بابا کو تو بتا دو نا تاکہ بابا کوئی پیارا سا نام سوچ سکے آپ کے لیے اور پھر ہم نے روم بھی تو ڈیکوریٹ کروانا ہے اب کا - وہ اس کے پیٹ پر کان رکھتا ہلکی آواز میں بول رہا تھا جیسے اس کی اس کی اولاد اسے جواب دے گی اس کا لہجہ بہت آہستہ تھا کہ کہیں اس کی بیوی کی نیند نہ خراب ہو جائے جبکہ اس کا انداز بالکل ایسے تھا جیسے اندر پل رہا وجود اس سے باتیں کر رہا ہوں - اچھا چلو مجھے لگتا ہے اپنی ماں کی طرح تم بھی سو رہے ہو اور تمہارا باپ ہی ہے جو رات کو الوں کی طرح جاگ رہا ہے چلو پھر میں بھی سو جاتا ہوں خدا حافظ میرا پیار بچہ - وہ اپنی بیوی کے پیٹ پر ہونٹ رکھتا بولا اور پھر خود بھی بیڈ پر لیٹتا تھوڑا آگے ہو کر اپنی کل کائنات کو کس کر ہگ کرتا آنکھیں بند کر گیا -ڈجبکہ اس کی بیوی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی - وہ صرف سونے کا بہانہ کر رہی تھی درحقیقت تو اس کی ساری گفتگو سن رہی تھی جو وہ اپنی اولاد سے کر رہا تھا ############################ ###### یگيیس زبرش کی پری کو ساتواں مہینہ لگا ہوا تھا - فرح اس کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھی - اسے یہاں ا کر اقرا کی کمی تو بہت محسوس ہوئی لیکن فرح نے اس کمی کو پورا کرنے کی پوری کوشش کی تھی زبرش کبھی کبھی حیران ہو جاتی فرح کا رویہ دیکھ کر کہ آخر وہ اتنی کیسے بدل گئی لیکن جو بھی تھا وہ یہ بات دل سے تسلیم کرتی تھی کہ فرح دل کی بہت اچھی ہے - ایک ہفتے بعد زوریز اور فرح کا نکاح تھا - وہ کہتی تو تھی کہ نہیں پڑتا فرق پر اسے پڑتا تھا فرق بہت زیادہ پڑتا تھا مگر وہ چپ تھی ، بے حس بنی تھی - وہ لاؤنج میں بیٹھی تھی کہ تبھی پیاس کی طلب ہونے پر اس نے کچن کا رخ کیا تھا - کچن کی جانب جاتے ہوئے وہ فرش پر گرا ہوا پانی نہ دیکھ سکی جو شاید ملازمہ سے گرا تھا - فرش کافی سلپری تھا جب کہ پانی گرنے کی وجہ سے اور زیادہ سلپری ہو گیا تھا بے دھیانی میں زبرش اسی جگہ سے گزرنے لگی تھی کہ اس کا پاؤں بری طرح سے سلپ ہوا اور وہ کمر کے بل نیچے گری تھی اگلے ہی لمحے پوری حویلی اس کی درد سے بھری چیخوں سے گونج اٹھی تھی - زوریز جو خدا کی کرنی سے ابھی حویلی میں ہی تھا اس کی چیخوں پر بھاگتے ہوئے کمرے سے باہر نکلا تھا - زرتیز کے نیچے پہنچنے تک فرا اور چچی بھی اپنے کمروں سے باہر ا گئی تھی - فرح نے بھاگ کر زبرش کو تھاما جو درد سے بے ہال ہو رہی تھی جلدی آئیں زوریز مجھے لگتا ہے ہمیں ابھی اسی وقت زبرش کو ہاسپٹل لے کر جانا ہوگا - فرح درد سے تڑپتی زبرش کو سنبھالتی بولی جب کہ زرتبر نے زبرش کے پاس پہنچتے ہی اسے گود میں اٹھا لیا تھا - میرا بچہ زوریز میرا بچہ ! اتنی تکلیف میں ہونے کے باوجود زبرش کو اس وقت صرف اپنے بچے کی فکر تھی جب کہ زوریز اور فرح کے تو ہاتھ پاؤں ہی پھولے ہوئے تھے چچی بس خاموش تماشائی بنی وہیں لاؤنج وہیں کھڑی رہی تھیں لیکن فرح بھاگ کر زوریز کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ زوریز کے ساتھ کسی اور کا ہونا بہت ضروری ہے ################################## ہاسپٹل جاتے ہی ڈاکٹر نے زبرش کو ایڈمٹ کر لیا تھا - ان کے مطابق زبرش کا ابھی اپریشن ہونا تھا جبکہ زوریز اور فرح کافی پریشان تھے کیونکہ ابھی تو ساتواں مہینہ چل رہا تھا اور ایسے میں زبرش کا گر جانا اور اوپر سے اپریشن وہ دونوں بس دعا ہی کیے جا رہے تھے کہ زبرش اور بچے دونوں میں سے کسی کو کچھ نہ ہو - ڈاکٹر کے کہنے پر کانپتے ہاتھوں سے زوریز نے فارم فل کرتے ان پر سائن کیے تھے جبکہ فرح نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے اسے تسلی دی تھی ######### تین گھنٹوں بعد آخر انہیں ڈاکٹر نے ا کر خوشخبری سنائی تھی کہ زبرش اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں جبکہ ڈاکٹر کے بتاتے ہی فرح اور زوریز نے سکون اور شکر کا سانس لیا تھا - جیسے زبرش کو ہوش آیا اور انہیں اس سے ملنے کی اجازت ملی تو فرح فورا زرش کے پاس گئی تھی کیونکہ اسے چھوٹے سردار سے جو ملنا تھا زبرش کو زوریز کا انتظار تھا مگر نہ اس نے آنا تھا اور نہ وہ آیا- وہ دو دن ہاسپٹل میں رہی لیکن زوریز اس کے پاس بالکل نہیں آیا تھا نہ اس نے اپنے بچے کی شکل دیکھی تھی - زبرش کو دکھ تو بہت تھا لیکن سب جانتے بوجھتے وہ خود کو تکلیف نہیں دے سکتی تھی ہ اقرا سپيل ہی آئی تھی بے بی کو دیکھنے اور زبرش سے ملنے اور وہیں سے واپس چلی گئی تھی کیونکہ اس کے پیپرز ہو رہے تھے - اس نے جاتے ہوئے زبرسسے کہہ دیا تھا کہ نام وہی رکھے گی مگر ابھی اس نے سوچنا ہے - اس لیے دو ہفتے انتظار کریں وہ جب آئے گی حویلی رہنے تب نام رکھے گی اس وقت زبرش اپنے اور زوریز کے کمرے میں بیٹھی اپنے بیٹے کے احتیاط سے کپڑے چینج کر رہی تھی اس نے کبھی کسی بچے کو اٹھایا بھی نہیں تھا اسی لیے اب اسے اپنا خود کا بچہ سنبھالنے میں بہت مشکل ہوتی تھی - خاص کر اسے اٹھاتے ہوئے تو وہ بہت زیادہ ڈرتی تھی وہ اپنے بیٹے کو ہاتھ بھی در ڈر کر لگاتی تھی کہ کہیں سختی سے ہاتھ نہ لگا دے - ابھی بھی وہ احتیاط سے اس کے کپڑے چینج کر رہی تھی کہ تبھی زوریز کمرے میں آیا تھا - زبرش نے اسے اس دن کا دیکھا ہوا تھا جب وہ اسے ہاسپٹل لے کر گیا تھا اور اس کے بعد وہ اسے آج دیکھ رہی تھی اسے تو گھر آئے ہوئے بھی آج تیسرا دن تھا اور ان تین دنوں میں زوریز اسے گھر میں بھی کہیں نظر نہیں آیا تھا شاید وہ اپنے اور فرح کے نکاح کی تیاریوں میں بزی تھا - ویسے بھی اس کے اور فراح کے نکاح میں صرف کل کا دن ہی تو بچا تھا زوریز کو ایک نظر دیکھتے اس نے واپس اپنے بیٹے کو دیکھا اور پھر اس کو بیڈ پر لٹاتے اس نے پاس بکھرے بے بی لوشن پاؤڈر وغیرہ کو اٹھایا اور بیڈ سے اتر کر اسے ڈریسنگ ٹیبل پر رکھا تھا - میرے لیے کھانا لے کر آؤ زوریز اپنی گھڑی اتار کر رکھتا اس سے بولا جبکہ اس کے کہنے پر زبرش نے اپنے قدم بیڈ کی جانب بڑھائے تھے- اب ادھر کہاں جا رہی ہو تمہیں میں نے کھانا لانے کے لیے کہا ہے - زوریز نے اسے بیڈ کی طرف جاتے دیکھ کہا وہ میں بے بی فرح کے پاس دینے جا رہی تھی تاکہ جتنی دیر میں آپ کے لیے کھانا لے کر آؤں وہ اسے سنبھال لے - زبرش نے جواب دیا تو زوریز نے اسے گھورا تھا - کھا نہیں جاؤں گا میں تمہارے بیٹے کو جو تم اسے یہاں سے لے کر جا رہی ہو - جاؤ پہلے میرے لیے کھانا لے کر آؤ مجھے بہت بھوک لگی ہے زوریز نے سخت لہجے میں اسے کہا تو زبرش خاموشی سے کمرے سے نکل گئی جب کہ اس کے جاتے ہی زوریز نے ایک نظر بیڈ پر لیٹے اس ننھے فرشتے کو دیکھا تھا ################################## زبرش کے جاتے ہی زوریز نے ایک نظر بیڈ پر لیٹے اس فرشتے کو دیکھا تھا اور پھر اس کے چہرے پر زندگی سے بھرپور مسکراہٹ آئی تھی - سب سے پہلے بھاگ کر اس نے کمرے کا دروازہ بند کیا تھا اور پھر واپس بھاگ کر بیڈ کی طرف آیا تھا - میری جند جان میری جان کا ٹکڑا بابا کا شیر وہ بیڈ پر گرنے کے انداز میں بیٹھتا اپنے بیٹے کو اٹھا کر بہت پیار سے بولا لیکن جیسے ہی اس نے اپنے بیٹے کا چہرہ دیکھا اس کی آنکھیں پوری کی پوری کھل گئی تھیں - کیونکہ چھوٹے سردار کا چہرہ سیم ٹو سیم اپنے ماموں جیسا تھا اور تو اور آنکھوں کا رنگ بھی نیلا تھا زوریز کو منی ہارٹ اٹیک ہوتے ہوتے بچا تھا - یہ کیا چھوٹے شیطان تم اپنے مامو کی پوری پوری کاپی کیوں بن کر نکلے ہو ؟؟ کیا تمہیں تمہارا باپ خوبصورت نہیں لگتا جو تم نے اپنے مامو جیسا بننے کو ترجیح دی جبکہ تم جانتے ہو کہ تمہارے باپ کو تمہارا ماما ایک نظر نہیں بھاتا زوریز پہلے صدمے سے بولتا آخر میں اس کے گال ہلکے سے کھینچ گیا جبکہ اس کے یوں گال کھینچنے پر اس کے بیٹے نے منہ کے زاویے بگاڑے تھے - اسے رونے کی تیاری پکڑتا دیکھ زوریز فورا اسے لے کر کھڑا ہوتا ادھر ادھر ٹہلتے ہوئے اسے پچکارنے لگا جس سے چھوٹے سردار کا موڈ ٹھیک ہوا تھا بڑے ہی کوئی تم ویسے بے وفا ہو یار ادھی ادھی رات کو تم سے باتیں میں نے کیں ، تمہارے دنیا میں آنے کی بے چینی مجھے تھی ، تمہیں اپنی ٹیم میں کرنے کے لیے بے چین میں تھا لیکن تم نے تو اتے ہی بے وفائی کر دی - یہ دکھ میں کیسے برداشت کروں گا کہ تم ایک پرشبب بھی مجھ پر نہیں گئے ایک ہاتھ سے اسے اٹھائے دوسرے ہاتھ کو وہ ہوا میں ہلاتے اس سے باتیں کر رہا تھا جبکہ چھوٹا سردار یگيیس اسے بڑے غور سے دیکھ رہا تھا جیسے وہ اس کی ساری باتیں سمجھ رہا ہو - ویسے میں نے سنا تھا کہ پری کے دوران عورت جس کا چہرہ زیادہ دیکھتی ہے اسی کے جیسا بچہ ہوتا ہے اس حساب سے تو تمہاری ماں نے میرے اور اقرا کے علاوہ فرا کا چہرہ دیکھا ہے ہے زیادہ مگر تم تو ہم تینوں میں سے کسی پر نہیں گئے بلکہ تم تو اس انسان پر گئے جسے اس دوران تمہاری ماں نے ایک بار بھی نہیں دیکھا لیکن لگتا ہے اس کا چہرہ تمہاری ماں کے ذہن کے سامنے سے نہیں ہٹا اور تمہیں بھی تمہاری ماں کی طرح اپنے مامو سے محبت تھی جو اس کو کاپی کر لیا تم نے - زوریز کو تو یہ دکھ ہی بہت تھا کہ اس کا بیٹا اس پر بالکل نہیں ہے جب کہ اس نے تو سوچا تھا کہ بیٹی ہوئی تو یقینا وہ زبرش کی فوٹو کاپی ہوگی اور اگر بیٹا ہوا تو وہ اس کے جیسا ہوگا لیکن یہاں تو الٹی بھی نہیں عجیب گنگا بہہ رہی تھی خیر جو بھی ہو تم تو میرے بیٹے ہو نا - مجھے تمہارے مامو کے چہرے سے نفرت ہے مگر تمہارے چہرے سے تو اب نفرت کرنے سے رہا - وہ محبت سے کہتا نرمی سے اس کے گال چومنے لگا جب کہ اس کی داڑھی اور مونچھ چبھنے سے چھوٹا سردار اڑییبب ہوا تھا زوریز کا تو دل ہی نہیں کر رہا تھا اپنے بیٹے سے نظریں ہٹانے کو اور اسے گود سے اتارنے کو مگر جیسے ہی اسے کمرے سے باہر قدموں کی اواز سنائی دی اس نے چھوٹے سردار کو بنا دیری کیے واپس بیڈ پر اسی جگہ لٹا دیا جہاں پر زبرش اسے لٹا کر گئی تھی اور پھر اپنے بیٹھنے کی وجہ سے پڑی بیڈ شیٹ کی سلوٹ درست کرتے وہ ایک سو نوے کی سپیڈ سے صوفے پر جا کر بیٹھا تھا اور خود کو ایسے بنا لیا جیسے اسے کمرے میں موجود کسی چیز سے سروکار ہی نہ ہو زبرش دروازہ کھول اندر آئی تو زوریز آنکھیں بند کیے بیٹھا تھا - اس نے صوفے کے سامنے پڑے ٹیبل پر کھانے کی ٹرے رکھی تو زوریز سیدھا ہو کر بیٹھتا کھانا شروع کر چکا تھا جبکہ زبرش واپس جا کر بیڈ پر بیٹھتی چھوٹے سردار کو گود میں اٹھا کر اسے سلانے کی کوشش کرنے لگی ################################## آج زوریز اور فرح کا نکاح تھا - ساری حویلی میں ہلچل مچی ہوئی تھی جبکہ چچی کی تو خوشی سنبھلتے نہیں سنبھل رہی تھی -اقرا کو اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا ابھی تک نہ اسے کسی نے بتایا تھا زوریز تیار ہونے کے لیے کمرے میں آیا تو زبرش کو دیکھ جتنا حیران ہوتا اتنا کم تھا - حیرانگی کی وجہ یہ تھی کہ سامنے ہی زبرش شیشے کے سامنے کھڑی ایسے تیار ہو رہی تھی جیسے اس کے شوہر کا نکاح نہ ہو بلکہ اس کے بھائی یا بہن کا نکاح ہو زوریز کی موجودگی محسوس کرتے زبرش نے چہرہ موڑے اسے دیکھا تھا اور پھر اپنے ہاتھ میں پکڑی لپسيک جسے وہ ابھی اپنے ہونٹوں پر لگا رہی تھی واپس ڈریسنگ ٹیبل پر رکھی تھی - زوریز کو اگنور کیے وہ اپنا ڈوپٹہ سیٹ کرتے بیڈ کی جانب پلٹی تھی اور وہاں پہلے سے تیار کر کے لٹائے ہوئے اپنے بیٹے کو اٹھاتی بنا زوریز سے کوئی بات کیے بنا اسے کچھ کہے کمرے سے نکل گئی جبکہ زوریز تو ابھی تک وہیں کھڑا حیران اور پریشان تھا - کیا وہ لڑکی پاگل تھی ؟؟
کیا سچ میں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا اس کی دوسری شادی سے ؟؟ کیا دوسری لڑکیوں کی طرح اس کا دل نہیں پھٹتا تھا یہ سوچ کر کہ اس پر سوکن پڑنے والی ہے ، اس کا شوہر بٹنے والا ہے - زوریز نے خود سے ہی یہ سوال پوچھتے اپنے قدم کمرے کے اندر بڑھائے تھے مگر اس کے پاس خود بھی ان سوالوں کا جواب نہیں تھا کیونکہ وہ زبرش کو سمجھنے سے قاصر تھا ################################## فرح زوہیب خان ولد زوہیب خان آپ کا نکاح زوریز خان افریدی ولد ارتضی خان افریدی سے کیا جاتا ہے کیا آپ کو قبول ہے ؟؟ مولوی کے الفاظ کمرے میں گونجے تو چچی کے چہرے پر موجود مسکراہٹ اور پھیلی تھی - آخر ان کا انتظار جو ختم ہو رہا تھا جبکہ زبرش کی آنکھوں میں انہیں الفاظ کے سبب انسو آئے تھے قبول ہے!