Chapter 39: گاؤں کی واپسی

اقرا جو شاید. زوریز کی آخری جانے والی باب سن چکی تھی اس لیے حیرانگی سے پوچھنے لگی جبکہ زبرش خاموشی سے ڈریسنگ روم میں چلی گئی پيکیيگ کرنے گاؤں جا رہے ہیں ہم زوریز نے جواب دیا تو اقرا جو صوفے پر بیٹھی ہی تھی فورا سیدھی کھڑی ہوتی اور اس کے پاس آئی تھی کیا مطلب واپس گاؤں جا رہے ہیں ؟؟ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ جب تک زبرش کی ڈلیوری نہیں ہو جاتی آپ گاؤں نہیں جائیں گے آپ اب اپنا وعدہ توڑ رہے ہیں بھائی اقرا نے پریشانی سے زوریز سے کہا دیکھو اقرا میری جان میں کبھی بھی تم سے کیا وعدہ نہ توڑتا لیکن اس وقت گاؤں جانا بہت ضروری ہے کچھ دن کی بات ہوتی تو میں انتظار کر لیتا لیکن ابھی اور چار مہینے انتظار نہیں کر سکتا چچا کا اچھے سے چیک آپ کروانا ہے کسی اچھے ڈاکٹر سے وہاں جا کر میرا ارادہ تو انہیں یہیں شہر لے کر آنے کا تھا لیکن چچی کسی طرح نہیں مان رہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر ان کی نظروں کے سامنے رہے گا تو ہی انہیں سکون رہے گا اس لیے میں نے اپنے ایک بہت اچھے دوست سے بات کی ہے جو وہاں گاؤں جا کر چچا کا چیک آپ کرے گا وہ وہاں رہنے کے لیے بھی تیار ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہاں پر کوئی اور مرد نہیں ہے اس لیے میرا وہاں ہونا بہت ضروری ہے زوریز نے اسے گاؤں جانے کی وجہ بتائی جبکہ اقرا کسی طرح بھی ماننے کو تیار نہیں تھی تو آپ چلے جائیں نا زبرش کو میرے پاس چھوڑ جائیں ہمارا گھر بہت بڑا ہے زبرش کے لیے بہت جگہ ہے ہمارے گھر میں لیکن میں اسے آپ کے ساتھ گاؤں نہیں جانے دوں گی مجھے چچی پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے اقرا نے اسے زبرش کو یہیں چھوڑ جانے کا مشورہ دیا لیکن زوریز زبرش کو چھوڑ کر جانے کے لیے تیار نہیں تھا نہیں اقرا پہلے ہی مجھے فکر ہو رہی ہے کہ تمہاری رخصتی کے بارے میں جان کر چچی نہ جانے کتنا وویلا مچائیں گی ایسے میں زبرش کو یہاں چھوڑ کر میں بالکل نہیں جا سکتا اور تم فکر نہ کرو زبرش وہاں سے بلکل سیف ہوگی زوریز نے اسے یقین دلایا تھا وعدہ کریں ! اقرا نے ہافھ آگے کرتے اس سے وعدہ مانگا تو زوریز نے فورا اس کا بڑھایا ہوا ہاتھ تھام لیا تھا پکا وعدہ زوریز نے ہاتھ ملانے کے ساتھ زبان سے بھی کہا لیکن یاد رہے آپ وہاں پر جا کر زبرش سے کسی کو بھی کسی قسم کا مس بھی ہیو نہیں کرنے دو گے نہ ہی زبرش وہاں جا کر کوئی کام کرے گی میں بتا رہی ہوں آپ کو بھائی اگر وہاں پر آپ نے جا کر زبرش کا خیال نہ رکھا تو بھول جائیے گا کہ اقرا نام کی آپ کی کوئی بہن تھی اقرا نے زبرش کا خیال رکھنے کا کہتے ساتھ دھمکی بھی دے ڈالی تھی جس پر زوریز ہنس پڑا تھا سردار زوریز خان افریدی کا وعدہ ہے اپنی بہن سے کہ وہ وہاں پر زبرش کو بالکل بھی کام نہیں کرنے دے گا اور نہ ہی کسی کو اسے کچھ کہنے دے گا زویز نے اقرا کی پریشانی اور کم کرنے کے لیے اچھے سے اس کے م طميب ساتھ وعدہ کیا تھا جس پروہ ں ہو گئی تھی ################################## رات اٹھ بجے وہ گاؤں کے لیے نکلے تھے اور تقریبا 11 بجے وہ حویلی میں داخل ہو چکے تھے سب اس وقت سو رہے تھے اس لیے وہ دونوں بھی کمرے میں جا کر سو گئے تھے زبرش کو تو لگا تھا اسے یہاں پر ا کر پھر سے سٹور روم میں رہنا پڑے گا لیکن زوریز جس نے گاڑی سے نکلتے ہی اس کا ہاتھ تھام لیا تھا یوں ہی اس کا ہاتھ تھامے اسے اپنے کمرے میں لے گیا تھا اور زبرش کافی حیران ہوئی تھی زوریز کے یوں اسے اپنے کمرے میں لانے پر اسے لگا تھا وہ یہاں حویلی ا کر اسے کسی بیکار فالتو چیز کی طرح پھر سے سٹور روم میں ہی پھینک دے گا لیکن نہیں وہ تو اسے اپنے کمرے میں لے گیا تھا اور یہ بات زبرش کو کچھ ہضم نہ ہوئی تھی ###########*###################### صبح ناشتے کی ٹیبل پر چچی اور فرح بیٹھی ناشتہ کر رہی تھیں کہ تبھی زوریز انہیں سیڑھیوں سے اترتا نظر آیا تھا زوریز کو دیکھ دونوں ماں بیٹی حیران ہوئی تھیں انہیں نہیں علم تھا کہ رات زوریز واپس ا چکا ہے زوریز تم کب آئے ؟؟ چچی نے حیران ہوتے پوچھا بس سچی رات کو ہی واپس ا چکا ہوں زوریز انہیں بتاتے اپنے لیے سربراہی کرسی کھینچتا بیٹھ چکا تھا اقرا اور زبرش کہاں ہیں ؟؟ چچی نے اقرا اور زبرش کا پوچھا زبرش آ رہی ہے نیچے اور اقرا نہیں آئی واپس زوریز خود کو چچی کے سوالوں کے لیے تیار کرتا بولا کیوں بھلا اقرا کیوں نہیں آئی ؟؟ وہ وہاں کس کے پاس ہے ؟؟ چچی نے پھر سے پوچھا جب کہ فرح خاموشی سے اپنی ماں اور زوریز کی گفتگو سن رہی تھی دراصل اقرا کا جس میرے دوست سے میں نے نکاح کروایا تھا وہ اس کا پروفیسر بھی ہے اور اب جب مجھے حویلی آنا تھا تو اقرا کی سٹڈی کا مسئلہ بن رہا تھا اس لیے میں نے سادگی سے ہی اس کی رخصتی کر دی وہاں زوریز نے انہیں سچ ہی بتایا تھا جب کہ اس کی بات سن چچی غصے سے اپنی جگہ سے کھڑی ہوئی تھیں یہ کیا بول رہے ہو تم ؟؟ بنا کسی سے کوئی مشورہ کیے بنا مجھے بتائے تم کیسے اقرا کی رخصتی کر سکتے ہو؟؟ چچی غصے سے بولیں چچی اقرا میری بہن ہے اور اپنی بہن کی رخصتی کے لیے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے چچی کے غصے پر زوریز بھی تھوڑا سخت انداز میں بولا تھا اس سے پہلے کہ چچی پھر سے اسے کچھ بولتیں ان کی نظر زبرش پر پڑی تھی جو سیڑھیاں نیچے اترتی اپنے دھیان میں اپنا دوپٹہ صحیح سے اپنے جسم کو کور کرنے کے لیے پھیلا رہی تھی زبرش کو دیکھ چچی یگيیس اقرا والی بات تو بھول ہی گئی تھیں کیونکہ زبرش کی پری کو پانچواں مہینہ تھا اور اس کے جسم کے خدوخال اب یہ بات بیان کرتے تھے کہ وہ ماں بننے والی ہے چچی بھی اسی لیے اس کر دیکھ حیران ہوئی تھیں لیکن حیرانگی سے زیادہ انہیں غصہ آیا تھا یہ ! یہ ونی یہ ماں بننے والی ہے ؟؟ چچی نے زبرش کی طرف اشارہ کرتے زوریز سے غصے سے پوچھا جب کہ ان کے یوں غصہ کرنے پر زبرش کو خوف آیا تھا جی بالکل وہ میرے بچے کی ماں بننے والی ہے زوریز نے اپنے ہاتھ سینے پر باندھتے کرسی کی بیک سی ٹیک لگا کر چچی کو دیکھتے کہا جبکہ اس کے اتنے کہنے کی دیر تھی کہ چچی تو پاگل ہونے کے در پر ہو گئی تھی حیران تو فرح بھی ہوئی تھی لیکن اسے غصہ بالکل بھی نہیں آیا تھا ہاں اگر وہ پہلے والی فرح ہوتی جو اپنی ماں کی باتوں میں اتی تھی تو ضرور وہ بھی اپنی ماں کی طرح واویلا مچاتی لیکن ابھی وہ اچھے سے سمجھتی تھی کہ زبرش بھی زوریز کے نکاح میں تھی اس کی بیوی تھی تو یہ بات بالکل بھی غصہ کرنے والی اور لڑنے والی نہیں تھی کہ وہ ماں کیوں بننے والی ہے اب ہمارے خاندان کا وارث اس ونی سے پیدا ہوگا ؟؟ کبھی نہیں میں بالکل بھی ایسا نہیں ہونے دوں گی وہ غصے بولتی ہوئیں زبرش کی طرف بڑھی تھیں جبکہ ان کے خود کی طرف بڑھنے پر زبرش نے گھبرا کر اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے اپنے قدم پیچھے لیے تھے اپنی ماں کے زبرش کی طرف بڑھنے پر گھبرا تو فرح بھی گئی تھی اس لیے وہ بھی فورا اپنی جگہ سے پریشان ہو کر کھڑی ہوئی تھی اس سے پہلے چچی زبرش کے پاس پہنچ کر اسے دھکا دیتیں وہاں پر زوریز کی گرجدار اواز گونجی تھی بس ! بہت ہو چکا خبردار جو آپ نے زبرش کو ہاتھ بھی لگایا تو وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر زبرش کے سامنے ڈھال بن کر کھڑا ہوتا بولا

جبکہ زبرش جو خوف سے کانپ رہی تھی اس نے خود کو گرنے سے بچانے کے لیے پیچھے سے زوریز کے کرتے کو تھام تے اس کی پشت سے سر ٹکاتے خود کو جیسے سہارا دیا تھا تم ایسا کیسے کر سکتے ہو زوری ؟؟ تم بھول گئے اس کے بھائی نے تمہارے کزن کو مارا ہے اور تم اسی کی بہن کے ساتھ کیسے تعلق بنا سکتے ہو کیسے اس سے اپنا بچہ پیدا کر سکتے ہو ؟؟ چچی غصے سے پاگل ہوتی بولیں سب جانتا ہوں میں کچھ نہیں بولا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ زبرش کو نقصان پہنچائیں گی اس کی کوکھ میں میری اولاد ہے سردار زوریز خان فریدی کی اولاد اور زوریز خان اپنی اولاد پر بری نظر ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دیتا اگر کسی نے میری اولاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس انسان کا اس دنیا میں آخری دن ہوگا پھر چاہے وہ انسان آپ ہی کیوں نہ ہوئیں زوریز چچی کو وارن کرتا بولا جبکہ چچی تو آنکھیں پھاڑے اس کا یہ انداز دیکھ رہی تھیں تم اپنی چچی سے زبان لڑا رہے ہو ؟؟ اپنی چچی کو دھمکی دے رہے ہو ؟؟ چچی نے اپنے سینے پر انگلی رکھتے زوریز سے پوچھا معاف کریے گا چچی یہاں تک نوبت بھی آپ ہی لائی ہیں زوریز انہیں کہتا زبرش کو گود میں اٹھا چکا تھا کیونکہ زبرش کے خوف سے کانپنے پر وہ اچھے سے سمجھ چکا تھا کہ وہ بالکل بھی نہیں چل سکے گی اسی لیے کسی کی پرواہ کیے اسے گود میں اٹھا کر سیڑھیاں چڑھتا وہ اسے اپنے کمرے میں لے گیا تھا دیکھا تم نے دیکھا کیسے میرے ساتھ بلند اواز میں بات کر رہا تھا نہ جانے اس لڑکی نے کیا جادو کیا ہے اس پر چھوڑنے والی تو میں بھی نہیں ہوں اس لڑکی کو چچی زوریز کے وہاں سے جاتے ہی فرح کو دیکھتی ہوئی بولیں جس پر فرح نے تاسف سے سر ہلایا تھا امی غلطی آپ کی ہی ہے آپ کون ہوتی ہیں زبرش اور اس کے بچے کو نقصان پہنچانے والی ؟؟ وہ زوریز کی بیوی ہے اور اس کی اولاد کو پیدا کرنے والی ہے زوریز کا غصہ کرنا بنتا ہے فرح نے ماں سے کہا تو انہوں نے حیران ہوتے اپنی بیٹی کو دیکھا تھا جو پہلے ان کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملاتی تھی لیکن آج انہیں غلط کہہ رہی تھی تمپاگلہو گئی ہو ؟؟ تمہیں غصہ نہیں آ رہا ؟؟ تمہارا منگیتر چھین رہی ہے وہ اور دوسری بات بیوی نہیں ہے وہ بلکہ ونی میں آئی ہوئی ہے انہوں نے اس کو پہلے ڈانٹتے بعدمیں اس کی غلط فہمی دور کرنی چاہی میرامنگیتر ہے تو اس کا شوہر ہے اور چاہے ونی میں آئی ہے لیکن مت بھولیں کہ وہ اس کے نکاح میں ہے اور اسلام میں نکاح میں بیوی ہی ہوتی ہے فرح ان کی بات کا جواب دیتی خود بھی وہاں سے چلی گئی تھی جبکہ پیچھے چچی نے غصے سے ٹیبل پر پڑا کانچ کا گلاس اٹھا کر زور سے فرش پر پھینکا تھا چھوڑوں گی نہیں تمہیں زبرش وہ خیال ہی خیال نفرت سے زبرش سے مخاطب تھیں جبکہ ان کے اندر ک ی کا غصہ اور نفرت کسی طرح سے ختم نہیں ہو رہی تھی اب نہ جانے ان کے اندر کی بے وجہ نفرت کیا رنگ لانے والی تھی ################################## تم ٹھیک ہو ؟؟ زوریز نے کمرے میں ا کر زبرش کو بیڈ پر لٹاتے اس کے پیلے پڑتے چہرے کو دیکھ کر پریشانی سے پوچھا زوریز وہ ابھی میرے بچے کو مار دیتیں زبرش نے زوریز کو دیکھتے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے کہا جبکہ لہجے میں ابھی بھی خوف تھا جیسے اسے ابھی بھی ڈر ہو کہ چچی آئیں گی اور پھر سے اس کے بچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گیں کچھ نہیں ہوا میں ہوں نا ڈونٹ وری کوئی تمہیں کچھ نہیں کہے گا وہ اس کے پاس بیٹھتا اس کا سر اپنے سینے سے لگاتے اسے بولا جبکہ ساتھ ہی اس نے اسے اپنے ہونے کا مان بھی دیا تھا یوں ہی اس کے سینے سے لگے اپنا ڈر کم کرتے زبرش کب سو گئی اسے پتہ ہی نہ چلا جب کہ زبرش کے اہستہ اہستہ سانس لینے پر زوریز نے سر جھکائے اسے دیکھا تو اسے سوتا دیکھ اس نے آرام سے اسے سیدھا کرتے بیڈ پر لٹایا تھا اس پر کمفرٹر اچھے سے دیتے وہ اپنے موبائل پر کوئی نمبر ڈائل کرتا کمرے سے نکل گیا تھا عدیل اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق روز فروا ٹریٹمنٹ کے لیے ا جاتا تھا لیکن ایسا بھی اس نے صرف چار دن کیا تھا کیوں کہ پانچویں دن وہ اپنا بوریا بستر اٹھا کر بالاج کے گھر ہی اگیا تھا اس کے یوں اپنا ساز و سامان سمیٹ اس کے گھر آنے پر بالاج کافی حیران ہوا تھا اسے تو وہ پہلے ہی ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا اوپر سے وہ ان کے گھر ہی اگیا تھا رہنے کے لیے بالاج کا دل تو کیا کہ وہ اس کے منہ پر انکار کردے کہ بھائی ہمارا گھر پہلے ہی بہت چھوٹا سا ہے تو جاؤ اپنے عالی شان گھر میں رہو لیکن مروت کے مارے کچھ نہ بولا کچھ عدیل نے تنگ بھی نہیں کیا تھا وہ صحن میں ہی اپنی چارپائی بچھا کر سو جاتا تھا ایک ہفتہ ہو گیا تھا عدیل کو بالاج کے گھر ہی رکے ہوئے اور اس ایک ہفتے میں بالاج کا نظریہ واقعی بدل گیا تھا اس کو لے کر اب تو ان دونوں میں کافی اچھی دوستی ہو گئی تھی لیکن ان کی یہ دوستی دیا کے لیے بالکل بھی اچھی ثابت نہیں ہوئی تھی وہ دونوں میں مل کر دیا کو اتنا تنگ کرتے کہ وہ بیچاری رونے والی ہو جاتی تھی کبھی کبھی تو وہ اسمان کی طرف منہ کر کے اللہ تعالی سے شکایت بھی کرتی کہ اسے اس کا ایک عدد بھائی کیوں نہ دیا جو اس کی ٹیم میں ہو کر اس کا ساتھ دیتا اس کی دعا پر بالاج اس کے سامنے عدیل کو کر دیتا کہ یہ دیکھو تم ہی تو کہتی ہو یہ تمہارا بھائی ہے جس پر دیا عدیل کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھتی تھی اس جیسا بھائی نہیں مانگا میں نے جو خود آپ کے ساتھ مل کر مجھے تنگ کرے میں نے ایک ایسا بھائی مانگا ہے جو میری ٹیم میں آئے اور مجھے سپورٹ کرے دیا منہ چڑھا کر کہتی تو بالاج اور عدیل ایک دوسرے کو دیکھ کر پھر سے ہنس پڑتے ان کی لائف اچھی جا رہی تھی اور تین چار دن سے تو وہ اور بھی زیادہ خوش تھے کیونکہ اب تو ان کی زندگی میں ایک ننھے مہمان کا بھی اضافہ ہونے والا تھا بالاج کے تو پاؤں ہی نہیں زمین پر ٹکتے تھے جب اس نے یہ خبر سنی کہ وہ باپ بننے والا ہے مگر اسے اس موقع پر زبرش بہت یاد آئی تھی خوش تو دیا بھی بہت تھی جب کہ انور ملک کو جب یہ بات پتہ چلی تو وہ بے تحاشہ تحائف لے کر دیا سے ملنے آئے تھے ان کا ارادہ تھا وہ دیا کو اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ وہ بے بی کے پیدا ہونے تک وہیں ملک مینشن میں رہے مگر دیا نے خود ہی انہیں جواب دے دیا تھا اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر ہی رہے گی کیونکہ اس ٹائم پیریڈ میں بہت سی یادیں بنتی ہیں اور وہ وہ تمام یادیں اپنے اسی گھر میں بنانا چاہتی ہے عدنان ایک دو بار اپنا گیٹ آپ چینج کر کے خود پر نظر رکھنے والے ادمیوں سے بچتا بچاتا فروا کو دیکھنے آیا تھا اور خوش بھی تھا کہ یہاں اس کے ٹری منٹ میں بلکل کوتاہی نہیں ہو رہی تھی ان سب کی بس یہی دعا تھی کہ فروا جلدی سے صحت یاب ہو جائے جبکہ عدیل بھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا تھا فروا کو ٹھیک کرنے کی وہ اس کے پاس بیٹھا کئی کئی گھنٹے ڈھیروں باتیں کرتا اور اس سے اپنے جذبات شیئر کرتا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.