بہرام کا لیکچر ختم ہوا تو نیکسٹ ان کا لیکچر فری تھا اقرا کو تو بہت ہی زیادہ غصہ تھا بہرام پر - آخر اس کی ہمت کیسے ہوئی اسے اگنور کرنے کی ؟ پہلے تو اس کا دل کیا کہ وہ گھر جا کر زوریز کو بتائے مگر پھر اس نے سوچا کہ نہیں وہ نہیں بتائے گی زوریز کو - بلکہ اچھے سے بہرام کی ناک میں خود دم کرے گی اسے پتہ تھا کہ وہ جان بوجھ کر اس کے اور اپنے رشتے سےانجان بن رہا ہے - وجہ وہ نہیں جانتی تھی مگر اسے یہ بات بہت ہی زیادہ بری لگی تھی بہرام کی کیونکہ اسے کسی نے آج تک اگنور نہیں کیا تھا اور وہ شوہر ہو کر اسے اگنور کر رہا تھا - اگر وہ خوبصورت تھا تو اقرا کون سا کم تھی - اگر وہ اسے اگنور کر سکتا تھا تو اقرا نے بھی سوچ لیا تھا وہ بھی جیسے کو تیسے والا جواب دے گی
***
کیسا گزرا آج کا تمہارا دن ؟؟ میتھ کے پروفیسر تو تمہارے سرخان ہی ہیں نا ؟؟ ہائے انٹر خود کروایا ہوگا انہوں نے تمہارا کلاس کو اپنی بیوی کے طور پر - بتاؤ نا سرخان نے کس طرح سے تمہارا انٹرو دیا ؟؟
ایمان اور وہ کینٹین میں بیٹھی تھیں کہ تبھی ایمان نے اس سے تجسس سے پوچھا اس کے لہجے میں بے حد بے قراری تھی - نام مت لو میرے سامنے اس سرخان کا - اس وقت مجھے زہر سے بھی زیادہ برا لگ رہا ہے تمہارا سر خان اقرا تو جیسے پھٹ ہی پڑی تھی اور کھاٹ کھانے والے اندازے میں بولی جبکہ ایمان تو اس کے لہجے اور جلے کٹے انداز پر حیران ہوئی تھی - کیا ہوا یار ایسے کیوں ری ایکٹ کر رہی ہو ؟؟ ویسے بھی اب وہ ہ میرے سرخان نہیں ہیں تمہارے ہیں - بلکہ تمہارے سر نہیں مسٹر ڈیئر سيپيڈ بہرام خان ہیں تم مجھے یہ بتاؤ ہوا کیا ہے آخر ؟؟ ایمان کے پوچھنے پر اس نے اسے ساری بات بتا دی جس پر ایمان کو بھی حیرت ہوئی تھی - آخر کیوں سر خان نے نہیں پہچانا تمہیں؟؟ ایمان نے پوچھا - مجھے کیا پتہ مگر یہ طے ہے اب نہیں بچتے بہرام مجھ سے - اقرا نے ایک ہاتھ کی مٹھی بنا کر دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی پر مارتے ہوئے پرسوچ انداز میں کہا اچھا چلو چھوڑو اس بات کو موڈ اچھا کرو اور کوئی اور بات کرو - ہاں مجھے یاد آیا کل تم نے کہا تھا تمہیں مجھے ضروری بات بتانی تھی کوئی - تو بتاؤ کیا کہنا تھا تمہیں ؟؟ ایمان کے پوچھنے پر اسے بھی یاد آیا تو سیدھی ہو کر بیٹھی - یار تمہیں یاد ہے نا میں نے بتایا تھا تمہیں زوریز بھائی اور زبرش کے بارے میں ؟
اقرا نے اسے یاد دلایا تو ایمان نے ہاں میں سر ہلاتے اسے بات جاری رکھنے کا اشارہ کیا - یار تمہیں پتہ ہے زبرش بہت اچھی ہے مگر لالا اور چچی لوگوں کا رویہ بہت برا ہے اس کے ساتھ - ابھی تو میں اسے ضد کر کے بھائی سے اپنے ساتھ شہر لے آئی ہوں تاکہ وہ چچی سے محفوظ رہے مگر لالہ کا رویہ بہت ہرٹ کرتا ہے مجھے جب وہ اس کے ساتھ بری طرح پیش اتے ہیں تم مجھے کوئی ائیڈیا دو جس سے لالہ اس کے ساتھ صحیح ہو جائیں - کیونکہ میں چاہتی ہوں وہ میرے لالا کی ونی نہیں بلکہ بیوی بن کر رہے - ہمیشہ میری بھابھی رہے اور دنیا جہان کی خوشیاں ہوں اس کے پاس کیونکہ وہ بہت اچھی ہے میں چاہتی ہوں اس کے اور لالہ کے رشتے کو ٹھیک کرنے کے لیے تم کوئی ترکیب بتاؤ اقرا کی بات سنتے ہی وہ ایمان سوچنے لگی تاکہ کوئی ترکیب لڑا سکے پھر ایک دم سے اس نے خوشی سے چٹکی بجائی تھی - ادھر کر کان تجھے بتاؤں کہ کیا کرو - ایمان کے کہنے پر وہ اس کے قریب ہوئی تو ایمان نے اسے پلان بتایا - پلان سنتے ہوئے اقرا کی آنکھوں میں چمک تھی کیونکہ اسے پلان پسند آیا تھا وہ سب تو ٹھیک ہے مگر سامان کہاں سے آئے گا ؟؟ اقرا نے پریشانی سے پوچھا - تم فکر نہ کرو یونی سے جانے ہوئے میں مال سے لے کر تمہارے گھر دے جاؤں گی یا بھیج دوں گی ڈرائیور کے ہاتھ- تم بس مجھے اپنا ڈریس دے دینا ایمان نے اسے بے فکر کرتے کہا جس پر اقرا نے بھی سکون سے کرسی کی بیگ سے ٹیک لگائی تھی اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی کیونکہ واقع اسے ایمان کا پلان کافی بلکہ بہت زیادہ پسند آیا تھا
***
بالاج اسے لینے جلدی ہی پہنچ گیا تھا - دیا اسے دیکھ حیران ہوئی تھی لیکن اسے خوشی بھی تھی کہ چلو بالاج لینے تو آیا اسے - کیونکہ اسے صبح سے یہی فکر ستائے جا رہی تھی کہیں بالاج اسے لینے ہی نہ آئے پہلے بھی تو وہ زبردستی خود ہی اس کے گھر گئی تھی - یہ شکر تھا کہ اس نے اپنی کجی ضروری چیزوں پیکنگ کر لی تھی پہلے سے - کچھ دیر پہلے ہی اس کا ایک دوست آیا تھا اور ابھی وہ اپنے دوست کے ساتھ ہی بیٹھی باتوں میں مصروف تھی لیکن بالاج کو آتا دیکھ وہ فورا اپنی جگہ سے کھڑی ہوئی تھی دراصل آج اچانک ہی اس کا یہ دوست اس سے ملنے آیا تھا - وہ اس کے ساتھ لندن میں یونی میں پڑھتا تھا لیکن دیا اپنی سٹڈی کم پلیٹ کرنے کے بعد پاکستان آ گئی تھی - عدیل اس کا دوست اب واپس آیا تھا پاکستان اور واپس اتے ہی وہ اس سے ملنے آیا تھا - دیا نے اسے ابھی تک اپنی شادی کا نہیں بتایا تھا ابھی بھی وہ دیا سے باتوں میں مصروف تھا لیکن جب خان کے آنے پر دیا کہ چہرے پر مسکراہٹ سکلنہئ بکھری تو اسے حیرت ہوئی تھی لیکن اس نے اپنی حیرت کو لفظوں کی ں دی تھی - تم میرا مطلب آپ اتنی جلدی اگئے ؟
وہ صوفے سے اٹھ کر اس کے پاس جا کر کھڑی ہوتی بولی جب کے چہرے پر مسکراہٹ تھی - ہاں کام ختم ہو گیا تھا میرا جلدی تو اس لیے جلدی اگیا - لے لیا تم نے جو سامابلیيا تھا ؟؟ چلو پھر گھر چلیں - بالاج نے سنجیدگی سے کہا مگر سوالیہ نظریں عدیل پر جمی تھیں پتہ نہیں کیوں اسے برا لگ رہا تھا دیا کا اس لڑکے سے ہس ہس کر بات کرنا - آتے ہوئے اہ دیکھ چکا تھا اسے اس سے بات کرتا لیکن جہاں اس کا دھیان دیا کہ دوپٹے کی طرف گیا تو اس کا غصہ اور بڑھا تھا کیونکہ دیا نے سر پر دوپٹہ نہیں لیا ہوا تھا خان یہ میرا دوست ہے عدیل ہم ایک ساتھ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے - دیا نے مسکرا کر عدیل کا تعارف کروایا مگر جب خان کو خود کوغصے سے گھورتا پایا تو وہ سوچنے پر مجبور ہو گئی کہ آخر کیا بات تھی جو وہ اسے گھور رہا تھا - دوپٹہ لو سر پر خان نے اہستہ اواز میں دانت پیستے ہوئے غصے سے کہا جبکہ اس کے غصے سے کہنے پر دیا نے فورا دوپٹہ سر پر کیا تھا سامان کہاں ہے جو پمتے لینا تھا ؟؟ لو تاکہ چلیں گھر - بالاج نے بنا عدیل کو ہائے ہیلو کہے دیا سے کہا جس پر دیا نے وہیں پڑے بلیک کلر درمیانے سائز کے بیگ کی طرف اشارہ کیا - اس کے ساتھ ہی لیپ ٹاپ بیگ بھی پڑا تھا خان نے جا کر دونوں بیگز کو ایک ہاتھ میں اٹھایا اور دوسرے ہاتھ سے دیا کا ہاتھ پکڑتا وہاں سے باہر کی طرف بڑھ گیا جبکہ دیا اس کے ساتھ کھینچتی چلی گئی تھی - عدیل تب سے خاموش حیران ہو کر انہیں دیکھ رہا تھا اسے سمجھ نہ آئی تھی کہ آخر وہ کون تھا اور دیا پر ایسے کیوں حکم چلا رہا تھا - پہلے تو جب وہ آج دیا سے ملا تو اسے حیرت ہوئی تھی کیونکہ جو دیا لندن میں تھی وہ یہ تو نہیں تھی وہ دیا تو بہت بولڈ سی اور اپنی من مانی کرنے والی تھی جبکہ یہ دیا تو شلوار قمیض میں بہت مختلف لگ رہی تھی - اور ابھی جو یہ لڑکا آیا تھا اسے اس لڑکے کی بھی سمجھ نہ آئی تھی اچانک سے آیا تھا اور دیا کو اپنے ساتھ لے گیا تھا جب کہ عدیل کو تب سے یہ سوال ستا رہا تھا کہ آخر وہ کون تھا