بہرام آپ کو نظر نہیں آ رہا کب سے برہان مجھے تنگ کر رہا ہے - بھوکا میری ساری چاکلیٹ کھا رہا ہے لیکن آپ ہیں کہ تب سے خاموش بیٹھے ہیں یہ نہیں کہ اپنے بیٹے کو تھوڑا سا ڈانٹ ہی دیں کليی اقرا نے آج بہرام سے اپنے لیے ڈھیر ساری چاس منگوائی تھیں اور اب وہ بیٹھی ان چاکلیٹ کو کليی مزے سے کھا رہی تھی مگر اس کے بیٹے برہان کو کہاں منظور تھا اس کی ماں کا اکیلے اکیلے چاس کھانا کليی اس لیے خود بھی ماں کے پاس ا کر اس کی چاکلیٹ میں حصے ڈال کر بیٹھ گیا تھا اور اقرا کو اپنی چاس بانٹنا بالکل بھی گوارا نہ تھا وہ اپنے بیٹے کو بھی نہیں دیتی تھی اس لیے بہرام سے غصے سے بولی دلِ دھڑکن وہ صرف میرا نہیں تمہارا بھی بیٹا ہے اور اگر دو چاکلیٹ کھا لے گا تو کچھ نہیں ہو جائے گا کليی بہرام نے اس کے پاس ا کر اس کا ناک دباتے کہا تو اقرا نے اسے گھورا تھا - وہ سارٹ چاس کھا رہا ہے کليیکليی میری اور آپ کہہ رہے ہو دو چاس - میں بتا رہی ہوں آپ مجھے کل اور چاس لا کر دو گے بس اقرا بول رہی تھی مگر بہرام کی نظر تو اقرا کے ہونٹ کے پاس لگی چاکلیٹ پر تھی اور پھر وہ ایک دم سے جھکتا اس کے ہونٹوں کی اس جگہ جہاں پر چاک لیں لگی تھی اپنے ہونٹ رکھتا وہاں سے چاکلیٹ کھا چکا تھا - ارے یار یہ چاکلیٹ تو بہت ہی زیادہ مزے کی ہے - مجھے بھی کھانی ہے بٹ اسی طریقے سے بہرام نے شرارتی انداز میں کہا تو اقرا شرم سے لال ہوئی تھی - شرم کریں بہرام آپ کا بیٹا پاس بیٹھا ہے - اقرا نے برہان کو دیکھتے ہوئے کہا جو اپنی چاکلیٹ کھانے میں مگن تھا - اس موٹے کو صرف کھانا اتا ہے اسے ارد گرد کی کوئی فکر نہیں ہوتی - بہرام نے برہان کے سر کے بال بکھیرتے کہا جب کہ اپنے بیٹے کو موٹا کہنے پر اقرا نے اسے گھورا تھا - خبردار جو میرے بیٹے کو موٹا کہا تو آپ ہوں گے موٹے ، آپ کی بیوی کا شوہر موٹا ، آپ کے بیٹے کا باپ موٹا ، آپ کے سالے کا بہنوئی موٹا میرا بیٹا بالکل بھی نہیں موٹا - اقرا برہان کو اٹھا کر گود میں بٹھاتی اس کے پھولے گالوں پر پیار کرتے بہرام سے لڑتے ہوئے بولی جب کہ بہرام اسے حیران ہوتے دیکھ کر رہ گیا تھا جو خود تھوڑی دیر پہلے اسی بیٹے کو بھوکا کہتے ڈانٹ پروانے پر تلی ہوئی تھی اور اب کیسے اس کے صرف موٹا کہنے پر اس سے لڑ رہی تھی بیگم ہر طرح سے بنتا تو میں ہی ہوں - بہرام نے کہا تو اقرا نے اسے دیکھا - جی بلکل آپ ہی ہو اور کچھ خبردار جو میرے بیٹے کو کچھ کہا تو - اقرا نے کہا تو بہرام نے تاسف سے سر ہلایا - جب خود اسے بھوکا بول رہی تھی تب وہ میرا بیٹا تھااور میں نے ذرا سا کچھ کہہ دیا تو تمہارا بیٹا ہو گیا میں تو بس اتنا جانتا ہوں کہ خدا ہی ہے اقرا گل جو تمہیں سمجھ سکتا ہے - بہرام اسے کہتا کمرے سے نکل گیا جبکہ پیچھے اقرا نے ناک چڑھائی تھی - ان کی یہی زندگی تھی کھٹی میٹھی اور اس کھٹی میٹھی زندگی میں تھوڑا سا اور چٹخارا ان کے بیٹے نے ا کر بھر دیا تھا ################################## زبرش واپس حویلی جا چکی تھی اور اب سب ہی اپنی زندگی میں بہت خوش تھے زوریز سمیت - زوہیب خان بھی زبرش اور حسام کے حویلی واپس ا جانے پر بہت زیادہ خوش تھے - فرح زبرش سے ملنے حویلی ائی ہوئی تھی اس کی ایک سال کی بیٹی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک اچھی اور پرسکون زندگی گزار رہی تھی فروا اور عدیل بھی اپنی زندگی میں بہت خوش تھے ان کا اٹھ ماہ کا ایک بیٹا تھا جب کہ عدنان کی بھی شادی ہو چکی تھی - اس کے لیے لڑکی اقرا ، فروا ، دیااقر زبرش چاروں نے مل کر ڈھونڈی تھی اوروہ لڑکی تھی ایمان - آج سب لوگ حویلی جمع تھے زوہیب خان اور انور ملک دونوں زمینوں پر چلے گئے تھے کیونکہ ان کا کہنا تھا جوانوں میں ان کا کیا کام سب لڑکے یعنی زوریز ، بالاج ، بہرام ، عدیل عثمان اور عدنان چھت پر تھے اوران کی بیویاں اپنے بچوں سمیت زبرش اور زوریز کے کمرے میں پھںیں - یار کیوں نہ کچھ دن کے لیے ہم سب لڑکے گھومنے پھرنے چلیں اپنی بیویوں کے بغیر تاکہ کچھ دن سکون سے رہیں - بالاج نے ایک دم سے کہا تو سب نے پرجوشی اے ہاں کہا تھا سوائے زوریز کے نہ بابا میں نہیں جا رہا اپنی بیوی کے بغیر - میں پہلے ہی بہت عرصہ اپنی بیوی سے دور رہا ہوں - زوریز نے کہا کہا تو سب نے برے برے منہ بنائے تھے - بس کردو یار تم ہی ہو جو بیوی کے بغیر نہیں رہتے - ہم کہتے ہیں کہ ہماری تو اپنی بیویوں سے جان چھوٹے - بالاج نے کہا تو سب نے اس کی تائید کی جبکہ زوریز نے چہرہ نیچے کرتے ی چھپائی تھی - کیا تمہیں پیار نہیں اپنی بیویوں سے ؟؟
زوریز نے انہیں دیکھتا پوچھا - ارے چڑیلوں سے کون پیار کرتا ہے ؟؟ بہرام نے ہنسے ہوئے کہا تو سب ہ سے تھے - گرلز سن لیا سب نے - زوریز. نے ان سب کے پیچھے دیکھتے کہا تو عدنان ہس پڑا - بس کر یہ پڑانا ظڈیقہ ہے ہم نہیں ڈرتے - عدنان نے کہتے چہرہ پیچھے کیا مگر سب لڑکیوں کو وہاں دیکھ اس کے چہرے کں رنگ اڈا تھا اور وہ ایک جھٹکے سے کھڑا ہوا اس کے یوں کھڑا ہونے پر سب حیران ہوتے پیچھا دیکھا تو اپنی اپنی بیوی کو خود کو گھورتے دیکھ وہ سمجھ گئے کہ ان سب نے ساری باتیں سن لی ہیں - وہ ..وہ ہم م..مذاق ...! بس کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کسی کو - ہم نے سن لیا ہے سب کچھ - جائیں ہماری طرف سے جہاں مرضی جاو بلکہ بھاڑ میں جاو دیا بالاج کو غصے سے دیکھتے ہوئے بولتی واپس نیچے اتر گئی جبکہ اس کے پیچھے ساری دوسری لڑکیاں بھی اتر گئیں سوائے زبرش کے - سب لڑکوں نے زوریز کو گھور کر دیکھا جو انہیں پھسا کر خود کھڑا ہس رہا تھا وہ سب اسے گالیوں سے نوازتے ںپنی بیویوں کے پیچھے بھاگے تھے جبکہ زبرش زوریز کے پاس آتی اسے گھورنے لگی - شرم نہیں آئی آپ کو بلاوجہ ان کی بی وہاں ناراض کروا دیں زبرش نے اسے شرم دلاتے کہا جس پر زوریز ہس پڑا - ارے تمہیں نہیں پتا دلِ جانم جب تم ناراض تھی تب ان سب نے میرا کتنا مذاق بنایا تھا - اب میرا بدلہ لینا تو بنتا تھا نہ - اب منائیں اپنی اپنی بیویوں کو انہیں بھی پتا چلے گا - زوریز نے کہا تو زبرش ان سب کے لیے افسوس کرتی رہ گئی تھی دوسری طرف ان سب نے پہلے تو بہت کوشش کی اپنی زوریز کی وجہ سے ناراض ہوئی بیویوں کو منانے کی مگر جب وہ نہ مانیں تو اس انداز میں انہیں منایا تھا کہ وہ سب بیچاریں ناراض ہو کر پچھتائی تھیں یہی تو ان کی زندگی تھی جو مل کر اب کے ساتھ اور بھی خوبصورت تھی
***
ارے ارے رکو ذرا صبر کرو - چچی کا تو پوچھ لو یا اس کو بھول گئے خیر میں نہیں بھولی😁😁😁 اپنی اسائشوں بھری زندگی سے دور ہونا چچی کے لیے بہت زیادہ ہی مشکل تھا جبکہ اوپر سے پولیس کا ٹارچر سہنا اور جس جیل میں چچی کو رکھا گیا تھا وہاں دو اور عورتیں بھی تھیں جو کئی قتل کے الزام وں میں جیل میں تھیں ان دونوں عورتوں نے چچی کو ایک بوکسنگ بیگ رکھا تھا کہ جب غصہ اتا ان پر غصہ نکال دیتیں - اتنا زیادہ ٹارچر سہنے کے بعد چچی کا دماغی توازن خراب ہو گیا تھا اور وہ پاگل ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے پولیس نے انہیں پاگل خانے بھیج دیا تھا لیکن وہاں بھی انہوں نے اپنے پاگل پن میں ایک عورت سے لڑائی کی جس کی وجہ سے اس عورت نے انہیں دھکا دیا اور ان کا سر دیوار میں زور سے لگا اور وہ موقع پر ہی موت کی نیند سو گئی - اسی لیے تو کہتے ہیں کہ انسان جتنے مرضی گناہ کر لے لیکن اسے اپنے کیے کی سزا آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی ملتی ہے–
ختم شد