے اس سے موقع مانگا جب کہ زبرش پھر کھل کر ہنسی تھی جبکہ اب کی بار ہنسی طنزیہ تھی اوہ تو زوریز خان افریدی کی سوئی ہوئی محبت جاگ رہی ہے - مگر معاف کریے گا سردار زوریز خان افریدی زبرش کی محبت سوئی نہیں مر چکی ہے اس لیے وہ کبھی بھی زندہ نہیں ہوگی - مجھے آپ کے ساتھ اب رہنا ہی نہیں ہے میں صرف اپنے بھائی کا انتظار کر رہی ہوں جس دن وہ مجھے لینے آئے میں چلی جاؤں گی اور پلٹ کر بھی آپ کو نہیں دیکھوں گی زبرش اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتی سائیڈ سے ہو کر گزر گئی تھی جبکہ زوریز وہیں کھڑا رہ گیا تھا - اس کا ضمیر اس پر ہنس رہا تھا کہ اب کیوں دکھی ہو تم ؟؟ تم ہی تو تھے جس نے زبرش کو ایسا بننے پر مجبور کیا - اس کا ضمیر اس سے مخاطب تھا جبکہ زوریز سے کمرے میں سانس لینا مشکل ہوا تھا اس لیے وہ فورا تازہ ہوا کے لیے بالکنی کی جانب گیا تھا تاکہ اپنے اندر کی گھٹن کو کم کر سکے لیکن ابھی تو یہ شروعات اس کا کیا اب پلٹ کر بھی تو آنا تھا اس پر - ایسے ہی کبھی زبرش بھی اپنے اندر کی گھٹن کو کم کرنے کے لیے تازہ ہوا میں سانس لیتی تھی اور آج وہی دن زوریز پر بھی آیا تھا -کچھ دیر تازہ ہوا میں رہنے کے بعد وہ کمرے میں ا کر سونے کے لیے لیٹ گیا کیونکہ اسے صبح پنجاب میں جانا تھا کوئی فیصلہ کرنے لیکن نیند اس کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی اس نے نظریں گھما کر دوسری جانب لیٹی زبرش کو دیکھا جو درمیان میں لیٹے اپنے بیٹے پر اپنا بازو رکھے سو رہی تھی - آج زبرش کے چہرے پر سکون تھا اور زوریز کا سکون گم ہو گیا تھا ################################## سردار اس لڑکے نے میری بیٹی کے ساتھ زبردستی کی ہے اسے کڑی سے کڑی سزا دیں - غریب کسان زوریز کے سامنے ہاتھ جوڑتا روتے ہوئے بولا جبکہ اس کی بات سن زوریز کو بھی غصہ آیا تھا اس نے اپنی لال ہوئی آنکھوں سے اس لڑکے کو دیکھا جس کے خلاف مقدمہ تھا اور وہ لڑکا بنا چہرے پر شرمندگی لیے پنچایت میں کھڑا تھا - میری بات پنچایت میں کھڑا ہر شخص سن لے آج ہی نہیں بلکہ آگے بھی اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی کی عزت پر ہاتھ ڈالتا ہے اس کے ساتھ زبردستی کرتا ہے تو فیصلہ پنچائت میں لانے کی ضرورت بالکل نہیں ہے پنچایت یہ حق دیتی ہے کہ مظلوم کے گھر والے چاہیں تو اس شخص کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کو کھلا دیں جس نے ان کے گھر کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے پنچائت ان سے ایک بھی سوال نہیں کرے گی اور ابھی بھی جو لڑکی کا باپ سزا کہے گا وہی اس لڑکے کو دی جائے گی - زوریز کے بلند اواز فیصلہ سنانے پر تمام لوگوں نے اس کے نعرے لگانے شروع کر دیے تھے جبکہ وہ لڑکا جس نے کسان کی لڑکی کے ساتھ زبردستی کی تھی اس کے چہرے پر خوف کے سائے یقینا اب اس کا آخری وقت تھا - اور پھر واقع کچھ ہی دیر بعد کسان کی مرضی کی سزا کے مطابق نے پتھر مار مار کر اس لڑکے کو بے درد موت مارا دیا کیا تھا جبکہ یہ آنے والے وقتوں کے لیے ایک مثال بھی بنا تھا ################################## دوسروں کو فیصلہ سنانے والے سردار زوریز خان افریدی کا اپنے گھر کے بارے میں کیا خیال ہے ؟؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.