تھوڑی دیر تک ان کا نکاح ہو گیا تھا اور اب دیا مطمئن تھی اس کے چہرے سے مسکراہٹ جدا ہی نہیں ہو رہی تھی - چہرہ جو پہلے مرجھایا مرجھایا تھا خود بخود کھل اٹھا تھا - اس نے تو اپنے کمرے میں دوبارہ جا کر کپڑے چینج کر کر تیار ہو کر آنے کی بھی زحمت نہ کی تھی کیونکہ اسے ڈر تھا کہیں بالاج پھر سے انکار نہ کر دے نکاح ہوتے ہی انور ملک بالاج سے گلے ملنے لگے تو بالاج نے ہاتھ کی اشارے سے انہیں روک دیا تھا سر میں نے آپ کی بات پوری کر دی اب آپ کی باری ہے میری مدد کرنے کی - بالاج کی بات پر انور ملک نے سر ہلایا تھا - کیوں نہیں بیٹا ظاہر سی بات ہے میں کروں گا تمہاری مدد کل ہی میں کسی اچھے سے ڈییيکیو کو لے کر اتا ہوں اور پھر تم اسے ساری ڈیٹیل بتانا وہ خود ہی تمہارا سارا مسئلہ دیکھے گا - انور ملک کی بات پر بالاج نے ہاں میں سر ہلایا تھا اور جانے لگا کہ تبھی دیا نے اواز دیتے اس سے روکا تھا کہاں جا رہے ہو تم ؟؟ دیا نے پریشانی سے کہتے بھاگ کر اس کا بازو تھاما تھا جبکہ اس کے یوں اپنا بازو پکڑنے پر بالاج نے خونخوار نگاہوں سے اسے دیکھا لیکن دیا نے اس کی نظروں کا نوٹس ہی نہ لیا تھا گھر جا رہا ہوں اپنے - کیوں تمہیں کیا کہنا تھا ؟؟ بالاج نے کاٹ کھانے کے انداز میں جواب دیا جبکہ دیا کو اس کے لہجے کی کہاں پرواہ تھی وہ تو ابھی اپنی خوشی میں مگن تھی - اب یہ بھی تو تمہارا گھر ہے تم اب سے میرے شوہر ہو تم یہاں رہ سکتے ہو - دیا نے اسے یہاں رہنے کی افر دی جسے بالاج نے بڑے اچھے انداز میں ٹھکرایا تھا نہیں شکریہ مجھے یہاں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں اپنے گھر جا کر آرام کرنا چاہتا ہوں بالاج نے اپنے بازو کو اس کے ہاتھ سے نکالتے کہا اور اپنے قدم باہر کی جانب بڑھا لیے تھے اور دروازے سے باہر نکل گیا جبکہ دیا کبھی اپنے ہاتھ کو دیکھتی جس سے ابھی اس نے بالاج کا بازو پکڑا تھا تو کبھی دروازے کی جانب دیکھتی جہاں سے بالاج ابھی گزر کر گیا تھا اٹس اوکے دیا وہ کہہ رہا ہے نا کہ اسے اپنے گھر جا کر آرام کرنا ہے - تو تم کیوں ٹینشن لے رہی ہو ؟؟ انور ملک اس کے پاس جاتے بولے جب کہ دیا نے ان کی بات پر بھی اپنی نظریں دروازے سے نہ ہٹائی تھیں نہیں ڈیڈ وہ یہاں کیوں نہیں رہا ؟؟ اب اس کا بھی تو یہ گھر ہے نا - اس کا رہنا بنتا تھا مجھے نہیں پتا وہ ابھی مجھے نظر آیا اتنے دنوں بعد اور وہ پھر سے چلا گیا - میں نے اسے جی بھر کر دیکھا بھی نہیں لیکن کوئی نہ وہ نہیں رہا یہاں تو کیا ہوا میں تو اس کے گھر جا سکتی ہوں نہ - مجھے اس کے گھر بھیجیں میں اس کے گھر جاؤں گی اگر وہ یہاں نہیں رہ سکتا تو کیا ہوا وہ میرا شوہر ہے تو میں اس کے گھر رہوں گی لیکن میں اس کے پاس ہی رہوں گی اور وہ مجھے روک نہیں سکتا دیا نے ضدی لہجے میں کہا جب کہ اس کی بات پر انور ملک حیران ہوئے تھے - تم کیسے رہو گی اس کے چھوٹے سے گھر میں ؟؟ تمہارا وہاں گزارا نہیں ہوگا - انور ملک نے اسے سمجھانا چاہا مگر دیا نے کوئی بات نہ سنی تو وہ کچھ نہ بولے اور انہوں نے گارڈ کو اواز دیتے دیا کو بالاج کی طرف چھوڑنے کو کہا ان کے ڈرائیور کو کہتے ہی وہ اپنے نائٹ ڈریس میں ہی بھاگتی باہر گاڑی میں جا کر بیٹھی تھی کیونکہ اسے جلدی تھی بالاج کو پھر سے دیکھنے کی - اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی سچی مسکراہٹ ! ہوتی بھی کیوں نہ آخر اسے اس کا عشق مل گیا تھا - اب سے وہ اس کا محرم تھا یعنی صرف اس کا تھا - اور یہ بات اسے ہواوں میں اڑا رہی تھی
***
بالاج ابھی ابھی گھر آیا تھا اوع وہ ابھی اپنے کمرے میں جاتے لیبا ہی تھا کہ باہر دروازے پر دستک ہوئی اسے حیرت ہوئی تھی کہ کون اگیا ؟؟ وہ اٹھ کر دروازہ کھولنے گیا تو دروازہ کھولتے اسے سامنے دیا کا چہرہ نظر آیا اسے دیکھتے بالاج کی آنکھیں کھلی تھیں - وہ یہاں ا گئی تھی ؟؟ اس کے دل نے سوال کیا - بولو کیسے آنا ہوا بالاج نے روکھے انداز میں پوچھا جب کہ دیا اس کے روکھے انداز پر بھی مسکرائی تھی - وہ پاگل لڑکی؟؟
خود کو پوری طرح سے بدل رہی تھی اور اسے اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا وہ جو کسی کی اونچی اواز بھی اپنے سامنے برداشت نہ کرتی تھی اب وہ خوشی خوشی بالاج کی بے رخی برداشت کر لیتی تھی - لیکن شرط یہی تھی کہ اس بے رخی کے باوجود وہ اس کے سامنے رہے اپنے گھر آئی ہوں میں نے سنا ہے شادی کے بعد شوہر کا گھر ہی عورت کا اصل گھر ہوتا ہے - میں اچھے سے جانتی ہوں تم تو وہاں رہنے والے تھے نہیں تو میں نے سوچا کیوں نہ میں ہی اپنے اصل گھر ا جاؤں دیا نے مسکراتے ہوئے کہا اور خود ہی بالاج کو سائیڈ پر کرتے اندر آ گئی - جبکہ بالاج اس کی ہٹ دھرمی اور بے شرمی پر خول کر رہ گیا تھا - دروازہ زور سے بند کرتے اس نے اپنا غصہ ظاہر کیا تھا اور پھر لمبی پھلانگے بھرتا وہ اس تک پہنچ کر اس کا بازو کہنی سے دبوچ چکا تھا میں نے تم سے نکاح صرف تمہارے ڈیڈ کے کہنے پر کیا ہے ورنہ یہ بات تم بھی اچھے سے جانتی ہو کہ مجھے تم میں کوئی انٹرسٹ نہیں ہے - مجھے صرف اور صرف اپنی بہن کی فکر ہے جس کی وجہ سے میں یہ کڑوا گھونٹ پی گیا کہ تم سے نکاح کر لیا میں نے میں جانتا ہوں میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا تمہارے ڈیڈ کی مدد کے بغیر اور اسی بات کا فائدہ اٹھایا تمہارے ڈیڈ نے لیکن تم زیادہ کسی خوش فہمی میں مت رہنا کیونکہ میں تمہیں کبھی بھی بیوی کی طور پر قبول نہیں کروں گا تم جیسی لڑکی میری ائیڈیل بالکل نہیں - سنا تم نے ؟؟ اور اگر اب اتنا ہی شوق ہے تمہیں یہاں رہنے کا تو یہی رہو گی تم اور اپنے باپ کے گھر نہیں جاؤ گی - جب تک میری بہن واپس نہیں آ جاتی اس رشتے اور تمہارے نام کا ڈھول اپنے گلے میں ڈال بجانا ہی پڑے گا - لیکن زیادہ عرصہ نہیں بہت جلد میں یہ رشتہ ختم کر دوں گا - لیکن ابھی جب تم یہاں رہ رہو گی تو وہ رہا کمرہ وہاں جا کر تم رہ سکتی ہو - بالاج نے غصے سے کہتے آخر میں زبرش کے کمرے کی جانب اشارہ کرتے اسے وہیں رہنے کو کہا جب کہ اس کے الفاظوں پر اب کی بار دیا کے دل میں درد اٹھا تھا وہ اس کی لاکھ پہ رخی برداشت کرتی لیکن یوں اس کا خود کو دھتکارنا اور رشتے کو ختم کرنے کی بات کرنا اسے تکلیف دے رہا تھا لیکن اس سب کے باوجود اس نے مسکرا کر اس سے دیکھا تھا بہت جلد میں تمہاری سوچ بدل دوں گی تمہاری ائیڈیل ، تمہاری پسند ، تمہاری محبت ، تمہارا عشق سب کچھ نادیہ ملک ہوگی اور جو اب تم کہہ رہے ہو کہ میں تمہیں چھوڑ دوں گا دیکھنا ایک دن تم میرے ذرا سے دور جانے پر بھی تڑپو گے - دیا نے ایک یقین اور امید سے کہا جب کہ اس کے بات پر بالاج ہسا تھا تمہاری خوش فہمیاں ہیں اپنے اندر کی اس خوش فہمی کو باہر نکالو کیونکہ ایسا کبھی نہیں ہونے والا - خواہ مخواہ جب بعد میں تمہاری خوش فہمیوں کی مینار گرے گی تو تمہیں دکھ ہوگا بالاج اسے طنزیہ کہتا اس کا بازو چھوڑ کر اپنے کمرے میں جا کر دروازہ اندر سے بند کر چکا تھا جبکہ دیا نے نم آنکھوں سے اس کے کمرے کے بند دروازے کو دیکھا - کتنی دیر تک خود کو بچاؤ گے میری محبت سے دیکھ لینا میری محبت تمہارا دل میرے لیے نرم کر ہی دے گی اور ایک دن میں تمہیں پا ہی لوں گی؟؟
ہمیشہ کے لیے اور پھر تم صرف میرے ہی رہو گے - دیا نے خود کلامی کرتے کہا جب کہ تصور میں وہ بالاج سے مخاطب تھی - پھر لمبا سانس لیتے وہ خود کو نارمل کرتی زبرش والے کمرے کی جانب چل پڑی تھی کیونکہ ابھی وہ پروپر ٹھیک نہیں ہوئی تھی اور زیادہ دیر کھڑے ہونے کے سبب اس کی کمر میں درد ہونے لگ گیا تھا اور ٹانگیں بھی کانپنے لگی تھیں اس لیے ابھی اسی وقت اسے لیٹنا تھا بالاج نے تو اپنا کمرہ بند کر لیا تھا تو زبرش کے کمرے کا ہی اس کے پاس آپشن تھا اس لیے وہ بھی کمرے میں جا کر بیڈ پر لیٹ گئی تھی