Chapter 29: بہرام نے اقرا کی جانب منہ کرتے

بہرام نے اقرا کی جانب منہ کرتے پوچھا اور گاڑی کو ریسٹورنٹ کے راستے پر موڑا تھا - سپائسی کڑاھی گوشت ! اقرا نے جلدی سے پرجوش انداز میں کہا جبکہ بہرام نے اسے گھورا تھا - نہیں کچھ اور بتاو کیونکہ میں سپائس نہیں کھاتا بہرام نے منع کرتے کہا جبکہ اقرا نے اسے افسوس بھری نگاہوں سے دیکھا تھا - پتا کتنا مزے کی ہوتی ہیں سپائیسی ڈشزز - آپ تو بہت بڑے کم عقل ہو جو نہیں کھاتے - میری نظر میں تو وہ بندہ گناہ گار ہے جو سپائس نہیں کھاتا اقرا نے اس پر افسوس کرتے کہا - ہاں بلکل اور اسی گناہ کی سزا کے طور پر مجھے تمہاری شکل میں تیکھی مرچی جیسی بیوی ملی ہے - بہرام کے کہنے پر اقرا نے اسے غصے سے گھورا تھا - اس دن تو کہہ رہے تھے کہ میٹھی ہوں میں اور آج کہہ رہے ہیں کہ تیکھی مرچی ہوں اقرا نے غصے سے ناک پھلاتے کہا جبکہ پوری بات بولنے کے بعد اسے احساس ہوا کہ وہ بول کیا چکی ہے تو شرمندہ ہوتی زبان دانتوں میں دبا گئی - اچھا ایسا کچھ کہا تھا میں نے ؟؟ مجھے تو یاد بھی نہیں ہے پر کوئی نہیں ابھی دوبارہ سے چیک کرتے ہیں کہ تم میٹھی ہو یاں تیکھی بہرام نے گاڑی روک کر کہا اور پھر اقرا کے گلے کے گرد ہاتھ رکھ اس کے چہرے کو ایک جھٹکے سے اپنی طرف کرتے اس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھ گیا - اقرا اسے دور کرنے کے چکر میں آدھی ہوئی تھی مگر وہ اچھے سے خود کو سیراب کرتے پیچھے ہٹا تھا - ہاں یار تم تو واقع میٹھی ہو اور مجھے میٹھا بہت پسند ہے تم بس اب بچ کر رہنا کیونکہ میں تو منہ میٹھا کرنے کے لیے تمہارے قریب آتا ہی رہوں گا جب تک رخصتی نہیں ہوتی کیونکہ رخصتی کے بعد تو میں تمہیں کھا ہی جاؤں گا - بہرام نے واپس گاڑی سٹارٹ کرتے شرارتی انداز میں کہا جبکہ اقرا بیچاری تو نظریں اٹھانے سے بھی گئی تھی بہت بے شرم ہیں آپ - میں نہیں جاؤں گی کل سے آپ کے ساتھ گھر واپس - اقرا نے کچھ شرم اور کچھ غصے بھرے انداز میں کہا جبکہ اس کے یوں کہنے پر بہرام کا قہقہ گونجا تھا گاڑی میں ################################# # خان صبح بنا ناشتہ کیے ہی چلا گیا تھا - دیا نے ہلانکہ ناشتہ بنا کر رکھا تھا مگر وہ تیار ہوکر بنا اس سے بات کیے اور ناشتہ کیے گھر سے چلا گیا تھا اور اسی چیز سے دیا ہرٹ ہوئی تھی وہ جو پہلے اٹھنے میں دوپہر کا وقت لے اتی تھی مگر اب صبح اپنی نید صرف اس کے لیے قربان کرتی کچن میں کھس جاتی تھی - مگر وہ پتھر دل اس کا ہر بار توڑ دیتا تھا وہ صبح سےرو رہی تھی یہی سوچ سوچ کر کہ وہ صرف اس لڑکی کی وجہ سے اس سے ناراض ہو گیا - اب تو رو رو کر اس کا سر بھی درد سے پھٹنے لگا تھا ###################### # ########### بالاج صبح سب سے پہلے ڈییيکیو کے پاس گیا تھا تاکہ اس کی کلاس لے سکے کہ آخر ابھی تک کوئی ثبوت کیوں نہیں ملا مگر جب وہ اس سے ملنے پہنچا تو ڈییيکیو نے خود ہی ہاتھ کھڑے کر دیے تھے اس کے مطابق اس نے آج تک ایسا کیس نہیں دیکھا تھا جس میں ایک سوراغ بھی نہ ملے - بالاج بھی اسے اچھی خاصی سناتا وہاں سے نکلا تھا کہ اگر اس سے نہیں ہو رہا تھا کیس ہل تو بتا دیتا تاکہ وہ کسی دوسری طرح سے خود ہی کچھ کر لیتا - آفس میں بھی اس کا کام میں دل نہیں لگ رہا تھا - وہ پریشان بیٹھا زبرش کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ تبھی اسے کسی ان نون نمبر سے کال آنے لگی اس نے پہلے تو نمبر دیکھتے پہچاننا چاہا مگر جب نہ سمجھ آئی تو پک کی تھی کال - ہیلو کیااپ بالاج خان بات کر رہے ہیں ؟؟ فون کی دوسری جانب سے آواز آئی - جی میں ہی ہوں مگر آپ کون؟؟ بالاج نے حیرت سے پوچھا - میں آپ کو ایسے تو نہیں بتا سکتا - میں آپ سے مل کر کچھ بتانا چاہتا ہوں دوسری طرف سے آدمی بولا - کس بارے میں ؟؟ بالاج نے پوچھا - آپ اپنی بےگناہی کا ثبوت ڈھونڈ رہے ہو نہ تو بس میرے پاس اسی متعلق کچھ انفارمیشن ہیں - دوسری طرف سے اس آدمی کی بات سن بالاج ایک دم سیدھا ہوا تھا کیسی انفارمیشن ؟؟ بالاج نے بےقراری سے پوچھا - کیا آپ مل سکتے ہیں مجھ سے ؟؟ ایسے کال پر نہیں بتا سکتا - اس آدمی نے کہا جبکہ بالاج فوراً مان گیا تھا - کب اور کہاں ملنا ہے ؟؟ بالاج کا بس چلتا تو ابھی اڑ کر اس کے پاس پہنچ جاتا ابھی میں شہر میں نہیں کل اوں گا تو آپ کو میں کل ملوں گا - وقت اور جگہ کے بارے میں ج کر دوں گا اگلے انسان نے کہا جبکہ بالاج نے اوکے کہتے کال کاٹ دی - اس کے لیے مشکل ہونا تھا مگر جہاں اتنا انتظار کیا وہاں ایک دن اور سہی ################################## چچی ڈاکٹر آیا تھا کل شام کو چچا کا چیک آپ کرنے ؟؟ سوری میں کاموں میں اتنا الجھا کہ خود آکر دیکھ ہی نہیں سکا -پہلے والا ڈاکٹر کا کام تو مجھے سہی نہیں لگا تو یہ نیا ڈاکٹر بھیجا تھا میں نے زوریز نے چچی سے پوچھا جبکہ اس کے یوں اچانک پوچھنے پر چچی کے چہرے کا رنگ اڑا تھا - انہیں نہیں پتا تھا کہ زوریز ڈاکٹر چینج کر رہا ہے - کل تو آیا ہی نہیں تھا کوئی ڈاکٹر - مگر انہوں نے شکر کیا تھا - نہیں بیٹا نہیں آیا کوئی ڈاکٹر - چچی نے حیران ہونے کا ناٹک کرتے کہا اچھا مگر میں نے کہا تھا اسے آنے کو - شاید اسے ٹائم نہ ملا ہو - زوریز نے سوچتے ہوئے کہا - زوریز رہنے دو نئے ڈاکٹروں کو پرانا ڈاکٹر زیادہ بہتر ہے - کم سے کم ٹائم پر آتا تو ہے - چچی نے چالاکی سے کہا جبکہ زوریز محض سر ہلایا تھا #############################$#### خان نے گھر آکر دروازہ ہتککایا تو تھوڑی دیر بعد دیا نے دروازہ کھولا مگر دیا کی رونے کے سبب ہوئی لال اور سوجی آنکھیں دیکھ خان کو حیرت اور پریشانی ہوئی تھی - کھانا لگاوں ٹیبل پر ؟؟

دیا نے اسے پانی پلاتے پوچھا - ہمم لگا لو - خان پانی پی کر کہتا اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا - وہ کپڑے چینج کر کے نکلا تو دیا کھانا ٹیبل پر لگا چکی تھی - دونوں نے ایک ساتھ ہی کھانا کھایا تھا بالاج دیکھ رہا تھا اسے نہ وہ اس سے بات کر رہی تھی نہ ہی لڑ رہی تھی - بلکہ چپ تھی - کھانا بھی بہت کم کھایا تھا - ایسے لگ رہا تھا جیسے اس کی طبعٹ خراب تھی مگر اس نے بھی نہیں پوچھا تھا اس سے اس کی طبعٹ کا ########################### ####### وہ کمرے میں لیبا اپنا لیپ ٹاپ یوز کر رہا تھا کہ تبھی دیا اس کے کمرے میں بنا دروازہ ناک کیےائی تھی بالاج کو غصہ تو آیا پر اس کی روئی روئی آنکھیں دیکھ خاموش رہا - سر درد کی گولی ہے ؟؟

دیا نے رونے کے سبب ہوئی بھاری آوازمیں پوچھا جبکہ اس کے پوچھنے پر بالاج نے جب ڈرار چیک کیا تو وہاں کوئی پین کلر نہیں تھی - نہیں ختم ہوئی پڑی ہیں - بالاج نے نہ میں سر ہلاتے کہا جبکہ دیا خاموشی سے جانے لگی مگر بالاج نے اسے آواز دیتے روکا تھا - رکو ! زیادہ پین ہو رہی ہے سر میں ؟؟

بالاج نے نرم لہجے میں پوچھا جس پر دیا نے روتے ہوئے ہاں میں گردن ہلائی - ادھر آو میں دبا دوں بالاج نے لیپ ٹاپ سائیڈ پر کرتے کہا - اسے دیکھ کر ہی لگ رہا تھا کہ دیا کے سر میں بےتحاشہ درد ہے نہیں اٹس اوکے ! دیا کہتے جانے لگی مگر بالاج کے الفاظ سے منجمد ہوئی تھی - نادیہ میں نے کہا ادھر او سر دباوں میں تمہارا - بالاج تھوڑا سخت ہوتا بولا جبکہ دیا تو اس کے منہ سے اپنا نام سن ساکت ہوئی تھی آپ نے ابھی میرا نام لیا ؟؟ دیا نے حیرت اور خوشی سے پوچھا ہاں وہ تو کل بھی لیا تھا جب نمرہ کا انٹرو کروایا تھا - بالاج نے کندھے اچکاتے کہا - ہائے دفع ہو وہ کمینی اس کی وجہ سے آپ کے منہ سے اپنا نام بھی نہ سن سکی - میری لائف کا بیسٹ مومنٹ تھا وہ اور وہ مس ہو گیا - دیا منہ میں بڑبڑائی - کیا کہ رہی ہو اونچا بولو - بالاج نے اسے بڑبڑاتے دیکھ کہا نہیں کچھ نہیں آپ میرا واقع سر دباو گے ؟؟ دیا نے پوچھا جس نے بالاج نے ہاں میں سر ہلایا - اس کی ہاں سنتے مطلب دیکھتے ہی دیا فوراً بیڈ پر چڑھتی اس کی گود میں سر رکھ کر لیٹ گئی تھی اس کے یوں گود میں سر رکھنے پر بالاج حیران ہوا تھا - یہ کا بدتمیزی ہے اٹھو اور تکیے پر سر رکھو - بالاج نے سختی سے کہتے اس کا سر اٹھانا چاہا مگر دیا نہ ہلی - نہیں ایسے ہی ٹھیک ہے پلیزز ز نہ دیا نے منت کی تو وہ چپ ہو گیا اور پھر آہستہ آہستہ اس کا سر دبانے لگا - بالاج کے سر دبانے سے اسے بہت سکون ملا تھا اور وہ اس کی گود میں ہی سو گئی - اس کے سوتے ہی بالاج نے ہاتھ روک دیے تھے کچھ دیر اس کے سوتے ہوئے چہرے کو دیکھتے رہنے بعد بالاج نے آرام سے اس کا سر گود سے اٹھایا اور تکیے پر رکھتے اسے سیدھا لٹایا تھا - کمرے کی لائٹ آف کرتے وہ خود بھی بیڈ پر آکر لیٹ کر آنکھیں بند کر گیا اچھا اقرا مجھے تمہیں بتانا تھا کہ بہرام کہہ رہا تھا آج واپسی پر تم اس کے ساتھ شاپنگ پر چلی جانا کیونکہ رخصتی میں ایک ماہ ہی رہ گیا ہے تو تم دونوں کو اپنی شادی کی شاپنگ کر لینی چاہیے - صبح اقرا کے یونی جانے سے پہلے زوریز اور اقرا ناشتہ کر رہے تھے کہ تبھی زوریز نے اقرا سے کہا مجھے آپ سے بات کرنی تھی لالا - اقرا نے اس کی بات کا بنا کوئی ہاں نہ میں جواب دیے کہا - جی میری جان بولو - زوریز نے محبت سے کہا جبکہ کچن میں کھڑی زبرش کے کانوں میں جیسے ہی اس کے الفاظ پڑے تو اس کی آنکھوں سے خود بخود آنسوں بہنے لگے اور دل سے ہوک اٹھی تھی اسے شدت سے بالاج کی یاد آئی تھی - اس کا بھائی بھی تو اسے ایسے ہی محبت سے پکارتا تھا - اس نے اپنے منہ پر ہاتھ رکھتے اپنی ہچکی روکی تھی کیونکہ اس کا دل واقع بالاج کے لیے اداس تھا اسے بہت یاد آ رہی تھی بالاج کی - لالا وہ مجھے ابھی رخصتی نہیں کرنی - میں چاہتی ہوں میری رخصتی ایک مہینے کے بعد کی کینسل کر کے ایک سال بعد رکھ دی جائے - اقرا نے ہچکچاتے کہا جبکہ زوریز حیران ہوا تھا اس کی بات پر کیوں بچہ ؟؟ زوریز نے نا سمجھی سے پوچھا - لالا آپ کو تو پتا ہے زبرش امید سے ہے اور میں اس حالت میں اس کےساتھ رہنا چاہتی ہوں - اگر میری رخصتی ہو گئی تو آپ اور زبرش واپس گاؤں چلے جاو گے کیونکہ یہاں رہنے کا جواز ختم ہو جائے گا اور پھر چچی اور فرح کو بہت اچھے سے جانتی ہوں میں وہ دونوں ہی زبرش اور بے بی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گی - اس لیے میں ابھی رخصتی نہیں چاہتی - اقرا نے تحمل سے اپنے رخصتی سے انکار کی وجہ بتائی تھی - تم فکر نہ کرو میں ہوں نہ کچھ نہیں ہونے دوں گا اپنے بچے کو زوریز نے اقرا کو یقین دلاتے کہا - زبرش کچن میں کھڑی ان کی ساری باتیں سن رہی تھی - صرف بے بی ؟؟ زبرش کا خیال نہیں رکھیں گے ؟؟ اقرا نے پوچھا جس پر زوریز لاجواب ہوا تھا چلو تمہیں ڈراپ کردوں کیونکہ دیر ہو رہی ہے تمہیں - تمہیں چھوڑ کر ایک دو کام نپٹانے ہیں مجھے شہر والے گھر کے کیونکہ اسی ہفتے فارم ہاوس سے ہم گھر شفٹ ہوجائیں گے - زوریز نے اس کی بات کو اگنور کرتے کہا جبکہ اقرا خاموشی سے چبیر سے اٹھ کر اپنا بیگ اٹھا ٹی کچن کی جانب بڑھ گئی کیونکہ اسے عادت تھی کہ وہ یونی جاتے ہوئے اور آتے ہی زبرش سے ضرور ملتی تھی ################################## بالاج کی آنکھ دیر سے صبح کھلی تھی - اس نے خود پر کسی کا بوجھ محسوس کیا تو اپنے سائیڈ پر دیکھا جہاں دیا اس کو کسی بھالو کی طرح ہگ کیے مزے سے سو رہی تھی اس کا چہرہ بالاج کے چہرے کے بے حد قریب تھا - سوتے ہوئے وہ اتنی پیاری لگ رہی تھی کہ بالاج نے بےساختہ آگے چہرہ کرتے اس کے گال پر ہونٹ رکھے تھے لیکن پھر اسے جب اپنی بے خیالی کا خیال آیا تو فوراً پیچھے ہوا تھا - اسے حیرت ہوئی خود پر کہ آخر وہ کیسے کر سکتا تھا یہ ؟؟ دیا کو آرام سے خود سے دور کرتے وہ بیڈ سے اترا تھا - اس کا ارادہ نہیں تھا دیا کو اٹھانے کا تیار ہوکر اس نے اپنا موبائل اور لیپ ٹاپ اٹھایا اور پھر سوئی ہوئی دیا کو ایک نظر دیکھتا کام کے لیے نکل گیا ################################## آج بہرام سے ضد کرتے سٹیوڈنٹ نے لیکچر فری لیا تھا اس سے کیونکہ وہ آج بہرام کے ساتھ مل کر انجوائے کرنا چاہتے تھے - بہرام کا ماننے کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر اقرا کی جانب جب اس نے دیکھا تو اقرا نے اسے آنکھوں ہی آنکھوں ہاں کا اشارہ کیا تو وہ مان گیا تھا اب کلاس کا کوئی نہ کوئی سٹیوڈنٹ کچھ نہ کچھ اپنی مرضی سے کر کے دیکھا یا سنا رہا تھا - اقرا نے تو پہلے ہی منع کر دیا تھا کہ وہ کچھ بھی نہیں کرے گی اس لیے وہ صرف انجوائے کر رہی تھی - سر میں ایک شعر سناوں گا یہ میری کرش کے لیے ہے اور وہ اسی کلاس میں ہیں - ہوپ سو وہ سمجھ جائیں - کلاس کا ایک لڑکا کھڑا ہوتا بولا - اوکے سنائیں - بہرام نے کہا جبکہ باقی کلاس نے ہوٹنگ اور کلاپنگ کرتے اس لڑکے کو چبر آپ کیا تھا کیسے کروں میں حسنِ یار کی تعریف! !

وہ تو جواب بھی لاجواب رکھتے ہیں! !

چاند بھی شرما جائے ان کو دیکھ کر! !

ابھی وہ چہرے پر حجاب رکھتے ہیں! !

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.