صبح کا گھر سے نکلا زوریز رات کو بھی گھر واپس نہ آیا تھا اقرا کو اس کی فکر ہو رہی تھی لیکن اس کا موبائل بھی بند جا رہا تھا - ایسے کبھی نہ ہوا تھا کہ وہ رات گھر سے باہر رہتا اور اقرا کو اطلاع نہ کرتا وہ اببطار کے علاوہ کیا کر سکتی تھی کیونکہ اس کے پاس کوئی بھی انفارمیشن نہ تھی اس کے متعلق اس لیے اسے اپنے اللہ کے حوالے کرتی وہ سو گئی تھی - وہ لاکھ اس سے ناراض ہونے کی کوشش کرتی لیکن وہ اس کا لالہ تھا اسے جان سے پیارا تھا ان دونوں بہن بھائیوں کا ایک دوسرے کے علاوہ اس دنیا میں کوئی بھی سگا رشتہ نہ تھا جو ان سے سچی محبت کرتا - اگلی صبح جب وہ اٹھی تو اس کی انکھ باہر ہوتے شور سے کھلی تھی شاید باہر زوریز ا چکا تھا اور اس کی چچی سے پھر سے بحث شروع ہو گئی تھی - وہ گھبرا کر ایک دم سے اٹھ بیٹھی اور اپنا جوتا پہن کر جلدی سے کمرے سے باہر نکلی تھی
***
زوریز گھر آیا تو اس کی سب سے پہلے نظر زبرش پر پڑی تھی جو ہال میں پوچھا لگا رہی تھی - اسے اگنور کرتا وہ چچی کے پاس گیا جو فرح کے ساتھ راز و نیاز میں مصروف تھیں - ابھی تھوڑی دیر تک اقرا کا نکاح ہے میرے دوست کے ساتھ زوریز نے ان کے پاس جاتے ہی سیدھا مدے کی بات کی تھی جبکہ اس کی بات سن چچی غصے سے کھڑی ہوئی تھیں - کیا بدتمیزی ہے یہ زوریز ؟؟ تم میری بات ٹال رہے ہو - میں نے صبح تم سے کہا تھا کہ اقرا ساری زندگی میرے بیٹے کے نام پر رہے گی - تو یہ بات ہوئی اور اگلے دن اس کے لیے اپنے دوست کا رشتہ لے آئے ہو بلکہ وہ بھی نکاح خواں کے ساتھ - چچی کا غصے سے برا حال ہوا تھا ہوتا بھی کیوں نہ ان کا ارادہ اقرا کو ساری زندگی گھر میں قید کر کے رکھنے کا ؟؟ تاکہ باہر اگر اس کی کہیں شادی ہوتی تو جائیداد باہر نہ جائے گی - لیکن یہاں تو زوریز پوری ان کی بازی ہی پلٹ رہا تھا جی بالکل آپ کی بات سن کر ہی میں نے یہ فیصلہ کیا ہے چچی پہلے میری ارادہ نہیں تھا اقرا کا دو تین سال شادی کرنے کا لیکن آپ کے ارادے جان کر مجھے کافی دکھ ہوا اور اپنی بہن کی فکر بھی ہوئی اس لیے میں اپنے دوست کے ساتھ اس کا نکاح کرنے والا ہوں - میرے خیال سے میری بہن کی زندگی کا فیصلہ کرنے کا حق صرف میرا ہے کسی کو میں اجازت نہیں دوں گا کہ وہ میرے اور میری بہن کے معاملات میں دخل اندازی کرے ہمارے درمیان آنے کی کوشش کرے لہذا آپ بھی ہمارے معاملات سے دور رہیں میں آپ کی عزت کرتا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جو کہیں گی وہ میں مان لوں گا - اقرا کا نکاح ہوگا ابھی اور اسی وقت ہوگا میرے دوست بہرام خان کے ساتھ اور میں دیکھتا ہوں کون روکتا ہے مجھے زوریز بھی آگے سے چچی کو غصے سے جواب دے گیا تھا جبکہ زبرش ان دونوں کو غصے میں ایک دوسرے سے بات کرتا دیکھ پریشان ہوئی تھی لیکن اپنے کام میں مصروف رہی کیونکہ وہ جانتی تھی اگر وہ ان کی طرف متوجہ ہوتی تو ان دونوں نے اس سے بھی بےعزت کر دینا تھا - آٹھو تم جاؤ اقرا کو بلا کے لاؤ زریز نے چچی کو جواب دیتے زبرش کو کہا جب کہ اس سے پہلے کہ زبرش اقرا کو بلانے جاتی اقرا خود ہی کمرے سے نکل آئی تھی - کیا ہو رہا ہے یہاں پر ؟ اقرا نے وہاں ا کر پریشانی سے پوچھا جبکہ زریز اس کے وہاں اتے اس کے پاس جا کر اس کے کندھوں کے گرد بازو حل کر چکا تھا بس کچھ لوگوں کو فکر ہو رہی ہے کہ میں نے ان کی بات کو ٹالا ہے - لیکن تمہیں سب کی ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں بلکہ تم جاؤ جا کر صحیح سے کپڑے بدل کر تیار ہو کر آؤ کیونکہ ابھی تھوڑی دیر تک تمہارا نکاح ہے میرے دوست بہرام خان کے ساتھ - زریز کی بات پر اقرا کے سر کے اوپر جیسے پوری حویلی کی چھت ہی گر گئی تھی یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں لالا ؟؟ میرا نکاح آپ کے دوست سے کیسے اچانک ؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا جب کہ زوریز نے اس کے دونوں کندھوں سے اسے تھام تے اپنے سامنے کیا تھا - ہاں میری جان بالکل تمہارا نکاح وہ بھی میرے دوست کے ساتھ آج نکاح کرنا ہے بس رخصتی تمہاری مہینے دو مہینے بعد ہوگی زوریز نے اسے کہا جب کہ اقرا کبھی ٹینشن سے چچی کو دیکھتی جن کا غصے کے مارے برا حال تھا تو کبھی وہ زوریز کو دیکھتی - پر یہ سب کیوں بھائی؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا - کیونکہ اس گھر میں بہت سے لوگ ہیں اقرا جنہوں نے تمہیں گھر میں قید کرنے کا ارادہ رکھا ہوا ہے اور میں ایسا بالکل نہیں ہونے دؤں گا میں ہمیشہ تمہیں مضبوط ہاتھوں میں دیکھنا چاہوں گا اور میرے خیال سے میرا دوست ایک اچھا ہ سيپيڈ ثابت ہوگا تمہارے لیے زوریز نے اسے اپنا نقطہ نظر بتایا تھا جبکہ اقرا چپ کر گئی تھی ہاں وہ صحیح کہہ رہا تھا - اگر زوریز کا یہ فیصلہ اس کے لیے بہتر تھا تو اسے قبول تھا - کیونکہ چچی کا واقعی ہی ارادے خطرناک لگ رہے تھے اسے اس لیے وہ چپ کر گئی تھی ٹھیک ہے بھائی جیسے آپ کی مرضی وہ اسے کہتی اپنے کمرے کی جانب واپس بڑھ گئی تھی جب کہ زوریز نو سنجیدہ نظروں سے چچی کو دیکھا تھا اور پھر زبرش کی طرف متوجہ ہوا - اٹھو تم اور جا کر اقرا کی مدد کرو وہ اسے کہتا ہوا باہر واپس جا چکا تھا جبکہ زبرش خاموشی سے نظریں جھکائے وہاں سے اقرا کے کمرے کی جانب چل پڑی تھی - اس نے غلطی سے بھی چچی کی جانب دیکھنے کی غلطی نہ کی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس وقت وہ زخمی شیر نہیں بنی ہوئی ہے اور اگر ان کی نظر اس پر پڑ جاتی تو ان کا غصہ اسے ہی سہنا پڑتا
***
تھوڑی دیر تک اقرا کا نکاح زوریز کے دوست سے ہو چکا تھا - اسے سمجھ نہ آئی تھی کہ ابھی یہ کیا ہوا تھا اس کے ساتھ ایک ایسا انسان جسے آج تک اس نے دیکھا بھی نہ تھا بلکہ اس کا نام بھی ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی اسے معلوم ہوا تھا وہ اس شخص کے نام لگ چکی ہے - اس شخص کا نام اس کے نام کے آگے جڑ چکا ہے ہزار غم زدہ کیوں نہ ہوتی وہ لیکن اسے یہ یقین تھا کہ اس کے لالا اس کے لیے جو بھی فیصلہ کریں گے بہتر کریں گے - نکاح کے بعد وہ واپس کمرے میں اپنے جا چکی تھی اس نے بس ایک نظر اپنے شوہر کو دیکھا تھا وہ پیارا تھا بہت پیارا تھا اگر اس وقت نارمل حالات ہوتے تو اقرا ضرور خوشی سے اچھلتی وہ خوبصورتی میں بالکل ویسا تھا جیسے اقرا نے سوچا تھا -ہلکی بئیرڈ ، سفید رنگ ، تیکھی ناک اور شہد رنگ آنکھیں جبکہ جسامت ایسے جیسے وہ روز جم جاتا ہو بالکل اس کے لالہ کے جیسے - وہ خوش ہوتی مگر ابھی یہ وقت نہیں تھا اس کا خوشی منانے کا اور نہ ہی اسے اس بات پر خوشی ہو رہی تھی وہ مطمئن ضرور تھی لیکن اسے یہ بھی ڈر تھا کہ ابھی چچی ضرور خاموش ہیں لیکن وہ واویلا ضرور مچائیں گیں لیکن پھر اچانک اسے یاد آیا کہ وہ تو اقرا ہے اقرا گل اقرا گل کسی سے نہیں ڈرتی اس کی طرف سے بھاڑ میں جائے سب یہ سوچ اتے ہی اس نے لمبا سانس کھینچتے خود کو نارمل کیا تھا اور شیشے میں اپنا عکس دیکھا اسے زبرش نے ہلکا ہلکا میک آپ کرتے تیار کیا تھا جس کے سبب اس کے خوبصورت نین نقش اور زیادہ پیارے لگ رہے تھے خود کو شیشے میں دیکھتے اس نے شرمانے کی ایکٹنگ کی تھی اور پھر اپنے اوپر لیے دوپٹے کو گھونگھٹ کی صورت میں سیٹ کرتے پھر خود ہی اپنے ہاتھوں سے اپنا گھونگٹ اٹھا کر خود کو شیشے میں دیکھا اور پھر کھلکھلا کر ہنس پڑی تھی جبکہ زبرش جو اس کے پیچھے ہی کمرے میں آئی تھی اس کو یوں خوش دیکھ کر وہ بھی خوش ہوئی تھی اور اس کے دل سے دعا نکلی تھی کہ وہ پیاری سی لڑکی ہمیشہ یوں ہی خوش رہے اور خوشیاں اس کی منتظر رہیں نظروں ہی نظروں اس کی نظر اتار وہ واپس مڑ گئی تھی کیونکہ اسے بہت سے کام تھے لیکن ہاں ان سب کاموں کو ختم کرتے اسے زوریز کی نظروں سے بھی بچنا تھا کیوں کہ چچی تو ابھی کمرے میں بند تھی اس سے پتہ تھا کہ وہ ابھی آج کمرے سے نہیں نکلیں گی لیکن جب بھی نکلیں گی اپنا غصہ اسی پر ہی اتاریں گی لیکن جب تک وہ کمرے میں تھیں زوریز باہر ہی تھا اور زوریز سے بچنا اس کے لیے زیادہ ضرورٹ تھا پر وہ یہ بھی جانتی تھی کہ وہ جتنا مرضی زور سے بچ لیتی بخشنے والا وہ پھر بھی نہیں تھا وہ ڈییيکیو سے مل کر واپس آیا تو دیا ابھی تک رسو رہی تھی - اس کے سونے پر بالاج کو کوئی مسلہ بھی نہ تھا اس کی بلا سے وہ مرضی کرتی - کچن میں جا کر اس نے راشن کا سامان دیکھا تو لانے والا تھا اس لیے وہ راشن کا سامان لینے واپس باہر چلا گیا -جب راشن کا سامان لے کر وہ واپس آیا تو دیا جاگ چکی تھی اسے دیکھ کر پہلے تو بالاج حیرت ہوئی مگر پھر اچانک سے غصہ اس پر ہاوی یہ ہوا تھا کیونکہ دیا اس کے کپڑوں میں موجود تھی - اس کے کمزور سے جسم پر بالاج کی شرٹ یوں لگ رہی تھی جیسے تار پر کپڑے ڈالے ہوں جبکہ پینٹ کو بھی پورا کرنے کے لیے نیچے سے فولڈ کیا گیا تھا اور پینٹ کی فٹنگ اپنے حساب سے کرنے کے لیے اسنے بیلٹ میں کچھ نئے سوراخ خود کیے تھے کس کی اجازت سے تم نے میرے کپڑے پہنے ہیں ؟؟ سامان کو وہیں زمین پر رکھتے وہ غصے سے دیا کے پاس جاتا بولا ج ي کے دیا جو پہلے سے کافی بہتر تھی اور مسکرا کر بالاج کو دیکھ رہی تھی مگر اس کے یوں غصہ ہونے پر ایک دم سے کانپ گئی تھی - میرے پاس کپڑے نہیں تھے پہننے کے لیے اور یہ کپڑے بھی میں نے پچھلے دو دن سے پہن رکھے ہیں - اب کیا میں نائٹ ڈریس چینج نہیں کرتی ؟؟
گھر سے کوئی ڈریس نہیں لائی تھی - اس لیے میں نے تمہارے کپڑے پہن لیے - دیا نے معصومیت یکيلپ سے اسے اں کرتے کہا - ڈھیلی شرٹ جو کافی بڑی ہونے کی وجہ سے اس کے کندھوں سے سائیڈ کو ڈھلک رہی تھی اور اس کا ایک کندھا واضح نظر ا رہا تھا - بال کھلے چوڈے ہوئے تھے جبکہ چہرہ کسی بھی قسم کے میک آپ سے پاک تھا - وہ سادگی میں خوبصورت کے ساتھ ساتھ معصوم بھی لگتی تھی لیکن بالاج کو تو وہ ہر روپ میں زہر لگتی تھی تمہاری غلط فہمی ہے یہ کہ میں تمہیں اس طرح کے بہودا کپڑے پہننے دوں گا جو اپنے باپ کے گھر میں پہنتی تھی - جو بھی ہے اب تمہارا نام میرے نام کے ساتھ جڑ چکا ہے اور میں کبھی یہ برداشت نہیں کروں گا کہ تم اس طرح کی گھٹیا کپڑے پہنو - مس ملک تم نے اپنی باپ کے گھر کر لی جتنی عیاشی کرنی تھی یہاں پر تمہیں بالکل ویسے رہنا ہوگا جیسے یہاں کی لڑکیاں رہتی ہیں سنا تم نے ؟؟ اور خبردار جو آج کے بعد تمہارے جسم پر میں نے اس طرح کے کپڑے دیکھے تو اگ لگا دوں گا تمہارے جسم کو - اندر جا کر بیٹھو کمرے میں باہر مت نکلنا - میں بازار سے تمہارے لیے دو تین جوڑے لے کر اتا ہوں - بالاج اسے غصے سے کہتا ساتھ وارن کرتا گھر سے واپس باہر نکل گیا تھا دیا تو اس کی پر بات پر حیران تھی کہ اب وہ شلوار قمیض پہنے گی اس نے تو کبھی بھی نہیں پہنے تھے اس طرح کے کپڑے وہ کس طرح سے کیری کرے گی ان کپڑوں کو اسے الگ سے ٹینشن لگ گئی تھی لیکن وہ بالاج کی بات کو انکار بھی نہیں کر سکتی تھی - وہ اپنے کمرے میں جانے لگی کہ تبھی اس کی نظر وہیں زمین پر پڑے سامان کے شاپروں پر پڑی جنہیں بالاج اٹھانا بھول گیا تھا اس لیے کمرے میں جانے سے پہلے سامان کو اٹھا کر اس نے کچن کی ٹیبل پر رکھا اور واپس جا کر کمرے میں بیٹھ گئی تھی کیونکہ بالاج کا ارڈر تھا کہ جب تک وہ نہیں اتا وہ کمرے سے باہر نہیں نکلے گی اور وہ تو اس کی ہر بات ماننا خود پر فرض سمجھتی تھی