ڈاکٹر اس کے بازو کی پٹی کر رہے تھے جبکہ دیا فکرمندی سے اسے دیکھ رہی تھی - چلیں ؟؟ پٹی مکمل ہوتے ہی وہ کھڑا ہوتا بولا - جس پر دیا بھی سر ہلاتی خاموشی سے کمرے سے باہر نکلی تھی گاڑی کے پاس جاتے ہی خان ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنے لگا مگر دیا نے اسے روک دیا تھا - میں کر لوں گی ڈرائیو تم ساتھ والی سیٹ پر بیٹھو - تمہارا زخم کچا اور تازہ ہے - تمہیں پین ہو گی دیا اس سے کہتی خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال چکی تھی جبکہ خان تو حیرت سے اسے دیکھتا رہ گیا تھا کیونکہ آتے ہوئے بھی دیا نے ہی ڈرائیو کی تھی - اس کا تو یہ فکر کرنے والا انداز ہی اور تھا گھر پہنچتے ہی دیا خود گاڑی سے نکلی اور ڈرائیور کو بلایا تھا - ڈرائیور خان کو اس کے گھر چھوڑ کر آو - اور خان تم دو تین دن نہ آنا بلکہ ریسٹ کرنا - دیا نے پہلے ڈرائیور سے کہتے آخر میں گاڑی کے آدھ کھلے پر میم آپ کی سيکپوڑٹی کا مسلہ ہے تو میں چھٹی نہیں کر سکتا - خان نے انکار کرنا چاہا - ڈونٹ وری میری سيکپورٹی کی ٹینشن نہ لو تم - میں ان تین دن گھر سے نکلوں گی ہی نہیں - دیا نے مسکرا کر کہا جبکہ خان کو تو وہ آج حیران پر حیران کر رہی تھی کہاں وہ مغرور لڑکی کہاں اس کے سامنے کھڑی فکر کرنے والی لڑکی دونوں میں بہت فرق تھا - اوکے میم - خان نے دو لفظوں میں بات ختم کی تب تک ڈرائیور سیٹ سنبھالتا گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا - اپنا خیال رکھنا گاڑی چلتے ہی دیا نے اسے یاد کروانا ضروری سمجھا تھا جبکہ خان نے کوئی جواب نہیں دیا تھا وہ تو بس دیا کے اس روپ پر حیران تھا ڈرائیور اسے گھر چھوڑ کر خود واپس جا چکا تھا - کون ہے ؟؟ اس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو نور نے اندر سے آواز دیتے پوچھا - میں ہوں نور دروازہ کھولو خان کی آواز پر نور نے فوراً دروازہ کھولا تھا مگر اس کے بازو پر لپٹی پٹی جس پر خون بھی لگا تھا دیکھ اس کی آنکھیں پوری کی پوری کھلی تھیں - بھائی ی..یہ کیا ہوا ا...آپ کو ؟؟ اس نے پریشانی سے اس کے کچھ نہیں ہوا جان بس ہلکے سے گولی چھو کر گزری ہے - خان اسے دوسرے بازو کے ہلکے میں لیتا گھر میں داخل ہوتا بولا - ہلکے سے کہاں ؟؟ دیکھیں تو کتنا زیادہ زخم ہے - وہ ہلکے سے اس کا بازو چھوتی بولی نہیں کچھ ہوا میری جان ابھی اتنی جلدی نہیں میں مرنے والا - تمہاری شادی کرکے تمہیں کسی مضبوط ہاتھوں میں دے کر مروں گا خان کے کہنے پر وہ نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی - پلیز بھائی مجھے پھر سے کسی تکلیف بھری زندگی کی جھلک نہیں دیکھنی - میں آپ کے پاس ہی رہوں گی ہمیشہ - نور نے اس کے سینے پر سر رکھتے لاڈ سے کہا نور جان ضروری تو نہیں ہر بار غلط انسان ملے ؟؟ خان نے اسے سمجھانا چاہا - نہیں کرنی مجھے اب شادی پلیز بھائی - کیا اب میں آپ پر بوجھ بن گئی ہوں ؟؟ جو اس طرح سے کہہ رہے ہیں نور نے اس کے سینے سے سر اٹھاتے ناراضگی سے کہا جس خان نے مسکراتے ہوئے جھک کر اس کے ماتھے پر لب رکھے تھے - نہیں چندہ تم تو میرے گھر کی رونق ہو - بہنیں کب بوجھ ہوتی ہیں ؟؟
تم تو جان ہو میری میں تو بس ویسے ہی کہہ رہا تھا مگر اب نہیں کہتا - تم بس خوش رہو - خان نے اس کے گرد اپنا بازو ہائیل کرتے کہا جس پر وہ مسکرائی تھی - اچھا آپ اندر کمرے میں تو چلو میں نے بھی آپ کو باتوں میں لگا لیا اور آپ کی حالت کی پرواہ بھی نہ کی - چلیں اندر میں آپ کے لیے کچھ کھانے کے لیے لاتی ہوں - وہ اس کو اندر لی جاتی بولی جس پر خان نے مسکرا کر اوکے کہا تھا
***
بڑے سے کمرے جس کو بے حد مہنگی چیزوں اور خوبصورتی سے سجایا گیا تھا میں وہ شیشے کے سامنے کھڑا اپنے کندھوں پر چادر سیٹ کر رہا تھا ساتھ ساتھ وہ شیشے میں اپنا خوبصورت عکس بھی ایک نظر دیکھتا اس کی ذات سنجیدگی کے ساتھ غرور سے بھری تھی - اسے غرور جچتا بھی بہت تھا - آخر وہ پندرہ گاؤں کا سردار تھا - سردار زوریز خان آفریدی ایک سنگ دل انسان - اسے اگر محبت کسی سے تھی تو صرف اپنی بہنوں سے تھی اور ان کی محبت میں وہ کچھ بھی کر سکتا تھا - اسی محبت میں تو اس نے سنگ دلی کی حد کرتے ایک نازک اور معصوم لڑکی کو توڑ کر رکھ دیا تھا - اور اس بات کا اسے کوئی پچھتاوا بھی نہیں تھا اس کی جان غزیز بہن مری تھی اس لڑکی کے بھائی کی وجہ سے - وہ کیسے بخشتا پھر اسے - اس کے بھائی کا بدلہ اس نے اس سے لیا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اگر بہن کو درد دیا تو تکلیف بھائی کو ہو گی اس نے بدلہ تو لے لیا تھا مگر دل پرسکون ابھی بھی نہیں تھا - ہوتا بھی کیسے ؟؟ ایک معصوم اور مظلوم کی خاموش آہیں اس کا سکون چھین چکی تھیں - مگر وہ اس بات کو مانتا کب تھا وہ چادر سیٹ کرتا پلٹا تو اقرا اس کے کمرے میں داخل ہوئی تھی - لالا آپ کہاں جا رہے ہو ؟؟ اقرا نے زوریز کو تیار دیکھ پوچھا - ساتھ والے گاؤں جا رہا ہوں کوئی فیصلہ کرنا ہے - زوریز نے مسکراتے ہوئے ایک تو آپ کے یہ گاؤں اور فیصلے مجھے لے کر بیٹھ گئے ہیں - آپ ایسا کرو اپنے پندرہ گاؤں میں سے پانچ گاؤں کی سردار مجھے بنا دو - اقرا نے اس کے کندھے پر اپنا سر رکھتے کہا جس پر وہ ہسا تھا اچھا جی ایسا کرنے سے کیا ہو گا ؟؟ زوریز نے حیرت سے پوچھا - اس سے یہ ہو گا کہ آپ کے کندھوں سے پانچ گاؤں کا بوجھ کم ہو گا - اور میری بھی واہ واہ ہوگی کہ اقرا گل سرا دار زوریز خان افریدی کی بہن بھی پانچ گاؤں کی سردار ہے اقرا کے گردن اکڑ کر کہنے پر زوریز کو وہ بے حد پیاری لگی تھی - اور وہ بے ساختہ آگے ہوتا اس کے ماتھے پر بوسہ دے گیا تھا - پانچ کیا میری جان تم سارے گاؤں لے لو - تم پر تو بھائی کی جان بھی قربان یہ سرداری اور گاؤں کیا چیز ہے زوریز نے اسے اپنے سینے سے لگاتے کہا جس پر وہ خوش ہوتی اس کے گرد کس کر بازو ہائیل کر گئی تھی آپ نے کہہ دیا تو مطلب مجھے مل گئی سرداری - اور ویسے بھی مجھے سرداری چاہیے بھی نہیں کیونکہ میں تو ملکہ ہوں وہ بھی اپنے بھائی کے دل اور زندگی کی سارے گاؤں ویسے ہی میرے قبضے میں سمجھو کیونکہ میں ان سب گاؤں والوں کے سردار زوریز خان کی شہزادی جو ہوں - اقرا نے لاڈ سے کہا جبکہ زوریز اس کے الفاظ پر قربان ہوتا اس کے سر پر بوسہ اچھا اب آپ جاو اور میرا میسمیسج کر دینا مجھے ایمان سے بہت ضروری بات کرنی ہے - وہ زوریز سے دور ہوتی بولی جس پر زوریز نے آنکھیں چھوٹی کیے اسے دیکھا تھا - کیا ضروری بات کرنی ہے ایمان سے ؟؟
زوریز کے ہوچھنے ہر اس نے دانت نکالے تھے - کچھ خاص نہیں بس اپنے کرش کی خیر خیریت معلوم کرنی ہے - اقرا کے جواب پر زوریز نے اسے گھورا تھا - بعض آ جاو اقرا تم میں نے پہلے بھی کہا ہے تم سے کہ اگر چچا چچی یاں فیاض لوگوں نے سن لی نہ تمہاری فالتو باتیں تو بلا وجہ تماشہ لگ جائے گا زوریز نے اسے پیار سے سمجھایا جس پر اس نے ناک سے مکھی اڑائی تھی - ایک نام لینا بھول گئے آپ چچی کی بیٹی اور آپ کی منگیتر جو مجھے اپنے بھائی فیاض کی طرح زہر لگتی ہے دا ون اینڈ اونلی فرح خان افریدی جسے ویسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑا بنا کر لڑائی ڈلوانے کا بہت شوق ہے - اور رہی بات کہ سن لے گا کوئی تو مجھے فرق نہیں پڑتا نہ ہی ڈر ہے مجھے ان کا کیونکہ میں جانتی ہوں اگر کسی نے میرے کردار پر بات کی تو میرا بھائی اس انسان کو چیڑ کر رکھ دے گا مگر اپنی بہن کے کردار پر بات برداشت نہیں کرے گا - اقرا کے اتنے مان بھرے لہجے میں کہنے پر زوریز کا سینا اور چوڑا ہوا تھا میں قربان اپنی لاڈو کے - اچھا چلو میں چلتا ہوں اپنا خیال رکھنا رات تک اجاوں گا میں - زوریز اس کے سر پر پیار کرتا بولا جس پر مسکراتے ہوئے اسے حویلی کے دروازے تک چھوڑنے گئی تھی لالا میرا میسمیسج کروا دینا یاد سے مجھے میرے کرش کی خیر خبر لینی ہے - زوریز اپنی گاڑی کے پاس پہنچا تو گارڈ بھی فوراً اپنی جیپ میں بیٹھے تھے جبکہ اس سے پہلے کہ زوریز اپنی گاڑی میں بیٹھتا اقرا نے بلند اواز میں اسے کہا جس پر اس نے اقرا کو پیار بھری گھوری سے نوازا تھا مگر آگے سے اقرا نے دانت نکالے تھے اور اس کے یوں بے شرموں کی طرح دانت نکالنے پر زوریز بھی ہس دیا تھا