Chapter 2: لالا مجھے بازار جانا ہے پلیز لے

لالا مجھے بازار جانا ہے پلیز لے چلو - وہ اپنے بھائی کے کمرے میں آتی لاڈ سے اس کے گلے میں باہیں ڈالٹی بولی جبکہ اس کے لاڈ کرنے پر وہ ہس دیا تھا - ہنسے ہوئے اس کی گرین آنکھوں میں چمک آئی تھی اس کے چہرے پر مسکراہٹ کی وجہ ہی اس کی بہن تھی - اس دنیا میں اس کا واحد خونی رشتہ - چچا لوگ بھی تھے مگر بہن بھائی الگ ہی مقام رکھتے ہیں - کیا لینا ہے میری لاڈو نے - اس نے پیار سے اس کے بال بگارتے کہا بس ایسے ہی مجھے کچھ ناولز کی بکس لینی ہیں - اور مجھے انکار نہیں کرنا کیونکہ مجھے پہلے ہی ایک مسلہ پیش ہے - اقرا نے منہ بگاڑتے کہا جس پر اس کے لالا نے مسکراہٹ چھپائی تھی - اب کیا ہو گیا میری لاڈو کو ؟؟

اس نے اقرا کو اپنے ساتھ صوفے پر بیٹھاٹے پوچھا - مجھے نہ کرش ہو گیا ہے - اقرا نے رازداری سے بتایا - جبکہ اس کی بات پر وہ قہقہہ لگا کر ہسا تھا - اللہ اللہ اب کس نئے ناول کے ہیرو پر کرش ہوا ہے ہماری رائیٹر کو ؟؟

اپنے لالا کے یوں پوچھنے پر اس نے منہ پھلائے اسے دیکھا تھا - ناول کے ہیرو پر نہیں ہوا کرش بلکہ جیتے جاگتے انسان پر ہوا ہے - اقرا کی بات پر وہ رکا تھا - کون ہے ؟؟ اس نے سنجیدگی سے پوچھا - میں نے اسے دیکھا نہیں ہے اقرا نے کہتے دانت نکالے تھے جبکہ اس کی بات پر وہ اسے دیکھ کر رہ گیا تھا - دیکھا نہیں تو کرش کیسے سیيلی ہوا ؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا - او ہو لالہ اس کی پری پر کرش ہوا ہے مجھے میری دوست ایمان کے میٹھ کے سر پر کرش ہوا ہے میرا - پتا ہے وہ پٹھان بھی ہیں ، کھڑوس بھی ہیں ، ناول بھی پڑھتے ہیں اور تو اور شاعری بھی کرتے ہیں - آپ کی بہن سے خوب جمے گی اس کی اقرا کی باتوں پر وہ اپنا سر تھام کر رہ گیا تھا - ارے ارے سر مت تھامو بس مذاق تھا - اقرا نے فوراً کہا جانتا ہوں لاڈو کہ یہ مذاق ہے مگر کبھی کبھی انسان مذاق مذاق میں بہت آگے بڑھ جاتا ہے تو اپنا کرش نامہ بند کرو - تم جانتی ہو نہ کہ تمہاری نسبت فیاض سے تہہ ہے - لالا کی بات نے اس کے منہ کے زاویے بگارے تھے - بس بس ٹھیک ہے مگر سچ بتاوں زہر سے بھی برا لگتا ہے مجھے فیاض سچی بھائی مجھے کزن میرج نہیں کرنی - وہ پہلے عجیب سے منہ بنا کر کہتی آخر میں منت بھرے لہجے میں بولی - کیا کروں گڑیا تمہاری نسبت اماں ابا نے تہہ کی تھی مگر جس دن مجھے فیاض میں کوئی برائی نظر آئی تو میں خود تمہارا رشتہ اس سے ختم کر دوں گا– اس نے محبت سے اس کا چہرہ تھپتھپاتے کہا جس پر وہ مسکرائی تھی - میرے کرش کو یاد رکھنا پھر - اقرا کے پھر کرش پر آنے پر اس نے پیار بھری گھوری سے اسے نوازہ تھا جس پر وہ کھلکھلا کر ی تھی اچھا جاو عبایا پہن کر آو میں لے چلتا ہوں بازار تمہیں - اس نے مسکراتے ہوئے اس کے سر پر ہلکی سی چپٹ لگاتے کہا جس پر وہ فوراً کمرے سے خوشی خوشی نکلی تھی اور اس کے چہرے پر واپس سنجیدگی چھائی تھی جو اس کی ذات کا حصہ تھی

***

یہ میم اگر آپ برا نا مانیں تو میں اپنی سسٹر کو یونی سے پک کر لوں ؟؟ ں پاس ہے یونی اس کی - آج اسے جلدی آف ہونا تھا خان کی بات پر فون یوز کرتی دیا نے فون سے اپنی گرے نظریں ہٹاتے فرنٹ مرر سے اسے دیکھا تھا ہمم کر لو پک مگر جلدی اسے گھر ڈراپ کرنا کیونکہ مجھے پھر ریسٹورینٹ بھی جانا ہے میری فرینڈز انتظار کر رہی ہیں دیا کے جواب پر وہ خاموشی سے سر ہلاتا گاڑی یونی کے رستے پر ڈال چکا تھا - یونی کے باہر پہنچتے ہی اسے اپنی بہن گیٹ کے پاس کھڑی نظر آئی شاید وہ اس کا انتظار کر رہی تھی - گاڑی سے نکلتے وہ اس کے قریب گیا تھا اور اس کا یونی بیگ پکرتے اسے بازو کے ہلکے میں لیتا گاڑی تک آیا تھا - دیا حیرت سے اس کی ساری کاروائی دیکھ رہی تھی دنیا جہان کی بیزاریت چہرے پر سجائے رکھنے والا انسان کیسے اس وقت اپنی بہن کے لیے چہرے پر نرمی اور مسکراہٹ سجائے ہوئے تھا - وہ بڑے غور سے اسے دیکھ رہی تھی جو مسکراتے ہوئے اپنی بہن سے کچھ کہہ رہا تھا جبکہ اس کے دلکش چہرے پر مسکراہٹ بہت جچ رہی تھی اس بات کا اقرار دیا کے دل نے کیا تھا اپنی سوچ پر غور کرتے وہ ہربڑا کر سیدھی ہوئی تھی تب تک خان اپنی بہن کے ساتھ گاڑی کے قریب پہنچ چکا تھا - فرنٹ سیٹ کا ڈور کھولتے اس نے اپنی بہن کو بٹھایا تھا اور خود پلٹ کر ڈرائیونگ سیٹ پر آیا تھا نور یہ میری میم ہیں - خان کے کہنے پر نور نے پلٹ کر دیا کو دیکھا اور بڑی سے مسکراہٹ چہرے پر سجائی تھی - اسلام علیکم میم ! کیسی ہیں آپ ؟؟ نور کے خود کو میم کہنے پر اس نے پہلے خان کو دیکھا تھا جبکہ بعد میں نور کو واسلام ! میں ٹھیک ہوں مگر تم مجھے میم مت بلاو کیونکہ میم میں تمہارے بھائی کی ہوں تمہاری نہیں - تم مجھے نادیہ یاں دیا کہہ سکتی ہو دیا کے الفاظ پر ان دونوں بہن بھائی کو حیرت ہوئی تھی خاص کر نور کو کیونکہ اس کے بھائی کے مطابق تو اس کی میم بہت بہت نخریلی ، نک چڑی اور مغروری تھی مگر نور کو تو ایسا کچھ نہیں لگا تھا اوکے پھر میں آپ کو دیا ہی کہہ لوں گی - نور کی بات پر وہ مسکرائی تھی مگر تبھی اس کی نظر نور کی دائیں کلائی پر گئی تھی جہاں کچھ نشان تھا جیسے کٹا ہو اور اس پر ٹانکے لگائے ہوں - یہ تمہاری کلائی پر کیا ہوا ہے وہ جو مسکرا رہی تھی دیا کے سوال پر اس کی مسکراہٹ سمٹی تھی اور چہرہ کا رنگ اڑا تھا جبکہ خان نے بھی ضبط سے سبب رنگ پر پکر مضبوط کی تھی - ک...کچھ نہیں بس چوٹ لگی تھی نور نے اٹکتے ہوئے جواب دیا جبکہ دیا نے اچھے سے غور کیا تھا کہ بات کرتے اس کے چہرے پر قرب پھیلا تھا اور پورا جسم کانپنے لگ گیا تھا نور کی حالت دیکھ وہ کچھ نہ بولی تھی جبکہ خان کا نور کی گود میں پڑے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر اسے کول ڈاون کرنا اس کی نظر سے چھپا نہیں تھا اگلے پانچ منٹ تک وہ نور کو گھر ڈراپ کر چکا تھا جبکہ دیا حیرت سے اس چھوٹی سی گلی کو دیکھ رہی تھی جس کی نکر پر گاڑی کھڑی کرتے خان نے نور کو اتارا تھا اور پھر گلی کے ایک چھوٹے سے گھر میں جب تک نور داخل نہ ہو گئی اس نے گاڑی آگے نہیں بڑھائی تھی نور کے جاتے ہی خان نے گاڑی سٹارٹ کرتے آگے بڑھائی تھی اب گاڑی کا رخ ریسٹورینٹ کی جانب تھا

***دیا اور اس کی فرینڈز ریسٹورینٹ میں بیٹھیں انجوائے کر رہی تھیں جبکہ خان دو ٹیبل چھوڑ کر بیٹھا تھا یار نادیہ تیرا گارڈ کتنا ہینڈسم ہے - دیکھ کر آہیں نکلتی ہیں - افف یار اگر یہ امیر ہوتا نہ تو میں نے تو اس کو سیٹ کر لینا ہے اپنی دوست کی بات پر دیا نے چہرہ موڑتے اسے دیکھا جو حسب ِمعمول چہرے پر سنجیدگی تاری کیے بیٹھا ارد گرد سے بیگانہ کافی پینے میں مصروف تھا مگر وہ اچھے سے جانتی تھی کہ یہ سب دیکھا وے کی لاتعلقی تھی ورنہ اس کا سارا دیہان اسی کی طرف تھا تو اب کر لو سیٹ پھر کیا ہوا اگر وہ غریب ہے تو - دیا نے اپنی دوست کو دیکھتے کہا - نہ یار مجھے غریب سے شادی نہیں کرنی پھر چاہے وہ جتنا مرضی ہینڈسم ہو شوہر امیر ہونا چاہیے پھر چاہے کالا یا بڈھا ہو - اپنی دوست کے جواب پر دیا کو اس کی سوچ پر حیرت ہوئی تھی - افسوس ہے تمہاری سوچ پر میں اتنا جانتی ہوں کہ محبت نہ تو امیری غریبی دیکھتی ہے نہ ہے کالا گورا - محبت میں کئیر ، عزت اور تحفظ دیکھا جاتا ہے - دیا کے کہنے پر اس کی دونوں دوست یں ی تھیں - ہاہا دیا اگر ایسی بات ہے تو تمہیں اس سے محبت کیوں نہیں ہے ؟؟

وہ پیارا بھی ہے ، تمہاری عزت بھی کرتا ہے ، تمہاری کئیر بھی کرتا ہے اور تمہارے تحفظ کے لیے ہر وقت تمہارے ساتھ ہوتا ہے - اس کی دوسری دوست نے خان کو دیکھتے اسے کہا جبکہ اس کی باتوں پر وہ بھی پر سوچ انداز میں خان کو دیکھنے لگی وہ اسے دیکھ ہی رہی تھی کہ تبھی اچانک اس کو اٹھ کر اپنی جانب بھاگتے دیکھ دیا کو حیرت ہوئی تھی اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھ پاتی خان اس کے پاس آتا اسے اپنے پیچھے چھپا چکا تھا اور تبھی گولی کی آواز آئی تھی گولی کی آواز سنتے ہی دیا اور اس کی دوستوں کی چیخ نکلی تھی جبکہ دیا تو ڈر کر آنکھیں بند کرتی خان کی پیچھے سے شرٹ کو مٹھیوں میں میچ گئی تھی - ابھی وہ پہلی آواز سے نہ سنبھلی کہ تبھی اپنے بلکل قریب سے پھر سے گولی کی آواز سن وہ پوری کانپ گئی تھی اچانک سے اس طرح گولیوں کی آوازوں پر پورے ریسٹورینٹ میں بھاگ دوڑ اور چیخ و پکار شروع ہو گئی تھی - آر یو اوکے میم ؟؟ خان نے پلٹ کر دیا کو کندھوں سے تھام تے پوچھا جبکہ خان کی آواز پر اس نے اپنی آنکھیں کھولی تھیں آنکھیں کھولتے ہی اس کی نظر خان کے بازو پر گئی جہاں سے خون بہہ رہا تھا - خ..خا.ن تم...ہارے بازو س..سے خ..خو..خون نکل ر..رہ..رہا ہے - دیا نے اس کے بازو سے نکلتے خون کو خوف سے دیکھتے کہا جبکہ اس کی دوستوں کی حالت بھی اس کی طرح ہی تھی - کچھ نہیں بس معمولی چوٹ ہے خیر ہے آپ بتائیں آپ کو تو نہیں لگی کہیں - خان بے لاپرواہی سے کہتے بعد میں اس سے فکرمندی سے پوچھا جبکہ دیا تو حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی - کیسا انسان تھا وہ ؟؟ چوٹ اسے خود لگی تھی اور فکر وہ ابھی بھی اس کی کر رہا تھا م..میں ٹھیک ہوں - مگر گولی کس نے چلائی تھی ؟؟ دیا نے اسے بے فکر کرتے بعد میں پوچھا جس پر خان نے ریسٹورینٹ کے ایک کورنر کی جانب دیکھا تھا جہاں پر ایک آدمی کی لاش پڑی تھی جس کے دل پر گولی لگی تھی جو یقینً خان نے ہی ماری تھی آپ کے بابا کے دشمنوں میں سے کوئی تھا مگر اب اس دنیا سے کوچ کر چکا ہے - آپ ٹینشن نہ لیں چلیں آپ کو گھر چھوڑ آوں - خان اپنے زخمی بازو کو دباتے بولا جبکہ دیا کو تو اس کی فکر لگی تھی گ..گھر بعد میں پہلے ہوسپٹل چلو اور یہ میرا آڈر ہے - دیا جو اسے پہلے نرمی سے بول رہی تھی مگر جب خان کو منع کرنے کے لیے منہ کھولتے دیکھا تو آخر میں لہجا سخت کرتے آڈر دیتی بولی جس پر وہ چپ ہوتا ہاں میں سر ہلاتا اسے چلنے کا اشارہ کر گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.