نادیہ نے اپنے ڈیڈ سے خان کا نمبر لے تو لیا تھا لیکن پچھلے 15 منٹ سے وہ بار بار نمبر ڈائل کرتی اور پھر اسے ریموو کر دیتی - اسے سمجھ نہیں ا رہا تھا وہ کال کرے یا نہ کرے او ہو نادیہ اتنا ڈر کیوں رہی ہو تمہارا گارڈ ہے وہ تم اس کی خیر خیریت معلوم کر سکتی ہو کیونکہ اس نے تمہاری خاطر خود پہ گولی کھائی تھی - اس نے خود کو تسلی دیتے لمبے لمبے سانس کھینچے تھے اور آخر ہمت کرتے نمبر ڈائل کرتے ہی کال ملا لی تین چار بیل بجنے کے بعد دوسری جانب سے فون اٹھایا گیا تھا یس نادیہ میم از ایوری ھيگ اوکے ؟؟
فون پک ہوتے ہی دوسری جانب سے خان نے پوچھا جب کہ خان کے خود کو پہچان لینے پر اسے حیرت ہوئی تھی تمہیں کیسے پتہ کہ یہ میں ہوں اس نے فورا خان سے پوچھا دیکھیے میم میں میں آپ کا گارڈ ہوں اور اس لیے آپ کا نمبر میرے پاس ہونا ضروری ہے میں نے سر سے لیا تھا بلکہ انہوں نے مجھے خود دیا تھا خان نے ساری بات کلیئر کرتے کہا جب کہ اس کے جواب پر نادیہ نے ہمم کہا تھا اور پھر چپ ہو گئی اس نے کال تو کر لی تھی خان کو مگر اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا بات کرے اب وہ اس سے - کوئی کام تھا میم ؟؟ جب کافی دیر نادیہ دوسری جانب سے کچھ نہ بولی تو خان نے خود ہی سوال کیا ہہ..ہاں م..می..میرا مطلب نہیں بس میں نے تمہاری خیر خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کی تھی تمہارا بازو کیسا ہے ؟؟ خان کے اچانک پوچھنے پر ہربڑی میں پہلے اس نے ہاں کہا لیکن پھر جلد ہی خود کو سنبھالتی وہ بات کور کر گئی تھی جی میم بہتر ہے اگر آپ کو کوئی کام ہے کہیں جانا ہے تو کہیں میں ا جاتا ہوں خان کے کہنے پر وہ جو بیڈ پر بیٹھی تھی ایک دم سے کھڑی ہوئی تھی نہیں نہیں تمہیں آنے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں آرام کی ضرورت ہے تم گھر رہو میں نے بس ویسے ہی تمہارا حال چال پوچھنا تھا - اچھا میں نے پوچھ لیا ہے ختم ارا حال اللہ حافظ وہ جلدی جلدی میں بولتی فون کٹ کر گئی تھی جبکہ خان اس کی جلد بازی پر حیران ہوا تھا - حیران تو وہ خود بھی تھی اپنے آپ پر - کیونکہ وہ لڑکی وہ تھی جو کسی کو بھی اپنے سامنے منٹوں میں لاجواب کر دیتی تھی–
اور اب اس کے ساتھ ایسا پہلی بار ہو رہا تھا کہ کسی سے بات کرتے ہوئے اس کی زبان اس کے الفاظ اس کا ساتھ نہیں دے رہے تھے ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ وہ خود کسی کے سامنے لاجواب ہوئی تھی - اف نادیہ تم نے پاگل ہو جانا ہے وہ اپنے موبائل کو اپنے ماتھے پر مارتے ہوئے خود سے بولی مگر پھر ایک نظر خود پر ڈالتے تیار ہونے کا سوچتے وہ واش روم میں گھس گئی تھی
***
وہ صبح سے ڈیرے پر ہی تھا وہاں پر اسے بہت سے کام تھے اس لیے رات کا وقت ہونے والا تھا مگر وہ ابھی تک ڈیرے پر ہی موجود تھا سارے کاموں سے فارغ ہوتے گھر جانے کا ارادہ کرتے وہ باہر کھڑی اپنی جیب کی جانب چل پڑا کہ تبھی اس کی اچانک نظر غروب ہوتے سورج پر گئی تھی اور اس کے کانوں میں اس نیلی آنکھوں والی شہزادی کے الفاظ گونجے تھے آپ کو پتہ ہے خان میں جب بھی ڈھلتا سورج دیکھتی ہوں تو اپنے اللہ سے ایک ہی دعا کرتی ہو کہ جیسے یہ سورج ہر شام کو غروب ہوتا ہے ایسی کوئی بھی شام میری اور آپ کی محبت کی نہ آئے اس ڈھلتے سورج کو دیکھ کر نہ جانے کیوں میرا دل نہ خوشگوار انداز میں دھڑکتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے ابھی یہ سورج جس طرح سے گم ہو رہا ہے ویسے ہی ایک دن آپ کی محبت بھی میرے لیے گم نہ ہو جائے کہیں میری زندگی کی خوشیوں کی روشنی کو غموں کی رات کا اندھیرا نہ نکل جائے میں - جتنا مرضی اس ڈر کو خود سے دور کرنے کی کوشش کروں اپنے دل سے نوچنے کی کوشش کروں مگر یہ ڈر میرے اندر سے جاتا ہی نہیں خان پلیز آپ میرے ڈر کو کبھی سچ مت ہونے دیجیے گا - اپنی محبت کا سورج کبھی بھی میرے لیے غروب مت ہونے دیجئے گا - وہ نیلی آنکھوں والی شہزادی جھیل کنارے اس کے سامنے کھڑی ڈوبتے سورج کو دیکھ کر اسے اپنا ڈر سنا رہی تھی وہ نہیں جانتی تھی کہ جسے وہ اپنا ڈر بتا رہی ہے اسی ستم گر نے تو اس کے ڈر کو سچ کرنا تھا - سردار چلیں گارڈز کی گاڑی تیار ہے - وہ اپنی سوچوں میں گم تھا کہ تبھی اس کے پاس آ کر اس کا خاص آدمی بولا جس سے وہ ماضی کی یادوں سے واپس آیا تھا - ہاں چلو پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے - وہ جلدی سے کہتا اپنے قدم آگے بڑھا چکا تھا بالکل ویسے ہی جیسے اس پری وش کو اپنی محبت کے جال میں جکڑ کر اس کو تڑپنے اور چیخنے چلانے کے لیے چھوڑ کر خود آگے بڑھ گیا تھا اور کبھی پیچھے پلٹ کر بھی نہ دیکھا وہ زندہ بھی ہے یا اس کی بے وفائی کا درد نہ سہتے ہوئے موت کو گلے لگا گئی
***
تین دن کی بجائے دو دن ہی ریسٹ کرنے کے بعد تیسرے دن خان ڈیوٹی پر واپس موجود تھا- جبکہ اسے دیکھ نادیہ جو دو دن سے اداس اداس تھی ایک دم سے کھل اٹھی تھی وہ جی جان لگا کر آج تیار ہوئی تھی ویسے تو وہ روز ہی اچھے سے تیار ہوتی تھی لیکن آج وہ پورے دل سے تیار ہو کر اپنا بیگ اور موبائل اٹھاتے باہر نکلی تھی وہ باہر پہنچی تو خان گاڑی کے پاس ہی کھڑا تھا - کیسی لگ رہی ہوں میں ؟؟
اس نے اس کے سامنے جا کر گول گول گھومتے ہوئے کہا جبکہ خان اس کے سوال اور انداز پر حیران ہوا تھا اور حیرت سے اسے دیکھنے لگا جس نے پنک کلر کا ٹائٹس کے ساتھ گھٹنوں سے بھی اوپر اتی سفید فراک پہنی تھی جس پر چھوٹے چھوٹے پنک کلر کے پھول بنے ہوئے تھے بالوں کو آج بنا کرل ڈالے سٹریٹ ہی کھلا چھوڑا ہوا تھا حسب معمول ہونٹوں پر ڈارک شیڈ کی لپسيک کی بجائے آج لائٹ پنک کلر کی لپسيک سجی ہوئی تھی جبکہ اپنی گرے چمکتی آنکھوں سے وہ اسے دیکھتی خود پر اس کے تبصرے کا انتظار کر رہی تھی - جیسی آپ روز لگتی ہیں میم - خان نے بنا اس کی تعریف کیے کہا اور واپس نظریں نیچے کر لی تھیں کیا مطلب جیسی روز لگتی ہوں آج میں سپیشل تیار ہوئی ہوں - کیا تمہیں تھوڑی سی بھی چینج نہیں لگ رہی ہوں میں ؟؟ نادیہ جو اس کے اچھے سے کم کا انتظار کر رہی تھی مگر اس کی بات پر اس کا منہ حیرت سے کھل گیا تھا اور وہ ناراضگی بھرے لہجے میں اس سے بولی جبکہ خان اس کی بات پر کچھ نہ بولا تھا اور ویسے ہی نظریں نیچی کیے زمین کو تکتا رہا زمین جو کیا دیکھ رہے ہو میری طرف دیکھو - میں نے تم سے پوچھا ہے کہ میں کیسی لگ رہی ہوں ؟؟
نادیہ اس کے خود کو نہ دیکھنے پر غصے میں اتی ہوئی بولی جب کہ خان نے ایک نظر اسے دیکھتے گاڑی کا بیک ڈور کھولا تھا میرے خیال سے میم اب ہمیں چلنا چاہیے - خان کے پھر سے خود کو اگنور کرنے پر اسے غصہ تو بہت آیا لیکن اپنے غصے کو کنٹرول کرتے ہو پیر پٹکتی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئی تھی جبکہ خان نے دروازہ بند کرتے خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی تھی - خان کا سارا دھیان ڈرائیونگ پر تھا جب کہ نادیہ کا سارا دھیان خان پر تھا دیا میری جان تمہارا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے ؟؟ تمہاری شادی کی عمر ہو گئی ہے اور میں بھی اپنا فرض نبھانا چاہتا ہوں تمہیں اگر کوئی پسند ہے تو بتا دو - ویسے مجھے پتا ہے کہ تم میری مرضی سے تو شادی نہیں کرو گی بلکہ اپنی پسند سے کرو گی - تو بتاو پسند ہے کوئی ؟؟ دیا اس وقت انور ملک کے پاس بیٹھی ہوئی تھی کہ تبھی انہوں نے اس کی شادی کا موضوع چھیڑتے اس سے پوچھا تھا ڈیڈ اگر مجھے کسی غریب لڑکے سے محبت ہو گئی تو ؟؟ اگر مجھے کوئی غریب لڑکا پسند اگیا تو کیا تب بھی آپ میری مرضی سے میری شادی اس سے کروائیں گے ؟؟ دیا کے سوال پر اس کے ڈیڈ نے اسے حیرت سے دیکھا مگر پھر مسکرا دیے بالکل میری جان شادی تم نے کرنی ہے تو مرضی بھی تمہاری ہی ہوگی اور ویسے بھی محبت کہاں دیکھتی ہے امیری اور غریبی - میں ان لوگوں میں سے نہیں جو اپنی اولاد کو زبردستی کے رشتے میں باندھنا چاہیں گے یہ سب کچھ تمہارا ہی تو ہے تو مجھے یہ فکر نہیں ہوگی کہ اگر تمہاری شادی کسی غریب سے ہوئی تو میری بیٹی کے لائف سٹائل میں کوئی فرق آئے گا - ہاں لیکن میرا اتنا کام ضرور ہوگا کہ جسے تم پسند کرتی ہو اس لڑکے کی ساری ہسٹری نکالوں تاکہ پتہ چل سکے وہ لڑکا سچ میں تم میں انٹرسٹڈ ہے یا تمہاری دولت میں دیا جو یہ سوچے بیٹھی تھی کہ دوسرے والدین کی طرح اس کے ڈیڈ بھی اس کی اس بات پر غصہ کریں گے چیخیں گے چلائیں گے لیکن انور ملک کے جواب پر اسے حیرت ہوئی تھی - کیا سچ میں آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ؟؟
اس نے پھر سے کنفرم کرنا چاہا - کہا نا بیٹا مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا - انور ملک نے اسے اپنے سینے سے لگاتے کہا جس پر وہ مسکرائی تھی - تو بتاؤ پھر کون ہے وہ لڑکا جسے تم پسند کرتی ہو ؟؟ انور ملک کے پوچھنے پر دیا ان سے دور ہو کر بیٹھی تھی وقت آنے پہ بتا دوں گی آپ کو ڈیڈ پر ابھی نہیں بتا سکتی - دیا کے جواب پر اس کے ڈیڈ نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا - چلو جیسے تمہاری مرضی - انہوں نے مسکرا کر کہا جس پر دیا بھی مسکرا دی تھی