Chapter 43: فرح کے جواب دیتے ہی دو مرتبہ

فرح کے جواب دیتے ہی دو مرتبہ اور مولوی نے وہی الفاظ دہرائے جن کا جواب فرح نے ہر مرتبہ قبول ہے کہ طور پر دیا تھا - فرح کے نکاح نامے پر سائن کرتے ہی چچی نے فورا آگے ہو کر اسے گلے لگایا تھا جبکہ چچی کے بعد زبرش بھی اپنے انسو صاف کرتے ہوئے اپنے اندر کے غم کو چھپاتی فراح سے ملی تھی - چچی تو بے حد خوش تھیں کیونکہ اب بس زوریز کے نکاح قبول کرنے کی دیر تھی اور پھر فرح ہمیشہ کے لیے سردار زودیز خان کی بیوی بن جائے گی ################################## نکاح کی رسم دوسری جانب سے بھی مکمل ہو چکی تھی اور چچی نے تو خوشی میں ڈھیروں پیسے ملازموں صدقے کے طور پر دیے تھے - زوریز میں تو آج بہت زیادہ خوش ہوں آخر میری سب سے بڑی خواہش جو پوری ہو گئی اور میں اپنی فرح کے فرض سے فارغ ہو گئی زوریز جیسے ہی مردان خانے سے اس کمرے میں آیا جہاں فرح کے نکاح کی تقریب تھی تو چچی خوشی سے اس کے سر پر ہاتھ پھیر تی ہوئی بولیں - جبکہ مسکراہٹ تو زوریز کے چہرے پر بھی تھی لیکن وہ مسکراہٹ تھوڑی عجیب تھی - خوش تو میں بھی بہت ہوں چچی آخر میں نے بھی اپنی ایک اور بہن کا فرض نبھا دیا - زوریز کی بات کی چچی کو کوئی سمجھ نہیں آئی تھی اس لیے وہ حیران ہوتی اسے دیکھنے لگیں - کیا مطلب اس بات کا ؟؟ کون سی بہن ؟؟ انہوں نے نہ سمجھی سے پوچھا - فرح کی بات کر رہا ہوں چچی اور کون ہے بھلا ؟ بس فرح ہی تو بچی تھی جس کی شادی نہیں ہوئی تھی ماشاءاللہ سے آج اس کی بھی ہو گئی - زوریز نے بیڈ پر بیٹھی فرا کو دیکھتے ہوئے کہا - کیا بولتے جا رہے ہو تم ؟؟ توبہ کرو وہ تمہاری بیوی ہے ابھی تو تم دونوں کا نکاح ہوا ہے اور تم اسے بہن کہہ رہے ہو چچی نے اسے ٹوکتے ہوئے غصے سے کہا جی بالکل چچی فرح کا نکاح ہوا ہے لیکن مجھ سے نہیں میرے دوست عثمان سے - زوریز نے سینے پر ہاتھ باندھتے چچی کو جواب دیا تو چچی کی آنکھیں پھیلی تھیں - کیا بول رہے ہو یہ تم میں نے خود نکاح خواں کے بول سنے تھے نکاح میں تمہارا نام لیا گیا تھا - بند کرو یہ گھٹیا مذاق تمہیں شرم نہیں ا رہی اپنی بیوی کا نام کسی دوسرے مرد کے ساتھ جوڑتے چچی غصے سے زوریز پر بھڑکتی ہوئی بولیں جس پر زوریز نے قہقہہ لگایا تھا - آپ نے ٹھیک الفاظ سنے تھے چچی لیکن نکاح خوان نے غلط الفاظ پڑھے تھے - دراصل کیا ہے نا کہ فرح کو نکاح میں قبول کرنے والا عثمان ہے اور فرح نے بھی مجھے نہیں نکاح میں قبول کیا بلکہ اس نے بھی عثمان کو ہی نکاح میں قبول کیا ہے - کیونکہ وہ جانتی تھی اس کا نکاح عثمان سے ہونے والا ہے زوریز نے فرح کی جانب اشارہ کرتے چچی سے کہا تو چچی نے بے یقینی بھری نظروں سے فرح کو دیکھا تھا جس نے ماں کو دیکھتے ہاں میں سر ہلایا تھا - جھوٹ ہے یہ سب کچھ ! ہو ہی نہیں سکتا ایسے جب نکاح میں تمہارا نام بولا گیا تھا تو قبول وہ عثمان کو کیسے کر سکتی ہے - چچی تو غصے سے پاگل ہوتی بولیں تھیں ہو سکتا ہے نکاح ایسے بھی چچی - اگر آپ سازشوں سے نکلتیں تھوڑا اسلام کی طرف بھی توجہ دیتیں تو آپ کو پتہ ہوتا کہ اس طریقے سے بھی نکاح ہو جاتا ہے - جب قبول کرنے والے جانتے ہوں کہ وہ کسے قبول کر رہے ہیں تو نام سے فرق نہیں پڑتا اور ویسے بھی نکاح نامے پر عثمان کے ہی دستخط ہیں زوریز کی بات پر چچی کو اپنے ہاتھ سے سب کچھ جاتا نظر آیا - انہیں تو فرح پر بھی یقین نہیں ا رہا تھا کہ ان کی بیٹی نے بھی انہیں دھوکہ دیا - اب یہ تو ہو گئی بات چچی سائڈ پر اب ہم بات کرتے ہیں آپ کی کیوں نہ آج سب کچھ کلیئر ہو جائے ؟؟ زوریز نے ایک نظر زبرش کو دیکھتے جو فرط کے ساتھ ہی بیٹھی تھی چچی سے کہا - کیا مطلب کیا کلیئر ہو جائے ؟؟ چچی نے ویسے تو پورے کانفیڈنس سے کہا لیکن اندر ہی اندر وہ ڈر رہی تھیں کہ نہ جانے زوریز کس متعلق بات کر رہا ہے آپ کے اندر کے زہریلے پن کی ، آپ کے اندر کے دولت کے نفس کی - زوریز نے ایک ایک لفظ چباتے ہوئے کہا تو چچی کو لگا کے اب یقینا سب کچھ بگڑنے والا ہے - یہ کیا بول رہے ہو تم ؟؟ تمہیں پتہ بھی ہے تم اپنی چچی سے بات کر رہے ہو چچی نے غصے سے کہا تو زوریز جس کا چہرہ پہلے تو بالکل سپاٹ تھا ایک دم سے اس کے چہرے پر غصے نے اپنی جھلک دکھائی تھی - جانتا ہوں کہ میں اپنی چچی سے بات کر رہا ہوں وہ چچی جس نے شروع سے ہم بہن بھائیوں سے بلا وجہ کی نفرت کی ، وہ چچی جس نے میری بہنوں کی موت کی سازش رچی ، وہ چچی جس نے اپنے ہی شوہر یعنی میرے چچا کو اتنے سال کوما کی حالت میں رکھا ، اس چچی سے بات کر رہا ہوں جو چچی نہیں بلکہ چچی کے روپ میں زہریلی ناگن سے بھی بری ہے زوریز تو جیسے پھٹ ہی پڑا تھا جب کہ اپنا سارا بھانڈا پھوٹنے پر چچی کو ارد گرد اپنے خطرہ نظر آنے لگا تھا جھوٹ ہے یہ سب کچھ جھوٹ ہے کس نے کہا تم سے یہ سب کچھ ؟؟ چچی ہر بات سے مکرتی ہوئی بولیں تو اچانک سے کمرے میں اڈیو فون ریکارڈ کی اواز گونجی تھی ################################## یہ کیا کہہ رہے ہو تم فیاض کائنات نے خودکشی کر لی ؟؟ مگر کیسے ؟؟ یہ بولنے والی اواز چچی کی تھی شاید یہ تب کی ریکارڈنگ تھی جب فیاض نے انہیں کائنات کی موت کا بتایا تھا اور غلطی سے ہاتھ لگنے سے فون کی ریکارڈنگ ان ہو گئی تھی ہاں وہ مر گئی مجھ سے اپنی عزت بچاتے اس نے چھت سے نیچے چھلانگ لگا دی - فیاض نے آگے سے جواب دیا - فیاض خان یہ تم نے کیا کر دیا ؟؟ میں نے تمہیں اقرا کو مارنے کا کہا تھا تم نے تو کائنات کو ہی مار دیا چچی نے پریشانی سے کہا - امی بابا نے دیکھ لیا تھا کائنات کو میری وجہ سے خودکشی کرتے اور انہوں نے ہماری ساری باتیں بھی سن لی تھی جب ہم نے اقرا کو مارنے کی پلاننگ کی تھی وہ سب کچھ زوریز کو بتانے کا کہہ رہے تھے اس لیے میں نے انہیں سیڑھیوں سے دھکا دے دیا اور وہ اب کوما میں ہیں - فیاض نے انہیں اگلی بات بتائی تو آگے سے کچھ دیر کی خاموشی تھی - فیاض یہ تم نے کیا کر دیا زوریز کو پتہ چل گیا تو وہ تمہیں جان سے مار دے گا - چچی نے پریشانی سے کہا امی بتائیں نا آپ اب کیا کرنا ہے ؟؟ فیاض نے پوچھا تو پھر سے کچھ دیر کی خاموشی تھی یقینا چچی کچھ سوچ رہی تھیں - تم ایسا کرو اس ڈاکٹر سے بات کرو جو تمہارے باپ کا چیک آپ کر رہا ہے اور جتنے پیسے مانگے اتنے پیسے دے کر اسے مجبور کرو کہ وہ تمہارے باپ کو ایسی میڈیسن لکھ کر دے جس سے تمہارا باپ کومہ سے باہر ہی نہ آئے اور کائنات کے خودکشی پر کوئی من گھڑت کہانی زوریز کو سنا دینا ویسے بھی حویلی میں تمہارے اور تمہارے باپ کے علاوہ کوئی جانتا کائنات نے خودکشی کیوں کی - چچی کے پلان بتانے کے بعد آگے سے ریکارڈنگ ختم تھی یقینا کال کٹ ہو گئی تھی - چچی جو دم سادھے اپنی ہی ریکارڈنگ سن رہی تھی ریکارڈنگ ختم ہوتے انہوں نے پلٹ کر دیکھا تو فرح ہاتھ میں موبائل پکڑے ہوئے تھی یقینا وہ ریکارڈنگ اسی نے چلائی تھی حیران ہو گئی نا امی آپ کہ یہ ریکارڈنگ میرے پاس کہاں سے آئی ؟؟ تو میں آپ کو بتاتی جاؤں کہ چاہے انسان جتنا مرضی اپنے گناہوں کو چھپانے کی کوشش کرے مگر کہیں نہ کہیں وہ کوئی نہ کوئی ثبوت چھوڑ دیتا ہے اور بالکل ویسا ہی آپ کے ساتھ ہوا - کیونکہ یہ ریکارڈنگ مجھے آپ کے ہی موبائل سے ملی ہے فرح نے انہیں دیکھتے دکھ سے کہا جب کہ زوریز کو وہ دن یاد آیا جب فرح نے اس سے کہا تھا کہ اسے کوئی ضروری بات کرنی ہے مگر تب وہ اس کی پہلی بات سے پر الجھا ہوا تھا اس لیے اس کی بات نہ سن سکا مگر رات کو ہی فرح کی اسے کال آئی تھی جس میں اس نے اسے اس ریکارڈنگ کے متعلق بتایا تھا دراصل اسی دن ہی فرط اپنی ماں کا موبائل یوز کرتے گانے سن رہی تھی کہ تبھی اچانک یہ ریکارڈنگ ان ہوئی تھی جبکہ یہ ریکارڈنگ سن کر فرا کو تو یقین ہی نہ آیا تھا کہ وہ ماں جس کی ہر بات وہ آنکھیں بند کر کے مانتی تھی وہ اس قدم ظالم اور سفاک تھی کہ اس نے اس کے باپ کو اپنے شوہر کو بھی اپنی سفاکیت سے نہیں بخشا تھا اسی دن سے فرح اور زوریز نے سارا پلان کیا تھا اور اس پلان میں انہوں نے عثمان کو بھی ساتھ ملایا تھا اسی لیے تو عثمان نے چچی کے سامنے دوائیاں بدلنے کا نہیں کہا تھا مگر درحقیقت دوائیاں تو وہ بہت پہلے سے بدل چکے تھے - دوائیوں کی پیکنگ وہی تھی مگر اندر دوائیاں وہ نہیں تھیں اپنا سارا بھانڈا پھوٹنے پر چچی کے ہاتھ پاؤں پھولے تھے - ان کی نظر دروازے پر تھی کہ وہ بھاگ جائیں لیکن درمیان میں زوریز کھڑا تھا - انہوں نے کمرے میں ادھر ادھر نظر گھمائی تو ان کی نظر زبرش پر گئی جو اپنے بیٹے کو اٹھائے افسوس بھری نگاہوں سے انہیں دیکھ رہی تھی پھرتی سے زبرش کے پاس پہنچ چچی نے ایک ہی جھٹکے میں اس سے اس کا بیٹا چھین لیا تھا جبکہ چچی کے یوں اپنا بیٹا چھیننے پر زبرش کی چیخ نکلی تھی - پریشان تو زوریز اور فرح بھی ہو گئے تھے - یہ کیا کر رہی ہیں چچی آپ ؟؟ چھوڑیں میرے بیٹے کو زوریز چچی کی طرف بڑھتے ہوئے بولا تو چچی نے بیڈ کے پاس پڑی فروٹ باسکٹ سے چھری اٹھا کر چھوٹے سردار کی جانب کر دی تھی - خبردار زوریز جو تم نے اپنے قدم آگے بڑھائے تو ! دروازے کے سامنے سے ہٹو ورنہ میں تمہارے بیٹے کو مار دوں گی - چچی نے زوریز کو اپنے جانب آنے سے روکتے دھمکی دی زبرش کا تو دل ہول رہا تھا یہ سوچ کر کہ کہیں چچی اس کے بیٹے کو کوئی نقصان نہ پہنچا دے - چچی پلیز میرے بیٹے کو چھوڑ دیں خدا کے لیے میرے بیٹے کو چھوڑ دیں - وہ روتے ہوئے ان سے التجا کرنے لگی لیکن انہیں کہاں اس کی التجاوں سے فرق پڑتا تھا - زویز میرے میرے بیٹے کو بچائیں مجھے میرا بیٹا واپس لے کر دیں چچی سے - زوریز وہ میرے بچے کو مار دے گیں کچھ کریں زبرش روتے ہوئے زوریز سے بولی جب کہ زوریز تو خود پریشان تھا - فرح بھی ماں کو روک رہی تھی مگر وہ ڈائن کی خصلت رکھتی تھیں اور ڈائن کو اپنے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ہوتی پھر چاہے وہ اس کی اپنی اولاد ہی کیوں نہ ہو - اچھا ٹھیک ہے آپ جائیں یہاں سے آپ کو کوئی نہیں روک رہا مگر میرے بیٹے کو کچھ نہیں ہونا چاہیے زوریز دروازے کے سامنے سے ہٹتا ان سے بولا جبکہ اس کے ہٹتے ہی چچی فورا وہاں سے بھاگ گئی تھیں کمرے سے باہر نکلتے ہی انہوں نے چھری پھینک دی تھی لیکن بچہ ابھی بھی ان کی گود میں ہی تھا - ان کو بنا رکے بھاگتے دیکھ زوریز فورا ان کے پیچھے بھاگا تھا کیونکہ وہ سمجھ چکا تھا وہ اس کا بیٹا بھی ساتھ لے کر بھاگنے والی ہیں - ابھی وہ حویلی کے دروازے تک ہی پہنچی تھیں کہ سامنے سے عثمان پولیس کو لے کر پہنچ چکا تھا پولیس کو دیکھ چچی کے بھاگتے قدموں کو بریک لگی تھی - اس سے پہلے کہ وہ واپس پلٹ کر حویلی کی جانب بھاگتیں پولیس کے ساتھ آئی لیڈی کانسٹیبل نے بھاگ کر انہیں قابو کیا تھا - زوریز نے جلدی سے آگے ہو کر چچی سے اپنا بیٹا پکڑا تو زبرش نے اس سے فوراً پکڑتے اپنے بچے کو گلے لگایا تھا چاچی خود کو چھڑانے کی کوشش کرتی بے قابو ہو رہی تھیں کہ تب ہی ان کی نظر عثمان کے ساتھ کھڑے یہی خان پڑی تھی اور ان کا جسم میں ایک دم سے تھما تھا - وہ حیران ہوتی انہیں دیکھ رہی تھیں کہ زوہیب خان آگے بڑھتے ان کے پاس پہنچے تھے - یہی سوچ رہی ہو نا کہ میں کومے سے باہر کب آیا ؟

.مجھے کوما سے باہر آئے ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے - تمہاری ان دوائیوں کی وجہ سے میں اب تک کومے میں تھا لیکن جیسے ہی وہ دوائیاں بند ہوئیں میں ایک مہینے بعد ہی کومے سے باہر ا گیا تھا لیکن یہ سب کچھ تم سے چھپایا گیا میں ویسے ہی لیتا رہتا جیسے میں واقعی کوما میں ہوں مگر یہ بات صرف تم نہیں جانتی تھی باقی گھر کا ہر فرد جانتا تھا - افسوس ہے مجھے خود پر کہ میں نے تم جیسی عورت سے شادی کی اور اپنا خاندان برباد کیا - لیکن میں ابھی اسی وقت تمہیں اپنے ہوش و حواس میں طلاق دیتا ہوں!

طلاق دیتا!

ہوں طلاق دیتا ہوں!

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.