Chapter 37: فرح نے اقرا کے بارے میں پوچھا

فرح نے اقرا کے بارے میں پوچھا تو زوریز کچھ پل کے لیے خاموش ہو گیا - نہیں دراصل ان کا سٹڈی کورس بہت زیادہ ہے اس لیے انہیں چھٹیاں نہیں ہوتی - دل تو اس کا بھی کرتا ہے آنے کو لیکن وہ کہہ رہی تھی کہ پہلے سٹڈی کو ٹائم دے دے کیونکہ پھر جانا تو ہے ہی واپس حویلی - زوریز نے مسکراتے ہوئے جھوٹ بولا اچھا چلیں پڑھائی بھی تو زیادہ ضروری ہے نا - فرح نے مسکرا کر کہا تو زوریز بھی مسکرایا تھا - اور زبرش کیسی ہے ؟؟ فرح نے ہچکچاتے ہوئے پوچھا تو زوریز کافی حیران ہوا تھا اس کے زبرش کے بارے میں پوچھنے پر - تم زبرش کے بارے میں پوچھ رہی ہو ؟؟ زوریز نے کنفرم کرنا چاہا جی زبرش کے بارے میں ہی پوچھ رہی ہوں - فرحکے کنفرم کرنے پر زوریز کافی حیرت سے اسے دیکھنے لگا - جہاں تک میں جانتا ہوں تم تو نفرت کرتی ہو نہ زبرش سے ؟؟ زوریز نے کہا تو فرح نے فورا نہ میں سر ہلایا تھا - نہیں میں اس سے نفرت کرتی تھی لیکن مجھے اب احساس ہوا کہ میری نفرت بلا وجہ تھی بس امی کی باتوں میں ا کر میں اس سے نفرت کرتی تھی لیکن پھر مجھے خیال آیا اس کے جانے کے بعد کہ جو بھی ہو اس سب میں زبرش کا تو کوئی قصور نہیں تھا - چاہے قتل اس کے بھائی نے کیا ہے لیکن اس سب میں زبرش کا کیا قصور تھا - سچ کہوں تو مجھے پھر خود پر بہت افسوس ہوا کہ میں نے اس کے ساتھ برا رویہ رکھا فرح نے شرمندہ ہوتے کہا جب کہ اس کی بات پر زوریز بالکل خاموش ہو گیا کیوں کہ اس کا ضمیر اس پر طنزیہ انداز میں ہنس رہا تھا کہ دیکھو اس لڑکی کو بھی اندازہ ہے کہ زبرش کا کوئی قصور نہیں اگر اس کا بھائی قصور وار ہے تو - مگر تم جو سردار بنے پھرتے ہو یہ یہ بات نہ سمجھ پائے اچھا میں چلتا ہوں مجھے ساتھ والے گاؤں جانا ہے زوریز کھڑا ہوتا بولا - مگر مجھے ایک اور ضروری بات کرنی ہے - فرح اسے روکتے بولی - نہیں ابھی نہیں پھر کبھی ابھی مجھے کام ہے - زوریز نے کہا تو فرح ہاں میں سر ہلاتی اسے خدا حافظ کہتی کمرے سے نکل گئی جب کہ اپنی سوچوں میں مگن زوریز بھی اس کے پیچھے ہی کمرے سے نکلا تھا خیر ہے آج تم بڑی خوش نظر آ رہی ہو ؟؟ اور یہ لسٹ کس چیز کی بنا رہی ہو ؟؟ بالاج افس جانے کے لیے تیار ہو رہا تھا اور کافی دیر سے دیا کو دیکھ رہا تھا جو بیڈ پر بیٹھتی کچھ سوچتے ہوئے رجسٹر پر لکھ رہی تھی جبکہ چہرے پر بہت خوشی تھی اسی لیے اس نے حیران ہوتے نادیہ سے پوچھا اس کے پوچھنے پر دیا نے مسکراتے ہوئے اسے دیکھا - دراصل مجھے نہ کل عدیل کی کال آئی تھی اور وہ کہہ رہا تھا وہ آج میرے گھر آئے گا تو میں بہت زیادہ ایکسائٹڈ ہوں کہ وہ پہلی بار میرے گھر ا رہا ہے تو میں اس کو کیا کیا بنا کر کھلاؤں بس اسی چیز کی لسٹ بنا رہی ہوں یو نو وہ بالکل بھی یقین نہیں کر رہا کہ مجھے کھانا بنانا اگیا ہے اسی لیے وہ گھر ا رہا ہے میرے ہاتھ کا کھانا کھانے - دیا خوشی سے اسے بتا رہی تھی جب کہ بالاج کا تو دماغ ہی گھوم گیا تھا اس کی بات سن کر - کیوں ا رہا ہے وہ ؟؟

اور تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا ؟؟ بالاج نے غصے سے پوچھا تو دیا نے حیران ہوتے اسے دیکھا - کیا مطلب کیوں ا رہا ہے دوست ہے وہ میرا اور آپ کو بتایا تو دیا ہے ابھی - دیا نے پریشانی سے کہا جب کہ وہ اسے گھور کر دیکھ رہا تھا - دیا تمہیں پتہ ہے نا مجھے بالکل بھی پسند نہیں لڑکیوں کا لڑکوں سے دوستی کرنا بالاج نے کہا تو دیا سر پر ہاتھ مارتی اٹھ کر اس کے پاس آئی تھی - او ہو بالاج آپ بھی نہ وہ دوست کم اور بھائی زیادہ ہے وہ بالکل میرے بھائیوں جیسا ہے - وہ بولی تو بالاج نے پھر سے اسے گھورا تھا - بھائی جیسا ہے بھائی ہے نہیں - بالاج نے ایک ایک لفظ چباتے ہوئے کہا - کیا ہو گیا آپ کو بالاج ؟؟ آپ کو مجھ پر شک ہو رہا ہے ؟؟

دیا نے آنکھیں چھوٹی کیے پوچھا تو بالاج نے لمبا سانس لیتے اس کی کمر کے گرد دونوں بازو حائل کرتے اسے اپنے اور قریب کیا - نہیں میری جان مجھے تم پر بالکل بھی شک نہیں ہے میں بس یہ کہہ رہا ہوں کہ مجھے وہ لڑکا اچھا نہیں لگا - بالاج نے منہ بگاڑتے ہوئے کہا تو دیا ہنس پڑی - آپ ایک ہی ملاقات میں کیسے کسی کو جج کر سکتے ہیں ؟؟

اس سے بات بھی نہیں کی تھی آپ نے تو پھر کیسے کہہ سکتے ہیں یہ ؟؟ اور میں کہہ رہی ہوں نا وہ بہت اچھا ہے - کیا آپ کو مجھ پر بھی اعتبار نہیں ؟؟ دیا نے اسے یقین دلاتے کہا تو بالاج نے لمبا سانس ہوا کے سپرد کیا تھا - ٹھیک ہے کب تک آنا ہے اس نے ؟؟ بالاج نے برے برے منہ بناتے پوچھا رات کو آئے گا جب آپ ا چکے ہوں گے اور پلیز موڈ ٹھیک کیجئے نا اپنا وہ میرا اکلوتا اچھا دوست ہے - دیا نے اس کی گردن میں اپنے دونوں بازو ڈالتے لاڈ سے کہا تو بالاج ہس پڑا - اچھا ٹھیک ہے میری جان چلو اب جلدی سے مجھے گڈ بائے کس دو تاکہ میرا دن اچھا گزرے - بالاج نے اپنے گال آگے کرتے کہا تو دیا نے شرماتے ہوئے اس کے سینے پر ہلکے سے مکہ مارا اب دو بھی جلدی کرو مجھے دیر ہو رہی ہے بالاج نے اس کے شرمانے پر کہا - اس سے پہلے کہ وہ آگے ہو کر اس کے گال پر لب رکھتی بالاج کا فون بجنے لگا - اوہو اب کس کو مصیبت پڑی ہے ؟؟

اتنے غلط ٹائم پر کال کی ہے - بالاج نے برا منہ بناتے دیا کی کمر کے گرد سے اپنے ہاتھ ہٹائے اور پینٹ کی پاکٹ سے اپنا موبائل نکالا تھا - موبائل سکرین پر عدنان کا نام دیکھ وہ کافی حیران ہوا کہ اتنی صبح ان کو کیا کام پڑ گیا تھا - ہاں ہیلو عدنان خیریت تھی اتنی صبح کال کی ؟؟

بالاج نے فون اٹھاتے عدنان سے پوچھا - نہیں بالاج خیریت بالکل نہیں ہے میں دو تین دن سے نوٹ کر رہا ہوں کچھ لوگ میرا پیچھا کرتے ہیں اور ایک دو ادمی ہر وقت ہاسپٹل کے باہر بھی موجود ہوتے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے کہ عابد کو فروا کے زندہ ہونے کے بارے میں پتہ چل گیا ہے اور اس وقت مجھے میری بہن کی زندگی خطرے میں لگ رہی ہے مجھے بہت زیادہ فکر ہو رہی ہے اور اسی لیے میں نے تمہیں کال کی کیونکہ مجھے تم سے مدد چاہیے دوسری جانب سے عدنان کی بات سن بالاج کو بھی فکر ہونے لگ گئی تھی - اچھا تم فکر نہ کرو میں ابھی اتا ہوں تم بتاؤ اس وقت تم کہاں ہو ؟؟ بالاج نے اس سے پوچھا جس پر عدنان نے اسے جگہ کا نام بتاتے فون بند کر دیا - کیا ہوا بالاج ؟؟ آپ اتنا پریشان کیوں لگ رہے ہیں ؟؟ کس کی کال تھی ؟؟

دیا نے اس کے چہرے پر پریشانی دیکھتے پوچھا - عدنان کی کال تھی اور مجھے اسی وقت اس سے ملنے جانا ہوگا - تم اپنا خیال رکھنا - اللہ حافظ ! بالاج پریشانی سے اسے بتاتے اسے اپنا خیال رکھنے کا کہتے اس کے ماتھے پر لب رکھتا جلدی سے گھر سے نکلا تھا جبکہ پیچھے دیا بھی پریشان ہو گئی تھی کہ آخر کیا بات تھی کہ وہ اتنا پریشان تھا #############*####*############### ہما تم تو کہتی تھی تم بہت جلد سر خان کو پٹا لو گی لیکن سر خان تو تمہاری طرف دیکھتے ہی نہیں - ہما کی ایک دوست نے طنزیہ انداز میں اس سے کہا جس پر ہما نے اسے گھور کر دیکھا تھا - اقرا جس کے ٹیبل تک ان کی اواز جا رہی تھی اور وہ بھی ان کی گفتگو کی جانب ہی اپنے کان لگائے ہوئے تھی وہ اس لیے کیوں کہ میں نے ابھی تک زیادہ کوشش ہی نہیں کی انہیں اپنی طرف اٹریکٹ کرنے کی ورنہ کون ہے جو مجھے اگنور کرے - ہما نے مغرور پن سے کہا جب کہ اس کے یوں کہنے پر اقرا نے ایسے اپنے دانت اپس میں رگڑے جیسے وہ ہما کو ان کے درمیان پیس رہی ہو اچھا چلو پھر نیکسٹ لیکچر سرخان کا ہی ہے دیکھتے ہیں تم کتنا سر خان کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہو - اس کی دوست نے کہا تو ہما نے فورا سے چیلنج قبول کیا تھا - تو کوشش تو کر بیٹا میرے شوہر کو اپنی طرف اٹریکٹ کرنے کی پھر اقرا گل بھی تجھے بتائے گی کہ وہ چیز کیا ہے دیکھتی ہوں کہ کون سے ہيکيڈے اپنائے گی تو لیکن میں بھی اقرا گل ہوں تیرا کوئی ایک وار بھی کامیاب نہیں ہونے دوں گی - اقرا دل ہی دل میں ہما سے مخاطب ہوتی بولی اور خود کو اس نے تیار بھی کر لیا تھا کہ کیسے اس نے اپنے شوہر کو ہما نام کی بلا سے کیسے بچانا ہے ################################## بہرام نے ساری کلاس کو آج ٹیسٹ دیا ہوا تھا اسی لیے وہ کلاس کی نگرانی کرتا ادھر ادھر ٹہل رہا تھا اقرا جس کا لیکچر شروع ہوتے ہی دھیان ہما کی طرف ہی تھا کہ پتہ نہیں وہ کب کیا کرے ابھی بھی وہ ٹیسٹ کرتے ہوئے بھی ٹیڑھی انکھ سے ہما کی طرف ہی دیکھ رہی تھی کہ تبھی ہما نے اپنی دوست کو اشارہ کیا تھا جیسے کہنا چاہتی ہو ابھی دیکھنا - پھر وہ چہرے پر تکلیف کے تاثرات لاتی سر ہاتھوں میں گرا گئی اقرا اچھے سے سمجھ گئی تھی کہ وہ آگے کیا کرنے والی ہے - سر دیکھیں ہما رو رہی ہے - ہما کی دوست نے ہما کے اشارے پر جلدی سے بہرام سے کہا تو بہرام ہما کی جانب متوجہ ہوا - کیا بات ہے مس ہما اہ کیوں رو رہی ہیں ؟ بہرام ہما کے ٹیبل کے پاس جاتا پوچھنے لگا - اس سے پہلے کہ ہما کوئی جواب دیتی اقرا کی ہلکی سی چیخ کلاس میں گونجی تھی جبکہ اس کی چیخ پر بہرام نے فورا پلٹ کر اسے دیکھا تھا جو اپنے بینچ کے پاس نیچے اپنا پاؤں پکڑے بیٹھی تھی بہرام ہما کو بھول جلدی سے اس کے پاس پہنچا جب کہ بہرام کے یوں اقرا کے پاس جانے پر ہما بل کھا کر رہ گئی تھی- کیا ہوا مس اقرا ؟؟ بہرام نے ویسے تو نارملی پوچھا لیکن اقرا اس کے لہجے میں چھپی پریشانی جان گئی تھی - سر میرے پاؤں میں موچ آ گئی ہے اقرا نے رونے والے لہجے میں کہا جب کہ بہرام فورا پریشانی سے نیچے اس کے ساتھ بیٹھا تھا - دکھائیں مجھے اپنا پاؤں میں دیکھتا ہوں - بہرام نے اسے پاؤں آگے کرنے کو کہا - نہیں سر آپ کیسے میرے پاؤں کو ہاتھ لگا سکتے ہیں ؟؟ اقرا نے نہ میں میں سر ہلاتے کہا - اٹس اوکے کوئی بات نہیں آپ دکھائیں ذرا مجھے اپنا پاؤں بہرام نے کہتے ساتھ اس کا پاؤں پکڑ کر خود ہی دیکھا تھا لیکن پاؤں کا اچھے سے معائنہ کرتے اسے پتہ چل گیا تھا کہ اقرا کو کسی قسم کی موچ نہیں آئی - اس نے نظریں اٹھا کر اقرا کو گھورا تھا جس پر اقرا نے معصومانہ انداز میں اپنی آنکھیں ٹپ ٹپائی تھیں بہرام کو سمجھ آ گئی تھی کہ اقرا کو یوں اس کا ہما کے پاس جانا پسند نہیں آیا اس لیے وہ جان بوجھ کر اسے اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے جھوٹ بول رہی تھی - موچ تو کافی زیادہ آئی ہے - آپ ایسا کریں میرے ساتھ آئیں میں آپ کو ہاسپٹل لے جاتا ہوں - کیونکہ آج یونیورسٹی کی ڈسپنسری بند ہے - بہرام نے اس کے جھوٹ کا ساتھ دیتے کہا جس پر اقرا نے فورا گردن ہلائی تھی اوکے لے چلیں مجھے واقعی میں ہی بہت زیادہ درد ہو رہا ہے پاؤں میں - اقرا اپنے لہجے میں اور زیادہ دکھی پن لاتی بولی جبکہ بہرام کو اپنی ہنسی ضبط کرنا مشکل ہو رہا تھا - مس کرن آپ مس اقرا کی مدد کرتے ہوئے انہیں میری گاڑی تک لے جائیں گی ؟؟ بالاج نے اپنی کلاس کی ایک لڑکی کو مخاطب کرتے کہا جس پر وہ فورا اپنا ٹیسٹ چھوڑتی اقرا کے پاس آئی تھی کرن نام کی لڑکی کا سہارا لیتے اور ایک ہاتھ سے اپنا کالج بیگ اٹھا کر اقرا کلاس روم سے باہر نکل گئی جبکہ پیچھے بہرام نے اقرا کا ٹیسٹ اٹھایا جو کم پلیٹ ہو چکا تھا اور پھر اسے کلاس کے سی ار کے حوالے کیا تھا کیونکہ جی ار تو مس اقرا ہی تھیں اور وہ موچ کا بہانہ کرتی کلاس سے نو دو 11 ہو چکی تھی میں جا رہا ہوں آپ سب سے ٹیسٹ کليکی کر لیجئے گا میں کل آپ سے لے لوں گا - بہرام اسے کہتا خود بھی کلاس روم سے باہر نکل گیا جب کہ ساری کلاس حیران تھی بہرام کی اقرا کے لیے کیئر دیکھ کر سب سے زیادہ جل بھن تو ہما رہی تھی کیونکہ بہرام نے اسے بالکل اگنور کیا تھا جبکہ پہلے اس نے بہرام کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے سر درد کا بہانہ کیا تھا لیکن بہرام نے تو اس کی کوئی پرواہ ہی نہیں کی تھی - مجھے لگتا ہے بہرام سر اور اقرا کا کوئی چکر چل رہا ہے - ہما کی ایک دوست نے اونچی اواز میں کہا جس پر ساری کلاس نے ہاں میں سر ہلایا تھا - ہاں بالکل دیکھا نہیں تم نے سر کتنی کیئر کرتے ہیں اس کی - ایک اور لڑکی بولی ہاں مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے میں نے تو ایک دو بار اقرا کو سر بہرام کی گاڑی میں بیٹھتے بھی دیکھا ہے اور سر کی گاڑی یونیورسٹی سے تھوڑا دور کھڑی ہوتی ہے -کلاس کی دوسری لڑکی نے کہا تو ساری کلاس نے حیران ہوتے اسے دیکھا - جیسے پوچھنا چاہتے ہوں کیا واقعی ؟؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.