اقرا کی یونی شہر میں تھی اور کل سے اس کی کلاسزز تھیں - اس لیے زوریز کا شہر میں موجود فارم ہاوس جا کر رہنے کا ارادہ تھا - اس کا ارادہ تھا کہ اقرا کو یونی چھوڑ کر خود وہ واپس گاؤں آکر گاؤں کے کام نپٹا لیتا چچی ، فرح اور چچا کے پاس بھی کوئی نہیں ہونا تھا اس کے جانے کے بعد اس لیے اس کا روز آنا بہتر تھا ویسے تو وہ روز اقرا کو یہیں سے چھوڑ آتا اور لے آتا مگر اس کی بہن تھک جاتی روز روز کے لمبے سفر سے اس لیے اس نے شہر جانے کا ارادہ کیا تھا - اقرا تو بہت خوش تھی یہاں سے جانے کے لیے اس نے زوریز کو زبرش کو ساتھ لے جانے کے لیے بھی منا لیا تھا - اسے پتا تھا کہ اگر زبرش یہاں رہتی تو زبرش کی لاش ہی ملتی اس کی واپسی پر - اس لیے اس نے زوریز کو مشکل سے ہی سہی مگر منا لیا تھا زبرش کو ساتھ لے جانے کے لیے
***
زبرش چچی اور فرح کو چائے دے رہی تھی کہ تبھی اس کے سر سے ڈوپٹہ سرکا تھا - اس کے سر سے ڈوپٹہ ہٹتا تو فرح کی اچانک نظر اس کی گردن پر پڑی تھی - تمہاری گردن پر کیا ہوا ہے ؟؟
فرح نے اس کی گردن پر نظر اتے لال نشانوں کو دیکھتے سخت لہجے میں پوچھا جبکہ اس کے سوال پر چچی کو چائے دیتی زبرش کے ہاتھ کپکپائے تھے - و...وہ ا..الرجی ہوئی ہے - اس نے گھبراتے ہوئے جھوٹ بولا جبکہ جھوٹ کہتے اس کی آنکھوں کے پردوں پر رات کا سارا منظر گھوما تھا جب زوریز نے اس کی گردن اور جسم پر اپنی شدتوں کے نشان چھوڑے تھے اس کی بات پر چچی نے فوراً کھڑے ہوتے اس کی گردن کا معائنہ کیا تھا - زبرش جو جلدی سے ڈوپٹہ واپس سر پر کرتے گردن کو کور کرنے لگی تھی چچی کے یوں گردن کا معائنہ کرنے پر رک گئی تھی - یہ ...یہ الرجی نہیں ہے - چچی نے اس کی گردن کے نشان دیکھتے فوراً پہچان لیے تھے اس لیے غصے سے بولیں جبکہ ان کے پہچاننے پر جہاں زبرش کو خوف آیا تھا وہیں فرح کا پورا جسم آگ کی سی جلن سے بھرا تھا پہچان تو وہ بھی گئی تھی کیونکہ اتنی بچی تو وہ بھی نہیں تھی مگر وہ یہ سوچ چپ تھی کہ زوریز ایک ونی کو کہاں منہ لگائے گا - اس لیے اگنور کرگئی مگر امی کی بات پر اس کو یقین ہو گیا تھا - تمہاری ہمت کیسے ہوئی زوریز کے قریب جانے کی اسے اپنی طرف راغب کرنے کی ؟؟ فرح نے غصے سے اس کے پاس جاتے اس کی گردن دبوچتے کہا جبکہ اس کی بات پر زبرش حیران تھی اس نے کب کیا تھا زوریز کا اپنی طرف مائیل یا پھر کب وہ خود اپنی مرضی سے زوریز کے قریب گئی تھی میں نے ایسا کب .... چٹاخ ! تیری اتنی ہمت کہ تو زوریز کو اپنی ادائوں سے لبھانے کی کوشش کرے اس سے پہلے وہ کچھ بولتی چچی نے فرح کو سائیڈ کرتے اس کے تھپڑ مارتے کہا جس کے سبب اس کا منہ دوسری طرف ہوا تھا اور اسے کسی کے جوتے نظر آئے اس نے یوں ہی نظریں اٹھائے دیکھا تو زوریز کو دیکھ اس نے شکایتی نظروں سے اسے دیکھا جبکہ اس کے اچانک آنے سے چچی اور فرح بھی گزبڑائی تھیں - کیا ہو رہا ہے یہاں ؟ زوریز کی بھاری سنجیدہ آواز پر چچی اور فرح کانپ گئی تھیں - وہ زوریز یہ لڑکی تم پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اور جان بوجھ کر تمہارے قریب ہونا چاہتی ہے ہم تو بس یہ پوچھ رہے تھے کہ وہ رات کو تمہارے پاس کیا کرنے گئی - فرح نے فوراً بات سنبھالنے کی کوشش کرتے کہا - جبکہ اس کی بات پر پہلے تو خود پر بندھ باندھے کھڑی زبرش کو زوریز نے دیکھا اور پھر فرح کو - رات وہ میرے نہیں میں اس کے قریب گیا تھا بلکہ رات ہی نئی ایک دو بار اور میں اس کے ساتھ رات گزار چکا ہوں کوئی مسلہ کسی کو ؟؟ زوریز کی بات پر فرح اور چچی دونوں کی آنکھیں کھلی تھیں - آپ کیسے کر سکتے ہو یہ میرا ساتھ ؟؟ فرح نے دکھ سے پوچھا - میری مرضی میں جو مرضی کروں اور دوسری بات آج کے بعد کوئی بھی میرے علاوہ زبرش کو ٹورچر نہیں کرے گا - ویسے بھی وہ آج میرے اور اقرا کے ساتھ شہر ہی جا رہی ہے اور اگر تمہیں کوئی مسلہ ہے تو بتا دو رشتہ توڑنے میں دیر نہیں لگتی - زوریز کی باتوں پر چچی اور فرح دونوں کو بہت غصہ تھا مگر اس کی آخری بات ان کے لیے دھمکی ثابت ہوئی تو چپ رہی تھیں اور زبرش تو خود حیران ہو کر زوریز کو دیکھ رہی تھی - مجھے دیکھنا بند کرو اور اقرا کے ساتھ پیکنگ کروا اس کے خود کو دیکھنے پر زوریز نے سختی سے کہا جس پر وہ وہاں سے چلی گئی تھی - اس کے جاتے ہی زوریز بھی چلا گیا اور پیچھے چچی اور فرح غصہ پی کر رہ گئی تھیں
***
خان مجھے ڈیڈ کی طرف لے چلو میں کچھ ضروری سامان لانا ہے وہاں سے - خان گھر سے باہر نکل رہا تھا کہ تبھی دیا نے اسے پکارتے ہوئے کہا - کل کے بعد ان کی آج بات ہو رہی تھی - کیا لینا ہے ؟؟
مجھے لسٹ دے دو بنا کر میں لے اوں گا مگر تم اپنے ڈیڈ کے گھر کی کوئی چیز نہیں یوز کرو گی - بہت شوق سے شادی کری ہے مجھ سے تو اب یہیں کے لائف سٹائیل گزارو زندگی - مہنگی چیزوں کو بھول کر سستی چیزوں کو یوز کرنا سیکھو - بالاج نے بنا اس کی پوری بات سنے اپنی ہی سنا دی تھیں نہیں وہ کچھ پرسنل چیزیں لانی ہیں اور پھر میرا موبائل ، لیپ ٹاپ وہیں پڑا ہے - ساتھ مجھے ڈیڈ سے بھی ملنا ہے - دیا کی بات پر وہ شاید نہ مانتا ابھی بھی مگر جب اس نے اداسی سے باپ سے ملنے کو کہا تو وہ مان گیا چ تھا - اوکے ڈوپٹہ سہی سے لو اور آ جاو - بالاج جان ھڈانے والے انداز میں بولتا باہر نکل گیا تو وہ بھی خوش ہوتی باہر نکلی تھی
***
باہر نکل اس نے جب بالاج کو بائیک پر بیٹھے دیکھا تو وہ پریشان ہوئی تھی - اسے بائیک پر بیٹھنا بلکل بھی نہیں آتا تھا - تم مجھے بائیک پر لے کر جاو گے ؟؟ دیا نے پریشانی سے پوچھا یہ کیا تم نے تم تم لگا رکھی ہے مس ملک ؟؟ آپ کہا کرو مجھے اب کیونکہ اب میں تمہارا نوکر نہیں بلکہ شوہر ہوں اور بائیک پر نہیں جائیں گے تو کیا تمہارے لیے جہاز لاوں ؟؟ میں غریب سا بندہ ہوں میرے پاس تمہارے باپ کی طرح گاڑیوں کے شو روم نہیں ہیں - چلنا تو بیٹھو ورنہ رہو گھر بالاج غصے سے اس کا سانس سکھاتے بولتا بائیک سٹارٹ کر چکا تھا جبکہ اس کو بائیک سٹارٹ کرتے دیکھ دیا جلدی سے بائیک پر مشکل سے بیٹھی - اس کے بیٹھتے ہی بالاج نے بائیک سٹارٹ کرتے آگے بڑھائی تو دیا نے ڈر کر اس کے گرد بازو ہائیل کرتے اپنا سر اس کے کندھے پر ٹکایا تھا جبکہ زبان پر ایک ہی بات کا آنکھیں بند کیے ورد تھا - ( میں گئی ، گئی میں ، اللہ میں نہ گروں ، نہ میں ) وہ جیسے ہی ملک ولا پہنچی تو انور ملک گھر سے باہر ہی نکلنے والے تھے ۔ ڈیڈ ! دیا نے خوشی سے انہیں پکارا اور بھاگ کر ان کے گلے لگی تھی ۔ جبکہ انور ملک جو خود دیا سے ملنے کے لیے خان کے گھر جانے والے تھے اسے دیکھ کھل اٹھے تھے ۔ ڈیڈ کی جان! ڈیڈ کا پیارا بیٹا ! ڈیڈ کو بہت یاد آ رہی تھی تمہاری ۔
وہ اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے لاڈ سے بولے جس پر دیا نے بھی مسکراتے ہوئے آگے ہو کر ان کے گال پر لب رکھے تھے ۔ مجھے بھی آپ کی بہت یاد آ رہی تھی اس لیے میں آپ سے ملنے آ گئی ۔ وہ واپس ان کے سینے سے لگتی لاڈ سے بولی جس پر انور ملک نے اس کے سر پر بوسہ دیا تھا ۔ خان نہیں آیا ؟ انہیں خان کا خیال آیا تو پوچھا ۔
نہیں وہ کہہ رہے تھے ضروری کام ہے انہیں تو مجھے رات تک پک کر لیں گے ۔ دیا کے جواب پر وہ حیران ہوئے تھے ۔ کیا مطلب رات کو پک لے گا ؟ کیا تم اب ہمیشہ وہیں اس کے اس چھوٹے سے گھر میں رہو گی ؟ انہوں نے حیرت اور پریشانی سے پوچھا ۔ ظاہر سی بات ہے ڈیڈ اب وہ خان کا گھر ہے اور خان میرا شوہر تو میں وہیں رہوں گی نہ ۔
دیا نے ہال کے صوفے پر بیٹھتے کہا ۔ پر کیوں میری جان ؟ تم کیسے رہو گی وہاں ساری زندگی ؟ وہاں نہ اے سی ہے ، نہ ہی تمہارے کمرے جیسا شاندار کمرہ ہے بلکہ وہ پورا گھر ہی تمہارے ایک کمرے جتنا ہوگا ۔ تم نہیں رہ پاو گی وہاں کیونکہ وہاں کچھ بھی تمہارے لائف سٹائیل کے مطابق نہیں ہے ۔
وہاں کچھ بھی نہیں ہے ۔ ملک انور اسے سمجھاتے ہوئے بولے جس پر دیا ان کی بات پر ی تھی ۔ کیوں نہیں ہے وہاں کچھ بھی ؟ وہاں خان ہے ڈیڈ اور یہ ہی میرے لیے بہت بڑی دلیل اور وجہ ہے وہاں رہنے کی ۔ دیا نے جیسے بات ہی ختم کی تھی جبکہ انور ملک کو کو فکر تھی اس کی کیونکہ وہ ان کی لاڈلی اور اکلوتی بیٹی تھی ۔
وہ بچپن سے ہی سہل رہی تھی کیونکہ اس نے آسائیشوں سے بھری زندگی گزاری تھی - ابھی تو وہ کہہ رہی تھی کہ وہ رہ لے گی کیونکہ ابھی موسم اچھا تھا مگر وہ جانتے تھے کہ جیسے ہی گرمیاں آئیں گیں تب دیا کو مشکل ہوگی ۔