Chapter 26: زوریز تیار ہو کر کمرے سے نکلا

زوریز تیار ہو کر کمرے سے نکلا تو اسے زبرش کچن میں ناشتہ بناتی نظر آئی اس کے قدم خود بخود کچن کی طرف بڑھے تھے - ناشتہ بناتی زبرش کا ہاتھ غلطی سے توے پر لگ گیا تھا اور اس کی چیخ نکلی تھی کیونکہ اس کا ہاتھ بری طرح سے جل گیا تھا زوریز جو ابھی کچن کے دروازے کے پاس پہنچا تھا زبرش کی چیخ سن فورا بھاگ کر اس کے پاس گیا اور اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا تھا - اس کا ہاتھ بری طرح سے لال ہو رہا تھا جبکہ اس کا لال ہاتھ دیکھ جلدی سے زوریز اس پر پھونک مارنے لگا آہ لالا میرا ہاتھ ! زبرش نے حسب عادت تکلیف میں آنکھیں بند کرتے بالاج کو پکارا تھا جبکہ زوریز جو اس کے ہاتھ پر پریشانی سے پھونکیں مار رہا تھا اس کے منہ سے لالا کا لفظ سن اس نے اس کے ہاتھ پر گرفت سخت گئی تھی جس کے سبب زبرش کو اور تکلیف ہوئی تھی- اہ کیا کر رہے ہیں آپ چھوڑیں میرا ہاتھ مجھے درد ہو رہا ہے زبرش نے اس کی گرفت اپنا ہاتھ نکالنا چاہا مگر زوریز کسی صورت اس کا ہاتھ چھوڑنے کو تیار نہ تھا - آج کے بعد میرے سامنے اپنے بھائی کا نام مت لینا ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا زوریز ایک جھٹکے سے اس کا ہاتھ چھوڑتا شہادت کی انگلی سے اسے وارن کرتا کچن سے تو کیا فارم ہاوس سے ہی نکل گیا تھا جبکہ پیچھے زبرش دوسرے ہاتھ پر اپنا جلا ہوا ہاتھ رکھتی روتے ہوئے اس پر پھونکیں مارتی زمین پر بیٹھ گئی تھی اور پھر تھوڑی ہی دیر بعد وہ بری طرح سسکیوں سے رونے لگی وہ رات کو گھر آیا تو اسے کچن سے کھٹ پٹ کی او ازیں سنائی دیں تھیں - او ازیں سنتے اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھری تھی یعنی واقعی دیا نے اس کی بات مان لی تھی اور کچن میں اس کے لیے کھانا بنانے پہنچی ہوئی تھی چلو بھئی بالاج خان تیار ہو جاؤ آج رات کے لیے کیونکہ آج کی رات تمہارا پیٹ ضرور خراب ہوگا - وہ اہستہ اواز میں خود سے بڑبڑایا - اسے پتہ تھا دیا کو کھانا بنانا نہیں اتا اور وہ یہ بھی جانتا تھا وہ کہ آج وہ کچھ عجیب سا ہی بنائے گی اسے کچھ بھی کہا جائے گا لیکن کھانا نہیں کہا جا سکے گا وہ چاہتا تو نہ کھاتا لیکن وہ خود اسے کہہ کر گیا تھا اور اب اس نے محنت کی تھی تو چاہے جو بھی بنایا ہو اس نے بالاج کو وہ کھانا ہی تھا پھر چاہے ساری رات پیٹ کے درد کی وجہ سے اپنی نیند ہی کیوں نہ قربان کرنی پڑتی اس نے برامدے میں پہنچ کر اس نے اپنا موبائل اور لیپ ٹاپ بیگ وہاں پر پڑے ٹیبل پر رکھا اور بلند اواز سلام کیا تھا جبکہ اس کی اواز سن کچن میں کھڑی دیا نے جلدی سے اپنے ہاتھ رومال سے صاف کرتے قدم باہر کی جانب بڑھائے تھے - آپ کب آئے ؟؟ پتہ ہی نہیں لگا کیسا گزرا آج کا دن ؟؟

وہ کچن سے باہر اتی بنا بالاج کو سنبھلنے کا موقع دیے کس کر اس کے گلے لگتے ہوئے پوچھنے لگی جب کہ بالاج تو حیرت میں ہی پڑ گیا تھا اس کے یوں قریب آنے پر - اسے سمجھ نہ آیا وہ کیا کرے لیکن پھر اس نے ہلکے سے اس کی کمر پر ہاتھ رکھتے اگلے ہی لمحے اسے دور کیا تھا - ہاں ٹھیک گزرا خیر تم یہ بتاؤ تمہارا دن کیسا گزرا اور کیا بنایا تم نے کھانے میں ؟؟ بالاج نے پوچھا جب کہ اس کے پوچھنے پر دیا کہ ہونٹوں کی مسکراہٹ پھیلی تھی - میں نے آج الو گوشت بنائے ہیں دیکھنا آپ کو بہت پسند آئیں گے - دیا نے آنکھیں مٹکاتے کہا جب کہ بالاج اس کا کانفیڈنس دیکھ حیران ہوا تھا یہ تو کھانے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کیسے بنے ہیں - خیر میں چینج کر کے اتا ہوں تو تم اتنی دیر کھانا لگاؤ بالاج اس سے کہتے ہوئے اپنے کمرے کی جانب بڑھنے لگا جبکہ پیچھے سے دیا نے اسے پکارا تھا - جلدی چینج کر کے آئیں کھانا میں نے ٹیبل پر پہلے ہی لگا دیا ہے آپ بس ا جائیں دیا مسکرا کر اسے کہتی کچن میں واپس چلی گئی تھی جبکہ بالاج حیران تھا اس کا اتنا کانفیڈنس دیکھ اسے یہ تو پتہ تھا کہ وہ کھانا بالکل بھی اچھا نہیں بناتی پھر یہ اتنا کانفیڈنس آیا کہاں سے تھا اس کے پاس اب تو کھا کر دیکھنا ہی پڑے گا کہ کیا واقعی اس نے اچھا کھانا بنایا ہے یا بس یوں ہی شوخی ہو رہی ہے خود سے بڑبڑاتے وہ اپنے کمرے میں داخل ہوتے دروازہ بند کر گیا اچھا نہ زبرش یار کیا ہو گیا ہے معاف کر دو کب سے معافی مانگ رہی ہوں تم سے - اقرا جب سے یونیورسٹی سے آئی تھی زبرش سے مافیاں مانگ مانگ کر تھک گئی تھی لیکن وہ اسے معاف نہیں کر رہی تھی - ابھی بھی وہ اس کے پاس کچن میں اتی ہوئی اس کے سامنے ہاتھ جورتی بولی لیکن زبرش نے کسی قسم کا بھی رسپانس نہیں دیا تھا کب تک ناراض رہو گی کہو تو تمہارے لیے اٹھک بیٹھک کر لیتی ہوں پر یار معاف کر دو - اقرا نے پھر سے اس سے کہا جب کہ اب کی بار زبرش نے اس کی جانب دیکھا تھا - کس بات کی معافی مانگ رہی ہو تم اقرا ؟؟ میں نے تم سے کہا ہے کہ میں تم سے ناراض ہوں ؟؟ میرا بس بات کرنے کا دل نہیں کر رہا اس لیے بات نہیں کر رہی اس نے سنجیدگی سے کہتے واپس برتن دھونے شروع کر دیے تھے جبکہ اقرا نے آگے ہوتے اس کے ہاتھوں سے برتن پکڑ کر رکھتے اس کا رخ اپنی جانب کیا تھا - ناراض نہیں ہو تو مجھ سے بات کیوں نہیں کر رہی ؟؟ جھوٹ مت بولو مجھے پتہ ہے تم مجھ سے ناراض ہو معاف کر دو یار میں بس یہ چاہتی ہوں کہ بھائی اور تم بالکل ٹھیک رہو ایک نارمل کپل کی طرح بس اسی لیے میں نے ایمان سے پوچھا تو اس نے مجھے یہ ائیڈیا دیا ایم سوری یار ! اقرا نے شرمندہ ہوتے کہا - تمہیں سوری مانگنے کی ضرورت نہیں ہے اقرا کون سا تمہارے بھائی نے میرے ساتھ کل پہلی مرتبہ رات گزاری ہے یہ تو میں پہلے دن سے سہہ رہی ہوں بس مجھے دکھ ہوا اس بات کا کہ تم نے مجھ سے غلط بیانی کی - زبرش کی بات پر اقراء حیران ہوئی تھی اسے تو اس سب کے بارے میں علم بھی نہیں تھا - آئی ایم سو سوری میں سچ میں نہیں جانتی تھی کہ ایسا کچھ ہے ورنہ باخدا میں کبھی بھی ایسا نہ کرتی - میں کیوں چاہوں گی کہ تمہیں کوئی تکلیف ہو پلیز مجھے معاف کر دو آج کے بعد ایسا بالکل نہیں کروں گی اقرا نے اب تو باقاعدہ اپنے کان پکڑتے اس سے کہا جب کہ زبرش نے آگے ہوتے اسے گلے لگایا تھا اچھا ٹھیک ہے تم جاؤ اپنے کمرے میں - زبرش نے اس کے کمر پر تھپکی دیتے کہا اور پھر جب کچھ پیچھے ہوئی تو اقرا کی اچانک نظر اس کے ہاتھ پر پڑی جہاں پر چھالے پڑے ہوئے تھے - یہاں کیا ہوا ہے زبرش ؟؟

اقرا نے پریشانی سے پوچھا - کچھ نہیں معمولی زخم ہے غلطی سے جل گیا تھا - زبرش نے یوں کہا جیسے جلا نہیں ہو بلکہ ہلکا سا زخم ہو - تم پاگل تو نہیں ہوگی یہ کہاں سے تمہیں معمولی زخم لگ رہا ہے ؟؟ جلا ہے تمہارا ہاتھ اور دیکھو کتنے چھالے پڑے ہوئے ہیں مگر تم پھر بھی کام کر رہی ہو چھوڑو یہ سب کام ہاتھ جلا ہوا ہے تمہارا اور تم اسی ہاتھ سے برتن دھو رہی ہو پاگل ہو گئی ہو تم چلو میرے ساتھ آؤ میرے کمرے میں میں تمہارے بینڈج کروں - اقرا نے اسے ڈانٹتے ہوئے کہا اور پھر اپنے ساتھ لے جانے لگی - زبرش نے لاکھ انکار کیا مگر اقرا نے اس کے انکار کو کوئی بھی توجہ نہ دی اور اسے زبردستی اپنے ساتھ اپنے کمرے میں لے گئی تاکہ اس کے ہاتھ پر پٹی کر سکے خان ٹیبل پر بیٹھا تو اس کے سامنے پڑی دوسری چیئر پر دیا بھی ا کر بیٹھی تھی - اب خان خاموش نظروں سے اپنے سامنے پڑے ہارٹ پارٹ اور سالن کے ڈونگے کو دیکھ رہا تھا - پھر ہمت کرتے اس نے سالن کہ ڈونگے کا ڈھکن اٹھایا تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے سالن کو دیکھا وہ دیکھنے میں بالکل بھی ایسا نہیں لگ رہا تھا کہ خراب ہوگا ایسے لگ رہا تھا جیسے کسی ایکسپرٹ بندے نے بنایا ہو - اس نے واپس سالن ڈھک کر رکھ دیا اور ہارٹ پارٹ کا ڈھکن اٹھایا تو اندر روٹیاں بھی بالکل گول تھیں - ایک ادھ روٹی کہیں سے جلی ہوئی تھی لیکن وہ بہت اچھی تھیں دیکھنے والا نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ کسی نے پہلی بار بنائی ہیں -اس نے پہلے دیا کو دیکھا اور پھر اپنے سامنے پڑے سالن اور روٹیوں کو - اسے نہیں یقین تھا کہ یہ سب دیا نے بنایا ہے لیکن جب اس نے ایک نظر کچن پر ڈالی تو اسے یقین ہو گیا کہ واقعی یہ دیا نے بنایا ہے کیونکہ پورا کچن بکھرا پڑا تھا جگہ جگہ سوکھا اور کچا اٹا پیاز کے چھلکے وغیرہ پڑے تھے اس نے تھوڑا سا سالن اپنے لیے چھنی میں نکالا اور ایک روٹی لی پہلا نوالہ جیسے ہی منہ میں لیا تو اس نے ٹیسٹ اچھے سے محسوس کرنے کے لیے آنکھیں بند کی تھی سالن بہت زیادہ مزے کا بھی نہیں تھا اور نہ برا تھا درمیانہ تھا یعنی کوشش اچھی تھی - بہت مزے کا ہے - بالاج نے اس کی تعریف کی کیونکہ اس کا ماننا تھا کہ جب کوئی انسان کام کرے تو اس کی تعریف ضرور کرنی چاہیے تاکہ نیکسٹ ٹائم وہ اپنا وہی کام دگنی خوشی سے کرے اور اس سے بھی اچھا بنائے جب کہ اس کے تعریف کرنے پر دیا بہت زیادہ خوش ہوئی تھی - آپ کو پتہ ہے مجھے سمجھ نہیں ا رہی تھی کیسے بناؤں کھانا وہ تو اچانک ہی ساتھ والی انٹی آ گئی پہلے تو انہوں نے مجھے حیرت سے پوچھا کہ میں کون ہوں جب میں نے انہیں بتایا کہ میں آپ کی وائف ہوں تو بہت خوش ہوئیں پتہ ہے جاتے ہوئے مجھے 500 روپے بھی دے کر گئی ہیں - میں نے بہت منع کیا لیکن انہوں نے کہا کہ یہ شگن ہوتا ہے اس لیے میں نے چپ کر کے رکھ لیے - پھر انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کرنے لگی ہو تو میں نے بتایا کھانا بنانا ہے مگر مجھے بنانا نہیں اتا تو انہوں نے میری بہت مدد کی وہ یہاں میرے پاس ٹیبل پر بیٹھ گئیں اور مجھے بتانے لگی کہ کیسے کیا کیا کرنا ہے - آپ کو پتہ ہے انہوں نے ہی میری مدد کی کھانا بنانے میں - دیا خوشی سے اسے آج سارا دن کی روٹین بتانے لگی جبکہ بالاج نے نوالہ وہیں روک کے اس کی طرف دیکھا تھا - یعنی کھانا تم نے نہیں بنایا ساتھ والی انٹی نے بنایا ہے ؟؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.