اس نے خوشی سے سوچا مگر ابھی اسے ساری کلاس کے سامنے اپنا رشتہ واضح کرنا تھا - اس نے گردن موڑے خون خوار نگاہوں سے ہما کو دیکھا تو وہ ڈر کر دو قدم پیچھے ہوئی تھی - ان دونوں کی باتوں سے کلاس کی لڑکیاں کافی حد تک سمجھ گئی تھیں ان کے رشتے کو مس ہما دوسروں کے کردار پر بات کرنے سے پہلے خود پر بھی ایک نظر ڈال لیجئے گا- یہ مت سوجیے گا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ کس طرح کی لڑکی ہیں - آپ ایک لڑکی ہیں اس لیے یہاں پر صحیح سلامت کھڑی ہیں اور آپ کی زبان ابھی بھی بولنے کے قابل ہے ورنہ بہرام خان اپنی بیوی کے بارے میں غلط بولنے والوں کی زبان کاٹ کر ان کے ہاتھوں میں پکڑا دینا جانتا ہے اور یقینا اتنی بکواس کے بعد میں محض زبان کاٹنے پر اتفاق بالکل نہ کرتا اقرا میری بیوی ہے اور ہماری شادی بہت پہلے کی ہو چکی ہے کلاسزز سٹارٹ سے پہلے کی - امید کرتا ہوں دوبارہ کبھی اپنی زبان سے کسی قسم کی گھٹیا گفتگو نہیں نکالیں گی ورنہ اگلی بار لڑکی ہونے کا لحاظ بھی نہیں کروں گا - بہرام نے بے حد غصے سے ہما بولا یہ تو وہی جانتا تھا کہ اس نے کس طرح سے خود پر کنٹرول کیا ہوا تھا یہ سوچ کر کہ اس کے سامنے ایک لڑکی ہے اگر وہ لڑکا ہوتی تو یقینا اس وقت ہاسپٹل میں موجود ہوتی - ہما سے اپنی نظریں ہٹاتے اس نے اپنے سینے سے لگی اقرا کو دیکھا -وہ آنکھیں جن میں پہلے غصہ تھا وہاں اب نرمی تھی اور پھر وہ بنا کسی کی پرواہ کیے اقرا کو گود میں اٹھاتا کلاس سے باہر نکل گیا یونیورسٹی پوری کے سامنے اقرا کو گود میں اٹھا کر لے جاتے بہرام کو بالکل بھی شرمندگی اور ڈر نہیں تھا کیونکہ اب وہ اپنے اور اقراء کے رشتے کو چھپا کر نہیں رکھ سکتا تھا - اس لیے اسے کوئی ڈر نہیں تھا کہ کوئی ان کے بارے میں کیا سوچتا ہے کیونکہ وہ جانتا تھا کہ کل صبح تک پوری یونیورسٹی میں یہ بات پھیل چکی ہوگی کہ اقرا سرخان کی بیوی ہے اس کے کلاس سے باہر جاتے ہی پیچھے کلاس میں لڑکیوں کی پھر سے سرگوشیاں شروع ہو گئی تھیں جب کہ ہما کا تو لڑکیوں کے سامنے اپنی نظریں اٹھانا بھی محال ہوا تھا اس لیے وہ کلاس سے باہر چلی گئی کیا سچ میں میں مامو بننے والا ہوں ?? زوریز کو بہرام کی کال آئی ہوئی تھی جبکہ اس کی بات سن زوریز تو بہت زیادہ خوش ہو گیا تھا - ظاہر سی بات ہے یار میں سچ ہی بولوں گا جھوٹ تو کہنے سے رہا بہرام نے آگے سے اس کی بات کا جواب دیا تو زوریز ہنس پڑ -ا اقرا کیسی ہے ؟؟ اسے اقرا کی فکر ہوئی ہاں وہ بالکل ٹھیک ہے بلکہ بہت زیادہ ایکسائٹڈ ہے - ابھی سے لسٹ بنانے بیٹھ گئی ہے بے بی کی شاپنگ بہرام نے بیڈ پر بیٹھی اقرا کو دیکھتے زوریز کو بتایا جبکہ اقرا ابھی بھی بیٹھی سوچ سوچ کر بے بی کی چیزیں لکھ رہی تھی - تم آؤ اقرا کو لے کر ملوانے کے لیے کسی دن- یار سچ میں بہرام میں بہت ہی زیادہ خوش ہوں کہ میں مامو بننے والا ہوں - یہ احساس بہت خوبصورت ہے زوریز بہرام سے اپنی خوشی شیئر کرتا بولا جبکہ زبرش جو بالکنی میں کھڑی اس کی ساری باتیں سن رہی تھی اس نے اپنے انسوؤں کو بے دردی سے صاف کیا تھا - آخر کیوں نہ آتے آنسوں آنکھوں میں ؟؟
اس شخص نے اپنی اولاد کی مرتبہ تو ایک سمائل بھی نہ دی تھی بلکہ سیدھا اس کو ختم کرنے کی بات کر دی تھی اور اب کس طرح وہ خوش ہو رہا تھا - زبرش نے اپنا چہرہ جھکاتے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھا ڈونٹ وری مما کی جان مما آلویز لو یو اور آپ کے مامو بھی آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ہم انشاءاللہ بہت جلد ان کے پاس ہوں گے - وہ اپنے بچے سے بات کرتی بولی اب یہی تو ایک سہارا تھا اس کا جس سے وہ اپنے دل کی ہر بات شیئر کر لیتی تھی ################################## بالاج عدیل ادھر آئیں دونوں اور دیکھیں فروا کے ہاتھ موومنٹ کر رہے ہیں - دیا جو فروا کے کمرے میں اس کی ڈرپ چیک کرنے گئی تھی کہ تبھی اس کا دھیان فروا کے ہاتھوں کی انگلیوں کی طرف گیا جو اہستہ اہستہ موومنٹ کر رہی تھیں فروا کے ہاتھوں کی موومنٹ دیکھ دیا نے خوشی سے بالاج اور عدیل کو بلایا تھا جبکہ اس کی اواز پر وہ دونوں بھی بھاگے ہوئے آئے تھے - دیکھو عدیل ابھی فروا نے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو حرکت دی تھی - دیا نے عدیل کا دھیان فروا کے ہاتھ کی طرف کرتے کہا کہ تبھی فروا نے پھر سے اپنے ہاتھ کو ہلانے کی کوشش کی تھی اس کی اتنے سے ہی رسپانس کرنے پر وہ تینوں بے حد خوش تھے - وہ رسپانس کرنا چاہتی ہے اسی لیے رسپانس کر پا رہی ہے - میں نے کہا تھا نا اسے زندگی کی طرف لائیں گے تو وہ زندگی کی طرف آئے گی سک انشاءاللہ تعالی ایک یا دو ہفتے تک بالکل ٹھیک ہو جائے گی فروا ؛ عدیل سٹیتھوسکوپ سے فروا کی ہارٹ بیٹ چیک کرتا دیا اور بالاج سے بولا جس پر ان دونوں نے انشاءاللہ کہا تھا ################################## زبرش فرح کہ کمرے میں موجود تھی - وہ اس کے ساتھ اس کی شادی کی شاپنگ جو چچی کر کء لائی تھیں اسے سیٹ کرتے الماری میں رکھ رہی تھی کہ تبھی اسے الماری میں کسی لڑکی کی تصویر نظر آئی فرح یہ کون ہے ؟؟ زبرش نے وہ تصویر اٹھا کر فرح سے پوچھا - یہ ؟؟
یہ کائنات ہے زوریز کی بہن اور میری بہت اچھی دوست تھی یہ - مگر اس کی ڈینھ ہو گئی ہے - فران نے اس کے ہاتھ میں کائنات کی تصویر دیکھتے دکھ ہی لہجے میں اسے بتایا تو زبرش کے دماغ میں فورا زوریز کی وہ باتیں آئی تھیں جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ بالاج نے میری بہن مجھ سے چھین لی اس کی وجہ سے اس کی بہن نے موت کو گلے لگایا - کیا ہوا تھا اسے ؟؟
زبردست ایک اور سوال پوچھا جبکہ اس کے سوال پر فرح کچھ نہ بولی تھی - کیا باتیں لے کر بیٹھ گئی ہو زبرش ادھر بیٹھو بیڈ پر مجھے تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے - فرح اس کے ہاتھ سے تصویر پکڑ کر واپس رکھتی اس کے ساتھ بیڈ پر بیٹھی تھی - تم مجھے یہ بتاؤ تمہیں بالکل برا نہیں لگ رہا کہ میری شادی زوریز سے ہو رہی ہے ؟؟
فرح نے اس سے پوچھا تو زبرش نے اس کی بات پر اس کو خالی نظروں سے دیکھا تھا - مجھے کیوں برا لگے گا بھلا ؟؟ مجھے بالکل بھی برا نہیں لگ رہا وہ تمہارے بچپن کے منگیتر ہیں ایک نہ ایک دن تو تم دونوں کی شادی ہونی ہی تھی زبرش کی بات پر فرح نے اسے گھور کر دیکھا تھا جبکہ کوئی اور بھی تھا جو باہر کھڑا ان کی گفتگو سن رہا تھا تم پاگل ہو زبرش میں اس کی منگیتر ہوں لیکن تم اس کی بیوی ہو منگیتر اور بیوی میں بہت فرق ہوتا ہے تم چاہو تو تم روک سکتی ہو یہ شادی مگر تمہیں تو کوئی واسطہ ہی نہیں ہے جیسے - فرح نے اس کی عقل پر افسوس کرتے کہا - مجھے نہیں روکنی یہ شادی ویسے بھی تمہاری اور زوریز کی جوڑی بہت اچھی لگے گی زبرش نے مسکرا کر اسے دیکھتے کہا جب کہ تبھی زوریز جو باہر کھڑا ان کی باتیں سن رہا تھا اندر آیا تھا فرح تم ذرا باہر جاؤ مجھے بات کرنی ہے زبرش سے - زوریز فرح سے بولا جبکہ نظریں اس کی زبرش پر ہی ٹکی ہوئی تھیں - زوریز کے کہنے پر فرح فورا کمرے سے باہر چلی گئی تھی جب کہ اس کے باہر جاتے ہی زوریز نے زبرش کو دونوں کندھوں سے تھاما تھا کیا کہہ رہی تھی تم ابھی ؟؟ تمہیں کوئی فرق نہیں پڑتا میرے اور فرح کی شادی کرنے سے ، تم پر سوتن پڑنے سے - زوریز نے اپنی گھورتی نظریں اس کے چہرے پر جمائے سختی سے پوچھا تو زبرش نے بنا اس کی گھورتی نظروں کی پرواہ کیے اس کے برابر آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں تھیں اور اپنے کندھوں سے اس کے ہاتھ ہٹائے تھے جی بالکل میں نے یہی کہا کہ مجھے فرق نہیں پڑتا اور فرح تو کیا آپ جس سے مرضی شادی کریں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا - رہی بات سوتن کی تو میں ونی میں آئی ہوئی لڑکی ہوں اور ونی پر کبھی سوتن نہیں پڑتی زبرش نے بنا ڈرے اس کی بات کا جواب دیا تھا جبکہ اس کی بات پر زوریز کو اور غصہ آیا تھا کیوں نہیں پڑتا تمہیں فرق ؟؟ تمہیں فرق پڑنا چاہیے آخر تم میری بیوی ہو نکاح میں ہو میرے میرے بچے کی ماں بننے والی ہو - اگر تم مجھے کہو کہ میں یہ شادی نہ کروں تو میں ابھی روک بھی سکتا ہوں یہ شادی - زوریز کو یہ بات غصہ دلا رہی تھی کہ زبرش کو کیوں فرق نہیں پڑتا تھا اس کے اور فراح کی شادی پر اس لیے وہ بے چین ہو رہا تھا - فرق وہاں پڑتا ہے سردار جہاں محبت ہوتی ہے جہاں کسی کو کھونے کا ڈر ہوتا ہے اور مجھے نہ تو آپ سے محبت ہے نہ ہی آپ کو کھونے کا ڈر اور میں کیوں کہوں آپ سے کہ آپ شادی نہ کریں میں بالکل بھی نہیں کہوں گی کہ آپ یہ شادی نہ کریں بلکہ میری طرف سے آپ فرح سے شادی کریں یا کسی اور سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں ہے زبرش اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مضبوط لہجے میں کہتی اس کی سائیڈ سے ہو کر گزرتی کمرے سے نکل گئی تھی جبکہ پیچھے زوریز کا بس رہی چل رہا تھا وہ کمرے کی ساری چیزیں تہس نہس کردے ################################## بابا کی جان کیسی ہے ؟؟ اس نے ایک نظر محبت سے اپنی سوئی ہوئی بیوی کو دیکھا اور پھر اس کے پیٹ پر ہونٹ رکھتا بولا - اسے بہت ہی زیادہ بے چینی تھی کہ کب اس کی اولاد دنیا میں آئے گی اور کب وہ اسے گود میں اٹھائے گا یار بابا کی جان جلدی سے اس دنیا میں ا جاؤ نا تمہاری ماں بہت ہی زیادہ چالاک ہے بالکل بھی اسے تمہارے باپ کی قدر نہیں ہے اور نخرے تو تمہاری ماں کے سانس ہی نہیں لیتے - اس لیے اب جلدی سے اس دنیا میں ا جاؤ تاکہ بابا کی ٹیم میں ا سکو- ویسے یار ایک بات ہے مجھے یہ تو بتاؤ آپ میرے پرنس ہو یا میری پرنسز ہو ؟؟