بھائی آپ تو کہتے تھے کہ آپ کی میم بہت روڈ اور مغروری ہیں - مگر مجھے تو آج ان میں ایسا کچھ بھی نہیں لگا - بلکہ مجھے تو وہ بہت نائس لگیں - خان کے کھانا کھانے کے بعد وہ اس کے پاس بیٹھتی بولی پتا نہیں نور میں خود حیران تھا آج ان کا روپ دیکھ کر - وہ بلکل بھی پرانی والی نادیہ میم نہیں لگ رہی تھیں - خان نے پرسوچ انداز میں کہا - ویسے بھائی وہ کتنی پیاری ہیں نہ ؟؟ نور نے پرجوش انداز میں کہا جبکہ خان تو اسے دیکھ کر رہ گیا تھا ہو گی مگر میرے لیے دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی میری نور ہے - خان نے اس کی کالی آنکھوں میں دیکھتے کہا جس پر وہ کھل کر مسکرائی تھی - ہاں جی وہ تو مجھے پتا ہے مگر آپ یہ بتاو کہ آپ کو کبھی ان پر کرش نہیں ہوا ؟؟
آخر وہ اتنی پیاری ہیں - نور نے تجسس سے پوچھا - نہیں مجھے بلکل بھی وہ اچھی نہیں لگتی - سچ بتاوں تو مجھے اسے دیکھنا بھی پسند نہیں - وہ بہت بولڈ ہے - اس کی ڈریسنگ اس کا انداز ہر ایک چیز لہٰذا مجھے وہ بلکل بھی اچھی نہیں لگتی خان کے جواب پر نور نے برے برے منہ بنائے تھے - بڑے ہی کوئی سڑے ہوئے بے زوق انسان ہو آپ - میری تو حسرت ہی رہ جائے گی آپ کو دلہا بنانے کی ، آپ کی بیوی سے لڑنے کی اور آپ کے بچوں کی کپنی پھپھو بننے کی نور اس کے پاس سے اٹھتی منہ پھلاتے بولی جبکہ اس کی باتوں پر خان کا ہس ہس کر برا ہال ہوا تھا - پہلے جو میں نے شادی کرنی تھی اب تو بلکل بھی نہیں کروں گا - کیونکہ تمہارے ارادے تو بڑے خطرناک خان نے اسے چھیرتے کہا جبکہ نور جو تب سے ی چھپائے اسے گھور رہی تھی ایک دم مسکرا دی تھی یہ تو ہے میرے ارادے واقع بہت خطرناک ہیں بچ کر رہنا آپ اور اپنی بیوی کو بھی پچا کر رکھنا مجھ سے بلکہ بیوی کون سی ؟؟ ہم دونوں ہی شادی نہیں کرنے والے تو جب آپ کی شادی نہیں ہو گی تو بیوی کہاں سے آئے گی - نور کی بات پر خان نے اسے آنکھیں پھاڑے دیکھا تھا - مطلب نہ تم شادی کرو گی نہ میری ہونے دو گی ؟؟
خان نے ڈرامائی انداز میں حیرت سے پوچھا جس پر نور نے گردن اکڑتے ہاں میں گردن ہلائی تھی اور خان اسے دیکھ ہس کر رہ گیا تھا
***
ایمان کی بچی کہاں تھی تم ؟؟ کب سے کال کر رہی تھی میں مگر تم کال پک ہی نہیں کر رہی تھی - اقرا کب سے ایمان کو کال کر رہی تھی جبکہ ایمان کال پک نہیں کر رہی تھی - اس لیے جیسے ہی اس نے کال پک کی اقرا فوراً غصے سے اس پر چڑھائی کرتے بولی کیا کروں یار اس سر خان نے پریزنٹیشن دی ہوئی ہے - اسی کی تیاری کر رہی تھی - اگر نہ کرتی تو صبح کلاس میں انسلٹ ہو جانی تھی - ایمان کے جواب پر اقرا نے لمبا سانس کھینچا تھا - افف ایک تو تمہارا یہ سر خان لے کر بیٹھ گیا ہے - میرے ہاتھ لگے نہ ایک بار میں اس کو سیدھا کر دوں اقرا نے دانت پیستے کہا جبکہ اس کے کہنے پر ایمان ہنسی تھی - تم لے لو سر خان کو قسم سے لے جا ہماری جان چھوٹے اس سے - ایمان نے جلدی سے کہا - تم دیتی ہی نہیں ہو - اقرا نے فوراً لہجہ نرم کرتے کہا جبکہ ایمان جان چکی تھی اس کے اندر کی شیطان جاگ چکی ہے میں نے تھوڑی روکا ہے یاں میں نے دینا ہے تم کو - تو آ اور لے جا سر کو - ایمان نے کہا - تم ایسا کرو اس کے گھر کا اتا پتہ دو میں خود ہی اسے اغواہ کر لوں گی اس کے گھر سے - اقرا نے غنڈہ گری والے لہجے میں کہا توبہ توبہ شرم کر یہ کام تو لڑکے کرتے ہیں اور تم کہہ رہی ہو میں کروں گی اغواہ - ایمان نے اسے شدم دلانی چاہی - ہاں تو پھر کیا ہوا ؟؟ میں یہ نظام ہی بدل دوں گی - اقرا نے فوراً کہا اچھا بہن تو کسی دن آکر سر سے پوچھ لینا پتا اور کر لینا اغواہ - ابھی یہ بتا کہ کیسی ہے تو ؟؟ اور گھر سب کیسے ہیں ؟؟ ایمان نے جان چھڑانے والے انداز میں کہا جس پر وہ ہستی اس کے سوالوں کے جواب دیتی اس سے باتوں میں مگن ہو گئی
***
نادیہ اپنے کمرے میں بیٹھی کب سے خان کے بار میں سوچ رہی تھی جبکہ کانوں میں اپنی دوست کے الفاظ گونج رہے تھے "دیا اگر ایسی بات ہے تو تمہیں اس سے محبت کیوں نہیں ہے ؟؟ وہ پیارا بھی ہے ، تمہاری عزت بھی کرتا ہے ، تمہاری کئیر بھی کرتا ہے اور تمہارے تحفظ کے لیے ہر وقت تمہارے ساتھ بھی ہوتا ہے" بار بار یہ ہی الفاظ اس کے کانوں میں گونجتے اور ذہن میں خان کا آج اس کی جان بچانا اور پھر اپنی چوٹ کی پرواہ کیے بغیر اس کی فکر کرنے کا منظر گھوم رہا تھا ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ اسے کسی کے بارے میں خاص کر خان کے بارے میں سوچنا اچھا لگ رہا تھا - جبکہ دل میں عجیب سی ہلچل تھی اسے آج دوپہر کا منظر یاد آیا جب خان نور سے مسکراتے ہوئے بات کر رہا تھا - اس کے دل نے خواہش کی تھی کہ کاش خان اس سے بھی مسکرا کر بات کرے اور وہ بس اس کی مسکراہٹ کو دیکھتی رہے اپنے بدلتے جذبات اور سوچوں اور دل کی خواہش پر پہلے وہ حیران ہوئی مگر پھر شرما ہٹ بھری مسکراہٹ چہرے پر سجائے اپنے تکیے میں منہ چھپا گئی تھی - ابھی تو ہلکی سی چنگاری لگی تھی محبت کی تباہی تو تب آنی تھی جب اس چنگاری نے پوری آگ کی شکل اختیار کرنی تھی اور وہ دن بھی دور نہیں تھا خان کے بار میں سوچتے سوچتے کب اس کی انکھ لگی اسے پتا ہی نہ چلا - مگر سونے سے قبل اس نے صبح اٹھ کر خان کو کال کر کے اس کا حال چال پوچھنے کا پکا ارادہ بنا لیا تھا صبح اس کی انکھ کھلی تو سب سے پہلا خیال اس کے ذہن میں خان کا آیا تھا - اسے کال کر کے خیریت معلوم کرنے کا سوچ وہ فوراً اٹھ کر بیٹھتی اپنا موبائل تھام چکی تھی مگر تب ہی اسے یاد آیا کہ اس کے پاس او ہو نادیہ تم بھی نا کس قدر بے وقوف لڑکی ہو تمہارے پاس تمہارے ہی گارڈ کا نمبر نہیں ہے - وہ اپنے آپ پر افسوس کرتی اپنے سر پر چپٹ لگاتی ہلکی اواز میں خود سے بڑبڑاتی پھر دھیرے سے ہنس دی تھی اور پھر فوراً بیڈ سے اٹھتی ننگے پاؤں ہی کمرے سے باہر نکلی تھی اس کا رخ اپنے ڈیڈ کے کمرے کی جانب تھا اسے جاننے والوں میں سے کوئی اگر اسے یوں دیکھتا تو حیران ضرور ہوتا کیونکہ وہ تو ان لڑکیوں میں سے تھی جسے اپنے علاوہ کسی کی پرواہ نہ تھی صبح اٹھنے کے بعد اس کا سب سے پہلا کام تیار ہونا ہوتا تھا خود پر توجہ دینے کے علاوہ اس کے پاس کوئی دوسرا کام نہ تھا وہ لڑکی جس نے کبھی کمرے میں بھی ننگے پاؤں چل کر نہیں دیکھا تھا وہی لڑکی ابھی بھاگنے کے انداز میں ننگے پاوں اپنے باپ کہ کمرے کی جانب صرف اس لیے گئی تھی تاکہ وہ خان کا نمبر لے سکے
***
اقرا آج اپنے کالج گئی ہوئی تھی کیونکہ اس نے ابھی تک اپنا رزلٹ کارڈ نہیں لیا تھا کالج سے - زوریز کا ارادہ تھا اس کا یونی میڈمیشن کروانے کا اس لیے اب اسے رزلٹ کارڈ کی ضرورت تھی تو وہ رزلٹ کارڈ لینے کالج پہنچی ہوئی تھی ابھی وہ اپنی اردو کی میم کے پاس بیٹھی تھی ان سے باتوں میں مصروف تھی - میم آپ نے میرے ناول پڑھے ؟؟ اقرا نے تجسس سے میم سے پوچھا جس پر میم نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگائے تھے ہاں پڑھے ہیں مگر توبہ توبہ اقرا تم اپنے ناول میں کتنی بولڈ لینگویج یوز کرتی ہو - تمہیں ذرا شرم نہیں اتی مجھے تو پڑھتے ہوئے اتنی شرم ا رہی تھی - میرے چہرے پر پسینہ ا رہا تھا پڑھتے ہوئے اور ذرا جو تمہیں کوئی حیا شرم ہو کیوں کہ اس کی اردو کی میم سے بہت اچھی بنتی تھی اور میم کی بھی عمر زیادہ نہیں تھی اس لیے وہ اس کے ساتھ دوستانہ ماحول ہی رکھتی تھیں اور ابھی بھی اس کے ناول کے بارے میں پوچھنے پر اس کو شرم دلاتے ہوئے بول رہی تھیں جب کہ ان کی بات پر اقرا نے آگے سے بے شرموں کی طرح دانت نکالے تھے - اتنا بھی کوئی رومانوی نہیں ہوتا میں بس نارمل ہی ہوتے ہیں - اقرا نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا جبکہ میم نے اسے گھوری سے نوازا تھا باز ا جاؤ تم اقرا میں تمہیں بتا رہی ہوں اور اپنے ناولز میں یہ لینگویج ختم کرو بولڈنس ختم کرو اپنے ناول میں - اس کی میم نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا - نو نو نو میم میں نہیں ختم کر سکتی کیونکہ میرے ریڈرز یہی تو پڑھتے ہیں اقرا نے فورا سے انکار کیا میری ماں بندہ تھوڑا بہت ہاتھ ہلکا رکھ لیتا ہے - تمہارے ناول کے کچھ سین توبہ توبہ میرے تو پڑھرتے ہوئے پسینے چھوٹ گئے - ایک سین میں تم نے جو لکھا کہ کپڑے دبارہ پہننے پڑے توبہ توبہ تم یہی کیا لکھ دیتی کہ دوبارہ سے تیار ہوئی - یہ ضرور لکھنا تھا کہ اس کو دوبارہ سے کپڑے پہننے پڑے ؟؟ میم نے اس کے چہرے پر ہلکے سے تھپڑ لگاتے کہا جبکہ وہ ان کی بات پر وہ کھلکھلا کر ی تھی جانتی ہوں میم کہ میں نے بہت بورڈ لینگویج یوز کی ہے مگر کیا کروں سین کے حساب سے وہی لینگویج فٹ بیٹھتی تھی اب اگر میں یہ لکھتی کہ اسے دوبارہ سے تیار ہونا پڑا تو یہ سوٹ نہ بیٹھتا سین پر ریڈرز کو پتہ ہی نہ چلتا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان رومانس چلا ہے اب جب میں نے لکھا کہ اسے دوبارہ سے کپڑے پہننے پڑے تو ریڈرز کو پتہ چل گیا کہ بھئی شوہر کا موڈ رومانوی ہو گیا تھا اور بیچاری بیوی کی کمبختی آ گئی تھی - اقرا کے اتنے کھلے الفاظوں پر اس کی میم نے توبہ توبہ کرتے کانوں کو ہاتھ لگایا تھا انتہا کی کوئی بے شرم لڑکی ہو اقرا تم - اللہ رحم کرے اس انسان پر جس کی قسمت تم سے پھوٹے گی میم نے ہنستے ہوئے کہا جس پر اقرا ڈھیٹ بنتی بے شرموں کی طرح ہستی رہی بس میم آپ کو تو پتہ ہے کہ میرا رشتہ اناں ابا نے بچپن سے کزن کے ساتھ طے کر رکھا ہے اسی کے ساتھ ہی قسمت پھوٹے گی لیکن میرا موڈ ہے کسی اور کے ساتھ اپنی قسمت پھوڑنے کا میرا مطلب ہے کسی کی قسمت اپنے ساتھ پھوڑنے کا مجھے میری دوست کے سر خان پہ کرش ہے لیکن جانتی ہوں وہ ملنے والا تو ہے نہیں تو بس میں ان پہ کرش ہی کر سکتی ہوں - اقرا نے انکھ مارتے ہوئے انہیں کہا جس پر میم نے پاس پڑی بک اٹھا کر اس کے کندھے پر ماری تھی باز ا جاؤ تم اپنی حرکتوں سے میں تمہیں بتا رہی ہوں - میم نے اسے وارن کرتے ہوئے کہا جس پر اس نے ناک سے مکھی اڑائی تھی - مطلب صاف تھا وہ کبھی نہیں سدھرنے والی تھی بعض تو میں نہیں آنے والی لیکن ہاں آج رات جا کر میں اپنے ناول ریڈر کو یہ ضرور بتاؤں گی پوسٹ کر کے کہ میری میم نے آج مجھے تھپڑ مارا تھا پوچھیں گے وہ آپ سے خود ہی - اقرا نے جیسے میم کو دھمکی دی تھی ہاں ہاں جاؤ جا کر لگا دینا پوسٹ میں کوئی ڈرتی نہیں ہوں تمہارے ریڈرز سے بھولو مت میں تمہاری میم ہوں - میم نے بھی اس سے اڑے ہاتھوں لیا تھا جس پر وہ کھلکھلا کر ہنسی تھی