ایمان خود تو سامان دینے نہیں آ سکی تھی لیکن اس نے ڈرائیور کے ہاتھ سامان بھیج دیا تھا - اقرا نے جب شاپنگ بیک کھولے تو ان میں بلیک کلر کی ایک بولڈ سی ساڑھی کا ڈبہ دیکھ اس کے چہرے پر مسکراہٹ بکھری تھی - واہ بھئی اقرا تیرے گھر تو آج تمہارے ناول والا سین حقیقت میں ہونے والا ہے وہ خود سے بڑبڑائی اور ساڑھی کا ڈبہ اٹھاتی زبرش کو ڈھونڈنے نکل پڑی جو اسے باہر لانچ میں ہی مل گئی تھی - ادھر آؤ زبرش تمہارے لیے کچھ ہے - اقرا نے اسے اواز دیتے ہوئے کہا جب کہ اس کی اواز دینے پر زبرش اس کے پاس آئی تھی - ہاں کیا ہوا اقرا ؟؟ اس نے پوچھا- یہ دیکھو میں تمہارے لیے کچھ لائی ہوں ساڑھی کا ڈبہ اس کے سامنے کرتی اقرا بولی جبکہ اس ڈبے کو زبرش نے سوالیہ نظروں سے دیکھا تھا اس میں کیا ہے ؟؟ زبرش نے نا سمجھی سے پوچھا - یار میں تمہارے لیے یہ لائی ہوں مجھے بہت اچھی لگی تھی میں نے دیکھی تو ان لائن ارڈر کر لی - میری بھی ہے میں بھی پہنتی ہوں پھر تصویریں بنائیں گے زیادہ دیر نہیں پہنی بس تھوڑا سا فوٹو شوٹ کریں گے - لو تم یہ پہنو اور تب تک میں اپنی پہن کر آتی ہوں - وہ ہربڑی میں کہتی اس کے ہاتھ میں ڈبہ پکڑا گئی تھی جبکہ زبرش کو سمجھ نہ آیا تھا کہ وہ کہے کیا میں نہیں پہنتی یار ساڑھی اور دیکھو ڈبے پر بنی ساری سے لگ رہا ہے یہ بہت زیادہ بولڈ ہے زبرش نے انکار کرتے ڈبہ واپس پکڑا نا چاہا مگر اقرا نے واپس سے اس کے ہاتھ میں پکڑا دیا تھا - میں نے کہا نا پہنو کوئی بھی نہیں ہے گھر میں تمہارے اور میرے علاوہ - میری بھی ہے اس طرح کی بالکل سیم ہے میں بھی پہنوں گی دونوں بہن کر فوٹو شوٹ کریں گی تمہیں پتہ ہے مجھے بہت پسند ہے ساڑھی ویسے بھی کون سا کوئی ہے - لالا بھی رات کو دیر تک ہی آئیں گے ابھی تو محض ساڑھے آٹھ ہوئے ہیںچيکہ لالا کا مجھے ج آیا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ 11 ، 12 بجے تک آئیں گے - اقرا نے اس سے جھوٹ کہا تھا حالانکہ وہ تھوڑی دیر پہلے ہی زور سے فون کر کے پتہ کر چکی تھی اور زوریز کے مطابق وہ اگلے 15 ، 20 منٹ تک گھر پہنچنے والا تھا دیکھو مجھے اچھا نہیں لگ رہا اقرا یہ بالکل بھی - زبرش نے پھر سے انکار کرنا چاہا - میں کہہ رہی ہوں نا پہنو اچھا تمہیں میری قسم ہے یہ پہنو اقرا نے جب بات بنتی نا دیکھی تو اپنی قسم دے ڈالی تھی جب کہ اس کے قسم دینے پر زبرش مجبور ہوئی تھی - اچھا اچھا ٹھیک ہے میں پہن لیتی ہوں زبرش اسے کہتی اپنے کمرے میں جانے لگی جو اسے یہاں فارم ہاؤس میں دیا گیا تھا لیکن تبھی اقرا نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا ارے نہیں تمہارے کمرے میں چھوٹا والا شیشہ ہے تو تم ایسا کرو لالا کے کمرے میں جا کے چینج کر لو میں اپنے کمرے میں کر لیتی ہوں کیونکہ لالا کے اور میرے کمرے میں دو بڑے شیشے دیوار پر نصف ہیں تو اس کی مدد سے اچھے سے تم ساری باندھ لو گی اقرا نے اسے کہا جب کہ زبرش اس کی باتوں میں اتی زوریز کے کمرے کی طرف چل پڑی تھی - اچھا سنو ڈبے میں ریڈ لپ سٹک بھی ہے وہ بھی لگا لینا - اقرا نے اسے پیچھے سے آواز دیتے کہا جس پر زبرش نے پہلے تو اسے گھورا اور پھر واپس سیڑھیاں چڑھنے لگی
***
زوریز گھر آیا تو پورے گھر میں خاموشی تھی - حسب عادت وہ سب سے پہلے اقراء کے کمرے کی طرف گیا تھا - دروازہ کھٹکھٹایا تو اقراء نے اندر سے دروازہ کھولا تھا - آپ اگئے بھائی ؟ اقرا نے آنکھوں میں چمک لیے پوچھا جس پر زوریز نے مسکرا کر آگے ہوتے اس کے سر پر بوسہ دیا تھا جی میری جان میں اگیا - کوئی مسلہ تو نہیں ہوا یونی سے واپسی پر؟؟ ڈرائیور ٹائم سے پہنچ گیا تھا ؟؟ اور کھانا کھا لیا تم نے ؟؟ زوریز نے اس سے ایک ساتھ کئی سوال پوچھے جس پر اقرا نے فورا سب کے جواب دیے تھے - جی مجھے کوئی مسلہ نہیں ہوا یونی واپسی سے ، کھانا بھی کھا لیا ہے میں آپ نے کھا لیا؟؟ اقرا نے اپنا بتاتے اس سے پوچھا جس پر زریز نے ہاں کہا تھا یعنی وہ بھی کھانا کھا چکا تھا اچھا جائیں آپ اپنے کمرے میں آرام کریں مجھے بہت نیند ا رہی ہے میں بھی سونے لگی ہوں اور ہاں آپ سے بعد میں نپٹوں گی میں جو آپ کا سرپرائز تھا نا اس نے مجھے واقع سرپرائز کر دیا تھا وہ اسے پکڑ کر اس کا رخ سیڑھیوں کی جانب کرتے بولی جبکہ زوریز اس کے انداز اور باتپر ہنس پڑا تھا اچھا بابا میں جا رہا ہوں وہ پیار سے کہتا اپنے کمرے کی جانب چل پڑا تھا جبکہ پیچھے اقرا کی آنکھیں شرارتی چمک لیے ہوئے تھیں
***
وہ کمرے میں داخل ہوا تو سامنے ہی اسے زبرش نظر آئی جو اس کی جانب پیٹ کیے اپنی ساڑی میں الجھی ہوئی تھی جبکہ اس کو دیکھ زوریز کے قدم جہاں تھے وہیں جم گئے تھے - کالے رنگ کی ساڑھی جس کی بیک مکمل طور پر غائب تھی محض ڈوریوں کی مدد سے بلاؤز کو فکس کیا گیا تھا جبکہ سفید رنگت پر کالی ساڑی بہت جچ رہی تھی اس کی برہنہ قمر کے سائیڈ پر ساڑی کا پلو جھول رہا تھا جسے کندھے پر ڈال ہوا تھا - دونوں کندھوں کے بالکل درمیان میں کمر پر سیاہ رنگ کا ہی تل تھا جس نے زوریز کی نظریں خود پر جما لی تھی - شکر ہے اقرا تم آ گئی میں کب سے تمہارا انتظار کر رہی تھی دیکھو میں نے باندھ لی ہے ساڑھی جیسے تیسے کر کے -توبہ یہ کتنی بولڈ ہے مجھے تو خود ہی شرم آ رہی ہے تمہاری قسم نے مجبور کیا مجھے اب جلدی بنالو پک - آاا ...- زبرش جو دروازہ کھولنے کی اواز پر سمجھی تھی اقرا آئی ہے اپنی ہی دھن میں بولتی جب پلٹی تو پیچھے زوریز کو دیکھ اس کی ایک دم سے چیخ نکلی تھی جبکہ اس کا پلٹنا تو جیسے زوریز پر اور قیامت ڈھا گیا تھا کیونکہ اس کے بلاوز کا گلا بہت گہرا تھا جس کی وجہ سے اس کا سینہ پوری طرح سے کور نہیں ہو رہا تھا جب کہ کمر کی طرح پیٹ اور بازو بھی برہنہ حالت میں تھا زوریز کو دیکھ زبرش کو سمجھ نہ آیا وہ کیا کرے پھر جب اچانک سے اپنی حالت کا خیال آیا تو اس نے ساڑھی کا پلو پکڑتے اپنے سامنے کرتے خود کو چھپایا تھا اور کمر اپنی دیوار کے ساتھ لگائی تھی ددد...دیکھیں ا..اب..ھی آپ کمرے سے باہر چلے جائیں مم..میں نے چ. چ..ینج کرنا ہے اور ی..یہ اقرا کہاں ہے؟؟ اس نے آنکھیں بند کرتے کہا جیسے زوریز تو اس کی بات فورا مانتا کمرے سے چلا جائے گا - زریز نے اس کی بات تو کیا ہی مان لینی تھی بلکہ اس نے اپنے قدم اور اس کی جانب بڑھائے تھے اور بالکل اس کے قریب جاتا دیوار کے دونوں جانب ہاتھ رکھتا اس کا رستہ بند کر چکا تھا وہ تو بالکل مدہوش ہی ہو گیا تھا - اس کی نظریں زبرش کے ہونٹوں پر جمی تھیں جن پر اس نے سرخ لیپ سٹک لگائی ہوئی تھی - آج پہلی بار زوریز نے اس کے پنکھڑی ہونٹوں پر لیپ سٹک دیکھی تھی اس کا دلکر رہا تھا وہ کھا ہی جائے اس کے ہونٹ - آنکھیں کھولو ! زوریز نے خمار الود لہجے میں کہا جبکہ اس کی اواز اتنی قریب سے سن کر زبرش پوری کانپ گئی تھی اس نے ڈرتے ڈرتے آنکھیں کھولیں تو زوریز خمار الود آنکھوں سے اسے دیکھ رہا تھا جبکہ زبرش کو اپنی جان جاتی ہوئی محسوس ہوئی تھی - کیا یہ مجھے اپنی طرف مائل کرنے کا طریقہ تھا ؟؟ زوریز نے اس کے ماتھے سے تھوڑی تک اپنی انگلی کی مدد سے لکیر کھینچتے اسی لہجے میں پوچھا جس پر زبرش نے فورا نا میں سر ہلایا تھا نہیں یہ مجھے اقراء نے کہا تھا پہننے کے لیے کیونکہ ہم دونوں آج ساڑی پہننے والی تھی لیکن وہ پتہ نہیں کہاں گئی - میں نے جان بوجھ کر نہیں پہنی اور...... ! اس سے پہلے کہ زبرش کچھ اور بولتی زوریز اس کا چہرہ دونوں ہاتھوں میں قید کرتے اس کے ہونٹوں پر جھک گیا تھا انداز بے حد شدت بھرا تھا جبکہ اس کے یوں کرنے پر پہلے تو زبرش حیران ہوئی مگر پھر اپنے دونوں ہاتھوں کی مدد سے اس کے سینے پر مکے مارتے اسے خود سے دور کرنا چاہا لیکن زوریز نے اس کے دونوں ہاتھوں کو پکڑتے دیوار سے پن آپ کیا تھا مگر اس کے ہونٹوں سے الگ نہیں کیے تھے اپنے ہونٹ آج تو زوریز الگ ہی موڈ میں تھا آخر ہوتا بھی کیوں نہ زبرش لگ ہی اس قدر پیاری رہی تھی کہ وہ اپنی سوجھ بوجھ سب کچھ کھو بیٹھا تھا - کافی دیر بعد وہ اس کے ہونٹوں سے سیراب ہوتا الگ ہوا تھا .گر طلب ابھی بھی باقی تھی - ہونٹوں کے بعد وہ اس کے چہرے کی ایک ایک نقوش کو چومنے لگا اور پھر اس کی نظریں زبرش کی گردن پر رک گئی تھیں زبرش کی گردن پر دائیں جانب ایک تل تھا جو زوریز کو بہت پسند تھا لیکن کبھی بھی اس نے زبرش کو یہ بات نہیں بتائی تھی - تل پر نظر پڑتے اس نے اپنے ہونٹ اس تل پر نرمی سے رکھے تھے اور پھر اس کی گردن پر اپنی شدتیں نچھاور کرنے لگا جب کہ ہاتھ اس کے ابھی بھی زبرش کے ہاتھوں کو قید کیے ہوئے تھے گردن کو بخشتے وہ تھوڑا پیچھے ہوا اور زبرش کے ہاتھ چھوڑ دیے تھے لیکن پھر اپنا ایک بازو اس کی قمر کے گرد کرتے اس نے زبرش کو اپنی طرف کھینچتے اپنے سینے سے لگایا تھا اور پیچھے سے اس کے بلاؤز کی ڈوری کھول چکا تھا - اس کی ڈوری کھولتے ہی زبرش نے اپنے ہاتھوں کی مٹھیوں میں اس کی شرٹ کو جکڑا تھا نن..نہی..ں سس..سردار پپ...پلیز ! ! زبرش نے کانپتی ہوئی اواز میں کہا مگر زوریز کہاں کچھ سن رہا تھا - اس نے ایک جھٹکے سے اسے گود میں اٹھایا اور بیڈ کی طرف لے کر چل پڑا - بیڈ پر سے لٹاتے اس نے اپنی شرٹ کے بٹن کھول کر شرٹ کو اپنے جسم سے الگ کرتے صوفے پر پھینکا اور پھر وہ خود بھی اس پر جھک چکا تھا جبکہ اس کے خود پر جھکتے ہی زبرش نے اپنی آنکھیں زور سے بند کر لی تھیں صبح اقرا زوریز اور زبرش کے اٹھنے سے پہلے ہی ڈرائیور کے ساتھ یونی چلی گئی تھی جبکہ زبرش جس کی رات زوریز کے کمرے میں ہی انکھ لگ گئی تھی جب صبح اس کی انکھ کھلی تو نظر ساتھ لیٹے زوریز کو پڑی جو شرٹ لیس اس کی جانب کروٹ لیے اپنا ایک بازو اس کے اوپر رکھے سو رہا تھا کچھ دیر خاموش نظروں سے زوریز کو دیکھتے وہ بیڈ سے اٹھنے ہی لگی تھی کہ تبھی زوریز نے اس کا ہاتھ پکڑ اسے واپس سے لٹا لیا تھا - کہاں جا رہی ہو ؟؟ اس نے نیند سے بھری ہوئی اواز سے پوچھا جب کہ آنکھیں بھی اس نے با مشکل کھولی ہوئی تھیں - صبح ہو گئی ہے سردار اور رات گزر گئی ہے میرا اب آپ کے کمرے میں کوئی کام نہیں اسی لیے اپنے کمرے میں جا رہی ہوں زبرش نے سادہ لہجے میں کہتے پھر سے اٹھنا چاہا مگر زوریر نے پھر سے اس کے اٹھنے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا - لیٹی روہو - زوریز نے اسے اپنی جانب کھینچتے اپنے سینے کے ساتھ اس کی کمر لگاتے آنکھیں بند کرتے کہا جبکہ زبرش نے اس کے بازوں کے حسار سے نکلنے کی کوشش کی تھی نہیں مجھے جانا ہے بہت ہو گیا ویسے بھی آپ کی ضرورت پوری کر چکی ہوں رات کو اور دوسری بات میں آپ کی کوئی پسند کی بیوی نہیں جسے اپنے پاس ہمیشہ دیکھنا چاہتے ہوں رات کو سونے سے پہلے بھی اور صبح اٹھنے کے بعد بھی - زبر ش نے طنزیہ لہجے میں کہا جب کہ اس کے بولتے ہی زوریز نے اسے ایک دم بیڈ پر سیدھا لٹاتے خود اس پر کالی گھٹا کی طرح اپنے وجود کا سایہ کیا تھا صحیح کہا تم نے تم نہیں ہو میری من پسند بیوی لیکن جانتی ہو زبرش اگر تم بالاج خان کی بہن نہ ہوتی تو تم زوریز خان کے دل کی ملکہ ہوتی- اس میں کوئی شک نہیں کہ زوریز خان تمہیں اپنی سلطنت کی ملکہ بنا کر رکھتا دنیا جہان کی خوشیاں دیتا تمہیں سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے صرف تمہیں دیکھتا تمہاری ذرا سی چوٹ پر تڑپ اٹھتا لیکن اگر تم بالاج خان کی بہن نہ ہوتی - یہی تمہاری قسمت کا گرہن ہے کہ تم بالاج کی بہن ہو اسی لیے زوریز خان کی محبت اور اس کی نرمی سے دور ہو زوریز نے ایک ہاتھ سے اس کے چہرے پر آئی بالوں کی لٹ کو پیچھے کرتے کچھ نرمی اور کچھ سخت انداز میں کہا جب کہ اس کی بات پر زبرش نے ایک جھٹکے سے اس کا ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹاتے پورا زور لگا کر اسے سائیڈ پر دھکیلا تھا اور اٹھ کر بیڈ سے کھڑی ہوئی تھی بہت ہو گیا سردار کس نے کہا آپ سے کہ میرا بالاج خان کی بہن ہونا میری قسمت کا گرہن ہے ؟؟
غلطی فہمی ہے آپ کی یہ - میری قسمت کی یہ خوش نصیبی ہے کہ وہ میرا بھائی ہے - اور کس نے کہا آپ سے کہ مجھے آپ کی نظر کرم چاہیے آپ کی محبت چاہیے ؟؟
نہیں چاہیے مجھے آپ سے کچھ بھی اگر میں بالاج کی بہن ہوں تو کوئی حق نہیں پہنچتا آپ کو کہ آپ اسے میری بدقسمتی کہیں - بالکل ویسے جیسے اقرا کو آپ پر غرور ہے آپ کی بہن ہونے پر فخر ہے ویسے ہی مجھے میرے لالا پر غرور ہے اس کی بہن ہونے پر فخر ہے مجھے کسی اور کی محبت ، کسی اور کی نظر کرم اور کسی اور کی نرمی نہیں چاہیے - زبرش غصے سے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتی کمرے سے چلی گئی تھی جبکہ پیچھے زوریز نے غصے سے مٹھیاں میچتے دانت ایسے پیسے تھے جیسے اس کے دانتوں کے درمیان بالاج خان ہو