کمرے میں لے کر جاتے ہی زوریز نے ایک جھٹکے سے اس کا وجود اپنی گرفت سے ازاد کیا تھا جبکہ اس کے چھوڑنے پر وہ بیڈ پر گری تھی - دیکھیں سردار آپ چاہیں تو مجھے ہر قسم کی سزا دے مجھے ماریں ، مجھے پیتیں ، مجھے ھو مرضی کہیں - چاہے تو مجھے جان سے مار دیں لیکن خدارا مجھ سے اس سے زیادہ کی امید چ مت رکھیے گا مجھ سے میرا غرور مت ھيپیے گا وہ بیڈ پر سیدھی ہو کر بیٹھتی روتے ہوئے اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر بولی جبکہ زوریز تو اپنے بدلے میں ہر انتہا کو چھوڑ چکا تھا - اسے صحیح غلط سب بھول چکا تھا ا - اس کی بات کا بنا کوئی جواب دیے اس کے پاس جاتے اپنا ایک گھٹنا بیٹھ پر رکھتے وہ اس کی جانب جھکا تھا تمہیں ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں تمہاری بات مانوں گا - ویسے بھی اچھا ہے نا جب تک میری فرح سے شادی نہیں ہو جاتی تم سے اپنی ضرورت پوری کر لیا کروں گا - اسی بہانے میری ضرورت بھی پوری ہوگی اور میرا بدلہ بھی - کیونکہ تم میری قربت میں ترپو گی تو تمہاری ترپ پر تمہارا بھائی ترپے گا جب تمہارا بھائی ترپے گا تو مجھے سکون ملے گا - زوریز نے ایک ایک لفظ چباتے اسے کہا اور اپنی بات ختم کرتے ہی اس کی تھوڑی کو سختی سے پکر اس کا چیرہ اوپر کرتے اس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹوں کی سخت گرفت کر چکا تھا جبکہ زبرش اس کو پیچھے کرنے کی کوشش کرتی ہلکان ہو رہی تھی اس کی آنکھوں سے انسو بہہ رہے تھے لیکن زوریز کسی صورت بھی پیچھے ہونے کو تیار نہیں تھا بلکہ وہ تو اپنی شدت پسندی کی انتہا کرتا اس کے ہونٹوں سے خون نکال چکا تھا
***
اگلی صبح جب اس کی انکھ کھلی تو رات کا سارا منظر اس کی آنکھوں کے سامنے سے گزرا تھا - زوریز نے اسے کل رات اچھے سے اس کی اوقات دکھائی تھی - کتنا روئی تھی وہ کتنا گڑگڑائی تھی اس سنگ دل کے سامنے لیکن اس نے اس کی ایک نہ سنی اور اپنی من مانی کرتا گیا وہ جتنی مرضی خود کو مضبوط کرتی لیکن زوریز کے سامنے ٹک نہیں پائی تھی -رات اس پر اپنی وحشت اتارتا وہ خود تو سو گیا تھا لیکن وہ بیچاری روتے ہوئے اپنا دکھتا وجود لیے واپس سٹور روم میں آ گئی تھی اور روتے روتے کب سوئی اس سے پتہ ہی نہ چلا اس کی عادت تھی صبح نماز فجر پڑھنے کی اس لیے اس کی انکھ خود بخود فجر کے ٹائم کھل گئی تھی لیکن اب اسے غسل کرنا تھا اور اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ کیسے غسل کرے پھر اسے اچانک اقرا کا کمرہ یاد آیا تو وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی اقرا کے کمرے کی جانب چل پڑی کمرے میں جاتے اسے اقرا سوئی ہوئی نظر آئی اس لیے بنا اسے جگائے وہ واش روم میں جا کر غسل کرنے لگی اسے کل ہی اقرا نے اپنے کچھ کپڑے دیے تھے ان میں سے ایک جوڑا وہ اپنے ساتھ لے آئی تھی اور ابھی وہی نہا کر بدل لیا تھا - نماز پڑھنے کے بعد وہ کچن کی جانب چل پڑی کیونکہ اسے اقرا نے بتا دیا تھا کہ صبح صبح چچی اٹھ کر چائے پیتی ہیں اس لیے وہ جانتی تھی کہ نماز کا ٹائم ہے وہ اٹھ تو گئی ہوں گی اور پھر چائے بھی مانگیں گی لہذا ان کے مانگنے سے پہلے ہی وہ چائے بنانے کھڑی ہو گئی تھی
***
چچی کی چائے لینے ملازمہ خود آئی تھی اس لیے اسے چچی کو چائے دینے نہیں جانا پڑا تھا صبح کے اٹھ بجے کے قریب سب لوگوں نے ناشتہ کرنا تھا اور اس نے اتنی دیر تک سب کا ناشتہ تیار کر لیا تھا وہ کچن میں کھڑی ابھی چائے بنا رہی تھی کہ تبھی چچی نے پیچھے سے اتے اس کے بالوں کو اپنی مٹھی میں کرتے اس کا سر پیچھے کو کیا تھا جبکہ درد کے مارے زبرش کی چیخ نکلی تھی - کس خوشی میں تو نے اقرا کے کپڑے پہنے ہیں گھٹیا لڑکی ؟؟ کس کی اجازت سے تو نے اس کے کپڑوں کو ہاتھ لگایا ؟؟
چچی کو جب کوئی اور بہانہ نہیں ملا تھا تو انہوں نے اسی بات کو بہانہ بنا لیا کہ اس نے اقراء کے کپڑے کیوں پہنے ہیں - جبکہ زبریش ان کے ہاتھوں کی گرفت سے اپنے بال چھڑانے کی کوشش کر رہی تھی مجھے اقرا نے خود دیے ہیں میں نے بنا اھازت خود نہیں اٹھائے - میرے پاس کپڑے نہیں تھے اس لیے اقرا نے خود دیے تھے میں اپنے گھر سے سامان نہیں لائی تھی - زبرش نے تکلیف کے مارے اٹکتے ہوئے کہا جب کہ چچی نے اس کے بال ازاد کرتے اس کے منہ پر رکھ کر ایک تھپڑ لگایا تھا کتنی بار تجھے کہا ہے کہ مجھے سامنے سے جواب مت دینا - بڑی کوئی تو خود کو چیز سمجھتی ہے جب دیکھو آگے سے جواب دینے کھڑی ہو جاتی ہے - ونی میں آئی ہوئی لڑکی ہے تو ونی میں اپنی اوقات میں رہ بھول مت کہ تیری پاؤں کی جوتی سے بھی بدتر اوقات ہے - چچی کے الفاظوں پر اس نے آنکھیں زور سے میچتے اپنے اندر کے دکھ کو آنسوں کے ذریعے باہر آنے سے روکا تھا لیکن پھر بھی آنکھوں سے انسو بہنے لگے تھے - چل جلدی سے ناشتہ لگا ٹیبل پر سب نے ناشتہ کرنا ہے اسے غصے سے کہتی چچی اسے ایک اور لگا چکی تھیں اور تن فن کرتی باہر چلی گئی تھیں جبکہ زبرش نے ان کے جاتے ہی اپنے انسو صاف کرتے اپنا دھیان چائے کی طرف کیا تھا
***
چار دن ہو گئے تھے بالاج کو اصل مجرم کی تلاش کرتے لیکن ایک ثبوت تک اس کے ہاتھ میں نہیں لگا تھا - لگتا بھی کیسے جب وہ لوگ وہاں تھے تب وہاں پر کوئی بھی نہیں تھا - اس وقت اس کے پاس کسی زی روح کا نام و نشان نہیں تھا اور جب وہ وہاں سے چلے گئے ان کے بعد کون وہاں آیا کوئی نہیں جانتا تھا اب تو اسے ایک ہفتہ سے اوپر ہو گیا تھا گاؤں آئے ہوئے - اس کا ارادہ نہیں تھا زبرش کو یہاں چھوڑ کر جانے کا - وہ حویلی میں نہیں جا سکتا تھا لیکن یہ تو دلاسہ تھا دل کو کہ ہاں وہ اپنی بہن کے پاس گاؤں میں ہی ہے وہ نہ جاتا کبھی واپس شہر مگر اس کے دوست نے اسے مشورہ دیا کہ تم انور ملک سے مدد لو کیونکہ وہ بہت بڑے ادمی ہیں اور تمہاری اس معاملے میں مدد کریں گے اس لیے ان سے مدد لینے کے لیے بالاج کو مجبوراً شہر جانا پڑا
***
کب آئے گا آخر بالاج ڈیڈ ؟؟ کب آئے گا ؟؟ میں نے آپ سے کہا تھا نا وہ نہیں واپس آنے والا لیکن آپ نے میری بات کو نہیں مانا - مجھے نہیں پتا بالاج کو واپس لائیں - مجھے خان چاہیے میں آپ سے کہہ رہی ہوں مجھے وہ چاہیے آج رات تک اپنی آنکھوں کے سامنے ورنہ میں اپنی جان لے لوں گی دیا جو ویسے ہی بیماری کے سبب چڑچڑی ہوئی تھی لیکن اب خان کے دور ہونے کے سبب پاگل ہونے کے در پر تھی اس لیے اپنی جنونی طبیعت کی وجہ سے انور ملک کے سامنے اپنی کلائی پر چھری رکھتے وہ بول رہی تھی اس کے یوں کلائی پر چھڑی رکھنے پر انور ملک کو اپنی جان جاتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی کیونکہ دیا نے چھری کا دباؤ کافی سخت رکھا ہوا تھا - سخت دباو کے سبب چھڑی کسی بھی وقت اس کے ہاتھ پر لگ سکتی تھی دیا میری جان میں کہہ رہا ہوں نا میں اس کا پتہ کروا رہا ہوں بہت جلد تمہارے پاس ہوگا وہ - بس میری بیٹی یہ چھوڑ دو یہ اپنے ہاتھ سے نیچے رکھ دو لگ جائے گی بیٹا. - انور ملک نے اسے پیار سے سمجھاتے چھری ہٹانے کو کہا جب کہ وہ ان کی بات نہیں مان رہی تھی نہیں میں کہہ رہی ہوں نا جب تک خان میرے سامنے نہیں آئے گا میں اسے اپنے ہاتھ سے نہیں ہٹاؤں گی اور اگر آج رات تک وہ میرے پاس نہ آیا تو میں اپنی جان لے لوں گی - دیا نے جنونی انداز میں کہا - انور ملک کو سمجھ نہیں ا رہا تھا کہ وہ کیا کریں وہ سوچ ہی رہے تھے کہ تبھی ان کا فون بجا تو انہوں نے دیکھا کہ ان کے ایک ملازم کی کال تھی انہوں نے کال ریسیو کی تو آگے سے ملازم کی بات سن کر ان کی جان میں جیسے جان آئی تھی دیا تم نے کہا نا کہ آج رات تک تمہیں خان اپنی آنکھوں کے سامنے چاہیے تو یہ میرا وعدہ ہے کہ آج رات تک تمہارے سامنے ہوگا اور تمہارے پاس ہی رہے گا ہمیشہ کے لیے انور ملک فون بند کرتے اسے کہتے کمرے سے نکل گئے تھے جبکہ ان کے لہجے کا اعتماد دیکھ دیا کہ چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی - وہ جانتی تھی اگر اس کے ڈیڈ نے پورے اعتماد سے کہہ دیا تو مطلب ضرور آج رات تک خان اس کا ہوگا