انور ملک جب نیچے آئے تو انہیں خان صوفے پر بیٹھا نظر آیا - کہاں تھے تم خان ؟؟ ایک ہفتے کا کہہ کر گئے تھے اور دو تین دن اوپر لگا کر آئے ہو - انور ملک نے اس کے پاس جاتے تھوڑے سخت لہجے میں پوچھا جبکہ خان نے اپنا سر جھکائے ہی رکھا - کیا بات ہے خان تم پریشان لگ رہے ہو ؟ !
بالاج کو پریشان دیکھ انور ملک اس کے پاس جاتے پریشانی سے پوچھنے لگے جس پر اس نے چہرہ اٹھا کر انہیں دیکھا اور اس کی آنکھوں میں نمی دیکھا انور ملک ایک دم حیران رہ گئے تھے - کیا ہوا ہے خان تمہیں ؟؟
انہوں نے حیرت سے پوچھا کیونکہ بالاج تو بہت مضبوط مرد تھا وہ کیسے رو سکتا تھا - ان کے پوچھنے پر بالاج نے انہیں ساری کہانی بتا دی جب کہ اس کے ساری بات بتانے پر انور ملک حیران رہ گئے تھے یہ کس طرح کی بیہودہ بکواس قسم کی روایات ہیں ؟؟ تم نے مجھ سے کنٹیکٹ کیوں نہیں کیا ؟؟
میں اسی وقت پولیس لے کر وہاں پہنچتا - انور ملک نے اسے کہا جب کہ بالاج نہ میں سر ہلانے لگا - نہیں سر وہ علاقے قبائلی علاقے ہیں وہاں کے گاؤں میں یہ پولیس اور عدالت نہیں چلتی وہاں پنچایت چلتی ہے اور اس کا فیصلہ انور ملک کی بات پر بالاج بولا جبکہ انور ملک بھی پریشان ہو گئے تھے - اچھا تو اب تمہیں مجھ سے کیا مدد چاہیے ؟؟ کس طرح سے میں تمہاری مدد کر سکتا ہوں ؟؟ انور ملک نے پوچھا - زیادہ تو کچھ نہیں سر بس آپ سے یہ مدد چاہیے کہ مجھے اصل مجرم کو پکڑنا ہے اور میں کچھ نہیں کر پا رہا مجھے سمجھ نہیں آ رہی میں کیا کروں اگر آپ میری مدد کروا دیں تو آپ کی بہت مہربانی ہوگی بالاج نے ایک آس سے کہا جب کہ انور ملک جو ہاں کہنے ہی لگے تھے کہ تب ہی ان کے دماغ میں ایک ترکیب آئی تھی - میں تمہاری مدد کرنے کے لیے تیار ہوں بالاج لیکن اس کے بدلے تمہیں میری شرب ماننی ہوگی انور ملک کے شرط رکھنے پر بالاج نے فورا ہاں میں سر ہلایا تھا - آپ جو مرضی کہیں سر میں آپ کی ہر بات مانوں گا اگر آپ کہیں کہ اپنی جان دے دو میں اپنی جان بھی دے دوں گا لیکن پلیز سر مجھے اصل مجرم کو ڈھونڈنے میں مدد کروا دیں کیونکہ مجھے اپنی بہن کو صحیح سلامت واپس لانا ہے اور جلد بھی بالاج نے ان کا ہاتھ پکڑتے جلدی سے کہا جب کہ اس کے ماننے پر انور ملک مسکرائے تھے - تمہیں میری بیٹی دیا سے شادی کرنی ہوگی - انور ملک کے ایک دم سے اپنی شرط بتانے پر خان کے ہاتھوں کی گرفت انور ملک کے ہاتھوں پر ہلکی ہوئی تھی اور اس نے بے یقینی والی نگاہوں سے انہیں دیکھا تھا یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں سر اس نے حیرت سے پوچھا جب کہ انور ملک نے کندھے اچکا دیے تھے یہی شرط ہے میری تم میری بیٹی کی محبت ہو اور وہ کہتی ہے کہ تم اس کا عشق ہو تمہارے بغیر یہ پچھلے دس دن کیسے میری بیٹی پر گزرے ہیں میں جانتا ہوں اس کی حالت دیکھ میں اندر ہی اندر روتا تھا وہ خوش نہیں رہتی اور اس کی خوشی تم میں ہے تمہیں پا کر وہ خوش رہے گی اور میرا اس سے وعدہ ہے کہ میں کچھ بھی کروں گا لیکن تمہاری اس سے شادی کرواؤں گا تو بس یہی میری شرط ہے تم میری بیٹی سے شادی کر لو میں تمہاری بہن والے معاملے میں تمہاری مدد کروں گا انور ملک نے ساری بات اس کے آگے رکھتے کہا جب کہ بالاج ابھی بھی بے یقینی بھری نگاہوں سے انہیں دیکھ رہا تھا - پھر لمبا سانس کھینچتے اس نے خود کو نارمل کیا تھا - میں آپ کی بیٹی سے شادی کے لیے تیار ہوں لیکن اس سے زیادہ مجھ سے کوئی امید مت رکھیے گا کیونکہ میں آپ کے کہنے پر شادی تو کر سکتا ہوں لیکن محبت نہیں کیونکہ مجھے آپ کی بیٹی سے محبت بالکل نہیں ہے اور یہ بات میں آپ سے سرعام کہتا ہوں کہ یہ شادی بھی میں صرف اپنی بہن کی وجہ سے کر رہا ہوں کہ آپ اس کے بدلے میں میری مدد کریں گے بعد میں مجھ سے شکایت مت کریے گا کہ آپ کی بیٹی کو اٹینشن نہیں دیتا میں - بالاج نے انہیں ایک ایک لفظ چباتے ہوئے کہا جب کہ اس کی بات پر انور ملک مسکرائے تھے - تم شادی کر لو محبت خود ہی تمہیں میری بیٹی سے ہو جائے گی تو پھر میں بات پکی سمجھوں ؟؟ انور ملک نے کہتے اس کے سامنے ہاتھ بڑھایا تھا جبکہ بالاج نے ایک ہاتھ کی مٹھی میچتے دوسرے کو بمشکل ان کے ہاتھ سے ملایا تھا بالاش کے مانتے ہی انہوں نے فورا اپنے سیکنڈری کو کال کر کے نکاح خواں کو لانے کا کہا تھا اور خود دیا کہ کمرے کی جانب چل دیے تاکہ اسے بھی خوش خبری دے سکیں - دیا کے کمرے میں جاتے ہی انہوں نے اسے پیار سے پکارا تھا دیا میری گڑیا میری جان میں نے تم سے کہا تھا نا رات سے پہلے بالاج تمہارے پاس ہوگا - تو جان وہ ا گیا ہے نیچے اور ابھی تھوڑی دیر تک! .... اس سے پہلے وہ اپنی بات مکمل کرتے دیا ان کی پہلی بات پر ہی خوش ہوتی ننگے پاؤں ہی کمرے سے باہر بھاگ گئی تھی - بنا ادھر ادھر کی پرواہ کیے وہ بھاگتی ہوئی سیڑھیاں اتری تو اسے سامنے صوفے پر بالاج بیٹھا نظر آیا جبکہ اسے دیکھ دیا کے اندر تک روح کو سکون ملا تھا تت..ت.تم ا گئے واپس ؟؟ اس نے خوشی سے نم ہوئی آنکھوں سے اسے دیکھتے پوچھا جب کہ لہجہ بھی خوشی کے سبب لڑکھڑا رہا تھا - اسے دیکھ بالاج کا میٹر اور گھما تھا اس لیے اس نے اس کی بات کا جواب دینا ضروری نہ سمجھا تم کہاں تھے اتنے دن ایک ہفتے کا کہہ کر گئے تھے اور اتنے دن تک تم نہیں آئے تمہیں کوئی فکر نہیں تھی میری ؟؟
دیا نے ایسے شکایت کی جیسے وہ بھی اس سے اتنی ہی محبت کرتا ہو جتنی دیا اس سے کرتی تھی حالانکہ وہ جانتی تھی وہ ایک انکھ بھی اچھا نہیں سمجھتا تھا اسے - پر وہ کیا کرتی وہ تو دیوانی تھی اپنے خان کی اور دیوانے کب کسی بات کی سوچ سمجھ رکھتے ہیں دیا کے شکایت بھرے لہجے میں کہنے پر بالاج نے حیرت سے اسے دیکھا لیکن اسے دیکھتے اسے حیرت کا ایک اور جھٹکا لگا تھا - یہ دیا تو بالکل ہی الگ دیا تھی - جس دیا کو وہ چھوڑ کر گیا تھا وہ تو اپنے کپڑوں پر ایک سلوٹ بھی نہیں ڈلنے دیتی تھی مگر اس کے سامنے کھڑی دیا تو بالکل الٹ تھی نہ جانے اس نے کب بال کنگھی کیے تھے آنکھوں کے نیچے گہرے ہلکے پڑے ہوئے تھے ہونٹ جو پہلے م ڈارک شیڈ کی لپسيک ہں ہر وقت رنگے رہتے اس وقت خشک ہوئے پڑے تھے اور جلد جو چمکتی رہتی تھی اس وقت ڈل ڈل سی لگ رہی تھی اسے دیکھ کر بالاج کو واقعی میں ہی حیرت ہوئی تھی کہ کیا واقعی وہ اس کی خاطر یوں خود کا حلیہ بگاڑ کھڑی تھی - لیکن وہ کیا جانتا تھا کہ جب عشق کا مرض لگتا ہے تو انسان یوں ہی خود کو بھول جاتا ہے اسے یاد رہتا ہے تو صرف محبوب اس کے آگے کچھ بھی نہیں اس سے پہلے دیا اسے کچھ اور کہتی وہاں انور ملک آئے تھے اور انہوں نے دیا کہ کندھے کے گرد بازو حائل کرتے اسے بولنے سے روک کر تھا - باقی باتیں بعد میں دیا ابھی پانچ منٹ تک مولوی صاحب ا جائیں گے اور پھر تمہارا اور خان کا نکاح ہو جائے گا - تو جاو تم تیار ہو جاو انور ملک کی بات پر دیا سکتے کی حالت میں چلی گئی تھی اسے سمجھ نہ آیا کہ ابھی جو اس کے ڈیڈ نے بولا وہ سچ ہے یا پھر مذاق کر رہے تھے وہ - اس نے آنکھوں میں بے یقینی لیے انہیں دیکھا جس پر وہ ہنس دیے تھے - میں سچ کہہ رہا ہوں میری جان مجھے بے یقینی بھری نگاہوں سے مت دیکھو میں نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا تھا کہ آج رات تک خان اس کا ہوگا تو میں کیسے اپنی بیٹی سے کیا وعدہ توڑ سکتا ہوں - انہوں نے اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے کہا جب کہ دیا کا تو خوشی سے برا حال ہوا تھا وہ ایک دم سے خوشی سے چیختی ان کے گلے لگتی زور سے انہیں ہگ کر گئی تھی جبکہ اس کے خوش ہونے پر جہاں انور ملک بھی خوش ہوئے تھے وہیں بالاج کو اس سے اور نفرت ہوئی تھی