زبرش ، اقرا اور زوریز شہر شفٹ ہو گئے تھے - اسلام آباد شہر میں ہی تو پہلے زبرش اور بالاج رہتے تھے جب وہ اسلام آباد پہنچے تو زبرش کا دل کھل اٹھا تھا مگر اس نے زوریز لوگوں کو اپنی خوشی محسوس نہ ہونے دی تھی کیونکہ اگر زوریز کو پتا چلتا کہ اسلام آباد میں ہی بالاج رہتا ہے تو وہ زبرش کو فوراً گاؤں واپس لے جاتا اور زبرش ایسا نہیں چاہتی تھی - اب اسے بس کسی بھی طرح سے بالاج سے رابطہ کرکے اسے بتانا تھا کہ وہ شہر آ گئی ہے تاکہ اس کی پریشانی تھوڑی کم ہوتی
***
زوریز اقرا کو یونی کے گیٹ تک چھوڑ کر گیا تھا جبکہ جاتے ہوئے اس نے اقرا کو کچھ ایسا کہا تھا جس کی وجہ سے وہ تجسس میں پڑ گئی تھی کیونکہ اسے زوریز کی بات کی سمجھ نہیں آئی تھی .خیر اپنی عادت سے مجبور اس نے اپنے تجسس کو بھاڑ میں جھونکا اور خود ایکسائیٹڈ سی یونی کے اندر داخل ہوئی - اندر جاتے ہی اس نے ایمان کو ڈھونڈنے کے لیے اپنی نظریں ایدھر ادھر گھمائی تھیں کیونکہ اس نے بتا دیا تھا ایمان کو اپنے آنے کا اور ایمان نے ہی اسے کہا تھا کہ وہ گیٹ کے پاس اندر ہی اس کا انتظار کرے گی اس نے جب آس پاس اسے ڈھونڈنا چاہا تو اسے وہ تھوڑی دور ہی نظر آئی جو اسے دیکھ کر خوشی سے ہاتھ ہلاتی اس کے قریب آ رہی تھی - کیسی ہو میری خوبصورت پٹھانی ؟ ایمان نے اس کے پاس آکر اسے زور سے ہگ کرتے پوچھا جبکہ اتنے دنوں بعد اپنی دوست سے مل کر وہ خود بھی بہت خوش تھی میں بلکل ٹھیک تم سناو کیسی ہو ؟؟ اقرا نے بھی اسی چاہت اور خوشی سے پوچھا - میں بھی فٹ فاٹ ہوں اور اب تو اور زیادہ اچھی ہو گئی ہوں کیونکہ تجھے جو دیکھ لیا ہے - ایمان نے اس کے نقاب سمیت ہی گال کھینچتے کہا جس پر اقرا نے اسے گھورا تھا - اچھا چلو او تمہیں تمہارا ڈیپارٹمنٹ دیکھا وں ایمان اس کے گھورنے کو اگنور کرتی اس کا ہاتھ پکر کر اس کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف لیجانے لگی جبکہ اقرا بھی خوشی سے اس کے ساتھ جانے لگی
***
آج تجھے میں سر خان دیکھا وں گی - تجھے شوق تھا نہ انہیں دیکھنے کا - ایمان نے اسے اس کے ڈیپارٹمنٹ لن میں لے جا کر سلپ سے اس کا رومبر اور کلاس وغیرہ سب دیکھ کر اسے کلاس کا بتا دیا تھا اور خود وہ اسے لیے اپنے میٹھ ڈیپارٹمنٹ کے کوری ڈور میں کھڑی اس سے بولی جس پر اقرا نے ڈرامائی اہ بھری تھی بس کر دے ظالم عورت اب جلے پر نمک نہ چھڑک - تجھے پتا ہے کہ اب میرا نکاح ہو گیا ہے اور میں اب تیرے سر خان کو نہیں رکھ سکتی اپنا کرش - کیونکہ میرے وہ بہت پیارے ہیں اور میری دل کو گولی کی طرح ٹھا کر کے نہیں بلکہ توپ کی طرح ڈھر کر کے لگے ہیں - جس کی وجہ سے تیرے سر میرے کرش والے چپيپر سے آوٹ ہو گئے ہیں اقرا کی باتوں پر ایمان ہس ہس بری ہوئی تھی - شکر ہے میرے سر خان کی جان چھوٹی تجھ سے کیونکہ میرے سر بہت شریف ہیں اور تم بے حد بے شرم - تم نے میرے سر کو بھی خراب کر دینا تھا - ایمان کی بات پر اقرا نے آنکھیں گھمائی تھیں - بس رہتے نہیں کوئی اتنے شریف تیرے سر خان - مرد کبھی شریف نہیں ہوتا - اقرا کے تپ کر کہنے پر ایمان ہنسے ہوئے اسے گھورا شرم کر کیا پتا تیری کلاس کا کوئی لیکچر انہیں مل جائے کیونکہ بی ایس اکنامکس میں بھی میٹھ پڑھی جاتی ہے - تو شرم کر لے استاد کو ایسے نہیں کہتے - ایمان نے اسے شرم دلاتے کہا مگر اقرا کو کب کسی کی پرواہ تھی ارے وہ دیکھ وہ ہیں سر خان - ایمان کی اچانک نظر جب سر خان پر پڑی تو اقرا کا کندھا ہلاتی وہ بولی جس پر اقرا نے مڑ کر پیچھے دیکھا تھا مگر جب اس کی نظر اپنے پیچھے سے گزرتے سر خان پر گئی تو وہ سکتے میں رہ گئی تھی - اس کے قدم لڑکھڑائے تھے اس سے پہلے وہ گرتی ایمان نے اسے سہارا دیتے سنبھالا تھا - کیا ہوا اقرا ؟؟ ایمان نے پریشانی سے پوچھا و..وہ سس...سر خان ہے ؟؟ اقرا نے حیرت کی زیادتی سے لڑکھڑاتے لہجے میں پوچھا جس پر ایمان نے ہاں میں سر ہلایا تھا - وہی ہیں سر خان مگر تم کیوں ایسے پوچھ رہی ہو ؟؟ ایمان نے ناسمجھی سے پوچھا کیونکہ تیرے سر خان میرے مسٹر خان ہیں - اقرا کی بات کی ایمان کو سمجھ نہیں آئی تھی - کیا کہہ رہی ہے ؟؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں ا رہی - ایمان کے پھر سے نا سمجھی سے پوچھنے پر اقرا نے لمبا سانس کھینچا تھا میں کہہ رہی ہوں سر خان وہی ہیں جس سے میرا نکاح ہوا ہے - یعنی تمہارا سر خان میرا شوہر بہرام خان ہی ہے - اقرا کے ڈیٹیل سے بتانے پر اب تو ایمان کی بھی آنکھیں کھلی تھیں ہاں اس نے تو غور ہی نہ کیا تھا کہ سر خان کا نام بھی تو بہرام خان تھا - وہ کافی دیر تو حیرانگی سے اقرا کو دیکھتی رہی اور پھر قہقہ لگا کر ی تھی اور ہستی ہی چلی گئی تھی - ہاہا اقرا تیری بات سچ ہو گئی کیونکہ سر خان واقع تیرے مسٹر خان بن گئے - اوہ اقرا یار تو واقع سر خان کی بیوی بن گئی چل اب تو بول لے سر کو جو بولنا ہے کیونکہ اب تیرا حق ہے - ایمان کا ہس ہس برا ہال تھا جبکہ اس کے ہنسے پر اقرا اس پر لانت بھیجتی وہاں سے چلی گئی تھی جبکہ ایمان ابھی بھی وہیں کھڑی ہس رہی تھی اقرا کو اب سمجھ آئی تھی کہ صبح جب زوریز نے اس سے کہا کہ تمہارے لیے ایک سرپرائز ہے تو اس کا مطلب یہی تھا کہ سر خان ہی بہرام خان ہے اس نے ایک بار ہی مذاق میں کہا تھا اپنے بھائی سے کہ اگر فیاض والا چپبر کلوز ہوا تو اس کے کرش کو یاد رکھنا اور واقع اس کے بھائی نے اس کے کرش کو یاد رکھا تھا - اپنے بھائی کی محبت محسوس کر اقرا کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی
***
زوریز اقرا کو یونی چھوڑ وہیں سے گاؤں چلا گیا تھا آج اسے دو تین دوسرے گاؤں میں بھی جانا تھا کچھ مسائیل دیکھنے - کہنے کو تو بہت بڑے رتبے والی بات تھی کہ وہ پندرہ گاؤں کا سردار ہے دیکھنے والے اسے دیکھ آہیں بھرتے تھے مگر صرف وہی جانتا تھا کہ اس کے لیے کتنا مشکل ہوتا تھا پندرہ گاؤں کو ایک ساتھ دیکھنا اور سنبھالنا - دوسر گاؤں جانے سے پہلے وہ حویلی گیا تھا کیونکہ اس کی عادت تھی ہر صبح چچا سے باتیں کرنے کی - وہ اس کی بات کا جواب چاہے نہیں دے سکتے تھے پر اسے سکون ملتا تھا اپنی ٹینشن ان سے بانٹ کر چچا کے پاس کچھ دیر بیٹھ کر وہ واپس جانے لگا تو چچی نے روک لیا - زوریز مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے - چچی کے کہنے پر وہ رکا تھا - جی بولیں چچی - اس نے ادب سے کہا - بیٹا میں کہتی اچھی تو نہیں لگتی پر ضروری ہے دیکھو سب تمہارے سامنے ہے - چچا تمہارے قومہ میں ہیں ، فیاض ہمیں چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلا گیا اور میں بہت بیمار رہتی ہوں - تو میں کہنا چاہتی تھی کہ تم شادی کے بارے میں سوچو کیونکہ میں اپنی زندگی میں ہی فرح کی شادی کرنا چاہتی ہوں چچی نے دنیا بھر کی اداسی اور مظلومیت لہجے میں سموئے کہا جبکہ اپنے کمرے کے دروازے کے پیچھے چھپی فرح بھی خوشی اور تجسس سے زوریز کے جواب کی منتظر تھی - آپ فکر نہ کریں چچی - انشاللہ چچا بھی ٹھیک ہوں گے اور آپ کو بھی کچھ نہیں ہو گا رہی بات فرح اور میری شادی کی تو ظاہر سی بات ہے وہ میری منگ ہے اور اس کی شادی مجھ سے ہی ہوگی - لیکن ابھی مجھے سال بھر کا وقت دیں - زوریز کے جواب پر دونوں ماں بیٹی کھل اٹھی تھیں ہاں بیٹا کوئی نہیں جہاں اتنے سال انتظار کیا وہاں ایک اور سہی - چچی نے چاپلوسی بھرے لہجے میں کہا جبکہ زوریز مچظ مسکراتا انہیں خدا حافظ بول وہاں سے چلا گیا تھا صبح کے تین لیکچر بہت مزے کے گزرے تھے کیونکہ پروفیسرز نے محض انٹرو ہی لیا تھا اور کچھ اپنا انٹرو دیا تھا - چوتھے لیکچر کی بیل پر سب سٹیوڈنٹ کو نئے آنے والے یا والی پروفیسر کا انتظار تھا اقرا کی اپنے ساتھ بیٹھی لڑکی سے کافی اچھی سلال دعا ہو گئی تھی - ابھی بھی وہ اس سے باتوں میں مصروف ضرور تھی پر دیہان دروازے پر تھا کیونکہ اس کا دل کہہ رہا تھا کہ میٹھ کا پروفیسر بہرام ہی ہوگا - اور واقع ہی اسے بیل ہونے کے دو منٹ بعد ہی کلاس کے دروازے سے بہرام اندر آتا دیکھائی دیا تھا اسے دیکھتے ہی اقرا کی نقاب میں چھپے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیلی تھی - جبکہ کلاس کی باقی لڑکیاں اور لڑکے آنکھیں پھاڑے اپنے سر کو دیکھ رہے تھے - کیونکہ پہلے جو دو سر لیکچر لینے آئے تھے وہ تو موٹے اور ایجڈ تھے اور انہیں یقین تھا کہ اب بھی کوئی موٹا اور ایجڈ سر ہوگا مگر یہاں تو سب اپنے سر کی سیيلی پری دیکھ دنگ رہ گئے تھے بلیو تھری پیس پہنے براون بالوں کو ترتیب سے سیٹ کیے وہ ان کے سامنے کھڑا تھا - سفید پٹھانی رنگت تیکھی ناک بئیرڈ اور مونچھوں کے درمیان عنابی ہونٹ اور آنکھوں کی تو کیا ہی بات تھی - اس کی آنکھیں کالی رنگت کی تھی مگر ان کی شبپ اس قدر پیاری تھی کی دیکھنے والا آنکھوں کے دیکھ ماشاللہ کہے بغیر نہ رہے جب وہ ہستا یا مسکراتا تو اس کی دائیں آنکھ کے نیچے چھوٹا سا گڑھا بنتا تھا بلکل ویسے جیسے ہنسے پر گال پر ڈمپل پڑتا ہے - اور اس سے اس کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہوتا تھا مگر وہ بہت کم ہستا تھا اور مسکراتا بھی کم تھا جس کی وجہ سے وہ گڑھا اپنی نمائش کو ترستا رہتا تھا میرے خیال سے استاد کے آنے پر انہیں کھڑے ہو کر سلام کیا جاتا ہے - سب کو اپنی جگہ جمے بیٹھے اور خود کو دیکھنے پر اس نے طنزیہ کہا جس پر اقرا سمیت سب فوراً کھڑے ہوتے اسے سلام کر گئے تھے واعلیکم اسلام ! اب بیٹھ جاو سب - اس نے سب کے سلام کا جواب دیتے کہا جبکہ اس نے اس پورے وقت میں اقرا کی طرف دیکھا بھی نہیں تھا اقرا کو حیرت تھی کہ وہ اسے کیوں نہیں دیکھ رہا - شاید انہوں نے دیکھا نہ ہو مجھے - اقرا نے خود سے کہتے تسلی رکھی تھی - تو کلاس جیسے کہ سب کا فرسٹ ڈے ہے تو بتائیں کہ کیا پہلے آپ لوگ انٹرو دیں گے یاں میں ؟ بہرام کے پوچھنے پر ساری کلاس نے پہلے تو ایک دوسرے کو دیکھا اور پھر اس کی جانب دیکھا سر آپ دیں پہلے کیونکہ آپ استاد ہیں - کلاس کے ایک لڑکے نے کھڑے ہوتے کہا - اوکے تو میں ہی دیتا ہوں - میرا نام بہرام خان ہے ، مجھے یہاں پڑھاتے تین سال ہو گئے ہیں عمر میری انتیس سال ہے اور ان گزرے تین سالوں میں میری کلاس کا رزلٹ بہت اچھا رہا ہے - امید کرتا ہوں آپ سب بھی اچھا رزلٹ دیں گے اور میرا ریکارڈ خراب نہیں کریں گے - بہرام نے اپنا تعارف کرواتے سب کو ساتھ پڑھائی کے لیے بھی الڑٹ کیا تھا سر کیا آپ شادی شدہ ہیں یا کوئی آپ کی منگنی ہوئی ہو ؟؟ کلاس کی ایک منہ پھٹ لڑکی نے پوچھا جس پر اقرا کے کان کھڑے ہوئے تھے بہرام کا جواب سننے کو مس میں ویسے تو پرسنل سوالوں کے جواب نہیں دیتا مگر آپ کا فرسٹ ڈے ہے تو آپ کو دے دیتا ہوں جواب - میں شادی شدہ نہیں ہوں اور نہ ہی کسی قسم کی منگنی وغیرہ میں قید ہوں - آئ آئیم سنگل اقرا جس نے بہرام کے جواب کے لیے گردن اکڑائی تھی کہ ابھی وہ کہے گا کہ میرا نکاح ہوا ہے اور پھر اس کی جانب اشارہ کرکے بتائے گا کہ یہ میری منکوحہ ہے مگر بہرام کی بات پر اس نے حیرت سے اسے دیکھا تھا وہ جھوٹ کیوں بول رہا تھا ؟؟ اسے سمجھ نہ آئی مگر غصہ ضرور آیا تھا - اب تو اسے یقین ہو گیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر اسے نہ پہچاننے کی ایکٹنگ کر رہا تھا - مگر وہ بھی اقرا تھی اسے اچھے سے حساب برابر کرنے آتے تھے - کلاس کا انٹرو سٹارٹ ہوا تو ساری کلاس اپنے نام بتا کر بیٹھنے لگی اقرا اپنی باری آتے کھڑی ہوئی تھی - ہری آنکھیں پورے اعتماد سے بہرام کے چہرے پر جمی ہوئی تھیں - میرا نام اقرا گل ہے - اقرا نے اپنا نام بتا کر بیٹھنا چاہا تو بہرام نے روکا تھا - پورا نام ہے یہ آپ کا بہرام کے پوچھنے پر اقرا کے ہونٹ طنزیہ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے مگر چہرے پر موجود نقاب سے؟؟
کوئی دیکھ نہ پایا تھا جی سر پورا نام یہی ہے - اور کسیا ہونا تھا پورا نام ؟؟ اقرا نے جان بوجھ کر پوچھا - مطلب کہ سب لڑکیوں نے انٹرو دیا تو ان کے نام کے ساتھ سر نیم لگا - تو آپ کے نام کے ساتھ نہیں ہے کیا ؟؟ لڑکیوں کے نام کے ساتھ عموماً باپ یا شوہر کا نام لگتا ہے تو اسی لیے پوچھا بہرام نے کندھے اچکاتے کہا جس پر اقرا نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا - جی سر لگتا ہے بٹ میرے نام کے ساتھ نہیں لگتا - بابا کا ویسے ہی نہیں لگا ساتھ اور شوہر میرا ابھی کوئی ہے نہیں تو جیسے ہی کسی کے نکاح میں جاؤں گی تو لگ جائے گا سر نیم بھی ساتھ میرے نام کے - اقرا اسے جواب دیتی بیٹھ گئی تھی جبکہ بہرام کا مٹھیاں می چناں کسی اور نے تو نہیں دیکھا مگر اقرا نے دیکھا تھا اور اسے سکون ملا تھا بدلہ لے کر