Chapter 27: بالاج نے آنکھیں چھوٹی کیے اسے گھورتے

بالاج نے آنکھیں چھوٹی کیے اسے گھورتے کہا جب کہ دیا فورا نا میں سر ہلانے لگی - نہیں نہیں کھانا میں نے بنایا ہے وہ بس یہاں میرے پاس بیٹھی تھیں اور مجھے بتا رہی تھیں کہ آگے آگے کیا کرنا ہے - یوٹیوب سے مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی تو انہوں نے بتایا - اور پتا کیا انہوں نے ہی کہا تھا کہ گول منہ والے برتن سے روٹیاں بنانا میں نے ایسے ہی بنائی ہیں جس سے میری روٹی گول بنی - دیا نے اس کی غلط فیملی دور کرتے ہوئے کہا جس پر بالاج نے سر ہلایا تھا - اچھا ٹھیک ہے تم بھی کھاؤ کھانا - بالاج نے اسے کھانے کا اشارہ کرتے واپس اپنا دھیان اپنے کھانے کی طرف کیا تھا جبکہ دیا بھی دوسری چھنی میں اپنے لیے سارا نکالنے لگی یار بہرام سر کتنے پیارے ہیں نا میرا تو سچی ان پہ دل اگیا ہے - پر وہ کسی کو بھی لفٹ نہیں دیتے لیکن تم دیکھ لینا میں بھی انہیں پھنسا کر رہا ہوں گی آخر میں ہوں ہی اتنی خوبصورت اور ذہین بھی - اقرا کلاس پيیکميی میں بیٹھی اپنی رات والی ناول کے اسوڈ کے س پڑھ رہی تھی کہ تبھی اسے پیچھے سے کچھ لڑکیوں کی اواز آئی تو اس نے مڑ کر انہیں دیکھا وہ تینوں ہی ان کی کلاس کی کافی بولڈ سٹوڈنٹ تھیں جن کی ڈریسنگ بھی بہت بولٹ تھی اور زبان بھی جب کہ ان کے باتوں پر اقرا کو غصہ آیا تھا لیکن ضبط کر گئی کیونکہ اگر وہ غصہ کرتی تو کس بنیاد پر کرتی اگر وہ انہیں کہتی کہ وہ اس کی بیوی ہے تو وہ ہنس پڑتیں کیونکہ بہرام کے مطابق اس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور اس نے بھی تو اپنے انٹرو میں یہی کہا تھا کہ وہ ابھی تک سنگل ہے اس لیے ان کو اگنور کرتی وہ واپس اپنے کام پر لگ گئی تھی کیونکہ اسے پرواہ نہیں تھی ایسی لڑکیوں کی & ہاں اگر وہ اپنی حد سے زیادہ بڑھنے کی کوشش کرتیں تو اقرا کو اچھے سے اتا تھا انہیں ان کی حد میں واپس لانا اور پھر چاہے وہ بہرام کو زیادہ نہیں جانتی تھی لیکن ان دو تین دنوں میں اس نے تو اسے جان ہی لیا تھا کہ وہ کسی بھی لڑکی کے ساتھ زیادہ فری ہو کر بات نہیں کرتا - اس کے نزدیک تمام لڑکیاں ایک برابر تھیں وہ تو سب کے سامنے اسے بھی سیم ٹریٹ کرتا تھا تو پھر کیسے وہ اس پر شک کر سکتی تھی اقرا آج بہرام کے لیے شامی کباب بنا کر لائی تھی کیونکہ زوریز سے پتہ چلا تھا اسےکہ بہرام کو شامی کباب بہت پسند ہیں- اس لیے وہ اس کے لیے سپیشل بنا کر لائی تھی لیکن اس نے ان کباب میں مرچیں بہت زیادہ تیز رکھی تھیں کیونکہ زوریز نے یہ بھی بتایا تھا کہ بہرام زیادہ مرچ نہیں کھاتا وہ بہت لائٹ مرچیں کھاتا تھا - اس لیے وہ اپنے پہلے دن کی بات کا بدلہ لینے کے لیے اس میں مرچیں ڈال کر لائی تھی ابھی اپنے فری لیکچر میں اس نے اپنا بیگ اٹھایا اور بہرام کے افس کی طرف چل پڑی - دروازہ کھٹکھٹانے پر جب اندر سے بہرام کی اجازت ملی تو وہ کمرے میں اس کے افس میں داخل ہوئی - بہرام اسے اپنے افس میں دیکھ کر حیران ہوا تھا - اس نے اپنی دائیں ائیبرو اچکاتے اس سے یہاں آنے کی وجہ پوچھی تھی وہ میں آپ کے لیے شامی کباب لائی تھی - بھائی نے بتایا آپ کو بہت پسند ہے تو اس لیے اپنے ہاتھوں سے بنا کر لائی ہوں - اقرا نے اپنا بیگ کھولتے ہوئے اندر سے ٹفن باکس نکالتے ہوئے کہا جب کہ بہرام چبیر سے اٹھ کر اس کے پاس آیا تھا - اچھا جی خیر تھی میرے لیے اتنی محنت کی ؟؟

بہرام نے ٹیبل سے ٹیک لگاتے ہاتھ سینے پر باندھتے ہوئے پوچھا - بس ویسے ہی میرا دل کیا آپ کے لیے کچھ کرنے کو تو میں نے بھائی سے پوچھا آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے تو انہوں نے کہا آپ کو شامی کباب پسند ہے اس لیے میں خود اپنے ہاتھوں سے بنا لائی - اقرا نے مسکرا کر کہا جب کہ بالاج نے آگے سے بنا کچھ کہے اپنا ہاتھ بڑھا کر اس کے نقاب کی پن نکال لی تھی جس سے اقرا کا نقاب کھل چکا تھا - اقرا کا نقاب کھلتے ہی بہرام اسے دیکھتا ہی رہ گیا تھا یہ نہیں تھا کہ اس نے اسے دیکھا نہیں تھا نکاح کے بعد اس نے دیکھی تھی ہلکی سی جھلک اس کی جب وہ کمرے میں جا رہی تھی لیکن زیادہ غور سے نہیں دیکھ سکا تھا وہ چپن میں دیکھا تھا اسے ایک دو بار لیکن جب وہ تھوڑی بڑی ہوئی تو پردہ کرنا شروع ہو گئی لیکن اب اس کو غور سے دیکھتے بہرام کے دل کی دھڑکن تیز ہوئی تھی جبکہ بہرام کے یوں اپنا نقاب اتارنے پر اقرا کی دھرکن بھی نارمل سپیڈ سے ہٹتی دھڑکی تھی اور اس کے ہاتھ پاؤں کانپے تھے اس کے ہاتھ سے ٹفن گرتے گرتے بچا تھا اس کے - یہ لے کھائیں نا ! اقرا نے چہرے پر مسکراہٹ لاتے اس کے سامنے ٹفن باکس کرتے کہا جس پر بہرام نے ایک شامی کباب اٹھاتے اس کی ایک بائٹ لی تھی لیکن جیسے ہی اس نے بائٹ لی اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تھا کہ اقرا کی باتوں میں گیا - شامی کباب میں اتنی مرچیں تھی کہ اس کا چہرہ پورا لال ہو گیا تھا اس نے باقی کا شامی کباب فورا واپس رکھتے ٹیبل پر پڑا پانی کا گلاس اٹھا کر پینا چاہا مگر اقرا نے جلدی سے گلاس خود اٹھا کر سارا پانی پی لیا تھا بہرام آنکھیں کھولیں اس کی کاروائی دیکھ رہا تھا وہ اچھے سے سمجھ گیا تھا اس نے یہ جان بوجھ کر کیا تھا اُپس سوری یہ تو میں پی گئی - اقرا نے شرارتی انداز میں آنکھیں ٹپ ٹپاتے کہا جب کہ بہرام نے بھی بنا کچھ کہے اس کا ہاتھ پکڑ اسے اپنی جانب کھینچا اور خود اس کے ہونٹوں پر جھک گیا اس کے یوں خود کے قریب آنے پر اقرا کی پوری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی تھیں - پوری شدت سے اس کے ہونٹوں کو چومتے بہرام نے جیسے مرچوں کی جلن اس کے اندر اتار نی چاہی- کچھ دیر بعد وہ اس سے پیچھے ہوا تو اقرا نے کھانستے ہوئے اپنا سانس درست کیا تھا جبکہ بہرام نے اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اپنے ہونٹ پر پھیرا تھا اور مسکراتے ہوئے اسے دیکھنے لگا جبکہ اب اقرا مرچی سے تڑپ رہی تھی - یا اللہ مرچی ! پانی ! کتنی مرچی ہے ! اقرا اپنے منہ کے پاس ہاتھ ہلاتی ادھر ادھر پانی ڈھونڈنے تے ہوئے بول رہی تھی جبکہ اب بہرام اسے دیکھ کر مزے لے رہا تھا بہت مزے کے شامی کباب ہیں لاؤ باقی بھی ختم کروں ویسے بھی اب مجھے پانی کی ضرورت نہیں ہے اس انداز سے زیادہ بہتر طریقے سے مرچی دور ہو رہی ہے کافی میٹھی ہو تم - بہرام نے شرارتی انداز پپفپپف میں کہتے آگے ہو کر ں پکڑنا چاہا مگر اقرا نے جلدی سے ں پکڑ کر اپنے پیچھے چھپایا تھا نہیں اور نہیں دوں گی آپ کو بہت مرچی ہے اس میں آپ نہیں کھاؤ گے - وہ بہت جلدی سے اسے کہتی بنا اس کی طرف دوبارہ دیکھے شرم سے ہوا لال چہرے کو نقاب سے جلدی سے کور کرتی اپنا بیگ اٹھا کر اس کے افس سے نکل گئی تھی جبکہ پیچھے وہ بہرام کا قہقہ گونجا تھا وہ کبھی بھی نہیں اتنا مسکراتا تھا مہینے میں ایک بار کبھی کوئی خوش قسمت دن ہو تو وہ مسکرا دیتا لیکن جب سے اقرا اس کی زندگی میں آئی تھی اب تو وہ قہقہے لگا کر ہستہ تھا اور اس کی انکھ کے نیچے والا گڑھا جو پہلے اپنی نمائش کو ترستا تھا اب تو روز اداؤں کے ساتھ اپنی جھلک دکھاتا تھا دوسری طرف اس کے افس سے باہر نکلتے ہی اقرا نے لمبے لمبے سانس لیتے نقاب سمیت اپنے منہ پر ہاتھ پھیرتے جیسے خود کو نارمل کرنا چاہا پھر جلدی سے اس نے ادھر ادھر دیکھا کہ کہیں کسی نے اسے دیکھا تو نہیں اس حالت میں لیکن جب اسے کوئی بھی اپنی جانب متوجہ نہ دکھا تو اسے سکون کا سانس آیا تھا اور وہ بھاگنے والے انداز میں اپنے روم کی جانب بڑھی تھی اسے بہرام سے ایسے کسی عمل کی امید نہیں تھی - اس نے توبہ کر لی تھی کہ اب دوبارہ کبھی بھی بہرام کو تنگ کرنے کی نیت سے اس کے افس میں اکیلی نہیں جائے گی - آج اس نے یہ غلطی کر لی تھی اور اس کی بہت اچھے طریقے سے سزا بھی بھگت لی تھی اس کے دل کی دھڑکن ابھی تک تیز تھی اسے سمجھ نہیں ا رہا تھا کہ وہ کیا کرے - اپنے ناولز میں تو وہ بڑے دھڑلے سے رومانس لکھ لیتی تھی لیکن اب جب ریل لائف میں اس کے ساتھ رومانوی سین ہوا تھا تو خود کے ہوش ٹھکانے لگ گئے تھے اور زبان سے توبہ توبہ کا لفظ نکل ہی نہیں رہا تھا وہ جو سب سے کہتی پھرتی تھی مجھے رومانوی شوہر چاہیے بہرام کے ایک کس پر اس کے 14 طبق روشن ہو گئے تھے سب کے معمول کے مطابق دن گزر رہے تھے - دیا کا اب کھانا بہت بہتر ہو گیا تھا اب اسے ساتھ والی انٹی کی مدد کی ضرورت نہیں پڑتی تھی جبکہ خان کو بھی اور اس کے ہاتھ کے کھانے کی عادت ہو گئی تھی زوریز اقرا کو صبح خود چھوڑنے زور جاتا تھا جب کہ واپسی پر وہ بہرام کے ساتھ اتی تھی اور وہ پورا رستہ بہرام کو تنگ ہی کرتے اتی تھی - زبرشاور زوریز کے درمیان دوبارہ سے کوئی بات نہیں ہوئی تھی دونوں ہی ایک دوسرے سے فاصلہ بنائے ہوئے تھے ایک مہینہ گزر گیا تھا انہیں شہر آئے ہوئے جبکہ اس ایک مہینے میں اقرا اور زبرش گاؤں واپس نہیں گئی تھیں لیکن زوریز روز گاؤں جاتا تھا - زبرش نے بہت کوشش کی لیکن وہ بالاج سے رابطہ نہیں کر پائی تھی لیکن اب اس کا ارادہ تھا کہ وہ اقرا سے مدد لے کیونکہ اسے یقین تھا اقرا ضرور اس کی مدد کرے گی ################################## کیا بات ہے زبرش تمہاری طبیعت نہیں ٹھیک لگ رہی مجھے - اقرا جو ابھی یونیورسٹی سے آئی تھی زبرش کو لاؤنج کے صوفے پر سر ہاتھوں میں گرائے بیٹھے دیکھ اس کے پاس جا کر پریشانی سے پوچھنے لگی پتہ نہیں اقرا دو تین دن ہو گئے ہیں میری طبیعت بہت خراب ہے کچھ کھانے کا دل نہیں کرتا چکر اتے ہیں اور اگر کچھ کھا لوں تو فورا الٹی کے ذریعے باہر ا جاتا ہے - مجھے سمجھ نہیں ا رہا کہ آخر ہو کیا رہا ہے میرے ساتھ زبرش نے نقاہت بھری اواز میں جواب دیا جبکہ اب تو اقرا کو بھی فکر ہونے لگی تھی - تو تم پہلے نہیں بتا سکتی تھی اپنی طبیعت کا چلو آؤ تمہیں ہاسپٹل لے کر چلتی ہوں - میں ڈرائیور کو کال کرتی ہوں وہ بس ابھی ا جائے گا اقرا نے اسے کہتے اپنے بیگ سے موبائل نکالا اور ڈرائیور کو کال کرنے لگی - دراصل یہ ڈرائیور یہی شہر کا رہنے والا تھا جسے ضرورت پڑنے پر ہی زوریز بلاتا تھا لیکن جب سے اقرا یونیورسٹی جانے لگی تھی تو اس نے ڈرائیور کا نمبر اقرا کو بھی دے دیا تھا تاکہ اگر کبھی ضرورت پڑے تو وہ ڈرائیور کو بلا لے اقرا نے ڈرائیور کو کال کرتے اسے جلدی آنے کا کہا جس پر وہ اسے دس منٹ پہ پہنچنے کا کہتے فون بند کر گیا - اور اقرا زبرش کے پاس بیٹھی اس کا سر دبانے لگیہاسپٹل جا کر جب اسے چیک کروایا تو جو خبر انہیں ملی اس خبر نے ان دونوں کو حیران کر دیا تھا - ان دونوں نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا جب کہ حیرت کے بعد چہرے پر مسکراہٹ پھیلی تھی او مائے گوڈ زبرش تم نے سنا ڈاکٹر کیا کہہ رہی تھیں تم ماں بننے والی ہو اور میں پھپھو - او مائی گاڈ یار کتنی بڑی نیوز ہے نا یہ - اقرا نے ڈاکٹر کے رام سے نکلتے ہی خوشی سے کہا جب کہ زبرش کی آنکھوں سے بھی خوشی کے مارے انسو نکلنے لگے تھے - لیکن پھر اسے اچانک زوریز کا خیال آیا تو اس کی خوشی مدھم پڑی تھی سردار کو جب پتہ چلے گا اس بارے میں تو وہ بالکل بھی خوش نہیں ہوں گے بلکہ اس بچے کو ختم کرنے کا کہیں گے - زبرش نے پریشانی سے کہا جب کہ اس کی بات پر اقرا نے حیران ہوتے اسے دیکھا تھا نہیں یار ایسا بلکل نہیں ہو گا مانا وہ بہت برا کر چکے ہیں تمہارے ساتھ لیکن اب اتنے بھی برے نہیں ہوئے کہ اپنی اولاد کو ختم کرنے کے بارے میں کہیں گے - اقرا نے اسے تسلی دیتے کہا جب کہ زبرش ابھی بھی پریشان تھی نہیں اقرا تم نہیں جانتی میں جانتی ہوں نا تمہارے لالا کے دوسرے روپ کو - ان کا ایک روپ ہی تم نے دیکھا ہے اچھائی والا لیکن میرے معاملے میں ان کی اچھائی نہ جانے کہاں چلی جاتی ہے - مجھے بہتر معلوم ہے وہ کیا کہیں گے آخر وہ ایک ونی سے کیسے اولاد پیدا کر سکتے ہیں مگر میں اپنا بچہ کھونا نہیں چاہتی اقرا - زبرش پریشانی سے کہتی آخر میں رونے والی ہو گئی تھی جبکہ اقرا نے اسے گلے لگاتے تسلی دی تھی - اچھا تم فکر نہ کرو میں لالا سے بات کروں گی - اقرا نے اسے کہا جب کہ زبرش نے نہ میں سر ہلایا تھا نہیں تم بات نہیں کرو گی میں خود بتاؤں گی انہیں اور مجھے اچھے سےپتا ہے انہیں کیسے بتانا ہے اور کیا کہنا ہے - زبرش نے کچھ سوچتے ہوئے کہا جبکہ اس کی بات پر اقرا بھی مسکرائی تھی ################################## دیا گھر کے سارے کام کر کے فری ہو کر بیٹھی اپنا موبائل یوز کر رہی تھی کہ تبھی باہر دروازے پر دستک ہوئی تو وہ اپنا موبائل سائیڈ پر رکھتے دروازہ کھولنے کے لیے گئی تھی اس کے لیے مشکل ہوا تھا یہ کچھ دن یہاں ایڈجسٹ ہونا کیونکہ بالاج کے مطابق اب اسے گھر کے سارے کام کرنے تھے - شروع شروع میں اس سے بالکل بھی کام نہیں ہوتے تھے بلکہ اس کا سارا جسم درد کرتا تھا لیکن وہ پھر بھی بالاج کی خوشی کے لیے سارے کام کر دیتی تھی کبھی کبھی وہ خود بھی سوچتی تھی کہ وہ کیسے خود کو اتنا بدل سکتی ہے کیسے ایک ہی پل میں اسے ایک شخص سے اتنی محبت ہو گئی کہ وہ اس کی خاطر خود کو سر تا پاوں بدل گئی تھی - وہ دیا جس نے آج تک اٹھ کر کبھی پانی کا گلاس نہیں پیا تھا اب گھر کی ساری صفائی کھانا پکانا خود کرتی تھی اور بدلے میں اسے اپنے شوہر کے چہرے کی ایک مسکراہٹ بھی نہیں ملتی تھی جو اس کے نام پر ہوتی لیکن اسے امید تھی کہ ایک نہ ایک دن ضرور بالاج بھی اس سے اتنی ہی محبت کرے گا جتنی وہ اس سے کرتی ہے اس نے دروازہ کھولا تو بالاج کے ساتھ ایک لڑکی کو دیکھ اس کے ماتھے پر بل آئے تھے - بالاج اندر داخل ہوا تو ہاتھ کے اشارے سے اس نے اس لڑکی کو بھی اندر آنے کو کہا تھا جبکہ دیا کی نظریں ابھی بھی اس لڑکی پر ٹکی ہوئی تھی - شلوار قمیض میں سر پر دوپٹہ لیے وہ لڑکی خوبصورت تھی لیکن دیا جتنی خوبصورت نہیں تھی مگر ناجانے کیوں دیا کو وہ زہر لگی تھی - اسے برا لگ رہا تھا اس کا بالاج کے ساتھ آنا لیکن اس نے اس کا اظہار نہیں کیا تھا - دیا یہ میری کولیگ نمرہ ہے افس میں ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں دراصل آج ہمیں کچھ اسائنمنٹ ورک کم پلیٹ کرنا تھا صبح سر کو دینا ہے تو اس لیے میرے ساتھ یہاں ا گئی ہیں یہ ورک کم پلیٹ کرنے بالاج نے اس سے اس لڑکی کا انٹرو کرواتے کہا جبکہ دیا نے مسکرانے کی زحمت بھی نہ کی تھی اور بس سر ہلایا تھا جبکہ بالاج اس لڑکی کو لے کر اندر برامدے کی طرف چل پڑا - دیا نے پیچھے زوردار اواز سے دروازہ بند کیا اور پیر پٹکتی ان کے پیچھے گئی تھی اس نے مروت کے مارے گلاس میں جوس لا کر اس لڑکی کے سامنے رکھ دیا تھا جب کہ ایک کلاس اس نے بالاج کو پیش کیا تھا - شکریہ تم اب جا کر آرام کر لو ہمیں کام کرنا ہے تو تم ہمارے درمیان بور ہو جاؤ گی اس لیے تم جا کر آرام کر لو بالاج نے اس کے ہاتھ سے جوس کا گلاس پکڑتے کہا جبکہ دیا بنا کچھ بولے وہاں پڑی کرسی پر بیٹھ گئی تھی نہیں میں یہیں ٹھیک ہوں صبح سے آرام ہی کر رہی ہوں - دیا نے جھوٹی مسکراہٹ چہرے پر لاتے کہا جب کہ اس کے کہنے پر بالاج نے کندھے اچکائے تھے یعنی جو مرضی کرو ################################## وہ کتنی ہی دیر سے ان دونوں پر نظریں رکھے بیٹھی تھی لیکن اسے سب سے زیادہ حیرت ہوئی تھی کہ بالاج اس لڑکی کے ساتھ کافی فری ہو کر بات کر رہا تھا اور یہی بات دیا کو غصہ دلا رہی تھی اسے جلن ہو رہی تھی اس لڑکی سے جس سے بالاج حس کر بات کر رہا تھا جبکہ اس سے تو کبھی بالاج نے سیدھے منہ بھی بات نہیں کی تھی ہنس کر بات کرنا تو دور کی بات - دو تین گھنٹے ہو گئے ہیں کیا اس نے اپنے گھر نہیں جانا ؟؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.