آخر جب زیادہ برداشت نہ ہوا تو دیا نے بول ہی دیا جبکہ اس کے یوں بولنے پر جہاں وہ لڑکی نمرا شرمندہ ہوئی تھی وہی بالاج نے اسے گھوری سے نوازا تھا - ہو رہا ہے ابھی کام تمہیں کوئی مسلہ ہے ؟
بالاج کے پوچھنے پر دیا نے نہ میں گردن کو ہلایا تھا نہیں مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے میں تو اس لیے کہہ رہی تھی کہ رات کافی ہو گئی ہے اور جہاں تک میں فب جانتی ہوں مڈل کلاس ملپر میں لڑکیوں کا زیادہ دیر گھر سے باہر رہنا خاص طور پر کسی غیر مرد کے گھر رہنا کافی مایوب سمجھا جاتا ہے میں تو اس لیے کہہ رہی تھی - دیا نے کندھے اچکاتے کہا - تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اپنی فیملی سے پرمیشن لے کر آئی ہے - فم اپنا کام کرو جا کر - بالاج نے تھوڑا روڈ ہوتے کہا جب کہ اس کے یوں روڈ ہونے پر دیا کی آنکھوں میں انسو آئے تھے اور وہ غصے سے وہاں اس سے اٹھتی اپنے کمرے میں جا کر زور سے دروازہ بند کرتی بیڈ پر اوندھے منہ لیٹ گئی تھی ہو گیا ہے کام مسٹر بالاج میرے خیال سے اب مجھے چلنا چاہیے آپ کی وائف ٹھیک کہہ رہی ہیں رات کافی ہو گئی ہے جو باقی کام رہ گیا ہے وہ میں گھر جا کر کر لوں گی - نمرہ نے فائل سمیٹتے اس سے کہا جب کہ بالاج شرمندگی کے مارے کچھ کہہ بھی نہ سکا تھا ################################## وہ نمرا کو سڑک تک چھوڑ کر رکشے میں بٹھا کر واپس آیا تھا جبکہ گھر اتے ہی وہ غصے سے دیا کہ کمرے کی طرف بڑھا تھا - اس نے غصے سے دروازہ کھولا تو دیا بیڈ پر اسی پوزیشن میں لیٹی ہوئی تھی اس نے پاس جاتے جھک کر اس کی بازو سے پکڑ اسے ایک جھٹکے سے کھڑا کیا تھا جبکہ یوں اس کے سختی سے اپنی بازو پکڑ کر کھڑا کرنے پر دیا کی چیخ نکلی تھی کیا بکواس کر رہی تھی تم باہر ؟؟ تمہیں ذرا تمیز نہیں ہے مہمانوں سے کس طرح سے پیش آیا جاتا ہے ؟؟
بالاج نے اسے گھورتے ہوئے غصے سے کہا جب کہ اس کے یوں اس لڑکی کی وجہ سے خود پر غصہ کرنے پر دیا کو اور اس لڑکی سے جلن ہوئی تھی - کوئی غلط بات نہیں کہی میں نے صحیح کہہ رہی تھی میں مانا آپ لوگ ایک افس میں کام کرتے ہیں مگر یہ کہاں کی تُک بنتی ہے کہ وہ آپ کے ساتھ یوں رات کو گھر آئے - اتنا ہی کھلا چھوڑ رکھا ہے اس کے گھر والوں نے اسے ؟؟ آپ ہی تو کہتے ہیں کہ لڑکیاں ایک حد میں اچھی لگتی ہیں مجھے تو بہت ساری باتیں سناتے تھے آپ اب وہ لڑکی نہیں آپ کو بری لگی ؟؟
دیا کے اندر کی جلن نے اسے پرانے والی دیا بنا دیا تھا اس لیے وہ بنا ڈرے خان سے بولی جب کہ دیا کے یوں بولنے پر بللاج نے اس کے بازو پر گرفت اور سخت کی تھی - بکواس نہیں کرو میرے ساتھ وہ کام کے لیے آئی تھی بلا وجہ نہیں آئی تھی اور تمہیں..... ! کام کے لیے آئی تھی تو اس کے ساتھ اتنا ہنس ہنس کر بات کیوں کر رہے تھے ؟؟
میرے ساتھ تو کبھی آپ نے ایسے بات نہیں کی حالانکہ میں تو آپ کی بیوی ہوں کیا کمی ہے مجھ میں جو ابھی تک آپ کا دل اپنی طرف نہیں پھیر پا رہی میں ؟؟ بتائیں نا مجھے ؟؟ میں آپ کو بتا رہی ہوں بالاج میں ہر چیز برداشت کر لوں گی لیکن آپ کا کسی اور لڑکی کے ساتھ بات کرنا بھی مجھے برداشت نہیں میں خود کو سر سے لے کر پاؤں تک بدل رہی ہوں صرف آپ کے لیے ، اپنی لگزری لائف سٹائل چھوڑ کر میں آپ کے پاس آپ کے اس چھوٹے سے گھر میں آئی صرف آپ کی محبت میں ، میں نے آپ کی ہر بات مانی لیکن میں یہ بالکل بھی برداشت نہیں کروں گی کہ آپ یوں اپنے افس کی کولیگز کو یہاں لے کر آئیں اور ان کے ساتھ ہنس ہنس کر میرے سامنے باتیں کریں آپ صرف میرے ہیں اور آپ کا بات کرنا ہنسنا سب کچھ میرے لیے ہے - دیا نے اس کی گرفت سے اپنا بازو چھڑاتے اس کی شرٹ کے کالر کو مٹھیوں میں لیتے ہیں اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جنونی انداز میں کہا جب کہ بالاج نے غصے سے اس کے ہاتھ جھٹکے تھے دور رہا کرو مجھ سے ! سمجھ نہیں اتی تمہیں ؟؟ میں نے نہیں کہا تھا تمہیں کہ اپنا لگزری لائف سٹائل چھوڑ کر تو میرے اس چھوٹے سے گھر میں آؤ اور میں جس سے مرضی بات کروں تمہیں اس سے کوئی ایشو نہیں ہونا چاہیے اور خبردار جو اگلی بار یوں میرے گریبان تک پہنچی یا میرے قریب آئی بالاج نے شہادت کی انگلی اٹھا کر اسے وارن کیا تھا جبکہ اس کا یوں خود کے قریب آنے سے اسے منع کرنا دیا کے اندر کے جنون کو اور ہوا دے گیا تھا اور وہ اگلے ہی لمحے اس کے قریب ہوتی پاؤں کی ایڑھیاں اٹھاتے تھوڑا سا اوپر ہو کر اس کی گردن کے پیچھے ہاتھ رکھتی اس کا چہرہ اپنی طرف کرتے اس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھ گئی تھی یہ سب دو سے تین سیکنڈ کے درمیان ہوا تھا جبکہ اس کے اس عمل سے بالاج تو شوق ہو گیا تھا - یہاں وہ حساب ہوا تھا دیا روکڈ بالاج شاکڈ - لیں آ گئی میں آپ کے قریب روک سکے آپ مجھے ؟؟ نہیں نہ کیونکہ آپ نہیں روک سکتے میں ا سکتی ہوں آپ کے قریب جتنا مرضی کیونکہ میں آپ کی بیوی ہوں اور آپ نہیں روک سکتے مجھے دیا اس سے الگ ہوتی پیچھے ہو کر طنزیہ انداز میں بولی - بالاج تو ابھی تک شاکڈ تھا - ہاں وہ دیا کو جانتا تھا کہ وہ بہت بولڈ ہے لیکن اسے اس سے اس قسم کی بولڈنس کی امید نہیں تھی - کیا گھٹیا حرکت تھی یہ ؟
تمہیں تمیز نہیں ہے ؟؟ کوئی شرم کوئی حیا نہیں تمہیں - بالاج ایک دم غصے سے چیخا تھا لیکن اس کے چیخنے پر دیا کو کوئی اثر نہیں ہوا تھا - کیسی شرم ؟؟ کیسی حیا ؟؟ کسی غیر کو نہیں کس کیا آپ کو ہی کیا ہے اور ایک بار کیا بار بار کروں گی آپ روک نہیں سکتے مجھے دیا نے آگے سے پورے کانفیڈنس سے کہا جب کہ بالاج پہلے تو اسے گھور کر دیکھتا رہا اور پھر کمرے سے نکل گیا کیونکہ اس کا بالکل بھی موڈ نہیں تھا اس کے ساتھ دماغ کھپانے کا - بالاج کے کمرے سے جاتے ہی دیا کہ چہرے پر جو پہلے ضدی تاثرات تھے ایک دم سے بدلے اور ان کی جگہ شرمیلے تاثرات نے لی تھی یا خدا یہ تم نے کیا کر دیا دیا ؟ اف تم بھی نہ غصے میں کچھ بھی کہہ جاتی ہو اور کچھ بھی کر دیتی ہو - وہ خود پر ہی غصہ ہوتی بیڈ پر گرنے والے انداز میں بیٹھی تھی اور پھر پاس بڑے تکیے کو اٹھا کر اپنی گود میں رکھتے اپنا منہ اس میں چھپا گئی تھی - کیونکہ اب اسے واقعی اپنے عمل پر شرم آ رہی تھی ################################## رات زوریز جب گھر آیا تو اقرا سو چکی تھی کیونکہ آج اسے اتے ہوئے آدھی رات ہو گئی تھی - اس لیے وہ سیدھا اپنے کمرے میں گیا اور چینج کرنے کے لیے کبڈ سے اپنے کپڑے لے کر واش روم میں گھس گیا نہا کر کپڑے چینج کرتے جب وہ واپس باہر نکلا تو اسے کمرے میں زبرش نظر آئی تھی جبکہ یوں آدھی رات کو اسے اپنے کمرے میں دیکھ زوریز کو حیرت ہوئی تھی - وہ مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے!
زبرش نے جب زوریز کو واش روم سے نکل کر خود کو حیرت سے دیکھتا پایا تو ہاتھوں کی انگلیاں اپس میں مروڑتی ہوئی بولی - ہاں بولو زوریز نے سنجیدہ لہجے میں کہا - وہ میری کچھ دن سے طبیعت کافی خراب تھی تو میں آج اقرا کے ساتھ...... ہاسپٹل گئی تھی وہاں جا کر ......مجھے پتہ چلا کہ میں.... اسپيکٹ کر رہی ہوں زبرش نے نظریں نیچی کیے ہاتھوں کی انگلیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہچکچاتے ہوئے بات بتائی تھی جب کہ اس کی بات سن زوریز تو حیرت کی زد میں اگیا تھا - کیا بکواس ہے یہ ؟؟ زوریز غصے سے بولا جب کہ اس کے بولنے پر زبرش نے اس کی طرف دیکھا تھا - میں سچ کہہ رہی ہوں نہیں یقین تو اقرا سے پوچھ لیجئے گا زبرش نے اب کی بار اسے دیکھتے کہا تھا - نہیں چاہیے مجھے یہ بچہ - اسی وقت ختم کروا کر آنا تھا اسے- میں ایک ونی سے اولاد بالکل نہیں چاہتا - زوریز نے غصے سے اس کے دونوں کندھے اپنے ہاتھوں کی گرفت میںڈبوچتے اسے جھنجوڑتے ہوئے کہا جب کہ زبرش جس کے دل میں تھوڑی سی امید تھی کہ شاید زوریز یہ سن کر خوش ہو وہ امید بہت بری طرح سے ٹوٹی تھی اور دل خون کے انسو رویا تھا نہیں چاہیے مجھے یہ بچہ - اسی وقت ختم کروا کر آنا تھا اسے- میں ایک ونی سے اولاد بالکل نہیں چاہتا زوریز نے غصے سے اس کے دونوں کندھے اپنے ہاتھوں کی گرفت میںڈبوچتے اسے جھنجوڑتے ہوئے کہا جب کہ زبرش جس کے دل میں تھوڑی سی امید تھی کہ شاید زوریز یہ سن کر خوش ہو وہ امید بہت بری طرح سے ٹوٹی تھی اور دل خون کے انسو رویا تھا بلکل میں بھی یہی کہنے والی تھی کہ مجھے یہ بچہ نہیں چاہیے - زبرش نے اپنے اندر کی تکلیف کو چہرے پر نہیں آنے دیا تھا اور بلکل سیریس ہو کر اس نے کہا تھا جبکہ زوریز اس کی بات پر کافی حیران ہوا تھا کیا مطلب ؟؟ زوریز نے اس کے کندھے چھوڑتے پیچھے ہو کر نا سمجھی سے پوچھا - مطلب صاف ہے کہ مجھے یہ بچہ چاہیے ہی نہیں - میں اس بچے کو دنیا میں لانا ہی نہیں چاہتی میرا بھائی مجھ سے یہ وعدہ کر کے گیا ہے کہ وہ مجھے یہاں سے لے جائے گا - اس نے یہ نہیں کہا تھا کہ تمہارے ساتھ زوریز خان کے خون کو بھی لے کر جاؤں گا - مجھے میرے بھائی کا انتظار ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ لے آئے گا میری ازادی کا پروانہ ثبوت کی صورت میں ایسے میں میں کبھی بھی اس بچے کو پیدا کر کے اپنے پاوں میں بیڑیاں نہیں ڈال سکتی - تو مجھے بھی اس بچے کو ختم کرنا ہے - آپ کو اس لیے بتا رہی تھی کیونکہ ہوسپٹل میں فارم پر سائن آپ کے ہی چاہیے ہیں زبرش نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مضبوط لہجے میں کہا جبکہ اندر ہی اندر اس کے دل کو کچھ ہو رہا تھا اپنی اولاد کے بارے میں ایسے بولتے - زوریز کا تو دماغ اب اصل میں گھوما تھا اس کے الفاظوں پر - کیا بکواس کی تم نے ؟؟
تم میرا بچہ ختم کرو گی ؟؟ تمہاری ہمت کیسے ہوئی ایسا بولنا تو دور سوچنے کی بھی - زوریز نے اس کے منہ کا جبڑا دبوچتے کہا - اسے یہ بات غصہ دلا گئی تھی کہ زبرش بالاج کی وجہ سے بچہ ختم کرنے کی بات کر رہی ہے اس لیے وہ اب ضد میں آتا اپنے ہی بیان سے مڑا تھا - کیا مطلب ہے آپ کی بات کا ؟؟ آپ بھی تو یہی چاہتے ہیں ؟؟ زبرش نے اس کے ہاتھوں سے اپنا جبڑا چھوڑاتے ناسمجھی اور حیرانی والے تاثرات چہرے پر لاتے کہا چاہتا تھا یا نہیں چاہتا تھا اس سے تمہارا کوئی مسلہ نہیں ہے - اگر میں نے پہلے بچہ ختم کرنے کی بات کی تھی تو ابھی میں ہی کہہ رہا ہوں کہ یہ بچہ تم پیدا کرو گی - زوریز نے اس کو جیسے وارن کیا تھا مگر آپ کو تو اس بچے سے کوئی لگاو نہیں ہے - زبرش پھر سے بولی کیونکہ وہ جلدی اس کی بات مان کر خود پر شک نہیں لا سکتی تھی اس کا - مجھے اس سے لگاو ابھی بھی نہیں ہوا مگر میں نے کہہ دیا تو کہہ دیا اگر تم اسے پاوں کی بیڑیاں کہو تو وہی سہی مگر اب یہ بیڑیاں تمہارے پاوں میں ڈلیں گیں - اگر تم نے میرے بچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو تمہارے ساتھ ساتھ تمہارے بھائی کا بھی آخری دن ہوگا اس دنیا میں زوریز نے اسے دھمکی دیتے کہا جبکہ زبرش اس کی دھمکی پر ڈرنے والے تاثرات لاتی فوراً سر ہاں میں ہلانے لگی ################################## مجھے لنچ کروائیں آج کیونکہ میں نے آج لنچ نہیں کیا اور بھوک بہت لگی ہے مجھے - اقرا کو بہرام یونی سے گھر چھوڑنے جا رہا تھا جبکہ بھوک سے تنگ آتے اقرا نے نقاب چہرے سے ہٹاتے اس سے ڈیمانڈ کی وہ یونہی گاڑی میں بیٹھ کر نقاب اتار دیتی تھی کیونکہ بہرام کی گاڑی کے شیشے بلیک تھے تو باہر سے اندر کچھ نظر نہیں آتا تھا - بہرام اسے روز یونی سے گھر تو چھوڑنے جاتا مگر کبھی وہ دونوں ایک ساتھ نہیں نکلے تھے یونی سے بہرام پہلے جاتا اور گاڑی یونی سے تھوڑا دور کھڑی کر لیتا جبکہ پانچ منٹ بعد اقرا بھی وہاں آجاتی اور پھر وہ دونوں گھر کے لیے روانہ ہوتے - وہ کسی قسم کا سکینڈل نہیں چاہتے تھے اس لیے ایسا. کرتے - بتانے کو تو بتا سکتے تھے وہ اپنا رشتہ مگر ابھی خود ہی چھپا رہے تھے - کیا کھانا ہے تم نے ؟؟