Chapter 18: اقرا کھانا ختم کر کے تم اپنا

اقرا کھانا ختم کر کے تم اپنا عبایا پہن آؤ میں تمہیں بازار لے چلتا ہوں اپنی چیزیں لے لینا - صبح کا ناشتہ کرتے ہوئے زوریز نے اقرا سے کہا جس پر اس نے سر ہلایا تھا لیکن چچی نے حیرت سے زوریز کو دیکھا تھا کیا چیزیں لینی ہیں اقرا نے ؟؟

بپيک چچی کے پوچھنے پر زوریز یں سے منہ اور ہاتھ صاف کیے تھے - اس کی یونی کی کچھ چیزیں ہیں کتابیں اور بیگ وغیرہ بس وہی لینا ہے - تین دن بعد اس کی کلاسز سٹارٹ ہونے والی ہیں اس کیے زوریز کے کہنے پر چچی اور فرح دونوں نے حیرت سے اسے دیکھا تھا - یہ تم کیا کہہ رہے ہو زوریز یہ کیسے یونیورسٹی جا سکتی ہے ؟؟ چچی کے یوں کہنے پر زوریز نے آنکھیں چھوٹی کیے انہیں دیکھا - کیوں کیوں نہیں جا سکتی وہ ؟؟

اس نے ہاتھ سینے پر باندھتے چبیر کی بیگ سے ٹیک لگاتے ان سے پوچھا - اقرا بھی اپنا کھانا چھوڑ کر ان دونوں کو دیکھ رہی تھی جبکہ زبرش کچن میں کاموں میں مصروف تھی - اس لیے کیونکہ ابھی تین دن پہلے ہی اس کا منگیتر مرا ہے اور یہ میرے بیٹے کے نام پر بیٹھی ہوئی ہے جب میرا بیٹا اس دنیا میں نہیں ہے تو اس پر بھی دنیا کی ہر اسائش ہر رنگینی ختم - یہ میرے بیٹے کے نام پر ہی بیٹھی رہے گی اور اس حویلی سے باہر نہیں جائے گی - چچی کی فالتو بات پر زوریز کا میٹر گھوما تھا کیا بے ہودہ بکواس ہے یہ ؟؟ آپ کو کیوں لگا کہ میں آپ کی اس بکواس بات کو مانوں گا ؟؟ زوریز ایک دم غصے سے کھڑا ہوتا دھاڑتے ہوئے بولا جبکہ اس کے دھاڑنے پر وہ سب کانپ اٹھی تھی اور کچن میں کھڑی زبرش سے ڈر کے مارے ہاتھ سے گلاس گرتے گرتے بچا تھا - بکواس نہیں ہے یہ بھولوں مت کہ ہمارے خاندان کی یہی روایت ہے کہ بچپن سے لڑکی جس کے نام پر ہوتی ہے اگر وہ مر جائے تو وہ ساری زندگی اس کے نام پر ہی بیٹھی رہتی ہے - چچی کہاں پیچھے ہٹنے والی تھی اس لیے وہ بھی آگے سے بولیں جب کہ زوریز نے ٹیبل پر پرا گلاس اٹھا کر زور سے زمین پر پٹخا تھا وہ لڑکیاں نکاح میں ہوں تو ایسا ہوتا ہے جبکہ میری بہن کی صرف بات ہی پکی ہوئی تھی منگنی بھی نہیں ہوئی تھی اور یہ آپ کی خام خیالی ہے چچی کہ میں اپنی بہن کی زندگی یوں برباد کروں گا - سنا آپ نے ؟؟

میری بہن اپنی زندگی جیے گی جیسے اس کا دل کرے گا اور میں اس کی شادی بھی کرواؤں گا اگر فیاض مر گیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میری بہن پر زندگی تنگ کر دی جائے زوریز نے غصے سے کہتے اقرا کو آنکھوں سے وہاں سے اٹھنے کا اشارہ کیا تھا جس پر اقرا فورا وہاں سے اٹھتے اپنے کمرے میں چلی گئی تھی اور زوریز بھی غصے بھری آنکھوں سے چچی کو دیکھتا وہاں سے چلا گیا تھا پیچھے چچی بل کھا کر رہ گئی تھی - ان کا پورا ارادہ تھا اقرا کو گھر میں ہی قید کر کے رکھنے کا لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ زوریز سے ٹکرا رہی ہیں اور وہ بھی اقرا کے نام پر - زوریز تو اقرا کی خاطر پوری دنیا کو اگ لگا دے یہاں تو پھر چچی کی بات تھی وہ ان کی عزت ضرور کرتا تھا لیکن اتنی بھی وہ اس کے لیے اہم نہیں تھی کہ وہ ان کے کہنے پر اپنی بہن کی زندگی برباد کر دیتا - وہ ہزار کوششیں کر لیتیں لیکن زوریز ان کی ساری کوششوں پر بہت جلد پانی پھیرنے والا تھا بالاج اپنے لیے کچن میں کھڑا ناشتہ بنا رہا تھا - اس کے ہاتھ جلدی جلدی کام کر رہے تھے کیونکہ اسے آج انور ملک کے ساتھ ڈییيکیو سے ملنے جانا تھا - اس لیے وہ جلدی جلدی ناشتہ کر کے جانے کا ارادہ رکھتا تھا ناشتہ بنا کر اس نے ٹیبل پر رکھا اور چیئر کو سیٹ کرتا اس پر بیٹھا مگر سامنے والی چیئر پر نظر پڑتے اسے زبرش کی یاد آئی تھی - ایک دم سے ناشتے سے اس کا دل اٹھ گیا تھا لیکن زبرش سے اسے دیا کا خیال آیا جسے کل اس نے زبرش کے کمرے میں رہنے کو کہا تھا وہ ناشتہ وہی چھوڑتا اٹھ کر زبرش کے روم کی طرف چل پڑا - دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے اس نے دروازے پر ہاتھ رکھا لیکن دروازہ خود بخود کھل گیا - اس نے اندر دیکھا تو دیا کمفرٹر اوڑھے بیڈ پر لیٹی تھی لیکن اس کا وجود کانپ رہا تھا ایسے جیسے اسے بہت زیادہ سردی لگ رہی ہو بالاج کو حیرت ہوئی تھی اس کے کانپنے پر کیونکہ اپریل کا مہینہ تھا اور اس مہینے موسم سرد بلکل نہیں تھا اس لیے دیا کا کانپنا اسے سمجھ نہ آیا تھا - تشویش زدہ ہوتے وہ آگے بڑھا اور اس کے بیڈ کے پاس پہنچا اس نے اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر اس کا ٹمپریچر چیک کرنا چاہا لیکن جیسے ہی اس نے اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھا اسے یوں لگا جیسے اس نے کسی گرم توے پر ہاتھ رکھ لیا ہے - او نو اسے تو بہت تیز بخار ہے بالاج نے فکر مندی سے خود کلامی کی اگر وہ ڈاکٹر کو لینے جاتا تو لے کر آنے میں اسے کافی دیر لگنی تھی جبکہ اسے جلدی تھی جانے کی اس لیے اس نے اپنا رخ کچن کی جانب کیا اور وہاں پر اپنے لیے بنایا ناشتہ اٹھا کر دیا کہ کمرے میں واپس آیا - ٹیبل پر کھانا رکھتے اس نے دیا کو اٹھانا چاہا مگر وہ تو غنودگی میں تھی - پاس پڑے پانی کی گلاس مجھ سے کچھ پانی لیتے اس نے اس کے منہ پر چھڑکا تو اسے ہوش آیا بمشکل آنکھیں کھولتے اس نے دیکھا تو سامنے خان کو دیکھ کے اس کے چہرے پر بے خیالی میں ہی مسکراہٹ آئی تھی - کتنا حسین احساس ہے نا یہ کہ صبح آنکھیں کھولوں تو تمہارا دیدار ہو لیکن میں جانتی ہوں یہ میرا خواب ہی رہے گا - دیا یہ سمجھ رہی تھی کہ وہ ابھی تک خواب دیکھ رہی ہے اس لیے وہ ہلکی اواز میں وہ مشکل ہاتھ کو اٹھاتے اس کے چہرے پر رکھتی بولی جبکہ بالاج نے اس کے ہاتھ کو اپنے چہرے سے ہٹاتے کندھوں سے پکڑ کر اسے ہلایا تھا - اٹھو مس ملک اٹھ کر بیٹھو اور لو یہ کچھ کھاؤ تاکہ میں تمہیں میڈیسن دوں بالاج نے اسے کہتے ہیں باقاعدہ اٹھا کر بٹھایا تھا جبکہ دیا تو یوں اچانک اس کے بیٹھا نے پر حیران تھی کہ یہ خواب نہیں اور ڈالا تو وہ حقیقت کی دنیا میں آئی اور کل کا سارا واقعہ سے یاد آیا تو یہ خواب نہیں تم واقعی اس کے سامنے ہے کیا میرا خواب حقیقت ہے ؟؟ اوہ خدایا یہ کتنا پیارا احساس ہے کہ صبح اٹھتے ہی تمہارا دیدار ہوا ہے - اس نے آنکھیں بمشکل کھلی رکھتے کہا جب کہ بالاج کو اس پر غصہ ا رہا تھا جو بیماری میں ہوتے ہوئے بھی کس طرح سے اس کے ساتھ فلرٹ کر رہی تھی لو ناشتہ کرو تاکہ تم دوائی کھا سکو - بالاج نے ٹیبل سے ٹرے اٹھا کر اس کے سامنے کرتے کہا جس میں جوس کا گلاس ، بریڈ اور املیٹ پڑا تھا - اس کے یوں سامنے ٹرے کرنے پر دیا نے پہلے تو اسے دیکھا لیکن پھر فرمانبردار بیوی کی طرح ٹرے میں سے بڑیڈ اٹھا کر اسے توڑا لیکن اس دوران اس کے ہاتھ بری طرح سے کانپ رہے تھے بالاج نے جب اس کے کانپتے ہاتھوں کو دیکھا تو اس کے ہاتھ سے توڑی ہوئی بریڈ کا ٹکڑا لے لیا تھا اور پھر بنا کچھ بولے بریڈ کے ساتھ انڈا لگاتے اس نے نوالہ اس کے منہ کے سامنے کیا تھا اس کے یوں خود کو کھانا کھلانے پر دیا نے پہلے تو بے یقینی سے اسے دیکھا لیکن پھر چہرے پر مسکراہٹ نے بسیرا کیا تھا اور اس نے خوشی سے منہ کھولتے نوالہ منہ کے اندر لیا تھا اس کا کھانے کو دل تو نہیں کر رہا تھا کچھ بھی لیکن اسے اس بات کی مسرت تھی کہ اس کو خان کھلا رہا تھا وہ اسے زہر کھلا دیتا تو بھی وہ کھا لیتی یہاں تو پھر بریڈ تھی - بالاج نے ایک ایک کرتے نوالہ اس کے منہ میں ڈالا جبکہ دیا بس اسے اپنی نظروں سے نہارتی کھا رہی تھی - اور چاہیے ؟

جب تین بریڈ ختم ہو گئی تو بالاج نے اس سے پوچھا جس پر دیا نے ہاں میں سر ہلایا تھا - اس کا پیٹ تو بھر چکا تھا لیکن اسے اچھا لگ رہا تھا بالاج کے ہاتھوں سے کھانا - بالاج سمجھ چکا تھا کہ اس کی بھوک ختم ہو گئی ہے وہ صرف اور صرف اس لیے اور کھانا چاہتی ہے کہ بالاج اسے کھلا رہا ہے میرے خیال سے ابھی کے لیے تمہارا ناشتہ بہت ہے - لو اب جوس پی لو -اس کا گلاس ختم کرو بلاز نے ٹرے سائیڈ پر تو اس میں پڑا جوس کا گلاس اٹھا کر اس کے ہونٹوں کے ساتھ لگایا تھا جس پر دیا نے اچھے بچوں کی طرح سارا جوس ختم کیا تھا - میں تیار ہو کر اتا ہوں پانچ منٹ ویٹ کرو پھر تمہیں دوائی دیتا ہوں بالاج وہاں سے برتن اٹھا کر کہتا چلا گیا جبکہ دیا ابھی بھی یہ سوچ سوچ خوش ہو رہی تھی کہ بالاج اس کی کیئر کر رہا ہے - اسے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہا ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ بالاج نے اس کی کیئر اس لیے کی کیونکہ وہ جانتا تھا اگر دیا کو کچھ ہوا تو انور ملک اس کی مدد نہیں کریں گے تیار ہو کر وہ اپنے کمرے میں پڑی بخار کی میڈیسن لے کر آیا اور دیا کو کھلائیں تھی - میں جا رہا ہوں تمہارے ڈیڈ کے پاس کچھ کام ہے- تم یہیں گھر پر رہو گی آرام کرنا زیادہ دیر تک میں نہیں وہاں رہوں گا جلدی ا جاؤں گا بالاج اسے کہتے وہاں سے چلا گیا تھا جبکہ دیا نے کسی قسم کا ویلا نہیں مچایا تھا کہ وہ اسے ساتھ نہیں لے کر جا رہا - بالاج نے جاتے ہوئے گیٹ کو باہر سے تالا لگا دیا تھا جبکہ دیا اس کے جاتے ہی دوبارہ بیڈ پر لیٹتی کمفرٹر میں گھس کر سو گئی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.