اسے پتہ تھا فروا اسے سن سکتی ہے اس لیے وہ اس کے ساتھ کافی باتیں کرتے اس سے یہ بتاتا کہ وہ کتنی اہمیت رکھتی ہے اس کے لیے اس کے بھائی کے لیے ان سب باتوں کا مقصد ایک ہی تھا کہ فروا زندگی کی طرف لوٹے کیونکہ جب تک وہ خود کوشش نہیں کرتی وہ کبھی بھی اپنی بیماری سے لڑ کر کوما سے باہر نہیں ا سکتی تھی ####################*############# زوریز کا دوست عثمان حویلی اگیا تھا زوہیب خان کے چیک آپ کے لیے لیکن جب سے وہ حویلی آیا تھا تب سے چچی کو سکون نہیں تھا انہیں تو یہ فکر ستائے جا رہی تھی کہ اگر زوہیب خان کو ہوش اگیا تو ساری سچائی سب کے سامنے ا جائے گی لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ عثمان نے زوہیب خان کی میڈیسن چینج نہیں کیں تو ان کی یہ فکر ختم ہو گئی تھی کیونکہ پچھلے ڈاکٹر جو ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے انہوں نے وہ دوائیاں لکھ کر دیں جن سے انسان کا دماغ کام کرنا بند کر دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ کوما کی حالت سے باہر نہیں ا سکتا اس ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ چاہے جتنا مرضی ٹریٹمنٹ ہو جائے جب تک یہ دوائیاں زوہیب خان کو ملتی رہیں گی وہ کبھی بھی کوما سے باہر نہیں آئیں گے اسی لیے تو انہیں سکون مل گیا تھا یہ دیکھ کر کہ دوائیاں بدلی نہیں گئیں یعنی یہ ڈاکٹر بھی بس نام کا ڈاکٹر تھا اسے کوئی سوچ سمجھ نہیں تھی اس معاملے کی ان کا کل ایک ہی مشن تھا وہ تھا زبرش اور اس کے بچے کو نقصان پہنچانا وہ نت نئے طریقے سوچتیں لیکن اس پہلے وہ اپنی سازش میں کامیاب ہوتی فرح یا زوریز کسی نہ کسی طرح زبرش کو بچا لیتے تھے ایک بار انہوں نے زبرش کی چائے میں زہر ڈال دیا تھا جس سے زبرش کو زیادہ نقصان نہ ہوتا لیکن اس کا بچہ ضرور ختم ہو جاتا پر اصل میں یہی تو اس کا نقصان تھا لیکن اس سے پہلے کہ زبرش وہ چائے پیتی فرح کا ہاتھ لگنے سے وہ کپ زمین پر گر گیا تھا ایسے ہی ایک دو بار انہوں نے اور کوشش کی لیکن ہمیشہ زبرش بچ جاتی ابھی بھی وہ اپنے کمرے کے ساتھ والے کمرے میں بیٹھیں سوچ رہی تھیں کہ وہ زبرش کے بچے کو کیسے اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی ختم کریں کہ تبھی زوریز ان کے پاس آیا تھا کیسی ہیں چچی ؟؟
زوریز نے ان کے پاس بیڈ پر بیٹھتے پوچھا مجھ سے کیوں ا کر اب حال چال پوچھ رہے ہو ؟؟ جاؤ نا اس زبرش کے پاس جاؤ اس کے پاس بیٹھو جس کی خاطر تم میرے سامنے اونچی اواز میں بات کرتے ہو میری عزت کرنا بھول جاتے ہو - چچی نے اس سے اپنا منہ پھیرتے ہوئے کہا دیکھیں چچی میں یہی بات آپ سے کلیئر کرنے آیا ہوں کہ میں بھی اس بچے کو دنیا میں لانے کے حق میں بالکل بھی نہیں لیکن یہ ضروری ہے کیونکہ جب بچہ دنیا میں آئے گا تو ہم اس کے ذریعے زبرش کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں اور جب زبرش تکلیف میں ہوگی تو اس کا بھائی بالاج خود بخود تکلیف میں ہوگا بس یہی وجہ ہے کہ میں خود بھی چاہتا ہوں کہ یہ بچہ دنیا میں آئے - آپ خود سوچیں کیا یہ ہمارے لیے بہتر نہیں ہوگا ؟؟ اولاد عورت کے پاؤں کی بیڑیاں ہوتی ہے اور یہی بیڑیاں ہمیں زبرش کے پیروں میں ڈالنی ہیں - زوریز کی بات پر چچی بھی سوچ میں پڑ گئی تھیں - بات تو تمہاری صحیح ہے یہ میں نے کیوں نہیں سوچا پہلے - چچی نے پرسوچ انداز میں کہا - لیکن میں کیسی یقین کر لوں تم پر کہ تم سچ کہہ رہے ہو ؟؟ چچی نے اچانک زوریز پر شک کرتے کہا - آپ کو کس طرح کا ثبوت دوں کہ میں سچ کہہ رہا ہوں ؟؟ زوریز نے انہیں دیکھتے پوچھا تم نے کہا تھا کہ تم ایک سال بعد فرح سے شادی کرو گے لیکن اب تمہیں فرح سے جلدی شادی کرنی ہوگی کیونکہ مجھے بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے تم پر اور اس ونی پر - کیا پتا تم اس زبرش کے زلفوں کے اسیر بن کر میری بیٹی فرح سے شادی ہی نہ کرو - چچی کی بات پر زوریز کچھ پل خاموش ہو گیا تھا ٹھیک ہے مجھے منظور ہے دو مہینے بعد فرح کی رخصتی کر دیجئے گا - زوریز نے چچی سے کہا تو چچی خوش ہو گئی تھی جبکہ باہر دروازے کے پاس کھڑی زبرش جس نے ان کی ساری باتیں سن لی تھیں اس کا اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا محال ہوا تھا - کیسا انسان تھا وہ ہر بار اس کی تکلیف کا سبب بنتا تھا وہ جب جب سوچتی کہ زوریز ٹھیک ہو گیا ہے تب تب وہ اسے غلط ثابت کرتا لیکن اب وہ کمزور نہیں پڑے گی اور اب وہ زوریز کی باتوں میں نہیں آئے گی - زبرش نے بھی خود سے وعدہ کیا تھا ################################## اقرا کی آج صبح سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی - اسے تو بہرام نے کہا تھا کہ وہ آج چھٹی کر لے لیکن وہ پھر بھی یونیورسٹی آئی تھی - اپنی کلاس میں جا کر بیٹھتے ہی اس کی طبیعت اور زیادہ خراب ہونے لگ گئی تھی کیونکہ کلاس میں پھیلی مختلف پرفیوم کی خوشبو وں سے اس کا دل عجیب ہو رہا تھا وہ کلاس سے باہر جانے کا سوچتے اٹھ کر کلاس کے دروازے تک ہی پہنچی تھی کہ اس کا سر بری طرح سے چکرایا تھا - اس سے پہلے کہ وہ دیوار کا سہارا لیتی خود کو سنبھالتی وہ پوری طرح سے اپنے ہوش کھوتی زمین پر بے ہوش ہو کر گر گئی - اس کے بے ہوش ہو کر گرنے پر ساری کلاس بھاگ کر پریشانی سے اس کے پاس پہنچی تھی او نو اسے کیا ہو گیا ؟؟ اقرا ! اقرا ہوش کرو ! کلاس کی ایک لڑکی اس کے پاس بیٹھتی اس کا چہرہ تھپتھپاتی بولی - بینش ایسا کرو اس کے چہرے سے نقاب ہٹاؤ اور منہ پر پانی کے چھینٹے مارو - کلاس کی کسی اور لڑکی نے اسے مشورہ دیا جس پر اقرا کے پاس بیٹھی بینش لڑکی نے کلاس کے لڑکوں کو دیکھا تھا اس کے دیکھنے کا مطلب سمجھتے تمام لڑکے خاموشی سے کلاس سے باہر نکل گئے تھے - لڑکوں کے جاتے ہی بینش نامی لڑکی نے اقرا کے چہرے سے نقاب ہٹاتے اس کی منہ پر پانی کے چھینٹے مارے تھے مگر اقرا کو ہوش نہ آیا - سب لڑکیاں پریشان تھیں سوائے ہما کے اس نے تو جب اقراء کے چہرے سے نقاب ہٹنے پر اس کا چہرہ دیکھا اقراء سے اور جلن ہونے لگی کیونکہ وہ تو سمجھتی تھی وہ کلاس کی سب سے پیاری لڑکی ہے لیکن تب اس نے اقرا کا چہرہ جو نہیں دیکھا تھا کرن بھاگ کر جاؤ اور ڈسپنسری سے میں عظمی کو بلا کر لاؤ بینش نے کرن کو دیکھتے کہا تو وہ بھاگتے ہوئے فورا ڈسپنسری کی طرف گئی تھی - تھوڑی ہی دیر بعد میم عظمی اپنے ساتھ ڈاکٹر باکس اٹھائے کلاس میں داخل ہوئی تھیں - اٹس اوکے یہ سب کچھ نارمل ہے ہوجاتا ہے ایسی حالت میں - وہ پریگیتٹ ہے نا اس لیے یوں چکر آنے کے سبب بے ہوش ہو گئی چيکس خیر میں انہیں اں لگا رہی ہوں تھوڑی دیر تک انہیں ہوش ا جائے گا - میم عظمی اقرا کا چیک آپ کرتی بولی جبکہ ان کی بات سن ساری لڑکیاں صدمے میں آ گئی تھیں - یہ پریگیتٹ ہے ؟؟ مگر اس کی تو ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہما کی دوست میم کے جاتے ہی حیرانگی سے بولی - میم کا ارادہ اقرا کے ہوش میں آنے پر جانے کا تھا مگر پرنسپل کی کال پر انہیں جانا پڑا میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ یہ ہے ہی کریکٹر لیس - ہما نے نفرت سے اقرا کو دیکھتے کہا جسے ابھی ہوش ا رہا تھا - اپنے چکراتے سر کو دونوں ہاتھوں سے پکڑے وہ اٹھ کر بیٹھی تو کلاس کی ساری لڑکیوں کو اپنے ارد گرد جمع پایا وہ میں اچانک پتہ نہیں کیسے بے ہوش ہو گئی - اس نے شرمندگی سے کہا -خیر اب جب ایسے گل کھلاؤ گی تو یوں ہی بے ہوش ہی ہوگی - ہما نے حقارت سے کہا تو اقرا نے حیران ہوتے اسے دیکھا کیا مطلب ؟؟ اقرا نے نہ سمجھی سے پوچھا - مطلب میں تمہیں بتاؤں ؟؟ تم اچھے سے جانتی ہو کہ میں کس بارے میں بات کر رہی ہوں - نہ جانے کس طرح کی لڑکی ہو تم بنا شادی کے ہی ماں بننے والی ہو توبہ توبہ بڑی پارسا بنی پھرتی ہو یہ ہے تمہاری پارسائی - ہما نے کان کو ہاتھ لگاتے کہا جبکہ اس کی بات سن اقرا نے بے ساختہ اپنے ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھے تھے-. میں ماں بننے والی ہوں ؟؟ اقرا نے حیران ہوتے پھر سے پوچھا - ہاں بالکل ماں بننے والی ہو تم مگر نہ جانے کس کے ناجائز بچے کی - ہما نے پھر سے کہا تو اب کی بار اقرا نے اس کا لہجہ نوٹ کیا تھا - کیا بکواس کیے جا رہی ہو تم ؟ اقرا نے غصے سے کہا جب کہ اس کے غصہ کرنے پر ہما نے تالیاں بجائیں تھیں باقی ساری لڑکیاں بس ان دونوں کی گفتگو سن رہی تھیں خاموشی سے - تمہیں کیا لگتا ہے تم یہ غصہ کر کر چپ کروا دو گی مجھے ؟؟ جانتی ہوں میں تم جیسی دو ٹکے کی لڑکیوں کو - تم تو یونیورسٹی اتی ہی اس لیے ہونا تاکہ امیر لڑکوں کو پھنسا سکو–ابھی بھی نہ جانے تم نے یونیورسٹی میں کتنے لڑکوں کو پھسایا ہوگا نہ جانے تم جیسی غریب لڑکیوں کو یونیورسٹی میں ایڈمیشن دیتا کون ہے - ہما اس کی بے عزتی کرتی بولی جب کہ اپنے کردار پر بات آنے پر اقرا نے بنا اگلے لمحے کی دیر کیے اس کے چہرے پر رکھ کر تھپڑ لگایا تھا - بکواس بند کرو ! تم جانتی کتنا ہو میرے بارے میں ؟؟
تم جیسی کو میں یوں چٹکیوں میں اپنے سامنے جھکا سکتی ہوں اتنی میری اوقات ہے - کیا کہا تم نے کہ مجھے یونیورسٹی میں ایڈمیشن کس نے دیا تو تمہیں بتاتی جاؤں کہ یہ جس یونیورسٹی میں تم پڑھ رہی ہو نا اس یونیورسٹی کے ادھے شیئر میرے بھائی کے پاس ہیں 15 گاؤں کا سردار ہے میرا بھائی نہ جانے کتنی فیکٹریاں ہیں میرے بھائی کی جو مختلف شہروں میں چل رہی ہیں اور تم مجھے غریب کہہ رہی ہو - اور جو تم میرے کردار پر بات لا رہی ہو تمہیں بتاتی چلوں کہ میں تم جیسی نہیں ہوں جو جہاں خوبصورت لڑکا دیکھا وہاں اس کے پیچھے پیچھے منڈلانے لگی اقرا نے بھی اچھے سے ہما کی کرتے اسے اس کی اوقات دکھائی تھی جبکہ وہ تو حیران رہ گئی تھی اس کے اتنا امیر ہونے کا سن - تم گھٹیا لڑکی.. ! کیا ہو رہا ہے یہاں ؟؟ اس سے پہلے کہ ہما اقرا کے تھپڑ مارتی کلاس میں سرخان کی غصے سے بھری اواز گونجی تھی - کچھ نہیں سر بس ہما اور اقرا کی اپس میں لڑائی ہو گئی تھی ہما کی دوست نے جلدی سے بات سنبھالنے کے لیے ادھا سچ بتایا تھا جب کہ بہرام تو زمین پر بیٹھی اقرا کو دیکھ رہا تھا جو انکھون میں انسو لیے اسے دیکھ رہی تھی - وہ تو اپنے افس سے باہر نکلا تو کلاس کے سب لڑکوں کو باہر کھڑا دیکظ اسے حیرت ہوئی تو اس نے ان سے وجہ پوچھی جس سے اسے پتا چلا کہ اقرا بے ہوش ہو گئی ہے اقرا کے بے ہوش ہونے کا سن کر بہرام بنا کوئی دوسری بات سنیں فورا کلاس کی طرف بھاگا تھا مگر یہاں ا کر تو اسے کچھ اور ہی نظر ا رہا تھا - وہ ہما کی دوست کی بات اگنور کیے اقرا کے پاس ا کر گھٹنوں کے بل بیٹھا تھا - کیا ہوا ہے طبیعت کو تمہاری ؟؟ کہا بھی تھا چھٹی کر لو اس نے اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھتے پوچھا جب کہ اس کے یوں اقرا سے بات کرنے اس کی فکر کرنے پر ساری کلاس حیرت سے آنکھیں پھاڑے کبھی انہیں دیکھتی تو کبھی ایک دوسرے کو سر وہ.... ! اقرا کال می بہرام - اقرا جو اسے سر کہتی بات کو رفع دفع کرنے کی خاطر جھوٹ بولنے لگی تھی مگر اس کے خود کو بہرام پکارنے کا کہنے پر اس کی انسو آنکھوں سے نکلتے چلے گئے - بہرام یہ ہما میرے کردار پر بات کر رہی ہے مجھے گھٹیا کہہ رہی ہے ہمارے بچے کو ناجائز کہہ رہی ہے اقرا نے روتے ہوئے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے ہما کی شکایت لگائی تھی - ساری کلاس حیران ہو گئی تھی اقرا کے الفاظوں پر جبکہ اقرا کی بات سن بہرام کو جہاں ہما پر بے تحاشہ غصہ آیا تھا وہیں اس کی آخری بات سن اس نے حیرت سے اسے دیکھا تھا - کیا وہ باپ بننے والا تھا ؟؟