Chapter 31: انور ملک نے بے یقینی سے پوچھا

انور ملک نے بے یقینی سے پوچھا جس پر دیا نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا - بس بہت ہو گیا دیا تم چلو میرے ساتھ ابھی میں تمہیں ایسے نہیں دیکھ سکتا - انور ملک اس کے کندھے تھام تے بولے نہیں ڈیڈ میں خوش ہوں اپنی زندگی میں - مجھے نہیں جانا واپس - دیا نے انکار کیا - کوئی ملازم ہی رکھ لو میں بھیجوں ؟؟ انور ملک نے پوچھا جس پر وہ ہس پڑی - نو ڈیڈ کچھ نہیں چاہیے چھوٹا ساگھر ہے ہمارا چٹکیوں میں ختم ہو جاتے ہیں کام - آپ بیٹھو یار آپ کو جوس پلاوں اور ٹینشن نہ لو میں خوش ہوں یہاں مطم بس آپ فکر نہ کرو - دیا انہیں کرسی پر بیٹھا تی بولی جبکہ انور ملک خاموش تو ہو گئے بٹ عیں نہیں تھے ################################## زبرش نے کانپتے ہاتھوں سے نمبر ڈائیل کرتے موبائل کان سے لگایا تھا - آج اقرا کو یونی سے چھٹی تھی اس لیے وہ گھر ہی تھی کہ تبھی زبرش نے اس سے اس کا فون مانگتے بالاج سے بات کروانے کی گزارش کی تو بنا دوسری بات کیے اقرا نے اسے اپنا موبائل پکڑا دیا تھا زوریز تو گاؤں جا چکا تھا مگر پھر بھی اقراء کمرے کے دروازے کے باہر کھڑی ہوتی پہرا دینے لگی کہ کہیں زوریز نہ آ جائے واپس - زبرش کے دل کی حالت عجیب ہو رہی تھی کیونکہ آج وہ کوئی ڈیڑھ ماہ بعد اپنے بھائی کی اواز سننے والی تھی ہیلو ! کال پک ہوتے ہی دوسری جانب سے بالاج کی اواز سپیکر سے ابھری تو زبرش نے زور سے اپنی آنکھیں بند کی تھیں - الفاظ منہ سے نکلنے سے انکاری تھے جبکہ انسو گالوں سے پھسلتے تھوڑی تک اتے نیچے گر رہے تھے - اس سے بولنے کی ہمت بھی نہ ہوئی تھی - کون ہے بھائی ؟؟ اگر بات نہیں کرنی تو کال کیوں کی ؟؟

بالاج کی پھر سے سپیکر سے جھنجھلائی ہوئی اواز آئی تو زبرش نے خود پر قابو پاتے بولنا چاہا - ہیلو بالاج لالا !

زبرش نے مشکل سے روتے ہوئے اس کا نام پکارا جبکہ دوسرے جانب بالاج تو اس کی اواز سن چند پل ساکت ہو گیا تھا ہیلو زبرش میری جان میری گڑیا یہ تم ہی ہو ؟؟ بالاج نے بے قراری سے پوچھا جب کہ دوسری جانب زبرش نے ایسے گردن ہاں میں ہلائی جیسے بالاج اسے دیکھ رہا ہو - کیسے ہیں لالا ؟؟ زبرش نے رونے کے سبب ہوئی بھاری آواز میں پوچھا - میں بالکل ٹھیک! میری گڑیا تم کیسی ہو ؟ کس کے فون سے کال کر رہی ہو ؟

بالاج کے اندر کی بے قراری ختم ہی نہیں ہو رہی تھی - اس کا بس چلتا تو وہ فون کے اندر گھس کر زبرش کو اپنے سینے سے لگا لیتا - میں بھی بالکل ٹھیک ہوں وہ دراصل لالا میں نے اقرا کے موبائل سے آپ کو کال کی ہے میں آپ کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ میں یہیں اسلام اباد میں ہوں اقرا اور زوریز کے ساتھ آئی ہوں کیونکہ اقرا کی یونیورسٹی کی وجہ سے زوریز اقرا کو یہیں شہر لے آئے تو میں بھی ان کے ساتھ ہی آ گئی وہ اقرا نے مجھے ساتھ لانے کی ضد کی اس لیے - اب میں گاؤں میں نہیں ہوں لالا اسلام اباد میں ہوں زبرش نے مدعے کی بات پر اتے کہا - اسلام اباد میں کہاں ہو؟؟ مجھے بتاؤ میں ابھی اتا ہوں تمہارے پاس بالاج نے بے تابی سے پوچھتے کہا جب کہ اس کی محبت اور بے تابی دیکھ وہ مسکرائی تھی- کتنے دنوں بعد وہ اپنے لالا کی محبت محسوس کر رہی تھی - نہیں لالا میں نہیں جانتی کہ کہاں ہوں کون سا علاقہ ہے میرے دل کو یہ تسلی ہے کہ میں یہی شہر میں ہوں اور آپ کے پاس ہوں زبرش نے مسکراتے لہجے میں کہا جب کہ بالاج بھی تھوڑا بہت پرسکون ہوا تھا - زوریز کا اور باقی سب کا رویہ کیسا ہے تمہارے ساتھ ؟؟ تمہیں ٹارچر تو نہیں کرتے وہ سب ؟؟ بالاج نے پریشانی سے پوچھا نہیں مجھے کوئی ٹورچرنہیں کرتا - کہا نا اقرا مجھے اپنے ساتھ شہر لے آئی ہے - بھائی وہ بہت اچھی ہے میرا بہت خیال رکھتی ہے - زبرش نے سچے دل سے اقراء کی تعریف کرتے کہا جب کہ بالاج کے دل سے بھی اقرا کے لیے دعائیں نکلی تھیں لالا کوئی ثبوت ملا ؟؟ زبرش نے اس سے پوچھا تو بالاج لاجواب ہوا تھا - وہ کچھ پل بول ہی نہ پایا تھا کچھ بولیں نہ لالا خاموش کیوں ہیں ؟؟ زبرش نے اس کیحاموشی پر پریشانی سے پھر پوچھا ثبوت تو مل گیا ہے بلکہ قاتل بھی مل گیا ہے لیکن میں چاہ کر بھی قاتل کو پنچایت اور زوریز کے سامنے پیش نہیں کر سکتا - بالاج نے دھیمے لہجے میں کہا تو زبرش حیران ہوئی تھی - کیا مطلب لالا ؟؟ اس نے پوچھا تو بالاج نے اسے ساری کہانی بتا دی تھی جسے سن کر زبرش کو بھی دکھ ہوا تھا کوئی بات نہیں لالا میں انتظار کر لوں گی آپ نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا آپ کی زبرش کمزور نہیں ہے میں زبرش نور ہوں بالاج خان کی بہن میں اپنے بھائی کو اپنی وجہ سے کمزور نہیں کر سکتی - زبرش نے کچھ دیر کی خاموشی کے بعد مضبوط لہجے میں کہا تو بالاج کو اور حوصلہ ملا تھا ایک بات بتاؤں آپ کو لالا ؟؟ زبرش نے ہچکچاتے ہوئے کہا تو بالاج حیران ہوا - ہاں کہو کیا بات ہے ؟؟

بالاج نے فورا سے پوچھا - وہ آپ مامو بننے والے ہو زبرش نے تھوڑا ہچکچاتے اور شرماتے ہوئے کہا تو بالاج کا دل ایک دم سے دھڑکنا بند ہوا تھا - اس نے زبردستی کی ہے نہ تمہارے ساتھ ؟؟

بالاج نے پہلا سوال ہی یہی کیا تھا جبکہ اس کے سوال پر زبرش خاموش رہی تھی - اس کا خاموش ہونا بالاج کو اس کا جواب دے گیا تھا - میں جان سے مار دوں گا اس سردار کو اس کی ہمت کیسے ہوئی تمہیں تکلیف پہنچانے کی بالاج نے غصے سے کہا اس کا بس چلتا تو اسی وقت زوریز کو جان سے مار دیتا - نہیں لالا آپ ایسا کچھ نہیں کرو گے مانتی ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ غلط کیا لیکن کچھ دنوں سے وہ مجھے کچھ نہیں کہہ رہے انہوں نے مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچائی - زبرش نے اسے کول ڈاون کرتے کہا مگر بالاج کا غصہ ابھی بھی ختم نہیں ہوا تھا آپ کو خوشی نہیں ہوئی یہ بات سن کر ؟؟ زبرش نے پوچھا تو بالاج اس کے سوال کی جانب متوجہ ہوا تم خوش ہو ! ! بالاج نے اس کے سوال کا جواب دیے بغیر اس سے سوال پوچھا - بہت زیادہ خوش ہوں آخر یہ میری اولاد ہے - زبرش کے لہجے میں خوشی واقعی نمایاں ہو رہی تھی جب کہ اس کے لہجے کی خوشی دیکھ وہ مسکرایا تھا - اگر تم خوش ہو تو میں بھی خوش ہوں ظاہر سی بات ہے میں کیوں نہیں ہوں گا خوش ؟

میری بہن کی خوشی ہو جس چیز میں وہ چیز مجھے کیسے بری لگ سکتی ہے اور پھر میرے لیے بہت بڑی بات ہے کہ میں مامو بننے والا ہوں - بالاج نے محبت سے کہا تو زبرش کے دل کو بھی ٹھنڈک پڑی تھی مطم پھر کچھ دیر ادھر ادھر کی باتیں کرتے زبرش نے فون کاٹ دیا تھا - وہ عین ہو گئی تھی طالاج سے بات کر کے - اہ زبرش ابھی انتظار ہے تیری قسمت میں - وہ اہ بھرتے بولی اور کبرے سے باہر نکلتے اقرا کو موبائل پکرایا شکریہ اقرا ! زبرش اس کے گلے لگتی تشکر بھرے انداز میں بولی تو اقرا مسکرائی تھی آج بالاج کا موڈ کافی خوشگوار تھا کیونکہ اس کی زبرش سے جو بات ہو گئی تھی - بہت زیادہ نہیں مگر وہ کافی حد تک پرسکون ہو گیا تھا زبرش کو لے کر- اس نے فیاض کے دوست عابد کے متعلق کچھ انفارمیشن نکلوائیں تو اسے پتہ چلا کہ وہ فیاض کے قتل کی رات کو ہی فرار ہو گیا تھا پاکستان سے جبکہ اس کا ویزہ ایک سال کا تھا اسی لیے شاید عدنان اسے ایک سال انتظار کا کہہ رہا تھا شاید اس نے بھی اس کے متعلق انفارمیشن نکلوا رکھی تھیں- اس کا دل تو کر رہا تھا وہ جائے زوریز کے پاس اور اس کے سامنے اس کے کزن کی حقیقت کھولے مگر وہ جانتا تھا زوریز اس کی بات کا رتی برابر بھی یقین نہیں کرے گا وہ افس سے واپس گھر ہی جا رہا تھا کہ تبھی اسے انور ملک کی کال آنے لگی - اسے حیرت ہوئی ان کی کال دیکھ کر کیونکہ جب سے اس نے ان کے پاس کام کرنے سے انکار کیا تھا تب سے لے کر اب تک ان کی کال نہیں آئی تھی اپنی حیرانگی کو ایک سائیڈ پر رکھتے اس نے کال پک کرتے سلام میں پہل کی تھی - اس کے لہجے میں ادب تھا کیونکہ جو بھی تھا وہ اس کے مسیحا تھے وہ ان کی بہت عزت کرتا تھا جی سر خیریت تھی ؟؟ بالاج نے ادب سے پوچھا جب کہ اس کے سر کہنے پر انور ملک دوسری جانب مسکرائے تھے - برخودار اب تو مجھے سر کہنا بند کر دو اب تو ہم رشتے میں تمہارے سسر لگتے ہیں - انور ملک نے تھوڑے شرارتی انداز میں کہا مگر بالاج کے چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ بھی نہ آئی تھی خیر میں نے تمہیں اس لیے کال کی تھی کہ آج گھر جانے سے پہلے مجھ سے مل کر جانا - میں گھر پر ہی ہوں تم ا جاؤ مجھے تم سے کچھ ضروری بات کرنی ہے انور ملک کے خود کو بلانے کی وجہ تو وہ نہیں جانتا تھا لیکن وہ ان کو انکار بھی نہیں کر سکتا تھا اس لیے انہیں اوکے کہتے اس نے فون بند کرتے بائیک کا رخ انور ملک کے پیلس کی طرف کیا تھا ################################## آؤ بالاج بیٹھو یار ! میرے پاس کام کیا چھوڑا تم تو ادھر آنا ہی بھول گئے - بالاج جیسے ہی ملک پیلس پہنچا تو انور ملک اس سے گلے ملتے شکایت کر گئے جب کہ وہ ان کی شکایت پر ہنس پڑا تھا بس سر کام کی مصروفیات اتنی ہوتی ہیں وقت ہی نہیں ملتا - بالاج نے اپنے نہ آنے کا جواز بتایا - جانتا ہوں کہ تمہیں بہت مصروفیات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم ان مصروفیات میں اپنے سے جڑے رشتوں کو بھول جاؤ گے ان پر دھیان نہیں دو گے انور ملک کی بات پر بالاج حیران ہوا تھا کیونکہ اسے بالکل سمجھ نہیں آئی تھی کہ آخر انور ملک نے یہ بات کہی کیوں ہے - میں سمجھا نہیں سر آپ کا مطلب کیا ہے ؟ بالاج نے نہ سمجھی سے پوچھا دیکھو سب سے پہلے تو مجھے سر کہنا بند کرو اور دوسری بات یہ کہ میں دیا کے متعلق بات کر رہا ہوں مانتا ہوں کہ میں نے تمہارا انکار جانتے ہوئے بھی تمہیں مجبور کرتے دیا کہ ساتھ تمہارا نکاح کروایا مگر میں خود مجبور تھا کہ اپنی بیٹی کے ہاتھوں کیونکہ وہ تم سے محبت کرتی ہے تم خود اس کی محبت کا اندازہ لگا لو کہ وہ جو اپنی اسائش بھری زندگی کے کے بغیر ایک لمحہ نہیں رہ سکتی تھی وہ تمہاری محبت میں ڈیڑھ ماہ سے بنا اف کیے تمہارے اس چھوٹے سے گھر میں رہ رہی ہے - وہ دیا جو خود کو ہر وقت ٹپ ٹاپ رکھتی تھی آج اسے اپنی ہوش ہی نہیں مگر نہ جانے کیوں تمہیں یہ سب کچھ نظر نہیں اتا میں آج گیا تھا دیا سے ملنے اور یقین جانو بالاج مجھے بہت دکھ ہوا یہ دیکھ کر کہ میری لاڈوں میں پلی بیٹی جس نے کبھی اپنے بیڈ شیٹ کی ایک سلوٹ بھی ٹھیک نہیں کی تھی آج وہ تمہارے گھر کے سارے کام کرتی ہے - کھانا بناتی ہے ، صفائیاں کرتی ہے صرف اس لیے کہ شاید تم اس سے راضی ہو جاؤ - اگر وہ تمہارے لیے اتنا کچھ کر سکتی ہے تو کیا بدلے میں تم اسے تھوڑی سی توجہ نہیں دے سکتے ؟؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.