Chapter 38: ان کے یوں دیکھنے پر اس لڑکی

ان کے یوں دیکھنے پر اس لڑکی نے ہاں میں گردن ہلاتے انہیں یقین دلایا تھا - مجھے تو پہلے ہی وہ اچھی نہیں لگتی تھی بڑی کوئی حاجن بی بی بن کر اتی ہے لیکن دیکھو کیسے سر کو ہی اپنے جال میں پھنسا کر بیٹھی ہے اور شیروز کے پروپوزل کی مرتبہ کیسے نیک پروین بن رہی تھی ہما نے اپنے اندر کی جلن نکالتے کہا جبکہ شیروز جو کب سے ان سب کی باتیں سن رہا تھا اس سے اور برداشت نہ ہوا تو غصے سے کھڑا ہوا - بند کرو سب لوگ اپنی یہ بکواس گفتگو اور اپنا ٹیسٹ کم پلیٹ کرو وہ سر خان کی اور اقرا کی لائف ہے اور وہ جو مرضی کریں ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں شیروز کے غصے سے بولنے پر ساری کلاس ایک دم چپ ہو گئی تھی لیکن ہما کی ہڈی کو کہاں سکون تھا کیوں ہم کچھ غلط تو نہیں بول رہے اور تمہیں کیوں برا لگ رہا ہے بلکہ تمہیں بھی اسے برا بھلا کہنا چاہیے آخر اس نے تمہیں رچيکٹ کیا ہے ہما نے جان بوجھ کر شیروز کو ٹیس کرتے ہوئے کہا - میں تمہارے جیسا پہیںہوں جو دوسروں کی زندگی میں دخل دوں - اور اس نے جو مجھے رچيکٹ کیا تو یہ اس کا حق ہے وہ جسے چاہے اپنائے اور جسے چاہے رچيکٹ کرے تم اور میں کوئی نہیں ہوتے اس پر اپنا فیصلہ تھوپنے والے اور اگر اب کلاس میں کسی نے کسی قسم کی فضول گوئی کی تو میں کل سر خان کو بتا دوں گا - شروز نے پہلے ہما کو سناتے بعد میں پوری کلاس کو دھمکی دی تھی جس پر ساری کلاس خاموشی سے اپنا ٹیسٹ کم پلیٹ کرنے لگی لیکن ہما کے اندر کی اگ ابھی بھی ختم نہیں ہوئی تھی اس سے ہضم نہیں ہو رہا تھا کہ سر خان نے اسے اگنور کرتے اقرا کی فکر کی ################################## کیا میں وجہ پوچھ سکتا ہوں اس جھوٹ کو بولنے کی ؟؟ بہرام نے گاڑی ڈرائیو کرتے اقرا سے پوچھا- یہ جھوٹ بالکل نہیں تھا یہ تو میں اپنے شوہر کو ایک ڈائن کے جال سے بچانے کے لیے ڈرامہ کر رہی تھی اقرا بہرام کی بات پر بولی تو بہرام نہ حیران ہوتے اسے دیکھا - کون دائن ؟؟

بہرام کو واقعی نہیں پتا تھا وہ کسے ڈائن کہہ رہی ہے - ہما کو اور کسے ؟؟ وہ آپ پر ڈورے ڈالنا چاہتی ہے اور میں ایک مشرقی بیوی کیسے یہ برداشت کر سکتی ہے کہ اس کے شوہر پر کوئی گندی نظر رکھے - اقرا نے ہوا میں ہاتھ ہلاتے جوش سے کہا تو بحرام ہنس پڑا - اللہ اللہ اقرا گل تم کیا چیز ہو ؟؟

بہرام کے ہس کر پوچھنے پر اقرا نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر رکھے تھے - میں آپ کی دلِ دھڑکن ہوں نا - وہ شرمانے کی اداکاری کرتے بولی تو بہرام ایک بار پھر کھل کر ہنسا تھا - بہرام آپ کی انکھ کے نیچے والا گڑھا مجھے بہت پیارا لگتا ہے میرا دل کرتا ہے میں اسے کھا جاؤں - اقرا تھوڑا ترچھی ہو کر بیٹھتی اس کی انکھ کے پاس مسکرانے کی وجہ سے نمودار ہوتے گڑے کو چھوتی بولی تو کھا لو میں نے کب منع کیا ہے ؟؟ تمہارا ہی تو ہے جب میں پورے کا پورا تمہارا ہوں تو یہ بھی تو تمہارا ہی ہے - اور اپنی چیز کو تم جو مرضی کرو میں تمہیں روکوں گا بالکل نہیں - بہرام اس کا وہی ہاتھ پکڑ کر اپنے ہونٹوں سے لگاتا محبت سے بولا تو اقرا شرما کر رخ موڑ گئی - جبکہ اس کو یوں شرماتا دیکھ بہرام اس پر جی جان سے قربان ہوا تھادیا کچن میں کھڑی کھانا بنا رہی تھی کہ تبھی دروازے پر دستک ہوئی تو وہ ہانڈی کے نیچے کی انچ ہلکی کرتے دروازہ کھولنے کے لیے گئی - اس نے دروازہ کھولا تو بالاج کو اتنی جلدی واپس دیکھ حیران ہوئی آپ اتنی جلدی اگئے ؟؟

دیا نے حیران ہوتے پوچھا کہ تبھی اس کی نظر پیچھے کھڑی ایمںبولنس پر پڑی تھی - یا اللہ خیر ایمبولنس کیوں آئی ہے ؟؟ دیا نے پریشان ہوتے پوچھا - راستہ دو ذرا میں تمہیں بعد میں تفصیل سے بتاؤں گا ابھی تم جاؤ اندر کمرے میں بیٹھو - بےلاج نے اسے کہا تو دیا فورا اس کی بات مانتی اپنے کمرے میں چلی گئی تھوڑی دیر بعد بالاج کمرے میں آیا تو دیا فورا اٹھ کر اس کے پاس گئی - کیا ہوا ہے بالاج ؟ بتائیں نا مجھے دیا نے پریشان ہوتے پوچھا - ادھر آؤ میرے ساتھ - بالاج اس کا ہاتھ پکڑ کر کمرے سے باہر لے جاتا اسے سامنے والے دوسرے کمرے میں لے گیا - کمرے میں جاتے ہی دیا کی نظر بیڈ پر مشینوں میں جکڑی آنکھیں بند کیے لیٹی ایک خوبصورت لڑکی پر پڑی - یہ کون ہے ؟؟

دیا نہ اسے دیکھ حیران ہوتے پوچھا یہ عدنان کی بہن ہے فروا بتایا تھا نا تمہیں بالاج نے اسے بتایا تو دیا اور حیران ہوئی مگر یہ یہاں کیا کر رہی ہے ؟؟ وہ بھی یوں کوما کی حالت میں اسے تو ہاسپٹل میں ہونا چاہیے نا دیا نے حیرانگی سے پوچھا ہاسپٹل میں ہی تھی لیکن وہاں پر بالکل بھی یہ سیف نہیں تھی اسی لیے عدنان نے مجھ سے مدد مانگی اور پھر ڈاکٹرز کی پرمیشن سے ہم اسے یہاں لے آئے بالاج نے اسے فروا کے یہاں ہونے کی وجہ بتائی اللہ خیر کرے اچھا کیا آپ نے جو آپ اسے یہاں لے آئے دیا نے ایک نظر فروا کو دیکھتے کہا وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن ابھی بھی ایک پریشانی ہے بالاج نے کہا تو دیا نے اسے دیکھا -وہ کیا ؟؟ ہمیں اب اس کے لیے کسی ریگولر ڈاکٹر کی بھی ضرورت ہے جو روز یہاں ا کر اس کا چیک آپ کرے اس ہاسپٹل کے ہم کسی بھی ڈاکٹر پر اعتبار کر کے اسے یہاں نہیں بلا سکتے اسی لیے یہ پریشانی ہے بالاج نے اسے اپنی پریشانی بتائی جب کہ اس کی پریشانی پر دیا ہنس پڑی اس میں پریشان ہونے والی کون سی بات ہے بھلا ؟؟ آپ کو میں نہیں نظر آ رہی ؟؟ دیا نے کہا تو بالاج نے حیران ہوتے اسے دیکھا کیا مطلب ؟؟ بالاج نے پوچھا مطلب یہ کہ میں نے لندن سے ڈاکٹری کی ہی ڈگری لی ہےاور ہاں یہ الگ بات ہے کہ میں نے ہاؤس جاب نہیں کی لیکن اس کا بھی میرے پاس حل ہے اور وہ یہ کہ عدیل سے رابطہ کرتے ہیں میں نے تو سٹڈی کر کے اپنی ڈگری بس نام کے لیے ہی اپنے پاس رکھی لیکن عدیل ہاؤس جوب کے بعد اب اپنا ہاسپٹل بنا رہا ہے تو ہم عدیل سے رابطہ کرتے ہیں روز آ کر وہ فروا کا چیک آپ کر لیا کرے گا اور باقی دن میں اس کی کیئر کر لیا کروں گی دیا کی بات نے بالاج کے کندھوں سے جیسے بہت بڑا بوجھ اترا تھا شکریہ دیا بہت بہت شکریہ تمہارا تم نے بہت بڑی ٹینشن دور کر دی میری اور عدنان کی بالاج نے اس کو گلے لگاتے کہا تو دیا ہنس پڑی اچھا ویسے عدنان بھائی کہاں ہیں وہ نہیں آئے آپ کے ساتھ ؟؟ دیا نے اس سے عدنان کا پوچھا ہاں وہ میرے ساتھ نہیں آیا ہاسپٹل بھی نہیں تھا وہ میرے ساتھ کیونکہ وہ اگر میرے ساتھ ہوتا تو وہ لوگ جو اس پر نظر رکھے ہوئے تھے انہیں اس ٹھکانے کا بھی پتہ چل جاتا اس لیے میں خود اکیلا ہی فروا کو یہاں لے کر آیا ہوں بالاج نے اسے عدنان کے یہاں نہ ہونے کی وجہ بتائی جس پر دیا نے سمجھتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا تھا اپنے کہے کہ مطابق رات کو عدیل دیا کہ گھر پہنچ چکا تھا اور کھانے کی ٹیبل پر بیٹھا اس کے بنائے گئے کھانوں کی تعریف ہی کیے جا رہا تھا اسے واقعی ہی یقین نہیں تھا کہ یہ سب کچھ دیا نے خود بنایا ہے عدیل اور دیا کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ اپنی یونیورسٹی کے قصے بھی چھیڑ کر بیٹھ گئے تھے جبکہ اس دوران بالاج بالکل ایسے بیٹھا تھا جیسے وہ یہاں پر ہو ہی نہ وہ دونوں ایک دوسرے سے باتوں میں اتنے مگن تھے کہ انہیں بالاج کا دھیان بالکل بھی نہیں رہا جبکہ ان دونوں کے یوں خود کو اگنور کرنے اور دیا جيل کے عدیل سے کر باتیں کرنے پر بالاج بے حد س ہوتا پانی پر پانی پی جا رہا تھا ارے بالاج آپ بھی کچھ لیں نا دیا کا دیہان جب بالاج کی طرف گیا تو اس کی خالی پلیٹ دیکھ وہ فورا بریانی کی ٹرے اٹھا کر اس کی پلیٹ میں بریانی ڈالتی بولی جبکہ اس کے خود کی طرف متوجہ ہونے پر بالاج نے اسے آنکھیں چھوٹی کیے دیکھا تھا اگیا تمہیں یاد کہ ایک عدد شوہر بھی تمہارا یہاں بیٹھا ہے ؟ بالاج نے طنزیہ انداز میں پوچھا تو دیا ہنس پڑی سوری خان میں باتوں میں اتنی مگن ہو گئی تھی کہ مجھے دھیان ہی نہیں رہا وہ تھوڑی شرمندہ ہوتی بولی جبکہ بالاج سر جھٹکتا اپنے کھانے کی پلیٹ کی طرف متوجہ ہوا تھا آپ کھانا کھائیں میں تب تک عدیل کو فروا کے کمرے میں لے جاتی ہوں دیا اسے کہتی اٹھ کھڑی ہوئی تھی اور ساتھ عدیل کو لیے اس کمرے کی طرف چل پڑی جہاں پر فروا تھی عدیل کو نہیں پتا تھا کہ وہ کس کے کمرے میں لیجانے کی بات کر رہی ہے اس لیے وہ اس کے پیچھے نہ سمجھی اور حیرانگی کے ساتھ چل پڑا عدیل یہ فروا ہے بالاج کے ایک دوست کی بہن دیا اسے کمرے میں لے جاتی فروا کی طرف اشارہ کرتے بولی جب کہ عدیل نے جیسے ہی فروا کی جانب دیکھا وہ پلکیں جھپکنا بھول گیا تھا وہ آنکھیں بند کیے لیٹی ہوئی بالکل سليپيگ بیوٹی لگ رہی تھی لیکن جب عدیل کا دھیان اس کے اس مس پاس موجود يیر پر گیا تو وہ حیران ہوا تھا کیا ہوا ہے اسے ؟؟ عدیل نے دیا سے پوچھا دیکھو عدیل پہلے تو میں تمہیں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اور بالاج کو تمہاری مدد کی ضرورت ہے دراصل ہمیں فروا کے لیے کسی قابل اعتماد ڈاکٹر کی ضرورت ہے اور میرے خیال سے تم سے بہتر اور کوئی نہیں ہو سکتا اس کام کے لیے تم بتاؤ اگر تم فروا کا علاج کر سکتے ہو تو میں تمہیں ابھی فروا کی ساری کنڈیشن بتاتی ہوں لیکن اگر تم نہیں کر سکتے تو سوری میں تمہیں نہیں بتا سکتی دیا نے پہلے اس سے یہ کلیئر کرنا چاہا کہ وہ فروا کا علاج کرے گا یا نہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ بنا عدیل کی ہاں سنے وہ اسے فروا کے بارے میں بتا دیتی جو بھی تھا وہ خود ایک عورت تھی اور دوسری عورت کی عزت کو یوں ہی کسی کے سامنے نہیں اچھال سکتی تھی تمہیں اور بالاج کو مدد کی ضرورت ہے تو پھر میں کیسے انکار کر سکتا ہوں افکورس میں کروں گا مدد تم مجھے یہ بتاؤ کہ اسے ہوا کیا ہے آخر ؟؟ عدیل نے اپنی نظریں فروا کے وجود پر جمائے دیا سے پوچھا وہ ریپ وکٹم ہے دیا نے چھوٹے سے فقرے میں جیسے پوری ڈیٹیل بتا دی تھی جبکہ دیا کہ الفاظ سن عدیل کو لگا تھا اس کا دل کسی نے مٹھی میں قید کر لیا ہے ر..ر..ریپ وی...کٹم ؟؟ عدیل کے منہ سے ٹوٹ ٹوٹ کر لفظ ادا ہوئے تھے ہاں اور یہ پچھلے کچھ ماہ سے کوما میں ہے پہلے تو یہ ہاسپٹل میں ہی ایڈمٹ تھی لیکن وہاں پر اس کی جان کو خطرہ تھا اسی لیے بالاج اسے یہاں لے آئے دیا کی بات پر عدیل نے اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتے خود کو نارمل کرنا چاہا اسے کیوں تکلیف ہو رہی تھی یہ جان کر کہ وہ خوبصورت لڑکی جو دنیا جہان سے بیگانہ ایک لمبی نیند کے سفر پر تھی اس کے ساتھ اتنا برا ہوا ہے تم بے فکر ہو جاو دیا میں روز آیا کروں گا اور یہ میرا وعدہ ہے کہ بہت ہی جلد میں اس لڑکی کو اس لمبی نیند سے جگا دوں گا عدیل نے دیا سے وعدہ کیا تو وہ خوش ہو گئی تھی جبکہ بالاج جو کھانا ختم کرتا خود بھی ان کے پیچھے آیا تھا عدیل کے الفاظوں پر اسے بھی سکون آیا تھا ################################## زبرش سامان پیک کر لو ہم گاؤں واپس جا رہے ہیں زبرش کمرے میں بیٹھی تھی کہ تبھی زوریز ا کر اسے بولا زوریز کے الفاظ پر زبرش کا دل دھک سے رہ گیا تھا وہی ہوا تھا جس کا اسے ڈر تھا وہ پھر سے اسے واپس اسی جہنم میں لے کر جا رہا تھا خیر زندگی تو اس کی یہاں پر بھی جہنم ہی تھی لیکن کم سے کم اسے یہاں یہ فکر تو نہیں تھی کہ اس کے بچے کی زندگی خطرے میں ہے لیکن ہم تو ڈلیوری کے..... ! تم سے جتنا کہا ہے اتنا کرو زیادہ زبان لڑانے کی ضرورت نہیں ہے جاؤ اور جا کر پیکنگ کرو رات کو نکل جائیں گے ہم یہاں سے زوریز نے سختی سے کہا تو زبرش خاموش ہو گئی جبکہ تبھی کمرے کا دروازہ کھٹکھٹاتی اقرا اندر آئی تھی کوئی مجھے بھی تو بتائے کہ کہاں جانے کی بات ہو رہی ہے ؟؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.