بالاج دیا کے لیے دو تین جوڑے لے آیا تھا کپڑوں کے جن میں سے ایک گلابی رنگ کا شلوار قمیض دیا نے پہن لیا تھا لیکن دوپٹہ نہ لیا - وہ جب شلوار قمیض پہن کر باہر نکلی تو بالاج برامدے میں پڑی کرسی پر بیٹھا موبائل یوز کر رہا تھا - ڈییيکیو سے مل کر اسے کچھ حوصلہ ہوا تھا کیونکہ اسے ڈییيکیو کافی اچھا لگا تھا اور اسے یقین تھا وہ جلد ہی کھوج لگا لے گا کہ آخر اصل قاتل کون ہے ڈيکیو کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے وہ اس کا کابیيکٹ نمبر بھی لے آیا تھا ابھی وہ بیٹھا موبائل پر اپنے گاؤں کے کچھ دوستوں سے بھی اسی متعلق بات کر رہا تھا کہ وہ نظر رکھیں گاؤں پر یعنی کسی بھی قسم کی کوئی ایسی بات جو فیاض اور زوریز سے متعلق ہو اسے باخبر کرتے رہیں - قدموں کی اہٹ پر اس نے سر اٹھایا تو دیا کو شلوار قمیض میں دیکھ کر چند پل وہ کچھ بوخ نہ پایا اسے دیکھنے میں ہی کھو گیا تھا وہ بہت ہی زیادہ پیاری لگ رہی تھی شلوار قمیض میں اس نے پہلی مرتبہ اس طرح کا مشرقی لباس پہنا تھا جو اس پر بہت زیادہ اٹھ رہا تھا - خاص طور پر اس کی سفید رنگت پر گلابی رنگ چچ رہا تھا کیونکہ اس کی سفید رنگت میں بھی ہلکا ہلکا گلاب پن تھا اس لیے اس پر گلابی رنگ اور زیادہ اٹھ رہا تھا لیکن اس کا دوپٹہ اس کے پاس نہ دیکھ اس کی تیوری چڑھی تھی دوپٹہ کہاں ہے تمہارا ؟؟ بالاج نے اسے دیکھتے پوچھا -وہ مجھ سے سنبھالا نہیں جا رہا میں نے اسے اندر رکھ دیا - اب تو میرے کپڑے ٹھیک ہیں لیکن دوپٹہ نہیں مجھ سے سنبھالا جا رہا جلدی سے بولی کہ کہیں وہ پھر سے اسے دوپٹہ لینے کو نہ کہہ دے جب کہ بالاج تو اپنی کرنے والوں میں سے تھا مس ملک وہ دوپٹہ اندر رکھنے کے لیے نہیں سر پر لینے کے لیے ہوتا ہے - جاؤ اور جا کر لو سنبھل نہیں رہا تو کیا اندر رکھ دو گی ؟؟ دو تین بار لو خود بخود ہی لینا ا جائے گا لیکن دوپٹہ تمہارے وجود سے الگ نہیں ہونا چاہیے - بالاج نے اسے انگلی دکھاتے کہا جبکہ دیا جو صبح سے اس کا مس ملک مس ملک سن رہی تھی اب چڑ گئی تھی -کیا مس ملک مس ملک جگا رکھی ہے ؟؟
میرا نام نادیہ ہے نادیہ نہیں کہہ سکتے تو دیا کہہ لو مگر مجھے میرے نام سے پکارو - دیا نے چڑھتے ہوئے کہا جب کہ بالاج نے اسے ایسے دیکھا تھا جیسے کہنا چاہتا ہو کچھ اور حکم ؟؟ اس کے یوں دیکھنے پر دیا پیر پٹختی واپس کمرے میں چلی گئی وہ جانتا تھا کہ دیا کو کس قدر خواہش ہے اس کے منہ سے اپنا نام سننے کی اور اسی لیے وہ اس کا نام نہیں پکارتا تھا - پہلے تو وہ اسے میم کہتا تھا لیکن جب سے وہ اس کے نکاح میں آئی تھی تب بھی وہ اسے اس کے نام سے نہیں پکا رہا تھا بلکہ مس ملک کہہ کر پکار رہا تھا - نہ جانے کس چیز کا بدلہ لے رہا تھا اس سے
***
سنو زبرش ! زبرش سٹور روم کی صفائی میں مگن تھی کہ تبھی اقرا سٹور روم میں اتی رازانہ انداز میں اسے پکارتی ہوئی بولی جبکہ اچانک اس کے یوں ا کر پکارنے پر زبرش ایک دم ڈر کے اچھلی تھی - یا اللہ اقرا تم نے تو مجھے ڈرا دیا - اس نے دل پر ہاتھ رکھتے لمبے لمبے سانس لیتے کہا جب کہ اقرا نے اس کے یوں ڈرنے پر دانت دکھائے تھے - اچھا میری بات سنو اقرا نے اس کے پاس جا کر اس کا ہاتھ پکڑتے کہا جب کہ اس کے یوں بے قراری سے کہنے پر زبرش حیران ہوئی تھی - کیا ہوا کیا بات کرنی ہے ؟؟ زبرش نے پوچھا جب کہ اس کی یوں پوچھنے پر اقرا نے شرما نا شروع کر دیا تھا - جس کی زبرش کو بالکل بھی سمجھ نہیں آئی تھی اللہ اللہ اقرا کیا ہو گیا ہے شرما کیوں رہی ہو ؟؟ زبرش نے حیرت سے پوچھا - وہ تم نے میرے ان کو دیکھا ہے ؟؟
اقرا نے شرمانے کی ایکٹنگ کرتے کہا جب کہ اس کی فلوپ ایکٹنگ پر زبرش نے آنکھیں چھوٹی کیے اسے گھورا تھا - اقرا اپنی یہ دو نمبر قسم کی ایکٹنگ بند کرو مجھے پتہ ہے تمہیں بالکل بھی شرم نہیں ا رہی اور دوسری بات میں نے تمہارے ان کو کیوں دیکھنا ہے ؟؟ زبرش نے اسے کہتے ہاتھ میں پکڑا جھاڑ پوج والا کپڑا سائیڈ میں رکھا تھا - اوہو دیکھا ہوگا نا تم نے ایسے نظر پڑ ہی جاتی ہے تو بتاؤ نا تم کیسا لگا تمہیں وہ ؟؟ پیارا تھا ؟؟ اقرا نے تجسس سے پوچھا جب کہ جب زبرش نے نام میں سر ہلایا تھا - نہیں میں نے نہیں دیکھا گزرتے ہوئے بھی نہیں دیکھا اور میری بلا سے وہ پیارا ہو نہ ہو مجھے کیا تم نے نہیں دیکھا کیا ؟؟ زبرش نے پہلے انکار کرتے بعد میں اس سے پوچھا جس پر اقرا نے واپس سے شرما نا شروع کیا تھا ہاں میں نے دیکھا ہے لیکن میں تم سے پوچھنا چاہ رہی تھی کیونکہ مجھے تو وہ بہت پیارے لگے - میں دیکھنا چاہتی تھی کہ یہ صرف میری نظروں کا کمال تھا کہ وہ پیارے لگے یا وہ واقعی پیارے ہیں اس لیے تم سے پوچھ رہی تھی ؟؟
اقرا کی بے ڈھنگی بات پر زبرش نے تاسف سے سر ہلایا تھا - تمہارے بھائی نے انتخاب کیا ہے تو اچھا ہی کیا ہوگا تمہارے لیے وہ برا انتخاب تو کرنے سے رہے کیونکہ ان کی ساری محبتیں سارا خلوص تمہارے لیے ہی تو ہے باقی ساری دنیا تو ان کے لیے جوتی کی نوک پر ہے - زبرش کے لہجے میں گہرا دکھ تھا جبکہ اس کے لہجے میں دکھ دیکھ اقرا نے آگے ہو کر اسے گلے لگایا تھا تم فکر نہ کرو زبرش دیکھنا انشاءاللہ ایک دن بھائی تمہارے ساتھ بالکل ٹھیک ہو جائیں گے جب انہیں تمہاری قدر ہوگی - اقرا نے اسے دلاسہ دیتے ہوئے کہا جس پر زبرش مسکرائی تھی - نہیں مجھے اس دن کی امید نہیں ہے نہ ہی مجھے ایسا کوئی دن اپنی زندگی میں چاہیے اور نہ میں نے کبھی امید لگائی ہے کہ وہ میرے ساتھ اچھے ہوں - کیونکہ مجھے ان کے اچھے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن مجھے تم یہ بات بتاؤ کہ تم باقی سب کی طرح مجھ سے نفرت کیوں نہیں کرتی ؟؟ مجھ پر حکم کیوں نہیں چلاتی مجھ پر طعنوں کی برسات کیوں نہیں کرتی ؟ ! بالاج بھائی کو برا بھلا کیوں نہیں کہتی ؟؟
فیاض تمہارا منگیتر تھا جبکہ سب لوگوں کے مطابق اسے میرے بھائی نے مارا ہے لیکن میں جانتی ہوں کہ میرے بھائی نے اس سے نہیں مارا کیونکہ میں اور میرا بھائی وہاں سے ایک ساتھ ہی گئے تھے اور فیاض پکس تب زندہ تھا - زبرش نے اس سے پوچھتے ساتھ میں ايلپں کرنا چاہا جس پر اقرا پیچھے ہوئی تھی دیکھو زبرش مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم کون ہو تمہارے بھائی نے کوئی جرم کیا ہے یا نہیں - ہاں مجھے دکھ ہے کہ فیاض میرا کزن تھا اور اس کی موت پر مجھے دکھ ہوا - وہ میرا منگیتر تھا اس بات کو کبھی میں نے سوچا بھی نہیں تھا بس زوریز بھائی مجھے یاد دلاتے رہتے تھے کہ میں اس کی منگ ہوں حالانکہ مجھے کسی طرح کی اس کے ساتھ دلی اٹریکشن نہیں تھی اس لیے مجھے اس کی موت پر کوئی دکھ نہیں ہوا ایک کزن کے ناطے ضرور ہوا لیکن میں اتنا جانتی ہوں جس کی موت آنی تھی اس کی ا گئی ہم مرے ہوئے انسان کی خاطر زندہ لوگوں کو تکلیف نہیں دے سکتے اور جس نے جو جرم کیا ہے اس کا ازالہ اس کا بدلہ میرا اللہ خود ہی لے لے گا کیونکہ وہ بہتر انصاف کرنے والا ہے اور بہتر حقیقت جاننے والا ہے - اقرا کی بات پر زبرش مسکرائی تھی کیوں کہ اس نے بہت خوبصورت جواب دیا تھا - ہاں واقعی اللہ سے بہتر کوئی بھی فیصلہ کرنے والا نہیں اس کی عدالت سب سے بہترین عدالت ہے کیونکہ وہاں کسی کا جھوٹ کسی کی سفارش نہیں چلتی وہاں سچائی چلتی ہے وہاں انصاف ہوتا ہے خیر میں تم سے پوچھنے آئی تھی جو اس بات کا جواب تو تم نے مجھے دیا نہیں - کیونکہ تم نے تو دیکھا نہیں میرے ان کو تو چلو پھر میں چلتی ہوں تم کرو اپنے کمرے کی صفائی اور بہتر حالت میں کرو تاکہ رہنے کے قابل ہو ویسے تمہارا یہاں رہنا بنتا نہیں کیونکہ تمہارا لالا کے کمرے میں رہنا بنتا ہے وہ تمہارے شوہر ہیں اور تم ان کی بیوی ہو ان کے نکاح میں ہو اور ایک بیوی اپنے شوہر کے کمرے میں ہی اچھی لگتی ہے لیکن دعا ہے یہ بات بھائی کو جلدی ہی سمجھ ا جائے اقرار وہاں سے جانے لگی تو زبرش سے بولی جب کہ اس کی بات پر زبرش نے نہ میں سر ہلایا تھا - نہیں اقرا میں تمہارے بھائی کے نکاح میں ضرور ہوں لیکن ان کی بیوی کے طور پر نہیں ان کی ونی کے طور پر اور ایک ونی کا رتبہ یہی ہے اسے بیوی کا مقام نہیں دیا جاتا - شوہر کے کمرے میں بیوی رہتی ہے ایک ونی نہیں -زبرش کے جواب پر ایک اقرا کچھ نہ بولی تھی اور خاموشی سے وہاں سے چلی گئی جبکہ زبرش واپس سے سٹور روم کی صفائی کرنے لگی تاکہ اسے قابل قبول حالت میں واپس لا سکے زبرش سونے کے لیے زمین پر بنائے اپنے بستر پر لیٹنے ہی لگی تھی کہ تبھی زوریز سٹور روم میں آیا تھا ؛ سٹور روم کی بدلی حالت دیکھ اس نے داد بھرے انداز میں آئی برو اٹھائی تھی - واہ اچھا کیا تم نے جو کمرہ صاف کر لیا - میرے خیال سے تم یہ سمجھ گئی ہو کہ اب تمہارا مستقل ٹھکانہ یہی ہے زوریز نے چھپتے ہوئے لہجے میں کہا جب کہ اس کی بات کا ذبرش نے جواب دینا ضروری سمجھا تو بولی مستقل ٹھکانہ نہیں ہے یہ میرا وقتی ٹھکانہ ہے لیکن اگر وقتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسے گندا رکھوں گی کتا بھی بیٹھنے سے پہلے جگہ صاف کرتا ہے میں تو پھر انسان ہوں - زبرش کے جواب پر زوریز کو غصہ آیا تھا - وہ لڑکی کیوں نہیں ڈرتی تھی اس سے ؟؟ اس نے بے وفائی کرتے اسے تڑپانا چاہا تو وہ اس کی بے وفائی سہہ گئی ، اس نے اسے الفاظوں سے جب جب زخمی کرنا چاہا تو تب تب اس نے اسے جواب دیا ابھی بھی اس کے جواب پر اسے غصہ آیا تھا لیکن پھر کچھ سوچ کر وہ مسکرایا تھا - زیادہ ہواؤں میں مت اڑو مستقل ٹھکانہ ہی ہے یہ تمہارا کیونکہ جس بھائی کی آس پر تم یہاں آئی ہو نا کہ وہ تمہیں بچا لے گا - تو تمہیں بتاتا چلوں کہ وہ تو شہر چلا گیا ہے تمہیں یہیں مرنے کے لیے چھوڑ کر اگر اسے تمہاری فکر ہوتی تو وہ یہی گاؤں میں رہتا تمہیں بچانے کے لیے ثبوت اکٹھے کرتا - لیکن اگر وہ بے گناہ ہوتا تو لیکن وہ بے گناہ نہیں ہے نا اس لیے تو بھاگ گیا کیونکہ اس کی جان تو چھوٹ گئی زوریز نے تیلی لگانے والے انداز میں کہا - اسے تھا کہ اب تو پکا زبرش کچھ نہ کچھ بولے گی تڑپے گی اسے دکھ ہوگا لیکن اس کی بات پر زبرش مسکرائی تھی اچھا طریقہ تھا مجھے میرے بھائی سے بدگمان کرنے کا لیکن آپ کو بتاتی چلوں زوریز خان افریدی کہ میں آپ کی بات کو سن کر اپنے بھائی کے لیے دل میں نفرت پیدا نہیں کرنے والی کیونکہ میں جانتی ہوں میرے بھائی کو میری مجھ سے زیادہ فکر ہے - اگر وہ یہاں سے گیا بھی ہے تو ضرور کوئی نہ کوئی وجہ ہوگی وہ مجھے یوں چھوڑ کر جانے والوں میں سے ہے نہیں ضرور اس نے کوئی ترکیب ہی سوچی ہو گی جس کے سبب اسے شہر جانا پڑا آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے مجھے میرے بھائی کا زیادہ علم ہے - میں آپ کی باتوں میں ا کر بدگمان ہونے والی نہیں اگر آپ مجھے یہ بھی کہہ دیتے نہ کہ زوریز خان کو بالاج خان نے زبرش خان کو بیچ دیا ہے تو بھی میں آپ کی بات کا یقین نہ کرتی ارے آپ کیا میرا اپنا بھائی میرے منہ پہ ا کر یہ الفاظ بھی کہے تو میں تب بھی اس کی بات کا یقین نہ کروں کیونکہ میں جانتی ہوں میرا بھائی کس قدر محبت کرتا ہے مجھ سے - اس نے مجھے بچپن سے پالا ہے اولاد کی طرح اور اپنی اولاد کو کوئی بھی تکلیف میں نہیں دیکھتا اچھا ہوا وہ چلے گئے ورنہ اگر یہاں گاؤں میں رہتے تو آپ نت نئے طریقے سے انہیں پریشان کرتے اب کم سے کم وہ گاؤں سے دور ہوں گے تو سکون سے ثبوت ڈھونڈ سکیں گے - تو کیا ہوا اگر وہ گاؤں میں نہیں دور رہ کر بھی وہ یہ کام کر سکتے ہیں - زبرش نے پھر سے اسے اچھے سے جواب دیا تھا جبکہ اب کی بار تو زوریز کا غصے سے بہت ہی زیادہ برا حال ہوا تھا زیادہ زبان چلتی ہے نا تمہاری کوئی نہیں جب تمہارا بھائی نہیں پلٹے گا نا اپنی زندگی میں خوش و خرم مگن ہو کر رہ جائے گا اور تمہیں پلٹ کر بھی نہیں پوچھے گا تب دیکھوں گا میں کہ تمہاری زبان جاتی کہاں ہے لیکن ابھی کے لیے مجھے اچھے سے اتا ہے تمہاری زبان کو لگام لگانا–غصے سے اس کا منہ دبوجھتے زوریز ایک ایک لفظ چباتے ہوئے بولا اور پھر آخری بات کہتے ہیں اس نے اس کا منہ چھوڑ بازو پکڑا اور اپنے ساتھ لے جانے لگا جبکہ اس کے یوں خود کو کھینچنے پر زبرش کی واقع ہی زبان دنگ ہوئی تھی - مجھے مجھے نہیں جانا چھ..چھوڑو مجھے سردار میں کہہ رہی ہوں مجھے نہیں جانا زبرش بے بسی سے بولی جب کہ زوریز نے اس کی بات پہلے کب مانی تھی جو مانتا اسے اپنی بات نہ مانتا دیکھ زبرش نے اپنا وجود ڈھیلا چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ جانتی تھی وہ جتنا چیخے گی چلائے گی اس کے سامنے منتیں کرے گی وہ اتنا ہی اسے تڑپائے گا اسے ٹارچر کرے گا چیخنے چلانے سے بھی تو اس نے اس کی ہر ظلم کو برداشت کرنا تھا تو پھر وہی ظلم وہجاموشی سے سہہ کر اسے بھی تکلیف دیتی - کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس کا ہر ظلم پر خاموش رہنا اور ہر بات کا بنا ڈرے جواب دینا ہی زوریز کو غصہ دلاتا ہے