Chapter 30: اس لڑکے کے شعر پڑھتے ہی ساری

اس لڑکے کے شعر پڑھتے ہی ساری کلاس اقرا کو دیکھنے لگی کیونکہ کلاس کی وہ ہی واحد لڑکی تھی جو حجاب اور نقاب کرتی تھی - کچھ رہی سہی کسر اس لڑکے نے باقاعدہ اسے دیکھ کر ختم کر دی تھی سپ اقرا تو حیران اور پریشان تھی اس چوئبسن میں کیونکہ بہرام کا غصے سے مٹھیاں بند کرتے خود پر کنٹرول کرنا وہ اچھے سے دیکھ رہی تھی جبکہ کلاس کی عجیب نظریں اور باتیں اس کو الگ پریشان کر رہی تھیں اووو تو شیروز تم اقرا کو پرپوز کر رہے ہو ؟؟ کلاس کی اسی لڑکی نے پوچھا جو اس دن بہرام کے بارے میں باتیں کر رہی تھی - اس لڑکی کے پوچھنے پر شیروز نے ہاں میں سر ہلاتے اقرا کو مسکرا کر دیکھا جس پر کلاس نے ہوٹنگ کی تھی - دیکھیں بھائی مجھے نہ تو آپ میں انٹرسٹ ہے نہ آپ کے پرپوزل میں میں یہاں پڑھنے اتی ہوں یوں رشتے بنانے یا لڑکوں کو لبھانے کے لیے نہیں - میں نہیں جانتی کہ کیسے آپ میری طرف اٹریکٹ ہوئے مگر معاف کریے گا مجھے یہاں عزت سے پڑھنا ہے تو آپ بھی یہ خناس اپنے دماغ سے نکال دیں - اس سے پہلے بہرام غصے سے کچھ بولتا اقرا فوراً کھڑی ہوتی دو ٹوک انداز میں بولی مگر میں...... ! بس سٹاپ اٹ ! میں نے کلاس کو اس سب کاموں کے لیے فری لیکچر نہیں دیا تھا ساری کلاس چپ کرکے بیٹھے اور اپنا لیکچر نکالیں - بہرام کے شیروز کی بات بیچ میں ہی کاٹتے غصے سے کہنے پر سب سیدھے ہوکر بیٹھے تھے اور اپنے فولڈر اور نوٹس نکال چکے تھے - اقرا کو تو فکر ہو رہی تھی کہ اب واپسی پر اس کی ضرور کلاس لگنی تھی ################################## بالاج کو اس ادمی کا میسج ملا تو وہ فوراً اس جگہ پہنچا جہاں اسنے بلایا تھا اسے - مگر جب وہ اس جگہ پہنچا تو اسے حیرت ہوئی کیونکہ وہ کوئی ہاسپٹل تھا - کیسے ہیں بالاج خان ؟؟ وہ یہاں وہاں دیکھتا اس شخص کو ڈھونڈ دہا تھا جس نے اسے بلایا تھا کہ تبھی اسی کی عمر کا ایک لڑکا اس کے پاس آتا بولا اس کی آواز سے بالاج پہچان گیا تھا کہ وہ وہی شخص تھا جس نے اسے کال کی تھی - آپ وہی ہیں ؟؟

بالاج نے پوچھا جس پر اس لڑکے نے سر ہلایا - ہمم میں ہی ہوں وہ جس نے آپ کو بلایا - آئیے میرے ساتھ - وہ آدمی کہتا اسے اپنے پیچھے آنا کا کہتے خود ہاسپٹل کے اندد چلا گیا جبکہ بالاج بھی حیرانگی سے اس کے پیچھے ہی تھا وہ آدمی اسے ایک روم میں لے گیا تھا جہاں ایک لڑکی مشینوں کے درمیان جکری آنکھیں موندے لیٹی تھی - یہاں کیوں لائے ہو مجھے ؟؟ تم کوئی ثبوت اور انفورمیشن دینے والے تھے قاتل کے بارے میں ؟؟ بالاج نے اس سے نا سمجھی سے پوچھا - ہاں بلکل اسی لیے تو یہاں لایا تمہیں - میرا نام عدنان ہے اور یہ لڑکی جو مشینوں میں جکڑی کومہ میں ہے یہ میری بہن ہے فروہ - جانتے ہو بالاج یہ اس حالت میں کیوں ہے ؟؟

عدنان نے اپنا تعارف کرواتے پوچھا جس پر بالاج نے نہ میں سر ہلایا - میری بہن اس حالت میں اس لیے ہے کیونکہ اس کا ....... ریپ ہوا ہے - اور جانتے ہو کرنے والے کون تھے ؟؟ عدنان نے تکلیف سے اسے بتایا جبکہ بالاج کا خود دل کانپ گیا تھا اس کی بات سن جبکہ اس کے پھر سے سوال پوچھنے پر اس نے پھر نہ میں سر ہلایا .فیاض خان آفریدی اور اس کا دوست - عدنان نے نفرت سے ان کا نام لیا جبکہ اس کے منہ سے نکلتے نام سن بالاج نے آنکھیں پھاڑے اسے دیکھا تھا - ہاں بلکل وہی تھا کمینہ انسان اور اس کا دوست -میری آنکھوں کے سامنے انہوں نے میری بہن کو اغواہ کیا - میں بے بس سا کچھ نہ کر پایا کیونکہ انہوں نے میری ٹانگ پر گولی ماری تھی بہت دھونڈا میں نے اپنی بہن کو مگر وہ نہ ملی اور دو تین دن بعد مجھے وہ ادھ مری حالت میں سنسان جگہ پر ملی - تمہیں اسی لیے یہاں بلایا ہے میں نے کیونکہ میں بنانا چاہتا تھا قاتل کون ہے اور تمہیں قاتل سے ملانا چاہتا تھا اور وہ قاتل کوئی اور نہیں میں ہی ہوں اپنی بہن کی حالت دیکھ وعدہ کیا تھا خود سے اور اس سے کہ بدلہ لوں گا - پھر میں میں نے فیاض پر نظر رکھی اور وہاں گاؤں میں موقع ملتے ہی مار دیا - عدنان نے ایسے کہا جیسے اسے بلکل افسوس نہ ہو اپنے کیے کا میں کبھی تمہیں نہ بتاتا مگر جب مجھے پتا چلا کہ میری وجہ سے الزام تمہارے سر آ رہا ہے اور تمہاری بہن ونی میں چلی گئی ہے تو میں نے خود کو گناہ گار مانا کیونکہ میری وجہ سے بے گناہوں کو سزا مل رہی تھی میں تیار ہوں سردار اور پنچائیت کے سامنے اپنا جرم قبول کرنے کے لیے مگر مجھ پر صرف دو احسان کرنا ایک یہ کہ میری بہن کا خیال رکھنا اس کا علامیسج کروانا اور اسے زندگی کی طرف لانے کی کوشش کرنا ایک بھائی کی طرح اور دوسری یہ کہ فیاض کے دوسرے دوست کو پولیس کے حوالے کرنا ثبوت کے ساتھ - ابھی وہ ملک سے باہر ہے شاید سال تک آئے تو تب اس سے بھی بدلہ لینا عدنان نے اس سے عرض کی تھی جبکہ بالاج بس خاموش نظروں سے اس نازک لڑکی کو دیکھ رہا تھا جو خود پر اتنا بڑا ظلم برداشت کیے اب دنیا سے منہ موڑے لیٹی تھی - نہیں تم نہیں جاو گے ! میں ایسا نہیں چاہتا کیونکہ تم بلکل سہی تھے فیاض کا قتل ہی بنتا تھا - اور اپنی بہن کا تم خود خیال رکھنا کیونکہ جو اپنا سگا بھائی خیال رکھے گا ، اسے زندگی کی طرف لائے گا وہ میں نہیں کر سکوں گا - ہم دونوں مل کر فیاض کے دوست کا انتظار کریں گے پاکستان آنے کا تاکہ پھر ہم پنچائیت کے سامنے فیاض کا جرم رکھیں اور ثبوت اس کا دوست ہوگا ..بالاج نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا - تمہاری بہن ؟؟ عدنان نے پریشانی سے کہا - ڈونٹ وری وہ بہت بہادر ہے اور وہ کر لے گی انتظار - ویسے بھی یہ بھی میری بہن ہے اور اسے ابھی تمہاری ضرورت ہے - بالاج اسے کہتا کمرے سے نکل گیا کیونکہ اسے اس لڑکی کے لیے دکھ ہو رہا ہے - اب تو اسے اپنی دو دو بہنوں کے لیے لڑنا تھا لینے کو تو وہ عدنان کو ساتھ لے جاتا مگر پنچائیت فروہ کو بھی بیچ میں گھسیٹتی اور یہی بات اسے منظور نہیں تھی کہ اس کی بہن یوں رسوا ہوتی - اسے پتا تھا چاہے چار سال گزر جاتے زبرش نے انتظار کرنا تھا اس کا کیونکہ اسے یقین تھا اس پر اس لیے وہ یہ کڑوا اور تکلیف دینے والا گھونٹ بھر گیا تھا ابھی صرف ایک سال کی بات تھی اور پھر جیسے ہی فیاض کا دوست پاکستان آتا وہ دبوچ لیتے اسے مشکل تھا یہ انتظار مگر ہر مشکل کے بعد آسانی ہے دیا کی آنکھ کھلی تو اس نے سب سے پہلے کمرے پر نظر ڈالتے اپنے ساتھ والی سائیڈ پر نظر ڈالی مگر وہاں بالاج کو نہ دیکھ اس کے ماتھے پر بل پڑے تھے اس نے کمرے کی دیوار پر لگی گھڑی پر ٹائم دیکھا تو بارہ بج گئے تھے - افف اللہ میں اتنی دیر کیسے سوگئی بالاج بنا ناشتے کیے چلے گئے-؟؟

وہ سر ہاتھوں میں گراتی افسوس سے بولی - چل اٹھ جا دیا اور کام کر گھر کے - وہ اپنے بال باندھتی بیڈ سے اٹھی اور اپنے کمرے کی طرف چل پڑی اس کے دل میں عجیب سی گدگدی ہو رہی تھی یہ سوچ کر کہ رات کو وہ بالاج کے کمرے میں اس کے ساتھ اس کے بیڈ پر سوئی تھی اور بالاج نے اس کی کتنی کئیر کی تھی ################################## بہرام اس میں میرا کیا قصور تھا کہ اس لڑکے نے میرے لیے شعر پڑھا ؟؟ بہرام اقرا کو گھر چھوڑنے جا رہا تھا جبکہ اس سے بات بلکل بھی نہیں کر رہا تھا - جب اقرا نے کافی دیر اس کا خود کو اگنور کرنا محسوس کیا تو بولی میں نے کب کہا کہ تمہارا قصور تھا - مجھے بس اس لڑکے پر غصے ہے اور تم پر زیادہ ہے کیونکہ اگر تم مجھے نہ روکتی تو میں اس کا منہ توڑ دیتا - بہرام نے غصے سے بھرے انداز میں کہا کیونکہ اسے واقع غصہ تھا اقرا پر وہ سچ میں اس لڑکے کو ایک دو لگا دیتا بٹ اقرا نے اسے سر کے اشارے سے منع کر دیا تھا اور خود کھڑی ہوتی تحمل سے بات سنبھال گئی - اچھا نہ سوری میں تو بس تماشہ نہیں چاہتی تھی - اور اگر آپ اس لڑکے کو دو تین لگا بھی دیتے تو سب کو پتا لگ جاتا ہمارے رشتے کا اقرا نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا جبکہ بہرام کچھ نہ بولا تھا - فارم ہاوس پہنچتے ہی حسب عادت وہ واپس جانے لگا مگر اقرا نے روک لیا - اندر آ جائیں آج تو - آج لالا گھر ہی ہیں اقرا نے اسے کہا جبکہ بہرام بنا انکار کیے گاڑی سے نکلا اور اس کے پیچھے ہی فارم ہاوس کے اندر بڑھ گیا اندر آتے ہی اقرا کو زوریز صوفے پر بیٹھا دیکھائی دیا جبکہ زبرش اسے کہیں نظر نہ آئی تھی بینھٹ لالا ! اقرا نے منہ کو رونے والا بناتے زوریز کو پکارا اور بھاگ کر اس کے پاس ی اس کے گلے لگی اور پھر زور زور سے رونے لگی - زوریز تو حیران کے ساتھ پریشان ہوا تھا اس کے رونے پر جبکہ یہی حالت ابھی اندر آئے بہرام کی تھی اقرا میرے بچے کیا ہوا ؟؟ زوریز نے اس کی کمر سہلاتے اس سے پریشانی سے پوچھا - لالا یہ آپ کے دوست بلکل بھی اچھے نہیں ہیں - اقرا نے روتے ہوئے زوریز سے دور ہوتے بہرام کی جانب اشارہ کرتے کہا اس کے یوں خود کی جانب اشارہ کرتے شکایت لگانے پر بہرام شاکڈ ہوا تھا - اس نے زوریز کو دیکھا تو وہ اسے گھور کر دیکھ رہا تھا - بہرام یہ کیا کہہ رہی ہے اقرا ؟؟ زوریز نے اس سے سختی سے پوچھا - میں نے کیا کہا ہے تمہیں ؟؟

بہرام نے پریشانی اور نا سمجھی سے اقرا سے پوچھا - آپ مجھے اگنور کرتے ہو مجھے ڈانٹتے ہو اس لیے مجھے نہیں کرنی اب آپ سے بات - میں ناراض ہو گئی ہوں آپ سے - اقرا نے منہ پھلائے کہا زوریز سمجھ گیا تھا کہ بہرام کا کوئی قصور نہیں بس اقرا بلاوجہ اس سے ناراض ہو رہی ہے - بہرام تو اس چلاکو ماسی کو دیکھ کر رہ گیا تھا جس نے اسے چلاکی سے اندر بلا کر اپنے بھائی کے سامنے اپنا رونا روتے اسے پھسا دیا تھا ٹھیک ہے ناراض رہنا ہے تو رہو میں تمہیں ایک بار ہی منانے اوں گا جب تمہیں اپنے ساتھ لیجانے آوں گا - مہینہ ہی ہے کر لو انتظار پھر تمہیں بتاوں گا اچھے سے - بہرام نے خود کو نارمل کرتے شرارتی انداز میں کہا کیونکہ اسے پتا تھا اپنی بیوی کا کہ وہ بلا وجہ ہی ناراض ہوتی رہتی ہے - کون سا ایک ماہ ؟؟

ایک سال کہیے سر خان جی کیونکہ اب رخصتی ایک سال بعد ہو گی - اقرا نے اترا کر کہا جبکہ بہرام جس نے ابھی صوفے کے سامنے پڑے ٹیبل سے پانی کا گلاس اٹھاتے پانی پیا تھا اقرا کی بات پر اس کے منہ سے پانی سارا فوارے کی صورت میں نکلا تھا - کیا ؟؟ بہرام نے چیخنے کے انداز میں پوچھا بہ زوریز تو مزے سے ان دونوں کی س دیکھ رہا تھا - کیا کا کیا مطلب ؟؟ میں نے کہا اب رخصتی ایک سال بعد ہو گی - اقرا نے پھر سے کہا جبکہ بہرام نے زوریز کو دیکھا تھا - یہ دیکھ لے زوریز تیری بہن الٹے کاموں اور باتوں کی وجہ سے ڈانٹ سنتی ہے مجھ سے - تمہارے تو اچھے بھی مہینے بعد رخصتی کریں گے دیکھتا ہوں میں - بہرام نے جلتے کڑتے انداز میں کہا جبکہ اقرا نے اسے زبان چڑھائی تھی - تم چلو او باہر بہرام مجھے بات ہے کچھ - اقرا کے زبان چڑھانے پر زوریز اسے گھورتا بہرام سے کہتا اس کا ہاتھ پکر باہر لے گیا جبکہ اقرا اٹھ کر زبرش کو ڈھونڈنے لگی ################################## دیا سب کاموں سے فارغ ہوئی تو کچھ سوچتے اپنا سامان بالاج کے کمرے میں سیٹ کرنے لگی - ابھی وہ سامان سیٹ کرتی فارغ ہوئی ہی تھی کہ دروازہ ناک ہوا تو وہ حیران ہوئی کہ بالاج کیا اتنی جلدی آ گیا ؟؟

سر پر ڈوپٹہ لیتے اس نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو اپنے ڈیڈ کو دیکھ اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی - اوو ڈیڈ آپ کو پتا میں نے آپ کو بہت مس کیا - وہ ان کے گلے لگتی بولی - انور ملک تو حیران تھے اس کو دیکھ کر - وہ ان کی بیٹی دیا تو نہیں لگ رہی تھی - ان کی دیا تو بڑی ٹپ ٹاپ رہتی تھی کھلے بال اور میک ہمیشہ کیا ہوتا تھا اس نے جبکہ ان کے سامنے کھڑی دیا نے میک آپ کے نام پر لیپ سٹک بھی نہیں لگائی تھی - اور بال چز میں قید کیے ہوئے تھے - دیا یہ کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے اپنی ؟؟

لاسٹ کب پالر گئی تھی ؟؟ انور ملک نے اندر آتے اس سے پوچھا - کچھ بھی نہیں ہوا میری حالت کو بس آپ کو لگ رہی ہے اور میں اب پالر نہیں جاتی - دیا نے مسکرا کر کہا - میں نے اس دن کے لیے تمہاری شادی بالاج سے نہیں کی تھی - تم تو پاگل ہی ہو گئی ہو جو اس کے پیچھے اپنی زندگی تباہ کر رہی ہو اچھے سے پتا ہے مجھے کہ وہ تمہیں ابھی بھی بیوی نہیں مانتا اور تم اس کے لیے کیا سے کیا بن رہی ہو انور ملک نے کہا - اہو ڈیڈ کچھ بھی نہیں ہوا - میں خوش ہوں یہاں - خیر چھوڑیں یہ بتائیں کہ کیا بناوں آپ کے لیے ؟؟

دیا کے سوال پر انور ملک بے ہوش ہونے والے ہوئے تھے - کیا مطلب بناوں ؟؟ تم کھانا بناتی ہو ؟؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.